Baaghi TV

Category: خانیوال

  • ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ڈینگی ڈے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ

    ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ڈینگی ڈے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ

    خانیوال:ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی ڈینگی ڈے کے حوالے سے میڈیا بریفنگ

    میڈیا بریفنگ میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز،ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمن بلال ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈینگی، کورونا کنٹرول بارے متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر
    کورونا وبا کیساتھ ڈینگی وائرس سے احتیاطی تدابیر اپنا کر نمٹا جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر
    ضلع میں ڈینگی کا ایک کیس موجود ہونا تشویشناک بات ہے۔ڈینگی لاروا نکلنے کی صورت میں متعلقہ عمارت کے مالک کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

    میڈیا ڈینگی کنٹرول کے لئے انتظامیہ سے تعاون کرے ۔علماء جمعہ کے خطبات میں ڈینگی،کورونا بارے شعور اجاگر کریں۔شہریوں کو آگاہ کیا جائے کہ ڈینگی مچھر سے ڈرنے کے بجائے شہری اپنا ماحول خشک اور صاف رکھیں:ڈپٹی کمشنر
    شہری ڈینگی کی افزائش روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔محکمہ صحت کی ٹیموں کو ڈینگی سرویلینس کا کام تیز کرنے کی ہدایت کردی:ظہیر عباس شیرازی

  • پی ٹی آئی کونسلر کا حامیوں سمیت ناشتہ پوائنٹ پر حملہ

    پی ٹی آئی کونسلر کا حامیوں سمیت ناشتہ پوائنٹ پر حملہ

    میاں چنوں:طاقت کے نشے میں پی ٹی آئی کونسلر کے حامیوں کا ناشتہ پوائںٹ پر حملہ

    میاں چنوں ہدایت اللہ روڈ پر واقع ناشتہ پوائنٹ پر دس سے زائد افراد کا حملہ کردیا۔معمولی تلخ کلامی پر پی ٹی آئی کے کونسلر طارق نیلے کے حامیوں نے بدمعاشی کی اور حملہ آوروں نے آتے ہی دُکان میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔

    حملہ آوروں نے ڈنڈوؤں سے تشدد کرتے رہے. قیمتی سامان توڑ دیا۔حملے کے دوران گاہکوں میں خوف ہراس پھیل گیا حملہ آوروں کے تشدد اور توڑ پھوڑ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی دکاندار نے الزام لگایا ہے کہ حملہ آور 12 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی بھی لے گئے

    میڈیا کو بیان دیتے ہوۓ ناشتہ پوائنٹ کے مالک ناصر کا کہنا تھا کے ہمارے سے زیادتی ہوئی ہے. ہمیں انصاف دیا جائے.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے باہمت لڑکی کی حوصلہ افزائی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے باہمت لڑکی کی حوصلہ افزائی

    سوشل میڈیا پر دونوں بازئوں سے پیدائشی محروم باہمت لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی لڑکی شہناز بی بی کے گھر 14 ڈی جڑالہ تحصیل کبیروالا پہنچ گئے-
    ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے 1 لاکھ روہے مالی امداد کا چیک اور 2 الیکٹرک سلائی مشینیں شہناز بی بی کو دیں-اے ڈی سی آر اکرام ملک،اے سی کبیروالا خرم حمید اور لڑکی کے اہلخانہ بھی ہمراہ تھے-

    وزیر اعلی کا پیغام لڑکی کو پہنچاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہناز بی بی عزم،ہمت اور حوصلہ کی ایک زندہ مثال ہے-وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر بچی کی حوصلہ افزائی کے لئے یہاں آیا ہوں-انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جسمانی معذور افراد کو کبھی تہنا نہیں چھوڑے گی-

    ِ

  • بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری عنصر علی جٹ کی پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی۔ بدنام زمانہ منشیات فروش علی عابد بنگش بھاری مقدار میں چرس کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار۔۔

    ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری عنصر علی جٹ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش علی عابد بنگش ولد عابد علی بنگش سکنہ گیارہ اے ایٹ آر چک نمبر نائن ایٹ آر کے قریب منشیات فروختگی کے لیے موجود ہے ۔پولیس پارٹی نے دوران گشت اسے پکڑا اس کے اس کی جامہ تلاشی لی تو شاپر میں موجود 2100, گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا اور نائن سی کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری عنصر علی جٹ نے اپنے موقف میں بتایا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

    ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کی ہدایات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کو چھوڑا نہیں کائےث گا۔ منشیات کا کاروبار کرنے والے پابند سلاسل کئے جائیں گے اس سے قبل کئی منشیات فروش شراب فروش اور ناجائز اسلحے رکھنے والوں کو گرفتار کیا ہے جو جیلوں میں ہیں۔انشاء الللہ یہ کاروائیاں جاری رکھیں گئے

  • پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

    پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

    خانیوال اڈہ 12 میل کے علاقہ کے رہائشی 2ڈاکو ہلاک کسوال کے نزدیک اڈہ منیرآباد کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے کار سوار یاسر جو کہ پنجاب بنک سے نقد کیش 25لاکھ روپے لے کر جا رہا تھا کو گن پوائنٹ پر روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ملزمان نے 4/5فائر کیے جو کار کی باڑی پر لگے کار سوار یاسر اور مقبول خوش قسمتی سے بچ گئے ۔

    15کی اطلاع ملنے پر کسوال پولیس فوری حرکت میں آئی اور ناکہ بندی کر دی ۔40چودہ ایل کے قریب پولیس نے ملزمان کو آتے دیکھا تو ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر جھاڑیوں میں چھپ کر پولیس ٹیم پر فائرنگ کر تے رہے پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

    ملزمان کے قبضہ سے رائفل 44بور 5کس لوڈ شدہ میگزین دو عدد پسٹل معہ تین عدد میگزین برآمد ۔ پولیس دیگر اضلاع سے ڈاکووں کا ریکارڈ اور انکے ساتھیوں و سہولت کاروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے مصروف تفتیش

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول کے شہر کا دورہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول کے شہر کا دورہ

    وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول کے بغیر اچانک رات گئے خانیوال شہر کا خفیہ دورہ

    وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلٰی عثمان بزدار نے اچانک رات گئے اپنے نجی دورہ کے طے شدہ سیکورٹی روٹ کی بجائے اپنی گاڑی کو بذریعہ اعوان چوک خانیوال شہر چیک کرنے کا حکم دیا اور اعوان چوک سے جسونت نگر چوک ایس پی چوک اسٹیشن چوک اور دیگر علاقوں میں جگمگاتی لائٹیں اور بہترین صفائی دیکھ اظہار اطمینان کیا اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا..

    ذرائع نے ایک انتہائی دلچسپ امر کا انکشاف کیا کہ خانیوال انتظامیہ اور دیگر اعلی حکام طے شدہ روٹ کے مطابق ایک پوائنٹ پر استقبال کے لئے انتظار کرتے رہے مگر وزیراعلٰی نے بغیر انتظامیہ کے شہر کا دورہ کرلیا

  • رمضان بازار بند کردیے گئے

    رمضان بازار بند کردیے گئے

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں قائم پانچوں رمضان بازار بند کر دئے گئے
    رمضان بازاروں میں10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں فروخت کیا گیا.

    ضلع کے پانچوں رمضان بازاروں میں 565 میٹرک ٹن چینی 65 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئی.ڈپٹی کمشنر کی کامیاب رمضان بازاروں کے انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے افسران و ملازمین کو شاباش دی ۔رمضان بازاروں میں شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا، فیئیر پرائس شاپس پر سبزیوں، پھلوں سمیت 13 مختلف اشیاء مارکیٹ سے 25 فیصد کم نرخوں پر فراہم کی گئیں۔

    گوشت انڈوں اور مشروبات گھی پر پر ریکارڈ سبسڈی فراہم کی گئی اس کے علاوہ رمضان بازار بند ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں اشیاء کی ریٹ لسٹوں کیمطابق فروخت کی مانیٹرنگ تیز کی جائے پرائس مجسٹریٹس عید تعطیلات کے دوران بھی فیلڈ میں رہیں

  • صحافیوں کو بھی چوروں نے نشانہ بنایا

    صحافیوں کو بھی چوروں نے نشانہ بنایا

    میاں چنوں:اتحاد پریس کلب میاں چنوں کے سینئر ممبر اور تحصیل رپورٹر چوہدری بشیر احمد سے ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نے صحافی سے تقریباً مبلغ 70000 روپے چھین لیے ۔

    تفصیل کے مطابق چوہدری بشیر احمد اپنی دکان بند کرکے ایک زمین کا سودا کی پیمنٹ کروانے کے لیے جارہا تھا کہ جب نزد بودلہ انڈر پاس کے قریب پہنچا تو پیچھے سے دو کس نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے زبردستی روک لیا اور جیب سے جو کچھ ہے نکال دو کے لیے کہا تو اس پر صحافی نے شدید مزاحمت کی مگر ملزمان صحافی سے نقدی رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔میاں چنوں میں آئے روز صحافیوں کے ساتھ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے مگر پویس خاموش .چوہدری بشیر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس میرے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے میری رقم برآمد کروائے ۔ یاد رہے ابھی گزشتہ روز ہی ایک نجی ٹی وی کے صحافی کو بھی لوٹا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ دو مزید وارداتیں ہوئی ہیں مین جی ٹی روڈ نزد اسلامی بینک ڈکیتی کی واردات. دو مسلح ڈاکوؤں کی راہگیر سے 4 ہزار روپے اور موبائل چھیننے کی کوشش میں ہاتھاپائی موبائل چھوڑ کر فرار پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ میاں چنوں کے علاقے
    پل گھراٹ کے قریب ڈاکوؤں نے رکشہ ڈرائیور سے نقدی اور موبائل چھین لیا، مذاحمت پر ڈاکو پاؤں میں گولی مار کر فرار

  • عید کی تعطیلات منسوخ کردی گئیں

    عید کی تعطیلات منسوخ کردی گئیں

    خانیوال:عید تعطیلات کے دوران شہر کو صاف رکھنے کے لئے میونسپل کمیٹی کے افسران اور عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں-

    صفائی پلان کا جائزہ لینے نے چیف آفیسر اور ایریا سپروائزرز سے چھٹی کے باوجود میٹنگ کرکے ضروری ہدایات دیدیں – اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ عید سے قبل خصوصی صفائی آپریشن لانچ کرنے کی پلاننگ کرلی گئی ہے -اس ضمن میں سڑکوں،گلی محلوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار گٹروں کی مرمت بھی شروع کردی گئی ہےڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر آغا ظہیر عباس شیرازی کی طرف سے صفائی فورس کو دوران کام کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں-

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معمول کے صفائی آپریشن میں گرین بیلٹس،ڈیوائیڈرز پر اگی جھاڑیوں کے صفایا کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے -خراب سٹریٹ لائٹس مرمت کی جائیں–ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ عید سے قبل صفائی کے حوالہ سے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے کورونا وائرس کے باعث حکومت کی طرف سے عید سادگی سے منانے کے احکامات ہیںشہری گھروں پر رہیں،کوڑا کرکٹ پلاسٹک بیگز میں بند کرکے مخصوص جگہ پر رکھا جائے-

  • کرونا کیخلاف جنگ میں سماجی تنظیمیں بھی میدان میں آگئیں

    کرونا کیخلاف جنگ میں سماجی تنظیمیں بھی میدان میں آگئیں

    کورونا کیخلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سماجی تنظیمیں بھی میدان میں آگئیں۔دی این جی او ورلڈ فاؤنڈیشن پاکستان نے گرلز کالج چوک میں پہلے روز کیمپ لگا کر کورونا بارےدو روزہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی مہمان خصوصی تھے۔

    اے سی بختیار اسماعیل، ممبر ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی/کوآرڈینیٹر ٹائیگر فورس ملک مسعود چوہان، ضلعی جنرل سیکرٹری وومن ونگ شمائل شاہ۔ پیر زین العابدین، فاونڈیشن عہدیداران, ٹائیگر فورس، صحافی، وکلابھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو کورونا کی صورتحال بارے میں آگاہی فراہم کی پمفلٹس اور ماسک تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں بے احتیاطی ہمیں بڑے مسائل سے دوچار کر سکتی ہے اس لیے شہری عید تعطیلات پر اپنے گھروں میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ٹرانسپورٹرز اور شہری لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ سماجی خدمات میں دی این جی او ورلڈ فاؤنڈیشن کا کردار مثالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب ہو، قدرتی آفات یا شہر کی خوبصورتی دی این جی او ورلڈ فاؤنڈیشن نے انتظامیہ کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔

    ممبر ڈسٹرکٹ اسٹئیرنگ کمیٹی ملک مسعود چوہان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر کورونا وبا بے قابو ہو سکتی ہے اس لیے شہری کرونا بارے احثیاط اختیار کرکے اپنے اور دوسروں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنانیں۔ضلعی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ویمن ونگ شمائل رانا نے کہا کہ کہ ہینڈ واش، سماجی فاصلہ اور فیس ماسک کا استعمال ہر صورت کیا جائے۔ سینئر صحافی امتیاز علی اسد نے کہا کہ 40 سال سے زائد عمر کے لوگ کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔دی این جی او ورلڈ فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گیارہ مئی2021 10:00 بے دن کورونا اگاہی کیمپ ٹی چوک میاں چنوں میں لگایا جائے گا۔
    ۔