Baaghi TV

Category: خانیوال

  • لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

    لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

    میاں چنوں:حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اتوار کی چھٹی کے روز بھی لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف متحرک رہی پابندی کے باوجود کاروبار پر ضلع میں بیسیوں دکانوں کو سیل کردیا گیا-

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے لاک ڈائون اور ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لئے اچانک میاں چنوں کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کے ہمراہ بازاروں میں لاک ڈائون کا جائزہ لیتے ہوئے سرکاری حکم نا ماننے ماننے والوں سے سختی سے نمٹنے کا حکم دیتے ہوئے بازاروں کے داخلی خارجی راستے قناتوں سے بند کرنے کے اقدام کو سراہا-

    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عید کے دنوں میں کورونا کے پھیلائو کا خطرہ زیادہ ہے شہری صرف ضرورت کے پیش نظر گھروں سے نکلیں انہوں نے کہا کہ ترمیم شدہ نوٹیفکیشن میں جن کو کام کی اجازت ہے اس کے علاوہ کسی کو دکان کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی-

  • لاک ڈاؤن میں عوام کی سہولت کے لئے ترمیم کردی گئی

    لاک ڈاؤن میں عوام کی سہولت کے لئے ترمیم کردی گئی

    خانیوال:ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے شہریوں کی سہولت کے لئے خوراک، ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی سپلائی چین برقرار رکھنے کیلئے ترمیم شدہ لاک ڈاؤن احکامات جاری کر دیے ہیں، ایکسپورٹ انڈسٹری، فوڈ، میڈیکل، زرعی انڈسٹریز کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، ہوٹلوں سے ٹیک اوے، میڈیکل سٹور، پٹرول پمپس، دودھ کی دکانیں، تندور 24گھنٹے کھلے رہ سکیں گے.

    جبکہ آٹو ورکشاپس، آٹا چکی، لانڈریز کو صبح9بجے سے شام چھ بجے تک کام کی اجازت دیدی گئی ہے، بین الصوبائی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر سوموار شام چھ بجے سے 15مئی تک مکمل پابندی ہو گی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیطرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن شعبہ جات کو لاک ڈاؤن احکامات سے استثنیٰ دیا گیا ہے ان میں ایکسپورٹ کی مصنوعات بنانے والی انڈسٹری، فوڈ آئٹمز مینوفیکچرنگ انڈسٹریز، انکے ڈسٹری بیوشن دفاتر، فلو ر ملز، شوگر ملز، انکے گودام، سپلائی چین لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے مستثنیٰ ہونگے، زرعی انڈسٹری بشمول زرعی بیچ، کھاد، زرعی ادویات کی دکانیں اور اسکی سپلائی چین، ٹریکٹر، ہارویسٹر، تھریشر، مینوفیکچررز، انکے ڈیلرز، انکے سپیئر پارٹس کی دکانیں اور زرعی مشینری کی ورکشاپس، لائیو سٹاک فیڈ ملز،پولٹری، پولٹری فیڈ انڈسٹری،دودھ، فوڈ پروسیسنگ، پیکجنگ انڈسٹری، انکے سپلائی چین بشمول ٹرانسپوٹیشن، ڈسٹری بیوشن، سٹوریج، پرنٹنگ اور پیکجنگ، فارماسوٹیککل اور اس سے ملحقہ انڈسٹری بشمول پریس پروسیڈنگ یونٹ، کارٹن، بیرونی کورز، بوتلیں وغیرہ، انکی سپلائی چین، ٹرانسپورٹیشن، ڈسٹری بیوشن، ڈاکٹرز و طبی عملہ کیلئے پرسنل پروٹیکٹو آلات(پی پی ایز) اسکی سپلائی چین، ٹرانسپورٹیشن، ڈسٹری بیوشن، سٹوریج، پرنٹنگ، پیکجنگ، آکسیجن مینو فیکچرنگ یونٹس اس متعلقہ میڈیکل سپلائز، مینو فیکچرنگ، ٹرانسپورٹیشن، ڈسٹری بیوشن، سٹوریج، پرنٹنگ و پیکجنگ بھی لاک ڈاؤن احکامات سے مستثنیٰ ہونگے۔

    صبح 9بجے سے شام 6بجے تک جن شعبہ جات کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیا گیا ہے ان میں آٹا چکی، سبزی، فروٹ، اناج، مویشی منڈیاں،بیوریج ڈسٹری بیوشن، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو، عینک ساز، زرعی نوعیت کی بیٹریوں کی دکانیں، ڈرائی کلینر، لانڈری اور متعلقہ دکانیں، پوسٹل/کورئیر دفاتر شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس سے قبل جاری احکامات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران تمام مارکیٹیں، کاروبار، دفاتر، دکانیں بند رہیں گی، چاند رات بازار بشمول مہندی، زیورات، کپڑوں کے سٹالز پر مکمل پابندی ہوگی، میڈیکل سٹورز/فارمیسی، ہسپتال، کلینک، ویکسی نیشن سنٹرز، پٹرول پمپ، تندور، دودھ دہی کی دکانیں، فوڈ ٹیک اوے اور میڈیا کے دفاتر24گھنٹے کھل سکیں گے جبکہ بیکریاں، کریانہ سٹور، مٹھائی، سبزی، پھلوں، گوشت، چکن کی دکانیں، یوٹیلٹی سروسز بشمول گیپگو، سوئی گیس، انٹرنیٹ، سیلو لر نیٹ ورک/ٹیلی کام سنٹرز بلا ناغہ صبح 9بجے سے شام 6بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ہر شہری کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا،10مئی شام چھ بجے سے 15مئی تک بین الصوبائی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی تاہم ریل گاڑی 70فیصد جبکہ پرائیویٹ گاڑیاں، ٹیکسی/کیب اور رکشہ گنجائش سے 50فیصد سواریوں کو بٹھانے کی اجازت ہوگی، لاک ڈاؤن کے دوران ہر قسم کے اجتماعات، کھیلوں کے مقابلوں، ثقافتی پروگراموں پر پابندی ہوگی، پارک، مزارات، فٹنس جم، سینما،تھیٹر بند رہیں گے، شادی ہال، مارکیز، کمیونٹی سنٹرز بند رہیں گے، تمام روایتی و غیر روایتی سیاحتی مقامات اور ان سیاحتی مقامات کے گرد و پیش پبلک پارک، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، ہوٹل بند ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن احکامات پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی قیادت میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کی چھٹیاں منسوخ

    ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کی چھٹیاں منسوخ

    خانیوال:کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال اور پرائس کنٹرول کیلئے عید تعطیلات کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں-

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کردیا- انہوں نے ریسکیو 1122 سے ایمرجنسی،لوکل گورنمنٹس سے صفائی پلان بھی طلب کرلیا ہے-ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے ہیڈز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے اہم میٹنگ کی- پاک فوج کے کرنل زوہیب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز بھی اجلاس میں موجود تھے-ڈپٹی کمشنر کو افسران نے اجلاس میں محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ دی-اور بتایا کہ عید لاک ڈائون کے پہلے دن ابتک ضلع میں 100 سے زائد دکانیں سیل کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 40 افراد کو گرفتار کرلیا گیا-

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شٹر بند کرکے کاروبار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے عید پر کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ کنٹرول میں رکھنے کے لئے میکانز م پر بھی عمل یقینی بنایا جائے-انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 عیدگاہوں اور نماز عید کے دیگر مقامات پر ڈس انفکیشن سپرے کا کام شروع کرے-انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ویکسیئین سنٹرز 13,14 اور پندرہ مئ کو بند رہیں گےافسران کو خود فیلڈ مِیں جاکر چیک کروں گا-پاک فوج کے کرنل زوہیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج لاک ڈائون پر عمل کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ ہے شہری صورتحال کو سمجھیں اور تعطیلات کے دوران گھروں پر رہیں-

  • عید سے قبل خصوصی صفائی مہم کا آغاز

    عید سے قبل خصوصی صفائی مہم کا آغاز

    میونسپل کمیٹی خانیوال نے عید سے قبل خصوصی صفائی آپریشن لانچ کرنے کی پلاننگ کرلی-اس ضمن میں سڑکوں،گلی محلوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار گٹروں کی مرمت بھی شروع کردی گئی ہے-

    ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر آغا ظہیر عباس شیرازی کی طرف سے صفائی فورس کو دوران کام کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں- معمول کے صفائی آپریشن میں گرین بیلٹس،ڈیوائیڈرز پر اگی جھاڑیوں کے صفایا کا کام بھی جاری ہے-خراب سٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت کا بھی ٹاسک دیدیا گیا ہے-

    ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ عید سے قبل صفائی کے حوالہ سے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے کورونا وائرس کے باعث حکومت کی طرف سے عید سادگی سے منانے کے احکامات ہیںشہری گھروں پر رہیں،کوڑا کرکٹ پلاسٹک بیگز میں بند کرکے مخصوص جگہ پر رکھا جائے-

  • اب لاک ڈاون کب لگے گا اعلان کردیا گیا

    اب لاک ڈاون کب لگے گا اعلان کردیا گیا

    ڈپٹی کمشنر خانیوال کی خصوصی سفارش پر ضلع خانیوال کی تاجر برادری کو جمعہ کے روز کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

    تاجر حضرات صبح 9 تا شام 6 بجے ایس او پیز کے تحت دکانیں کھول سکیں گے۔سیکرٹری ہیلتھ کے تحریری احکامات میں 8 تا 16 مئی لاک ڈائون پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کردی ۔لاک ڈائون کے دوران شہری گھروں پر رہیں،بے جا باہر نا نکلیں:ترجمان ضلعی انتظامیہ

    ضلع بر میں 8 سے 16 مئی تک لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹا جائے گا

  • کم آمدنی والے افراد کے ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح

    کم آمدنی والے افراد کے ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح

    وزیر اعظم عمران خان کے کم آمدن والے افراد کیلئے ایفورڈایبل ہائوسنگ سکیم کا انقلابی منصوبہ کے تحت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے خانیوال سمیت صوبہ کے 9 اضلاع کے 10 مقامات پر بیک وقت نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا آغاز کردیا گیا-وزیر اعظم عمران خان نے بذریعہ ویڈیو لنک پروگرام کا افتتاح کیا-

    پروگرام کے زریعے کم آمدن والے بے گھر افراد کو ساڑھے تین مرلہ کا رہائشی مکان آسان اقساط پر 14 لاکھ روپے میں فراہم کیا جائیگا-وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے خانیوال میں وزیر اعظم کی طرف سے تختی کی نقاب کشائی کی-اس منصوبہ کے لئے
    لاہور موڑ مخدوم پور روڈ پر پروگرام کیلئے 38 کینال 7 4 مرلے رقبہ مختص کیا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،ڈی پی او محمد علی وسیم،اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ ،حامد یار ہراج ، پی ٹی آئی عہدیداران،سرکاری افسران،وکلاء نمائندگان نے تقریب میں کورونا سے بچائو کی ایس او پیز کے تحت شرکت کی-

    وفاقی وزیر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور بے گھر افراد اب بہت جلد اپنے گھر کے مالک ہونگے کم آمدنی والے شہریوں کے لئے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام حکومت کا بہت بڑا پروگرام ہے اس سے غریب آدمی کا اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا-تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا-

  • کورونا وائرس الرٹ۔۔۔

    کورونا وائرس الرٹ۔۔۔

    ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 27 مریض داخل ہیں جنہیں ضرورت کے مطابق ادویات اور آکسیجن کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔ ہسپتال ہذا کے پاس اس وقت آکسیجن کے تقریبا” 100 سیلنڈرز موجود ہیں جبکہ کورونا کی حالیہ لہر سے نمٹنے کے لیے 50 سیلنڈرز ریزرو رکھے ہوئے ہیں۔ آکسیجن گیس کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی صاحب کی کوششوں سے یونیسف کے تعاون سے ہسپتال میں 19 آکسیجن کنسنٹریٹرز لگائے گئے ہیں جن سے 19 مریض بغیر آکسیجن سیلنڈر کے آکسیجن استعمال کر سکتے ہیں۔ کورونا وبا کی اس لہر کی شدت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ نے مذید ڈاکٹرز، نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی تفویض کر دی ہے۔

    اور بیڈز کی تعداد 32 سے بڑھا کر 60 کر دی گئی ہے۔ ہسپتال سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں، ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

  • پاک آرمی برگیڈیئر کی زیرصدارت ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس

    پاک آرمی برگیڈیئر کی زیرصدارت ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس

    ضلع خانیوال میں کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے اور لاک ڈائون احکامات پر عمل یقینی بنانے کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے-اس ضمن میں پاک فوج،ضلعی انتظامیہ،ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران کا منصوبہ بندی بارے اہم اجلاس زیر صدارت بریگیڈئیر نوشیروان منعقد ہوا-

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،ڈی پی او محمد علی وسیم سمیت پاک فوج کے دیگر افسران،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،سی ای او ہیلتھ نے بھی اجلاس میں شرکت کی-بریگیڈئیر نوشیروان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وباء کو انتظامی بنیادوں پر کنٹرول کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کال لائے جائیں وائرس کے پھیلائو کے حوالہ سے آئندہ اڑھائی ہفتے نہایت اہم ہیں اس لئے حکومت کی پالیسی کیمطابق وباء پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں-انہوں نے کہا کہ 40 سال اور اس سے زائد عمرکے افراد کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کی جائے
    لاک ڈائون پر عمل کیلئے پاک فوج ضلعی انتظامیہ کو مکمل سپورٹ فراہم کریگی-

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اجلاس میں بتایا کہ ضلع میں اس وقت کورونا کے 244 ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے 20 سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج جبکہ 224 ہوم کورنٹائن ہیں گزشتہ روز لاک ڈائون،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز 34 دکانیں سیل کرکے 5 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں-انہوں نے مزید بتایا کہ ایس او پیز اور لاک ڈائون کے حوالہ سے تمام مکاتب فکر کے علماء اور تاجر نمائندگان کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے -اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے اجلاس سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات بارے بریفنگ دی-

  • ضلعی انتظامیہ کرونا وائرس کے حوالے سے سرگرام

    ضلعی انتظامیہ کرونا وائرس کے حوالے سے سرگرام

    ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس ضلع کے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے سرگرم ہیں-

    اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی مین بازاروں میں ایس او پیز کا کا جائزہ لینے اچانک میاں چنوں پہنچ گئےانہوں نے اپنی نگرانی میں شہریوں میں ماسکس تقسیم کرائے-اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم بھی ان کے ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے دکانوں پر سماجی فاصلہ کا خیال نا رکھنے والے دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ
    ضلعی انتظامیہ ایس او پیز فالو نا کرنے والوں اب سختی کیساتھ نمٹے گی-

    انہوں نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہدایات پر عمل نہ کرنے والے 70 دکانداروں کو 81 ہزار 500 روہے کے جرمانہ کئے جاچکے 34 دکانیں سیل کرکے 5 مالکان کیخلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا اس کے ساتھ 7 بسیں اور ویگنیں بھی تھانے بند کردی گئیں-ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس لاک ڈائون پر عمل کیلئے انتظامیہ کی مکمل سپورٹ کررہی ہے تمام ایس ایچ اوز کو 6 بجے کے بعد دکانیں کھولنے والوں کیخلاف مقدمات کے اندراج کی ہدایت کردی گئی ہے

  • کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نتیجہ کیا ہوگا؟

    کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نتیجہ کیا ہوگا؟

    اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم اور ڈی ایس پی طارق پرویز کی قیادت میں زکریا ھال میں اہم اجلاس منعقد ہوا.

    اجلاس میں تمام یونین و مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران نے شرکت کی. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی نے تمام شرکاء کو آگاہ کیا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر زیرو پرسنٹ ٹالرینس ہوگی. تمام کاروباری مراکز 6 بجے ہر صورت بند ہونگے. اگر کسی بھی دُکاندار نے خلاف ورزی کی دکان کو 15 دن کیلئے سیل کردیا جائےگا, اور تمام دکاندار آنیوالے گاہکوں کو بنا ماسک کے دکان میں داخل مت ہونے دے.

    اس کے علاوہ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کورونا کیسسز کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ہم لوگ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں. اگر عوام نے تعاون نا کیا تو گورنمنٹ آپکی جانوں کی حفاظت کیلئے مزید سخت اقدامات کرسکتی ہے.