Baaghi TV

Category: لاہور

  • سرکاری ،پرائیویٹ دفاتر میں حاضری 50 فیصد کم کرنے کا حکم

    سرکاری ،پرائیویٹ دفاتر میں حاضری 50 فیصد کم کرنے کا حکم

    سرکاری ،پرائیویٹ دفاتر میں حاضری 50 فیصد کم کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پرائیوٹ دفاتر میں 50 فیصد افراد کے کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے،حکومت اگر مناسب سمجھے تو سرکاری دفاتر میں بھی 50فیصد حاضری رکھیں لاہور ہائیکورٹ میں بھی 50فیصد حاضری سے متعلق بھی حکم جاری کرتے ہیں ،عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نمبر جاری کیا جائےجو ٹریفک کی جام ہونے سے متعلق آگاہ کیا کرے ،لاہور ہائیکورٹ نے روڈ پر ایمرجنسی لائن مختص کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور پنڈی سے متعلق رپورٹ طلب کرلیں عدالتی حکم پر اسموگ کمیٹی نے پلان لاہور ہائیکورٹ پیش کردیا عدالت نے کل تک ٹریفک سے متعلق جامع پلان طلب کرلیا

    اسموگ سیزن میں ماحول دشمن عناصر کو 4 کروڑ 50 لاکھ کے جرمانے کیے جا چکے ہیں پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والی 245 فیکٹریاں سیل کی گئی ہیں،چیئرمین جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آلودگی،اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے اسٹیٹ ایمرجنسی لگائی جائے،ایگریکلچر ٹاسک فورس نے صرف 98 کیسز میں جرمانے عائد کیے،آلودگی کنٹرول کرنے کے آلات نہ لگانے والوں کو 50 ہزارروپے کا جرمانہ کیا جائے،

    غلط ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم کے مقدمات ہوں گے ،وزیر ماحولیات پنجاب محمد رضوان نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ،وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ غلط ڈیٹا دے کر لاہور اور پاکستان کا نام بدنام کیا جا رہا ہے،کوئی بھی پرائیویٹ ادارہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر اعدادوشمار جاری نہیں کرے گا محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر ائیرکوالٹی انڈیکس جاری کرنے والے اداروں کو بند کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں

    قبل ازیں ق لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کا کنکشن نہ لگانےکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت لیسکو کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیسکو کی جانب سے کوئی نمائندہ عدالت پیش نہیں ہوا عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی عدالت نے لیسکو چیف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دیے اور لیسکو چیف کو 23 نومبر کو ضمانتی مچلکے جمع کرا کر پیش ہونے کا حکم دیا

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سموگ کے تدارک کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

  • شہباز شریف خاندان ٹی ٹی اسکینڈل،گرفتار ملزم کا کردار سامنے آ گیا

    شہباز شریف خاندان ٹی ٹی اسکینڈل،گرفتار ملزم کا کردار سامنے آ گیا

    شہباز شریف خاندان ٹی ٹی اسکینڈل میں گرفتار ملزم پر نیب کے الزامات اور کردار سامنے آگیا

    نیب رپورٹ کے مطابق ملزم علی احمد خان نے شہباز شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ میں مدد اور اعانت کی،ملزم نے منی لانڈرنگ میں نہ صرف مدد کی بلکہ سہولت کاری بھی کی ملزم علی احمد خان شہباز شریف کا بے نامی دار بھی ہے، ملزم 2010 سے 2018 تک ڈی جی پی آر اور وزیراعلیٰ ہاوس میں ملازم رہا شہباز شریف نے ملزم کی بھرتی کے لیے رولز میں نرمی کی دوران ملازمت ملزم نے 2 بے نامی کمپنیز کی تشکیل میں مدد اور سہولت کاری کی دو کمپنیز کے ذریعے 1884ملین سے زائدکی منی لانڈرنگ کی گئی ملزم نے کمپنیز میں سرمایہ کاری کےلیےبیرون ملک سے ترسیلات وصول کیں،ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق 2016میں ملزم کے اثاثوں کی مالیت 1.372 ملین تھی، بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات سے ملزم کے اثاثوں کی مالیت 43.726ملین تک پہنچ گئی ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے،یکم دسمبر کو احتساب عدالت میں دوبارہ پیشی ہو گی،

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ٹی ٹی کیس کے مرکزی ملزم علی احمد ملک کو نیب نے چند روز قبل گرفترا کیا تھا، قومی احتساب بیورو نے ٹی ٹی سکینڈل میں مرکزی ملزم علی احمد کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا علی احمد شہباز شریف ٹی ٹی سیکنڈل کیس میں اہم ملزم ہے، ملزم نیب کودو سال سے مطلوب تھا ، راہداری ریمانڈ کے بعد ملزم کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر نیب میں دیگر کیس بھی چل رہے ہیں، شہباز شریف کو نیب متعدد بار گرفتار کر چکی ہے تا ہم بعد میں عدالت نے انہیں رہا کر دیا تھا، شہباز شریف اس وقت ضمانت پر ہیں، ایف آئی اے میں بھی ان پر کیسز چل رہے ہیں اور نیب، ایف آئی اے، عدالت میں طلبی پر مسلسل پیش ہو رہے ہیں ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے میں شوگر بزنس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے میں پیش ہو چکے ہیں تا ہم گرفتاری کے خوف کی وجہ سے وہ مسلسل ضمانتیں بھی کروا رہے ہیں،

     سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

    متحدہ اپوزیشن، بلاول نے آج سب کو بلا لیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر

    چاہتے ہیں اگلے الیکشن میں دھاندلی کا رونا نہ ہو،وزیراعظم

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    ایک طرف شہباز شریف سے مدد دوسری جانب شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ

  • بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ورلڈ کال نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

    بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ورلڈ کال نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کال نے جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی کی اپنی بنیادی اقدار پر قائم رہتے ہوئے بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

    ورلڈ کال نے جدید ترین بلاک چین سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے لیے اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ,پاکستان کی سب سے بڑی این جی او اخوت فاؤنڈیشن اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ اور برطانوی ورلڈ موبائل گروپ کے مابین بلاک چین ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے جدید ترین بلاک چین سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے لیے سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت کے لئے دستخط کئے گئے ہیں۔ یہ سنٹر آف ایکسی لینس اخوت یونیورسٹی قصور میں قائم کیا جائے گا۔

    اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے بنائی ہے اور انہوں نے اس مائیکرو فنانس کے خواب کو ادارہ بنا کر حقیقت میں بدل دیا ہے جو ملک بھر میں غریب عوام اور ضرورت مندوں کو بغیر کسی سود کے قرضے دیتے ہیں، اخوت فاؤنڈیشن کا پاکستان میں غریبوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ہے،اخوت فاؤنڈیشن اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ اور برطانوی ورلڈ موبائل گروپ کے مابین یادداشت پر دستخط کے بعد پاکستان کے ضلع قصور میں قائم بلاک چین سنٹر آف ایکسی لینس میں جدید ترین لیب کی سہولت قائم کی جا رہی ہے۔ ایم او یو بلاک چین ٹیکنالوجی کے عالمی سطح پر قابل قبول معیارات کے مطابق انفراسٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے اس بات کی توثیق کی کہ قصور میں قائم ہونے والی اپنی نوعیت کی ایک اعلیٰ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہمارے وژن سیٹ کی ایک بہترین مثال ہو گا۔ ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ اور برطانوی ورلڈ موبائل گروپ نے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر لیس گریجویٹس کو فروغ دینے کے لیے اپنے پورے خلوص اور مخلصانہ عزم کا اظہار کیا

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں سی ای اوز؛ بابر علی سید (WTL) اور ڈاکٹر امجد ثاقب (اخوت) نے اس بات پر زور دیا کہ وہ نچلی سطح پر صرف بلاک چین پراجیکٹس تک محدود نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے برطانوی ورلڈ موبائل گروپ کے کردار کی تعریف کی جو ایک شاندار کامیابی کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب ہوئی ، لاہور کی ایک انڈسٹریل اسٹیٹ میں‌ ہونے والی اس تقریب میں معاہدے کے تحت یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فیکلٹی اور طلبہ کیلئے بلاک چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت پر ریکٹر یو سی پی ڈاکٹر نصر اکرام اور سی ای او ورلڈ کال بابر علی سید نے دستخط کئے۔اس موقع پر ریکٹر یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ڈاکٹر نصر اکرام نے کہا کہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب انڈسٹریز کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتی ہے۔ کسی بھی نئی ٹیکنالوجی میں جدت اور ریسرچ کو آگے لے جانے کیلئے یونیورسٹیز سے ہی ہیومن ریسورس ملتا ہے۔

    ورلڈ موبائل نے امسال کلب میں‌ شامل ہونے والوں کے بارے میں بڑا اعلان کردیا،

    ورلڈ موبائل لندن ، لندن کے قدیم ترین فٹ بال کلب فلہم ایف سی کا پارٹنر بن گیا

    ورلڈ موبائل بہت جلد پاکستانیوں کی زندگی بدل کررکھ دے گا:مبشرلقمان

  • رنگ روڑ منصوبے میں مبینہ کرپشن،اہم شخصیت کی ضمانت منظور

    رنگ روڑ منصوبے میں مبینہ کرپشن،اہم شخصیت کی ضمانت منظور

    رنگ روڑ منصوبے میں مبینہ کرپشن،اہم شخصیت کی ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ میں راولپنڈی رنگ روڑ منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود کی درخواست ضمانت منظور کر لی لاہور ہائیکورٹ نے نے وسیم تابش کی درخواست ضمانت بھی منظور کرلی لاہور ہائیکورٹ نے ملزمان کو ایک ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن حکام نے مقدمہ درج کررکھا ہے

    قبل ازیں راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری کیس زلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ پرایک ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا .راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو طلب کر لیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج خرم سلیم نے عدالت میں حاضری کا نوٹس بھجوا دیا کمشنر راولپنڈی سوموار کو طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہوئے راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری رپورٹ میں کمشنر راولپنڈی نے ز لفی بخاری پر کرپشن کا الزام لگایا تھا ،سابق معاون خصوصی سید ذولفقار بخاری نے کمشنر گلزار حسسین شاہ پر ١ ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ کر رکھا ہے ،رنگ روڈ سیکنڈل میں نام آنے پر وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری نے استعفیٰ دے رکھا ہے .

    رنگ روڈ راولپنڈی:بےضابطگیوں کےذمہ داربےنقاب:سابق کمشنرراولپنڈی اورلینڈ ایکوزیشن کلیکٹرراولپنڈی کےخلاف کارروائی کا حکم

    راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگی،چیئرمین نیب ان ایکشن، بڑا حکم دے دیا

    جہانگیر ترین سے میری دوستی، رنگ روڈ منصوبے بارے وفاقی وزیر ہوا بازی کا ایکبار پھر بڑا اعلان

    وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

    جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

    کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    رنگ روڈ منصوبہ ، کرپشن کیس میں اہم پیشرفت

    رنگ روڈ میگا کرپشن اسکینڈل کا تمام ریکارڈ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم نے تمام ریکارڈ قبضے میں لیا تھا اینٹی کرپشن کی ٹیم کی جانب سے قبضے میں لیا گیا ریکارڈ 2017 سے 2021 سے متعلق ہے مجوزہ منصوبے سے متعلق کمپوٹرائز ریکارڈ بھی قبضے میں لیا گیا

    واضح رہے کہ رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں اس حکومت میں‌ کام کرنے والے بڑے بڑے نام اوربڑے بڑے افسران مجرم نکلے، چیئرمین نیب نے نھی راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ بےضابطگی کانوٹس لے رکھا ہے قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بد عنوانی،بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ کی تحقیقات بلا امتیاز،میرٹ اور شفاف انداز میں قانون کے مطابق کی جا ئیں جس میں مذکورہ منصوبہ کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کا جائے تاکہ ان کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے

  • لاہورکی فضائی آلودگی میں مسلسل ٹاپ پوزیشن پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل

    لاہورکی فضائی آلودگی میں مسلسل ٹاپ پوزیشن پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہور کا فضائی آلودگی میں مسلسل ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان فیل،عثمان بزدار فیل لاہور آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیاعمران خان کے بطور وزیراعظم پاکستان نے عجیب غریب ریکارڈ قائم کیے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے پاکستان کرپشن انڈکس میں 132ویں نمبر آگیا انصاف کی فراہمی میں پاکستان 128ویں نمبر پر آگیا ہے تین سالوں میں 2کروڑ افراد غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں ساڑھے 90لاکھ سے زائد افراد تین سالوں میں بیروزگار ہو گئے ہیں-

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ سب عمران خان کے کریڈٹ اور کارنامے ہیں جن پر تحریک انصاف کو ماتم کرنا چاہیےتبدیلی اور سونامی پاکستان میں ہر چیز بہا کر لے گئے ہیں تبدیلی کے کارنامے اور سونامی کی لہریں غریب کا چولہا بند اور سرمایہ دار کی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں-

    یورپ:فضائی آلودگی سے قبل از وقت سالانہ 3 لاکھ اموات

    انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے ایجنڈے میں کامیاب ہو گئے ہیں لہذا اب قوم کی جان چھوڑ دیں-

    واضح رہے کہ آلودگی کے عالمی انڈیکس میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا شہر میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی گلبرگ کے علاقہ میں 446 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی دوسرے نمبر پر 430اے کیو آئی کے ساتھ ٹاون شپ، جبکہ بحریہ413 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جامعہ پنجاب میں 409، انارکلی بازار میں 404 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔

    لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کی روک تھام کیلئے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل

    دوسری جانب محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے اسموگ کے باعث کارروائیاں تیز کر دی ہیں تیس دنوں میں48 صنعتی یونٹس اور 13 بھٹے سیل کئے گئے ہیں اور محکمہ ماحولیات نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملکر آلودگی کا سبب بننے والی3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے ہیں۔

    جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں آلودگی کی سطح کو مانیٹر کرنے اور مضر صحت ہوا کے معیار کے انڈیکس میں اضافے کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل دے دیئے ہیں

  • داماد نے فائرنگ سے سسر اور 2 سالوں کو قتل کر دیا

    داماد نے فائرنگ سے سسر اور 2 سالوں کو قتل کر دیا

    لاہور:داماد نے سسرال میں گھس کر سسر اور 2 جوان سالوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقتولین کا تعلق شالیمار لنک روڈ پر رام گڑھ بازار سے ہے مقتولین میں 50 سالہ سید حامد، 25 سالہ فرخ شاہ اور شاہ رخ شامل ہیں پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کالج کے عملے اور خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ: معروف اینکر کا بیٹا ساتھیوں سمیت عدالتی ریمانڈ پر…

    پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی اور گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شاہ زیب عرف باؤ گجر نے اپنے سسرال اور سالوں پر فائرنگ کی۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزم شاہزیب کو مقتولین کے گھر کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سسر اور دو برادر نسبتی کو قتل کرنے کے بعد ملزم دوڑ کر فرار ہو رہا ہے۔ ملزم نے اکیلے پیدل آ کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

    سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی اور سیف سٹی کیمروں و سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

    پنجاب : کمالیہ میں 80 سالہ ضعیف خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

  • لاہور: ناقص کارکردگی  پر 17 ایس ایچ اوز معطل

    لاہور: ناقص کارکردگی پر 17 ایس ایچ اوز معطل

    لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نےناقص کارکردگی پر 17 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ایس ایچ اوز کو ناقص کارکردگی اور کرائم رجسٹر نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے سٹی ڈویژن سے ایس ایچ او داتا دربار، شاہدرہ، نیوانارکلی، بادامی باغ اور ایس ایچ او لاری اڈا کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    جبکہ کینٹ ڈویژن سے ایس ایچ او باغبانپورہ، ڈیفنس اے، فیکٹری ایریا اور ایس ایچ او غازی آباد معطل ہوگئے ہیں اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت، کاہنہ اور نشترکالونی کا ایس ایچ او معطل ہو گیا ہے-

    صدر ڈویژن سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، چوہنگ اور گرین ٹاؤن معطل کر دیئے گئے ہیں اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او ساندہ اور شیراکوٹ کی معطلی کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر بڑھتی ہوئی غیر ضروری کالز کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہیلپ لائن 1122 پر رانگ کال کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر احتشام واہلہ کے زیر صدارت اہم اجلاس سینٹرل ریسیکو اسٹیشن میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ جس میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر (آپریشنز) سمیت تمام افسران نے شرکت کی ۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر بڑھتی ہوئی غیر ضروری کالز کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہیلپ لائن 1122 پر رانگ کال کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاۓ گی۔ واضح رہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 کے مطابق ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر جھوٹی کال کرنے والے شخص کو 6 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے ۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری کالز کی وجہ سے کنٹرول روم آپریٹرز پر اضافی بوجھ پڑتا ہے اور مستحق افراد کو ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے. ریسکیو فیصل آباد کو روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار کے قریب مجموعی کالز موصول ہوتی ہیں جن میں سے ایمرجنسی کی کال صرف 300 ہیں. عوام کو چاہئے کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

  • شہباز شریف کا چودھری شجاعت حسین کے بیٹے سے رابطہ

    شہباز شریف کا چودھری شجاعت حسین کے بیٹے سے رابطہ

    پاکستان مسلم لیگ کے صدرچوہدری شجاعت حسین علیل ہو گئے ہیں

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے چوہدری شجاعت کے ضاحبزادے چوہدری سالک حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اشہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت دریافت کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی چوہدری شجاعت حسین کو جلد صحتیاب کریں اور صحت کاملہ عطا کریں، آمین

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ق )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نےاجلاس کی صدارت کی -ارکان نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے دعا کی .بڑھتی ہوئی بیروزگاری ،مہنگائی،ڈالر، پٹرول،بجلی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اورامن و امان کی ابتر صورتحال پرتشویش کا اظہارکیا گیا

    چودھری شجاعت حسین اس سے قبل بھی علیل ہوئے تھے تا ہم وہ صحت یاب ہو گئے تھے رواں برس ہی پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کامیاب آپریشن ہوا ہے چودھری شجاعت حسین نے ہسپتال سے گھر واپسی پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ڈاکٹروں کو اپنے پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا کامیاب آپریشن کرنے پر مبارکباد دی ہے .پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پروفیسر انوار اے خان، پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں صحیح تشخیص اور کامیاب آپریشن کیا .ڈاکٹروں کی ٹیم میں پروفیسر کامران چیمہ، پروفیسر نادر ظفر خان، پروفیسر نوید اسلم، پروفیسر ارشد تقی اور پروفیسر خورشد عالم شامل تھے چودھری شجاعت حسین کا دو گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا

    چودھری شجاعت حسین نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں طویل عرصہ اس مرض میں مبتلا رہا جس کا جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکہ سے علاج بھی کروایا، ،آخر کار پاکستانی ڈاکٹروں نے ان کا کامیاب آپریشن کیا چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں جن کی تعریف نہیں کی جاتی ،ہم نے ہمیشہ پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا ہے چودھری پرویزالٰہی جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو دل کی تکلیف ہونے پر انہوں نے سٹنٹ بھی پاکستان سے ہی ڈلوائے تھے حالانکہ وہ بیرون ملک بھی جا سکتے تھے

    سیاست میں شرافت کے پیکرچوہدری شجاعت حسین بیمارہیں،اللہ ان کوجلد صحت کاملہ عطافرمائے ،مبشرلقمان

    مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا

    چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

  • مخلوط حکومت بھی ساس بہو کی طرح ہی ہوتی ہے،سبطین خان

    مخلوط حکومت بھی ساس بہو کی طرح ہی ہوتی ہے،سبطین خان

    مخلوط حکومت بھی ساس بہو کی طرح ہی ہوتی ہے،سبطین خان

    احتساب عدالت لاہور میں چنیوٹ معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی ،

    صوبائی وزیر سبطین خان سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرنیب سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا عدالت نے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی،صوبائی وزیر کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی

    احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صوبائی وزیر سبطین خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سبطین خان کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت بھی ساس بہو کی طرح ہی ہوتی ہے، مخلوط حکومتوں میں چھوٹی چھوٹی نوک جھوک لگی رہتی ہے،پرویز الہیٰ منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ہمارے قابل احترام پارٹنر ہیں ہمیں نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم نے چودھری برادران سے مذاکرات کےلیے 4 وزرا کی ڈیوٹی لگا دی ہے، ہمارے قابل احترام پارٹنر ہیں ہمیں نہیں چھوڑیں گے۔

    سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،

    واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

  • لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کی روک تھام کیلئے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل

    لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کی روک تھام کیلئے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل

    لاہور کی ہوا کو سموگ نے گھیر لیا ہے شہریوں کو زہریلی دھند، آنکھوں میں جلن، اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ائیر کوالٹی انڈیکس میں آلودگی 343 پوائنٹس کی خطرناک حد تک جا پہنچی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آلودگی کے عالمی انڈیکس میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا شہر میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی گلبرگ کے علاقہ میں 446 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی دوسرے نمبر پر 430اے کیو آئی کے ساتھ ٹاون شپ، جبکہ بحریہ413 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جامعہ پنجاب میں 409، انارکلی بازار میں 404 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے اسموگ کے باعث کارروائیاں تیز کر دی ہیں تیس دنوں میں48 صنعتی یونٹس اور 13 بھٹے سیل کئے گئے ہیں اور محکمہ ماحولیات نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملکر آلودگی کا سبب بننے والی3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے ہیں۔
    آلودگی
    جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں آلودگی کی سطح کو مانیٹر کرنے اور مضر صحت ہوا کے معیار کے انڈیکس میں اضافے کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل دے دیئے ہیں-

    ذرائع کے مطابق کمشنر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اینٹی اسموگ اسکواڈز کی تشکیل کے احکامات جاری کئے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ انسداد اسموگ اسکواڈز میں محکمہ ماحولیات، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے افسران شامل ہوں گے۔

    دوسری جانب ڈی سی چٹھہ نے انسداد اسموگ اسکواڈز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا نوٹیفکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر (ماحولیات) اسکواڈز کے فوکل پرسن ہوں گے اور انسپکٹر (ماحولیات) ان کی قیادت کریں گے ہر اسکواڈ ایک ہفتے میں 60 صنعتی (فرنس/بوائلر) یونٹس کا دورہ کرے گا اور غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے یا دھواں پیدا کرنے والے صنعتی یونٹس کو سیل کرے گا۔

    ںوٹیفیکیشن کے مطابق اسکواڈ آلودگی کی نگرانی کرنے والے آلات کی حالت اور جوڈیشل انوائرمنٹل کمیشن کے اقدامات کی تعمیل کی جانچ کریں گے جبکہ ٹھوس/سبز فضلہ کو جلانے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی، پانی کے کنکشن کے غلط استعمال اور بجلی چوری کا بھی معائنہ کیا جائے گا اور غیر معیاری ایندھن اور نان آپریٹو اسکربرز اور ایمیشن کنٹرول یونٹس استعمال کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر ماحولیات محمد رضوان کے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ صوبے میں گزشتہ 2 برس سے کوئی اسموگ نہیں ہے میں صحافیوں سمیت اپنے تمام دوستوں کو بتانا چاہتا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ ہوا کے معیار کے مانیٹر کو کیسے ٹھیک کرنا ہے حکومت تمام لوگوں کو ہوا کے معیار کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک منصوبہ شروع کر رہی ہےمحکمہ ماحولیات نے لاہور کے فضائی معیار کا انڈیکس 134 پر ریکارڈ کیا جب کہ ٹاؤن ہال کا درجہ 192 اور ماڈل ٹاؤن میں 186 ہے۔