Baaghi TV

Category: لاہور

  • نالائق حکمران بتائیں ایک کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر کہاں گئے؟ مائزہ حمید

    نالائق حکمران بتائیں ایک کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر کہاں گئے؟ مائزہ حمید

    نالائق حکمران بتائیں ایک کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر کہاں گئے؟ مائزہ حمید
    مسلم لیگ ن کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ نالائق حکمران بتائیں کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کے وعدے کہاں گئے

    مائزہ حمید نے مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا، آج عوام تنگ آ چکے، گھروں میں فاقے ہیں، اس جعلی حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے غریب کا چولہا بجھ گیا ہے ہوشربا مہنگائینے زندگیاں اجیرن کر دی ہیں عوام کل بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی، اج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور ائندہ بھی مسلم لیگ کیساتھ رہیں گے کیونکہ مسلم لیگ وہ واحد جماعت ہے جو عوامی امنگوں کا صحیح ترجمانی کررہا ہے

    https://twitter.com/BismaMalik890/status/1455187166158598146

    مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کے بم گرا کر عوام سے دشمنی کررہی ہے ن لیگ نے آج بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نااہل حکومت کیخلاف شامل ہوکر حکومت پر عدم اعتماد کرینگے ہ ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری خو فناک حدوں کو چھو رہی ہے ساڑھے تین سال سے جاری مہنگائی کے سونامی کے باعث لوگوں کے لئے اپنے گھر کا راشن خریدنا مشکل ہو گیا مزدور اور محنت کش ہی نہیں ہر طبقے کے لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ملک میں سیاسی تبدیلی نا گریز ہو چکی نا اہل اور سلیکٹڈحکمران فوری مستعفی ہو جائیں اور ملک میں فوری طور پر آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارنہ انتخابات کا انعقاد کرایا جائے نالائق حکمران بتائیں کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کے وعدے کہاں گئے قیامت خیز مہنگائی نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے حکومت کے تین سالوں کے دوران ملکی ترقی جام رہی، جس کے باعث غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا، حکومت کی سب سے بڑی ناکامی مہنگائی پر قابو نہ پانا تھا۔

    نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

    جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

    حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک ناز ک موڑ پر ہے،مائزہ حمید

    پی ٹی آئی نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ،مائزہ حمید

    خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید

    سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھنے والے ناکام ہو گئے، مائزہ حمید

    تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے،مائزہ حمید

    عوام پر مسلط کردہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے،مائزہ حمید

    عام عوام کے ساتھ تبدیلی سرکار نے بہت ظلم کر لیا ،مائزہ حمید

    عمران نیازی نے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ،مائزہ حمید

    سلیکٹڈ حکمرانوں سے اب اچھائی کی توقع نہیں،مائزہ حمید

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم سے مسکراہٹ بھی چھین لی گئی ،مائزہ حمید

    وزیر اطلاعات رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، مائزہ حمید

    عوام کو بچانا ہے عمرونا وائرس کو بھگانا ہے،مائزہ حمید

    عمران نے اپنے وزیروں،مشیروں کو این آر او دے دیا،مائزہ حمید

    پاکستان نے کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی،مائزہ حمید

    ہمیں نیا پاکستان نہیں پرانا پاکستان چاہیے،مائزہ حمید

  • این اے 133 میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر بڑا فیصلہ ہو گیا

    این اے 133 میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر بڑا فیصلہ ہو گیا

    این اے 133 میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر بڑا فیصلہ ہو گیا

    این اے 133 میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کا معاملہ این اے 133 لاہور پر ضمنی انتخاب 5 دسمبرکو ہی ہوگا

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سرِدست این اے 133 لاہور کا ضمنی  انتخاب ملتوی کرنے کی کوئی تجویز  زیرِ غور نہیں ، تاہم صورت حال تبدیل ہونے پر الیکشن کمیشن اس حوالے سے مزید اقدامات کرسکتا ہے ،قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 لاہور  پر ضمنی انتخاب 5  دسمبرکو مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا،این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث این اے 133 کا ضمنی الیکشن  ری شیڈول کرنے کی درخواست کی گئی تھی ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے  درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 11 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے ، الیکشن کمیشن 12 نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا نذر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے

    دوسری جانب تحریک انصاف نے جمشید اقبال چیمہ کو اس حلقہ سے امیدوار نامزد کر رکھا ہے،پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی جانب سے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کمیٹی کا قیام کر دیا گیا،کمیٹی کا پہلا اجلاس لاہور جنوبی جیل روڈ دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں امیدوار این اے 133 جمشید اقبال چیمہ نے شرکت کی کنوینیر ضمنی الیکشن این اے 133 و جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ سے امیدوار این اے 133 جمشید اقبال چیمہ کی ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ،میاں اکرم عثمان،فیاض بھٹی،عبدالکریم کلواڑ سمیت دیگر پارٹی رہنماوں بھی موجود تھے

    این اے 133 کی نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک نے اپنے نمائندے کی وساطت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جب کہ تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ اورپیپلزپارٹی کے اسلم گل نے کاغذات جمع کروائے۔   الیکشن کمشین نے این اے133ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے، دونوں میاں بیوی کا تجویز کنندہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے۔
    جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی جانب سے کل ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی

    ضمنی الیکشن میں شکست یا کچھ اور، پی ٹی آئی نے ق لیگی حمایت یافتہ امیدوار کو ٹکٹ دے دیا

    این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا

    خوشاب ضمنی الیکشن، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،ن لیگ کا اعلان

    بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

    کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

    این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

    کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

  • خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر گرفتار

    خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر گرفتار

    لاہور: پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ غازی آباد کی پولیس نے خاتون کی درخواست پر عارف بابا کے نام سے معروف جعلی پیر کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    ایس پی کینٹ عیسٰی سکھیرا کا کہنا ہے کہ خاتون کے مطابق وہ ملزم عارف بابا کے پاس تعویز لینے آئی تو ملزم نے اسے زیاد تی کا نشانہ بنایا، خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    لاہور: ڈیڑھ ماہ تک عورت کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیرگرفتار

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں لاہور کے علاقہ ساندہ میں ڈیڑھ ماہ تک عورت کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کیا گیا تھا متاثرہ خاتون کی شادی ضلع شیخوپورہ میں ہوئی تھی جو گھریلو نا چاکی پر جعلی پیر نوید کے پاس تعویذ کرانے آئی تو ملزم ورغلا کرعورت کو ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتارہا۔

    ایس ایچ او ساندہ شیخ خالد فاروق کا کہنا تھا کہ عاصمہ بی بی کے گھر والے اپنے تئیں خاتون کو تلاش کرتے رہے نہ ملنے پر ساندہ پولیس سے رابطہ کیا تھا ایس پی اویس شفیق کا کہنا تھا کہ ساندہ پولیس نے کارروائی کرکے جعلی پیر کوگرفتار کر لیا تھا-

  • پنجاب کے صوبائی وزیر پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم

    پنجاب کے صوبائی وزیر پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم

    پنجاب کے صوبائی وزیر پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہورنے صوبائی وزیر محمود الرشید سمیت 9 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    سیشن کورٹ لاہور نے ایس ایچ او مصطفی ٹاون کو درخواست گزار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، سیشن کورٹ لاہور نے حکم دیا کہ صوبائی وزیر محمود الرشید سمیت دیگر کیخلاف الزامات ثابت ہوئے ہیں،مقدمہ درج کرنے کے بعد محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کا بھی موقف قلمبند کیا جائے،تفتیشی افسر تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہونے پر ملزمان کو گرفتار بھی کرے،شہری نے جائیداد کے مبینہ قبضے پر محمودالرشید کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا

    آج عدالت نے صوبائی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے

    قبل ازیں وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل اور دیگر حکام نے شرکت کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ آیندہ تین دن میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا مسودہ منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کو بھجوا دیا جائے گا،لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کا مقصد نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی یقینی بنانا ہے، نئے ایکٹ کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا۔ لوکل گورنمنٹ کے مؤثر نظام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوں گے، نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کو بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے-تحریک انصا ف کی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا

    مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    کیپٹن ر صفدر نے وزیراعظم کا "سیکنڈل” میڈیا کو بتا دیا

    کوئی شہر ایسا نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو،کیپٹن ر صفدر

  • ٹی وی پر بڑی بڑی بڑھکیں مارنے والا شہباز گل لاہور کی عدالت سے غائب ہے،عطا تارڑ

    ٹی وی پر بڑی بڑی بڑھکیں مارنے والا شہباز گل لاہور کی عدالت سے غائب ہے،عطا تارڑ

    ٹی وی پر بڑی بڑی بڑھکیں مارنے والا شہباز گل لاہور کی عدالت سے غائب ہے،عطا تارڑ

    معاون خصوصی شہبازگل کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    شہبازگل کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، شہباز گل کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ تاریخ کا علم نہ ہونے پرعدالت پیش نہ ہو سکا عدالت وارنٹ گرفتاری کا حکم واپس لے، عدالت نے شہباز گل کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    عدالت نے دو روز قبل شہباز گل کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے نجی کمپنی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت کی عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں پیش ہونے کا حکم دیا تھا

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

    ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل پر ن لیگی کارکنان نے انڈے پھینکے ہیں

    شہباز گل کو انڈے کیوں مارے؟ ن لیگی کارکنان بول پڑا، شہباز گل کا رد عمل بھی آ گیا

    شہباز گل کو انڈے اور سیاہی نہیں پڑی بلکہ جوتے بھی…؟ خصوصی تصاویر

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

    نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    ہتک عزت دعویٰ کیس ،شہباز گل کی بریت پر دلائل طلب

    شہباز گل کیخلاف درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔درخواست گزارنے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ درخواستگزار کمپنی البیراک گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے،البیراک کمپنی پاکستان، صومالیہ اور دیگر ممالک میں کنسٹرکشن، ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار کر رہی ہے،البیراک گروپ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 18 میٹر لمبی میٹرو بس متعارف کروائی. میٹرو بس عام بسوں کے مقابلے میں بہترین بس ہے.ڈاکٹر شہباز گل نے اے آر وائی لے پروگرام اعتراض ہے میں 26 ستمبر 2020ء کو درخواستگزار کمپنی کیخلاف بیان بازی کی، ڈاکٹر شہباز گل نے ذاتی حیثیت میں پلیٹ فارم کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگائے، 6 برس قبل میٹرو بس پراجیکٹ پر 3 اعشاریہ 68 ڈالر فی کلومیٹر کے حساب سے ٹھیکہ لینے کا الزام لگایا گیا، شہباز گل نے 1 اعشاریہ 85 ڈالر فی کلو میٹر کے حساب سے سلمان شہباز کو دینے کا بھی الزام عائد کیا،شہباز گل نے لاہور میٹرو بس کے ٹھیکے سے آدھی رقم مسلسل سلمان شہباز کو دینے کا الزام لگایا ہے،درخواستگزار کمپنی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں،شہباز گل نے درخواستگزار کمپنی پر ثبوتوں کے بغیر کرپشن کا الزام لگایا، شہباز گل کے ٹی وی چینل پروگرام میں الزامات لگانے سے کمپنی کی ساکھ متاثر ہوئی، شہباز گل نے کمپنی کیخلاف سوشل میڈیا مہم بھی چلا رکھی ہے، شہباز گل کے میڈیا اور سوشل میڈیا بیانات کے سبب کمپنی کو ملین ڈالرز کا نقصان ہوا، شہباز گل کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت ہتک عزت کی کارروائی کی جائے،درخواستگزار کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگانے پر شہباز گل کو بھاری جرمانہ اور سزا سنائی جائے،

    قبل ازیں ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہتے ہیں حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، وزیراعظم کے کرائے کے ترجمان اب کہیں دکھائی نہیں دیتے، کرپشن کے جھوٹے الزام لگا نے والے شہباز گل کو اب عدالت تلاش کر رہی ہے۔ ٹی وی پر بڑی بڑی بڑھکیں مارنے والا شہباز گل لاہور کی عدالت سے غائب ہے،اسکا وکیل تک پیش نہیں ہوا کیونکہ پتہ ہے کہ جھوٹا الزام لگایا گیا اور پاک ترک تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی،یہ حکومت آخری دموں پر ہے، آزادی صحافت پر حملے کر رہی ہے،میں سمجھتا ہوں اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں جھوٹا احتساب کا نعرہ اپنی موت مر چکا ہے عدالتوں کے اندر اللہ تعالی ہمیں سرخرو کر رہا ہے اور اب ان کی باری آنے والی ہے شہبازشریف برطانوی عدالت میں بےگناہ ثابت ہوئے، جھوٹے، بےبنیاد کیس کو ایک سال سے زائد ہوگیا، ایف آئی اے اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت نہیں کرسکا،

  • وزیراعلیٰ پنجاب ہسپتال پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب ہسپتال پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب ہسپتال پہنچ گئے
    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی میوہسپتال آمد ہوئی ہے

    وزیراعلی عثمان بزدارنے مظاہرین کے تشدد وفائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار فرداً فرداً زخمی ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے پاس گئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی پولیس اہلکاروں کی خیریت دریافت کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی پولیس اہلکاروں کے حوصلے اور جذبے کو سراہا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں

    وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کوعلاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں مہیا کی جائیں گی-زخمی پولیس اہلکاروں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے- پنجاب حکومت کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں – حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے- آپ فرض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہوئے ہیں،حکومت آپ کی فرض شناسی کوسراہتی ہے-حکومت آپ اور آپ کے خاندان کی ہر ممکن دیکھ بھال کرتی رہے گی-آپ ہمارے ہیرو ہیں -آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

    زخمی پولیس اہلکاروں نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے ہمارے حوصلے بڑھے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے آرتھوپیڈک وارڈ میں زیر علاج دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ،وزیراعلی نے مریضوں اور ان کے تیمار دارو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں میں حل کروں گا، صوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال، معاون خصوصی اطلاعات حسان خاور،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجودتھے

  • مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج، قبل از وقت  انتخابات کا مطالبہ بھی کر دیا

    مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج، قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بھی کر دیا

    مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج، قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بھی کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ سمیت ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج جاری ہے

    لاڑکانہ میں نثار کھوڑو اور جمیل سومرو کی قیادت میں جناغ باغ چوک لاڑکانہ پر دھرنا دیا گیا ،پیپلز پارٹی کے احتجاجی دھرنے میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کارکنان نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے ،پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ ملک میں قبل از وقت شفاف انتخابات کرائے جائیں،

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے پیپلز پارٹی موجودہ صورتحال میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھنے والے بلاول بھٹو تھے پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر بہت سی فتوحات حاصل کیں ، پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن جیتا ،آج پورے ملک میں پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہی ہے ،شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو پرپہلا ریکشن بلاول بھٹو کا آیا شاکر شجاع آبادی اس خطے کے بڑے شاعر ہیں

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سابق وزیراعظم و سینیٹر سیدیوسف رضا گیلانی کی نشتر اسپتال ملتان آمد ہوئی شاکرشجاع آبادی کی جلد صحت یابی دعا اور بہتر علاج کو یقینی بنانے کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک فراہم کیا۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج اس حکومت کے خلاف ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہو رہا،آج ملک کا ہر شہری وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کررہا ہے پارلیمان کے اندر اور باہر پیپلز پارٹی ہی عوام کی حقیقی آواز ہے، آج پیپلز پارٹی ملک بھر میں مہنگائی، بھوک، بدحالی اور نااہل حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، اس نااہل سرکار کے خلاف اب باہر آنے کا وقت ہے،وزیراعظم آج ملک بھر احتجاج دیکھ کر مستعفی ہو جائیں عوام اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی،اس حکومت کے خلاف تحریک پیپلز پارٹی اور عوام چلائے گی،

    سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان سے پرانے پاکستان کی واپسی چاہتی ہے تباہی سرکار نے ہر سمت تباہی مچائی ہے ،ملک کی معیشت غیروں کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے نالائق اور احمق حکومت قوم کو مقروض بناکر جشن منا رہی ہے ،صدر آصف علی زرداری نے ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی دیکر ملک کو باوقار بنایا تھا،
    قوم بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دے بلاول بھٹو زرداری قوم کو مایوس نہیں کرینگے

    دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی کال پر ملک بھر کی طرح آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کمر توڑ مہنگائی، حکومتی ظلم و زیادتی کیخلاف عوامی احتجاج کیا گیا اس سلسلے میں قائم مقام صدر پی پی آزادکشمیر و ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری پرویز اشرف، ضلعی صدر چوہدری ولید اشرف ، بھمبر سٹی سے سابق امیدوار اسمبلی انیس کشمیری ،سماہنی سے سابق امیدوار اسمبلی قمر ادریس، ملک بابو خان ضلعی سیکرٹری اطلاعات، خان رئوف، چوہدری عبدالرحمن پھانبڑا، کیپٹن مسعود ضلعی سوشل میڈیا کوارآرڈینیٹر کی قیادت میں بھمبر میں زبردست مہنگائی کے خلاف احتجاج۔ فضا فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ چوہدری پرویز اشرف کی قیادت میں ”گو نیازی گو” کے کارکنان نعرے لگاتے ہوئے میرپور چوک بھمبر پہنچے۔ وہاں پر بڑے جلسے کی شکل اختیار ہوگئی

    ۔ جلسے اور احتجاجی ریلی سے چوہدری پرویز اشرف ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت نے مہنگائی کر کے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ اس مہنگائی نے لوگوں کی کمر کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔ لوگ فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت سے نجاصل حاصل کرنا ضروری ہو چکا ہے۔ نیازی حکومت نالائق لوگوں کا ٹولہ ہے۔ مقررین نے بھی مہنگائی کے خلاف سخت احتجاج کیا اور کہا کہ پاکستان میں آئندہ پی پی کی حکومت ہو گی۔ جو لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرے گی۔ مقررین میں خالد رئوف، انیس کشمیری، قمر ادریس، چوہدری ولید اشرف، ملک بابو خاں، عبدالرحمن پھانبڑہ، کیپٹن مسعود، حافظ عابد نعیمی، شکیل فیروز، حافظ عمران اعوان، راجہ نصیر، چوہدری طارق ایووالہ و دیگر نے خطاب کیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی بنوں کے زیر اہتمام بھی مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی پی پی پی کے تحت ضلع خضدار میں مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف ضلعی صدر سجاد زیب کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ژوب میں بھی مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیروز والا میں طلبا کو لگائی گئی ویکسین

    سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیروز والا میں طلبا کو لگائی گئی ویکسین

    سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیروز والا میں طلبا کو لگائی گئی ویکسین

    گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیروزوالا میں حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو رونا کی ویکسین لگائی گئی۔

    نیز تحصیل فیروزوالا میں ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور ڈویژن طاہر حسین غازی صاحب کے احکامات کی روشنی میں داخلہ مہم بھی زور و شور سے جاری ہے جس میں مقامی آبادی کا بھرپور تعاون بھی حاصل ہے۔ ہیڈماسٹر سکول ھذا محمد علیم شاہ صاحب نے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر فیروزوالا سے ملاقات کی اور ان سے گزارش کی کہ دوران پولیو ویکسین گھر گھر مہم کے دوران اگر کسی گھر میں کوئی سپیشل بچہ نظر آئے تو ان کو قائل کریں کہ وہ اپنے بچوں کو گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیروزوالا میں داخل کروائیں۔ ہیڈ ماسٹر سنٹر ھذا نے سنٹر میں کورونا ویکسین کیمپ لگانے پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر فیروزوالا کا شکریہ ادا کیا۔

    پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ماسک پہننا اب بھی بہت ضروری ہے،ویکسی نیشن کا یہ مطلب نہیں کہ آپ مکمل طور پر محفوظ ہوگئے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سماجی فاصلہ رکھیں،امید ہے موسم سرد ہوتے ہی ڈینگی مچھر ختم ہو جائے گا عوام ویکسی نیشن ممکن بنائیں، ہم سے تعاون کریں،پیر سے کورونا ویکسی نیشن کی گھر گھر مہم شروع کی ہے، کورونا وائرس کی ایک نئی قسم بھی سامنے آرہی ہے، کورونا ویکسی نیشن کیلئے گھر گھر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، پیر سے کورونا ویکسی نیشن کی گھر گھر مہم شروع کی ہے 4روز میں مہم کے تحت 25 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔ ڈیڑھ سے 2کروڑ افرا د کی ویکسی نیشن کا ہدف ہے

  • بھارتی طیارہ  پاکستانی فضائی حدود میں آ گیا

    بھارتی طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں آ گیا

    بھارتی طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں آ گیا

    سی اے اے کی اجازت پر بھارتی طیارے نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا ہے

    سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی بھارتی نجی فضائی کمپنی کی پروازنے سری نگر سے شارجہ جارہی تھی ،بھارتی طیارے ایئر بس 320نے پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا،مسافر بردار طیارہ 2روزقبل لاہورریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا ، سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی،سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی

    قبل ازیں رواں برس 8 مئی کو نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد نیو ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد آئیر پورٹ پر لینڈ کیا تھا،پاکستانی حکام کے مطابق یہ طیارہ کینڈین ائیر فورس کا تھا جوکہ نیو دہلی سے آیا

    قبل ازیں رواں برس ہی دو مارچ کو شارجہ سے لکھنو جانے والی بھارتی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر ہنگامی بنیادوں پر کراچی میں لینڈ کروا دیا گیا تھا،شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والی انڈیگو ائیر لائن کی پرواز 6 ای 1412 صبح 4 بجے جونہی ایران کے راستے پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا کہ کپتان کی جانب سے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ائیرپورٹ اتارنے کی اجازت مانگی گئی۔ ۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ہنگامی طبی امداد دیے جانے تک 60 سالہ مسافر حبیب الرحمان سلمان جہاز میں ہی انتقال کر چکا تھا۔

    قبل ازیں یکم مارچ کو بھارت سے آذربائیجان جانے والی ایئر ایمبولینس کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ ہوئی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرایمبولینس کولکتہ سے آزربائیجان کے شہر باکو جارہی تھی، کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی اے ٹی سی کے اجازت دینے پر طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیاایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس ری فیولنگ کے بعد باکو کے لیے روانہ ہوگئی،

    قبل ازیں رواں برس 15 فروری کو بھی اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھارتی ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ ہوئی تھی کلکتہ سے دوشنبے جانی والی بھارتی ایئر ایمبولینس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی، اس لینڈنگ سے قبل سول ایوی ایشن سے ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے رابطہ کیا تھا۔

    گزشتہ برس 17 نومبر کو کراچی ایئرپورٹ پربھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی تھی، بھارتی طیارے کی پاکستان کی جانب سےانسانی ہمدردی کی بنیادپرطیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی مئی 2020 میں ایک بھارتی کارگو طیارے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، طیارے میں فیول بھرنے کے بعد طیارہ روانہ ہو گیا ،پاکستان کے ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو اترنے کی اجازت دی تھی، 25 اپریل کو بھی ایک بھارتی کارگو طیارے کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترنے کی اجازت دی گئی تھی جو تقریبا 40 منٹ تک اسلام آباد ایئر پورٹ پر رہا اور فیول بھروانے کے بعد دوبارہ روانہ ہو گیا تھا گزشتہ برس کی کشیدگی کے بعد سے پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے،

    مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    پاکستانی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا، بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند، منتیں بھی کام نہ آئیں

    پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کتنے ارب روپے کا نقصان ہوا؟ بھارتی وزیر نے بتا دیا

    ایک ماہ میں کتنے بھارتی طیاروں کی ہو چکی ہے اسلام آباد میں لینڈنگ؟

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھارتی ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ

    8ستمبر کو پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہین دی تھی،بھارتی صدررام ناتھ کووند نے 8 ستمبرکوآئس لینڈجانا تھا،پاکستان نے بھارتی صدرکےطیارے کیلئےبھارت کوکلیئرنس نہیں دی،پاکستان نے بھارتی صدرکو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا. بھارتی صدر نے پاکستانی فضائی حدودسےگزرنےکی درخواست کی تھی

    گزشتہ برس ماہ ستمبر میں ہی بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ نریندر مودی جو کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں، کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے تاہم پاکستان نے انڈیا کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا،

    گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی حکومت نے 28 اکتوبر کو پاکستان سے نریندر مودی کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دی تھی، بھارتی وزیراعظم نے 29 اکتوبر کو سعودی عرب میں ہونے والے عالمی کاروباری کانفرنس میں شرکت کرنی تھی جسے پاکستان نے مسترد کر دیا تھا.

  • قومی شاہراہ جی ٹی روڑ بند، اسلام آباد،پنڈی میں بھی شاہراہوں پر کینٹینر لگ گئے

    قومی شاہراہ جی ٹی روڑ بند، اسلام آباد،پنڈی میں بھی شاہراہوں پر کینٹینر لگ گئے

    قومی شاہراہ جی ٹی روڑ بند، اسلام آباد،پنڈی میں بھی شاہراہوں پر کینٹینر لگ گئے

    جہلم کی ضلعی انتظامیہ مکمل تیار،قومی شاہراہ جی ٹی روڑ بند کر دی گئی ہے دریائے چناب ٹول پلازہ سے نہر پل سرائے عالمگير ٹول پلازہ جہلم تک شامل ہے جسے بند کر دیا گیا ہے قومی شاہراہ جی ٹی روڑ دونوں اطراف سے مکمل طور پر کنٹینر لگاکر اور خندوقیں کھود کربند کی گئی ہے دریائے چناب ٹول پلازہ اور سرائے عالمگير ٹول پلازہ جہلم پر رینجرز اور پوليس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،پنجاب رینجرز اور پنجاب پوليس کے تازہ دم دستوں نے جی ٹی روڑ دونوں دریاٶں کے پلوں کا کنٹرول سنھبال لیا،مسافروں کیساتھ مال بردار گاڑیوں کی لمبی لاٸنیں لگ گئیں گاڑیوں کے مالکان اور ڈرٸیوار پریشان ہیں گاڑیوں کی بندش سے لاکھوں کا نقصان کا اندیشہ ہے جی ٹی روڑ سے منسلک علاقوں میں سڑکوں کے بند ہونے، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے کھاریاں،لالہ موسی،سراۓ عالمگير اور گجرات سیکشن پر چلنے والی ٹرینیں لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل سروس بھی معطل ہے

    راولپنڈی میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانےوالی مرکزی شاہراہیں سیل کر دی گئیں، جس کے بعد متبادل راستوں پر شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔ رکاوٹوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، راولپنڈی میں صدر سے فیض آباد تک میٹرو سروس معطل ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھلی ہے، راولپنڈی بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے، چکلالہ سکیم 3 اور باقی علاقوں سے اسلام آباد آنے کیلئے کوئ رکاوٹ نہیں ہے صرف فیض آباد انٹرچینج بند ہے آئی ایٹ سیکٹر اور انڈسٹریل ایریا جانے کیلئے آئ ایٹ انٹرچینج استعمال کریں

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیااجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا .وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گیصوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اورمتعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے