Baaghi TV

Category: لاہور

  • نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

    نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

    نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ انتقام کی سیاست کوپروان چڑھا کرنیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا ہے

    مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کی وجہ سے پاکستان کا آج ہرشہری بے یقینی کا شکارہے ۔سلیکٹڈ وزیراعظم کاتین سال میں عوام پرمہنگائی کے پہاڑ گرا کرجشن منانا غریب کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ تبدیلی سرکار شرمندہ ہونے کے بجائے عوام کی غربت پرڈھول بجارہی ہے جوکہ افسوسناک ہے ۔

    تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے

     وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟

    قبل ازیں مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں سید علی گیلانی کی رحلت نہ صرف کشمیری بلکہ پاکستانی عوام کے لئے بھی ایک سانحہ ہے مرحوم سچے عاشق دین اور پاکستان سے بے پناہ محبت کرنے والی شخصیت تھے ۔حریت کی جو شمع مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دلوں میں مرحوم نے روشن کی تھی آج اسکی آب و تاب سے ہر کشمیری کا چہرہ تمتما رہا ہے ۔جدوجہد آزادی کے اس سرخیل کی تمام زندگی بھارتی ظلم و بربریت اور استعماریت کے خلاف جہاد کرتے گزری

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

  • اورنج لائن منصوبے کی تاخیر،اضافی معاوضے کے مطالبے کی درخواست پر عدالت کا بڑا فیصلہ

    اورنج لائن منصوبے کی تاخیر،اضافی معاوضے کے مطالبے کی درخواست پر عدالت کا بڑا فیصلہ

    اورنج لائن منصوبے کی تاخیر،اضافی معاوضے کے مطالبے کی درخواست پر عدالت کا بڑا فیصلہ

    لاہور ہائیکورٹ میں اورنج لائن منصوبے کی تاخیر پر حبیب کنسٹریکشن کمپنی کا 1 ارب 98 کروڑ اضافی معاوضے کا مطالبہ لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کا ثالثی سے تنازعہ کے حل کے فیصلے کے خلاف ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

    جسٹس عابد حسین نے ایل ڈی اے اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کی وجہ سے گیارہ تاریخی مقامات پر اورنج لائن کا 22 ماہ رکا رہا۔ حبیب کنسٹریکشن سروسز نے نقصان کی مد میں 1 ارب 98 کروڑ زائد رقم کا مطالبہ کیا تھا۔کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، منصوبہ عدالتوں میں ہونے کی وجہ سے روکا۔ جب کوئی تنازعہ ہی نہیں ہے تو معاملہ ثالثی کے ذریعے حل کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق فریقین کے درمیان تنازعہ واضح ہے۔ یہ دیکھنا ثالث کا کام ہے کہ حبیب کنسٹریکشن کا زائد رقم کا مطالبہ قانون کے مطابق ہے یہ نہیں۔ صرف ایل ڈی اے کے نہ ماننے سے تنازعہ سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے سول عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    اورنج ٹرین پر سفر کیلئے گھر سے جانیوالی چار بچیاں اغوا

  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

    پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کشمیری رہنما بزرگ سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی :جدوجہد آزادی کشمیر کا نڈر اور بے باک قائد جس نے اپنی پوری زندگی اس لازوال جدوجہد کے دوران جیل اور نظر بندی میں گزار دی اور جیل میں ہی انتقال کرگئے پاکستان میں مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی نماز جنازی ادا کی جائے گی 1- غائبانہ نماز جنازہ حریت رہنما سید علی گیلانی کے اوقات :

    1- آج 2 ستمبر، بروز جمعرات تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ بعد از نماز ظہر (نماز 1:30pm) منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب خطاب اور نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

    2- غائبانہ نماز جنازہ حریت رہنما سید علی گیلانی آج بروز جمعرات شیرانوالہ باغ، گوجرانوالہ شام 05:00 بجے ادا کی جائے گی-

    3- آج جمعرات 2 ستمبرpm 02:30 اسلام آباد میں بمقام نیشنل پریس کلب میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی-

    4- کراچی میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نما ز جنازہ آج 5 بجے شام نیو ایم اے جنا ح روڈ نذد ادارہ نور حق میں ادا کی جائیگی۔

  • 2007 میں عمران خان پر تشدد کرنے والا نوجوان وزیراعلی پنجاب کا معاون خصوصی مقرر

    2007 میں عمران خان پر تشدد کرنے والا نوجوان وزیراعلی پنجاب کا معاون خصوصی مقرر

    پنجاب یونیورسٹی میں وزیراعظم عمران خان پر تشدد کرنے والے جمیت طلبا اسلام کے سابق ناظم حافظ فرحت عباس کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عمران خان کو 2007 میں پنجاب یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،اس واقعہ میں جمیت طلبا اسلام کے ناظم حافظ فرحت عباس آگے آگے تھے ،عمران خان کو اس دوران ایک ڈیپارٹمنٹ میں مبحوس کردیا گیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا تاہم اب ان کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے

    اس حوالے سے سی ایم پناجب کے دفتر سے اظہر مشوانی نے نوٹیفکیشن کی تصویر جاری کرتے ہوئے حافظ فرحت عباس کو مبارکباد دی-
    https://twitter.com/MashwaniAzhar/status/1432966445453959169?s=20

  • لاہور میں ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

    لاہور میں ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

    لاہور میں ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہو گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہوگئی ہے 2ہزار 501 سی سی کی حامل مرسیڈیز بینز اے ایم جی G63 فرسٹ حبیب موداربہ کے نام رجسٹرڈ ہوئی ہے۔

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

    ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرائی گئی ہے جس کی مجموعی قیمت 13 کروڑ 80 لاکھ روپے بیان کی گئی ہے جبکہ 53 لاکھ 81 ہزار790 روپے رجسٹریشن فیس بحق سرکار جمع ہوئی ہے۔

    گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے موداربہ کمپنی نے کسی پرکشش نمبر کی بجائے ڈیڑھ ہزار روپے کے عوض گاڑی کے ماڈل کی مناسبت سے AEG 063 نمبرحاصل کیا ہے۔

    گورنر سندھ سےمتحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی ملاقات

  • ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف کا  اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف کا اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف کا اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بطور جماعت پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اٹھارٹی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے،کالا قانون روکنے کے لیے اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بل کے قانونی اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور حکمت عملی تجویز کرے گی ،شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا راستہ روکنے کے لئے پارلیمنٹ سمیت تمام قانونی آپشنز بروئے کار لائیں گے شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں کو صحافتی تنظیموں سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میڈیا کی تمام نمائندہ تنظیموں نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کیا ہے پی ایم ڈی اے ایک کالا قانون ہے، ہر فورم پر روکیں گے نام نہاد قانون کی تیاری میں متعلقہ فریقین سے مشاورت نہیں ہوئی، نہ ہی تجاویز اور آرا لی گئیں حکومت کا مقصد قانون سازی یا امور کو بہتر بنانا نہیں، میڈیا کو اپنا تابع فرمان بنانا ہے صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لیاگیا، نہ ہی ان کی رائے اس کالے قانون کی تیاری میں شامل ہے یہ کالا قانون منظور ہوا تو ملک سے اظہاررائے کی آزادی کا وجود مٹ جائے گا آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کا راستہ ہر قیمت پر روکنا ہوگا

    قبل ازیں اسی حوالہ سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا ٹریبونل سے تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مجوزہ بل آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا حکومت اپنی ناہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو مالک ومختاربنا دینا منظور نہیں ہے۔

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

    لاہور جنسی جرائم کی آماجگاہ بن گیا، ایک اور خاتون کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

  • کنٹونمنٹ الیکشن،دھاندلی کی ذمہ داری کس کو دی گئی، خواجہ سعد رفیق کا مبینہ الزام

    کنٹونمنٹ الیکشن،دھاندلی کی ذمہ داری کس کو دی گئی، خواجہ سعد رفیق کا مبینہ الزام

    کنٹونمنٹ الیکشن،دھاندلی کی ذمہ داری کس کو دی گئی، خواجہ سعد رفیق کا مبینہ الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ الیکشن کےانتخابی شیڈول پرتحفظات ہیں،

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 4 بجےتک رکھا گیا ہے،پولنگ کا وقت صبح 9 سےشام 5 بجےتک ہونا چاہیے،کسی کارکن کوپولیس نے پکڑا توسارے سڑکوں پر ہوں گے انتخابی دھاندلی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذمہ داری دی گئی،مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کروائی گئی الیکشن کمیشن آف پاکستان کہاں ہے ؟ رقم کی تقسیم بند ہونی چاہیے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اگر ہمارے کارکن کو کسی نے پکڑا تو اسی وقت رد عمل آئے گا،لوگ مہنگائی ،لاقانونیت سے تنگ آگئے ہیں ،سرکاری اداروں کے غلط استعمال کو روکا جائے، الیکشن کی ہماری تیاری مکمل ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تمام جماعتوں کے امیدواروں کو مہم چلانے دیں، عوامی مینڈیٹ کو چوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پیسے بانٹے جا رہے ہیں، اسے بند کیا جائے سی سی پی او لاہور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے گریز کریں،اطلاعات ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر الیکشن میں دھاندلی کا پروگرام ہے،

    ن لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہماری مختلف لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں لوگ اب معافیاں مانگ رہے ہیں کہ غلطی ہوگئی ملک میں مہنگائی اوربے روزگار ی سے عوام کا براحال ہے ادویات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،

  • مائرہ ذوالفقار قتل کیس: عدالت نے  ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دےد یا

    مائرہ ذوالفقار قتل کیس: عدالت نے ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دےد یا

    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل کی جانے والی بیلجئن نژاد پاکستان لڑکی مائرہ ذوالفقار کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت لاہور نے مقدمے میں ملوث ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دےد یا عدالت کی جانب سے ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر دی گئی ہے ظاہر جدون سمیت دیگر گرفتار ملزمان کوفرد جرم کی کارروائی کےلیے سماعت 7 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے-

    اس سے پہلے مائرہ ذوالفقار کے قتل میں نامزد ملزم ذیشان جدون کا بھائی ظاہر جدون اعتراف جرم بھی کرچکا ہے مقتولہ کا مقدمہ ظاہر جدون اور اس کے بھائی کے خلاف درج ہے۔

    لاء گریجوایٹ مائرہ ذوالفقار قتل کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ گئے

    اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ مقتولہ کے ساتھ جھگڑا ہوا اور3 مئی کی صبح کوقتل کیا مقتولہ کے قتل کا علم اس کی دوست کو تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہر جدون پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہ چکا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی نژاد مائرہ ذوالفقار کو تین مئی 2021 کو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس (فیز 5) میں اس گے گھر میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھاایف آئی آر کے مطابق مائرہ کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ لاہور میں پولیس نے اس قتل کے الزام میں دو نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کیس میں نامزد دو ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں۔

    یہ بھی خبریں گردش تھیں کہ اس واقعہ سے قبل کچھ محرکات اس قسم کے بھی ہیں جن کےمطابق عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے بعد اگر مائرہ پاکستان سے برطانیہ جاتی تو اسے دس دن کیلئے قرنطینہ میں رہنا پڑنا تھا اور ساتھ ہی 3 لاکھ 71 ہزار روپے برطانوی حکومت کو ادا کرتے تھے ٗ مائرہ کے مطابق یہ دس دن کیلئے کسی برے ہوٹل میں رہنے کیلئے بہت زیادہ پیسے ہیں ٗ مائرہ نے یہ پیسے بچانے کیلئے پاکستان میں مزید کچھ عرصہ رہنے کا فیصلہ کیا۔

    مائرہ ذوالفقارکوکیسے قتل کیا گیا؟ کرائےکے قاتل کون تھے؟ماسٹرمائینڈ کون؟خطرناک حقائق سامنے آگئے

    مگر یہ فیصلہ ماہرہ کیلئے بہت برا ثابت ہوا کیونکہ اسی دوران اس کے دوستی کے گروپ میں کچھ لوگوں نے اسے ہراساں کرنے شروع کر دیا ٗ ماہرہ نے اس ہراسانی کیخلاف لاہور کے پولیس سٹیشن میں تین درخواستیں دیں مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا ٗ مائرہ انتظار میں تھی کہ شاید اگلے ماہ برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں سے نکال دے اور وہ پیسے بچا کر برطانیہ واپس چلی گئی ٗ مگر ایسا نہ ہو سکا اور پیر مائرہ کو ڈیفنس کے ایک گھر میں اس کے کمرے میں صبح سحری کے بعد قتل کر دیا گیا

    ایف آئی آر کے مطابق ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ ماہرہ کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے۔ مقتولہ ماہرہ نے اپنے دونوں دوستوں کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا تھا شادی سے انکار پر ماہرہ کو دونوں دوستوں سے جان کا خطرہ تھا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جا رہے 5 سال پورے کریں گے    پرویز  الٰہی

    وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جا رہے 5 سال پورے کریں گے پرویز الٰہی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب 5 سال پورے کریں گے۔

    باغی ٹی وی : پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مفروضوں کی گنجائش نہیں ہے، حکومت کے اتحادی ہیں اور مکمل ہم آہنگی ہے وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جا رہے وہ 5 سال پورے کریں گے

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی سب ہوائی باتیں ہیں۔

    دوسری جانب جرائم کی روک تھام کے لیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 لارہے ہیں،اطلاعاتع کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 کا اجرا کے حوالے سے وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی جس پروزیراعظم نے جلد سے جلد اس ایپلی کیشن کو لانچ کرنے کا حکم دیا-

    جرائم کی روک تھام کےلیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL)-911 لارہےہیں: وزیراعظم

    ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میں یونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 کے قیام کے بارے میں وزیر اعظم کو اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، SAPM ڈاکٹر شہباز گل ، سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA), چیئرمین نادرا ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی جی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC)، ڈی جی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB)اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    عالمی اداروں کی درخواست پر پی آئی اے کا بڑا انسان دوست مشن:دنیا خوش ہوگئی

  • لاہور: بلیاں پالنے پر نوجوان خاتون پر اپنے ہی گھر والوں نے تیزاب پھینک دیا

    لاہور: بلیاں پالنے پر نوجوان خاتون پر اپنے ہی گھر والوں نے تیزاب پھینک دیا

    گھریلو جانوروں سے محبت اور انہیں پالنا جرم بن گیا، لاہور میں بلیاں پالنے پر نوجوان خاتون پر اپنے ہی گھر والوں نے تیزاب پھینک دیا، گھر والوں کی جانب سے خاتون پر ڈنڈوں سے تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق لاہور کی رہائشی خاتون پر گھر میں بلیاں پالنے پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حدود میں رہائش پذیر خاتون نے گھر میں بلیاں پالی ہوئی تھیں، خاتون عائشہ کو چچی اور کزن نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ خاتون عائشہ جانوروں کے حقوق کی علمبردار ہیں۔ عائشہ ملک کا کہنا ہے کہ تشدد ہمسائی صائمہ تصور اور اس کے بیٹے بلال ملک نے کیا، مجھ پر تشدد کے ساتھ بلیوں پر بھی گرم پانی پھینکا گیا۔

    کورونا کیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے مختلف علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

    متاثرہ خاتون کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے جان سے مارنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں چچا تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں پولیس انسپکٹر ہے جو دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرہ خاتون نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروادی۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو سپورٹ کررہی ہے اور میری کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ متاثرہ خاتون وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ دینا بھر میں سینکڑوں لوگ بلیاں پالنے کا شوق رکھتے ہیں، اس حوالے سے عمان کی ایک خاتون کی تصاویر بھی وائرل ہو گئیں تھیِں، عمان کی ایک خاتون اپنے گھر میں سیکڑوں بلیوں کے ساتھ رہتی ہیں۔

    جب تک چھوٹے صوبے ترقی نہیں کریں گے پاکستان کی ترقی نہیں کہلائے گی شہباز شریف

    اومان کے دارالحکومت مسقط کی شہری مریم البلوشی 480 بلیاں اور 12 کتوں کے ساتھ اپنے گھر میں رہتی ہیں اور وہ ان پر ماہانہ 8000 ڈالرز خرچ کرتی ہیں۔ 51 سالہ ریٹائرڈ سول سرونٹ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ جانوروں سے جنون کی حد تک محبت کرتی ہیں لیکن حقیقت اس سے بالکل الگ ہے۔

    2008 میں ان کا بیٹا ایک پرشین بلی کو گھر لایا تھا اور ان کو بلی کا گھر میں ہونا کوئی خاص پسند نہیں تھا، مریم کا بیٹا اس بلی کا خیال نہیں رکھتا تھا تو مریم نے اس بلی کا خیال رکھنے کی ذمہ داری اٹھائی۔

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 66 اموات

    2011 میں مریم شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگئیں اور وہ خود کو اس ڈپریشن سے نجات دلانے کا اعزاز بلی کو دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ بلی نے انہیں اس ڈپریشن سے نجات دلانے میں بہت مدد کی ہے۔

    اس کے بعد مریم نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنی زندگی ان جانوروں کا خیال اور ان کی دیکھ بھال کرنے میں وقف کر دیں گی۔ مریم اب اپنے گھر میں سیکڑوں بلیوں کے ساتھ رہتی ہیں اور وہ اپنا سارا وقت ان کی دیکھ بھال اور ان کا خیال رکھنے میں وقف کرتی ہیں۔

    سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے