Baaghi TV

Category: لاہور

  • قاتل  ڈور نے ایک اور  چراغ گل کردیا

    قاتل ڈور نے ایک اور چراغ گل کردیا

    قاتل ڈور نے ایک اور چراغ گل کردیا

    باغی ٹی وی : قاتل پتنگ نے ایک اور جان لے لی ، لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، اس قتل پر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

    لاہور میں قاتل ڈور ایک اور جان لے گئی، ہربنس پورہ کینال روڈ پر شہری گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا جسے سی ایم ایچ ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ پر ایس ایچ او ہربنس پورہ کو معطل کر دیا، 51 سالہ منظور حسین ننکانہ صاحب کا رہائشی تھا۔

    ڈور پھرنے کے واقعات آئے روز جاری رہتے ہیں . ابھی پچھلے مہینے ایک نوجوان اچھرہ میں ڈورپھرنے سے ہلاک ہوگیا تھا . پتنگ بازی کے واقعات آئے روز جاری ہیں . انتظامیہ پتنگ بازون کو قابو کرنے سے قاصر ہے .

  • ماسک نہ پہننے پر کتنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا ہوا  چلان

    ماسک نہ پہننے پر کتنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا ہوا چلان

    ماسک نہ پہننے پر کتنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا ہوا چلان

    باغی ٹی وی : لاہور میں بغیرماسک ڈرائیونگ کرنےپرچالان کاسلسلہ جاری ہے . کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر1لاکھ77ہزارگاڑیوں، موٹرسائیکلوں کاچالان کیا گیا . پبلک ٹرانسپورٹ میں کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر13مقدمات درج کیے گئے .

    50فیصدسےزائدسواریاں بٹھانےاورایس اوپیزکی خلاف ورزی پر1223گاڑیاں بندکیں گئیں،50فیصدسےزائدسواریاں بٹھانےاورایس اوپیزکی خلاف ورزی پر1223گاڑیاں بندکی گئیں، ہدایت کی گئی ہے کہ بغیرماسک شہریوں کوڈرائیونگ لائسنس دفاتراور کاغذات واپسی سنٹرزمیں نہ آنےدیاجائے،

    ادھر جہلم میں کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پردرجنوں دکانیں سیل ہو گئیں. اے سی جہلم نےاچانک چھاپےمارکرلاکھوں روپے جرمانےکیے،بڑھتے کرونا کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں سختی کردی گئی ہے . لاہور کے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی۔

    سمارٹ لاک ڈؤن میں سختی کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے کورونا ایس او پیز کے معاملے میں کوتاہی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

    ڈی سی لاہور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز پر عمل کرائیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی کے دس مختلف علاقوں میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک ہونے والے اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے تین مئی تک دس روز کیلئے سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا ہے،

    ان علاقوں میں راولپنڈی کی گلستان کالونی، ڈیفنس روڈ، افشاں کالونی، عسکری ii، علامہ اقبال کالونی، چکلالہ سکیم تھری، کوٹھہ کلاں، تخت پڑی کے علاوہ ڈبلیو 8اور ڈبلیو 6 ٹیکسلا کینٹ اور گوجر خان کے علاقے چنگا بنگیال و بگوال کونتریلہ شامل ہیں

  • سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سختی ، حکومت کا اہم قدم

    سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سختی ، حکومت کا اہم قدم

    سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سختی کردی گئی

    باغی ٹی وی : بڑھتے کرونا کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں سختی کردی گئی ہے . لاہور کے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی۔

    سمارٹ لاک ڈؤن میں سختی کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے کورونا ایس او پیز کے معاملے میں کوتاہی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

    ڈی سی لاہور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز پر عمل کرائیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی کے دس مختلف علاقوں میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک ہونے والے اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے تین مئی تک دس روز کیلئے سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا ہے،

    ان علاقوں میں راولپنڈی کی گلستان کالونی، ڈیفنس روڈ، افشاں کالونی، عسکری ii، علامہ اقبال کالونی، چکلالہ سکیم تھری، کوٹھہ کلاں، تخت پڑی کے علاوہ ڈبلیو 8اور ڈبلیو 6 ٹیکسلا کینٹ اور گوجر خان کے علاقے چنگا بنگیال و بگوال کونتریلہ شامل ہیں

  • اس وقت ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کیا صورت حال ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی بریفنگ

    اس وقت ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کیا صورت حال ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی بریفنگ

    اس وقت ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کیا صورت حال ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی بریفنگ

    باغی ٹی وی :وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونامثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے،پرائمری ہیلتھ کیئر نے کورونا مریضوں کیلئے2ہزار310 بیڈدیےہیں،پنجاب میں 200وینٹی لیٹربڑھائےگئے ہیں،آج لاہور میں23 نئے وینٹی لیٹر لگائےجا رہے ہیں،لاہور کے پبلک سیکٹر اسپتالوں میں50وینٹی لیٹر موجود ہیں،لاہورمیں 24گھنٹوں کےدوران کورونا سے28اموات ہوئیں.لاہورمیں 874مریض سرکاری،400سےزائدنجی اسپتالوں میں داخل ہیں،اس وقت آکسیجن کی صورتحال تسلی بخش ہے،

    لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 19فیصد ہے.لاہورمیں اس وقت لاک ڈاون والے15 علاقے ہیں،اوسطاًٍ 23ہزار افراد کو یومیہ ویکسین لگائی جارہی ہے،لاہور میں اگلے دو دن میں ویکسی نیشن کیلئے اسپیشل بس روٹ چلارہےہیں.این سی اوسی کی پہلی میٹنگ میں سب سےزیادہ شیئرسندھ کودیاگیاتھا،بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس سن کر افسوس ہوا.

    اوسطا 23ہزار افراد کو یومیہ ویکسین لگائی جارہی ہے.اوسطا 23ہزار افراد کو یومیہ ویکسین لگائی جارہی ہے.

    واضح‌ رہے کہ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار16 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں بھی کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شتح کی وجہ سے کرتا پور ہر قسم کی نقل و حرکت کے لئے 16 مارچ 2020 سے بند ہے۔ مزید یہ کہ ، کوویڈ کے حالیہ اضافے کی وجہ سے ، 19 اپریل سے واہگہ بارڈر سمیت ، ہندوستان سے ہر قسم کے سفر پر پابندی عائد ہے.

  • لندن میں بیٹھ کرنواز شریف نے گھر میں گھس کر مارا،مریم نواز

    لندن میں بیٹھ کرنواز شریف نے گھر میں گھس کر مارا،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر گھر میں گھس کر مارا،

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اچھے طریقے سے جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے نواز شریف کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور وہ سیاسی ایکٹوٹی شروع کر رہے ہیں لندن سے، برطانیہ سے حکومت نے رابطہ کیا وہاں سے مایوسی ہوئی، لندن کا قانون بکتا نہیں ،نواز شریف لندن سے پی ڈی ایم کے جلسوں سے خطاب کرتے رہے ہیں اور کریں گے، نواز شریف کے خلاف انتقامی کاروائی کا اسلئے آغاز کیا گیا کیونکہ وہ یہ افورٹ نہیں کر سکتے کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر سیاست کرے، نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کو انکو گھر مین گھس کر مارا، ڈسکہ میں دو بار یہ ہارے، نواز شریف کا بیانیہ لوگوں نے مانا، ووٹ کی عزت کی حفاظت کی،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے نام پر ووٹ ڈالا گیا، پاکستان میں جب نواز شریف تھے تو جیل میں ڈال کر انکی زبان بند کرنا چاہتے تھے، نواز شریف اگر سیاسی میدان میں ہو گا تو نہ عمران خان کی نہ سیلکٹڈ ، انکا کوئی چانس نہیں، اشتہاری ڈکلیئر کرنا صرف اسلئے ہے اور کوئی بات نہیں،نواز شریف پاکستان کی سیاست میں شامل ہے بھلے انکی آواز بند کر دی جائے، میڈیا پر انکی تصویر بند کر دی جائے، جب دادا اور دادی نے گھر خریدا اور انکو ایک قانون کی یا رولز ریگولیشن کی خلاف ورزی کی چیز نہین ملی تو وحیدہ بیگم کے کاغذات کھول کر بیٹھ گئے، وہ مسنگ تھی یا انہوں نے خود غایب کی ،یہ جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں سب کو پتہ ہے ہمارا گھر توڑنے آ رہے ہو، ہمیں نوٹس دیا، ہمیں پوچھا، یہ قانونی طریقے سے خریدی گئی جائیداد ہے، گھر سب کے ہوتے ہیں،وقت کسی کا نہیں ہوتا، یہ بات یاد رکھنا .

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

    مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

    مریم نواز کو جیل کے جس کمرے میں رکھا گیا تھا وہاں…..مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف

    نواز شریف صحتیاب الحمدللہ ،لندن سے سیاست کریں گے، مریم نواز

    تبدیلی عمران خان کے جانے سے آئیگی،سب کچھ کریں گے لیکن حد کراس نہیں کریں گے،مریم کا بلاول کو پیغام

  • وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان، کس کس نے لی پوزیشن؟

    وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان، کس کس نے لی پوزیشن؟

    وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان، کس کس نے لی پوزیشن؟

    فاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان1442ھ مطابق 2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدرشیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور ناظم اعلیٰ وفاق شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے24 اپریل2021ء بروزہفتہ مرکزی دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان گارڈن ٹاؤن شیرشاہ روڈ ملتان میں کیا۔

    سالانہ امتحانات کے لئے مجموعی طور پر418351طلبہ و طالبات کا داخلہ موصول ہوا، جن میں سے 403042نے شرکت کی۔348670پاس ہوئے اور54372نا کام ہوئے۔ کامیابی کا تناسب86.5 فیصد رہا۔درجہ کتب کے طلبہ و طالبات کی تعداد343744 تھی جس میں سے332260نے شرکت کی، ان شرکاء میں سے280569کامیاب اور51691ناکام ہوئے۔ درجہ حفظ کے طلبہ وطالبات کی تعداد74607 تھی، جس میں سے70782نے شرکت کی، ان شرکاء میں 68101 کامیاب اور2681ناکام ہوئے۔ درجات کتب میں ملکی سطح پر اول دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام یہ ہیں:

    طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ2)میں جامعہ قرطبہ کلفٹن کراچی کے گل سید شاہ نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے محمد ظریف نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ خیرالمدارس ملتان کے حذیفہ حبیب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالمیہ سال اول(ایم اے پارٹ1) میں جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیر والا خانیوال کے محمد نوازنے اول پوزیشن، جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے عبدالماجد، عبدالوہاب اور محمد زبیر(تینوں طلبہ)نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ اشرف المدارس کراچی کے محمد واسل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ عالیہ سال دوم(بی اے پارٹ2) میں جامعہ دارالتقویٰ لاہور کے اسامہ عابد نے اول پوزیشن، جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے رفیع اللہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ انوارالقرآن والعلوم نرشک مردان کے شہزاد احمد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالیہ سال اول (بی اے پارٹ 1)میں مدرسہ بیت السلام سگھر چکوال کے عمار معیز نے اول پوزیشن، جامعہ الہٰیہ لیاقت آباد کراچی کے محمد سحبان اور پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا اٹک کے فیصل حیات خان نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام کباڑی مارکیٹ کوئٹہ کے رحمت اللہ اور مدرسہ بیت السلام سگھر چکوال کے محمد شاہدنے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ (ایف اے)میں جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے ذاکر اللہ نے اول پوزیشن،جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے محمد جمیل نے دوم پوزیشن جبکہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ الفریدیہ اسلام آباد کے سمیع الحق،پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا اٹک کے نصیب اللہ اور مدرسہ معارف القرآن لوند خوڑ مردان کے احسان اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) میں جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے معاویہ نے اول پوزیشن،جامعہ عثمانیہ پشاور کے محمد اسماعیل اور جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے سید عمر باچا نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ بیت السلام سگھر چکوال کے یاسر محمد اور حسان خان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ متوسطہ (مڈل) میں مدرسہ فاروقیہ النور ٹاؤن لاہور کے ابوہریرہ شاہد نے اول پوزیشن، جامعہ حنفیہ بوریوالہ وہاڑی کے عثمان الطاف نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ ابوہریریہ میلسی وہاری کے عبداللہ نثارنے ملکی سطح پرسوم پوزیشن حاصل کی۔

    دراسات دینیہ سال دوم میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد عبداللہ بن احمد فاروق نے اول پوزیشن، دارالعلوم فرقانیہ کوٹیگرام دیر کے اکبر سیدنے دوم پوزیشن اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے سید عابد علی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں جامعہ عبداللہ بن مسعود بہلولہ دڑہ چارسدہ کے محمد عارف نے اول پوزیشن، مدرسہ عبداللہ بن مسعود گل مقام دیر کے منصور علی نے دوم پوزیشن اور جامعہ اسلامیہ قادریہ محمد پور سنساراں بہاولنگر کے اسداللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

    تجوید للعلماء میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے فرحان عزیز نے اول پوزیشن، جامعہ عثمانیہ پشاور کے ذاکر اللہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد کے جہانزیب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للحفاظ میں مدرسہ دارالعلوم کرک تنگوڑی چوک کرک کے محمدارسلان نے اول پوزیشن،جامعہ دارالقرآن مسلم ٹاؤن فیصل آباد کے محمد اویس جان اور مدرسہ عبداللہ ابن عباس عباسی ٹاؤن بہاولپور کے محمد قمر شاہ نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ اسلامیہ ترتیل القرآن بھٹی کالونی لاہور کے محمد معراج نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

    اسی طرح طالبات میں سے درجہ عالمیہ سال دوم میں جامعہ عثمانیہ پشاور کی معظمہ نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعہ عثمانیہ پشاور کی حمیرا شاہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ خیرالمدارس ملتان کی اقراء نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالمیہ سال اول میں معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی سیدہ مدیحہ نے اول پوزیشن، جامعہ حدیقۃ العلوم الاسلامیہ للبنات بغدادہ مردان کی حسینہ گل نے دوم پوزیشن اور جامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات میکی ڈھوک اٹک کی ام ایمن نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ دوم بنات میں جامعہ داراتقویٰ لاہور کی صالحہ اور جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی فاطمہ نے اول پوزیشن، جامعہ اشرف البنات پشاور ہی کی عائشہ نواز نے دو م پوزیشن جبکہ جامعہ بناء العلم رائیونڈ لاہور کی ثناء اصغر اور سبحانہ تصور نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ سال اول بنات میں مدرسہ دارالبشائر للبنات دھنی بخش بروہی گوٹھ کراچی کی ناعمہ اورجامعہ عربیہ اسلامیہ چک۳۵۔۲۔ ایل اوکاڑہ کی زنیرہ نے اول پوزیشن، جامعہ علوم شرعیہ ساہیوال کی خنساء عثمان اور جامعہ خدیجۃ الکبریٰ سمبڑیال سیالکوٹ کی مریم صدیقہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کی بی بی امامہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ دوم بنات میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی صدف نوراور سائرہ نے اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کی صائمہ بی بی نے دوم پوزیشن اور جامعہ دارالعلوم کراچی ہی کی فائزہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ سال اول بنات میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی ثمرین سجاد اور معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی الشبہ نے اول پوزیشن، جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی شائستہ طارق نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ عربیہ للبنات کاکشال پشاور کی سلمیٰ بی بی نے ملکی سطح پر سوم پوزیشن حاصل کی۔

    دراسات دینیہ سال دوم میں مدرسہ عربیہ چونیاں قصور کی اقراء یٰسین نے اول پوزیشن،جامعۃ الزہراء للبنات بلدیہ ٹاؤن کراچی کی مریم اور جامعہ دارالتقویٰ لاہور کی موناریاض نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالتقویٰ لاہور ہی کی فوزیہ شکیل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں مدرسہ عربیہ جمیل القرآن چونیاں قصور کی فرحانہ نے اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کی ماہ نور سید نے دوم پوزیشن اور جامعۃ البنات عربیہ تعلیم القرآن سرگودھا کی آمنہ منور نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

    تجوید للعالمات میں جامعہ عمر البنات للعلوم الدینیہ تجوڑی لکی مروت کی امیمہ نے اول پوزیشن، جامعہ اشاعت القرآن للبنات ابا خیل لکی مروت کی عائشہ بی بی نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ اسلامیہ عربیہ للبنات مقام منڈی مردان کی مرحبا اور جامعہ رابعہ بصریہ للبنات درویزی پلوسہ ہنگو کی ماجدہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للحافظات میں مدرسہ تعلیم القرآن ڈھڈی والا فیصل آباد کی عائشہ ممتاز نے اول پوزیشن، جامعہ فیض القرآن والسنۃ نسیم ٹاؤن پشاور کی نور الہدیٰ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعۃ الاسلامیہ دارالعلوم دریش خیل کرک کی نادیہ ہارون نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
    صدر وفاق اورناظم اعلیٰ وفاق نے نتائج کو مثالی قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور خا ص طور پرنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مدارس و جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر دفتر وفاق المدارس کے جملہ کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شبانہ روز محنت کے ساتھ امتحانات کے پر وقار انعقاد اور رمضان المبارک میں انتہائی جانفشانی کے ساتھ مختصر ترین وقت میں شفاف نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔

  • یہ نہیں ہو سکتا، مریم نواز نے انکار کر دیا

    یہ نہیں ہو سکتا، مریم نواز نے انکار کر دیا

    یہ نہیں ہو سکتا، مریم نواز نے انکار کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کراچی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے

    مریم نواز نے کرونا کی وجہ سے کراچی کا دورہ ملتوی کر دیاہے،مریم نواز نے آج کراچی روانہ ہونا تھا جہاں انہوں نے این اے 249 میں مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم میں شرکت کرنا تھا، کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن چاندنی چوک میں مریم نواز کا آج شب جلسہ تھا اور مفتاح اسماعیل کے گھر افطاری تھی تا ہم اب کرونا کی وجہ سے مریم نواز کراچی نہین جا رہیں بلکہ مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

    مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

    مریم نواز کو جیل کے جس کمرے میں رکھا گیا تھا وہاں…..مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف

  • شہباز شریف رہائی کے بعد "گوشہ نشین” ہو گئے

    شہباز شریف رہائی کے بعد "گوشہ نشین” ہو گئے

    شہباز شریف رہائی کے بعد "گوشہ نشین” ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عوام، پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے اظہار تشکر کیا ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں، کم ہے، جس نے ایک بار پھر ہمیں سرخرو فرمایا اور سچائی کو عیاں کر دکھایاآپ کی دعاؤں، محبتوں اور حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں آپ کی محبتوں سے بڑا میرے لئے کوئی اثاثہ نہیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آپ جیسے مخلص، نظریاتی اور وفاشعار ساتھیوں کا ساتھ ملا میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کمال جرات اور دلیری سے ہمیشہ قیادت اور پارٹی کی حمایت کی

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ، کورونا کی ہلاکت خیزی میں کمی کے ساتھ ہی آپ سب سے ملاقات کے لئے منتظر ہوں کورونا کی شدید لہر میں آپ سے درخواست ہے کہ فی الحال خود کو گھروں تک محدود کریں آپ سب سے التجا ہے کہ موجودہ سنگین حالات میں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کو یقینی بنائیں اللہ تعالیٰ آپ سب سمیت پوری قوم اور انسانیت پر رحم فرمائے اور ان مصائب سے بھرے ایام سے ہمیں نجات دے۔ آمین

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کو جیل سے رہا کیا گیا تھا،شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی تھی،نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا ، سات ماہ بعد انہیں رہائی ملی

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

    سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

    شہباز شریف کے کتنے ارب اثاثوں کی تفصیلات نہیں مل رہیں؟ نیب کا عدالت میں انکشاف

    نوازشریف کا شہبازشریف کوفون :شہبازشریف نے کیا جواب دیا سن کرسب حیران رہ گئے

  • رانا ثناءاللہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    رانا ثناءاللہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    رانا ثناءاللہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی نیب نوٹسز کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے

    لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 27 اپریل کو رانا ثنااللہ کی درخواست پر سماعت کرے گا رانا ثنااللہ نے نیب کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب نوٹسز کو چیلنج کر رکھا ہے،رانا ثناء اللہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب نے خلاف قانون تحقیقات شروع کی ہیں عدالت نیب نوٹسز کالعدم قرار دے، نیب نے رانا ثناء اللہ کو طلب کیا تھا اور ن لیگی رہنما پیش بھی ہوئے تھے تا ہم رانا ثناء اللہ نے نیب کے دوبارہ نوٹسز موصول ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

    نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ

    ہم یہاں کسی کو نہیں نواز رہے،رانا ثناء اللہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    قبل ازیں رانا ثناء اللہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن، رانا ثناءاللہ کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے کاغزات نامزدگی میں اثاثوں کا زکر نہیں کیا۔ رانا ثناءاللہ نے کاغزات نامزدگی میں فارم ہاوس، پلازہ، مکانات اور دفتر کا زکر نہیں کیا رانا ثناءاللہ آئین کے آرٹیکل 62 کی شق 1 ایف پر پورے نہیں اترتے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت رانا ثناءاللہ سے کاغزات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کی وجوہات طلب کرے۔عدالت رانا ثناءاللہ کو غلط بیانی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دے

  • شہباز شریف رہا، جیل سے لینے مریم نواز کیوں نہیں گئیں؟

    شہباز شریف رہا، جیل سے لینے مریم نواز کیوں نہیں گئیں؟

    شہباز شریف رہا، جیل سے لینے مریم نواز کیوں نہیں گئیں؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو رہا کر دیا گیا ہے

    لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ن لیگ کے رہنما شہباز شریف کی ضمانت کے احکامات جاری ہونے کے بعد ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں جمع کروائے،ن لیگی رہنما ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز شہباز شریف کے ضمانتی ہیں احتساب عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے جمع کروائے گئے مچلکوں کا جائزہ لیکر ان کی رہائی کی روبکار جاری کی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے تا ہم ابھی تک شہباز شریف احاطہ جیل میں ہی ہیں ،جیل کے باہر ن لیگی رہنما وکارکنان موجود ہیں

    شہباز شریف کو جیل سے لینے کے لئے حمزہ شہباز جیل پہنچے اس موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، ن لیگی کارکنان نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا اور پارٹی کے حق میں نعرے لگائے گئے، حمزہ شہباز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اطلاعات کے مطابق شہباز شریف تھوڑی دیر تک جیل سے باہر آ جائیں گے،شہباز شریف اپنی رہائشگاہ جائیں گے جہاں مریم نواز کی جانب سے استقبال کئے جانے کا امکان ہے اپوزیشن لیڈر قو می اسمبلی شہباز شریف کی گاڑی بھی جیل پہنچا دی گئی ہے، ن لیگی رہنما رانا ثناء الہ بھی جیل پہنچ چکے ہیں