Baaghi TV

Category: لاہور

  • 26 سالہ شہر ی نتماس اعظم کو قتل ا نسپکٹر ملزم مجاہد منظود گرفتار۔(ایس پی انویسٹی گیشن)

    26 سالہ شہر ی نتماس اعظم کو قتل ا نسپکٹر ملزم مجاہد منظود گرفتار۔(ایس پی انویسٹی گیشن)-
    ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن محمدبلال قیوم کی سربراہی میں کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 26سالہ شہر ی نتماس اعظم کو قتل جبکہ اس کے بھائی کو شدید زخمی کرنیوالاسب انسپکٹر ملزم مجاہد منظور گرفتار کر لیا

    ملزم مجاہد حسین نے اپنے کرایہ دار کو لین دین پر دوران تلخ کلامی طیش میں آ کر اندھا دھندفائرنگ کر دی تھی۔
    جس سے مقتول نتماس اعظم موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی روحیل اعظم شدید زخمی ہو گیا تھا۔

    مقتول سب انجینئر واسا ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اورآڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سوسائٹی میں کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔

    مقتول نتماس اعظم 8ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی مکان خالی کر رہا تھا۔

    فائرنگ کے بعد پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں تعینات سب انسپکٹر منظور حسین موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

    ایس ڈی پی او کاہنہ اکرام اللہ خان اور انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ محمد اصغر بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے قتل کے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

  • میں جیل میں کیسے رہا یہ مجھے پتہ ہے یا اللہ کو،حمزہ شہباز کی عدالت میں دہائی

    میں جیل میں کیسے رہا یہ مجھے پتہ ہے یا اللہ کو،حمزہ شہباز کی عدالت میں دہائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی

    حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا اور حاضری لگوائی گئی ،احتساب عدالت لاہورکے جج امجد نذیر چودھری نے سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں گزشتہ سماعت پر ملزم کو کیوں نہیں پیش کیا گیا؟ ایس پی ہیڈ کوارٹر نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے بکتر بند گاڑی دیکھی تو بیٹھنے سےانکار کردیا،جس پر عدالت نے کہا کہ تاریخ میں کب ہوا کہ ملزم نے انکار کردیا ہو کہ وہ نہیں جائے گا،

    ایس پی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ یہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، پہلی مرتبہ ہوا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے اس طرز عمل سے ثابت ہوا ریاست ناکام ہو گئی ہے،

    عدالت نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کی عدالت پیشی کے طریقہ کار پر برہمی کا اظہارکیا، عدالت نے کہا کہ کیا آپ پہلے کبھی کسی عدالت میں پیش ہوئے ہیں؟کیا آپ یہاں کوئی جھگڑا کرنے آئیں ہیں جو کفس اوپر ہیں؟ ایس پی ہیڈ کوارٹر نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

    حمزہ شہباز نے عدالت میں کہا کہ میں سترہ ماہ سے عدالت کے روبرو پیش ہورہاہوں،کبھی ایسا واقع نہیں ہوا کہ میں نے انکار کیا ہو،محکمے کو پتہ ہے کہ میری کمر میں درد ہے ،یہ جان بوجھ کر بکتر بند گاڑی لیکر آئے جہاں جمپ پر سر چھت سے لگتا ہے،ڈیڑھ گھنٹے انتظار کرتا رہا لیکن گاڑی تبدیل نہیں ہوئی مجھے کورونا ہوا لیکن بروقت طبی امداد نہیں دی گئی،میں جیل میں کیسے رہا یہ مجھے پتہ ہے یا اللہ کو

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کسی ملزم کو جیل میں لانے کیلئے کوئی قانون یاایس او پیز موجود ہیں ؟ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے عدالت میں کہا کہ ایسا کوئی قانون یا ایس او پیز نہیں ہیں،عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری کو ملزمان کو پیش کرنے کےایس او پیز بنانے کی ہدایت کردی

    عدالت نے حکم دیا کہ آپ عدالتوں میں پیش ہونے والے ملزمان کی پیشی کیلئےایس او پیز بنائیں ،ملزمان کی پیشی کیلئے کوئی کلاس بنانی ہے تو وہ بھی بنائیں،عدالت نے رمضان شوگر ملزم ریفرنس پر سماعت 17نومبرتک ملتوی کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام افسران کو دوبارہ طلب کر لیا

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

    منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

    شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز بارے عدالت کا بڑا حکم سامنے آ گیا

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    گزشتہ روز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کے معاملے پر ہوم سیکرٹری اور جیل سپرنٹینڈنٹ نے رپورٹ احتساب عدالت جمع کروا دی تھی ،ہوم ڈپیاٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جیل سے ملزم کو عدالت پیش کرنا جوڈیشل پولیس افسران کی ذمہ داری ہے ۔ملزم کی حفاظت کے لیے جیسا مناسب سمجھ اس گاڑی میں پیش کرتے ہیں ۔ہوم سیکرٹری نے کہا کہ جوڈیشل افسران قانون اور اپنے ایس او پیز کے مطابق ملزمان کو پیش کرتے ہیں ۔

    کس ملزم کو کونسی گاڑی پہ پیش کرنا ہے یہ سب جوڈیشل افسران کی ذمہ داری ہے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا معاملے بھی جوڈیشل افسران کی سپرد ہے۔ہوم سیکرٹری ڈپیاٹمنٹ سے کوئی ملزمان کو پیش کرنے سے متعلق ہدایات نہیں دی جاتی ۔ جیل سپرٹینڈنٹ نے جواب میں‌کہا کہ جیل میں شہباز شریف کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

  • فیڈریشن آف ریئلٹرز نے  اہم سنگ میل عبور کر لیا

    فیڈریشن آف ریئلٹرز نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    فیڈریشن آف ریئلٹرز نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، حکومت پاکستان نے فیڈریشن آف ریئلٹرز کو تسلیم کر کے ان کے مطالبات کو بھی مان لیا ہے .اس کے علاوہ ایف بی آر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے قوانین اور معاملات میں فیڈریشن آف ریئلٹرز کو شامل کر لیا ہے. مزید یہ کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم نے فیڈریشن آف ریئلٹرز کو اس کا حصہ بنا لیا ہے اور اس سلسلے میں فیڈریشن آف رئلٹرز کو خاص قسم کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے . اس سارے معاملے میں سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان کے قابل تحسین کردار کا بہت بڑا حصہ ہے. فیڈریشن نے اس سلسلے میں مبشر لقمان کا بہت زیادہ شکریہ ادا کیا .فیڈریشن کاکہنا تھا آج ہم جس جگہ پر ہیں مبشر لقمان کی رہنمائی اور محبت کی وجہ سے ہیں . وہ حقیقت میں اس سلسلے میں‌ہمارے پیر و مرشد ہیں . اور آج تک اس مقام تک پہنچنے میں مبشر لقمان کا کلیدی کردار ہے وہ در اصل اس سلسلے میں‌ مبشر صاحب ح اللہ کے نیک بندے ہیں جنہوں‌نے فیڈریشن کے لیے اپنا کردار ادا کیا ، اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے.

    فیڈریشن آف ریئلٹرز کی قائم کردہ تھنک ٹینک باڈی یہ ہے جس میں مسرت اعجاز خان چیئرمین، سردار طاہر محمود صدر. شاہد محمود سینئر وائس صدر، احسن ملک نائب صدر، انجینئر عامر علی شاہ ، علی اکبر آفریدی نائب صدر ، اصغر خان ، امیر حمزہ نائب صدر ، کاشف شاہ سینئر نائب صدر ، راحیل ھارون گروپ لیڈر ، گل نجیب عباسی وائس چیئرمین شامل ہیں .اس تھنک ٹیم کو ٹاسک سونپا گیا ہے. اور ان کے ٹی او آرز اور اصول و ضوابط بھی بنا دیے گئے ہیں.جن کے تحت کمیٹی کام کرے گی.اسی طرح فیڈریشن آف ریئلٹرز کے سلسلے میں‌ ٹی او آرز ہیں جس کی عکس درج ذیل ہے .

    ایف بی آر کی طرف سے فیڈریشن آف ریئلیٹرز کو نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں‌کردار دینے پر بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کو ایف اے ٹی ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے اور اس سلسلے میں رہنمائی اور تعاون کرنے کی اتھارٹی حاصل ہو گی ، ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں درج ذیل ٹیم تھی .
    چوہدری محمد جاوید (ایف اے ٹی ایف سیل ایف بی آر) مسرت اعجاز خان چیئرمین فیڈریشن آف ریئلٹرز آف پاکستان، محمد وقاص حنیف سیکریٹری آئی آر (ایف اے ٹی ایف سیل، ایف بی آر) سردار طاہر محمود صدر ایف او آر پاکستان ڈی ایچ ا ے لاہور ایسوسی ایشن ، احسن ملک نائب صدر ڈی ایچ اے ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد ، سید عرفان اسلم نائب صدر سندھ فار ڈی ایچ اے ایسوسی ایشن ، نوید حسن سیکنڈ سیکریٹری ایف اے ٹی ایف سیل ایف بی آر،

  • ڈاکٹر حامد بٹ اپنے عہدے پر بحال

    ڈاکٹر حامد بٹ اپنے عہدے پر بحال

    ڈاکٹر حامد بٹ اپنے عہدے پر بحال

    باغی ٹی وی رپورٹ کے ڈاکٹر حامد بٹ کو ان کے عہدے پر بحال کردیا گیا .انتظامیہ کی طرف سے سیاسی انتقام کے بعد ڈاکٹر حامد بٹ کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے عہدے پر بحال کردیا گیا ہے. ڈاکٹر حامد بٹ تمام نے تر سیاسی انتقام اور اوچھے ہتھکنڈوں کے بعد ان کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیا اور اپنے سب دوست ،احباب اور خیر خواہوں کو بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو یاد رکھا
    ڈاکٹر حامد بٹ سروسز ہسپتال میں‌ میڈیکل آفیسر تھے . خیال رہے کہ سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد کی ایک ویڈیو باغی ٹی وی کو موصول ہوئی تھی جس میں وہ انکشاف کر رہے تھے کہ ڈاکٹر حامد بٹ کو نکالنے میں نہ انکا کردار ہے اور نہ وہ انکے واپس آنے میں رکاوٹ بنیں گے.

    سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حامد بٹ کے خلاف ایف آئی آر میں بھی میں نہیں جا رہا،ابھی ابھی اٹھ کر گئے ہیں،اور ایف آئی آر کا کہا ہے، میں نے ایس پی کو کہا ہے کہ میں نے ایف آئی آر نہیں کروانی ،مجھے شرم آتی ہے، کہ میں اپنے ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر کرواؤں،میں وضو میں بیٹھا ہوں اور کہ رہا ہوں کہ اس میں میرا کوئی ہاتھ نہیں،

    سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد نے مزید بھی انکشافات کئے تھے وہ اس ویڈیو میں سنے جا سکتے ہیں.قبل ازیں دو روز قبل سروسز ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کےعہدیداروں نےمطالبہ کیا کہ معاملےکی انکوائری کی جائے، پیرامیڈیکل سٹاف اپنےمطالبات لے کرایم ایس کے پاس گئے تھے،پیرامیڈیکل سٹاف کا مطالبہ تھا کہ انہیں کورونا سے بچاوکے حوالے سے سامان دیا جائے،واقعہ والے روز ایم ایس سے ڈاکٹرحامد بٹ کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ایک واقعےکو وجہ بنا کر ایک بڑی تنظیم کے سربراہ کو ہسپتال سےنکال دیا گیا، ڈاکٹرحامد بٹ ہزاروں کنسلٹنٹس کی نمائندگی کرتے ہیں، ڈاکٹرحامد بٹ کے خلاف کارروائی سےکنسلٹنٹس کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، سروسز ہسپتال کرپشن میں نمبر ایک پر ہے،

  • اسلام آباد پولیس تھانہ رمنا کی کاروائی ،  منشیات فروشوں کےخلاف اہم کامیابی

    اسلام آباد پولیس تھانہ رمنا کی کاروائی ، منشیات فروشوں کےخلاف اہم کامیابی

    اسلام آباد پولیس تھانہ رمنا کی کاروائی منشیات فروشوں کےخلاف اہم کامیابی

    باغی ٹی وی ایس پی صدر محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ رمنا پولیس نے کاروائی کی . اس کاروائی کے دوران سپیشل چیکنگ 3 منشیات فروش گرفتار کر لیا.

    منشیات فروشوں کے قبضہ سے شراب، الکوحل اور چرس برآمد ہوئی . ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی،

    کاروائی اے ایس پی رانا عبدالوھاب کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ رمنا معہ ٹیم نے کی،

    ترجمان اسلام آباد پولیس

  • اہم سنگ میل عبور کرنے والے  ریڈیو پاکستان لاہور کے ڈرامے  کے اعزاز میں تقریب

    اہم سنگ میل عبور کرنے والے ریڈیو پاکستان لاہور کے ڈرامے کے اعزاز میں تقریب

    اہم سنگ میل عبور کرنے والے ریڈیو پاکستان لاہور کے ڈرامے کے اعزاز میں تقریب
    باغی ٹی وی :ریڈیو پاکستان لاہور کے نورجہاں آڈیوٹوریم میں صداکاروں اور پروگرامرز کے اعزاز میں تقریب مہمان خصوصی اسٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ تھیں۔اس تقریب پزیرائی کا انعقاد ریڈیو پاکستان لاہور کے ڈرامے ” ایک تھی بختاں ” کوریڈیو پاکستان کے ڈرامہ کمپیٹیشن 2020ء میں دوسری پوزیشن حاحل کرنے اور لاہور ریڈیو کو پروگرام شیڈولز میں عمدہ پروگرام تجویز کرنے پرکیا گیا۔

    تقریب کے دوران سہ ماہی پروگرام شیڈولز کے ضمن میں ڈپٹی کنٹرولر شاہد امین، پروگرام منیجر خولہ ارشد، سینئر پروڈیوسر خدیجہ مراد کو تعریفی خطوط جبکہ ڈرامہ ” ایک تھی بختاں ” کے فنکاروں رشید علی، حمزہ غیور، آئمہ نقوی، رضیہ ملک، سینئر پروڈیوسرز سید عبدالماجد، خدیجہ مرا د اور غزالہ ضیاء سمیت پروگرام منیجر حافظ حفظ الرحمان، ڈپٹی کنٹرولر انیلہ سلیم کو توصیفی سرٹیفکیٹس دیے گئے اس موقع پر اپنی گفتگو میں اسٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان لاہور نے ہمیشہ پروگراموں کی بہتری اور معیار کو ترجیح دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی کارکردگی کو ہمیشہ سراہا گیا، یہ ٹیم ورک ہے اور اس میں تمام سٹاف کی کوششیں شامل ہیں، اپنی گفتگو کے اختتام پر نزاکت شکیلہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آنے والے دنوں اسی جذبے اور لگن سے کام لیتے ہوئے تمام کارکنان اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

  • لاہور ہائی کورٹ نے کمانڈنٹ ملٹری گریزن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس بھیج دیا

    لاہور ہائی کورٹ نے کمانڈنٹ ملٹری گریزن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس بھیج دیا

    لاہور ہائی کورٹ نے کمانڈنٹ ملٹری گریزن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس بھیج دیا

    باغی ٹی وی لاہور ہائی کورٹ میں کمانڈنٹ ملٹری گریزن ڈیپارٹمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے کمانڈنٹ کرنل مدثر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے ویلڈر محمد باسط کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ اسکے بیٹے کو وزیراعظم اسسٹنس ریلیف پیکیج کے تحت ملازمت نہ دی گئی ۔۔

    عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے کمانڈنٹ کو بھجوا دی ۔عدالت کے 8 جون 2020 کی پاسداری نہین کی جا رہی ۔استدعا کی گئی کہ عدالت کمانڈنٹ ملٹری گریزن ڈیپارٹمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے

  • سی سی پی او لاہور کی تقرری پر سوال اٹھ گیا

    سی سی پی او لاہور کی تقرری پر سوال اٹھ گیا

    سی سی پی او لاہور کی تقرری پر سوال اٹھ گیا

    باغی ٹی وی :ٌسی سی پی او لاہور عمر شیخ کے تقرر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی .لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے مقامی شہری نعمان امانت کی درخواست پر سماعت کی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ استفسار کیا کہ کیا سی سی پی او لاہور کا تقرر پولیس ایکٹ دو ہزار دو کے تحت ہوا ہے،

    درخواست میں سی سی پی او لاہور کے عہدے پر عمر شیخ کے تقرر کو چیلنج کیا گیا. درخواست گزار گزار نے اعتراض اٹھایا کہ عمر شیخ گریڈ بیس کے افسر ہیں انہیں گریڈ 21 کے عہدے تعینات کیا گیا ہے،

    سی سی پی او لاہور کہاں عیاشی کرتے ہیں خاتون نے گھناؤنا الزام لگا دیا

  • مال روڈ پر احتجاج ہوسکتا یا نہیں ، عدالت میں درخواست

    مال روڈ پر احتجاج ہوسکتا یا نہیں ، عدالت میں درخواست

    مال روڈ پر احتجاج ہوسکتا یا نہیں ، عدالت میں درخواست
    باغی ٹی وی :مال روڈ پر احتجاج ہوسکتا یا نہیں ، عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت پر لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ لاہور کو ریڈ زون قرار دینے کے ایکٹ میں بہتری کی رپورٹ طلب کر لی .جسٹس جواد حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے کہا کہ ریڈ زون ایکٹ کو بہتر بنانے اور سقم دور کرنے کیلئے کیا کیا جاسکتا ہے،

    درخواست گزار نے کہا کہ مال روڈ پر احتجاج کی پابندی پر عمل نہیں کیا جا رہا، درخواست گزار نے اپیل کی کہ مال روڈ پر احتجاج سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوتی ہیں ،عدالت کے حکم کے باوجود مال روڈ لاہور پر احتجاج ہوتے ہیں ،

    درخواست پر مزید سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی .

  • چوھدری نثار کی انٹری، اہم شخصیت سے رابطہ کر لیا

    چوھدری نثار کی انٹری، اہم شخصیت سے رابطہ کر لیا

    چوھدری نثار کی انٹری، اہم شخصیت سے رابطہ کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوھدری نثارنے اہم شخصیت سے رابطہ کیا ہے

    اطلاعات کے بعد سابق وفاقی وزیر داخلہ چوھدری نثارنے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ سے رابطہ کیا ہے اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی ہے

    چودھری نثار نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ہے، اس موقع پر چوھدری پرویز الہیٰ کا ٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ اب چوھدری شجاعت کی طبیعت بہتر ہے انہوں نے فون کرنے اور عیادت کرنے پر چوھدری نثار کا شکریہ ادا کیا

    مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو طبعیت ناساز ہونے کے باعث سروسز اسپتال لایا گیا جہاں چار روز سے چوہدری شجاعت کو وی آئی پی روم ون میں طبی امداد مہیا کی جارہی ہیں ،4رکنی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر چوہدری شجاعت کا چیک اپ کرتا ہے ۔

    ڈاکٹرز کے مطابق میڈیکل بورڈ نے چیک اپ کرلیا ہے، جس کے بعد چوہدری شجاعت کو سینے میں بلغم کے باعث دوبارہ ایکسرے تجویز کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سانس کی نالی سے تو ریشہ نکال دیا گیا ہے مگر نمونیا کی وجہ سے انفیکشن بھی ہوا ہے، اس لئے چند روز اسپتال میں رکھ کر مکمل معائنہ کیا جارہا ہے تاہم ان کی حالت بہت بہتر ہے۔

    مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا

    چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

    سمز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت کو ابھی لیکوڈ نہیں دے رہے تاکہ سانس کی نالی میں نہ جائے، چودھری شجاعت کو پانی منہ سے نہیں پلا رہے، ڈرپ سے دے رہے ہیں، چودھری شجاعت کی آواز کمرے سے باہر تک آرہی تھی انکا لیول بہت بہتر ہے، چودھری شجاعت کے چیسٹ میں بلغم کی مقدار میں کمی ہوئی ہے

    ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

    چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    واضح رہے کہ چودھری نثار کے مقابلے میں غلام سرور خان نے الیکشن لڑا تھا اور چوھدری نثار کو شکست ہوئی تھی ، چودھری نثار پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیتے لیکن انہوں نے حلف نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے، چوھدری نثار مسلم لیگ ن میں مریم نواز کو آگے لانے اور اسے لیڈر بنانے کے خلاف تھے ،مریم نواز کے فیصلوں کی وجہ سے چودھری نثار نے ن لیگ چھوڑی.

    چوھدری شجاعت کو پانی ڈرپ سے کیوں پلایا جا رہا ہے؟ ڈاکٹر نے بتا دیا، اہم شخصیات نے کی عیادت