پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ جانے والے بھارتی شہری کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی
پنجاب کے شہر گورداسپور سے چندر رام نامی ہندو شخص جس کا دماغی توازن درست نہیں تھا۔ 5 اگست کو نارووال کے قریب سرحد عبور کرکے پاکستان پہنچ گیا جہاں پاکستان رینجرز کے حکام نے اسے گرفتار کر لیا اور تحقیقات شروع کر دی تاہم چندر رام سے کوئی بھی قابل اعتراض شے برآمد نہیں ہوئی۔ پاکستانی حکام نے رام چندر کا طبی معائنہ کروایا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ ذہنی طور پر معذور ہے۔ پاکستانی حکام نے بھارتی حکام سے رابطہ کیا توانہوں نے تصدیق کی کہ رام چندر بھارتی شہری ہے اور غلطی سے سرحد عبور کرکے پاکستان چلا گیا تھا۔ پاکستانی حکام نے آج شام تقریبا پونے چار بجے واہگہ بارڈر کے راستے چندر رام کو بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے حکام کے حوالے کردیا۔ واہگہ بارڈر پر چندر رام کو بغیر کسی دستاویز کے بھارت کے حوالے کیا گیا۔ بھارتی حکام نے چندر رام کو واپس کرنے پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔
Category: لاہور
-

غلطی سے پاکستان پہنچ جانے والا ذہنی معذور بھارتی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے
-

مہنگائی کی شرح ، پاکستان 11.3 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی ایشیا میں ٹاپ پر
مہنگائی کی شرح ، پاکستان 11.3 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی ایشیا میں ٹاپ پر
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان میںمہنگائی کی شرح جنوبی ایشیا کے ممالک میںسب سے زیادہ ہے جوکہ 11.3 ہے . حالیہ اعداد و شمار کے مطابق مالدیپ میں سب سے کم 1.0 ہے . نیپال میں 2.8 بھارت 3.0 ،سری لنکا 4.0 ، افغانستان 5.0 ،بنگلہ دیش 5.6 ، نیپال 6.6 پوائنٹ ہے.
واضح رہےکہ حکومت معیشت کو درست کرنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے کر رہی ہے . اپنے دو سال مکمل ہونے پر معیشت پر اپنی رپورٹ میں کہا کہ مشیز خزانہ حفیظ شیخ نے وزارت خزانہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی تو کمزور معیشت کوسہارا دینا تھا اور ہم نے مشکل حالات میں بڑے فیصلے کیے۔ہمیں ماضی کے قرضوں کا بوجھ بھی ہلکا کرنا پڑا۔ حکومت نے ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے مراعات دیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی۔ حکومت رواں سال کوئی سپلمنٹری گرانٹ کسی وزارت کو نہیں دی۔ 20 ارب کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ تھا اورڈیفالٹ کا خدشہ تھا لیکن عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک نے مدد کی۔ بیرونی خسارے کو 20 ارب ڈالر سے کم کر کے 3 ارب ڈالر پر لایا گیا۔ کابینہ کی تنخواہیں کم کی گئی اور فوج نے اخراجات کو منجمد کیا۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کو کم کیا گیا۔ حکومت نے ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے مراعات دیں۔ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے حکومت نے بہترین کام کیے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈھائی سو ارب روپے کورونامتاثرین میں تقسیم ہوئے۔ حکومت نے بلاتعصب ایک کروڑ 60لاکھ پاکستانیوں کوامداد دی۔ دو سال کے دوران حکومت نے 5ہزار ارب روپے کے قرضے واپس کیے اور زراعت کیلیے 280ارب روپے کا پیکج دیا۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بتایا کہ حکومت نے کورونا صورتحال میں بھی ادویات کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھا، ٹیکسز کی شرح کوکم کیاگیا۔ تعمیراتی شعبے کے لیے پیکج دیا، کفایت شعار پالیسی کے تحت کچھ اداروں کو مختلف اداروں میں ضم کیاگیا، ہم نے پاکستان اسٹیل مل سے متعلق اقدام کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک سے اسمگل شدہ فون ختم کیے گئے، دو سال میں سیمنٹ کی سیل 41فیصد بڑھی ہے اور اس وقت ایکسپورٹ گروتھ 6فیصد ہے۔ حکومت نے امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی۔ کورونا وائرس کے دوران کاروباری شعبے کو حکومت نے ریلیف دیا اور چھوٹے کاروباروں کے 3 ماہ کے بجلی کے بل معاف کیے گئے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی لائی گئی۔ الیکٹرک وہیکل اور موبائل مینوفیکچرنگ کی پالیسی بنائی گئی۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ دو سال قبل ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا اور معیشت کی بہتری ہماری اولین ترجیح تھی۔ حکومت کی کوشش تھی دیہاڑی دار اورمستحق افراد کوریلیف دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کودھچکہ لگا۔ بل گیٹس نے پاکستان اور بھارت کا کورونا کیسز سے متعلق موازنہ کیا۔ کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف کی گئی۔ اسمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی کی دنیابھرمیں تعریف کی گئی، ایران میں کورونا سے پاکستان کی نسبت 20فیصد اموات ہوئیں۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کے باعث کرونا پرقابو پایا گیا۔ ہم نے کرونا سے نمٹنے کیلیے بروقت فیصلے کیے۔ حکومت کی کوشش تھی دیہاڑی دار اورمستحق افراد کوریلیف دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی مفاد کیلیے ساتھ چلنے کی بات کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے 2سال میں بالاکوٹ، بھارت، کرونا اورکمزور معیشت جیسے چیلنجزکا سامنا کیا۔ معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس کفالت پروگرام بہترین منصوبہ تھا جس کی 15 ماہ پہل یمنظوری ہوئی۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت شفاف طریقے سے مالی امداد تقسیم کی ہوئی۔ ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت 70لاکھ مستحقین کوماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ بلاسود قرضے دینے کامنصوبہ متعارف کرایا گیا۔ احساس لنگر خانوں پرتوجہ دی گئی اور احساس اسکالرشپس پروگرام متعارف کرایا گیا۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شفاف طریقے سے جاری رہا
-

میاں صاحب! ماشاءاللہ طبیعت ٹھیک لگ رہی واپس آجائیں، مبشر لقمان
میاں صاحب! ماشاءاللہ طبیعت ٹھیک لگ رہی واپس آجائیں، مبشر لقمان
باغی ٹی وی رپورٹکے مطابق ، سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتےہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہےکہ "ماشاءاللہ طبیعت ٹھیک لگ رہی ہے . واپس آجائیں ، اب تو کورونا کا ڈر بھی نہیںرہا ہے . پھر نخرہ کیوں”
انہوں نے یہ ٹویٹاس لیے کی ہے کہ میاں صاحب لندن کی گلیوں میں گھوم پھر رہے ہیںاور ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں وہ کسی کے ساتھ چھتری تانے بازار سےگزر رہے ہیں.Mashallah tabiat theek hai waapis aa jao Corona ka darr bhi nahi tay nakra kyun pic.twitter.com/1YhuU4mF8E
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) August 19, 2020
واضح رہےکہ میاں نواز شریف شدید بیماری کی وجہ سے استثنائی صورت اور رعایت لے کر بیرون ملک گئے تھے اور کہا جا رہا تھا کہ ان کا علاج اب ملک میںممکن نہیںہے کیونکہ بیماری انتہائی حساس ہے .ادھر پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے اور جیل میں سزا مکمل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔
تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف اور فضل الرحمن کا گٹھ جوڑ ملکی مفاد کے منافی ہے،سزایافتہ مجرم نواز شریف ناقابل علاج بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر گئے،نواز شریف پاکستان کی سیاست پر اپنی دختر مریم صفدر کے ذریعے بازور گلو بٹوں کے قبضہ کرنے کی تراکیب تیار کر رہے ہیں اورملکی اداروں کے خلاف مصروف عمل ہیں۔وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ سزا یافتہ مجرم نواز شریف کو جلد سے جلد پاکستان لایا جائے اورپابند سلاسل کرنے اور اس کی سزا کو مکمل کرنے کے لئے بھرپور قانونی کارروائی کی جائے۔
-

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمپئن نوید عالم پر دس سال کی پابندی لگادی
پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمپئن نوید عالم پر دس سال کی پابندی لگادی
باغی ٹی وی : پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمئپین نوید عالم پر دس سال کی پابندی لگادی . پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے کونسل اراکین کی سفارشات پر پابندی لگائی 17 اگست کو پنجاب ہاکی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پابندی لگائی گئی .سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ نوید عالم مسلسل ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
کرنل (ر)آصف ناز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نوید عالم متوازی پی ایچ اے اورتنظیمیں بنانے میں ملوث تھے ۔ نویدعالم دس سال تک ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ نوید عالم اپنی پابندی کے خلاف صدر پی ایچ ایف کے پاس اپیل کرسکتے ہیں ۔
اولمپئن نوید علم پر دس سال کی پا بندی pic.twitter.com/7hdjs2CeXz
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 19, 2020
نوید عالمم نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں خود پر لگائی جانیوالی پابندی کی مذمت کرتا ہوں: مجھ پر پابندی اگر قانونی ہوتی تو مجھے بلایا جاتا، سنا جاتا ،ہر فارم پر پنجاب ہاکی اور پی ایچ ایف کا مقابلہ کرونگا: نوید عالم
لاہور: کھوکھر فیملی پاکستان ہاکی فیڈریشن پر قابض ہوئی ہے. ہاکی میں کرپشن کے بارے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا بھی آگاہ ہے.دو برس سے وزیر اعظم بھی صدر پی ایچ ایف کو ٹائم نہیں دے رہے. خالد کھوکھر احسن اقبال سمدھی ہیں، تب سے صدر پی ایچ ایف ہیں
پشاور ہائیکورٹ صدر پی ایچ ایف کی کرپشن پر وارنٹ گرفتاری جاری کرچکاہے: -

اسپیکر قومی اسمبلی کی گورنر ہاؤس آمد اور گورنر پنجاب
اسپیکر قومی اسمبلی کی گورنر ہاؤس آمد اور گورنر پنجاب
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گورنر ہاؤس آمد اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات ہوئی .گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں حکومتی، سیاسی سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی .اس موقع پر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت پار لیمنٹ سمیت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے ‘قانون سازی کیلئے اپوزیشن کو بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ‘اداروں کی مضبوطی سے پاکستان مضبوط اور خوشحال ہوگا ‘
گورنر پنجاب نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان کا دنیا میں امیج بہتر ہو رہا ہے .وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے .عام آدمی کیلئے احساس پروگرام جیسے منصوبے حکومت کا تاریخی اقدام ہے
اسپیکر قومی اسمبلی کی گورنر ھاؤس آمد pic.twitter.com/rQP6A322qZ
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 19, 2020
اسد قیصر نے کہا کہ اسمبلی میں تمام اراکین کو بات کر نے کا یکساں موقعہ دیا جاتا ہے .ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کر نا چاہیے .پاکستان کو کمزور کر نے کی سازشیں کر نیوالے اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے
-

نیازی حکومت کی دو سالہ کارکردگی قرضے لینے پر خود کشی سے شروع ہوکر لنگر خانوں تک پہنچ گئی ، عظمیٰ بخاری
نیازی حکومت کی دو سالہ کارکردگی قرضے لینے پر خود کشی سے شروع ہوکر لنگر خانوں تک پہنچ گئی ، عظمیٰ بخاری
باغی ٹی وی :مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی حکومت کی دو سالہ کارکردگی قرضے لینے پر خود کشی سے شروع ہوکر لنگر خانوں تک پہنچ گئی
عمران نیازی نے دنیا بھر سے گوہر نایاب،ہیرے اور نگینے تلاش کرکے ٹیم بنائی.بدقسمتی سے تمام کھوٹے سکے ،چلے ہوئے کارتوس اور پٹھے ڈھول ثابت ہوئے.عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ کی شکل میں انڈر ٹریننگ ٹیم نے خوشحال پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا.یہ واحد حکومت ہے جو اپنے پہلے سال کی تباہی اور بربادی کا موازنہ دوسرے سال کی تباہی اور بربادی کے ساتھ کررہی ہے
نواز شریف اورشہبازشریف کی ٹیم نے دن رات محنت سے ملک میں ترقی و خوشحالی کا سفر شروع کیا.عمران نیازی اور عثمان بزدار کی ٹیم نے ملک میں مہنگائی،بیروزگاری اور غربت کا دور شروع کردیا ہے.مسلم لیگ (ن) اپنے دور میں توانائی،ڈویلپمنٹ ،انفرسٹکچرکے منصوبے سمیت اربوں ڈالر کی بیرونی سرمایہ لائی.نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت نے تمام شعبوں میں تباہی مچادی ہے
بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں صفر ہو چکی ہے.دو سالوں میں نئے پاکستان کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی جا سکی
نیب کی کارکردگی کو اپنے کھاتے میں ڈال کر حکومت نے ہمارے بیانیے کی تصدیق کردی ہے.دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک روز روشن کی طرح عیاں حقیقت ہے.ورلڈ بینک اور آئی ایم نے پاکستان میں دو سالوں کے دوران لاکھوں لوگوں کے بیروزگار ہونے کی نشاندہی کی ہےجھوٹی حکومت نے پہلے سال ہی اپنی معاشی نمود 3.3فیصد بتائی.حقیقت میں تبدیلی سرکار کے پہلے سال معاشی نمود 1.9فیصد تھی.حکومتی ترجمان خوش ہونے سے پہلے دیکھیں آپ کی معاشی ترقی منفی جارہی ہے
-

فوج اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے آئی ڈی سے مقدس رشتے بھی پامال ہونے لگے
فوج اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے آئی ڈی سے مقدس رشتے بھی پامال ہونے لگے
باغی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق ، آرمی کے خلاف ویڈیوز اور پوسٹیں شیئر کرنے والی آئی ڈی اسامہ چوہدری نے رخصتی کے وقت باپ کی طر ف سے اپنی بیٹی کو پیار سے دیا جانے والا بوسہ اس طرح بیان کیا کہ دیکھنے والا اس کو غلط سمجھ بیٹھے .
اسامہ چوہدری Usama Chaudhary کے فیس بک آئی ڈی سے جہاں فوج اور ادروں کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے وہاں مقدس رشتوں کو پامال کرنے کی مہم بھی جاری ہے . ایک ایسی ویڈیو جس میں دلہن کو اس کا باپ نکاح کے دستخط کرانے کے بعد بوسہ دیتا ہے اسامہ چوہدری نے اس ویڈیو کے ساتھ ایسی کیپشن دی کہ دیکھنے والا کنفیوزڈہو جاتا ہےاور اس کے دل میں مولوی کےلیے نفرت کے جذبات پیدا ہو جاتے ہیں. باریش باپ جب نکاح کے رجسٹر پر دستخط لے کر جاتا ہے تو وہ اپنی بیٹی کو بوسہ دیتا ہے . یہ ویڈیو ایونٹکوریج گروپ کی طرف سے شیئر کی گئی اور کیپشن تھی کہ "جہاں یہ موقع دلہن کے لیے مشکل ہوتا ہے وہاںایک باپ پر بھی یہ لمحہ گراں ہوتا ہے ". یعنی باپ اپنی بیٹی کو رخصت کرتےہوئے غمگین ہوتا ہے.اس ویڈیو کو اسامہ چوہدری آئی ڈی سے اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ” مولوی صاحب یہ کیا ہے” یعنی آپ بوسہ لے رہے ہیں ؟ اب جو اس ویڈیو کی حقیقت کو نہیںجانتا .اس کے دل میں مولوی کے لیے منفی جذبات ہی جنم لیںگے.
واضحرہے کہ اسامہ چوہدری کے آئیڈی پر فحش مواد بھی ہے. اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ جہاںاداروں کے لیے نقصان دہ ہیں وہاں عام لوگوںکی عزت بھی ان سے محفوظ نہیں ہے . ایسے افراد کے خلاف ایف آئی اے اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سخت ایکشن لینا چاہیے. -

تازہ وائرل تصویر میں مریم نواز نے ایک لاکھ پانچ ہزار کی چپل پہنی ہوئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد سیاسی جماعتوں کے رہنما مریم نواز سے یکجہتی کے لئے ملاقاتیں کر رہے ہیں
مریم نواز سے چند روز قبل مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے ملاقات کی، ملاقات کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اور بعد ازاں ساجد میر نے میڈیا سے بھی گفتگو کی
سینیٹر ساجد میر سے مریم نواز کی ملاقات کے دوران مریم نے جو چپل پہن رکھی ہے وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جاوید حسن نامی صارف نے مریم نواز کی پہنی ہوئی چپل کی تصویر شیئر کی،انہوں نے اس کمپنی کی تصویر بھی شیئر کی جو چپل مریم نواز نے پہن رکھی ہے اس کمپنی کے مطابق چپل کی قیمت صرف 621 ڈالر ہے،
Exquisite Dior sandal. Just beautiful
Only $621 (Rs105k) after 42% discount – chump change for those with taste!
Chappal Koh Izzat Doh!!! pic.twitter.com/PZ4hT21rpW
— Javed Hassan (@javedhassan) August 18, 2020
جاوید حسن نے تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ شاندار ڈائر سینڈل، ڈسکاؤنٹ کے بعد اسکی قمیت صرف 621 ڈالر ہے،انہوں نے پیغام میں کہا کہ چپل کو عزت دو
جاوید حسن کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ چوروں کو مور پڑنے والی بات ہے۔ اس جوتے میں 621$ والی کیا بات ہے۔ $21 کا بھی مہنگا ہے
https://twitter.com/tangledxr/status/1295673433444044800
ایک صارف خرم ملک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بعید نہیں محترمہ اپنی وصیت میں قبر میں AC کی فرمائش بھی کر ڈالے.
https://twitter.com/KhurramHayatMa1/status/1295746840080646145
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ سے زائد قیمت والے چپل مریم نواز پہنتی ہیں اور دُکھ بیچارے پٹواریوں کو ہے کہ اُس پر کیسز کیوں ہیں ؟ایسے الیٹ کلاس والے لوگ بھلا غریبوں کو خاک حقوق دلائینگے
ایک لاکھ سے زائد قیمت والے چپل مریم نواز پہنتی ہیں اور دُکھ بیچارے پٹواریوں کو ہے کہ اُس پر کیسز کیوں ہیں ؟
ایسے الیٹ کلاس والے لوگ بھلا غریبوں کو خاک حقوق دلائینگے 🙏
— vennspeare (@novaugustus) August 16, 2020
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ 1لاکھ 4ہزار 3سو 70روپے کا ایک جوڑا چپل ،خریدنی والی مریم نواز قوم کی بیٹی ہے ،غریبوں کا سمندر ہے ملک میں .نوجوان روزگار کے لیے دھکے کھارہے ہیں ،ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ،بیٹی کا شوہر 15سو ریال پہ سسر کا ملازم ہے پھر یہ عیاشی 100%قطری کروارہے ہونگے پائی ماننا پڑیگا
1لاکھ 4ہزار 3سو 70روپے کا ایک جوڑا چپل
خریدنی والی مریم نواز قوم کی بیٹی ہےغریبوں کا سمندر ہے ملک میں
نوجوان روزگار کے لیے دھکے کھارہے ہیں
ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہےبیٹی کا شوہر 15سو ریال پہ
سسر کا ملازم ہے پھر یہ عیاشی
100%قطری کروارہے ہونگے پائی ماننا پڑیگا— Murtaza Akbar (@CKhobeb) August 16, 2020
واضح رہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کی وجہ سے نیب نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے، دوسری جانب مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ نیب نے انہیں نقصان پہنچانے کے لئے بلایا
نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ
مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے
تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت
نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے
فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ
مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی
نیب نے حساب مانگا تو پتھر لے آئے،فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز بارے بڑا انکشاف کر دیا
مریم نواز نیب میں پیشی کے بغیر واپس روانہ
پولیس نے میری گاڑی پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑا ، مریم نواز سے اتنا ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو، مریم نواز
مریم نواز کے قافلے میں پتھر گاڑیوں میں لائے گئے،نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کا پتھراؤ
مریم نواز نیب آفس پہنچ گئیں،مریم کے قافلے میں بڑا "خطرہ” کھلبلی مچ گئی
کسی سے ڈرنے والی نہیں، مریم نواز
مریم نواز پر بے بنیاد مقدمہ،حکومت کے پاس اسکے علاوہ کوئی کام نہیں، رانا ثناء اللہ برس پڑے
مریم نواز نیب روانہ، لاہور کی سڑکیں بند،روانگی سے قبل ایسا کام کیا کہ…….
مریم نواز کو آج گرفتار کیا گیا تو….پرویز رشید نے کس خدشے کا کیا اظہار
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں
مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا
نواز شریف کی کلابازی،مریم کے جلسے اور والیم ٹین کب کھلے گا؟ سینئے مبشر لقمان کی زبانی
-

دیگر جماعتوں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات ، ق لیگ میں شمولیت کا اعلان
دیگر جماعتوں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات ، ق لیگ میں شمولیت کا اعلان
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، کامل علی آغا سے مسلم لیگ ن، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات، پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا.
این اے 155 ملتان سے آزاد امیدوار ڈاکٹر خالد خان خاکوانی سابق صدر پی ٹی آئی ملتان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے.
پی پی 126 جھنگ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر محمد آزاد ناصر، پی پی 71 حافظ آباد ٹکٹ ہولڈر ٹی ایل پی (تحریک لبیک پاکستان) سید شعیب شاہ بخاری نے بھی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی معروف سیاسی شخصیات ساجد رضا کھیتران، عابد حسین کھیتران کمالیہ بھی پارٹی میں شامل ہو گئے
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کو خوش آمدید کہتا ہوں.مسلم لیگ سے محبت کرنے والوں کیلئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں وقت اور حالات نے انہیں راستے سے ہٹا دیا تھا، ہم اپنے دوستوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتے.عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے.
اپنے اپنے حلقے میں جا کر پارٹی منشور کے مطابق آگاہی مہم چلائیں اور تنظیم سازی میں حصہ لیں
مسلم لیگ میں شامل ہونے والے افراد نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں:
مسلم لیگ کی کارکردگی باقی سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں متاثر کن ہے.
خصوصاً 1122، مفت تعلیم، کتابیں، کسانوں کیلئے مراعات، روڈ ٹو مارکیٹ سڑکیں چودھری پرویزالٰہی کے وہ سنہری کارنامے ہیں جنہیں عوام کبھی بھلا نہیں سکتی. -

لگتا ہے مجھے وزیراعلٰی پنجاب کو بلانا پڑے گا،پلازمہ فروخت کرنیکے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس
لگتا ہے مجھے وزیراعلٰی پنجاب کو بلانا پڑے گا،پلازمہ فروخت کرنیکے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کرونا کے مریضوں کا پلازمہ فروخت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے حکم دیا کہ حکومت یقینی بنائے کہ پلازمہ فروخت نہیں بلکہ عطیہ کیا جائے، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے درخواست پر سماعت 6 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ۔
سیکرٹری صحت پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی اتھارٹی اور لائسنسنگ بورڈ کو مکمل فعال کر دیا جائے گا ۔اسکے لیے مہلت دی جائے ۔ عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں اس اتھارٹی کا لائسنسنگ بورڈ مکمل فعال نہیں کیا گیا ۔اس اتھارٹی کے قیام اور تقرریوں کے معاملہ پر سقم ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ بلڈ ٹرانسمیشن اتھارٹی کے علیحدہ سے سیکرٹری ہیں ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اس اتھارٹی کے کتنے ممبران کا تقرر ابھی تک ہوا ہے ۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ کسی ممبر کا ابھی تک تقرر نہین ہوا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ اس اتھارٹی کا اخری اجلاس کب ہوا ۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ 22 جولائی کو اتھارٹی کا اخری اجلاس ہوا ۔عدالت نے کہا کہ یہ اجلاس عدالت کو مطمن کرنے کے لیے کیا ۔سیکرٹری صحت نبیل اعوان نے کہا کہ بلڈ فاونڈیشن کی طرف سے فاطمیہ والے اس اتھارٹی کےممبر ہوں گے ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں اس اتھارٹی نے کس اجلاس میں کنونیر مقرر کیا۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ 22 جولائی کو میٹنگ میں ایڈشنل سیکرٹری ٹیکنکل کو اس اتھارٹی کا کنونیر مقرر کر دیا گیا عدالت نے کہا کہ سیکشن 7 کے تھت لائیسنگ بورڈ کیس نے بنایا سیکرٹری صحت نے کہا کہ یہ اختیار حکومت پنجاب کا ہے۔ عدالت نے کہا کہ لگتا ہے مجھے وزیراعلٰی پنجاب کو بلانا پڑے گا ۔یہ اتھارٹی اتنا اہم ادارہ ہے مگر اسکے لیے کچھ نہیں ہو رہا ۔
عدالت نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ عدالت کو 2015 سے اس اتھارٹی کے اجلاس اور میٹنگ کا ریکارڈ دے دیں ۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ ڈاکٹر احمد مبین کو اس بورڈ میں ٹیکنیکل ایکسپرٹ رکھا گیا ہے ۔عدالت نے کہا کہ اپ نے ٹیکنکل ایکسپرٹ کی مدت کیون نہین رکھی ۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ ا س بورڈ کی ماہانہ ایک یا دو میٹنگ کر لیتے ہیں
چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ بظاہر یہ لائیسنگ بورڈ نا مکمل ہے ۔بظاہر اس اتھارٹی کے سیکرٹری کو اپنا کچھ علم نہین ہوتا ۔پورے صوبے کے کتنے اضلاع میں انسپکٹرز لگائے گئے ۔انسپکٹروں کا کام کون کرے گا ۔جس پر سیکرٹری صحت نے کہا کہ انسپکٹروں کا تقرر حکومت پنجاب کرے گی ۔عدالت نے استفسار کیا کہ یا تو عدالت کو اس اتھارٹی کے قیام ۔اختیارات اور تقرریون کا ڈیٹا عدالت کو دے دیں یا اس اتھارٹی کے چیرمین عدالت میں پیش ہوں۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ ہم ضلعی اور ڈویژن سطح پر اس اتھارٹی کو فعال کر رہے ہیں ۔اس اتھارٹی کو فعال بنانے کے لیے مہلت دی جائے ۔
چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر رکھی تھی،حکومت یقینی بنائے کہ پلازمہ فروخت نہ بلکہ عطیہ کیا جائے، سیکرٹری صحت نے اعتراف کیا کہ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی مکمل طور پر فعال نہیں، چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ روزانہ بلڈ ٹرانسفیوژن کے مشکلات اور مسائل سامنے آرہے ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کرونا مریض کی جان بچانے کیلئے پلازمہ پانچ چھ لاکھ روپے کا مل رہا ہے ۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ حکومت مریضوں کو علاجِ کی بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے، افسر بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب میں 140 بلڈ ٹرانسفیوژن کے لائسنس دے رکھے ہیں،
کورونا سے صحت مند 80 افراد مزید 80 افراد کی جان بچا سکتے ہیں، ڈاکٹر طاہر شمسی
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف
شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
پلازمہ کے عطیات کے حوالے سے لوگوں کا ردعمل کیسا ہے ؟ڈاکٹر طاہر شمسی نے بڑی اپیل کر دی
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کرونا مریض کی جان بچانے کیلئے پلازمہ پانچ چھ لاکھ روپے کا مل رہا ہے کورونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا پلازمہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے،درخواست گزار نے کہا کہ خون کی فروخت کے خلاف قوانین کی موجودگی کے باوجود عملدرآمد نہیں ہو رہا، ملک میں کرونا کے خلاف پلازمہ کی فروخت، قوانین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے،خون کے اس دھندے میں اب بین الاقوامی مافیا بھی شامل ہو چکا ہے،
سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم