Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ، راجہ بشارت کا اعلان

    پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ، راجہ بشارت کا اعلان

    پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے

    اس حوالہ سے صوبائی وزراکی جانب سے سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے،سفارشات میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت کی ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کے بعد تیار کی گئیں

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی بات بھی ہوئی، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا عندیہ دے دیا ہے،ایس او پیز پر عملدرآمد کی بھی ٹرانسپورٹرز نے یقین دہانی کرائی ہے، پنجاب میں ٹرانسپورٹ کی بحالی کی حتمی تاریخ کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے،

    واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر میں ٹرانسپورٹ سروس بند کر دی گئی تھی، ٹرانسپورٹر کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹ سروس وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بحال کریں گے، اس ضمن میں ایک دو روز میں اہم اعلان متوقع ہے

    لاک ڈاؤن ایس او پیز کی خلاف ورزی، انتظامیہ متحرک،50 سے زائد دکانیں سیل

    قبل ازیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پیر سے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا، ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے بعد مالز کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔

     

    پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، کب تک ہو گا مکمل لاک ڈاؤن؟

  • گورنر پنجاب سے اہم شخصیت کی ملاقات، کن اقدامات کا فیصلہ ہوا؟

    گورنر پنجاب سے اہم شخصیت کی ملاقات، کن اقدامات کا فیصلہ ہوا؟

    چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور سارہ احمد کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات۔چئیر پرسن نے گورنر پنجاب کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے سے بریفننگ دی۔
    چئیر پرسن سارہ احمد نے گورنر پنجاب کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔گورنر پنجاب نے چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی جانب سے بچوں کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔گورنر پنجاب نے لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کے لئے کئے گئے حفاظتی اقدامات کی تعریف کی۔گورنر پنجاب نے چئیر پرسن سارہ احمد کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کی بہتر دیکھ بھال ہوتی ہے۔بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • یوم علی، لاہور میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، بزدار سرکار رٹ قائم کرنے میں ناکام

    یوم علی، لاہور میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، بزدار سرکار رٹ قائم کرنے میں ناکام

    یوم علی، لاہور میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، بزدار سرکار رٹ قائم کرنے میں ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق یوم علی کے موقع پر اہل تشیع نے جلوس نکال کر حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

    یوم علی کی نسبت سے نکالے جانیوالے جلوس میں عزاداروں نے نہ ماسک پہنے ہیں نہ فاصلہ رکھا گیا ھے اور نہ ہی کوئی حفاظتی انتظامات ہیں ،اہل تشیع علماء نے اجازت نہ ملنے پر بھی جلوس برآمد کیا ، حکومت کی جانب سے صرف امام بارگاہوں کے اندر ایک گھنٹے کے دورانیہ کی مجالس کی اجازت دی گئی تھی جس میں بچوں اور بزرگوں کے داخلے پر پابندی تھی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں حکومتی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی‌ گئیں، لاہور میں یوم علی پٔر جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں زائرین نے شرکت کی، شرکاء نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا،پنجاب حکومت کی جان سے یوم علی کے موقع پر بنائے گئے قوانین اور ضابطہ اخلاق کو سب نے ہوا میں اڑا دیا

    حکومت نے جلوس پر پابندی عائد کر رکھی ہے،اس کے باوجود جلوس بھی نکالا گیا اور کرونا سے بچاؤ کے لئے دیئے گئے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا ہمارے ملک کے مذہبی رہنما ،علماء لوگوں کو اس بات پر قائل نہیں کر سکتے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لئے گھروں پر رہیں بلکہ یوم علی پر لوگوں کو جمع ہوتے دیکھ کر بھی کرونا کے حوالہ سے ایس او پیز پر کسی نے عمل کرنے کو نہیں کہا،

    فقہ جعفریہ کی جانب سے حکومتی احکامات اور ایس او پیز کو جوتے کی نوک پر رکھا گیا اس میں مبینہ طور پر فقہ جعفریہ کی قیادت شامل ہے جنہوں نے نے اپنے کارکنان کو گھروں سے باہر نکلنے سے نہ روکا،اور جو کارکن یوم علی کی مجالیس ، جلوس میں پہنچے ان میں خواتین بھی شامل تھیں اور بچے بھی شامل تھے حالانکہ بچوں کے حوالہ سے ایس او پیز میں کہا گیا تھا کہ بچوں کو مجالس میں نہیں لایا جائے گا

    خدانخواستہ یوم علی کی مجالس سے اگر کرونا پھیلتا ہے، اگر کوئی ایک بھی مریض کسی مجلس میں آیا اور کرونا پھیلا کسی کی موت ہوئی تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ کیا فقہ جعفریہ کی قیادت ذمہ داری لے گی یا پھر اسوقت منہ موڑ لے گی،

    دوسری جانب حکومت کی جانب سے رٹ قائم نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فوری مستعفیٰ ہونا چاہئے، ایک طرف کرونا کے خلاف جنگ کے دعوے ہیں ، دوسری جانب وزیراعلی پنجاب یوم علی جیسے حساس دن کے روز لاہور کو چھوڑ کر ڈی جی خان پہنچے ہین اور سیاسی مجلسیں سجا رہے ہیں ، دوسری پارٹیوں کے لوگوں کو اپنی پارٹیوں میں شامل کر رہے ہیں، ایسی صورتحال میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو صوبائی دارالحکومت میں اپنی رٹ قائم نہ کرنے کی وجہ سے فوری استعفیٰ دینا چاہئے اور جو اہلکار رٹ قائم نہ کروا سکے انکے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئے

    واضح رہے کہ 11 مئی کو یہ فیصلہ ہو گیا تھا کہ لاہور میں کورونا کے پیش نظر 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی ؓ کا مرکزی جلوس نہیں نکالا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے پولیس کی سفارشات پر جلوس انتظامیہ کو مطلع کر دیا۔ سول سیکرٹریٹ میں شیعہ علما اور جلوس انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں شیعہ علما کو 21 رمضان کا جلوس نہ نکالنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوم علی کرم اللہ وجہہ کا جلوس نکالنے پر 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج بھی کیا گیا ہے.

     

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،یوم علی کرم اللہ وجہہ کا جلوس نکالنے پر 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج

  • شریف خاندان کے لئے بڑی مشکل، نیب نے کیا نواز، شہباز سمیت 16 ملزمان کیخلاف ریفرنس تیار

    شریف خاندان کے لئے بڑی مشکل، نیب نے کیا نواز، شہباز سمیت 16 ملزمان کیخلاف ریفرنس تیار

    شریف خاندان کے لئے بڑی مشکل، نیب نے کیا نواز، شہباز سمیت 16 ملزمان کیخلاف ریفرنس تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے خلاف 7 ارب کا ریفرنس تیار کر لیا۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے نے پری ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ریفرنس میں 16 ملزم، 4 وعدہ معاف گواہ اور 100 گواہ شامل ہیں۔ مرکزی ملزموں میں سابق وزیراعظم نواز شریف، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف، نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، نصرت شہباز، بیگم شمیم شریف، سلمان شہباز، حسن نواز، حسین نواز شامل ہیں۔ ریفرنس میں احد خان چیمہ، سابق ڈپٹی کمشنرز لاہور سمیت 22 بیوروکریٹس کے بیانات بھی شامل ہیں۔

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے متعدد افراد نیب سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، شریف خاندان نے مبینہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طریقے سے پیسہ بنایا۔

    نواز شریف، آصف زرداری حاضر ہوں، عدالت نے طلب کر لیا

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے ، اموات میں ‌بھی اضافہ

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے ، اموات میں ‌بھی اضافہ

    پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے ، اموات میں ‌بھی اضافہ

    باغی تی وی :پنجاب میں کورونا وائرس کے 356 نئے کیس سامنے آگئے،صوبے میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 13914 ہو گئی۔

    لاہور میں کورونا وائرس کے 168 مزید کیسز،تعداد 6867 ریکارڈ کی گئی . فیصل آباد میں کورونا وائرس کے 47 مزید کیسز،تعداد 571 ہوگئی

    گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 50 مزید کیس آنے کے بعد تعداد 842 ہوگئی.شیخوپورہ میں کورونا وائرس کے مزید 10، سیالکوٹ میں 32 مزید کیسز رپورٹ ہوئے .

    کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 11 مزید اموات ہوئی ہیں. صوبے میں اب تک کل اموات کی تعداد 234 ہوگئی
    جبکہ پنجاب میں 4720 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اب تک کل 151،247 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
    ادھر پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 833 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1430 نئےمریض سامنے آائے،، پنجاب میں 13 ہزار 914، سندھ میں 14 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 423، بلوچستان میں 2 ہزار 310، گلگت بلتستان میں 501، اسلام آباد میں 866 جبکہ آزاد کشمیر میں 105 مریض ہیں.

  • لاہور شہر میں تین روزہ لاک ڈاون، پولیس شہر میں کیا کرنے پر مجبور؟

    لاہور شہر میں تین روزہ لاک ڈاون، پولیس شہر میں کیا کرنے پر مجبور؟

    کورونا ایمرجنسی صورتحال،جزوی لاک ڈاؤن کے دوسرا مرحلے کا آغاز۔
    جمعہ، ہفتہ،اتوار: لاک ڈاون پر سختی سے عملدامد کے لئے پولیس اقدامات مکمل کر لیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نئے احکامات جاری کر دئیے۔ جس کے مطابق ناکوں پر شہریوں، وہیکلزکی غیر ضروری نقل و حرکت روکی جائے گی۔ تمام مارکیٹیں، بازار، کاروباری و نجی ادارے بند رہیں گے۔ حکومتی ہدایات، ہیلتھ ایڈوائزی کے تحت شہری احتیاط کریں،گھروں تک محدود رہیں۔ صرف مشروط اجازت کی حامل دکانیں اور شعبے مخصوص اوقات کیلئے کھلے رہیں گے۔ ڈبل سواری کے خلاف ایکشن لیں،شہریوں کو کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہ کریں۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پربلاامتیاز کاروائی عمل میں لائیں۔ پولیس افسران اور جوان حفاظتی ماسک،سینٹائزر سمیت کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل کریں.

  • عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحقین میں راشن تقسیم

    عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحقین میں راشن تقسیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مضافاتی علاقوں میں خانہ بدوشوں کیلئے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے راشن تقسیم کیا گیا

    گجر کالونی، کاہنہ کاچھا، موہلنوال،بکر منڈی اور باگڑیاں میں رضاکاران سرگرم عمل ہیں،عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے جھگیوں میں جا کر راشن بیگ دیے گئے ، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان چونگی، چائنہ سکیم اور لوہاراں والا کھو ہ میں بھی راشن کی تقسیم کی گئی

    غریب اور دیہاڑی دار طبقے کی طرف سے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کیلئے اظہار تشکر کیا گیا

    پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سیاسی مفاد سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، ہر صاحب حیثیت کو مشکل کی اس گھڑی میں آگے آنا چاہیے، عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن ہر طرح کی مشکل میں پیش پیش ہے، فاؤنڈیشن کے رضاکار وں ضرورت مندوں کی دہلیز پر مدد کی، فلاحی سرگرمیوں کا مقصد صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا ہے

  • شہباز شریف بتائیں مسرور انور کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ فیاض الحسن چوہان کے اہم انکشافات

    شہباز شریف بتائیں مسرور انور کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ فیاض الحسن چوہان کے اہم انکشافات

    شہباز شریف بتائیں مسرور انور کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ فیاض الحسن چوہان کے اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ ن لیگ "چور مچاۓ شور” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں جسمانی تربیت کے لیے پی ٹی ماسٹر ہوا کرتے ھیں۔جبکہ آل شریف اور آل زرداری پاکستان کی سیاست کے ٹی ٹی ماسٹرز کا اعزاز رکھتے ہیں۔ شہباز شریف نے 23 جعلی فرنٹ کمپنیوں اور ٹی ٹی کے ذریعے اپنے بیوی بچوں اور خاندان کو نوازا۔ ان جعلی کمپنیوں کو خاندان، رشتے داروں اور شریف خاندان کے ذاتی ملازمین کے ذریعے چلایا جاتا رہا۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ان 23 جعلی کمپنیوں اور ٹی ٹی کے ذریعے 17.5 ارب کی ٹرانزیکشنز کیں۔ 2015 سے قائم جی این سی نامی کمپنی کو نثار احمد اور علی احمد خان نامی افراد چلاتے رہے۔ نثار احمد شہباز شریف کا ڈائریکٹر پولیٹیکل اور علی احمد خان ڈائریکٹر سٹریٹیجی و پالیسی رہا ہے۔ نثار احمد اور علی احمد خان جعلی کمپنی چلانے کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ آفس میں بھی تعینات تھے۔ جی این سی کمپنی کے تین بنک اکاونٹس میں سات ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ جی این سی نے رمضان شوگر مل کے ساتھ کاروبار ظاہر کر کے جعلی قرضے بھی حاصل کیے۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ گُڈ نیچر کمپنی سے شریف خاندان کا ملازم مسرور انور رقوم نکلواتا رہا۔ مسرور انور نے 29 مارچ 2017 کو گڈ نیچر کمپنی کے اکاؤنٹ سے 19 ملین روپے کیش نکلواۓ۔ اپریل 2017 میں اس مسرور انور نے شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں تقریباً 16 ملین روپے جمع کرواۓ۔ صرف جی این سی کمپنی سے شعیب قمر اور مسرور انور نے 1257 ملین روپے نکلواۓ۔ یہ تمام رقم شہباز شریف، ان کے خاندان اور کاروباری امور میں استعمال ہوتی رہی۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اپریل میں ہی شہباز شریف نے چیک کے ذریعے 14.7 ملین راولپنڈی کے ایک پراپرٹی ڈیلر کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی۔ اس رقم سے شہباز شریف نے اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کے لیے دو وِلاز خریدے۔ مسرور انور نے حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں 25 ملین کی رقم جمع کروائی۔یہ رقم بھی جی این سی اکاؤنٹ سے ن لیگی کیش بوائز کے ذریعے تین مختلف ٹرانزیکشنز کے ذریعے نکالی گئی۔اس رقم سے حمزہ شہباز نے جوہر ٹاؤن میں پلاٹ خریدے۔ 23 جعلی کمپنیوں کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے تعلق سارے پاکستان کو نظر آ رہا ہے۔ شہباز شریف قوم کو بتائیں جی این سی اور مسرور انور وغیرہ سے انکا کیا تعلق بنتا ہے۔ کرپشن سے ملک کی جڑیں کھوکھلے کرنے والوں کو احتساب نے حواس باختہ کر دیا ہے۔

  • اگر یہ کام ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، عظمیٰ بخاری

    اگر یہ کام ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، عظمیٰ بخاری

    اگر یہ کام ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، عظمیٰ بخاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کے کرونا کےخلاف جنگ کے دعوے زبانی جمع خرچ ہیں

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں روزانہ ایک ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں،لاک ڈاؤن پلان بری طرح فیل ہوگیا ہے ،
    حکومتی رٹ ختم،عوام ان کی سننے کو تیار نہیں ،اچانک لاک ڈاؤن کھولا اور اچانک ہزاروں لوگ باہر نکل آئے ،اگر کرونا بڑھا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہونگے،حکومت اصل میں اپوزیشن کےخلاف جنگ کرنے میں مصروف ہیں

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف جب لندن تھے تو حکومتی ترجمان روز کہتے تھے شہبازشریف پاکستان واپس آئیں،شہبازشریف جب واپس آئیں ہیں تو حکومت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے ،حکومت کو خوف ہے اگر شہبازشریف گھر سے باہر نکل آئے تو چار سیٹوں پر کھڑی بوسیدہ حکومتی عمارت گر سکتی ہے ،اپوزیشن بوسیدہ حکومت عمارت کو گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے،اناڑیوں اور کھلنڈروں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچادیا ہے.

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ایک اناڑی نے ملکی معیشت کا حال بھی پشاور میٹروں کے کھڈوں جیسا کردیا ہے،قوم اس جعلی تبدیلی کے ناکام پلان سے تنگ آچکی ہے،عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والے عوام کے خیر خواہ ہوتے ہیں.چور دروازے سے اقتدار میں آ نے والے اپنی عوام کے دشمن ہوتے ہیں:

  • پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، کب تک ہو گا مکمل لاک ڈاؤن؟

    پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، کب تک ہو گا مکمل لاک ڈاؤن؟

    پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، کب تک ہو گا مکمل لاک ڈاؤن؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے تین دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

    جاری نوٹفکیشن کے مطابق جمعہ ہفتہ اور اتوار تمام مارکیٹیں بازار اور ٹرانسپورٹ بند رہے گی،گُرو زری سٹورز،پھل سبزی اور دیگر ضروریات زندگی کی دکانوں کو استثنی ہوگا ،دودھ دہی چکن اور تمام آٹو شاپس بھی کھلی رہیں گی ،سپیئرپارٹس ٹرک ہوٹلز ،پنکچر شاپس ،پٹرول پمپس کھلا رکھنےاور تمام ریسٹورنٹس کو ٹیک آوے کی اجازت ہو گی،کوریئر پوسٹل سروسز بھی بحال رہیں گی

    انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ سے نوٹیفائیڈ صنعتیں بھی کھلی رہیں گی

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تا ہم بعد ازاں صوبائی حکومتوں نے لاک ڈاؤن کے حوالہ سے اپنے فیصلے کئے، پنجاب نے ہفتے میں 4 دن کاروبار جاری رکھنے اور 3 روز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا

    لاک ڈاؤن ایس او پیز کی خلاف ورزی، انتظامیہ متحرک،50 سے زائد دکانیں سیل