Baaghi TV

Category: لاہور

  • میاں اسلم اقبال کی ایوان صنعت و تجارت آمد، صنعتکاروں سے ملاقات،مسائل کے حل کی یقین دہانی

    میاں اسلم اقبال کی ایوان صنعت و تجارت آمد، صنعتکاروں سے ملاقات،مسائل کے حل کی یقین دہانی

      لاہور :صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے آج ایوان صنعت و تجارت لاہور کا دورہ کیا اور صنعت کاروں سے ملاقات کی۔ صنعتکاروں نے انڈسٹری کو درپیش مسائل اور واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے نوٹسز کے اجراء سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے بزنس کمیونٹی ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔ تاہم حکومت واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کا مسئلہ حل کرے۔ صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کا نمائندہ ہوں، انڈسٹری کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت اور قواعد و ضوابط کی روشنی میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ صنعتیں روزگار کی فراہمی کا ذریعہ ہیں، انہیں بند نہیں ہونے دیں گے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بلاوجہ افسران کے فیکٹریوں میں جا کر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فیکٹریوں کی انسپکشن کا میکانزم ہونا چاہیے تاہم اس کی آڑ میں صنعت کاروں کو تنگ نہیں کرنے دیں گے۔صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ، نائب صدر میاں زاہد جاوید، سینئر نائب صدر علی حسان اصغر اور چیمبر کے سابق صدور کے علاوہ صنعتکاروں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
    ٭٭٭

  • پنجاب اسمبلی ’حریم‘ کے نعروں سےگونج اٹھی،فیاض الحسن کے جوابی وار نے اپوزیشن کو چپ کرادیا

    پنجاب اسمبلی ’حریم‘ کے نعروں سےگونج اٹھی،فیاض الحسن کے جوابی وار نے اپوزیشن کو چپ کرادیا

    لاہور:پنجاب اسمبلی ’حریم‘ کے نعروں سےگونج اٹھی،فیاض الحسن کے جوابی وار نے اپوزیشن کو چپ کرادیا،اطلاعات کےمطابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران پنجاب اسمبلی حریم شاہ کے نعروں سے گونج اٹھی۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی میں تقریر شروع کی تو اپوزیشن نے حریم زادہ کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

    باغی ٹی وی کےمطابق پنجاب اسمبلی ’حریم‘ کے نعروں سے کیوں گونجی؟ جس کے جواب میں فیاض الحسن چوہان بھی اپوزیشن کی تنقید پر خاموش نہ بیٹھے اور جوابی وار کرتے ہوئے اپوزیشن کو ماضی کے قصے یاد کرا دیئے۔صوبائی وزیر نے اپوزیشن کو دلشاد بیگم اور طاہرہ سید کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا لیڈر نواز شریف ان کو گانے سنایا کرتا تھا، کسی کو یاد ہے کہ میں یاد کراؤں؟

    فیاض الحسن چوہان کے ان ریمارکس پر ن لیگی رہنما ملک ندیم کامران نے کہا کہ صوبائی وزیر ایوان کا ماحول خراب کر رہے ہیں۔ملک ندیم کامران نے مزید کہا کہ فیاض الحسن چوہان الفاظ کا چناؤ بہتر کریں، جس پر وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ارشد ملک نے جو فقرے کسے ہیں ابھی ریکارڈ پر ہے، سنائیں ان کو نکال کر۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بعد میں جواب دیا ہے، چیخ کر میری آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔آٹے کے بحران پر اظہار خیال کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پہلے بھی بحران آٹا رہا ہے لیکن اب کوئی آٹے کا بحران نہیں ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اندر بے شمار اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان ہمیشہ الفاظ کا بہتر چناؤ نہیں کرتے۔لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے گریبان کی بجائے یہ خود اپنے گریبان میں جھانکیں، فیاض الحسن چوہان کی وجہ سے ایوان کا ماحول خراب ہوتا ہے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • آئی جی پنجاب نے پولیس اورصحافیوں کے درمیان اچھے تعلقات کے لیےاقدامات اٹھانے شروع کردیئے

    آئی جی پنجاب نے پولیس اورصحافیوں کے درمیان اچھے تعلقات کے لیےاقدامات اٹھانے شروع کردیئے

    لاہور:آئی جی پنجاب نے پولیس اورصحافیوں کے درمیان اچھے تعلقات کے لیےاقدامات اٹھانے شروع کردیئے ،آئی جی پنجاب نے صحافی برادری اور پولیس کے بڑھتے ہوئے اختلافات کی روک تھام کے لیے پولیس کو فی الفور أپس میں اختلافات ختم کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے پولیس کو سختی سے صحافی برادری سے اچھے تعلقات کا ٹاسک دے دیا، یہ بھی حکم دیا گیا ہےکہ صحافی تنظیموں اور کارکن صحافیوں کو تھانے بلا کر بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ ان کے ساتھ میٹنگ کریں ،

    اس حوالے سے پنجاب بھر کے تھانوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ادھرآئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ صحافی برادری کے ساتھ بدتمیزی سے پیش أنے والے افسران کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس اور اہم فیصلے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس اور اہم فیصلے

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،اطلاعات کےمطابق اس اجلاس میں‌صوبے میں انڈسٹریل اسٹیٹس و سپیشل اکنامک زونز کے قیام، سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت، صوبائی فنانس کمیشن اور وزیراعظم کے ”کامیاب نوجوان پروگرام“ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کےمطابق اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ترقیاتی سکیموں پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں شامل شرکا کووزیراعلیٰ‌نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 22 جنوری تک 187 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ جبکہ مختلف منصوبوں پر 107 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

    عثمان بزدارنے مزید کہا کہ اب تک 42 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کیلئے رکھے گئے ہیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ انفراسٹرکچر فنڈ کی تجویز زیر غور ہے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 62 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب کیلئے 42 ارب روپے کے فنڈز ریلیز کئے جا چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وزیراعلیٰ‌نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے مختص فنڈز کو کسی دوسرے علاقے یا منصوبے کیلئے منتقل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکموں کو واضح ہدایات دی ہیں کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔جاری ہونے والے فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کی طرف سے صوبے میں صنعتی عمل کو تیز کرنے کیلئے 17 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان مقامات کو ڈویلپ کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے کا افتتاح مارچ میں ہوگا۔صوبے میں سپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ان زونز کے قیام سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    عثمان بزدارنے کہا کہ سیالکوٹ میں ایک ہزار ایکڑ پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لائیں گے۔اس انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ عثمان بزدار
    صوبے کے پسماندہ علاقوں میں بھی انڈسٹریل اسٹیٹس کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔ عبوری صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ 2017 فنکشنل ہے۔پنجاب کابینہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت کمیشن کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔

    وزیراعلیٰ‌نے مزید کہاکہ یہ کمیشن جلد نوٹیفائی ہو جائے گا۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 455 لوکل گورنمنٹس وجود میں آئیں گی۔پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کیلئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں اس پروگرام کے تحت مقامی سطح پر سیوریج اور واٹر سپلائی کی غیرفعال سکیموں کو بحال کیا جائے گا۔کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ضروری مشینری خریدی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کام ہوگا۔

    عثمان بزدارنے کہاکہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کا آغاز اگلے ماہ ہوگا۔دیہی سڑکوں تک رسائی کے پروگرام کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بھی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام ہوگا۔منتخب نمائندوں کو ان کا جائز حق ہر صورت دیں گے۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔وزیراعظم کے ”کامیاب نوجوان پروگرام“ میں پنجاب لیڈ لے گا۔

    عثمان بزدارنے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے یہ انقلابی پروگرام ہے۔وفاقی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ اسد عمر، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، مشیر وزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور پرنسپل سیکرٹری و زیراعلیٰ کی اجلاس میں شرکت میں شرکت کی
    ٭٭٭٭

  • عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس،کس نے بجھوایا جان کرحیران ہوں گے

    عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس،کس نے بجھوایا جان کرحیران ہوں گے

    لاہور: عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس،کس نے بجھوایا جان کرحیران ہوں گے ،اطلاعات کےمطابق کوآرڈینیٹر پر کرپشن کے الزامات لگانے پر چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق اس نوٹس کے متن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 روز میں الزامات کے ثبوت دیں یا معافی مانگیں۔عظمیٰ بخاری ن لیگ کی خودساختہ ترجمان کے طورپرجانی جاتی ہیں‌

    دوسری جانب عظمیٰ بخاری چیئرمین فوڈ اتھارٹی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمر تنویر نے مجھے ہراساں کیا، میری شہرت کو نقصان پہنچایا اور گھر کی تصویر بنائی۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہراساں کرنے پر میں عمر تنویر کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست دے رہی ہوں۔

  • اسے کہتے ہیں‌تبدیلی :عریاں لباس اقدار کے خلاف :  پنجاب میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات پر جینز پہننے پر پابندی عائد

    اسے کہتے ہیں‌تبدیلی :عریاں لباس اقدار کے خلاف : پنجاب میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات پر جینز پہننے پر پابندی عائد

    فیصل آباد:اسے کہتے ہیں‌تبدیلی :پنجاب میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات پر جینز پہننے پر پابندی عائد، اطلاعات کےمطابق حکومت پنجاب نے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پنجا ب میڈیکل کالج کےطلبا اور طالبات کے جینز پہن کر کالج آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالج انتظامیہ نے ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جو کہ 4 فروری سے نافذ العمل ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا سفید شرٹ، سلور گرے پینٹ یا سفید شلوار قمیض پہنیں گے جب کہ طالبات سفید شلوار قمیض، عنابی دوپٹہ اورکالاجوتا پہن سکیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جینز، جوگرز، ٹی شرٹ اور اسکرٹ پہن کر کالج آنے پر سختی سے پابندی ہوگی۔طلبا و طالبات کو ڈریس کوڈ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

  • وزیراعظم کے حلقے میانوالی میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

    وزیراعظم کے حلقے میانوالی میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

    میانوالی: وزیراعظم کے حلقے میانوالی میں مبینہ کرپشن کا انکشاف،اطلاعات کےمطابق محکمہ انہار کالاباغ ڈویژن کے ٹینڈرز میں مبینہ طور پر پول ہونے کا انکشاف ہوا ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ کرپشن ٹھیکوں کے ٹینڈرمیں کی گئی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ایک ٹھیکیدار محمد یونس نے الزام لگا یا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ٹینڈرز میں ٹھیکیداروں نے بغیر مقابلے کے ٹینڈر لیے جو کہ غیرقانونی ہے، ادھر اس ٹھیکیدار نے یہ بھی الزام دھرا ہےکہ پانچ ٹینڈرز میں سے ایک ٹینڈر میں صرف پانچ فیصد بلو ہوا

    ذرائع کے مطابق محروم رہ جانے والے اس ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ چار ٹینڈرز پر مقابلہ نہ ہونے کے باعث حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ، یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ دیگر تمام ٹھیکیداروں نے مشترکہ پول کیا ، مجھے ٹھیکیداروں نے مقابلے میں ٹینڈر نہیں ڈالنے دیا، انتظامیہ کو آگاہ کردیا مگر فوری ردل عمل سامنے نہیں آیا

  • ڈیرہ غازی خان کوخوبصورت اورمحفوظ ترین شہربنائیں گے ، کمشنرنسیم صادق کا عہد

    ڈیرہ غازی خان کوخوبصورت اورمحفوظ ترین شہربنائیں گے ، کمشنرنسیم صادق کا عہد

    ڈیرہ غازی خان۔ڈیرہ غازی خان کوخوبصورت اورمحفوظ ترین شہربنائیں گے ، کمشنرنسیم صادق کا عہد،اطلاعات کےمطابق کمشنرڈیرہ غازی خان ڈویژں ںسیم صادق نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہم فیصلے کیئے اوراس موقع پرمعززین شہراورڈویژن سے عہد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیرہ غازی خان کو خوبصورت اورمحفوظ ترین شہربناکردم لیں گے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنرنسیم صادق قانون کے مطابق شہر میں سڑکوں کے پیچ ورک اور ڈسپوزل لائن کی صفائی کا ٹھیکہ دے دیا گیا، اس کے علاوہ فٹ اور لمبائی کے حساب سے کام کا ٹھیکہ آلاٹ کردیا گیا۔

    کمشنر نسیم صادق سے ٹھیکیداروں کی ملاقات،شیڈول پیش کیا،متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے، اس موقع پر کمشنرنسیم صادق نے کہاکہ آئندہ ہفتہ سے سڑکوں کا ہیچ ورک شروع کردیا جائے. اس کے علاوہ انہوں نے موقع پر احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مرمت کی جگہ کی باقاعدہ صفائی کرکے اسفالٹ کیا جائے

    کمشنرنسیم صادق نے کہا کہ معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہاکہ مرمت کی جگہ پر عوام کو پریشانی اور تکلیف نہیں ہونی چاہئے. اس کے علاوہ کام کی جگہ پر تکلیف سے معذرت اور رہنمائی کے بورڈ آویزاں کئے جائیں،کام سے پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے، اس اہم اجلاس میں کمشنرنسیم صادق نے کہا کہ بہت جلد جدید مشینری طلب کرکے معیاری کام کرایا جائیگا۔

  • جیسی کرنی ویسی بھرنی:فیاض الحسن چوہان کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا

    جیسی کرنی ویسی بھرنی:فیاض الحسن چوہان کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا

    لاہور:جیسی کرنی ویسی بھرنی:فیاض الحسن چوہان کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا ،اطلاعات کےمطابق آج صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان جب پنجاب اسمبلی پہنچے تو ان کوبہت زیادہ سبکی اٹھانی پڑی ، باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کوصحافیوں کی طرف سے بہت زیادہ سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا

     

    باغی ٹی وی کے مطابق فیاض الحسن چوہان جب پنجاب اسمبلی پہنچے تو اس موقع پرصدر پریس کلب ارشد انصاری نے فیاض الحسن چوہان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں فیاض الحسن چوہان صاحب یہ ہیں حریم شاہ ، اس موقع پر وہاں پرموجود دیگرصحافیوں نے شیم شیم کے نعرے لگائے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس موقع پر ارشد انصاری نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے آج پریس کانفرنس کرکے دکھائیں ، اگرآپ نے پریس کانفرنس کرلی تومیں صحافت چھوڑدوں گا یاپھرآپ وزارت چھوڑ دیں‌

    ذرائع کےمطابق اس موقع پرارشد انصاری نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیاض الحسن چوہان ایک طرف صحافیوں کے خلاف سازشیں اورشرارتیں کرتے ہیں تودوسری طرف انہیں صحافیوں کے توسط سے اپنا موقف عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں یہ نہیں ہوسکتا

  • بے روزگارنوجوانوں کو15 روزمیں قرضے فراہم کئیے جائیں ، وزیراعظم کا عثمان بزدارکوحکم

    بے روزگارنوجوانوں کو15 روزمیں قرضے فراہم کئیے جائیں ، وزیراعظم کا عثمان بزدارکوحکم

    لاہور:بے روزگارنوجوانوں کو15 روزمیں قرضے فراہم کئیے جائیں ، وزیراعظم کا عثمان بزدارکوحکم،اطلاعات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی تقسیم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے میں لاہور کا دورہ کریں گے اور نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے۔

    بے روزگاروں کوجلد سے جلد روزگاردینے کے حوالے سے وزیراعظم کے حکم کے بعدوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں قرض کی فوری ادائیگی پر مشاورت ہوئی۔اس اہم میٹنگ میں پنجاب میں نوجوانوں کو 15 دن میں قرض کی فراہمی کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان اور ہنر مند پروگرام نوجوانوں کے لیے سنہری موقع ہے، ماضی میں کسی نے نوجوانوں پر اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کی۔ پروگرام سے روزگار میں اضافہ اور غربت میں کمی آسکے گی۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے نوجوانوں کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا، پنجاب سے 8 لاکھ نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے آچکے ہیں۔