Baaghi TV

Category: لاہور

  • یادگارشہدائے پی آئی سی:کب،کیسےاورکن کے ہاتھوں ہوئی شہادتیں،لاہورمیں تختی سجادی گئی،وکلا ناراض

    یادگارشہدائے پی آئی سی:کب،کیسےاورکن کے ہاتھوں ہوئی شہادتیں،لاہورمیں تختی سجادی گئی،وکلا ناراض

    لاہور:یادگارشہدائے پی آئی سی:کب، کیسے اورکن کے ہاتھوں ہوئی شہادت ،لاہورمیں تختی سجادی گئی،وکلا پھربگڑگئے،یادگارشہدا نامنظور،اطلاعات کےمطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی طرف سے ایک ایسی یادگارقائم کی گئی ہے جس پروکلاکی دہشت گردی سے شہید ہونے والے مریضوں کے نام لکھے گئے ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق ڈاکٹرزاورانتظامیہ کی طرف سے پنجاب کارڈیالوجی میں ایک چبوترہ قائم کیا گیا ہےپرایک یادگارقائم کی گئی ہے اسے یادگار شہدا پی آئی سی کا نام دیا گیا ہے،اس یادگارپرلگی ہوئی تختی پران بے بس مریضوں کی شہادت کس طرح ہوئی پوری تفیصل لکھی گئی ہے،

    ذرائع کےمطابق اس تختی پر لکھا گیا ہےکہ وکلا 11 دسمبر کو پی آئی سی کے ایمرجنسی بلاک میں‌داخل ہوئے اورڈاکٹرز اورنرسز کو مریضوں کے علاج سے زبردستی روک دیا گیا ،جس کے نتیجے میں تین دل کے مریض موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے

    دوسری طرف وکلا نے اس یادگارشہدا کے قائم کرنے پراپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسے فی الفور ہٹایا جائے اس سے وکلا کی بدنامی ہورہی ہے، یہ بھی کہا گیا ہےکہ یہ واقعہ دنوں فریقوں کے درمیان تنازعے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اکیلے وکلا ذمہ دارنہیں ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق وکلا نے پھر اپنے روایتی اندازبیان سے دھمکانہ شروع کردیاہے اور کہا ہےکہ اس یاد گارکو جلد ہٹایا جائے ورنہ اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ،اگریہ یادگارنہ ہٹائی گی تو اس سے معاملات پھر بگڑسکتے ہیں

  • حافظ محمد سعید و دیگر کیخلاف کیسز کی سماعت ملتوی،مزید گواہ طلب

    حافظ محمد سعید و دیگر کیخلاف کیسز کی سماعت ملتوی،مزید گواہ طلب

    حافظ محمد سعید و دیگر کیخلاف کیسز کی سماعت ملتوی،مزید گواہ طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر ظفر اقبال اور یحیی مجاہد کے خلاف کیس کی سماعت شہادت کے قانونی نکات پر بحث کے لیے 6 جنوری تک کے لیے ملتوی کر دی ہے،

    لاہور اور گوجرانوالہ سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمات کے سلسلہ میں ہفتہ کے دن مزید گواہوں کو پیش کیا گیا جن کے بیانات پر حافظ محمد سعید و دیگر کے وکلاء نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ نے جرح کی،

    کیس کی سماعت تقریبا چار گھنٹے تک جاری رہی بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1کے جج ارشد حسین بھٹہ نے بعض قانونی نکات پر بحث کے لئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی.

    مذکورہ کیس سے متعلق سوموار کے دن مزید گواہوں کو پیش کیا جائے گا.

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    71 سے بڑا سانحہ ہوا لیکن وزیرخارجہ حج پر،شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجداور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔

  • نیب کا رانا ثناء اللہ کے گرد گھیرا تنگ، پھر طلب کر لیا

    نیب کا رانا ثناء اللہ کے گرد گھیرا تنگ، پھر طلب کر لیا

    نیب کا رانا ثناء اللہ کے گرد گھیرا تنگ، پھر طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں رانا ثنا اللہ کو دوبارہ 28 جنوری کو طلب کرلیا۔ نیب نے اثاثوں اور ٹیکس سے متعلق ریکارڈ بھی مانگ لیا۔ نیب نے رانا ثناءاللہ کو دوبارہ پیشی پر اثاثہ جات فارم مکمل کر کے ساتھ لانے کا کہا ہے۔ الیکشن کمشن آف پاکستان اور ایف بی آر کا ریکارڈ، مشترکہ پراپرٹی، کاروبار، قرض سمیت دیگر تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ اثاثہ جات فارم کے ساتھ 20 سال کا انکم ٹیکس اور آمدنی کا ریکارڈ لف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نیب نے رانا ثناء اللہ کی والدہ، بیوی، بیٹی، داماد اور بھائیوں کے ساتھ مشترکہ جائیداد اور شئیرز سے متعلق تفصیلات بھی مانگ لیں۔ نیب نے پوچھا کہ وراثت میں کیا کچھ ملا، فیملی کے ارکین کو کیا گفٹس اور اثاثے منتقل کیے، بچوں اور بیوی کے نام اثاثے کیا ہیں، سیاست میں آنے کے بعد جو پراپرٹیز اور اثاثے بنائے ان کا سورس آف انکم کیا ہے۔اثاثہ جات فارم میں منقولہ وغیر منقولہ جائیدادوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

    اس سے قبل بھی رانا ثناء اللہ کو نیب نے طلب کیا تھا اور وہ نیب میں پیش ہوئے تھے.رانا ثناء اللہ سے نیب تحقیقات کرے گا

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے جنہیں آج نیب نے طلب کر لیا،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • پنجاب میں امن ومان کی ناقص صورتحال، وزیراعظم عمران خان کا بھا نجا لٹ گیا

    پنجاب میں امن ومان کی ناقص صورتحال، وزیراعظم عمران خان کا بھا نجا لٹ گیا

    پنجاب میں امن ومان کی ناقص صورتحال، وزیراعظم کا بھا نجا لٹ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کےگھر پرڈکیتی کی ورادات ہوئی ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں نئے سال میں مزید اضافہ ہونے لگا ہے، آئی جی کی تبدیلی کے باوجود پولیس ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں بے بس نظر آتی ہے

    وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر سے ڈاکو طلائی زیورات اور پستول لے کر فرار ہو گئے،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، پولیس کے مطابق اپر مال کے علاقے میں رات 4 بجے تین ڈاکو عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی رہائش گاہ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق گھر کا دروازہ کھلا ہونے کی وجہ سے ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور ڈکیتی کی،واردات کے وقت وزیراعظم عمران خان کے بھانجے خود گھر میں موجود نہیں تھے جبکہ انکی اہلیہ اور بچے گھر میں تھے،پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا.

    پولیس کی جانب سے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے دعوے تو بہت کیے جارہے ہیں لیکن شہر کے اکثر علاقوں میں ڈاکو سرعام واردات کرنے کے بعد فرار ہوجاتے ہیں اور پولیس صرف خانہ پری کی حد تک ہی مصروف دکھائی دیتی ہے اور حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دیتی ہے.

  • پٹرول، گیس،گھی، چینی کے بعد آٹا بھی مہنگا، عوام کا شدید ردعمل

    پٹرول، گیس،گھی، چینی کے بعد آٹا بھی مہنگا، عوام کا شدید ردعمل

    پٹرول، گیس،گھی، چینی کے بعد آٹا بھی مہنگا، عوام کا شدید ردعمل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں کے بعد غریب عوام کے لئے ایک اور مشکل سامنے آ گئی،پنجاب میں آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں چار روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا۔ فی کلو آٹے کی قیمت 60روپے سے بڑھا کر 64روپے کر دی گئی ہے۔

    ہفتہ کے روز آٹاچکی مالکان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فلور ملز مالکان کے نمائندوں اور دُکانداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں آٹے کی قیمت چار روپے فی کلو گرام اضافہ کا فیصلہ کیا گیا، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے فیصلہ فوری طور پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں لاگو ہوگا۔

    آٹا چکی مالکان نے کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ آٹا چکی مالکان نے کہا کہ بازار میں گندم کی قیمت سات سے آٹھ روپے فی کلو گرام بڑھ چکی ہے اس کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں بڑھانی پڑی ہیں ۔ ابھی ہم نے گیس، بجلی ، ڈیزل اور ٹرانسپورٹیشن کے بڑھنے کا حساب نہیں لگایا اور آئندہ چند روز میں ہم یہ حساب بھی کریں گے اور اگر آٹے کی قیمت مزید بڑھانی پڑی تو وہ بھی کریں گے کیونکہ ہمارا کاروبار نہیں چل پاررہا۔

    آٹا چکی مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگے چل کر مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا اورآٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالہ سے ریلیف دیا جائے، گیس ،بجلی، پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز کی قیمت پر اثر پڑتا ہے، موجودہ حکومت میں مہنگائی میں تین سو فیصد اضافہ ہوا لیکن مزدور کی تنخواہ میں اضافہ نہ ہوا، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی اتنی زیادہ کرنی ہے تو تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے، اور بروقت تنخواہیں دی جائیں.

    سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری عبداللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے اتنے ڈرون حملے کئے کہ اب عوام کی بس ہو چکی، آئے روز قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، تبدیلی سرکار بتائے عوام کہاں جائے، 140 روپے کلو بکنے والا گھی 200 روپے کلو ہو گیا، چینی مہنگی ہو گئی، اب آٹا بھی مہنگا ہو گیا، وزیراعظم نعروں اور دعووں کی بجائے عملی اقدامات کریں اور غریب عوام کو ریلیف دیں یہ نہ ہو کہ اگلے الیکشن میں عوام پھر تحریک انصاف کی بجائے شیر کو ووٹ ڈالنے پر مجبور ہو جائے.

  • منشات کیس، سماعت ملتوی، نواز شریف نے کیا پیغام بھیجا؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

    منشات کیس، سماعت ملتوی، نواز شریف نے کیا پیغام بھیجا؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

    منشات کیس، سماعت ملتوی، نواز شریف نے کیا پیغام بھیجا؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، انسدادمنشیات عدالت کے جج شاکرحسن نے کیس سماعت کی،

    رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ عدالت میں اپنے وکلا کے ساتھ پیش ہوئے،رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شہریارآفریدی کے دعویٰ کے مطابق فوٹیج دی جائے،شہریارآفریدی کے پاس ویڈیوہے توعدالت میں پیش کی جائے،

    رانا ثناء اللہ پر آج فرد جرم عائد نہ کی جا سکی،عدالت نے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی ۔

    رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خوف میں مبتلا ہے ،وہ ویڈیو کہاں ہے جس کے بارے میں حکومت ہر جگہ بات کرتی رہی ہے،شہریار آفرید ی نے کہا ان کے پاس ویڈیو ہے اب ان سے ہم برآمد کرائیں گے، کیس کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے،ویڈیو حکومت کا پردہ چاک کر دے گی ۔

    رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ویڈیو پیش کرنے تک فرد جرم قبول نہیں کریں گے،جھوٹے مقدمے پر حکومت بے نقاب ہو رہی ہے، پوری دنیا اور عوام کو کنفیوز کرنے کیلئے دھوکہ دیا گیا ،ا

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے پیغام بھیجا ہے،نوازشریف کے پیغام میں سیاسی جماعتوں اورپارلیمنٹ کی عزت ہے ،پیغام کے مطابق پارلیمانی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • حریم شاہ کی پاکستان واپسی کا کون کر رہا ہے بے صبری سے انتظار؟

    حریم شاہ کی پاکستان واپسی کا کون کر رہا ہے بے صبری سے انتظار؟

    حریم شاہ کی پاکستان واپسی کا کون کر رہا ہے بے صبری سے انتظار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ساتھ پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے مسلسل رابطوں کے انکشاف اور حریم شاہ کی جانب سے دو کالز کی ریکارڈنگ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فیاض الحسن چوہان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے، فیاض الحسن چوہان نے حریم شاہ سے رابطہ کر کے ایک بار میڈیا میں آنے سے منع کیا تھا دوسری کال میں فیاض الحسن چوہان حریم شاہ کو سمجھا رہے تھے اور اس کی پاکستان واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے..

    باغی ٹی وی ذرائع سے پہلے یہ خبر دے چکا کہ حریم شاہ کی جانب سے ویڈیو لیکس کے پیچھے فیاض الحسن چوہان کا ہاتھ ہے، سینئر صحافی و اینکر مبشر لقمان بھی انکشاف کر چکے ہیں کہ فیاض الحسن چوہان حریم شاہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، انہوں نے حریم شاہ کے خلاف لاہور کے مقامی تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے رکھی ہے جس میں فیاض الحسن چوہان کو بھی نامزد کیا گیا ہے تا ہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا،

    https://twitter.com/maryamtlg/status/1213075024879521792

    گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان کی حریم شاہ سے ٹیلی فون کال کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے صوبائی وزیر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین کا کہنا ہے کہ حریم شاہ سے رابطوں کی وجہ سے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لیا جائے،

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ شیخ رشید تو اپنی خود ساختہ غیر شادی شدہ زندگی کی بدولت حریم شاہ گروپ کا شکار بنے لگتے ہیں،
    مگر
    فیاض الحسن چوہان کا کیا قصہ ہے،
    محترم تو اس طرح ان کو مشورے دیتےپائےگئےجیسے انہیں لانچ بھی انہوں نے کیا ہے،
    اس لیول کے مائنڈ سیٹ کے بندے کےہاتھ میں پی ٹی آئ کی ترجمانی نہیں رہنی چاہئے۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ اصل حکومت تو حریم شاہ کی ہے زندہ باد چھا گئ ہو ہم نے تو ایویں پی ٹی آئ میں جھک ماری ہے ڈنڈے کھائے ہیں آنسو گیس پھانکی ہے پاکستان بھر میں ذلیل و خوار ہوئے ہیں خوش رہو❤

    ایک اور صارف نے لکھا کہ ویڈیوز شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان کی آرہی تھیں لیکن لیٹ ن لیگ گئی ہے کُچھ سمجھ نہیں آئی

    ایک اور صارف نے ٹویٹر پر لکھا کہ چوہان صاحب پہلے حریم شاہ کے بارے میں تو وضاحت پیش کریں کہ اس کا آپ سے کیا تعلق ہے-

    ایک اور صارف نے لکھا کہ #حریم_شا نے جب بھی کسی جگہ کوئی گند کیا اس نے #فیاض_الحسن_چوہان کا نام لیا
    اگر مذکوررہ بالا موصوف سچے ہیں تو اس پر ہتک عزت کا پرچہ کروائیں
    اگر خامؤش ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ یہ بھی اسی گندگی میں لتھڑے ہوئے ہیں
    #خان صاب کو خراب نہ کرو جن کامقصد پاکستان کی بہتری ہے

    ایک اور صارف نے ٹویٹر پر کہا کہ فیاض الحسن چوہان کی حریم شاہ کے ساتھ کال سننے کے بعد محسوس ہوا کہ وکیلوں نے ہتھ ہولا رکھا تھا

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سے ایک اور کال کی ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس میں حریم شاہ کو فیاض الحسن چوہان نے کال کی، دونوں کے مابین کیا بات چیت ہوئی؟ سامنے آ گئی

    ایک منٹ دس سیکنڈ کی کال میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ واٹس ایپ کا ل نہیں ہوتی یہاں پر عرب امارات میں کال نہیں ہوتی، میں کیسے کال کروں، وی پی این نہیں ہے، جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اچھا ،چلواور ٹھیک ٹھاک ہو، حریم شاہ نے کہا کہ جی اللہ کا شکر، آپ بتائیں جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ویسے ہی بیٹھا ہوا تھا میں نے کہا پوچھ لوں ،آپ کو نصیحت کی تھی کہ آپ تھوڑا سا میڈیا سے دور رہیں

    حریم شاہ نے کہا کہ تو کیا ہوامیں نے تو آپ کا نام ہی نہیں لیا،نہ ہی کوئی بات کی ،جس پر صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نئیں نئیں آپ کے حوالہ سے آپ نے وزارت خارجہ والی حرکت کی ہے جس پر حریم شاہ نے فیاض چوہان نے کہا کہ خیر ہے آپ کو میری عدات کا پتہ ہے جو مرضی میڈیا کر لے ،مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا میں کسی کا نام نہیں لوں‌ گا،

    مجھے دکھ ہوتا ہے جب آپ کے لوگوں کے حوالہ سے لوگ میڈیا پر کمنٹ کرتے ہیں، آپ نے بالکل درست کہا کہ جب عورت چلی جائے تو اس کے لئے ….لفظ استعمال کرتے ہیں اور مرد چلا جائے تو کچھ نہیں ہوتا..فلاں فلاں لفظ کہتے ہیں عورت کو بھی کنٹرول کرنا چاہئے. جس پر حریم شاہ نے کہا کہ چلو ٹھیک ہے

    فیاض الحسن چوہان نے سوال کیا کہ واپس کب آنا ہے تو حریم شاہ نے کہا کہ میں واپس آتی ہوں تو رابطہ کرتی ہوں،

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

  • ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملہ کیخلاف پاکستان بھر میں احتجاج

    ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملہ کیخلاف پاکستان بھر میں احتجاج

    ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملہ کیخلاف پاکستان بھر میں احتجاج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں مارے جانے پر پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،

    بغداد میں ایران کے معروف کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں شہادت کیخلاف مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین میں خواتین اور بچوں کیساتھ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ حسن رضام ہمدانی، مولانا اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجنانی اور ڈویژنل صدر حسنین عارف نے کی۔ اس موقع پر آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجنانی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے عظیم مجاہد، مدافع حرم سیدہ زینب، مدافع کربلا و نجف حاج قاسم سلیمانی کی شہادت سے ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہوا ہے اور ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پر نہیں ہوگا۔

    احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ہمدانی نے حملہ میں ملوث عالمی استکبار اور جابر شیطان بزرگ امریکہ کے اس جارحانہ فعل کی مذمت کرتے ہوئے اسے دنیا کے امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی حملہ، بظاہر داعش کی شکست کا انتقام ہے، لیکن یہ المناک سانحہ پورے خطہ کو جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ عالمی استعمار خوفزدہ ہوکر حریت پسندوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے اور ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے، عالم اسلام کے دشمن امریکہ نے ظلم و جبر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا ہے حاج قاسم نے اپنی زندگی میں سامراجی طاقتوں کو ناکوں چنے چبوائے اور اْن کی شہادت اور اْن کا خون بھی سامراجی و صہیونی طاقتوں کو چین کی نیند نہیں سونے دیگا۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا بدترین دشمن ہے، جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر کے امریکہ نے پوری امت مسلمہ کو للکارا ہے، امریکہ کی یہ رعونت اس کی بربادی کی نشاندہی کر رہی ہے۔ احتجاج کے اختتام پر امریکی پرچم کو نذر آتش کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ سے آئی ایس او پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری فیاض حیسن اور مدرسہ شہید کے استاد وکیل حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔

    مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام سپاہ پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے سربراہ حاج قاسم سلیمانی پر بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیوملتان سے چوک کمہاراں والا احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر، مولانا عمراان ظفر، مولانا غلام جعفر انصاری، سلیم عباس صدیقی، مرزا وجاہت علی اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پرچم، پلے کارڈز اور بینرز بھی اُٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور داعش کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور ایک ایسے مجاہد جانباز اور شیر دلاور کو شہید کیا ہے جس نے شعائراللہ کی حفاظت کی، داعش کو ناکوں چنے چبوائے اور اسی غم میں امریکہ کو مبتلا کردیا، آج انسانی حقوق کے عالمی ادارے امریکہ کی اس حماقت پر کیوں خاموش ہیں، امریکہ اس خطے میں آگ لگانا چاہتا ہے، امریکہ ایک بار پھر اپنی حماقتوں کی وجہ سے دنیا میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے، امریکہ سن لے ہم اس کی ناپاک سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

  • مشرق وسطیٰ کے حالات، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    مشرق وسطیٰ کے حالات، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    مشرق وسطیٰ کے حالات، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان علماءکونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے اہم قومی و عالمی معاملات پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام بالخصوص مشرق وسطیٰ کے حالات ، بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیاں تقاضا کرتی ہیں کہ پاکستان کی تمام مذہبی و سیاسی قیادت مل بیٹھ کر باہمی اتفاق رائے سے مسائل کا حل تلاش کرے۔ ملک کی مقتدر سیاسی جماعتوں کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ درست اور عوامی جذبات کی حقیقی ترجمانی ہے۔

    طاہر اشرفی نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کا متفق ہونا قومی مفاد کے عین مطابق اور عوامی جذبات کی حقیقی ترجمانی ہے۔ پاکستان کے دشمنوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یہ سویلین بالادستی ہی کی جانب اہم پیش رفت ہے قانون میں موجود سقم کو پارلیمنٹ کے ذریعے درست کیا جارہا ہے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ سرحد اور خطے کی صورتحال کشیدہ ہے ، بھارتی آرمی چیف آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اس صورت میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد میں یکجہتی کا مظاہرہ ہی کرنا چاہیے تھا تاکہ افواج پاکستان کو تقویت ملے اور ان کا مورال بلند ہو۔ پاکستان علماءکونسل ملک کی تمام پارلیمانی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ وسیع تر ملکی اور قومی مفاد میں میثاق پاکستان کی طرف بڑھیں۔

  • مشرق وسطیٰ جنگ کے دھانے پر، اصل صورت حال بتا رہے مبشر لقمان، دیکھنا مت بھولیے

    مشرق وسطیٰ جنگ کے دھانے پر، اصل صورت حال بتا رہے مبشر لقمان، دیکھنا مت بھولیے

    مشرق وسطیٰ جنگ کے دھانے پر، اصل صورت حال بتا رہے مبشر لقمان، دیکھنا مت بھولیے
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی مبشر لقمان نے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وقت صورت حال بہت نازک ہے . اس حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چھڑ سکتی ہے.ایران کا جواب امریکی تنصیباب کی شکل میں یا اسرائیل کو نشانہ بنانے کی صورت میں ہو سکتا ہے اگرایسا ہوتا ہے تو یہ عمل ان ممالک کے لیے مشکل کھڑی کر دے گا جو امریکہ کے ساتھ ہیں یا اس کے اتحادی ہیں..انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے . اب جب امریکی صدر ٹرمپ نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور اس کے جواب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے معاملات اور سنگین ہو رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بچے شام یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست ایران ، امریکا اور مشرق وسطیٰ اپ ڈیٹس دیں گے، ناظرین ان اشوز پر آگاہ رہنے کے لیے مبشر لقمان کا یو ٹیوب چینل خود بھی دیکھیں اور اپنے جاننے والوں کو بھی اس سے آگاہ کریں..