Baaghi TV

Category: لاہور

  • مہنگائی،بے روزگاری اوربدامنی مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے،پیرس بنانے والوں نے پرس ہی بھرے،پرویز الٰہی

    مہنگائی،بے روزگاری اوربدامنی مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے،پیرس بنانے والوں نے پرس ہی بھرے،پرویز الٰہی

    لاہور:مہنگائی بے روزگاری اوربدامنی مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے،پیرس بنانے والوں نےہمیشہ پرس ہی بھرے،اطلاعات کےمطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روز گاری مسلم لیگ ن کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے۔

    چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو شہبازشریف دور میں جتنا نقصان پہنچا اُس کی کوئی مثال نہیں ملتی، مہنگائی، بےروزگاری موجودہ حکومت نہیں بلکہ ن لیگ کی جانب سےعوام کیلئے تحفہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ عوام کے معیار زندگی بہتربنانے پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت اس کے لیے اقدامات بھی کررہی ہے، نو منتخب ممبران کو ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

    چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کافوکس عوامی مفاد ہوناچاہیے،اتتشارپھیلانے والےعناصر منفی ایجنڈےپر نظرثانی کریں اور اُسے ترک کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ق وفاق اور صوبے میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے، دونوں جماعتیں وفاق اور صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں۔

  • پرویز مشرف خصوصی عدالت فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فل بینچ تشکیل

    پرویز مشرف خصوصی عدالت فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فل بینچ تشکیل

    پرویز مشرف خصوصی عدالت فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فل بینچ تشکیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا گیا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے فل بینچ تشکیل دیا جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی فل بینچ کی سربراہی کریں گے  فل بینچ میں جسٹس امیربھٹی اورجسٹس چودھری مسعود جہانگیرشامل ہیں.

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    فل بینچ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف سماعت کرے گا سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کوچیلنج کررکھا ہے.

    درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

    لاہور ہائی کورٹ میں  سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،

  • دعا ہے سب ن لیگی رہنماؤں کو ضمانت ملے، شہباز شریف

    دعا ہے سب ن لیگی رہنماؤں کو ضمانت ملے، شہباز شریف

    دعا ہے سب ن لیگی رہنماؤں کو ضمانت ملے، شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور ہونے پر کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج ایک اوربے گناہ کو انصاف ملا،رانا ثناءاللہ کی ضمانت اس بات کا ثبوت ہے کہ ان پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،رانا ثناءاللہ کی جرات، استقامت اور قربانیاں قابل فخر ہیں،سیاسی انتقام پرمبنی جھوٹے مقدمات قومی وسائل،عدلیہ کاوقت ضائع کرنے کے مترادف ہے

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ افسوس ہےکہ نااہل،نالائق سیاسی انتقام کیلئے اداروں کو استعمال کرتےہیں،بے گناہ شخص پرمنشیات جیسا گھناؤنا الزام لگا کرمیڈیا ٹرائل کیا گیا، اس کاکیا ازالہ ہوگا؟،عدلیہ اوراداروں کی آزادی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، دعا ہےشاہد خاقان ، خواجہ سعد،سلمان، فواداوراحد چیمہ کوبھی انصاف ملے گا،دعا ہے کہ یوسف عباس اور حمزہ شہباز کو بھی انصاف ملے،کسی بھی بے گناہ کو جیل میں رکھنا گناہ ہے,ہر بے گناہ کی قید سے رہائی دلی تمنا ہے،

    منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

  • بادشاہی مسجد میں پابندی عائد کردی گئی،اس پابندی کے اثرات دنیا بھرمیں محسوس کیےجانےلگے

    بادشاہی مسجد میں پابندی عائد کردی گئی،اس پابندی کے اثرات دنیا بھرمیں محسوس کیےجانےلگے

    لاہور:بادشاہی مسجد میں پابندی عائد کردی گئی،اس پابندی کے اثرات دنیا بھرمیں محسوس کیےجانےلگے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں واقع تاریخی بادشاہی مسجد میں ویڈنگ فوٹوگرافی سے متعلق کچھ پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔

    تازہ اطلا عات کے مطابق رواں ماہ 19 دسمبر سے بادشاہی مسجد میں شادی بیاہ کی فوٹوگرافی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اِس پابندی کے بعد جہاں مستقبل کے نو بہیاتا جوڑے افسردہ ہیں وہیں دوسری جانب فوٹوگرافرز اِس پابندی پر خوش نظر آرہے ہیں۔فوٹو گرافر کی اس خوشی کی وجہ یہ ہے کہ انھیں فوٹوگرافی کے لیے صرف پندرہ منٹ کا وقت دیا جاتا تھا جو بہت ہی کم ہوتا ہےاور اُنہیں اپنی باری کا بھی لمباانتظار کرنا پڑتا تھا۔

    صرف یہی نہیں بلکہ بادشاہی مسجد میں فوٹو شوٹ کروانے کے لیے لوگوں کو یہاں نکاح کی تقریب کی بکنگ بھی کرانی پڑتی ہے۔یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے تو بادشاہی مسجد ہر ایک کے نکاح کا مقام بھی بن چُکا ہے۔

  • حافظ محمد سعید کی عدالت پیشی، سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ اہم خبر

    حافظ محمد سعید کی عدالت پیشی، سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ اہم خبر

    حافظ محمد سعید کی عدالت پیشی، سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف کیس کی سماعت 2 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔منگل کے دن جماعة الدعوة کے رہنماو ں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم بارکونسل کی ہڑتال کی وجہ سے وکلاءعدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    71 سے بڑا سانحہ ہوا لیکن وزیرخارجہ حج پر،شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ

    انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 میں سماعت کے بعد حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد، حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحیی مجاہد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کے جج محمد اقبال کے روبرو بھی پیش کیا گیا۔ مذکورہ عدالت نے بھی مقدمہ کی سماعت 2 جنوری تک کیلئے ملتوی کی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ محمد سعید کے خلاف کیس کے گواہان کو بھی شہادتوں کیلئے طلب کیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 2 جنوری کو ہو گی۔

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماو ¿ں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجداور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔

  • نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے پر بیرون ملک قیام،پنجاب حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے پر بیرون ملک قیام،پنجاب حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے پر بیرون ملک قیام،پنجاب حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کےبیرون ملک قیام کی مدت میں اضافےکے معاملے پر پنجاب حکومت نے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،پنجاب حکومت کی کمیٹی میں صوبائی وزیر قانون اور سیکریٹری قانون شامل ہیں، 4 رکنی کمیٹی میں چیف سیکریٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بھی شامل ہیں، کمیٹی نواز شریف کے بیرون ملک قیام میں اضافے کے حوالہ سے سفارشات تیار کرے گی.

    قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف اور اہلخانہ نے ضمانت کی مدت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب سے رابطہ کیا گیا۔ عدالت نے میاں نواز شریف کو انڈر سیکشن 401 (2) کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 کے تحت مزید ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کو درخواست دینے کی ہدایت کی تھی۔عدالت عالیہ اسلام آباد کی جانب سے قرار دیا گیا تھا کہ جب تک حکومت پنجاب درخواست پر فیصلہ نہیں کرے گی، نواز شریف ضمانت پر ہی تصور کئے جائیں گے۔

    نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب درخواست کے ساتھ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کے ساتھ لگائی گئی ہیں،درخواست نوازشریف کے اہلخانہ اور وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج جاری ہے، نوازشریف بیماری کے باعث وطن واپس نہیں آسکتے،

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت کا آج آخری روز ہے،نواز شریف کی 8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت آج ختم ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظورکی تھی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی،،عدالت نے 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا تھا،عدالت نے کہا تھا کہ آٹھ ہفتے پورے ہونے پر مزید ضمانت چاہئے ہو تو پنجاب حکومت سے رجوع کریں،

    خیال رہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے بعد نواز شریف کو علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے، تاہم ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ انھیں زیادہ بہتر علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جائے گا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر حکومت نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی صحت سے متعلق تذکرہ ہوا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کو وطن واپسی یقینی بنانے کی درخواست دائر کی جائے۔

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نوازشریف 4 ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آسکیں گے،نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق برطانوی ڈاکٹرزنے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے ،نوازشریف کے ٹیسٹ اورطبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    شہبازشریف نے وکلا کومیڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرکیس تیار کرنے کی ہدایت کر دی،میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی،میڈیکل رپورٹس کی کاپیزہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کوبھی فراہم کی جائیں گی،نوازشریف کے مزید علاج کیلیےامریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے،

    سابق وزیراعظم نواز شریف بیماری کے باعث لندن منتقل ہو چکے ہیں جہان گزشتہ روز ان کے ٹیسٹ ہوئے ہیں ، نواز شریف چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی انہیں علاج کے لئے سروسز ہسپتال، پھر گھر اور پھرلندن منتقل کر دیا گیا، نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کر دی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے حکومت نے نہیں نکالا بلکہ ون ٹائم علاج کے لئے عدالتی حکم کے بعد اجازت دی.

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں معروف ڈاکٹرز معائنہ کر چکے ہیں جبکہ معالجین کی تجویز پرنواز شریف کی گھر میں فزیو تھراپی کے سیشن بھی کئے جا رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ‏نوازشریف کا علاج سینٹ تھامس اسپتال لندن کےمعالجین کررہے ہ یں،‏معالجین میں ماہرین امراض قلب اور خون شامل ہیں،‏ابتدائی طورپر پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات تشخیص کرنی ہیں،

  • رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے منظور ہونے پر رانا ثناءٰ اللہ کی اہلیہ نے کہا کہ راناثنااللہ کی ضمانت منظورپر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں،اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتی،راناثنااللہ کی6ماہ تک حراست کا حساب کون دےگا؟

    اگر ہم ذاتیات پر اتر آتے تو رانا ثناء اللہ…………..شہریار آفریدی نے کیا کہہ دیا

    میرے سامنے کبھی کسی نے یہ "کام” نہیں کیا، رانا ثناء اللہ نے کیا کہہ دیا

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ راناثنااللہ کی ضمانت بہت خوشی کی بات ہے،شہریار آفریدی قسمیں کھاتے تھے اور کہتے تھے کہ ثبوت موجود ہیں،6ماہ تک مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کو حراست میں رکھا گیا،احسن اقبال کو حراست میں لے کر رانا ثنااللہ کو رہا کردیا گیا،اس قسم کی انتقامی سیاست قابل قبول نہیں،حکومت مسلم لیگ ن کو توڑناچاہتی ہے،شہریار آفریدی کے پاس کوئی ثبوت تھا تو عدالت میں پیش کرتے،شہریار آفریدی پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر جھوٹ بولتےرہے،شہریار آفریدی بتائیں پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کی کیا سزا ہے،

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وفاقی وزرا بار بار جھوٹ بولتے رہے، استعفیٰ کیوں نہیں دیتے؟راناثنااللہ کو ثبوت کے بغیر6ماہ تک حراست میں رکھا گیا،لیگی رہنماوَں پر اقامے کا الزام لگایا گیا،

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ جعلی حکومت کے جعلی کیسز ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسے کیسز بنائے گئے، نالائق تھانیدار کی طرح حکومت کی سوچ ہے سیاس مخالف پر کیس کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا، آج اے این ایف کی بھی جگ ہنسائی ہوئی، لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے جن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہوتے،

    منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

  • سکھ لڑکی کووالدین سےملاقات کی اجازت مل گئی،معاملات حل ہونے کی بھرپورامید

    سکھ لڑکی کووالدین سےملاقات کی اجازت مل گئی،معاملات حل ہونے کی بھرپورامید

    لاہور:سکھ لڑکی کووالدین سےملاقات کی اجازت مل گئی،معاملات حل ہونے کی بھرپورامید،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نومسلم سکھ لڑکی جگجیت کورکی عمرکا تعین کرنے کی درخواست پرسماعت میں عدالت نے لڑکی کے والدین کو اس سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    شمالی کوریا کے خلاف اعلان جنگ:امریکہ اورجنوبی کوریا کی دشمن کی تنصیبات میں داخل…

    تفصیلات کے مطابق عدالت نےسی سی پی اولاہور کو جنوری کے دوسرے ہفتے میں سکھ لڑکی کوعدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ جگجیت کورکو ملزم حسان نے اغوا کیا،ملزم کے خلاف ننکانہ صاحب میں اغوا کا مقدمہ درج ہے۔

    مسلم مخالف شہریتی قانون:بی جے پی کو جھاڑ کھنڈ میں شکست

    وکیل درخواست گزارکاموقف اختیارکرتے ہوئےکہناتھا کہ ملزم نے کم عمر سکھ لڑکی جگجیت کور کو زیادتی کی نیت سے اغوا کیا۔جگجیت کور کی عمر ساڑھے 15 سال ہے، انہوں نےعدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ جگجیت کور کی عمر کا تعین کرنے کے لئے میڈیکل کروانے کا حکم دیا جائے۔

    کرسمس ڈے :کراچی میں پہلی مرتبہ 50 فٹ طویل کرسمس ٹری کی نمائش

  • بلاول کی بڑی خواہش عدالت نے پوری کر دی

    بلاول کی بڑی خواہش عدالت نے پوری کر دی

    بلاول کی بڑی خواہش عدالت نے پوری کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت کیلئے پیپلزپارٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کو جلسہ کی اجازت دے دی، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو 26 دسمبرکو طلب کر لیا،ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کو بینظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی ۔پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ روز بینظیر بھٹو شہید کی برسی کا جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا

     

    ڈی سی راولپنڈی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرجلسےکی اجازت نہیں دے سکتے، پیپلز پارٹی نے لیاقت باغ میں جلسہ کے لئے تیاریاں جاری کی ہوئی ہیں، پیللز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پنڈی آ کر جلسہ کریں گے، رائیونڈ اور پشاور میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ میں بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا اب ہم دوبارہ پنڈی آ رہے ہیں.

    قبل ازیں بلاول زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں شہید بینظیر بھٹو کی برسی منانے کے لیے اجازت بھی نہیں دی جا رہی اور ریل گاڑی کی بکنگ کے حوالے سے روکا جا رہا ہے۔ آمرانہ طرز عمل سے حکومت چلائی جا رہی ہے۔

    سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں ہر صورت میں جلسہ کرے گی لیاقت باغ ایک عوامی جگہ ہے جس پر جلسہ کرنا ہرپارٹی کا سیاسی قانونی اور آیئنی حق ہے

  • حسان نیازی کی  عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت لاہورنے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے حسان نیازی کو 2 جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی،عدالت نے شادمان پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے، حسان نیازی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ تفتشی افسر کی جانب سے تاحال رپورٹ پیش نہیں کی جا سکی،حسان نیازی شامل تفتیش ہو چکے ہیں اور مکمل تعاون کررہے ہیں،

    میرے کپڑے اتار دیئے گئے، کیا میری کوئی اوقات نہیں…..وزیراعظم کے بھانجے نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    لاہور میں پی آئی سی کے باہر وکلا کے پرتشدد احتجاج کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی بھی ساتھی وکلا کے ساتھ موجود تھے، حسان خان نیازی معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے اس موقع پر دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں، حسان نیازی کی موجودگی پر مسلم لیگ ن بھی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بھتیجا بھی سانحہ پی آئی سی میں ملوث ہے.

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں  مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔