Baaghi TV

Category: لاہور

  • کارکنان مٹھائیں تقسیم اور جشن نہ منائیں نواز شریف کیلئے دعا کریں، شہباز شریف

    کارکنان مٹھائیں تقسیم اور جشن نہ منائیں نواز شریف کیلئے دعا کریں، شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےقائدنوازشریف کومکمل صحت یاب فرمائیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ قائدنوازشریف کی حالت تشویشناک ہے، قائد نوازشریف کے لیے دعا کریں، کارکنان سے اپیل ہے کہ جشن نہ منائیں اورمٹھائیاں تقسیم نہ کریں، قوم اورکارکنوں سے نوازشریف کے لیےدعائیں جاری رکھنےکی اپیل کرتا ہوں، نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہونا ضروری ہے،

    واضح‌ رہے کہ آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کی ہے جس پر ن لیگ کے کارکنان کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے، اس سے پہلے عدالت نے ہفتے کے روز اسی کیس میں نوازشریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی، آج تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور اب طبی بنیاد پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کردی ہے،

  • کون بنا ہے وائس چانسلر،گورنرپنجاب نے بتا بھی لگابھی دیا

    لاہور:پنجاب کے ایجوکیشن سسٹم میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے اکثروبیشتر ہوتے رہتے ہیں‌مگرآج تو گورنرپنجاب نے ایک لمبی فہرست بتاکر حیران ہی کردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق آج گورنرپنجاب نے بطور چانسلر متعددسمریوں کی منظوری دےدی-

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بطور چانسلرپروفیسر ڈاکٹرطلعت نزیر پاشا کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دے دی-

    گورنر پنجاب نے انجنیئر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز،وائس چانسلر، محمد نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کوخواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کی سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کرنے کی منظوری دے دی-

    گورنرپنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور،وائس چانسلر، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کی سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کر نے کی منظوری دے دی –

    گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر محمد ذاکر زکریا، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف اوکاڑہ کو یونیورسٹی آف ساہیوال کی سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کرنے کی منظوری دے دی-

  • نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ سامنے گئی

    نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ سامنے گئی ،
    نواز شریف کے رینل فنکشنل ٹیسٹ رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں.رپورٹ میں نوازشریف کابلڈیوریااورکریٹینین معمول سےزیادہ ہے،رینل فنکشنل ٹیسٹ رپورٹ میں نوازشریف کا بلڈیوریا63ہے.نوازشریف کاسریم کریٹینین بھی معمول سےزیادہ ہے،رپورٹ کے مطابق نوازشریف کا سریم کریٹینین 1.4ہے،اسٹرائیڈانجکشن دینےسےگردےبھی متاثرہونےلگے، نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر بھی قابو میں نہیں ہے،
    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم ہوگئے…
    اس سے پہلے بورڈ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو آئی وی آئی جی انجکشن کے ساتھ اسٹیرائیڈزدیئے گئے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کے گردوں کے ٹیسٹ تسلی بخش نہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کو دل کی ادویات روک دی گئی ہیں.25ہزارپلیٹ لیٹس کی تعداد پر دل کی ادویات نہیں دی جاسکتیں،سٹیرائیڈ دینےسے دل اور گردوں کی بیماری بڑھ جاتی ہے.

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو کیسے برقرار رکھا جائے گا، خبر آگئی

    نواز شریف کی پیشی،شہباز شریف نے آج پھر مثال قائم کر دی

  • مریم کو ضمانت ملے گی یا نہیں ، آج ہو گی سماعت

    مریم کو ضمانت ملے گی یا نہیں ، آج ہو گی سماعت

    مریم کو ضمانت ملے گی یا نہیں ، آج ہو گی سماعت

    تفصیلات کے مطابق : عدالت نے مریم نواز کے وکلا اور نیب پراسیکیوشن کو آج بحث کےلیےطلب کر رکھا ہے.مریم نواز کے وکلانے بحث کی تیاری کےلیےمہلت کی استدعا کی تھی،عدالت نے مریم نواز کے وکلاکو جواب الجواب کے لیےمہلت دے رکھی ہے.لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا.
    مریم نواز کی ضمانت کے لیے کتنی درخوستیں دائر کی گئیں ، اہم خبر
    واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کی ضمانت پررہائی کےلیےمتفرق درخواست دائرکر دی گئ ہیں.متفرق درخواست رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کی طرف سے دائر کی گئی.مریم نواز کی درخواست میں نیب اور دیگر کو فریق بنایاگیا.

     

  • نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو کیسے برقرار رکھا جائے گا، خبر آگئی

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو کیسے برقرار رکھا جائے گا، خبر آگئی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز اسپتال لاہور میں آٹھواں روز.نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ، پلیٹ لیٹس کی تعداد 28 ہزار برقرار ہے .پلیٹ لیٹس بڑهانے کےلیےدیئے جانے والے انجکشن کا کورس مکمل ہوگیا،انجکشن کا کورس ختم ہونے پر نوازشریف کانیا علاج کرنے پر غور ہو رہا ہے
    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم ہوگئے…
    اس سے پہلے بورڈ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو آئی وی آئی جی انجکشن کے ساتھ اسٹیرائیڈزدیئے گئے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کے گردوں کے ٹیسٹ تسلی بخش نہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کو دل کی ادویات روک دی گئی ہیں.25ہزارپلیٹ لیٹس کی تعداد پر دل کی ادویات نہیں دی جاسکتیں،سٹیرائیڈ دینےسے دل اور گردوں کی بیماری بڑھ جاتی ہے.

    نواز شریف کی پیشی،شہباز شریف نے آج پھر مثال قائم کر دی

    نواز کا شہباز سے ملنے سے انکار، کیپٹن ر صفدر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

  • فیصلہ ہم کریں گے کہ دھرنا ہوگا یا مڑنا ،عبدالغفور حیدری

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ دھرنا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہم نے کرنا ہے۔ جلسے کے بعد اپنا آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،اس جلسے میں شریک تمام جماعتیں‌متفقہ طور پر فیصلہ کریں گی کہ دھرنا ہو گیا مڑنا ہوگا

    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے جنرل سیکرٹری جے یو آئی ف عبدالغفور حیدری نے کہا کہ رہبر کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس میں طے ہوا کہ جلسہ ریڈ زون میں داخل نہ ہو اور جلسہ ایک گراؤنڈ میں ہونے طے پایا ہے۔جلسہ اسلام آباد میں ہی کشمیر ہائی وے پر ہو گا تاہم جلسہ کا وقت 31 اکتوبر کا دیا ہے لیکن اگر آزادی مارچ کے شرکا تاخیر کا شکار ہوئے تو جلسہ اگلے روز بھی جا سکتا ہے۔

    عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آزادی مارچ اصل میں عمران خان کے استعفیٰ کے لیے ہی ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل اسلام آباد پہنچنے کے بعد ہی طے کیا جائے گا جس میں حزب اختلاف کی جماعتوں سے بھی مشاورت ہو گی۔ دھرنے کے حوالے سے حکومت سے کوئی معاملات طے نہیں ہوئے ہیں اور دھرنا دینے کا فیصلہ تو ہم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے اور حزب اختلاف کے رہنما جلسے میں شریک ہوں گے۔ ہمیں امید ہے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے میں شریک ہوں گے اور اگر شریک نہیں ہوئے تو وہ قوم کو جواب دہ ہوں گے۔اجازت دینا حکومت کا احسان نہیں ہے۔ عدالت نے ہر پاکستانی شہری کو اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے کی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے حکومت مذاکرات کرنے پر مجبور ہوئی۔

  • لیکچرر محمد افضل کی خودکشی، کالج پرنسپل کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

    ایم اے او کالج کے لیکچرار محمد افضل کی خودکشی کا معامہ منطقی انجام کو پہنچ گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرنسپل کالج ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، گریڈ 20 کے پرنسپل کو وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا ہے، برطرف پرنسپل کو فوری طور پر.محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق وائس پرنسپل پروفیسر ریاض احمد ہاشمی کو تاحکم ثانی پرنسپل کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،

    واضح‌ رہے کہ لاہور کے ایم اے او کالج کی لیکچرار اور کالج کی اینٹی ہراساں کمیٹی کی چیئرمین ڈاکٹر عالیہ رحمٰن نے خودکشی کرنے والے لیکچرار محمد افضل پر طالبہ کے ہراساں کرنے کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے، ڈاکٹر عالیہ رحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد افضل پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی طالبہ نے اپنے نمبر بڑھانے کے لیے لیکچرار پر الزام لگایا تھا،

  • حکومت مزید کتنے ارب روپے قرض‌ لینے جارہی ہے؟ سراج الحق نے بڑا دعویٰ کر دیا

    حکومت مزید کتنے ارب روپے قرض‌ لینے جارہی ہے؟ سراج الحق نے بڑا دعویٰ کر دیا

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ا یف کی شرائط نے جینا مشکل بنا رکھا ہے،

    سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت، پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کاجائزہ مشن مزیدظالمانہ شرائط کےساتھ آیا ہے، حکومت مزید 3173 ارب روپے کے قرضے لینے جا رہی ہے، دھرنے کا ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے اپوزیشن کے پہلے احتجاج سے ہی زرد پڑ گئے ہیں، مہنگائی اوربیروزگاری کےمارےعوام حکمرانوں سےنجات کی دعائیں کررہے ہیں، عام استعمال کی چیزیں عوام کی پہنچ سے باہرہو چکی ہیں،

    مولانا فضل الرحمن کی زیرقیادت مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کو جیل بنے ہوئے تین ماہ کے قریب عرصہ گزر چکا ہے، اقوام متحدہ اورعالمی برادری زبانی مذمت سے آگے نہیں بڑھی، دنیا انسانی حقوق پرشور تو کرتی ہے مگر کشمیر پر نظر نہیں، کشمیر کےلیے جنگ ہم نےخودلڑنی ہے، سینٹ اور ہر پلیٹ فورم پر کشمیری عوام کی آوازاٹھائیں گے،

    این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

  • دنیا کی دو بڑی کمپنیاں پاکستان میں کس منصوبہ پر کام کر رہی ہیں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    دنیا کی دو بڑی کمپنیاں پاکستان میں کس منصوبہ پر کام کر رہی ہیں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چین کی بیٹری بنانے والی دوسری بڑی کمپنی پاکستان میں لیتھیم بیٹری بنانے کا کارخانہ لگائے گی،


    اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگارہی ہیں، وفاقی وزیر نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ چین کی بیٹری بنانے والی دوسری بڑی کمپنی پاکستان میں لیتھیم بیٹری بنانے کا کارخانہ لگائے گی اور بیٹری پر چلنے والی بسیں بھی پاکستان میں ہی بنیں گی،

    انہوں نے کہا کہ سیاسی تماشبینی میں اچھی خبریں تو کھوجاتی ہیں پھر بھی مجھے بہت خوشی ہے کہ دینا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگارہی ہیں،

  • سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت، پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت، پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت کو پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے،

    مولانا فضل الرحمن کی زیرقیادت مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر پنجاب حکومت کی طرف سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، حکومت پنجاب نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر عبدالصمد خان کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں ملزمان کی بریت پر اعتراض اٹھایا گیا اور کہا گیا ہے کہ یا تومقدمے کی تفتیش درست نہیں ہوئی یا پھرگواہوں نے اپنے بیانات تبدیل کر لیے ہیں، وزیراعظم کی ہدایات پر پنجاب حکومت کی طرف سے کی گئی اپیل میں فاضل عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قانون کے تحت گواہوں کے بیانات تبدیل کرنے اور ناقص تفتیش پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے، اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے،

    این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

    واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 24 اکتوبر کو سانحہ ساہیوال میں 4 افراد کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عوامی سطح پر سخت بے چینی دیکھنے میں آئی تھی، اس فیصلہ کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے اب لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے،