Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہباز شریف رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے لئے عدالت پہنچے تو پولیس نے کیا کہا؟

    شہباز شریف رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے لئے عدالت پہنچے تو پولیس نے کیا کہا؟

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف رانا ثناء اللہ سے یکجہتی کے لئے انسداد منشیات کی عدالت پہنچ گئے ,پولیس نےشہبازشریف کی گاڑی کواندرجانے کی اجازت نہیں دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے‌صدر شہباز شریف مسلم لیگ ن پنجاب کے گرفتار صدر رانا ثناء اللہ سے یکجہتی کے لئے انسداد منشیات کی عدالت میں پہنچ گئے. شہباز شریف رانا ثناء اللہ سے یکجہتی کریں گے اور ملاقات کریں گے . پولیس نے شہباز شریف کی گاڑی روکی تو شہبازشریف ایم اے او کالج سے جوڈیشل کمپلیکس لاہورتک پیدل پہنچے ،اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ سینئرپارٹی رہنما ہیں، ان سے ملنا میرا بنیادی حق ہے،گاڑی روک دی گئی جس کی وجہ سے میں پیدل آگیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو آج ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، رانا ثناء اللہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. احاطہ عدالت میں کسی غیر متعلقہ فرد کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی.

     

    اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کے حوالہ سے چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو چالان میں قصور وار قرار دے دیا ہے ،اے این ایف کی جانب سے چالان جمع کروائے جانے کے بعد انسداد منشیات کی عدالت کے جج مسعود ارشد نے رانا ثناء اللہ کو 29 جولائی کو طلب کر لیا ہے، اے این ایف کے مطابق تحقیقات میں رانا ثناء اللہ قصو وار قرار پائے ہیں  اے این ایف نے 60 سے زائد صفحات پر مشتمل چالان عدالت میں پیش کیا ہے۔ چالان جمع ہونےکےبعدآج منشیات برآمدگی کیس میں ٹرائل کاباقاعدہ آغازہوگا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا.  .

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

  • ریمانڈ ختم،رانا‌ ثناء اللہ کو آج انسداد منشیات کی عدالت پیش کیا جائیگا

    ریمانڈ ختم،رانا‌ ثناء اللہ کو آج انسداد منشیات کی عدالت پیش کیا جائیگا

    منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    رانا ثناء اللہ کے لئے ایک اور مشکل،نیب نے بھی اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو آج ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، رانا ثناء اللہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. احاطہ عدالت میں کسی غیر متعلقہ فرد کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی.

    اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کے حوالہ سے چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو چالان میں قصور وار قرار دے دیا ہے ،اے این ایف کی جانب سے چالان جمع کروائے جانے کے بعد انسداد منشیات کی عدالت کے جج مسعود ارشد نے رانا ثناء اللہ کو 29 جولائی کو طلب کر لیا ہے، اے این ایف کے مطابق تحقیقات میں رانا ثناء اللہ قصو وار قرار پائے ہیں  اے این ایف نے 60 سے زائد صفحات پر مشتمل چالان عدالت میں پیش کیا ہے۔

     

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا.  .

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

  • پی ٹی آئی کو سخت دھچکا ، اہم رہنماء ڈار نے استعفیٰ دے دیا

    پی ٹی آئی کو سخت دھچکا ، اہم رہنماء ڈار نے استعفیٰ دے دیا

    لاہور: پارٹی انتخابات پر اختلافات کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما عمر ڈار نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا۔رہنما پی ٹی آئی عمر ڈار کو نئی تنظیم سازی میں گوجرانوالہ ڈویژن کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنایا گیا تھا جبکہ عمر ڈار اس سے قبل سینڑل پنجاب کے صدر اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔

    گوجرانوالا سے پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی پر مقامی قیادت سے اختلافات تھے ۔ عمر ڈار کو پارٹی کے مرکزی عہدوں پر رہنے کے بعد گوجرانوالہ ڈویژن کا عہدے پر تنذلی پر اعتراض ہے۔واضح ہے کہ عمر ڈار کے تنظیم سازی کے معاملے پر پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے اختلافات بھی چل رہے ہیں۔

  • صوابی،ضلع کونسل ہال میں پبلک لیزان کمیٹی کی اجلاس

    صوابی،ضلع کونسل ہال میں پبلک لیزان کمیٹی کی اجلاس

    صوابی،ضلع کونسل ہال میں پبلک لیزان کمیٹی کی اجلاس

    پشاور ۔ 28 جولائی (اے پی پی)ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع کونسل ہال شاہ منصور میں تھانہ زیدہ ، تھانہ اتلہ گدون اور تھانہ یارحسین کے پبلک لیزان کمیٹی کی میٹنگ منعقدہوئی ۔ میزان کمیٹیوں کا الگ الگ اجلاس ہوا جس میں ڈی ایس پی لاہور سجاد حسین ، ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز کیڈٹ ، ڈی ایس پی صوابی لقمان خان،ایس ایچ اوز لیاقت شاہ، راز محمد اور آصف خان کے علاوہ لیزان کمیٹیوں کے ممبران اور عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر پولیس آفسران نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک اور جرائم کے خاتمے کیلئے تعاون کرنے پر پی ایل سی کی خدمات قابل تعریف ہیں ، معمولی تنازعات کو حل کرنے، عوام کو مشکلات سے بچانے اور سستا انصاف فراہم کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر کمیٹی کے مشکور ہیں ۔

  • مولانا فضل الرحمن کے پیچھے عوامی طاقت، دوسری جماعتیں ساتھ ملیں تو سمجھیں کھیل ختم، مریم نواز

    مولانا فضل الرحمن کے پیچھے عوامی طاقت، دوسری جماعتیں ساتھ ملیں تو سمجھیں کھیل ختم، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مولانا کے پیچھے بہت بڑی عوامی قوت ہے۔ دوسری جماعتیں بھی شامل ہو گئیں تو ان شاءاللہ کھیل ختم! طاقت کے زعم میں مبتلا جانتے ہیں کہ عوام سے جنگ نہیں کی جا سکتی۔ سازش کا انجام بھیانک ہو گا ان شاءاللہ،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے یہ بات ارشد وحید چوہدری کی طرف سے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کی ہے جس میں‌ لکھا گیا ہے کہ اسا ے کہتے ہیں مکافات عمل ٹھیک ایک سال بعد اپنے وقت کے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفی مانگنے والے وزیر اعظم عمران خان سے مولانا فضل الرحمان نے استعفی طلب کر لیا ، اکتوبر میں اسی طرح ؛ آزادی مارچ؛ کے ذریعے اسلام آباد کا رخ کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی جیسے خان صاحب نے کیا تھا،

    مریم نواز نے ارشد وحید چوہدری کی ٹویٹ کے جواب میں‌ مزید لکھا ہے کہ مگر اس مارچ میں عمران اور اس کے پیچھے سازش میں شامل افراد کا علاوہ عوام شامل نہیں تھی۔

  • جماعت اسلامی تھرڈ آپشن اور متبادل قوت ہے، حکومت گرانا ہمارے لئے مشکل نہیں، سراج الحق کا دعویٰ

    جماعت اسلامی تھرڈ آپشن اور متبادل قوت ہے، حکومت گرانا ہمارے لئے مشکل نہیں، سراج الحق کا دعویٰ

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت گرانا ہمارے لیے مشکل نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ قوم کوتیارکرنا چاہتے ہیں تاکہ پھل قوم کی جھولی میں گرے کوئی اورنہ کھائے، اچھاہواتحریک انصاف کوموقع مل گیا،اپوزیشن میں اس طرح بےنقاب نہ ہوتی،

    سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی تھرڈآپشن اورمتبادل قوت بن چکی ہے،

  • چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کی بارشوں سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت

    چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کی بارشوں سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت

    چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کی بارشوں سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت

    پشاور ۔ 28 جولائی (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ نے تحصیل تنگی میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے اور وقوعہ میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے تحصیل تنگی کے علاقہ سور کمر میں مکان کی چھت گرنے کے واقعہ کے فوری بعد اپنے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور چھت گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں افراد کی عیادت کی،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان کو کھانے پینے کی اشیا دیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہائی بھی کرائی ۔ یاد رہے کہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے چھ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں دو افراد کو تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ۔

  • کیا کبھی کسی جوتے صاف کرنے والے کو پھانسی ہوئی ہے؟ مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    کیا کبھی کسی جوتے صاف کرنے والے کو پھانسی ہوئی ہے؟ مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں جانتی ہوں آپ کہاں سے آ رہے ہیں؟ میں یہ بھی جانتی ہوں کے پھانسیاں انہیں کو دی جاتی ہیں جو آئین اور قانون کی سر بلندی کے لیے سٹینڈ لیتے ہیں۔ کبھی کسی جوتے صاف کرنے والے کو پھانسی ہوئی آج تک؟


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سیلیکٹڈ کون ہوتا ہے اس پر فیصلہ کرنے والا؟ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر نہیں، فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہیں۔ یہ دو لوگوں کی ذات کا معاملہ نہیں، ملک کا معاملہ ہے۔


    انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے نا کسی کو نکالنے کا کہا تھا اور نا ہی کسی کو معافی مانگنے کو کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں عاجز انسان ہوں اور نہیں چاہتا کہ کوئی مجھ سے معافی مانگے ہاں مگر Rejected والا ٹویٹ عوام کے منتخب وزیر اعظم اور آئین کی تذلیل ہے اور یہ واپس ہو گا۔

  • کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2019-20ء کاشیڈول جاری

    کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2019-20ء کاشیڈول جاری

    کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2019-20ء کاشیڈول جاری

    لاہور ۔ 28 جولائی(اے پی پی )پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2019-20ء کےلئے شیڈول جاری کردیا گیا ،انتخابات تین مراحل میں مکمل ہوں گے ۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے محمد اکبر ملک کو الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق سدرن اور نادرن سرکل سے چھ ، چھ رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے پولنگ 27اگست صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہو گی اور اسی روز نتاءج کا اعلان کیا جائے گا ۔ وائس چیئرمین ( ناردن سرکل)اور سینئر وائس چیئرمین ( سدرن سرکل )کے عہدوں کےلئے پولنگ 7ستمبر کو ہو گی اور اسی دن نتاءج کا اعلان کیا جائے گا ۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے لئے پولنگ 30ستمبر کو ہو گی ۔ ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ 30ستمبر کو لاہور میں منعقد ہو گی جس میں مکمل نتاءج کا اعلان کیا جائے گا ۔

  • وزیر داخلہ کا پنجاب سیف سٹیز اتھاڑی کا دورہ، مختلف شعبہ جات پر بریفنگ دی گئی

    وزیر داخلہ کا پنجاب سیف سٹیز اتھاڑی کا دورہ، مختلف شعبہ جات پر بریفنگ دی گئی

    وفاقی وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر پنجاب سیف سٹیزافسران نےوزیرداخلہ کومختلف شعبہ جات پربریفنگ دی،

    آئی جی پنجاب کی تجویز پر ننکانہ صاحب میں اسمارٹ آئی سی تھری کی منظوری دی گئی ہے، وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اسمارٹ آئی سی تھری کو نومبر سے پہلے مکمل کرلیاجائےگا،