Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور میں بارش کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    لاہور میں بارش کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں بارش کے بعد پانی کی جلد نکاسی کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بارش کے پانی کی جلد نکاسی کیلیے وضع کردہ پلان پرعملدرآمد یقینی بنایاجائے ،انتظامیہ، واساحکام نکاسی آب کیلیےتمام وسائل بروئے کارلائیں، وزیراعلی نے مزید کہا کہ نکاسی آب کا کام جلد ازجلدمکمل کیاجائے،نکاسی آب کےکام کی نگرانی افسران خودکریں،نکاسی آب کاکام مکمل ہونے تک افسران فیلڈزمیں موجود رہیں،ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنےکیلیےٹریفک حکام موثراقدامات کریں،

    واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے لاہور کی تمام مین شاہراہوں فیرو پور روڈ، کینال، مال روڈ سمیت دیگر پر پانی کھڑا ہو گیا ہے ،پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک بھی جام ہو گئی ہے.

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اسی ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

  • بارش آئی تو گرمی غائب ،سویرے سویرے بارش، ٹھنڈی ہوائیں، کالی گھٹائیں، موسم خوشگوار

    بارش آئی تو گرمی غائب ،سویرے سویرے بارش، ٹھنڈی ہوائیں، کالی گھٹائیں، موسم خوشگوار

    لاہور:اہل پاکستان کے لیے بالعموم اور اہل لاہور کے لیے بالخصوص صبح سویرے خوشخبری بن کر آنے والی بارش نے موسم کو سہانااور خوشگوار بنا کر فضاوں کو معطر کردیا.اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے سڑکیں جل تھل، ٹھنڈی ہواؤں اور گھنگھورگھٹاؤں سے صبح لاہور خوشگوار ہوگئی، پھولوں اورشگوفوں پر بھی بہار اتر آئی،نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی سے شہریوں کومشکلات درپیش.

    صبح سویرے پیاری اور ٹھنڈی اطلاعات کے مطابق شہر لاہور میں میں مون سون کے تیسرے مرحلےکا آغاز ہوگیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، شاہ جمال اور گلبرگ، کیمپس پل پر بارش شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا,

    لاہور کے مختلف علاقوں سے آنے والی اطلاعات کے مطابق مغل پورہ، فتح گڑھ، دھرم پورہ، جیل روڈ، شاہ جمال اور گلبرگ میں بھی بارش ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، والٹن روڈ، غازی روڈ، نشتر کالونی میں بھی تیز بارش ، گلبرگ، تاج پورہ، چائینہ چوک، لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، سمیت دیگر علاقوں میں بارش ، بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا.

  • الیکشن میں مبینہ دھاندلی،اپوزیشن منائے گی ایک برس بعد یوم سیاہ

    الیکشن میں مبینہ دھاندلی،اپوزیشن منائے گی ایک برس بعد یوم سیاہ

    اپوزیشن جماعتیں آج یوم سیاہ منائیں گی، اپوزیشن جماعتوں کے رہنما آج بڑے شہروں میں جلسوں‌سے خطاب کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والی اے پی سی میں 25 جولائی کو یوم سیاہ ،یوم احتجاج منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا بعد ازاں رہبر کمیٹی نے بھی اس کی توثیق کی تھی، گزشتہ برس ہونے والے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر اپوزیشن ایک سال بعد یوم سیاہ منائے گی

    یوم سیاہ کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں بڑے جلسے ہوں گے جبکہ دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی. لاہور میں مال روڈ پر ہونے والے جلسے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، کراچی میں پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری، پشاور میں مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی، کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز خطاب کریں گی.

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاجی جلسہ کے لئے ن لیگ کو تاحال اجازت نہیں ملی،ن لیگ لاہور کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید توصیف شاہ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور مال روڈ چیئرنگ کراس پر 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کے دوران پرامن جلسہ کیا جائیگا۔ مال روڈ پر ہونے والے جلسہ میں ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان شریک ہوں گے.

    کراچی میں ہونے والے جلسہ سے بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم رہنما قائدین خطاب کریں گے۔ کراچی کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے ميں پيپلز پارٹی، ن ليگ، جے يو آئی اور اے اين پی سميت ديگر جماعتوں کے کارکن شريک ہوں گے۔

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے سے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی، پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے.

    جمعیت علماء اسلام ف ملین مارچ کے سلسلے میں اپنا الگ جلسہ رنگ روڈ پر کرے گی جس سے مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے۔

    باقی شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی، مسلم لیگ ن نے لاہور جلسہ کے لیے کارکنان سے فنڈ بھی جمع کیا ہے.

  • معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی مقصد ہےوزیرجنگلات خیبرپختونخوا

    معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی مقصد ہےوزیرجنگلات خیبرپختونخوا

    معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی مقصد ہے،معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ پاکستان تحرےک انصاف کا بنیادی مقصد ہے اور جنگلی حیات خیبرپختونخوا

    پشاور ۔ 24 جولائی (اے پی پی)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی مقصد ہے ۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اشتیا ق ارمڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی انقلابی اور تاریخی فیصلوں سے آج اداروں کا نقشہ بدل گیا ہے اور اداروں میں اقدامات اور اصلاحات موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، صوبہ بھر بشمول ضم شدہ اضلاع کے عوام کو مفت علاج ومعالجے کی فراہمی کے لئے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک مےں ٹےلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، نوجوان نسل کا مستقبل تاریک نہیں ہوگا غرےب اور امیر دونوں کے بچوں کا مستقبل روشن ہوگا ، انہیں یکساں نظام تعلیم کے مواقع میسر ہوں گے اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور ان کی محرومی ختم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ولولہ انگیز قےادت کی بدولت ملک سے بد امنی کا خاتمہ ہو رہا ہے اور عوام کرپٹ اور سازشی عناصر کے خلاف متحد ہےں ، ملک بھر میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہےں ۔

  • حکومت کی طرف سے میڈیا کورٹس کے قیام کا اعلان سی پی این ای نے کیا مسترد

    حکومت کی طرف سے میڈیا کورٹس کے قیام کا اعلان سی پی این ای نے کیا مسترد

    سی پی این ای نے میڈیا کورٹس کی تجویز مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ سی پی این ای میڈیا سے متعلق امتیازی قوانین سازی کی سخت مخالف ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی این ای نے پیمرا کے مسودے کو بھی مسترد کیا تھا، سی پی این ای کی طرف سے جاری کردہ بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ میڈیا سے متعلق تنازعات کو نمٹانے کے لیے ادارے،قوانین اورقواعد موجود ہیں، اظہارکی آزادی کےفروغ کے لیے میڈیا پردباؤ کا خاتمہ ضروری ہے،

    میڈیا کے معاملات کو ملک کےعام قوانین کے تحت ہی چلایا جائے، میڈیا کورٹس جیسے امتیازی اقدامات کی تجاویز کو فوری واپس لیا جائے، پاکستان میں میڈیااورصحافی بلواسطہ اوربراہ راست دباؤ کا شکار ہیں، جمہوری حکومت کا فرض بنتا ہےکہ وہ میڈیا کو درپیش دباؤ سے نجات دلائے، واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے آج اعلان کیا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ سے متعلق کیسوں کو نمٹانے کیلئے میڈیا کورٹس کے قیام عمل میں لا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد فوری انصاف کی فراہمی ہے، فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کراچی میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے دفتر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی تھی. ان کا کہنا تھا کہ ملک میں یکساں قوانین کا اطلاق وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، کسی کیساتھ ناانصافی اور حق تلفی نہیں ہونی چاہیے، پیمرا کیساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کے واجبات جلد ادا کرے گی،

  • گلگتت بلتستان کے پہلے انڈسٹریل زون مناور کا ماسٹر پلان تیار

    گلگتت بلتستان کے پہلے انڈسٹریل زون مناور کا ماسٹر پلان تیار

    گلگتت بلتستان کے پہلے انڈسٹریل زون مناور کا ماسٹر پلان تیار

    30کروڑ روپے کی لاگت سے سٹرکیں ، انڈسٹریل اور کمرشل پلاٹس تعمیر کئے جائیں گے
    گلگت ۔ 24 جولائی (اے پی پی) گلگتت بلتستان کے پہلے انڈسٹریل زون مناور کا ماسٹر پلان تیار کرلیاگیا ۔ سرکاری زراءع کے مطابق ماسٹر پلان کے تحت 30کروڑ روپے کی لاگت سے سٹرکیں ، انڈسٹریل اور کمرشل پلاٹس تعمیر کئے جائیں گے ۔ مناور انڈسٹریل زون گلگت بلتستان کا پہلا صنعتی زون ہوگا جو 194;46;18ایکڑ پر محیط ہوگا ۔ اس زون میں فوڈ پراسیسنگ پلانٹس لگائے جائیں گے، جہاں گلگت کے مقامی پھلوں سے مختلف اقسام کی مصنوعات تیار کی جائیں گی، زون میں زرعی ادویات و آلات کی تیاری کے کارخانے بھی لگائے جائیں گے جبکہ قیمتی پتھروں کی کٹنگ اور پالیشنگ کے ساتھ ماربل اور تعمیراتی مٹیریل بھی تیار ہوں گے ۔ ماسٹر پلان کے تحت انڈسٹریل زون میں فوڈ پراسیسنگ اور وئیر ہاءوسز کیلئے 94کنال اراضی، زرعی ادویات و آلات کیلئے 183 کنال، جیمز سٹون ماربل تعمیراتی میٹریل کیلئے 247کنال اراضی مختص ہوگی ۔ ماسٹر پلان میں مین روڈ کی چوڑائی 120فٹ ہو گی جبکہ 60اور30فٹ کی رابطہ سڑکیں بھی ہوں گی ۔ مناور انڈسٹریل زون کے گرڈ سٹیشن کے لئے 13کنال ،کمیونٹی سنٹر کیلئے 16کنال ، ٹریمنٹ پلانٹ کیلئے 25کنال ، سولڈ ویسٹ 3کنال، ہسپتال کیلئے 10کنال زمین مختص کی گئی ہے، مسجد سکول اور پارک کیلئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے، انڈسٹریل زون کے دفاتر کیلئے 20کنال کے کمرشل پلاٹس ہوں گے جبکہ 2کنال 3کنال تا16کنال کے انڈسٹریل پلاٹس ہوں گے جس میں انڈسٹریل پلاٹس کیلئے 95;46;70ایکٹر ، کمرشل ایریاز کیلئے 2;46;76ایکٹر، ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے15;46;11 ایکڑ، گرین بیلٹ کیلئے27;46;8ایکٹر، مین اور لنک روڈ کیلئے 48;46;88ایکٹر، رہائشی کالونی کیلئے4;46;64 ایکڑ زمین مختص ہو گی ۔ انڈسٹریل زون کو 4بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت 2کنال کے 161پلاٹس، 3کنال کے 19پلاٹس، 4کنال کے 92پلاٹس، 8کنال کے 17، 12کنال کا ایک پلاٹ اور 16کنال کے 4 پلاٹس ہوں گے ۔

  • محکمہ تعلیم کا بلتستان میں تمام سرکاری سکولز گرمیوں کی چھٹیوں کے لئے 20 روز بند کرنے کا حکم

    محکمہ تعلیم کا بلتستان میں تمام سرکاری سکولز گرمیوں کی چھٹیوں کے لئے 20 روز بند کرنے کا حکم

    محکمہ تعلیم کا بلتستان میں تمام سرکاری سکولز گرمیوں کی چھٹیوں کے لئے 20 روز بند کرنے کا حکم

    گلگت ۔ 24 جولائی (اے پی پی)محکمہ تعلیم نے بلتستان میں تمام سرکاری سکولز گرمیوں کی چھٹیوں کے سلسلے میں 20 روز بند کرنے کا حکم جاری کردیا، سرکاری سکولز 25جولائی سے 13 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تنظیم اساتذہ ایک دفعہ پھر محکمہ تعلیم کے اعلی افسران سے مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ ادھر مختلف حلقوں اور طلبہ کے والدین نے محکمہ تعلیم کی طرف سے اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع بھی اساتذہ کی اپنی خواہش اور ڈیمانڈ پر کی گئی تھی اور اب گرمیوں کی چھٹیوں میں کٹوتی کا فیصلہ بھی اساتذہ کے دباءو میں آکر واپس لیاگیا ہے ۔ اساتذہ کا موقف تھا کہ جولائی کے آخری ہفتے سے لیکر اگست کے پہلے ہفتے میں پورے بلتستان میں ربیع کی فصل کی کٹائی شروع ہوتی ہے لہذا دس روز کم چھٹی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوگی ۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں میں دس روز کا اضافہ محض محکمانہ فیصلہ تھا اس میں اساتذہ کا کوئی عمل دخل نہیں تھا لہذا گرمیوں کے20 روز کی چھٹیوں میں دس روز کی کٹوتی اساتذہ کو قبول نہیں ہے ۔ والدین کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ آرام طلب ہوگئے ہیں اور انہیں بچوں کا مستقبل تباہ ہونے کا کوئی احساس نہیں ہے اس لئے وزیراعلی اور چیف سکرٹری گلگت بلتستان کو معاملے کا نوٹس لینا ہوگا ۔

  • چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا قمری ڈسپنسری کی تحقیقات کا حکم

    چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا قمری ڈسپنسری کی تحقیقات کا حکم

    چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا قمری ڈسپنسری کی تحقیقات کا حکم

    گلگت ۔ 24 جولائی (اے پی پی) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے 13سال سے التوا کا شکار قمری ڈسپنسری کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق گریز یوتھ موومنٹ کے ایک نماندہ وفد نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ملاقات کی وفد میں محمد طارق حسین،سلیم اللہ میر اور عبدالمناف شامل تھے ۔ وفد کی سفارش پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کو موقع پر ہی اس کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ۔ قبل ازیں وفد نے چیف سیکرٹری کو منی مرگ قمری اور کلشی کے عوام کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل سے آگاہ کرنے سمیت قمری ڈسپنسری کو گزشتہ 13سال سے التوا اور عدم توجہی کا شکار ہونے سے بھی آگاہ کیا اور اس متعلق تحقیقات کی سفارش کی ۔ تحقیقات کا فوری حکم جاری کرنے پر وفد نے چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے امید ظاہر کی کہ وہ جلد تحقیقات کرکے رپورٹ پیش سیکرٹری تک پہنچاکر قمری کلشی کے عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں بھر کردار ادا کرے گا ۔ واضح رہے کہ گریز یوتھ موومنٹ کی جانب سے اس سے قبل وزیر اعلی اور سابق ڈائریکٹر ہیلتھ گلگت بلتستان ڈاکٹر بسم اللہ خان کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا جا چکاہے ۔

  • ملیر کی سڑکوں کی تعمیر و درستگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، جان محمد بلوچ

    ملیر کی سڑکوں کی تعمیر و درستگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، جان محمد بلوچ

    ملیر کی سڑکوں کی تعمیر و درستگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، جان محمد بلوچ

    کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) چےئرمین بلدےہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیہ ملےر کی مرکزی و ذیلی شاہراہ کی تعمےر و درستگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، عوام کو دشوارےوں سے بچانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہےں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی10 قریش محلہ آسو گوٹھ میں روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ڈائرےکٹر انفارمیشن سلیم خان بھی موجود تھے ۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ سے یو سی کے بلدیاتی نمائندوں نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ہماری یو سی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر عوام کی جانب سے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ترجیحی بنیاد پر ہماری یو سی کی دیگر ترقیاتی سکی میں بھی منظور کی گئی ہیں ، ان اسکیموں کی تکمیل سے یو سی غازی داءود بروھی میں واضح تبدیلی نظر آئے گی ۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوام کے بہتر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے مکمل کروا رہے ہیں ، ان منصوبوں کی حفاظت کریں ۔

  • پاک قطر تکافل میں اوریکل انٹرپرائز کی پلاننگ

    پاک قطر تکافل میں اوریکل انٹرپرائز کی پلاننگ

    پاک قطر تکافل میں اوریکل انٹرپرائز کی پلاننگ اور بجٹنگ کلاءوڈ سروس کیلئے تقریب کا انعقاد

    کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاک قطر تکافل نے اوریکل انٹرپرائزپلاننگ اینڈ بجٹنگ کلا ءوڈ سروس کی تنصیب اور عمل درآمد کیلئے اوریکل سسٹمز پاکستان اور انٹیگریشن ایکسپرٹس کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ طور پر اپنے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد، پاک قطر تکافل کے چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکریٹری محمد کامران سلیم، اوریکل سسٹمز پاکستان کے سیلز منیجر وجاہت جاوید بخاری اور انٹیگریشن ایکسپرٹس کے بانی اور منیجنگ پارٹنر عمیر اعظم نے شرکت کی ۔ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے ۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 13 بلین روپے سے زائد ہے ۔ پاک قطر فیملی تکافل کا ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے ۔ یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتا ہے ۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں ۔