Baaghi TV

Category: لاہور

  • چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری میرٹ کے برعکس، بتایا جائے انہیں‌ یہ عہدہ کیوں‌ دیا گیا؟ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا گورنر کو خط

    چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری میرٹ کے برعکس، بتایا جائے انہیں‌ یہ عہدہ کیوں‌ دیا گیا؟ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا گورنر کو خط

    جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیئرمین ٹیوٹا کے عہدے پر تقرر کے حوالہ سے گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ‌ پنجاب اور دیگر حکام کو مکتوب بھیجا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس کی تقرری میرٹ کے برعکس کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اظہر صدیق ایڈووکیٹ‌ نے اپنے مکتوب میں حافظ فرحت عباس کی تقرری کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات مانگی ہیں اور لکھا ہے کہ انہیں‌ تمام تر ایسی وجوہات سے آگاہ کیا جائے جن کی بنیاد پر حافظ فرحت عباس کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے. اظہر صدیق ایڈووکیٹ‌ کی جانب سے بھجوائے گئے مکتوب کے متن میں‌ کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت متعلقہ حکام معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں،

    اسی طرح انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ معلومات فراہم نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 19 اے کی کھلی خلاف ورزی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حافظ فرحت عباس کے تقرر کی معلومات فراہم نہ کرنے پر قانونی دادرسی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا، واضح‌ رہے کہ حافظ فرحت عباس کو ٹیوٹا کا چیئرمین لگائے جانے پر اعتراض‌ اٹھایا گیا تھا جس پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہبازگل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری قواعد وضوابط کے مطابق کی گئی ہے اوراس حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔

  • شیخ رشید کے لئے مشکل، ریلوے ملازمین کا 15 جولائی کو ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان

    شیخ رشید کے لئے مشکل، ریلوے ملازمین کا 15 جولائی کو ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان

    ریلوے مزدور ایک بار پھر میدان میں آ گئے، 15 جولائی کو ریلوے کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کر دیا

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

    امیر قطر نے ڈیل کی یا نہیں، شیخ رشید نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے لیبر یونین .پاکستان ریلوے ورکر یونین C.B.A ڈپلومہ ھولڈر ایسویشن . سپروائزار ویلفیر ایسویسی ایشن کے زیر اھتمام ریلوے لوکو ورکشاپ مغلپورہ لاھور میں اجلاس ہوا جس میں ملازمین کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن ،ٹکینکل الاونس 25 فیصد کروانے ،وزیراعظیم پیکج کے تحت بھرتی ھونے والے اور ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کروانے ،شیخ رشید کی جانب سے اعلان کردہ ایک ایک سکیل دنیے کے اعلان پر عمل درامد نہ ھونے کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوئی.

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    اجلاس میں چوہدری عنایت علی گجر رانا طارق . ،عاصم علی ،میاں محمد ننگیانہ. رانا معصوم. رضوان ستی. عرفان منیر اور ناصر محمد و دیگر موجود تھے، اجلاس کے بعد ریلوے ملازمین کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے تو 15 جولائی کو ریل کا پہیہ جام کر دیں گے. ملازمین کا کہنا تھا کہ سکیل ایک سے16کی اپ گریڈیشن کی جائے، ٹینکنیکل الاونس 25 فیصد کیا جائے، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائئے.

    15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

    کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اعلان کر چکے ہیں کہ اگر ریلو ے کا کام ٹھیک ہوتا رہا تو جلد ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کر دوں‌گا

  • ساہیوال سے دولہا بن کر آنیوالے کو ایف آئی اے نے کیا گرفتار

    ساہیوال سے دولہا بن کر آنیوالے کو ایف آئی اے نے کیا گرفتار

    ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، ساہیوال سے دولہا بن کر لاہور آنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے خاتون کی درخواست پر ایک ایسے ملزم کو گرفتار کر لیا جو دولہا بن کر شادی کرنے لاہور پہنچا اور لاہور پہنچتے ہی ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا،

    ایف آئی اے کو لاہور کے علاقے شاہدرہ کی رہائشی ایک خاتون نے درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک شخص عثمان اسے سوشل میڈیا پر بلیک میل کر رہا ہے، غیر اخلاقی تصاویر کی مدد سے وہ بلیک میل کرتا ہے. ایف آئی اے نے ملزم کو پکڑنے کے لئے چال چلی اور متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کی ملزم سے بات کروا کے اسے شادی کی آفر کر دی .

    ساہیوال کا عثمان اپنے رشتے داروں کے ہمراہ بارات لے کر لاہور پہنچا تو ایف آئی اے تو شادی ہال میں داخل ہونے سے قبل ہی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے متاثرہ خاتون سے لاکھوں روپے بھی بلیک میلنگ کے‌ذریعے بٹورے

    ملزم نے ایف آئی اے کو بتایا کہ لڑکی کے اہلخانہ کو اس نے تصاویر اور فوٹیج بھجوائی تھیں وہ اس سے نکاح کے لیے آج لاہور پہنچا تھا۔

    ایف آئی اے نے خواتین سےدرخواست کی ہے کہ وہ اپنی پرائیویٹ تصاویر اور ویڈیوز کو کسی بھی صورت کسی سے بھی شیئر نہ کریں تاکہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔

  • تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ایمرا آج کس چینل مالک کے گھر کا کرے گی گھیراو؟ اہم خبر

    تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ایمرا آج کس چینل مالک کے گھر کا کرے گی گھیراو؟ اہم خبر

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف میڈیا اداروں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمرا کے زیر اہتمام آج سٹار ایشیا نیوز کے مالکان کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، ایمرا نے اس حوالہ سے تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے ہیں، ایمرا کے‌صدر آصف بٹ کا کہنا ہے کہ اگر آج شام تک سٹار ایشیا کے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو ان کے گھر کا گھیراو کریں گے، اور انڈے و جوتے مارے جائیں گے،

    آصف بٹ کا مزید کہنا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالہ سے جن اداروں نے تنخواہیں نہیں دیں سب کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، سٹار ایشیا کے مالک کے خلاف ان کی رہائشگاہ ملٹری اکاونٹس ہاوسنگ میں احتجاج کیا جائے گا،

    احتجاج میں شرکت کے لئے ایمرا کی بس ساڑھے چار بجے کالج روڈ بٹ چوک ٹاون شپ سے روانہ ہو گی.

    واضح رہے کہ نیوز ون نے گزشتہ روز اپنے بقایا جات ادا کر دئیے ہیں ، ایمرا نے نیوز ون کے خلاف بھی احتجاج کی کال دی تھی ، لیکن احتجاج سے قبل نیوز ون کے ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی ہو گئی.

  • ایمنسٹی سکیم کامیاب، 25 روز میں کھربوں کے اثاثے ظاہرہوئے،ن لیگ کی سکیم میں بڑی مچھلیوں کو بچایا گیا ،ایف بی آر

    ایمنسٹی سکیم کامیاب، 25 روز میں کھربوں کے اثاثے ظاہرہوئے،ن لیگ کی سکیم میں بڑی مچھلیوں کو بچایا گیا ،ایف بی آر

    لاہور :پی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکومت کی ایمنسٹی سکیم میں بڑے بڑے فرق اور امتیازی پہلو سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں.اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی ایمنسٹی اسکیم میں اپنے ہی لوگوں نے اپنی ہی حکومت پر اعتبار نہ کرتے ہوئے اثاثے چھپائے رکھے اور اپنے آپ کو پاکستان کے ٹیکس سسٹم میں لانے سے بچنے کی کوشش کرتے رہے .یہ بات بھی بڑی قابل غور اور دلچسپ ہے کہ ن لیگ کی ایمنسٹی سکیم میں بڑی مچھلیوں کے پہلےہی ایمنسٹی لینے کےباوجودبھی 25 دن کی سکیم میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی بڑی کامیابی 30 کھرب کے اثاثے ٹیکس نیٹ میں لے آئے.اس کے ساتھ ساتھ 4 فیصد کے حساب سے 71 ارب کا ریونیو بھی اکٹھا کر لیا.

    ایف بی آر کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کی ایمنسٹی سکیم پر بہت سے پاکستانیوں نے اعتبار کیا ہے اور سک کی وجہ سے مزید1 لاکھ 37 ہزار + 15 ہزار جو پورٹل پے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں .ایف بی آر کے مطابق دوسرے راؤنڈ میں 35 فیصد ٹیکس کی شرح کے اضافے کے ساتھ مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری کررہے ہیں،جس کےحوالے سے 16 ہزار مزید بے نامی داروں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں.

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق تیسرے فائنل راؤنڈ میں فل ٹیکس اور جرمانے کے ساتھ مزید وصولیاں کی جائیں گی.جس کے بعد ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے والوں کی تعداد اور بڑھ جائے گی.پھر کریک ڈاؤن کے ساتھ جائیدادوں کی ضبطگی اور نیلامی ہوگی .ایف بی آر حکام کے مطابق اس اسکیم سے 70 لاکھ بے نامی داروں کے ساتھ حکومت کے پاس 5 کروڑ 31 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے

    ایف بی آرذرائع نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ فکسڈ ٹیکس لگایا جائے گابیرون ملک ڈیڑھ لاکھ بنک اکاونٹس میں ساڑھے7 ارب ڈالر بھی ظاہر کیے گئے ہیں .حکومت ان بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کے لئیے بھی تیاری شروع کرچکی ہے. ایف بی آر حکام نے تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس نے پراپیگنڈے کے باوجود اس عمران خان کی حکومت پر اعتبار کیا ہے.

  • رانا ثناء اللہ کے بعد ڈی ایس پی ملک خالد بھی گرفتار،کیس میں‌اہم پیش رفت

    رانا ثناء اللہ کے بعد ڈی ایس پی ملک خالد بھی گرفتار،کیس میں‌اہم پیش رفت

    فیصل آباد:رانا ثناء اللہ کی پشت پناہی کرنے والا پولیس آفیسر بھی گرفتار ،ملک خالد رانا ثناء اللہ کا فرنٹ مین کے طور پر جانا جاتا تھا.تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رانا ثناء اللہ کےحلقے سے ایک سابق یو سی چیئر مین کو بھی گرفتار کر لیا گیا .ملک خالد فیصل آباد میں‌بطور سپیشل پروٹیکشن یونٹ ڈی ایس پی رہ چکے ہیں.

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انٹی نارکوٹس فورس نے آئی جی پنجاب سے ایک اور اہم گرفتاری کی اجازت مانگ لی ہے یہ گرفتاری ایک ایس ایس پی کی ہے جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ رانا ثناء اللہ کے کارخاص ہیں.

    ملک خالد کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ملک خالد فیصل آبادمیں منشیات فروش گروہوں کے ساتھ نہ صرف رابطے تھے بلکہ یہ رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھیوں کو اس سلسلے میں تحفظ بھی دیتے تھے.انٹی نارکوٹس فورس حکام کا کہنا ہے کہ ملک خالد کو رانا ثناء اللہ سے تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا ہے.

  • دھرنا ہوگا …10 جولائی کو اساتذہ نے سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا

    دھرنا ہوگا …10 جولائی کو اساتذہ نے سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا

    لاہور:پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ 5سال پڑھانے کے باوجود مستقل نہ ہوسکے .اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے اساتذہ نے بھی دھرنا دینے کا اعلان کردیا .یہ دھرنا 10 جولائی کو پنجاب سیکرٹریٹ کے سامنے دیا جائے گا.

    پنجاب سکولز سنیئر سٹاف اسویسی ایشن کےمرکزی صدر حافظ عبد الناصرنے ایک اہم اجلاس میں اس دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دیگر محکموں میں اس سے بھی کم مدت تک ملازمت کرنے والوں کو مستقل کیا گیا لیکن اساتذہ کے ساتھ اس حوالے سے زیادتی کی جارہی ہے اور ان کو پانچ سال پورے ہونے کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا

    پنجاب سکولز سنیئر سٹاف اسویسی ایشن کے اس اجلاس میں عبدالعزیز گجر ،محمد افضل چدھڑ،محمد صدیق گل،اختر محمود چیمہ،عمران نیازی ،توقیر احمد ودیگر نے شرکت کی.جوائنٹ سیکرٹری محمد افضل چدھڑ نے تمام اساتذہ تنظیموں سے شرکت کی اپیل کی

  • ماضی میں اقتصادی ڈاکہ زنی نہ ہوتی تو قوم کو مشکل حالات سے نہ گزرنا پڑتا:عثمان بزدار

    ماضی میں اقتصادی ڈاکہ زنی نہ ہوتی تو قوم کو مشکل حالات سے نہ گزرنا پڑتا:عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں اقتصادی ڈاکہ زنی نہ ہوتی تو قوم کو مشکل حالات سے نہ گزرنا پڑتا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ دشواریوں کے باوجود تاجر برادری کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے اور ہر ممکن حد تک کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔بظاہر مشکل اقتصادی فیصلوں کا مقصد ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

    انہو ں نے کہا کہ پاکستان امن اور ترقی کی سمت بڑھ رہا ہے، معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے۔ شور مچا کر مالی کرپشن سے توجہ ہٹانے والے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ غربت اور محرومیاں مٹانا چاہتے ہیں، چاہے کچھ بھی کرنا پڑے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے حالیہ سلسلے کی وجہ سے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے بڑے شہروں میں نکاسی آب کیلئے سسٹم کو فعال رکھا جائے اور نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے اخراج کیلئے مشینری اور دیگر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ بارش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونی چاہیئے اور بڑے شہروں میں ٹریفک جام جیسی صورتحال روکنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور امدادی سرگرمیاں سرانجام دینے والے دیگر اداروں کے حکام ریلیف کے کام کی خود نگرانی کریں۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے امداد باہمی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امداد باہمی کا تصور سب سے پہلے 14 سو سال قبل دین اسلام نے مواخات مدینہ کے ذریعے پیش کیا، جہاں مہاجر اور انصار نے امداد باہمی کی ایسی مثال پیش کی جو آج بھی قابل تقلید ہے۔

    وزیر اعلیٰ‌نے عالمی یوم امداد باہمی کے موقع پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم کوآپریٹو اداروں کو تحریک امداد باہمی کی اصل روح کے مطابق چلائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کرسکیں اور میں سمجھتا ہوں کہ مواخات مدینہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کوآپریٹو اداروں کو امداد باہمی کے زریں اصولوں کے مطابق کام کر نا چاہیئے تاکہ دوسروں کی مدد کا یہ سلسلہ آگے چلتا رہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران میں آسان شرائط پر اربوں روپے کے زرعی قرضے تقسیم کر رہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پنجاب امداد باہمی کی تحریک کے ذریعے کاشتکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی زندگیوں میں معاشی آسانی پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے، جس کی مثال صوبہ پنجاب کے 13 بارانی اضلاع میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران کو بلاسود ٹریکٹرز کی فراہمی ہے۔ کوآپریٹوز کے تحت چلنے والے زرعی، ہاؤسنگ اور صنعتی شعبہ سے متعلقہ اداروں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں تاکہ ان کی کارکردگی کو موجودہ حالات کے مطابق ڈھالا جاسکے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت امداد باہمی کی تحریک کو ہر شعبہ ہائے زندگی کیلئے مفید بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔
    ٭٭٭٭٭

  • مجھے میرے حال پر چھوڑ دو،خاندان سے متعلق سوالات ان سے کریں مجھ سے نہیں ،شہباز شریف بول اٹھے

    مجھے میرے حال پر چھوڑ دو،خاندان سے متعلق سوالات ان سے کریں مجھ سے نہیں ،شہباز شریف بول اٹھے

    لاہور:اس دنیا میں‌ہی سب کو اپنی اپنی فکر لگ گئی ،ہر کوئی اپنے آپ کو بچانے پر نکل پڑا،میاں شہباز شریف نے نیب میں اپنے خاندان سے لاتعلقی کااظہار کردیا .یہ صورت حال اس وقت بڑی دلچسپ صورت‌حال اختیار کر گئی جب مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی نیب پیشی کے موقع پر اپنے ہی پیاروں کو بھول گئے

    کرپشن کیس پر نیب میں پیشی کے موقع پر میاں شہباز شریف سے کئ سوالات پوچھے جس کے جواب شہباز شریف نے کہا میں نے جو کیا اس سے متعلق سوالات پوچھیں۔اس پر نیب کا کہنا تھا کہ آپ نے جو پیسے منتقل کئے، اس سے متعلق پوچھا جا رہا ہے، شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے متعلق نہیں جانتا، جس کا کیس ہے، اسی سے پوچھا جائے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے آج نیب میں پیشی سے قبل عبوری ضمانت نہ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کی۔ اہ آج عبوری ضمانت کے بغیر ہی نیب کے سامنے پیش ہوئے۔

  • حاضر ہوں….نیب نے شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں طلب کرلیا

    حاضر ہوں….نیب نے شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں طلب کرلیا

    لاہور :شریف فیملی نیب کے ریڈار پر،نیب نے سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں طلب کر لیا ہے.نیب نے میاں شہباز شریف کو نوٹس بھیجا ہے کہ وہ 12 جولائی کو لاہور نیب آفس حاضر ہو کر اپنے اورپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیں،شہاز شریف پر اس کے علاوہ اور بھی کیسز ہیں ان میں‌صاف پانی پراجیکٹ ،رمضان شوگرملز سمیت کئی اور بھی کیسز کا سامنا ان دنوں میاں شہباز شریف کو کرنا پڑرہا ہے.

    یاد رہے کہ نیب میں میاں شہباز شریف کے خلاف اس حوالے سے یہ الزامات ہیں کہ لاہور ویسٹ میجنمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بد عنوانی ہوئی ہے. شریف فیملی نے اپنے خلاف نیب کی کاروائیوں کو ذاتی عناد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدمات ہمارے خلاف جھوٹے بنائے گئے ہیں. نیب نے کہا کہ وہ اپنی سچائی ثابت کریں اور نیب پر الزام تراشی سے بازرہیں