Baaghi TV

Category: لاہور

  • باغی پول، اکثریت نے ماروی میمن کے الزامات کو درست قرار دے دیا

    باغی پول کے اندر اپنی رائے پیش کرنے والوں کی اکثریت نے ماروی میمن کے اسحاق ڈار پر لگائے گئے الزامات کو درست قرار دے دیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریبا72 فیصد لوگوں نے الزامات کو درست تسلیم کیا جبکہ15 فیصد نے ان الزامات کو تسلیم نہیں کیا۔13فیصد افراد نے کسی قسم کی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

  • لاہور ائیر پورٹ پر پرندے آ گئے، جہاز کو لاہور کی بجائے سیالکوٹ پہنچا دیا گیا

    لاہور ائیر پورٹ پر پرندے آ گئے، جہاز کو لاہور کی بجائے سیالکوٹ پہنچا دیا گیا

    لاہور ایئر پورٹ پر بارش کے بعد رن رے پر پرندوں نے ڈیرہ ڈال لیا جس کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر اترنے والی فلائیٹ کا سیالکوٹ اتار دیا گیا

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایسا کیا ہوا کہ طیارے کو رن وے سے واپس بلانا پڑ گیا؟ بڑی خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید بارشوں کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر ایک طرف تو پانی کھڑا ہو گیا دوسری جانب رن وے پر پرندوں نے‌ڈیرہ ڈال لیا جس کی وجہ سے لاہور ایر پورٹ پرجہاز نہ اتر سکا، لاہور آنے والے جہاز پی کے 734 کو لاہور کی بجائے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اتار دیا گیا

    لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسافروں کو کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ جہاز 15 منٹ کے لئے اتارا لیکن ایک گھنٹہ سے زائد کا وقت ہو چکا جہاز سیالکوٹ ائیر پر ہی کھڑا ہے جس کی وجہ سے مسافروں نے شدید احتجاج کیا ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ رن وے کے قریب فضا میں پرندوں کی وجہ سے جہاز کو سیالکوٹ ائیر پورٹ پر اتارا گیا.

    لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ پی کے 734 نے صبح سات بجے اترنا تھا اب ائیر پورٹ حکام کے مطابق فلائٹ دن گیارہ بجے پہنچے گی.

  • ہنجروال :ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 10 سالہ مسکان ساہیوال سے  بازیاب

    ہنجروال :ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 10 سالہ مسکان ساہیوال سے بازیاب

    لاہور:لاہور کے علاقہ ہنجروال سے تقریباً 1 ماہ پہلے اغوا ہونیوالی بچی کو بازیاب کروا لیا گیا، اغواکرنےوالے ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ بچی کی والدہ نے پہلے تین ماہ کی عمر میں بچی ان کو دے دی اور جب وہ اسے ملوانے کیلئے لائے تو بچی کو واپس نہ جانے دیا، جس کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

    ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل ہنجروال سے 10 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو ساہیوال سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان بچی کے رشتہ دار تھے جنہوں نے بچی کو جائیداد کی خاطر اغوا کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ10سالہ مسکان کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • قصور:موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ماں بیٹی زخمی

    قصور:موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ماں بیٹی زخمی

    قصور : قصور میں بستی برات شاہ میں موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جبکہ ملبے تلے دب کر ماں اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے.

    ذرائع کےمطابق قصور میں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارش سے بستی برات شاہ میں مکان کی چھت گر گئی۔چھت گاڑے اور اینٹوں سے تیار کی گئی تھی جو بارش کے باعث گر گئی ۔ ملبے تلے دب کر ماں اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔

    اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور زخمی ہونے والی ماں اور بیٹی کو طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بالخصوص لاہور ڈویژن میں ہونےوالی بارش سے بڑے پیمانے پر نقصانات کی خبریں ہیں

  • بھٹہ مزدور کا بااثر لوگوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل،انصاف نہ ملنے پر ورثا کا احتجاج

    بھٹہ مزدور کا بااثر لوگوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل،انصاف نہ ملنے پر ورثا کا احتجاج

    راجن پور : نواحی علاقہ فاضل پور میں بھٹہ مزدور کی ہلاکت کے معاملےپر مشتعل ورثاء نے انڈس ہائی وے پر نعش رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئ

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ فاضل پور میں بھٹہ مزدور کی
    ہلاکت کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔ چار روز قبل بھٹہ مزدور کو بااثر افراد نے اغواء کرنے کے بعد مبینہ طور پر گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔ تاہم زخمی مزدور علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،

    مزدورکی ہلاکت کے بعد متوفی کے ورثاء مشتعل ہوگئے اور انہوں نے انڈس ہائی وے پر نعش رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

  • رواں‌ سال کا چاند گرہن شروع ہو گیا، لوگ توہم پرستانہ عقائد سے بچیں، علماء

    رواں‌ سال کا چاند گرہن شروع ہو گیا، لوگ توہم پرستانہ عقائد سے بچیں، علماء

    رواں سال کا دوسرا چاند گرہن شروع ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاند گرہن صبح 5 بج کر 17 منٹ تک رہے گا، رات 2 بج کر32 منٹ پرمکمل چاند گرہن ہوگا، چاندگرہن یورپ،ایشیا،آسٹریلیامیں بھی دیکھا جا سکے گا،

    واضح‌ رہے کہ چاند گرہن کے حوالہ سے طرح طرح کی باتیں کی جاتی ہیں‌ اور لوگ مختلف توہمات کا شکار رہتے ہیں‌ تاہم علماء کرام کا کہنا ہے کہ یہ سب فضول باتیں ہیں‌ اور ان کی سرے سے کوئی حقیقت نہیں ہے. یہ افواہیں بھی اڑائی جاتی ہیں کہ چاند گرہن حاملہ عورتوں‌ کیلئے سخت نقصان دہ ہوتا ہے یہ سب باتیں‌ توہم پرستی پر مبنی ہیں‌، دین اسلام ایسی توہم پرستانہ عقیدوں‌ سے بچنے کی ترغیب دیتا ہے. اسلام نے سورچ اور چاند گرہن کو اللہ رب العزت کی نشانیوں میں سے بیان کیا ہے.

  • آئندہ چوبیس گھنٹوں‌ میں‌ کن شہروں‌ میں بارش، آندھی اور تیز ہواؤں‌ کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    آئندہ چوبیس گھنٹوں‌ میں‌ کن شہروں‌ میں بارش، آندھی اور تیز ہواؤں‌ کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا میں تیزہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. مردان،بنوں،ہزارہ،ژوب میں بھی تیزہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد،لاہور،ساہیوال میں تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے. اسی طرح اسلام آباداورکشمیرمیں بھی تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے. واضح‌ رہے کہ پچھلے 17 گھنٹے لاہور اور گردونواح میں‌ شدید بارش سے مختلف علاقوں میں‌ زبردست نقصان ہوا ہے اور پانچ افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں.

  • شاہی قلعہ کا 180 سال پرانا تاریخی روشنائی گیٹ گر گیا، سبب کیا بنا؟ ڈائریکٹر والڈ سٹی نے بتا دیا

    شاہی قلعہ کا 180 سال پرانا تاریخی روشنائی گیٹ گر گیا، سبب کیا بنا؟ ڈائریکٹر والڈ سٹی نے بتا دیا

    لاہور میں شاہی قلعہ کا تاریخی روشنائی گیٹ گرگیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روشنائی گیٹ شاہی قلعہ لاہورکامرکزی دروازہ تصورکیا جاتا ہے، ڈآئریکٹر والڈ سٹی آصف ظہیر نے کہا ہے کہ روشنائی گیٹ 3 روزمیں دوبارہ مرمت کرکےلگا دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ 180 سال پرانا روشنائی گیٹ شدید بارش کی وجہ سے گرا ہے.

    واضح‌ رہے کہ لاہور اور گردونواح میں مسلسل 17 گھنٹے بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں‌ میں نقصانات کی اطلاع ہے. بارشوں‌ کے سبب ہونے والے حادثات سے پانچ افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں. کئی علاقوں‌ میں دوکانوں و مکانات کی چھتیں‌ گرنے سے بھی نقصان ہوا ہے. اسی طرح مختلف جگہوں‌ پر کرنٹ لگنے سے اموات ہوئی ہیں.

  • آڈیو ویڈیو فارنزک کیلئے کتنا وقت درکار اور یہ کہاں سے ہو سکتی ہے؟ ڈاکٹر شعیب سڈل نے بتا دیا

    آڈیو ویڈیو فارنزک کیلئے کتنا وقت درکار اور یہ کہاں سے ہو سکتی ہے؟ ڈاکٹر شعیب سڈل نے بتا دیا

    سابق سربراہ آئی بی ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ پنجاب کی فارنزک لیب آلات سے لیس ہےاس میں بھی آڈیوفارنزک ہوسکتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ویڈیو میں ہر کلر کی الگ ویو لینتھ ہوتی ہے ، آڈیو میں فریکوئنسی کا جائزہ لینا ہوتاہے، آواز کی بائیو میٹرک بھی کی جاتی ہے، مختلف آلات سے کٹ اینڈ پیسٹ ہواہے تو پتا چل سکتاہے،

    ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہاکہ آڈیو وڈیوفارنزک کیلیے چند گھنٹے بھی کافی ہیں، واضح‌ رہے کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فیصلہ سنانے والے جج ارشد ملک سے متعلق متنازعہ ویڈیو پیش کی تھی جس کے بعد سے اس کی فرانزک رپورٹ کروانے کی باتیں کی جارہی تھیں. اسی تناظر میں ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ ویڈیو فرانزک کیلئے چند گھنٹے ہی کافی ہیں اور یہ پنجاب کی فارنزک لیب سے بھی ہو سکتی ہے.

  • لاہور میں 17 گھنٹے بارش،ہر طرف پانی ہی پانی،سڑکوں میں سیلاب،1 بچی ہلاک ،

    لاہور میں 17 گھنٹے بارش،ہر طرف پانی ہی پانی،سڑکوں میں سیلاب،1 بچی ہلاک ،

    لاہور:بارشوں نے لاہور میں تباہی مچا دی، مسلسل 17 گھنٹے ہونے والی بارش کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ موسلا دھار بارش نے سڑکیں، گلیاں اور نشیبی علاقوں میں ہر طرف پانی ہی پانی کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے سمن آباد، گلبرگ، شاہدرہ اور شام نگر سمیت دیگر علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے اور گاڑیاں بند ہونے سے ٹریفک جام ہے۔شدید بارش کے باعث معمولات زندگی اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب شہر میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں بچی جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، بچی کی ہلاکت کا واقعہ بادامی باغ کے علاقے میں پیش آیا۔ لیسکو کے 250 سے زائد فیڈر متاثر ہوئے اور 160 فیڈرز سے شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ 35 فیڈر احتیاطی طور پر بند کیے گئے۔

    سب سے زیادہ 250 ملی میٹر بارش لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 213 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا یہ سلسلہ صبح تک جاری رہے گا، بدھ کو ہلکی پھلکی اور جمعرات کو پھر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔