Baaghi TV

Category: لاہور

  • جو خود محتاج ہو وہ کیا این آر او دے گا ،ہم آپکو مودی کا یار نہیں کہیں گے، مریم نواز

    جو خود محتاج ہو وہ کیا این آر او دے گا ،ہم آپکو مودی کا یار نہیں کہیں گے، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کومودی کا یارنہیں کہیں گے،ہم ہمسائیہ ممالک سےدوستی چاہتے ہیں. نواز شریف جیل سے باہر آ جائے تو تمھاری حکومت ایک دن نہیں چل سکتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کوایک سلام میری طرف سےاوردوسرا کوٹ لکھپت سے پیش کررہی ہوں،مریم نواز نے کہا کہ آپ کوپتا ہےجرات مندانہ فیصلہ کرنے والاکونسا لیڈرہے،ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنےوالے ذوالفقارعلی بھٹوکوپھانسی دی گئی اورجرات مندانہ فیصلہ کرنےوالا نوازشریف جیل میں ہے، مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،آپ چوردروازے سے حکومت میں آئے ہواس لیے آپ کا کوئی فون نہیں سنتا،آپ مہرےاورکٹھ پتلی ہو،کسی کےاشارے پرناچ رہوہو،اسلیے کوئی آپکی بات نہیں سنتا، انہون نے کہا کہ نالائق اعظم کی جعلی حکومت ہے،چھ ارب ڈالرکے لیےملک کوآئی ایم ایف کےسامنے گروی رکھ دیا گیا،کرکٹ کھیلتے کھیلتے سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنیوالوں کا یہی حال ہوتا ہے .مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ شکوہ کرتے ہیں کہ مودی آپ کا فون نہیں سنتا،کہا جارہا ہے کسی کواین آراونہیں دوں گا،اوبھائی آپ سے مانگا کس نے ہےاین آراو؟ جوخود کسی کا محتاج ہو وہ کسی کو کیا این آر او دے گا ،دھاندلی کے ذریعے آنیوالے ہمیشہ خوف میں رہتے ہیں

  • یوم تکبیر کی تقریب، مریم نواز کی موجودگی میں کارکنان کی لڑائی

    یوم تکبیر کی تقریب، مریم نواز کی موجودگی میں کارکنان کی لڑائی

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی کے نائب‌ صدر کے عہدے سے ہٹایا گیا توپارٹی کا نائب قائد بنا دیں گے. رانا ثناءاللہ کی تقریر کے دوران ن لیگی کارکن آپس میں لڑ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹاون لاہور میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والےالیکشن کمیشن میں گئے کہ مریم نوازکونائب صدارت سے ہٹایاجائے، ہم اعلان کرتے ہیں کہ مریم کونائب صدرکےعہدے سےہٹایا توہم انہیں پارٹی کا نائب قائد بنا دینگے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو صدارت سے ہٹایا گیا تو کارکنوں نے اپنا قائد بنا لیا. رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ حمزہ شہبازکوعہدے سے ہٹانے کیلیے نیب کے پیچھے چھپ رہے ہیں، نالائق وزیراعظم کی وجہ سےپاکستان نیچےجا رہا ہے .رانا ثناء اللہ کے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر تشدد کیا اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں.

  • چوڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ن لیگ نے کیا کیا؟

    چوڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ن لیگ نے کیا کیا؟

    مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی نے چوڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تبدیلی سرکارنے چوڑیوں کے ریٹ بھی بڑھا دیئے، لڑکیوں کیلئے چوڑیاں خریدنا کسی بڑے تحفے سے کم نہیں، مہنگائی نے بچیوں اورعورتوں سے یہ حق بھی چھین لیا،رکن اسمبلی کی جانب سے جمع کروائی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت چوڑیوں کی قیمتوں کوکنٹرول کرے۔

    واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر چوڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے. چوڑیوں کی قیمت میں گزشتہ سال کی نسبت فی درجن قیمتوں میں 30سے 50 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

  • نیب نے حمزہ شہباز کو ایک بار پھر طلب کر لیا

    نیب نے حمزہ شہباز کو ایک بار پھر طلب کر لیا

    نیب نے حمزہ شہباز کو کل بدھ کو صبح نو بجے طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں طلب کیا ہے.پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کس طرح منی لانڈرنگ کرتے رہے، نیب نے اس کے ثبوت حاصل کر لیے ہیں، حمزہ شہباز کو نا معلوم افراد کی جانب سے لاکھوں ڈالرز کی رقم بھیجی گئی۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، حمزہ شہباز نے عدالت پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بینچ تبدیل کیا جائے جس پر بینچ نے سماعت سے معذرت کر لی اور کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا. کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی. حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی .حمزہ شہباز نے کہا کہ 20سال بعد بیٹی ہوئی جو موت اور زندگی میں مبتلا تھی مجھے عدالت نے حکم دیا تو میں بیٹی کو چھوڑ کر واپس آیا ،حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب نے انٹرویو میں کہا اب بنچ تبدیل ہو گیا توضمانت نہیں ملے گی قوم دیکھ رہی ہے چیئرمین نیب اتنے طاقت ور ہیں مرضی کا بنچ بنائیں قوم پوچھے گی چیئرمین نیب حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرا سکتے ہیں،حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ریفرنس دائر اور فرد جرم عائد ہو چکی ہے،احتساب عدالت نےرمضان شوگر ملزکیس میں 2 گواہوں کے بیانات رکارڈ کر رکھے ہیں، جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ رمضان شوگر ملزکے قریب سیوریج نالا کب بنا؟یہ فیکٹری کہاں واقع ہے؟ جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ رمضان شوگرملزموضع دورٹہ تحصیل بھوانہ میں واقع ہے،اسی کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،یہ تمام حقائق شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست میں بتائے جا چکے ہیں، جسٹس علی باقر نجفی نے پھر پوچھا کہ رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون ہے؟ جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے بتایا کہ 2014سے 2016تک حمزہ شہباز رمضان شوگرملز کےچیف ایگزیکٹو رہے، جسٹس علی باقر نجفی نے نیب سے پوچھا کہ کیا نیب نے شہباز شریف کی ضمانت منظوری کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا؟ جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ جی، شہبازشریف کی سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکی ہےمگرابھی زیر التواہے.

  • رمضان شوگر مل کیس، حمزہ کا بینچ پرعدم اعتماد، عدالت کی سماعت سے معذرت

    رمضان شوگر مل کیس، حمزہ کا بینچ پرعدم اعتماد، عدالت کی سماعت سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ، رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، حمزہ شہباز نے عدالت پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بینچ تبدیل کیا جائے جس پر بینچ نے سماعت سے معذرت کر لی اور کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی .حمزہ شہباز نے کہا کہ 20سال بعد بیٹی ہوئی جو موت اور زندگی میں مبتلا تھی مجھے عدالت نے حکم دیا تو میں بیٹی کو چھوڑ کر واپس آیا ،حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب نے انٹرویو میں کہا اب بنچ تبدیل ہو گیا توضمانت نہیں ملے گی قوم دیکھ رہی ہے چیئرمین نیب اتنے طاقت ور ہیں مرضی کا بنچ بنائیں قوم پوچھے گی چیئرمین نیب حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرا سکتے ہیں،

    حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ریفرنس دائر اور فرد جرم عائد ہو چکی ہے،احتساب عدالت نےرمضان شوگر ملزکیس میں 2 گواہوں کے بیانات رکارڈ کر رکھے ہیں، جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ رمضان شوگر ملزکے قریب سیوریج نالا کب بنا؟یہ فیکٹری کہاں واقع ہے؟ جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ رمضان شوگرملزموضع دورٹہ تحصیل بھوانہ میں واقع ہے،اسی کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،یہ تمام حقائق شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست میں بتائے جا چکے ہیں، جسٹس علی باقر نجفی نے پھر پوچھا کہ رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون ہے؟ جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے بتایا کہ 2014سے 2016تک حمزہ شہباز رمضان شوگرملز کےچیف ایگزیکٹو رہے، جسٹس علی باقر نجفی نے نیب سے پوچھا کہ کیا نیب نے شہباز شریف کی ضمانت منظوری کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا؟ جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ جی، شہبازشریف کی سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکی ہےمگرابھی زیر التواہے.

  • رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    پبنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پرہائی کورٹ میں سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ریفرنس دائر اور فرد جرم عائد ہو چکی ہے،احتساب عدالت نےرمضان شوگر ملزکیس میں 2 گواہوں کے بیانات رکارڈ کر رکھے ہیں، جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ رمضان شوگر ملزکے قریب سیوریج نالا کب بنا؟یہ فیکٹری کہاں واقع ہے؟ جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ رمضان شوگرملزموضع دورٹہ تحصیل بھوانہ میں واقع ہے،اسی کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،یہ تمام حقائق شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست میں بتائے جا چکے ہیں، جسٹس علی باقر نجفی نے پھر پوچھا کہ رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون ہے؟ جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے بتایا کہ 2014سے 2016تک حمزہ شہباز رمضان شوگرملز کےچیف ایگزیکٹو رہے، جسٹس علی باقر نجفی نے نیب سے پوچھا کہ کیا نیب نے شہباز شریف کی ضمانت منظوری کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا؟ جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ جی، شہبازشریف کی سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکی ہےمگرابھی زیر التواہے.

  • چین کے نائب صدر تین روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

    چین کے نائب صدر تین روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

    چین کے نائب صدر وانگ چی شن پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد واپس چین روانہ ہو گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انہیں لاہور سے رخصت کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے نائب صدر پاکستان کےد ورے پر آئے ہوئے تھے انہوں نے پہلے وفاقی دارالحکومت اسلام‌آباد کا دورہ کیا وہاں حکام سے ملاقاتیں کیں بعد ازاں لاہور آئے،.آج وہ دورہ مکمل کر کے چین واپس روانہ ہو گئے ہیں. چین کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ لاہور میں ملنے والی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا،شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشکور ہوں .وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چینی نائب صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں آپ کی میزبانی کر کے دلی خوشی ہوئی ہے ، چین کے نائب صدر کا دورہ پاکستان پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان اور چین کی دوستی کا لازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں،دونوں بھائیوں کے درمیان پیار، محبت اور تعاون کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں، تیمور بھٹی، آشفہ ریاض، عنصر مجید خان نیازی، سمیع اللہ چوہدری، حافظ ممتاز احمد، ہاشم ڈوگر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری اطلاعات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    چین کے نائب صدر وام کی شن کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان دیا گیا . نشان پاکستان دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں‌ ہوئی جس میں حکومتی اراکین، غیر ملکی سفراء نے شرکت کی .صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے نائب صدر وام کی شن کو پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان پاکستان سے نوازا .

    واضح رہے کہ چین کے نائب صدر وام کی شن پاکستان پہنچے تو نورخان ائیر بیس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکا استقبال کیا اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار بھی موجود تھے۔ نورخان ائیر بیس پہنچنے پر چینی نائب صدر کو ننھے منے بچوں نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔دورے کے دوران چینی نائب صدر وام کی شن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے علاوہ مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے جبکہ وہ مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔چین کے نائب صدر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان درینہ اور وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوستانہ اور گہرے تعلقات کا مظہر ہے،چین کے نائب صدر کے اس دورے سے موجودہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر الجہتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی

  • شہباز شریف کب پاکستان واپس آئیں گے، وکیل نے عدالت میں بتا دیا

    شہباز شریف کب پاکستان واپس آئیں گے، وکیل نے عدالت میں بتا دیا

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبا زشریف 11 جون کو پاکستان واپس آئیں گے

    باغ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کے بارے سماعت ہوئی، نیب حکام کی جانب سے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کے خلاف جوا ب جمع کروایا گیا جس میں نیب نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کے تمام ٹیسٹ پاکستان میں ہو سکتے ہیں.عدالت نے شہباز شریف کے وکیل سے پوچھا کہ وہ کب پاکستان آرہے ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ شہباز شریف 11 جون کو پاکستان واپس آ رہے ہیں.

    شریف فیملی کےترجمان عطااللہ تارڑنے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف11جون کوپاکستان واپس آجائیں گے ،شہبازشریف کےکچھ ٹیسٹ آج ہوں گے،انہوں نےکہا کہ شہبازشریف کاایک ٹیسٹ7جون کوہوگا ،ڈاکٹرزنےشہبازشریف کوپاکستان آنےکی اجازت دیدی ہے،

  • چینی نائب صدر کی گورنر پنجاب سے ملاقات، سی پیک اوردیگر اہم امور پر گفتگو

    چینی نائب صدر کی گورنر پنجاب سے ملاقات، سی پیک اوردیگر اہم امور پر گفتگو

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چینی نائب صدر وانگ چی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں‌ سی پیک اور پاک چین تعلقات جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق گورنر ہاؤس میں‌ہونے والی ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی بھی موجو دتھے.
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سروس نے کہاکہ پاک چین دوستی چٹان سےزیادہ مضبوط ہے،چین نےہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے. ہمارے پاس ان تعلقات کوبہتر بنانےکاعظیم موقع موجودہے.

    یاد رہے کہ چینی نائب صدر پاکستان کے دورہ پر ہیں اور اس سے قبل چینی نائب صدر نے وزیر اعلیٰ‌پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی.

  • آمنہ عمران خان تبدیل، عثمان معظم کو ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا

    آمنہ عمران خان تبدیل، عثمان معظم کو ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا

    گریڈ 20 ڈی ایم جی گروپ کی ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کو تبدیل کر کے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا عثمان معظم کو ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے. عثمان معظم سروس گریڈ 19 کے آفیسر ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرکی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو سمری بھجوائی گئی جس کی انہوں نے منظوری دے دی. اس کے بعد تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گيا ہے۔ باغی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چئیرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے کے درمیان کافی عرصہ سے سرد جنگ چل رہی تھی جس کا آج ڈراپ سین ہو گیا ہے آمنہ عمران کو فوری طور پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔