Baaghi TV

Category: لاہور

  • ٹرین حادثہ، شیخ رشید کے استعفیٰ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید کے استعفیٰ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے استعفیٰ کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    شیخ رشید کو ریلوے کی بجائے وزارت گالم گلوچ دی جائے، طلال چودھری کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے جس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے.

    ٹرین حادثے پر وزیراعظم شیخ رشید سے کب استعفیٰ مانگیں گے، بلاول

    پنجاب اسمبلی میں ن لیگی رکن اسمبلی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چھ ماہ سے ٹرین حادثات ہو رہے ہیں، بے شمار قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، وزیر ریلوے میڈیا پر دوسروں پر تنقید کرتے ہوئے نطر آتے ہیں لیکن اپنے محکمے پر کوئی توجہ نہیں، وزیر صرف یہ کہہ کر جان چھڑا لیتے ہیں کہ حادثہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے.

    ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان حادثے کی بھر پور مذمت کرتا ہے، قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی وزیر ریلوے استعفیٰ دیں ،آئندہ حادثات سے بچنے کے لئے کاروائی کی جائے،

    رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

    پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

  • خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع، دیگر ملزمان اشتہاری قرار

    خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع، دیگر ملزمان اشتہاری قرار

    خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی دوسری جانب پیرا گون کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے.

    خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد

    خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ برادران کا ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں احتساب عدالت پیش کیا گیا ، احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،عدالت نے مفرور ملزمان عمر ضیا، ندیم اور فرحان کو اشتہاری قرا ردینے کی کارروائی کاحکم دیااور خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع کردی

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پیشی کے بعد نیب عدالت سے روانہ ہو گئے.

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • روٹی کی قیمت میں کتنا ہو رہا ہے اضافہ، عوام جان کر سر پکڑ لے

    روٹی کی قیمت میں کتنا ہو رہا ہے اضافہ، عوام جان کر سر پکڑ لے

    گیس،بجلی ،آٹا،چینی، گھی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب روٹی کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ ہونے جا رہا ہے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 6 سے بڑھا 15 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ضلعی انتظامیہ نے تین روز کا وقت مانگا ہے .

    ریلوے کرایوں، سی این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد بجلی بھی مہنگی

    آفتاب گل کا کہنا تھا کہ پیر سے ہر صورت نئی قیمت کا اطلاق کردیا جائے گا، جی ایس ٹی کے نفاذ سے آٹا منہگا ہوا ہے،آفتاب گل کا مزید کہنا تھا کہ میں قیمت بڑھانے سے روکا گیا تو تندور بند کر کے سڑکوں پرآئیں گے.

    سی این جی کی قیمت میں اضافہ، ٹرانسپورٹر کا گاڑیاں کھڑی کرنے کا اعلان

    سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی، سیمنٹ و شوگر ڈیلر نے کام کیا بند

    آفتاب گل کا کہنا ہے کہ نان کی قیمت 12 سے 20روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے .صوبائی دارالحکومت لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی نان کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا ،عوام نے روٹی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے

    دوسری جانب خیبر پختونخواہ میں بھی میںنانبائیوں نے انجمن پختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال کر دی، آج سے شروع ہونیوالی ہڑتال کے سبب پشاور میں روٹی ناپید ہو گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

     

    واضح رہے کہ اس سے قبل ریل کے کرایوں میں اضافہ ہو چکا ہے، سی این جی مہنگی ہو چکی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے، کراچی میں ٹرانسپورٹر نے کرائے بڑھا دئیے. ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کے لئے تیاری شروع کر دی ہے، سندھ اور بلوچستان میں سی این جی 20 روپے اضافے سے 124 روپے کلو، کے پی کے میں سی این جی 22 روپے اضافے سے 139 روپے کلو اور پنجاب میں 4 روپے اضافے سے 90 روپے لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔

  • نواز شریف سے ملاقات کا دن، کون کون کرے گا ملاقات؟ اہم خبر

    نواز شریف سے ملاقات کا دن، کون کون کرے گا ملاقات؟ اہم خبر

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

    نوازشریف کیلئے جاتی امرا سے مضرصحت کھانا آ رہا تھا،شہباز گل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں ملاقات کا آج دن ہے، نواز شریف سے ہر جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اجازت ہوتی ہے، آج نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نواز شریف سے ملاقات کریں گے.

    نواز شریف کا پرہیزی کھانا بند، جیل کا کھانا کھا رہے ہیں یا نہیں، حکام نے بتا دیا

    واضح رہےنواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    جیل حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے آج بھی اہلخانہ کے‌صرف پانچ افراد ملاقات کر سکتے ہیں، ملاقات کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر2بجے تک ہوگا، جیل حکام کے مطابق نوازشریف سے کسی لیگی رہنما کوملاقات کی اجازت نہیں ہوگی.

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

     

    چند روز قبل پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں گھر سے کھانا منگوانے پر پابندی عائد کر دی ہے،اس سلسلے میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت سے سزایافتہ قیدی ہیں، جیل مینول کے مطابق ان کے ساتھ سلوک ہوگا. مریم نواز نے بھی کھانے پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا ہے اور بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے.

  • چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے نام پر نواز اور شہباز میں اختلاف، اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے نام پر نواز اور شہباز میں اختلاف، اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کو لے کر مسلم لیگ ن میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آ گئے، نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائی ایک بار پھر آمنے سامنے، نواز شریف نے مریم نواز کے نام کی تائید کی ، شہباز شریف دوسرا نام دینے پر بضد، مریم نواز کو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے بلاول زرداری سے رابطہ کرنا پڑا

    عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

    ان پیج کے ذریعہ جاسوسی ،سرکاری دفاتر میں ان پیج پر پابندی

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آ گئے ہیں، چیئرمین سینیٹ کے نام پر نواز شریف اور شہباز شریف ایک نام پر متفق نہ ہو سکے، ذرائع کے مطابق شہباز شریف راجہ ظفر الحق کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار لانا چاہتے ہیں جبکہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ پرویز رشید چیئرمین سینیٹ کے امیدوار بنیں، نواز شریف نے بھی مریم نواز کے نام کی تائید کی ہے.

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد جمع

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کب آئے گی،رہبر کمیٹی نے کر لیا فیصلہ

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویز رشید کو چیرمین سینیٹ کا امیدوار لانے کے لئے مریم نواز نے پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے بلاول سے گزشتہ روز رابطہ کیا تھا بلاول نے مریم کو پرویز رشیدکی حمایت کے لئے وقت مانگ لیا، مریم نواز نے بلاول کو یقین دہانی کروائی کہ اگر وہ پرویز رشید کی حمایت کریں گے تو اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی سے ہو گا.

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

    دوسری جانب اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا نام متوقع ہے. رہبر کمیٹی کے اجلاس میں راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، مصدق ملک اور میر حاصل بزنجو کے نام پر غور کیا جائے گا.

     

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تھا اور رہبر کمیٹی نے اس فیصلے کی توثیق کی تھی .اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بھی جماعت اسلامی نے شرکت نہیں کی تھی .

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے پاس مطلوبہ اکثریت سے زائد کی تعداد موجود ہے، 104 رکنی ایوان میں سینیٹرز کی موجودہ تعداد 103 میں سے چیئرمین کی نشست کے لئے 53 ارکان کی حمایت درکارہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد 28، پیپلز پارٹی کے 20، نیشنل پارٹی کے 5، جمعیت علماء اسلام ف کے 4، پختونخوا میپ کے 2 اور اے این پی کا ایک رکن شامل ہے۔ ایوان بالا کے قواعد کے مطابق موجودہ چیئرمین (صادق سنجرانی ) کو ہٹانے کے لئے ایک چوتھائی ارکان کے دستخطوں کے ساتھ قرارداد لانے کے لئے تحریک جمع کرائی جائیگی۔ تحریک پر ووٹنگ کے لئے سات روز بعد اجلاس بلایا جائے گا جس میں قرارداد پر ووٹنگ کرائی جائے گی، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں موجودہ چیئرمین عہدہ چھوڑ دیں گے اور اس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کرے گا۔

  • حکومت مجھے ہرصورت گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے: مریم نواز

    حکومت مجھے ہرصورت گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے: مریم نواز

    لاہور: کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومت مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے۔مریم نواز نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘جسے مجرم کہتے ہواسے مجرم ثابت کرنے کیلئے گھناؤنے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا.

    مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ البتہ تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو، اس مقدمے کا فیصلہ جج کوبلیک میل کرکے نہیں کیا گیا، کہا اس مقدمے کا فیصلہ تمہارے خلاف ناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پرکیا گیا۔

    مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں نیب کی جانب سے سمن پر کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف ان کے پاس کچھ نہیں ہے، اس لیے بیچاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائیکورٹ معطل کرچکی دوبارہ کھولنا پڑا۔اس سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ یہ مجھے نہیں چھوڑیں گے

    مریم نواز نے اپنے خلاف نیب کے نوٹس سے متعلق کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی اور مضحکہ خیز ہے، اس لیے میں پیش نہ ہو کر ایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سلیکٹیڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع نہیں گنوانا چاہتی۔

    مریم نوازنے اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جسے مجرم کہتے ہو، اسے مجرم ثابت کرنے کے لیے گھناؤنے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا۔ تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو، اس مقدمے کا فیصلہ جج کو بلیک میل کرکے نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو طلب کررکھا ہے۔ دوسری طرف نیب حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز جھوٹی بیان بازی سے عوامی ہمدردیاں لینے کی کوشش کررہی ہیں ،مریم کو چاہیے کہ وہ عدالت میں آکر ثبوت دیں

  • لاہور:پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

    لاہور:پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

    لاہور:حکومت پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے پنجاب پولیس کے 10 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ایس پی سی آئی اے لاہور عثمان اعجاز باجوہ کو ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا گیا، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب جہانزیب نذیر کو ڈی پی او اوکاڑہ کا عہدہ مل گیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ثاقب سلطان محمود کوڈی پی او وہاڑی کا عہدہ مل گیا۔ ڈی پی او وہاڑی مجیب الرحمن بگوی کو سنٹرل پولیس آفس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کو سنٹرل پولیس آفس تعینات کیا گیا، ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد کو ڈی پی او ننکانہ کی ذمہ داری مل گئی۔ ڈی پی او ننکانہ محمد نوید کو سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا۔

    ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد سید حسین حیدر ڈی پی او چنیوٹ تعینات کر دیئے گئے۔ ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران ڈی پی او بہاولنگر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے ہوتے رہے ہیں لیکن اتنے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے جس طرح ہوئے ہیں اس سے حکومت کی طرف سے امن وامان کی صورت حال کو بہتر کرنے میں کوششوں سے حکومت کی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے کہ وہ کس قدر صوبے میں امن وامان کے حوالے سے متحرک ہے

  • جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں مریم نواز کی طلبی کے سمن، آج ہو گی تعمیل

    جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں مریم نواز کی طلبی کے سمن، آج ہو گی تعمیل

    احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں طلبی کے سمن نیب لاہور کو بھجوا دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے مریم نواز کے سمن نیب لاہور کو بھجوا دئیے، نیب لاہور مریم کے سمن کی تعمیل کرائے گا، مریم نواز کے سمن کی آج ہی تعمیل کئے جانے کاامکان ہے،احتساب عدالت نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں مریم نواز کو19 جولائی کو طلب کررکھا ہے ،سمن میں کہا گیا ہے کہ آپ کو نوٹس سے عدالتی احکامات سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے،19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔

    5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 برس قید بامشقت، مریم نواز کو 7 برس قید جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    احتساب عدالت کی جانب سے طلبی کی خبروں کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھےاس NAB میں پیش ہونا چاہیئے جو آڈیو/ویڈیو کے زریعے یرغمال ہو؟

  • پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا حکم

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ سے جواب طلب کیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیموں کے حوالہ سے کی جانے والی کاروائیوں کے بارے میں آگاہ کریں، محکمہ داخلہ کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں.

    کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

    محکمہ داخلہ کو مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کی کڑی نگرانی کی جائے.

    کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

    کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے ادارے پنجاب حکومت چلائے گی، تعلیم اور صحت کے ادارے تحویل میں لے لئے ہیں. صمصام بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے چند ہفتوں میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے. کالعدم تنظیموں کے چندہ اکٹھا کرنے والےافراد کوسی ٹی ڈی نےحراست میں لیاہے، 581 اثاثہ جات قبضے میں لے کر متعلقہ سرکاری محکموں کے حوالے کر دیے،انہوں نے کہا کہ پنجاب نے دیگر صوبو ں کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی .

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

  • جج صاحب تنگ آ گیا یوں، حمزہ شہباز نے عدالت میں ظاہر کی بے بسی

    جج صاحب تنگ آ گیا یوں، حمزہ شہباز نے عدالت میں ظاہر کی بے بسی

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے عدالت میں کہا کہ جج صاحب تنگ آ گیا ہوں نیب کے سوالوں سے ،90 دن کا ریمانڈ دے دیں

     

    حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو نیب نے احتساب عدالت میں ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، نیب نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو حمزہ شہباز نے عدالت میں کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ نیب کیا چا ہ رہی ہے، اگر مجھ پر کرپشن ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ بے شک سیاست چھوڑ دیں عدالت کو اس سے کوئی غرض نہیں، عدالت میں کیس پر بات کریں.

    نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

    رانا کی گرفتاری قوم کے ساتھ مذاق، دعا ہی کر سکتا ہوں، حمزہ شہباز

    حمزہ شہباز نے عدالت میں مزید کہا کہ جج صاحب اب تنگ آ گیا ہوں نیب کے بے تکے سوالوں سے،اللہ کےسوا کسی سےنہیں ڈرتا،آپ3ماہ کا اکٹھا ریمانڈ دے دیں تا کہ معاملہ ختم ہو.

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    عدالت نے حمزہ شہباز کا مزید 14 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ حمزہ شہباز کو دوبارہ 24 جولائی کو عدالت مین پیش کیا جائے