Baaghi TV

Category: لاہور

  • چونیاں، زمیندار کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ روپے اور زیورات لوٹ‌ لئے

    چونیاں، زمیندار کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ روپے اور زیورات لوٹ‌ لئے

    صوبائی دارالحکومت پنجاب میں چونیاں کے علاقے شمس پورہ میں زمیندار کےگھردرجن سے زائد ڈاکوؤں کی طرف سے ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکو گھر میں‌ گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر20 لاکھ روپے نقدی،3 تولےطلائی زیورات لوٹ کرفرار ہو گئے. ڈاکوؤں کی جانب سے مزاحمت کرنے پراہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے.

    مقامی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے.

  • عثمان بزدار ڈی سی ڈی جی خاں کی عیادت کے لیے میوہسپتال پہنچ گئے

    عثمان بزدار ڈی سی ڈی جی خاں کی عیادت کے لیے میوہسپتال پہنچ گئے

    لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج میو ہسپتال سرجیکل ٹاورمیں زخمی ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ نے معالجین سے ڈپٹی کمشنر طاہرفاروق کے علاج کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق ان دنوں بیمار ہیں اور لاہور کے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہیں. ڈی سی ڈی جی خان طاہر فاروق جنوبی پنجاب کے اس دور دارز ضلع میں عوام الناس کی خدمت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے بڑے معروف جانے جاتے ہیں.وزیراعلیٰ نے اس موقع پرسرجیکل وارڈکے دیگر مریضوں کی مزاج پرسی بھی کی۔

  • جج ارشد ملک کو نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنانے پر مجبور کیا گیا، مریم نواز کا الزام

    جج ارشد ملک کو نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنانے پر مجبور کیا گیا، مریم نواز کا الزام

    پاکستان میں سیاسی صورت حال ایک وقت پھر بڑی دلچسپ صورت حال اختیار کرچکی ہے .نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے براہ راست مقتدر اداروں اور عمران خان کو حسب روایت اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے .پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کے کیس میں جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ ویڈیو سامنے لے آئیں۔
    مریم نواز نے کہا کہ میڈیا پر نواز شریف پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے شرمناک الزامات لگے لیکن یہ الزامات عدالت میں ثابت نہیں ہوئے مگر پھر بھی انہیں سزا دی گئی۔مریم نے کہا کہ جب ان کی تین نسلوں کے احتساب کے بعد بھی ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تو مفروضوں کی بنیاد پر فیصلے سنا دیے گئے۔یہ فیصلے کروائے گئے

    مریم نواز نے کہا کہ ہم نے 50 سال پرانا ریکارڈ بھی عدالت کو فراہم کیا لیکن ہمارے کسی ثبوت کو تسلیم نہیں کیا گیا جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ مقدمات شروع ہونے سے قبل ہی فیصلے کر لیے گئے تھے۔لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے بار بار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ہر مرتبہ ایک نئی سزا دے دی گئی تاہم آخر میں نواز شریف نے فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا جس کا صلہ یہ ملا کہ انہیں غیبی مدد حاصل ہوئی۔ساتھ ہی مریم نے عوام کو اکساتے ہوئے باہر نکالنے کی کوشش کی

    انہوں نے کہا کہ ‘نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے’۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جو ثبوت میں ملے ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ نواز شریف کی سزا بدنیتی پر ہوئی ہے۔مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران ایک ویڈیو بھی چلائی جو خفیہ کیمرے سے بنائی گئی تھی، جس میں ارشد ملک ناصر بٹ نامی شخص سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں وہ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔

    مریم نواز نے الزام لگایا کہ جج نے ناصر بٹ کو فیصلہ سنانے کے بعد کہا تھا کہ ‘نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،جج نے مزید کہا کہ نواز شریف تک یہ بات پہنچائی جائے کہ ان کےساتھ زیادتی ہوئی ہے۔انہوں نے ویڈیو سے متعلق مزید بتایا کہ جج ارشد ملک ناصر بٹ کے سامنے اعتراف کر رہے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔

    مریم نواز نےکہ ایک جگہ پر جج فرمارہے ہیں کہ جے آئی ٹی نے بیرون ملک جائیداد کی جانچ ہی نہیں کی۔ویڈیو میں جج نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلوں میں دوہرا معیار اپنایا گیا۔مریم نواز نے الزام لگایا کہ میں نے کہا تھا کہ میں نواز شریف کو مرسی نہیں بننے دوں گی اور اس کے لیے آخری حد تک جاؤں گی اور یہ ویڈیو آخری حد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف نواز شریف نہیں بلکہ پاکستان کے ان تمام وزرائے اعظم کا مقدمہ لڑ رہی ہوں۔

    وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کوئی عزت نہیں ہے مودی ان کی فون کال بھی نہیں سن رہا جبکہ نواز شریف کے گھر پر یہی مودی آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سلیکٹ ہوکر آئے تھے اور جو ملک کا حال اس نے کیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد سمیت تمام اراکین نے پاکستان کی خدمت کی اور اس کی ترقی کی شرح 5.9 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے کام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی محنت سے اپنے آپ کو خادم اعلیٰ ثابت کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سلیکٹڈ ہیں تب ہی انہیں سلیکٹڈ کہا جاتا ہے، انہوں نے ملکی معیشت کا صرف 10 ماہ میں وہ حال کر دیا جو سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے پورے اقتدار کے دوران نہیں کیا۔مریم نواز نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں یہ بار سامنے آئی کہ اس میں ملک کس طرح وزیراعظم کے ساتھ ملک میں کیا ہوتا رہا ہے۔

    مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کیا کہ وہ ‘بیساکھیوں’ کا سہارا چھوڑ کر ان کے سامنے میدان میں اتریں گے تو انہیں ان کی اوقات پتہ لگ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سازش کرتے ہوئے یہاں تک پہنچے اسی وجہ سے انہیں یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ معیشت کیا ہے ، سیکیورٹی کس پرندے کا نام ہے اور پاکستان کو کیسے چلایا جاتا ہے۔

    اپنی پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ویڈیو کے بعد اب سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کیسز کو ختم کردیا جائے کیونکہ انہیں جیل میں رکھنے کا جواز پیدا نہیں ہوتا۔مریم نے بار بار قومی مقتدر اداروں پر سنگین الزام لگائے اور دھمکیاں بھی دیں.

  • یقین ہے عدالت اور دیگر ادارے نواز شریف کو انصاف ضرور دلوائیں‌ گے، شہباز شریف

    یقین ہے عدالت اور دیگر ادارے نواز شریف کو انصاف ضرور دلوائیں‌ گے، شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں‌ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بے شمارخدمت کرنے کے ریکارڈز ہیں، ملک کےتین دفعہ بننےوالےوزیراعظم نوازشریف پابندسلاسل ہیں، نوازشریف صحیح معنوں میں سی پیک کےموجدہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی بےگناہی کےناقابل تردیدشواہدسامنےآئےہیں، آج نوازشریف سےمتعلق پریس کانفرنس کررہےہیں، یقین ہےکہ عدالت عظمیٰ اوردیگرادارےنوازشریف کوانصاف ضروردلوائیں گے،

    شہباز شریف نے کہاکہ نوازشریف نےقوم کیساتھ ملکرپاکستان کوایٹمی قوت بنایا، تمام پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کاشکرگزارہوں،

  • رانا ثناء‌اللہ کے چار قریبی ساتھی بھی گرفتار، ایس ایس پی فیصل آباد کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    رانا ثناء‌اللہ کے چار قریبی ساتھی بھی گرفتار، ایس ایس پی فیصل آباد کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ کے چار قریبی ساتھیوں کو بھی گرفتارکرلیا ہے جن میں ڈی ایس پی ملک خالد بھی شامل ہے۔ ادھر رانا ثناء‌اللہ کے داماد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس رانا ثناء اللہ کے حمایت یافتہ لوگوں‌ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھروں‌ پر چھاپے مار رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس لاہور نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کے خلاف منشیات کیس میں چار اہم گرفتاریاں کی ہیں، گرفتار افراد میں فیصل آباد کے ڈی ایس پی ملک خالد سمیت سابق وائس چیئرمین ساجد، کارکن اعظم گیلانی اور کاشف شامل ہیں. اسی طرح بتایا گیا ہے کہ سابق ایس ایس پی فیصل آباد رائے ضمیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    اے ایف ایف ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ ایس ایس پی فیصل آباد رائے ضمیر کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کی کارروائی رانا ثناءاللہ کی جانب سے دوران تفتیش کئے جانے والے انکشافات پر عمل میں لائی گئی ہے، توقع کی جارہی ہے کہ اگلی پیشی پر اے این ایف حکام تمام ریکارڈ بھی عدالت پیش کریں گے، اسی طرح کہا گیا ہے کہ فورس کمانڈر پنجاب اے این ایف بریگیڈئیر خالد محمود گورایہ ڈی جی اے این ایف کو اب تک کی تفتیش کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ اے این ایف نے پنجاب پولیس کے ملوث افسران کی گرفتاری کے لیے آئی جی پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔

    واضح‌ رہے کہ رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • فردوس عاشق اعوان سے فلم پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

    فردوس عاشق اعوان سے فلم پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے فلم پروڈیوسرز ، ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کرنے والے وفد نے معاون خصوصی کو فلمی صنعت کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے آگاہ کیا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فلمیں کسی بھی معاشرے کی ثقافت، اقدار اور تشخص کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہوتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت فلمی صنعت کی بحالی اور ترقی اولین ترجیح ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ فلم انڈسٹری کو درپیش مسائلِ کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آرٹسٹ ہمارا قیمتی قومی اثاثہ ہیں، ان کی فلاح و بہبود ہمارا فرض ہے۔۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جلد پروڈیوسرزفر اور ڈائریکٹرز کے ساتھ ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

  • وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے وزیراعظم اور چیرمین کر کٹ بورڈ کی جانب سے خط کا جواب نہ ملنے پر سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروا دی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین کرکٹ بورڈ کو خط لکھا تھا لیکن کسی نے بھی جواب نہیں دیا.

    جاوید بدر کی جانب سے سٹیزن پورٹل کو درج شکایت میں کرکٹ بورڈ میں کرپشن کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ شکایت میں لکھے گئے خطوط کا فوری جواب مانگا گیا ہے شکایت کا اصل مقصد کرکٹ ٹیم اور بورڈ میں ہونے والی نااہلیوں کی توجہ وزیراعظم کو دلوانا ہے .

    اپنے ٹیکس کے پیسوں سے وزیروں کو نہیں پال سکتا،جاوید بدر نے حکومت کے خلاف دبنگ اعلان کر دیا

     

    .جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل پر لکھا کہ نئے پاکستان میں ایک عام شہری بھی وزیراعظم کے خلاف شکایت درج کرواسکتا ہے .

    جاوید بدر نے شکایت میں مزید کہا کہ چئیرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اس وقت فرعون بنے ہوۓ ہیں ،احسان مانی نجم سیٹھی کی کرپشن پر پردہ ڈال رہے ہیں ،ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر جوڈیشل تحقیقات ہونا بہت ضروری ہیں ،

    جاوید بدر نے مزید لکھا کہ پاکستان میں محنتی لوگوں کا قحط پڑ چُکا جو ایم ڈی کو انگلیڈ سے لانا پڑا ،میڈیا مینیجر کو لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ پر دوبئی سے بُلوایا گیا پیٹرن چیف کرکٹ بورڈ عمران خان کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے .

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان پانچ میچ جیتا، تین ہارا اور ایک بارش کی وجہ سے نہیں کھیل سکے، پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی.

  • بزنس کو نقصان پہنچانے والا اقدام نہیں کیاجائے گا: شبر زیدی

    بزنس کو نقصان پہنچانے والا اقدام نہیں کیاجائے گا: شبر زیدی

    ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ بزنس کو نقصان پہنچانے والا اقدام نہیں کیاجائے گا ،سیلزٹیکس کو آٹومیڈ کر دیا اب کوئی انسپکٹرآپ کوتنگ نہیں کرےگا،ابھی تک کسی کااکاؤنٹ منجمند نہیں کیا.ڈسٹری بیوٹر ٹیکس نیٹ میں نہیں ،اسے ٹیکس نیٹ میں آنا چاہیے.

    اسمگلنگ آئٹم بیچنے سے روزہ نہیں ہوگا، شبر زیدی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شبر زیدی نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کابنیادی مقصدپاکستانی انڈسٹری کوبحال کرناہے ،وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ گھی کی قیمت نہیں بڑھنی چاہیے،ڈیوٹی کو ایڈجسٹ کرنا ہے تو ہم کریں گے

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ

    شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ درمیانے درجے کے ریٹیلر سے بجلی کے بل کے حساب سے جانچ ہوگی ،بنیادی مقصد صنعت اور تجارت بڑھانا ہے اختیارات کے غلط استعمال کا سدباب کریں گے ،سرٹیفکیٹ کے حصول میں انسانی عمل دخل کریں گے ،انہوں نے کہا کہ اجناس کی مد میں مسائل میں کوتاہی پر بات چیت کیلیے تیار ہیں بزنس کو نقصان پہنچانے والا کوئی اقدام نہیں کیاجائے گا،گرین چینل کو 40سے بڑھا کر 60فیصد کریں گے

    چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ چینی پر ڈیلرز کا ٹیکس کم کیا ہے زیادہ نہیں ،کسٹمزسےمتعلق لوگوں کومختلف شکایات ہیں،کاروباری لوگوں کےٹیکس مسائل پرتوجہ دیں گے

  • قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی پابندی کن مدارس پر ہو گی؟ اہم خبر

    قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی پابندی کن مدارس پر ہو گی؟ اہم خبر

    قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پر پابندی ،دینی مدارس کا وفد وزیر قانون کو ملنے پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے اتحادتنظیمات مدارس کے وفد نے ملاقات کی، وفدنےمدارس کی رجسٹریشن اورقربانی کی کھالوں کے این اوسی سے متعلق مسائل سےآگاہ کیا ،

    مدارس کے وفد نے‌صوبائی وزیر سے کہا کہ پابندیوں کااطلاق وفاق المدارس سےمنسلک مدرسوں پرنہیں ہوناچاہیے،دہشت گردی کے خاتمےکیلئے وفاق المدارس، منسلکہ مدارس حکومت کےساتھ کھڑے ہیں

    صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ قربانی کی کھالوں کےاین اوسی کےاجرا،تجدیدکےعمل پراقدامات کرینگے، قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندیوں کامقصددہشت گردتنظیموں کی حوصلہ شکنی ہے،پابندی سے محب وطن، مثبت سوچ کے حامل علماءکرام،مدارس متاثر نہیں ہونے چاہئیں.

  • قومی اسمبلی میں بھی بنے گا فارورڈ بلاک، شیخ رشید نے کر دیا اعلان

    قومی اسمبلی میں بھی بنے گا فارورڈ بلاک، شیخ رشید نے کر دیا اعلان

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ میں 37 اراکین پنجاب اسمبلی کا بلاک بن جائے گا، قومی اسمبلی میں ابھی بلاک بنانے کے لئے تعداد نہیں ملی،

    شیخ رشید کے لئے مشکل، ریلوے ملازمین کا 15 جولائی کو ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس رکن پر جرم آ جائے اس کو شرم کے مارے خود اسمبلی نہیں‌آنا چاہے، ایک طرف حمزہ اور ایک طرف مریم ہے، شہباز شریف دونوں کے درمیان پھنسا ہوا ہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیلوں میں جتنی سہولتیں ہیں وہ کسی ملک میں نہیں، میں نے 3 سال جیل میں گزارے، ماں کے جنازے کو سلام کیا،

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

    امیر قطر نے ڈیل کی یا نہیں، شیخ رشید نے بتا دیا

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کو مریم نواز ہی سیاسی طور پر ختم کروائیں گی ،چیئرمین سینیٹ رہیں نہ رہیں کیا فرق پڑتا ہے، عمران خان کسی کیس یا بزنس میں ملوث نہیں، سیاستدانوں کی بیماریاں ایسی ہیں جو جیلوں میں جا کر لگ جاتی ہیں

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ایک سے 16گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا کہا ہے ،بزنس ایکسپریس کا کیس نیب کو دے رہے ہیں ،رائل پام کلب کا کیس خود لڑا،انہوں نے کہا کہ 35لاکھ لٹرتیل کی بچت کی ،وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی ہم سے بہتر ہے