Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیر اعلیٰ پنجاب اچانک کہاں پہنچ گئے، بڑی خبر

    وزیر اعلیٰ پنجاب اچانک کہاں پہنچ گئے، بڑی خبر

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت ہو گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں، اجلاس میں شرکت کے لئے اراکین پنجاب اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کریں گے۔

  • چوددھری برادران، انکوائری بند کرنے کی درخواست پر کیا ہوا؟ بڑی خبر آ گئی

    چوددھری برادران، انکوائری بند کرنے کی درخواست پر کیا ہوا؟ بڑی خبر آ گئی

    احتساب عدالت میں مسلم لیگ ق کے رہنماوں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف انکوائری بندکرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت اور چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف پلاٹ لینے کے الزام میں تفتیش ہو رہی تھی جو انہوں نے مبینہ طور پر ایل ڈی اے سکیم میں لئے تھے۔ نیب نے احتساب عدالت کو انکوائری بند کرنے کی درخواست کی تھی جس میں کہا گیا تھاکہ ان کے خلاف ثبوت نہیں ملے،۔ عدالت نے کیس کی سماعت کےد وران فیصلہ محفوظ کر لیا۔