Baaghi TV

Category: لاہور

  • ایف بی آر کا نوٹیفکیشن، کون سے موبائل فون پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

    ایف بی آر کا نوٹیفکیشن، کون سے موبائل فون پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

    ایف بی آرنے یکم جولائی سے569اشیاء کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی ہے. اس حوالہ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مختلف اشیاء کی درآمدپرریگولیٹری ڈیوٹی5سے90فیصدتک بڑھائی گئی ہے. 30 ڈالرمالیت والےموبائل فون پر165روپےڈیوٹی عائد کی گئی ہے. 30سے100 ڈالرمالیت والےموبائل فون پر1620روپےڈیوٹی عائد کی گئی ہے. 100 سے 200 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 2430 روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے.

    200 سے 350 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 3240 روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے. 350 سے 500 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 9450 روپے ڈیوٹی عائد ہوئی ہے. 500 ڈالر سے زائد مالیت والے موبائل فون پر 16 ہزار 650 روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے. یہ بھی کہا گیا ہے نئی گاڑیوں‌ پر بھی ٹیک نافذ‌ کیا گیا ہے . 1000 سے 1300 سی سی انجن والی گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے. 1800 سے3000سی سی انجن والی استعمال شدہ گاڑیوں پر70فیصدڈیوٹی عائد

  • محکمہ اوقاف میں جدید اصلاحات کا آ غاز، اب زائرین نذرانہ جدید طریقے سے  دیں گے

    محکمہ اوقاف میں جدید اصلاحات کا آ غاز، اب زائرین نذرانہ جدید طریقے سے دیں گے

    محکمہ اوقاف میں جدید اصلاحات کا آ غازحکومت پنجاب کا چائنہ کی ہواوے کمپنی کے ا شتراک سے تمام درباروں پر جدید الیکٹرانک کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکسوں کا اجرا ء تمام نذرانہ بکسوں کا کنٹرول جدید کیمروں اور وائی فائی کے عمل سے ہو گا

    باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق ملکی و غیر ملکی زائرین کی معلومات اور رہنمائی کے لئے بادشاہی مسجد کے سامنے سہولت ڈیسک قائم
     دنیا بھرسے زائرین حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری و دیگرمزارات پر لنگر کی تقسیم کے لئے آن لائن رقوم کی ترسیل
     محکمہ اوقاف کے تمام ملازمین کی با قاعدہ مانیٹرنگ کا عمل جاری، سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے والے گھو سٹ ملازمین کا بھی کھوج لگایا جا رہا
    صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے و یژ ن کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں اصلاحاتی عمل کو تیزی سے پایہ تکمیل کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر اوقاف و مذ ہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کی زیر صدرات عوامی جمہوریہ چین کی مشہور بین ا لا قوامی کمپنی ہوواوے کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر سیکٹری اوقاف ذوالفقار گھمن، ڈائریکٹر ایڈمن آ فتاب احمد،ڈائریکٹر پرو جیکٹ،حامد مسعود وڑائچ کے علاوہ ہوواوے کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مسٹر گھاو و اور مینجر فواد الحق بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ حکومت پنجاب چائنہ کی ہواوے کمپنی کے شتراک سے صوبہ بھر کے تمام درباروں پر جدید الیکٹرانک کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکسوں کا اجراء کرے گی۔تمام نذرانہ بکسوں کا کنٹرول جدید کیمروں اور وائی فائی کے عمل سے ہو گا۔تمام نذرانہ بکسوں کی نگرانی و مانیٹرنگ کا عمل باقاعدگی سے ماسٹر کنٹرول روم سے کیا جائے گا۔مقررہ تاریخ پر جب تمام نذرانہ بکسوں کو کھولا جائے گا۔ اس مو قع پر نامزد کردہ کمیٹی کے ممبران اور بنک کے افسران بھی موقع پر موجود ہونگے جو اپنی نگرانی میں رقوم کی گنتی کا عمل شروع کرینگے۔ یہ عمل کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات اپنانے کے لئے کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کرپٹ اور دھوکہ باز مافیا کے خلا ف موقع پر سخت اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔انہوں نے مذیدبتایاکہ ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کے عمل میں آنے والے ہر قسم کے عناصر کی سر کوبی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔محکمہ اوقاف کے تمام شعبہ جات کے افسران کوتمام ٹار گٹ کے حصول کے لئے ٹائم فریم فراہم کر دیا گیاہے۔انہوں نے اجلاس کو بتا یاکہ دنیا بھر سے زائرین حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری و دیگرمزارات پر لنگر کی تقسیم کے لئے آن لائن رقوم کی ترسیل کا عمل شروع کیا جا رہا ہے،جبکہ ملکی و غیر ملکی زائرین کے لئے پہلے ماڈل  ” سہولت ڈیسک” بادشاہی مسجد کے سامنے واقع عالمگیری پارک میں قائم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے تما م ملازمین کی با قاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ایسے ملازمین کی بھی لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں جو سرکاری فرائض کو ایمانداری سے ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوقاف کے تمام ملازمین کی حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کو لاگو کرنالازم و ملزوم کر دیا گیا ہے۔

  • وہاڑی : گمشدہ بچے کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ دانیوال نے تین یوم قبل لاری اڈہ سے ملنے والے بچے کو اس کے لاہور کے رہائشی چچا کے حوالے کر دیا

    تفصیلات کے مطابق لاری اڈا وہاڑی سے تین دن قبل ملنے والا لاواث بچہ تھانہ دانیوال پولیس نے لاہور سے چچا کو تلاش کرکے ان کے حوالے کردیا تفصیل کے مطابق لاری اڈا وہاڑی سے ملنے والا لاواث بچہ ایس ایچ او تھانہ دانیوال ناصر تبسم کی دن رات محنت سے لاہور سے اس کے چچا کو ٹریس کرکے بچہ ان کو حوالے کردیا بچہ پچھلے تین دن سے ایس ایچ او کی کسٹڈی میں تھا اور بہت تگ و دو کے بعد بچہ کے چچا شہزاد کو لاہور سے ٹریس کیا اور بچہ ان کے حوالے کیا بچہ کے وارثوں نے ایس ایچ او کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں

  • رانا مشہور نیب اور حکومت پر برس پڑے، کہا ہائی کورٹ‌ جاؤں‌ گا

    رانا مشہور نیب اور حکومت پر برس پڑے، کہا ہائی کورٹ‌ جاؤں‌ گا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے اور بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر ایک ویڈیو پیغام میں شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ جائیں گے اور اسی طرح دیگر تمام فورمز پر آواز بلند کریں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا مشہود احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں‌ آج صبح ساڑھے چار بجے ایئرپورٹ پہنچا، میرے بچوں‌ کو چھٹیاں تھیں‌ اور میرا پہلے سے پلان تھا بیرون ملک جانے کا لیکن مجھے کہا گیا کہ
    آپ کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے آپ بیرون ملک کا سفر نہیں‌ کر سکتے. جب میں‌ نے سوال کیا کہ ایسا کس نے کیا ہے تو بتایا گیا کہ آپ کا نام نیب نے ڈلوایا ہے.

    انہوں نے کہاکہ مجھے ایف آئی اے والوں نے بتایا کہ ہم آپ کو اعلی‌ٰ حکام سے پوچھ کر بتاتے ہیں‌ اور پھر تین گھنٹے بعد نیب والوں کی طرف سے کہا گیا کہ آپ جاسکتے ہیں‌ لیکن جب مجھے یہ پیغام دیا گیا اس وقت تک جہاز جاچکا تھا. اس وقت میرے پاس اور کوئی چارہ نہیں‌ تھا کہ میں‌ واپس گھر آجاتا لہذا مجھے واپس آنا پڑا. انہوں‌نے کہاکہ یہ سخت زیادتی ہے. میری کردار کشی کر کے مجھے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچایا گیا ہے. نیب لاہور مجھے کلین چٹ دے چکا ہے. پانچ سال سے جھوٹا ٹرائل کیا جارہا ہے. پہلے اربوں‌ کی بات کی گئی اور پھر تیرہ کروڑ کا ریفرنس فائل کر دیا گیا. یہ الزام بھی لگایا گیا کہ بوگس فرموں‌ کو ٹھیکے دیے گئے. حالانکہ یہ الزام بھی غلط ہے.

    انہوں نے کہاکہ میں‌ لاہور ہائی کورٹ میں مقدمہ کروں گا اور ہر فورم پر آواز بلند کروں‌ گا. میں بہت دلبرداشتہ ہوں. نیب کو اپنا ہاؤس ان آرڈر کرنا ہو گا جو اس حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے. میں‌قانون کے تابع رہتے ہوئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا. میں‌پاکستان میں نکلوں‌ گا اور ان لوگوں‌کو ایکسپوز کروں‌گا کہ یہ کس کے آلہ کار ہیں.

    انہوں‌نے کہاکہ میں‌نے چیئرمین نیب کو خطوط بھی لکھے لیکن انہوں نے کسی خط کا جواب نہیں‌ دیا. میں یہ ویڈیو ریگولر ریلیز کروں‌ گا اور ان لوگوں‌ کو بے نقاب کروں‌ گا.

  • فیکٹری ایریا پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کی مثال قائم کردی، گمشدہ بچہ والدین سے ملا دیا

    فیکٹری ایریا پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کی مثال قائم کردی، گمشدہ بچہ والدین سے ملا دیا

    فیکٹری ایریا پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کی مثال قائم کردی، پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملا دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا کہ معین مقصود صبح سے اپنے گھر سے لاپتہ ہوا تھا.
    پولیس نے مساجد میں اعلانات کروائے اور علاقے سے پتہ جوئی کی۔ پولیس نے بچے کو ڈھونڈ کر بچہ والدین کے حوالے کردیا۔۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ والدین نے بچہ ملوانے پر فیکٹری ایریا پولیس کاشکریہ اداکیا ہے. ایس ایچ او فیکٹری ایریا فاروق اصغر اعوان نے کہا ہے کہ جرائم کےخاتمے کے ساتھ عوام کی خدمت کے ذریعے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔

  • حمزہ شہباز قائمہ کمیٹیوں کا حصہ ،باغی ٹی وی کی خبر سچ ثابت ہوئی

    حمزہ شہباز قائمہ کمیٹیوں کا حصہ ،باغی ٹی وی کی خبر سچ ثابت ہوئی

    اسلام آباد:باغی ٹی وی کی خبر درست ثابت ہوئی اور حمزہ شہباز قائمہ کمیٹیوں میں شمولیت کے لیے پر تولنے لگے ۔اطلاعات کے مطابق حمزہ شہباز کی قائمہ کمیٹیوں میں شمولیت کے لیے ن لیگ کا وفد سپیکر قومی اسمبلی سے باقاعدہ ملاقات کرے گا جس میں درخواست کی جائے گئ کہ حمزہ شہباز کو اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں تین چار کر ممبر بنایا جائے تا کہ وہ پروڈکشن آرڈر کے ذریعے جیل سے باہر رہ سکیں ۔ یاد رہے کہ باغی ٹی وی بے گزشتہ روز یہ خبر بریک کی تھی کہ حمزہ شہباز نے سپیکر سے استدعا کی ہے کہ وہ کمیٹیوں میں شامل کریں ۔

    باغی ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہی نے حمزہ شہباز کو وقت دیا اور کمیٹیوں میں شامل نہیں کیا جس پر ن لیگ نے اراکین پنجاب اسمبلی کا ایک وفد تشکیل دے دیا جو سپیکر پنجاب اسمبلی سے ایک دو روز میں ملاقات کرے گا اور حمزہ شہباز کو کمیٹیوں میں شامل کرنے کی درخواست کرے گا۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تو نیب نے عدالت سے انہیں گرفتار کر لیا۔ عدالت نے حمزہ شہباز کا جسمانی ریمانڈ دیا ہوا ہے تاہم سپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے جس کی وجہ سے وہ بجٹ سیشن میں شرکت کر رہے ہیں ۔جیل سے مزید باہر رہنے کے لیے حمزہ شہباز نے کمیٹیوں میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے ۔ن لیگ کا وفد سپیکر پنجاب اسمبلی سے جلد ملاقات کرے گا۔ یہ ن لیگ کی حکمت عملی ہو سکتی ہے یا پھر پی ٹی آئی حکومت سے بارگیننگ یہ وقت ہی بتائے گا

  • پیراگون سوسائٹی خواجہ برادران کی اور ایل ڈی اے سے منظور نہیں، لاہور ہائی کورٹ‌ کا فیصلہ

    پیراگون سوسائٹی خواجہ برادران کی اور ایل ڈی اے سے منظور نہیں، لاہور ہائی کورٹ‌ کا فیصلہ

    لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانتیں مسترد ہونی کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے. پیراگون سوسائٹی سے متعلق کیس میں‌ قرار دیا گیا ہے کہ دلائل سننےاورریکارڈ دیکھنے کے بعد خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں2رکنی بنچ نےفیصلہ جاری کیا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ خواجہ برادران نےجنوری2006کوپیراگون سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی لانچ کی. خواجہ برادران کیخلاف محمدرفیق، شاہدبٹ ودیگرنے بیانات ریکارڈ کرائے. شاہدبٹ کےبیان کےمطابق 31کنال 4مرلےاراضی لیکررقم نہیں دی گئی.

    فاضل عدالت نے اپنے فیصلہ میں‌ کہا ہے کہ حاجی رفیق کےبیان کے مطابق 80 کنال اراضی حاصل کرکے رقم نہیں دی گئی. خواجہ برادران نےجنوری2006کوپیراگون سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی لانچ کی. پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کوایل ڈی اےسےمنظورنہیں کروایاگیا. خواجہ سعدرفیق نےبیوی غزالہ سعد،اورقیصرامین بٹ کیساتھ ملکرسوسائٹی بنائی.

    104 صفحات پر مشتمفیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ موضع پھلروان میں 21 کنال 18 مرلے سرکاری اراضی کو سوسائٹی میں شامل کیا گیا، اسی طرح موضع کلاس ماریی کینٹ میں 4 کنال 10 سرکاری اراضی کو سوسائٹی میں شامل کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف قیصر امین بٹ سمیت دیگر نے دفعہ 161 کے تحت بیان دیئے۔ لاہور ہائی کورٹ کے اس عدالتی فیصلے کے مطابق خواجہ برادران شہریوں کو ورغلا کر پلاٹ خریدنے کےجرم میں ملوث میں پائے گئے۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ خواجہ برادران اپنے دفاع میں ٹھوس ثبوت نہیں دے سکے، اسلئے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد خواجہ بردارن کی درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد ن لیگی رہنماؤں کیلئے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں.

  • قبضہ مافیا یا عثمان بزدارکون ہوگا کامیاب  ؟،وزیر اعلیٰ کا امتحان، حرکت میں آگئے

    قبضہ مافیا یا عثمان بزدارکون ہوگا کامیاب ؟،وزیر اعلیٰ کا امتحان، حرکت میں آگئے

    لاہور:پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف بیان تو اس سے پہلے بھی دیئے جاتے رہے لیکن عمل درآمد نہ ہوسکا .اس مافیا کے کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے .اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن، 10 ماہ میں 146 مقدمات درج،496 افراد گرفتارصوبے کو قبضہ مافیا سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے، حکومت نے با اثر قبضہ مافیا کو نکیل ڈالی ہے:عثمان بزدار ماضی میں قبضہ گروپوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اورکئی شہروں میں قبضہ گروپوں کو کھلی چھٹی دی گئی

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کو قبضہ مافیا سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے با اثر قبضہ مافیا کو نکیل ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں قبضہ گروپوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور سابق دور میں لاہور سمیت کئی شہروں میں قبضہ گروپوں کو کھلی چھٹی دی گئی جبکہ ہماری حکومت نے اقتدار میں آتے ہی قبضہ مافیا کے خلاف خصوصی مہم شروع کی اور بڑے بڑے قبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈالا گیا اور سرکاری و نجی اراضی سے قبضے واگزار کرائے گئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
    ٭٭٭٭

  • بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کے سدباب کے لیے سخت اور فوری اقدامات کیے جائیں .عثمان بزدار

    بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کے سدباب کے لیے سخت اور فوری اقدامات کیے جائیں .عثمان بزدار

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کے سدباب کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا حکم پولیس ایسے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرے، جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے
    بچو ں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات پر بہت تشویش ہے، آر پی اوز اور ڈی پی اوز سدباب یقینی بنائیں جرائم پیشہ عناصر کو معصوم بچوں کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی

    وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کا سدباب یقینی بنائیں اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف بلاتفریق ایکشن ہوتا ہوا نظر آنا چاہیئے۔  وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات پر بہت تشویش ہے۔  میں صوبے کے عوام کو جوابدہ ہوں۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو معصوم بچوں کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔ بچوں کے ساتھ ایسی قبیح حرکت کرنے والے کسی بھی معاشرے کیلئے بدنما داغ ہیں، لہٰذا ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔
    ٭٭٭٭

  • لاہور:26 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

    لاہور:26 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

    لاہور:کاہنہ کے علاقہ چوکی ہلوکی کے قریب 26 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ہے .اطلاعات کے مطابق یہ نوجوان ریلوے لائن پر چل رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا 26 نوجوان کی شناخت اسحاق کے نام سے ہوٸی۔
    26 سالہ نوجوان اسحاق علی پور جتوٸی کا رہائشی تھا۔

    ریلوے ٹریک پر اس طرح کے کئی حادثے پہلے ہی ہوچکے ہیں .حکومت ان حادثات کو روکنے میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا. ایدھی ایمبولینس کے ذریعے 26سالہ نوجوان کی لاش کو اس کے آبائی گاؤں علی پور جتوئی منتقل کیا جا رہا ہے۔