Baaghi TV

Category: لاہور

  • قائمقام چیف جسٹس تعیناتی اور ججز سنیارٹی کیس،دوبارہ درخواستیں دائر

    قائمقام چیف جسٹس تعیناتی اور ججز سنیارٹی کیس،دوبارہ درخواستیں دائر

    لاہور: قائمقام چیف جسٹس تعیناتی اور ججز سنیارٹی سےمتعلق دوبارہ درخواستیں دائرکردی گئیں-

    باغی ٹی وی : درخواست مفتی نورالبصر ایڈووکیٹ نے ملک سلمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں صدر پاکستان، وزیراعظم، چیف جسٹس، جوڈیشل کمیشن، قائمقام چیف جسٹس، پارلیمانی کمیٹی، وفاقی وزارت قانون، صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فریقین نے ہائیکورٹ کے سنیئر پیونی ججز کو نظر انداز کرکے جونیئر جج کو قائمقام چیف جسٹس تعینات کیا، جونیئر جج کی بطور قائمقام چیف جسٹس کی تعیناتی آرٹیکل 2اے، 3,4,5,8،8,9,10A کی خلاف ہیں، قائمقام چیف جسٹس کی تعیناتی آرٹیکل 11,14,24,25,27 ,35 ,37 ,227 کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی:قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے پلان جاری

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کا اقدام آزاد عدلیہ کی ساکھ پر حملہ ہے، سنیئر ججز کی بجائے جونیئر جج کی قائمقام چیف جسٹس تعیناتی پی ایل ڈی 1996 سپیکر کورٹ 324 اور ایس سی ایم آر 1996 سپریم کورٹ 1185 کے خلاف ہے۔

    درخواست کے مطابق پشاور۔ سنیئر ججز کو چھوڑ کر جونیئر جج کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنا سپریم کورٹ فیصلوں کے خلاف ہے، سپریم کورٹ فیصلوں میں قرار دےچکی ہےکہ جونئیر جج کو سینئر ججز کا boss نہیں بنایا جاسکتادرخواست میں استدعا کی گئی کہ قائمقام چیف جسٹس کی تعیناتی کا 12 فروری کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے، 12 فروری 2025 کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 8 کی خلاف ورزی ہے۔

    چمگادڑوں میں ایک نیا کورونا وائرس دریافت

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراض لگا کر واپس کیا تھا، درخواست گزار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے درخواستیں دوبارہ دائر کردی ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی:قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے پلان جاری

    چیمپئنز ٹرافی:قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے پلان جاری

    لاہور:چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے باضابطہ طور پر پلان جاری کردیا گیا –

    باغی ٹی وی : پاکستانی کی میزبانی میں جاری بین الاقوامی میگا ایونٹ کے سلسلے میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے حوالے سے ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے باضابطہ طور پر پلان جاری کردیا گیا ہے۔

    سی ٹی او لاہور کے مطابق میچ کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گےرانگ پارکنگ ہرگز نہیں ہونے دی جائے گی، جس کے لیے 20 فورک لفٹرز،4 بریک ڈاؤنز ہوں گے جو ہر وقت تیار رہیں گے-

    ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو برطرف کردیا

    ٹریفک پلان:

    ڈیفنس سے آنے والےشرکا فردوس مارکیٹ سے سینٹر پوائنٹ سے لیفٹ ٹرن لے کر CBD میں گاڑیاں پارک کریں گے فیروزپور روڈ سے آنے والےکلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارک کریں گے ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے شرکا حسین چوک کی طرف سے یا شیر پاو برج سے ہوتے ہوئے مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے، مغل پورہ، گڑھی شاہو سے آنے والے مین بلیوارڈ گلبرگ سے سن فورٹ ہوٹل لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے-

    ٹریفک حکام کےمطابق کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا تمام سڑکیں بشمول مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی اسی طرح فیروز پور روڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہے گا شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا شہری گاڑیوں کی رانگ پارک ہرگز نہ کریں اور مقرر کردہ پارکنگ اسٹینڈز ہی میں اپنی گاڑی پار ک کریں ٹریفک کے لیے راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے گا۔

    واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے،شہباز شریف

    دوسری جانب پنجاب پولیس نے بھی اپنا پلان جاری کردیا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں انٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈینیشن مکمل ہے آسٹریلیا اور انگلینڈ کےمیچ کی سکیورٹی پر 12ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گےاس دوران کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، اسٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے۔

    بھارتی حکومت نےبی بی سی پر جرمانہ عائد کردیا

    اسی طرح ڈولفن اسکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں گی جب کہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس، اسٹیڈیم سمیت اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

  • واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے،شہباز شریف

    واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے،شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی : افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئے گا، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گےنئے نظام کے تحت سندھ ہائیکورٹ نے ایک دن میں 24 ارب کے کیسز کے فیصلے کیے ہیں، یہ رقم اب قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے ایسی مزید رقوم کو قومی خزانے میں واپس لایا جائے، ٹربیونلز، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں کھربوں روپے کے مقدمات زیرِ التوا ہیں، واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے۔

    19 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

    چمگادڑوں میں ایک نیا کورونا وائرس دریافت

    لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا ،محکمہ موسمیات

  • لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا ،محکمہ موسمیات

    لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا ،محکمہ موسمیات

    لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا ہے، جس کے بعد سے موسم دوبارہ خشک ہونا شروع ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا ہے، جس کے بعد سے موسم دوبارہ خشک ہونا شروع ہوگیا ہے ملک کے میدانی علاقوں میں ہونے والی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے اثرات تاحال موجود ہیں، آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اورزیادہ سےزیادہ ،23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

    پشاور:انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار

    پیشگوئی کے مطابق آج ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے پنجاب میں آج ہفتے کے روز بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے مری، گلیات اور گردونوا ح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

    بھارتی حکومت نےبی بی سی پر جرمانہ عائد کردیا

    سندھ میں آج بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے،خیبر پختونخوا میں آج ہفتے کے روز بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ بالائی اضلاع میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہفتے کے روز موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    اسی طرح بلوچستان میں بھی آج بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی اضلاع میں شدید سردی رہنے کی توقع ہے۔

    فرانس میں پرتشدد حملے، اسکول بیگز میں چھپائے چاقو، دیگر ہتھیاروں تلاش کیے جائیں گے

  • چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی، کھرا سچ میں لائیو کالر کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

    چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی، کھرا سچ میں لائیو کالر کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

    پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر شائقین اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ 365 نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں کالرز کی گفتگو میں ٹیم کی سلیکشن، کارکردگی اور مستقبل پر گہرے سوالات اٹھائے گئے۔

    ٹیم کی ناقص سلیکشن پر اعتراضات

    شو میں گوجرانوالہ سے کالر افراز بھائی نے ٹیم کی ناقص سلیکشن پر سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے 22 کروڑ کی آبادی والے ملک سے صرف 15 کھلاڑی چننا اور وہ بھی غیر معیاری، یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی مناسب اسپنر موجود نہیں جبکہ دنیا کی دیگر ٹیمیں، خصوصاً بھارت، اپنے اسکواڈ میں کم از کم 3 سے 4 اسپنرز رکھتے ہیں۔

    جاوید میانداد کو کرکٹ معاملات میں شامل کرنے کی تجویز

    خوشاب سے ایک اور کالر، محمد نعیم نے تجویز دی کہ کرکٹ معاملات میں سابق کرکٹر جاوید میانداد کو شامل کیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر اینکر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد نہ صرف کرکٹ کے بہترین دماغوں میں سے ایک ہیں بلکہ ان میں آج بھی وہی جوش اور غصہ موجود ہے جو انہیں ایک کامیاب کھلاڑی بناتا تھا۔

    کیا پاکستانی کرکٹرز پر محض قسمت کا اثر ہے؟

    تجزیہ کار محسن حسن خان نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کو بدقسمتی قرار دیا جبکہ معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے شوکھرا سچ مبشر لقمان کے ساتھ میں اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی کی کمی کا ذمہ دار قسمت نہیں بلکہ غیر معیاری سلیکشن اور ناقص حکمت عملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بابر اعظم کو ‘بادشاہ’ بنا دیا گیا ہے تو پھر اسے رنز بھی کرنے ہوں گے، ورنہ تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    لوکل ٹیلنٹ اور قومی ٹیم کا موازنہ

    فیصل آباد سے ایک کالر، ملک کامران نے دعویٰ کیا کہ ان کے علاقے میں قومی ٹیم سے بہتر کھلاڑی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن بدقسمتی سے میرٹ پر سلیکشن نہیں کی جاتی۔ ایک اور کالر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر عام لوگوں کو سلیکشن کا موقع دیا جائے تو وہ 20 لاکھ میں سے بہترین 12 کھلاڑی چن سکتے ہیں۔

    ٹیم کی مستقبل کی کارکردگی پر خدشات

    کرکٹ کے کئی ماہرین، جن میں آسٹرولوجر کنعان چوہدری بھی شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ اگر سلیکشن کا یہی حال رہا تو پاکستان کرکٹ کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ مبشر لقمان نے اپنے شوکھرا سچ مبشر لقمان کے ساتھ کہا کہ بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ آنے والے بڑے ٹورنامنٹس میں کامیابی حاصل کر پائیں گے۔پاکستانی عوام اور ماہرین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سخت نالاں ہیں اور ٹیم مینجمنٹ سے شفافیت اور میرٹ پر مبنی فیصلے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اگر حالات نہ بدلے تو پاکستان کرکٹ مزید زوال کا شکار ہو سکتی ہے۔

    آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلا رہی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

    کراچی: خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لمز یونیورسٹی لاہور میں طلباء کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامیہ اور طلباء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس نشست کے دوران سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر طلباء اور اساتذہ سے مفصل گفتگو کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے سوالات اور تحفظات کے مدلل اور تفصیل سے جوابات دیے، جس سے طلباء کو مختلف مسائل اور ان کے حل کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی۔یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے اس خصوصی نشست کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس ملاقات کو نہایت مفید اور اہم قرار دیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کی مزید نشستوں کے انعقاد کے لیے کوشاں رہیں گے تاکہ طلباء کو ملکی سیکیورٹی اور دیگر اہم مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

    آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی

    54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

  • آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف  کر دی

    آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی

    کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی شاندار ہے،یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے،یہ بڑا ٹورنامنٹ ہے جس کیلئے بھرپور تیاری کی ہے،بڑے میچز میں فاسٹ بالر کی کارکردگی اچھی ہوگی،امید ہے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نتیجہ سامنے آئے گا،فارمیٹ کے لیے اپنا مائنڈ سیٹ کیا ہوا ہے،ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بالرز ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ہمیں اندازہ ہے کہ ہمیں میچ کیلئے کیا کرنا ہے؟پلیئنگ الیون کااعلان ٹاس کے وقت کریں گے،چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں،قذافی اسٹیڈیم اب اچھا ہوگیا،امید ہے کل شائقین میچ انجوائے کریں گے،بابراعظم کوالٹی کھلاڑی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے آسٹریلیا بڑے ایونٹس میں پریشر کو اچھا ہینڈل کرتا ہے،ہماری ٹیم میں کچھ بڑے کھلاڑی شامل نہیں۔علاوہ ازیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن کیا،آسٹریلوی کھلاڑی بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں مصروف رہے۔واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،روایتی حریفوں کے درمیان میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

    ملکی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

    جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے،ترجمان

  • لاہور میں پاکستان کی پہلی انڈرگراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ

    لاہور میں پاکستان کی پہلی انڈرگراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ

    لاہور میں پاکستان کی پہلی انڈرگراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،27 کلومیٹر پر مشتمل انڈر گراؤنڈ میٹرو ٹرین پر 600 ارب سے زائد لاگت آئے گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انڈر گراؤنڈ بلیو لائن میٹرو ٹرین ویلنشیا ٹاؤن سے شروع ہو کربابو صابو پہنچے گی،میٹرو ٹرین جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، کلمہ چوک مین بلیوارڈ گلبرگ سے گزرے گی۔جیل روڈ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ، مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاؤن بھی میٹرو کے روٹ میں شامل ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے فزیبلٹی اینڈ ڈیزائن پر ورکنگ کا آغاز کر دیا۔بلیو لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے 3 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت لاہور شہر میں پہلے ہی میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین کی سہولت موجود ہے جس سے روزنہ لاکھوں شہری مستفید ہوتے ہیں.

    تنگوانی: خسرہ کی وباء بے قابو، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی

    سیالکوٹ: یوتھ پالیسی کی بنیاد شہباز شریف نے رکھی، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، رانا مشہود

  • بارش کے دوران بائیکر لین کے پینٹ کی خرابی پر نوٹس، انکوائری کی ہدایت

    بارش کے دوران بائیکر لین کے پینٹ کی خرابی پر نوٹس، انکوائری کی ہدایت

    لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل، طاہر فاروق نے پہلی بارش کے بعد بائیکر لین کے پینٹ کے خراب ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر کو انکوائری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملے میں پینٹ کمپنی کو کسی قسم کی ادائیگی نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جب کہ کنٹریکٹر کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

    ایل ڈی اے کے ترجمان کے مطابق، ایل ڈی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیف انجینئر، اسرار احمد اور پینٹ کمپنی کی ٹیم آپس میں رابطے میں ہیں۔ اس وقت پینٹ کمپنی کو کسی بھی قسم کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔ بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ پر ٹیسٹ رن کے طور پر اورنج اور گرین رنگوں کا استعمال کیا گیا تھا تاکہ وزیبلٹی اور انڈیکیشن کو بہتر بنایا جا سکے۔کنٹریکٹر کمپنی نے پائلٹ پراجیکٹ میں مقامی مینوفیکچرڈ پینٹ استعمال کیا تھا اور اس کے ساتھ ایک سال کی مینٹیننس گارنٹی بھی دی تھی۔ اس گارنٹی کے تحت مقامی کمپنی ایک سال تک پینٹ کی مرمت، بحالی اور بہتری کی ذمہ دار ہے۔

    سوشل میڈیا پر بائیکر لین کے پینٹ پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے بارے میں جو خبریں گردش کر رہی تھیں، ان کی تردید کی گئی ہے۔ ایل ڈی اے نے وضاحت کی کہ بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ کے لیے کم قیمت پر مقامی کمپنی کا مینوفیکچرڈ پینٹ استعمال کیا گیا تھا۔ مقامی پینٹ کی ایک سال کی فری مرمت و بحالی کی لاگت 153 روپے فی مربع فٹ ہے، جبکہ امپورٹڈ پینٹ کی لاگت 1270 روپے فی مربع فٹ ہوتی۔ اگر امپورٹڈ پینٹ استعمال کیا جاتا، تو لاگت میں 8 سے 10 گنا اضافہ ہوتا۔ کنٹریکٹر نے متاثرہ حصوں پر پینٹ کا دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

    ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پینٹ کے معیار کو جانچنے کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ میں استعمال ہونے والے پینٹ سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینا ہے۔ ٹیکنیکل ٹیم پینٹ کی بائنڈنگ کوالٹی اور دیگر معیارات کو بہتر بنانے کے لیے پینٹ بنانے والی کمپنی سے رابطے میں ہے۔اب تک پائلٹ پراجیکٹ کے کنٹریکٹر کمپنی کو پینٹ کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔ ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ اور پینٹ کے معیار کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی ادائیگی کی جائے گی۔

    ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی قیادت میں بائیکر لین کے پینٹ کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں، اور کنٹریکٹر کمپنی کو اس معاملے میں جوابدہ ٹھہرایا جا رہا ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کی جانچ کے بعد ہی مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

  • مسلم گرلز لیگ پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں مفت سلائی سینٹر کا افتتاح

    مسلم گرلز لیگ پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں مفت سلائی سینٹر کا افتتاح

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے گرلز ونگ مسلم گرلز لیگ لاہور کے زیر اہتمام منڈیانوالہ، لاہور میں خواتین کو ہنر سکھانے اور خود کفیل بنانے کے لیے مفت سلائی سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔ اس بامقصد منصوبے کا افتتاح جنرل سیکرٹری مسلم ویمن لیگ پاکستان عفت سعید کی قیادت میں کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عفت سعید نے کہا کہ ہنر مند خواتین ایک مستحکم اور خود مختار معاشرے کی بنیاد رکھتی ہیں، مسلم گرلز لیگ کا مقصد خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر مضبوط کرنا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان اور معاشرے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ مسلم گرلز لیگ لاہور کی نمائندہ خواتین نے تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خواتین کو ہنر سکھانے کے اس مشن کو مزید آگے بڑھائیں گی۔ یہ مفت سلائی سینٹر خواتین کو سلائی اور کڑھائی سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنے ہاتھ کی محنت سے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ مسلم گرلز لیگ ہر طبقے اور علاقے کی خواتین کی ترقی و فلاح کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر ایسے خدمت خلق کے کام میں بھرپور طریقے سے آگے بڑھتی رہے گی۔

    دوسری جانب رابطہ علماء و مشائخ پاکستان کے چیئرمین،مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہو گئے۔ علماء و مشائخ کی جانب سے قاری محمد یعقوب شیخ کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔رابطہ علماء و مشائخ پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس مبارک سفر کو خیر و برکت کے ساتھ مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی دعائیں امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ رحمت بنائے۔ قاری محمد یعقوب شیخ کے عمرہ پر روانگی کے موقع پر مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام اور مشائخ عظام نے ان کے اس نیک سفر کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات پر امتِ مسلمہ، پاکستان اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔