Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر انسداد سموگ آپریشن تیز

    وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر انسداد سموگ آپریشن تیز

    وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر انسداد سموگ آپریشن تیز کردیا گیا

    سموگ کے خاتمے کے لیے تجاوزات کے خاتمے کے دوران 139 عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔5 انڈسٹریل یونٹس سیل کر دیے گئے اور ان پر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔سموگ رولز کی خلاف ورزی پر 40 دھواں دیتی گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔7 دھواں دیتی گاڑیاں ضبط کر لی گئیں اور ان پر 80,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔3 ملبہ ویسٹ سائٹس کا چالان کرتے ہوئے 12,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔سڑکوں پر پانی کا چھڑکاٶ اور ویٹ سویپنگ کا عمل جاری ہے،لاہور کے داخلی راستوں پر دھواں دینے والی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر ممانعت ہے،اسکوارڈز مسلسل سرویلنس کررہےہیں،وزیر ماحولیات پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت آلودگی اور تجاوزات کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔یہ وقت ہے کہ شہری اپنے ملک کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔اپنے اپنے حصہ کا پودا لگاٸیں

    الیکٹرک بسوں کے ڈپو بنانے کے لیے درخت کاٹنے کی اطلاع درست ہوئی تو مقدمہ ہو گا، عدالت
    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو اسکولوں اور دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم کی پالیسی بنانے کی ہدایت کردی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت ممبر کمیشن نے کہا کہ ٹاؤن شپ میں الیکٹرک بسوں کے ڈپو بنانے کے لیے درخت کاٹے گئے، اطلاعات ہیں درخت کاٹ کر ٹمبر مارکیٹ میں فروخت کیے جاتے ہیں،عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ کاٹے گئے درخت کہاں جاتے ہیں، درخت کاٹنے کی بات درست ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا،لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ گاڑیوں کے ڈیٹا کے لیے سافٹ ویئر بنائیں، 3 ماہ کا وقت رکھ کر چیکنگ کا ڈیٹا بنائیں، جب تک ڈی سیز کے تبادلے نہیں کریں گے معاملات درست نہیں ہوں گئے۔عدالت نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ چیکنگ کے بارے میں پالیسی بنائیں جس میں ڈیٹا موجود ہو، گاڑیوں پر ٹیگ سسٹم لگائیں، اس پر حکومت وکیل نے کہا کہ پالیسی بنانے پر کام جاری ہے۔عدالت نے کہا کہ اسکولوں اور دفاتر کی ورک فرام ہوم پالیسی بنائیں، اسموگ ختم نہیں ہوئی یہ اچانک واپس آئے گی، تعمیرات کا کام شروع نہیں ہونا چاہیے،عدالت نے کیس پر مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • صحافی شاکر اعوان بازیابی کیس، آئی جی پنجاب ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

    صحافی شاکر اعوان بازیابی کیس، آئی جی پنجاب ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

    لاہور ہائیکورٹ میں صحافی شاکر اعوان کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ لیکر آدھ گھنٹے تک عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ تمام فریقین سے معلومات لیکر سرکاری وکیل پیش ہوں ،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ شاکر اعوان سینئر کورٹ رپورٹر ہیں،رات کے اندھیرے میں 20 کے قریب لوگ آئے ،شاکر اعوان پر ایک مقدمہ درج ہے اس میں عبوری ضمانت پر ہے ،تاحال علم نہیں شاکر اعوان کہاں پہ ہے، عدالت معلومات لیکر بتائیں کہ اس وقت مغوی کس کے پاس ہے،ہم نے سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو پارٹی بنا دیا ہے

    صدر کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن محمد اشفاق نے دلائل دیے اور کہا کہ تمام فریقین کو نوٹسز کرکے معلوم کیا جائے اس وقت مغوی کس کے پاس ہے،جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہناز بیگم کی درخواست پر سماعت کی،کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشفاق ،نائب صدر رانا یاصف ،نعمان نور ،محمد وقاص ،ارشد علی ،افضال سیال سمیت دیگر پیش ہوئے

    عدالت نے آئی جی پنجاب کو دوپہر تین بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم کی تعمیل کے لیے تمام کوششیں کر رہے ہیں، مزید وقت مل جائے تو عدالتی حکم کی تعلیم ہوگی،ایس پی پولیس نے کہا کہ مغوی ہمارے پاس نہیں ہیں، اگر آپ کہتے ہیں تو تحریری طور پر دے دیتے ہیں، ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے ایس پی پولیس کو ریڈ کی ویڈیو دکھا دی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایس پی کو ہدایت کی کہ آپ منہ کیوں پیچھے کر رہے ہیں، ویڈیو دیکھیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ مغوی کو ڈھونڈنا ہماری زمہ داری ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ وہ تو آپ کی زمہ داری ہے، آپ کو پورا کرنا ہوگی، صحافی محمد اشفاق نے کہا کہ شاکر محمود کو جب گرفتار کیا گیا تو انہیں تھپڑ مارے گئے، پولیس کچھ تو کرے، مطیع اللہ جان کی طرح ان پر بھی کچھ منشیات ڈال دے، آئی جی پنجاب کو طلب کرکے پوچھا جائے شاکر اعوان پر کونسا مقدمہ ہے ،

    پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

    سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

    پیسے دے کر کہا گیا دھرنے میں جا کر آگ لگانی ،گرفتار شرپسندوں کے انکشاف

  • چیمپئنز ٹرافی: زخم  سہہ لیں گے لیکن اس بار توہین برداشت نہیں کریں گے،محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی: زخم سہہ لیں گے لیکن اس بار توہین برداشت نہیں کریں گے،محسن نقوی

    لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کو واضح پیغام بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی نے پاکستانی موقف آئی سی سی آفیشلز کے سامنے رکھ دیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم اجلاس سے قبل آئی سی سی کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور اپنے انہیں واضح کردیا۔

    آئی سی سی کے عہدیداروں کو چئیرمین پی سی بی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آگاہ کر دیا اور دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان اپنے مؤقف پر واضح انداز میں کھڑا ہے،انہوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم زخم سہہ لیں گے لیکن اس بار توہین برداشت نہیں کریں گے۔

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مستقبل پر غور کے لیے 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ بلالی ہے، آئی سی سی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ میٹنگ آن لائن منعقد ہوگی اور تمام بورڈ ممبران کو ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے شیڈولنگ اور مستقبل پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی پر مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گاان آپشنز میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل، پاکستان سے مکمل منتقلی، یا ٹورنامنٹ کا التوا شامل ہیں،بورڈ کی ترجیح چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو اپنانا ہے، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس ماڈل کی مخالفت کرچکا ہے بورڈ اراکین کی رائے اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے پر آئی سی سی کوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔

  • مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر سپیشل بچوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ لیتی ہیں، ثانیہ عاشق

    مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر سپیشل بچوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ لیتی ہیں، ثانیہ عاشق

    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرمعاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کا دورہ کیا-

    معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے صفائی کے معیار، اساتذہ کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کاجائزہ،بصارت سے محروم طالبات کے ہاسٹل کا بھی معائنہ کیا ،ثانیہ عاشق نے 500 سپیشل بچوں کو مین سٹریم سکولز میں لانے کے لئے تمام انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-

    سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم ثانیہ عاشق نے بصارت سے محروم طالبات کے ہاسٹل کھانے کا معیار اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا،معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے ذہنی معذور بچوں کیلئے جاری تشخیصی پروگرام کا دورہ کیا اور ماہرینِ نفسیات کی کارکردگی کا جائزہ لیااور خصوصی بچوں کی ضروریات کے مطابق ان کی تعلیم کے عمل میں بہتری اور تیزی لانے کی ہدایت کی-

    ثانیہ عاشق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر سپیشل بچوں اور ان کی ایجوکیشن کے حوالے سے اپ ڈیٹ لیتی ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سپیشل بچوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کام جاری ہےخصوصی بچوں کو معاشرے کے باوقار اور خودمختار شہری بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے-

    ثانیہ عاشق نے زیر صدارت خصوصی تعلیم کے حوالے سے اہم اجلاس، نظام میں بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاون خصوصی سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے لاہور کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں کے دورے کئے۔معاون خصوصی سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے لاہور میں بصارت سے محروم گورنمنٹ گرلز سکول برائے طالبات اور شاداب سکول برائے ذہنی معذور کا دورہ کیا۔

    معاون خصوصی سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے سکولوں میں صفائی کے معیار، اساتذہ کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ثانیہ عاشق نے بصارت سے محروم طالبات کے ہاسٹل کا بھی معائنہ کیا۔سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم ثانیہ عاشق نے بصارت سے محروم طالبات کے ہاسٹل کھانے کا معیار اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے ذہنی معذور بچوں کے لیے جاری تشخیصی پروگرام کا بھی دورہ کیا اور ماہرینِ نفسیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ثانیہ عاشق نے خصوصی بچوں کی ضروریات کے مطابق ان کی تعلیم کے عمل میں بہتری اور تیزی لانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ثانیہ عاشق کی زیر صدارت خصوصی تعلیم کے حوالے سے اہم اجلاس میں نظام میں بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مین اسٹریم سکول سسٹم میں شمولیت کے منتظر ہیں 500 خصوصی طلبہ کو فوری طور پر تعلیمی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔

    ثانیہ عاشق نے 500 سپیشل بچوں کو مین سٹریم سکولز میں لانے کے لئے تمام انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر سپیشل بچوں اور انکی ایجوکیشن کے حوالے سے اپ ڈیٹ لیتی ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ کوئی سپیشل بچہ کسی بھی سہولت سے محروم نہ رہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سپیشل بچوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کام جاری ہے۔ اجلاس میں خصوصی طلبہ کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے والدین کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

    ثانیہ عاشق نے کہاکہ خصوصی بچوں کو معاشرے کے باوقار اور خودمختار شہری بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ سپیشل بچے معیاری تعلیم اور بہترین سہولیات کے ذریعے اپنی مکمل صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔اسپیشل اسسٹنٹ ثانیہ عاشق نے اساتذہ اور سپیچ تھراپسٹ کو ذہنی معذور بچوں کی سپیچ کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ سپیشل بچے ہمارے معاشرے کے اصل ہیروز ہیں۔ سپیشل بچوں کی تعلیم اور بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم والدین کے ساتھ مل کر ان کے روشن مستقبل کے لیے کام کریں گے۔

    ثانیہ عاشق نے سپیشل بچوں کے والدین سے ملاقات کی، دورے اور اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو والدین نے خوش آئند قرار دیا سپیشل بچوں کے والدین نے خصوصی بچوں کے لئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔

  • لاہور ہائیکورٹ،صحافی شاکر اعوان کی بازیابی کےلئے درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ،صحافی شاکر اعوان کی بازیابی کےلئے درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ: صحافی شاکر اعوان کی بازیابی کےلئے درخواست دائر کر دی گئی

    شاکر اعوان کی والدہ شہناز بیگم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ایف آئی اے ،پنجاب حکومت ، پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ رات ایف آئی اے اور نامعلوم افراد نے شاکر اعوان کو گھر سے اغوا کیا ،شاکر اعوان کو تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ،شاکر اعوان کے خلاف تاحال کسی مقدمے کے اندراج کے حوالے سے بھی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی،عدالت صحافی شاکر اعوان کی بازیابی کا حکم دے ،عدالت شاکر اعوان کو بازیاب کروا کہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے.

    واضح رہے کہ لاہور سے یوٹیوبر،صحافی، کورٹ رپورٹر شاکر محمود اعوان کو گزشتہ رات انکے گھر سے اٹھایا گیا ہے،

    احتجاج سے گرفتار پی ٹی آئی شرپسند کھل کر بول پڑے،سب بتا دیا

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

    9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی

    پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے

    آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ

    اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان

    عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب

    کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف

    میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

  • سکول بسیں چلانے کا عدالتی فیصلہ،عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کاحکم

    سکول بسیں چلانے کا عدالتی فیصلہ،عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کاحکم

    لاہور ہائیکورٹ: سموگ تدارک کیس کاگذشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،
    عدالت نے تعلیمی اداروں میں سکول بسیں چلانے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ موسم سرماکی تعطیلات کےبعد عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کوچلنے نہیں دیاجائے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ بھاری گاڑیوں کی باقاعدگی سے معائنہ کرے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کےمتواتر معائنے اور ڈیٹا کے لیے پالیسی وضع کرے۔پی ایچ اے لاہور میں کونو کارپس نامی پودے کی شجرکاری بند کرکےاسکے درخت اکھاڑے گی۔ان پودوں کی جگہ دیسی درخت لگائے جائیں گے۔محکمہ تحفظ ماحولیات نے بتایاکہ سٹون کرشنگ پر مکمل پابندی ہے۔جسٹس شاہد کریم نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا

    لاہور ہائیکورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام سکولوں کو بچے کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے ٹرانسپورٹ دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ سکولوں کے بچے سکولز کی جانب سے فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ پر سکول آئیں۔ جو سکول انتظامیہ احکامات کو نہیں مانے گی اسے سیل کردیا جائے ۔کوئی سکول والدین کو لکھ کر نہ بھیجے کہ ہم بچوں کی ذمہ داری نہیں لیں گے۔ٹرانسپورٹ حکام گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق پندرہ دنوں میں پالیسی بنا کر پیش کرے۔

    جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ہر تین ماہ بعد گاڑیوں کی انسپکشن کرے۔محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تمام پبلک اور پرائیویٹ بسوں کا ڈیٹا ہونا چاہیے۔

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے،محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے،محسن نقوی

    قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 70 فیصد کام مکمل ہو گیا

    انکلوژرز کے سٹیپ کی تعمیر تیز،مین بلڈنگ کے فلورز مکمل، پویلین و باکسز کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے رات گئے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئے تعمیر کردہ سٹیپ کا معائنہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آخری سٹیپ پر کھڑے ہو کر سٹیڈیم کے ویو کا مشاہدہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ اور انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا

    اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبے پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔ تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل دسمبر کے آخری ہفتے تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی ٹیم بھارت جاکر کھیلے اور بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئے، ہائبرڈ ماڈل پر فیصلہ ووٹس پر ہونے کی صورت میں حکومت سے مشورہ کرکے آئی سی سی کو آگاہ کریں گے، آئی سی سی سے مشاورت جاری ہے، اچھا نتیجہ سامنے آئے گا، چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی ہوگی، آئی سی سی سے مسلسل رابطے میں ہیں، آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں پاکستان کے حق میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے گائیڈ لائن لے کر پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلہ کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے، وعدہ ہے کہ جو ہوگا وہ پاکستان کی بہتری کے لیے ہوگا،ہآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بہترین ٹیم لے کر میدان میں اتریں گے، کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں، چیمپئنزٹرافی کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا وقت آرہا ہے۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں،ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی، ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں افراد کا ریکارڈ فراہم کرنے کے درخواست،سماعت ملتوی

    پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں افراد کا ریکارڈ فراہم کرنے کے درخواست،سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ : پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں افراد کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے وفاقی حکومت وزرات داخلہ اورایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کی آخری مہلت دے دی ،عدالت نے درخواست پر سماعت دس دسمبر تک ملتوی کردی ،عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ
    کیا ایک سال بعد رپورٹ آئے گی،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ کی قانونی حیثیت نہیں ہے ،ایف ائی اے اس لسٹ میں شہریوں کے نام ڈال نہیں سکتا ،ایف ائی اے غیر قانونی اس لسٹ میں لوگوں کے نام ڈال رہا ہے،عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل شہریوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے

  • آئی جی اسلام آباد کے سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

    آئی جی اسلام آباد کے سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

    شیخوپورہ موٹروے پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ شیخوپورہ موٹروے پر خانپور کے نزدیک پیش آیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ شیخوپورہ موٹر وے پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سکواڈ کی گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونیوالے اہلکار کی شناخت ڈرائیور صفدر شاہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں جمیل، بلال اور دیگر شامل ہیں۔آئی جی اسلام آباد خود ساتھ نہیں تھے۔

    بشری بی بی کا پریس کانفرنس،گنڈاپور کے ساتھ جانے سے گریز

    فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا، وزیراعظم

    اوچ شریف: حساس مقامات کی ناقص سکیورٹی، شہری عدم تحفظ کا شکار

    9 مئی مقدمات،عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

    سپریم کورٹ بار کا نقوی اور گنڈاپورسے مستعفی ہونے کا مطالبہ

  • 9 مئی مقدمات،عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

    9 مئی مقدمات،عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانتیں بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں نامزد کیا گیا، 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی لینا دینا نہیں۔ جب 9 مئی ہوا، اس وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان گرفتار تھے بعد ازاں وہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت بھی کرچکے ہیں۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 30 مقدمات میں حکومت کے خلاف فیصلے ہو چکے ہیں، 25 کے قریب فیصلے آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں، ہر مقدمہ میں مدعی پولیس والے ہیں، حکومت گوگلی، لیگ بریک، آف بریک دوسرا، تیسرا پھینک چکے ہیں، کبھی کہتے ہیں سازش اس طرح ہوئی، پھر کہتے ہیں نہیں اس طرح سے سازش ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتیں منظور کی جائیں۔تاہم پراسکیوشن نے عمران خان کی ضمانتوں کی مخالفت کی اور ضمانتیں مسترد کرنے کی استدعا کی۔اسپیشل پراسکیوٹر نے دلائل دیے کہ جو فیصلے پیش کیے گئے ان کا ان کیسز سے تعلق نہیں ہے، ملزم کے اشارے پر 200 تنصیبات پر حملے کیے گئے سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ آج حقیقی جہاد کا دن ہے۔ رینجرز اور پولیس اہلکار شہید ہوئے، ملزم کہتا ہے کہ میں تو جیل میں ہوں، عدالت ضمانتیں مسترد کرے۔عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بعد ازاں، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔واضح رہے کہ عمران خان نے جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور شادمان جلاؤ گھیراؤ کے 8 مقدمات میں ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

    سپریم کورٹ بار کا نقوی اور گنڈاپورسے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    چیئمپنز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کا پلان سامنے آگیا

    بلوچستان اسمبلی ، پی ٹی آئی پر پابندی کی قرار داد کل پیش کی جائے گی

    سبرامنیم سوامی کا اڈانی اسکینڈل پر مودی سے استعفے کا مطالبہ