Baaghi TV

Category: لاہور

  • بانی پی ٹی آئی عدالتوں میں جا کر اپنی بے گناہی ثابت کردیں،احسن اقبال

    بانی پی ٹی آئی عدالتوں میں جا کر اپنی بے گناہی ثابت کردیں،احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی و قانونی چارہ جوئی ہے،بانی پی ٹی آئی عدالتوں میں جا کر اپنی بے گناہی ثابت کردیں۔

    باغی ٹی وی: احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک سیاسی جماعت بار بار پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے، پا کستان کوئی عام معمولی ملک نہیں ہے،پاکستان ایٹمی قوت رکھنے والا ملک ہے،حکومت یہ اقدامات خوشی سے نہیں اٹھا رہی ،نہوں نے حکومت کی نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایا، آخر اس فساد کو کرنے کی ضرورت کیاہے؟-

    احسن اقبال نے کہا کہ نو مئی کے بعد اس گرو سے خیر کی توقع رکھنا رسک والی بات ہے، امید ہے ان کا دھرنا آج ناکام اور حالات ٹھیک ہوجائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری انتظامیہ کی جانب سے نہیں کی گئی جو رہائی کا مطالبہ مان لیا جائے، ان کے مقدمات عدالت میں ہیں، حکومت کے پاس چھوڑنے کا اختیار نہیں ہے۔

    انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی آج عدالتی و قانونی مقدمات میں گرفتار ہیں،رہائی کا واحد راستہ عدالتی و قانونی چارہ جوئی ہے،بانی پی ٹی آئی عدالتوں میں جا کر اپنی بے گناہی ثابت کردیں،بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات میں خود کو کلیئر کرانا ہوگا، مسلم لیگ ن کی قیادت بانی پی ٹی آئی کے انتقام کا نشانہ بنی، ہم نے کبھی برطانیہ جا کر کسی کے پاؤں نہیں پکڑے،ہم نے کسی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر جاکر پاکستان کیخلاف نہیں بولا،ہم نے گھر کی جنگ گھر میں ہی لڑی-

    احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے اپنے کیس عدالتوں میں لڑے تھے،ان کے وکلا کی ٹیم مسلسل ان کے کیسز کے ٹرائل میں التوا کررہی ہے،بانی پی ٹی آئی کے وکلا پیش ہونے کے بجائے بہانے کرتے ہیں،بشریٰ بی بی بھی ضمانت لینے کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں،یہ وہی مہاتما ہیں جنہوں نے ایم پی ایز کو بنی گالہ بلا کر پی ٹی آئی کے پٹے ڈالے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی مہاتما ہے جو 2014 میں اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے حکومت میں آئے تھے اور اب ایمپائر کی طرف دیکھ رہے ہیں، جنہوں نے 2018 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر آر ٹی ایس سسٹم بٹھایا تھا، آج بھی وہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، یہ کونسی آزادی کی جنگ ہے؟

  • وزیر اعظم کی   اسپیکرز کو پیپلز پارٹی کے تحفطات دور کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی اسپیکرز کو پیپلز پارٹی کے تحفطات دور کرنے کی ہدایت

    لاہور: :وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو پیپلز پارٹی کے تحفطات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی: پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ماڈل ٹاون میں مشاورتی نشست ہوئی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے شرکت کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی فائنل کال کی احتجاجی صورتحال بھی زیرغور آئی۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے۔

  • پی ٹی آئی کا انقلاب کہیں سڑک پر ہی رہ جائے گا،عظمیٰ بخاری

    پی ٹی آئی کا انقلاب کہیں سڑک پر ہی رہ جائے گا،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ میں روز انتظار کرتی ہوں کہ قاسم اور اس کا بھائی بھی باپ کے لیے آئیں، پی ٹی آئی کا انقلاب کہیں سڑک پر ہی رہ جائے گا جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ لاہور میں سکون ہے لوگ ناشتہ کر رہے ہیں اور چھٹی منا رہے ہیں، صوبا ئی دارالحکومت میں کوئی افرا تفری نہیں ہے لاہور میں کوئی ایک بندہ باہر نہیں نکلا، پنجاب میں ان کے 104 ایم پی ایز ہیں، بشریٰ بی بی انقلاب کے لیے کیے جانے والے احتجاج میں شرکت نہیں کر سکتیں، بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے بیان دے کر فون بند کر دیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں روز انتظار کرتی ہوں کہ قاسم اور اس کا بھائی بھی باپ کے لیے آئیں، پی ٹی آئی کا انقلاب کہیں سڑک پر ہی رہ جائے گا، کےپی والے صرف تماشہ لگائیں گے، گنڈا پور صاحب بھی ابھی سو کر نہیں اٹھے علی امین گنڈا پور نے احتجاج کرنیوالے اساتذہ سے کہا کہ احتجاج میں شامل ہو جائیں مطالبات مان لیں گے، آج ورک فرام ہوم اور ورک فرام سٹی ہو گا، کل ایف 10 اسلام آباد سے 3 دہشتگرد گرفتار کیے گئے، وہ کس کے مہمان تھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے جبکہ حکومت نے پنجاب اور کے پی سے راولپنڈی اور اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیئے ہیں، مختلف شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جبکہ جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔

  • آصف کرمانی کو فون پر ملی دھمکی،بولے کچھ ہواتو ن لیگ ذمہ دار

    آصف کرمانی کو فون پر ملی دھمکی،بولے کچھ ہواتو ن لیگ ذمہ دار

    سابق سینیٹر اور مسلم لیگ ن چھوڑنے والے سیاسی رہنما آصف کرمانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔ ان کے مطابق یہ کال فون نمبر 03325320375 سے کی گئی، اور کال کرنے والے شخص کا نام اویس ظاہر ہو رہا تھا۔

    آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ کالر نے انہیں مسلم لیگ (ن) کے خلاف بیان بازی بند نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے مزید کہا:”اگر مجھے یا میرے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور مذکورہ شخص ہوں گے۔”آصف کرمانی نے واضح طور پر کہا کہ وہ ایسی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں اور ان کا مؤقف مضبوط ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کریں گے تاکہ قانون کے تحت ملوث افراد کو جوابدہ بنایا جا سکے۔

    رواں برس 21 جولائی کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔آصف کرمانی نے کہا کہ وہ ایک طویل عرصے سے نوازشریف کی قیادت والی پارٹی کے سیاسی معاملات سے خود کو دور کر رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے، میاں صاحب، سب اچھا نہیں ہے۔

    آصف کرمانی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2013 میں اپنے دور حکومت میں اپنا پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کیا تھا، وہ سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے اور 2013 میں پارٹی کے اقتدار میں آنے سے پہلے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے فعال کردار ادا کیا تھا۔

    پی ٹی آئی کا ایک اور گھناؤنا دھندہ،پولیس افسران کیخلاف مہم، ایکشن کی ضرورت

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    پولیس لائن حملہ،دہشتگرد کی سوشل میڈیا سے ہوئی بھرتی،سیکورٹی اداروں کی بڑی کامیابی

    بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات فوج کے سپرد

    عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کیخلاف اکسانے والا گرفتار

    سوشل میڈیا پروپیگنڈہ،افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ،اہم منظوری

    سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے،چیف جسٹس

  • سیاسی میدان  میں شکست،پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی

    سیاسی میدان میں شکست،پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی

    پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کی احتجاجی کال سے ایک دن قبل اعلیٰ سرکاری افسران کے خلاف ایک منظم سوشل میڈیا مہم چلائی۔ یہ مہم آئی جی اسلام آباد علی رضا رضوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او لاہور، اور ڈی آئی جی لیاقت ملک کے خلاف مختلف پلیٹ فارمز پر چلائی گئی۔ پی ٹی آئی کے تمام آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس بشمول واٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، تھریڈز، اور انسٹاگرام پر یہ مہم جاری رہی۔ اس مہم کا مقصد ان افسران کو تحریک انصاف کے خلاف ہونے والے مبینہ تشدد کا ذمہ دار ٹھہرانا تھا اور عوام کو ان کے خلاف اکسایا گیا۔

    پولیس افسران کے خلاف اس سوشل میڈیا مہم میں تحریک انصاف نے صرف اور صرف احتجاج کی کال اور سکیورٹی انتظامات کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ان پولیس افسران پر تنقید کر کے کمزوری کا ثبوت دیا۔ تحریک انصاف نے ان افسران پر بے بنیاد الزامات لگائے اور ان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیے، جو قانونی طور پر "ڈیفیمیشن” اور "انسائٹمنٹ ٹو وائلنس” کے زمرے میں آتا ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے پولیس افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ ریاستی ادارے اس مہم کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لے رہے۔ جب ایک سیاسی جماعت سرکاری افسران کو نشانہ بنا کر عوام میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے تو کیا ریاست اس مہم کے ماسٹر مائنڈز کے خلاف کوئی کارروائی کرے گی؟سیاسی جماعت سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلا رہی ہے تو کیا ریاست ایسی سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ سے چلنے والی کمپین کے خلاف ایکشن لے گی یا نہیں؟ اگر ریاست ان مہمات کے خلاف ایکشن نہیں لیتی تو یہ آئندہ کے لیے ایک خطرناک مثال بن سکتی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف ابوبکر نے لکھا کہ ریاستی ادارے کب تک خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟‼️پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بہادر پولیس افسران کی تصاویر اس طرح شیئر کی جا رہی ہیں جیسے وہ دہشت گرد ہوں۔ یہ نہ صرف ان افسران بلکہ ان کے خاندانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ایک جماعت ملک کے محافظوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کو مذاق بنا رہی ہے، اور اب تو افسران کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    نعمان قیصر کا ایکس پر کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب سیاسی میدان میں شکست کھانے کے بعد ریاستی اداروں کے اعلی افسران و عہدیداران کے خلاف گھٹیا مہم اور ذاتی دشمنی جیسے حملے کر رہی ہے،زیر نظر ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ پولیس افسران کی تصاویر پی ٹی آئی آفیشل سائٹ سے ایسے شئر کی جا رہی ہیں جیسے یہ دہشت گرد ہوں

    https://twitter.com/NomanqaiserS/status/1860390047545196722

    عدنان کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل گینگ کی ایک اور سازش،پولیس کو بدنام کرنے کے لیے بہادر افسران کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش۔

    بلوچستان کے سابق نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کہتے ہیں کہ ان پیغامات کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے آفیشل واٹس ایپ گروپ اور دیگر پلیٹ فارمز نے ان پولیس افسران کے خلاف ایک منفی مہم چلائی۔
    ہمیں پوچھنے کی ضرورت ہے کہ کیا یہ کیلے کی ریاست ہے جہاں کوئی بھی ریاستی اہلکاروں کو دھمکا سکتا ہے / ہراساں کر سکتا ہے اور اس کی کو ہی پکڑ نہیں۔ ریاست کے خلاف اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کے خلاف ٹھوس کارروائی کیوں نہیں کی جاتی؟

    پی ٹی آئی کا ایک اور گھناؤنا دھندہ،پولیس افسران کیخلاف مہم، ایکشن کی ضرورت

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    پولیس لائن حملہ،دہشتگرد کی سوشل میڈیا سے ہوئی بھرتی،سیکورٹی اداروں کی بڑی کامیابی

    بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات فوج کے سپرد

    عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کیخلاف اکسانے والا گرفتار

    سوشل میڈیا پروپیگنڈہ،افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ،اہم منظوری

    سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے،چیف جسٹس

  • پنجاب مجھے دے دیں،اگر احتجاج ہو جائے تو استعفیٰ دے دوں گا، گورنر پنجاب

    پنجاب مجھے دے دیں،اگر احتجاج ہو جائے تو استعفیٰ دے دوں گا، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ میرے حوالے کرے اگر پھر احتجاج ہوجائے تو استعفیٰ دے دوں گا۔

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش کے حوالے سے اپنا بیان جاری کیا ہے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی پی ٹی آئی کی قیادت میں سے کوئی بھی احتجاج میں شریک نہیں ہوتا۔ موجودہ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ سیاسی طور پر اس مسئلے کو حل کرے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے احتجاج کا اعلان کرتے ہیں تو حکومت فوراً کنٹینر لگا دیتی ہے، موٹر وے اور سڑکوں کو کھولیں، پنجاب مجھے دے دیں کچھ بھی نہیں ہوگا، اگر احتجاج ہو جائے تو استعفیٰ دے دوں گا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باسث حکومت نے اسلام آباد کے راستے بند کردیے، دارالحکومت کو جانے والے زیادہ تر راستوں پر بندش ہے اور چھبیس نمبر چُنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کردی گئی، سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند ، مختلف شاہراہوں پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیئے گئے،راولپنڈی آئی جے پی روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے-

    مری سے آنیوالی سڑک کو کنٹینر رکھنے کے علاوہ بعض مقامات سے کھود کر بند کردیا گیا ہے اُدھر موٹرویز صبح سے بند ہیں، راستے بند ہونے کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اس کے علاوہ جہلم کی اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینر کھڑے کردیے گئے ، فیصل آباد کے دا خلی راستے بھی بند ہیں اور لاہور، پشاور اور فیصل آباد سے اسلام آباد کیلئے جانے والی موٹر ویز بھی بند کردی گئیں۔

  • پی ٹی آئی قیادت کی لاہور کیلئے احتجاج کا پلان تبدیل کیے جانے کا امکان

    پی ٹی آئی قیادت کی لاہور کیلئے احتجاج کا پلان تبدیل کیے جانے کا امکان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کی طرف سے لاہور اور پنجاب کے لیے احتجاج کا پلان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت 24 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر لاہور اور پنجاب میں احتجاج کا پلان بدل سکتی ہے،لاہور کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی طرف سے پنجاب کے دارالحکومت میں ہی احتجاج کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کی قیادت اور کارکن بتی چوک پر احتجاج کرسکتے ہیں، جس کو جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا لیڈ کریں گے، راستوں کی بندش کی وجہ سے دیگر اضلاع کے رہنما اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں گے جبکہ راستے کھلنے کے بعد وہ دیگر شہروں سے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی، ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کر دی جائے گی، ذرائع نے بتایاکہ موبائل فون نیٹ ورک کھلے رہیں گے تاہم انٹرنیٹ اور وائی فائی بند ہوگا جبکہ بڑے شہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس بند ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

  • ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی بھی "نازیبا” ویڈیو لیک

    ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی بھی "نازیبا” ویڈیو لیک

    پاکستانی سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت اور ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب ایک اور مبینہ ویڈیو لیک اسکینڈل کی زد میں آگئی ہیں۔ حالیہ مہینوں میں میتھیرا خان، مناہل ملک ،امشا رحمان، مسکان چانڈیو و دیگر کی نجی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد کنول آفتاب کی بھی مبینہ طور پر نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی ہے

    تاہم، ابھی تک کنول آفتاب یا ان کے خاندان کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، اور ویڈیو کی صداقت کی تصدیق بھی نہیں ہوئی ہے۔کنول آفتاب کے مداح اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور ڈیجیٹل پرائیویسی کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    26 سالہ کنول آفتاب 9 جنوری 1998 کو پیدا ہوئیں۔ وہ ایک مشہور پاکستانی سوشل میڈیا شخصیت ہیں جن کے انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ وہ اپنے شوہر ذوالقرنین سکندر اور بیٹی ایزال ذوالقرنین کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

    سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی نجی ویڈیوز کا لیک ہونا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ نہ صرف سیلیبریٹیز بلکہ عام صارفین بھی اس غیر محفوظ ماحول میں اپنی پرائیویسی کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔نازیبا ویڈیوہونے کے واقعات نے نہ صرف متاثرہ افراد کی نجی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا کی دنیا میں صارفین کے درمیان اخلاقیات اور رازداری کے معاملات پر ایک بڑی بحث کو جنم دیا ہے،اسکینڈلز کے بار بار پیش آنے سے سوشل میڈیا پر رازداری کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

    kanwal aftab

    قبل ازیں گزشتہ روز متنازع ماڈل اور میزبان متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے والے شخص کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔2021 میں متھیرا کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے وضاحت دی تھی کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں اور ان میں ان کا چہرہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے شامل کیا گیا ہے،اب متھیرا نے بتایا ہے کہ ان کی یہ ویڈیوز جھنگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایڈٹ کرکے بنائی تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ شخص نہ صرف ان کی بلکہ کئی اور لڑکیوں کی ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے محض 2،000 روپے میں فروخت کرتا تھا۔ ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد متھیرا نے فوری طور پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا۔

    برہنہ ویڈیو لیک کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور ٹک ٹاکر کی ویڈیو لیک

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • تصاویر:ٹرین کی بریک فیل،پٹری سے اتر کر قبرستان میں گھس گئی

    تصاویر:ٹرین کی بریک فیل،پٹری سے اتر کر قبرستان میں گھس گئی

    لاہور میں ٹرین کی بریک فیل، ٹرین قبرستان میں گھس گئی

    واقعہ لاہورکے علاقے فیروزہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، گڈز ٹرین کی اچانک بریک فیل ہو گئی جس سے ٹرین بے قابو ہو گئی اور قبرستان میں گھس گئی،ٹرین کی بریکیں فیل ہونے کے بعد ٹرین پٹری سے اتر ی اور قریبی قبرستان میں پہنچ گئی، ٹرین ڈرائیور نے ٹرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی، قبرستان میں مٹی کے ڈھیر پر پہنچ کر ٹرین رک گئی،گڈز ٹرین پٹری سے اترنے کی وجہ سے مختلف سامان سے بھرے کنٹینر ز کو بھی نقصان پہنچا۔ریلوے کی ٹیم جاۓ حادثہ پر پہنچ گئی ہے،ریلوے حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.

  • احتجاج،رستے بند،میت لے جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی

    احتجاج،رستے بند،میت لے جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی

    پی ٹی آئی احتجاج، حکومت نے لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں اہم شاہراہیں بند کر دیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

    پنجاب کے شہر گوجوانوالہ میں ایمبولینس بھی راستے بند ہونے کی وجہ سے پھنس گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،ایمبولینس میں میت کو منتقل کیا جا رہا ہے،چناب ٹول پلازا پر میت کے ساتھ جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی،ایمبولینس ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں سے راستہ کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں میت ہے مہربانی کر دیں،لیکن راستہ نہ ملا جس پر شہریوں نے میت کو اسٹریچر پر خود ہی ایمبولینس سے اتار کر لے جانے کی کوشش کی، اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، بعد ازاں ڈرائیور کی اپیل پر پولیس اہلکاروں نے ایمبولینس گزرنے کے لیے راستہ کھول دیا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے موٹر ویز سمیت کئی اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے، سڑکیں بلاک کرنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے،لاہور میں جلسے، جلوسوں اور احتجاج کے باعث رنگ روڈ کو 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

    بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر

    عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان