لاہور میں قبر پر ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کر دی گئی، میڑوپولٹن کارپوریشن لاہور کے اند جتنے قبرستان آتے ہے ان پہ ٹیکس لاگو کرنے کے لئے اپرول سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوا دی گئی ہے جس کے مطا بق بڑ ے قبر پر 1500 جبکہ چھوٹے کے قبر پر 1000 روپے ٹیکس مقرر کرنے کی تجویز پیس کر دی گئی ہے ، عموماً لوگوں کو تدفین کے دوران عام طور پر کرایہ سمیت 10،000 تک کا خرچا ادا کرنا پڑتا ہے، لیکن اب قبروں پر بھی ٹیکس لاگو کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اسکے علاوہ تمام قبرستانوں کا ریکارڈ بنا کے بھیج دیا گیا ہے جسکے لئے کمیٹی بنائی جائے گی اور ایک چئیر مین ہو گا ، جس میں تدفین کے وقت کا تعین اور دورانیہ مقرر کیا جائے گا کہ کس وقت تدفین ہو گی اور کس وقت لوگ اپنے پیاروں کے قبروں پر فاتحہ پڑھنے آسکتے ہے،
Category: لاہور
-

بجلی کے صارفین پر اضافی یونٹس اور اوور بلنگ ظلم پر ظلم ہے،لیاقت بلوچ
نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے صارفین پر اضافی یونٹس اور اوور بلنگ ظلم پر ظلم ہے۔نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلزمیں اضافی یونٹس ختم کر کے صارفین کو نئے بل جاری کیے جائیں۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا ذمے دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ عوام، تاجر، صنعت کار، ملازم پیشہ افراد نے آئی ایم ایف کا حکومتی بجٹ مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف دھرنا ہو گا۔نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی کے بلوں پر بھاری ٹیکس ختم کرنے ہوں گے۔ -

لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا
لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا،ویڈیو بیان جاری کر دیا
لاہور دا پاوا،اختر لاوا،ایک بار پھر سامنے آ گیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ ،اضافی بلوں پر جہاں پاکستان کے دیگر شہری پریشان ہیں وہیں اختر لاوا نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے،اخترلاوا ویڈیو بیان میں کہتے ہیں کہ ایٹم بم تو ویسے نہیں چلانا، ہمارے پر چھوٹا سا چلا کر مار دو اور عیاشیاں کرو۔اختر لاوا کا کہنا تھا کہ 15 گھنٹے ہو گئے ہیں بجلی گئی ہے، ظلم کی انتہا ہو گئی ہے، بچے بلبلا رہے ہیں، مہمان آئے ہوئے ہیں،گلیوں میں بیٹھے ہیں،یہ کوئی زندگی ہے، اگر بل معاف نہیں کرنے تو فائدہ کیا، کم از کم بتی تو لے آؤ، ساڑھے 42 ہزا ر بل آیا ہم نے دیا، ڈیڑھ ڈیڑھ مرلے میں ہم رہتے ہیں آپ کنالوں کے گھروں میں رہتے ہو اور سب کچھ مفت، ہمیں بجلی ہی نہیں مل رہی، ہم سے سب کچھ چھین لیا گیا ہے،
لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا#baaghitv #pakistan #breakingnews #akhtarlawa #lahore https://t.co/t0kS64Frtg pic.twitter.com/EcuZDqK9E4
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 6, 2024
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی
سوشل میڈیا پر وائرل “لاہوردا پاوا، اختر لاوا،” ڈائیلاگ کے پیچھے ماجرا کیا؟
سوشل میڈیا پر ہر جگہ ،ہر میم اور ہر ٹویٹ میں ایک ہی ڈائیلاگ دیکھنے میں آرہا ہے۔ وہ ڈائیلاگ ہے “لاہور دا پاوا، اختر لاوا”۔ لیکن اس ڈائیلاگ کے پیچھے ماجرا کیا ہے اور یہ کس کا ڈائیلاگ ہے ایسے کئی سوال بھی سوشل میڈیا پر پوچھے جا رہا ہیں۔ لاہور دا پاوا اختر لاوا، یہ کسی فلم کا ڈائیلاگ نہیں بلکہ لاہور کے ایک جیتے جاگتے کردار کا اپنا جملہ ہے۔ صرف یہ ڈائیلاگ ہی نہیں اختر لاوا کے منفرد انداز نے انہیں اور ان کے ڈائیلاگ کو سوشل میڈیا پروائرل کردیا ہے.نجی ٹی وی سے گفتگو میں پچہتر سالہ اختر لاوا کہتے ہیں کہ دوستوں کے ساتھ مذاق مذاق میں یہ ڈائیلاگ بولا تو انہوں نے ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردی۔ دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا تو انہوں نے اسے اپنا علامتی ڈائیلاگ بنالیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ مری میں ویڈیو بنائی تھی۔ دوستوں نے اپ لوڈ کردی اور لوگوں نے پسند کیا۔اور دیکھتے دیکھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اندازاہ نہیں تھا کہ یہ جملہ سوشل میڈیا پر اس قدر ہٹ ہوجائے گا۔انہیں مشہور کرنے میں اس ویڈیو کا بھی ہاتھ ہے جب وہ شیر کے ساتھ بیٹھے اپنا یہی ڈائیلاگ بولنے والے تھے کہ شیر اٹھ گیا۔کسی دوسرے کو ہنسانا بڑی بات ہوتی ہے۔ اختر لاوا کے ڈائیلاگ کے بعداس پر ٹویٹس اور میمز کی بھر مار لگ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں اختر لاوا کے ڈائیلاگ کوسراہا اور میمز بنائیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی یہ ڈائیلاگ مشہور ہو رہاہے۔ -

ایک اور مشکل،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان
حکومت کے لئے نئی مشکل،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا
پاکستان فلور ملز ایوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کیا گیا ہے،لاہور میں فلوز ملزمالکان کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج چھ جولائی کو لاہور میں ہمارا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی چیئرمین اور سابقہ چیئرمین، صدر بھی موجود تھے، آج کے اجلاس میں حالیہ بجٹ کے حوالہ سے جو ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا گیا اس پر تمام اراکین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں یہ منظور نہیں، اس کو فی الفور ختم کیا جائے، ہماری فلور ملز اس کی متحمل نہیں ہو سکتیں،حکومت سے ہم نے مذاکرات کی کوشش کی ہے، حکومت کو مطالبات پہنچا د یئے ہیں کہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا کام نہیں، آٹا واحد چیز ہے جو سستی ہے، اسے بھی مہنگا کیا جارہا ہے، خدارا ہوش کے ناخن لیں،مطالبات منظور نہ ہوئے تو 10 جولائی کو ملیں گندم کی واشنگ بند کردیں گی اور 11 جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی، ہم حکومت کو وقت دے رہے ہیں تاکہ عوام تنگ نہ ہوں لیکن بدھ سے ہم مکمل ہڑتال کی طرف چلے جائیں گے، حکومت فلور ملز ایسوسی ایشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لے ورنہ بدھ سے ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ساڑھے 5 فیصد ٹیکس عوام پر لگے گا لیکن ملز کے کھاتے میں آئے گا، ٹیکسز کا نفاذ رہا تو ہم ملیں نہیں چلا سکیں گے،
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مورخہ 10 جولائی2024 سے ملک بھرکی فلور ملز گندم کی واشنگ بند کر دیں گے اور بروز جمعرات 11 جولائی 2024 گندم کی پسائی نہیں کریں گے اور اس وقت تک فلور ملز پسائی نہیں کریں گی جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے،
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی
-

مری،عمران خان زندہ باد کے نعروں پر عظمیٰ بخاری نے کہا، ادھر آکر لگاؤ
پنجاب کی صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری کے مری کے نجی دورے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی ہے
عظمی بخاری ساتھی اراکین اسمبلی اور فیملی کے ہمراہ مری میں شاپنگ کر رہی تھیں کہ تحریک انصاف کے حامیوں نے اس دوران عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے،عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی حامیوں کے سامنے کھڑی ہو گئیں اور کہا کہ ادھر ہمارے سامنے آکے نعرے لگاؤ ، اس دوران عظمیٰ بخاری کو دیکھ کر مری کے بازار میں موجود شہریوں نے عظمیٰ بخاری کے حق میں اور عمران خان کے خلاف نعرے لگائے،
مری,عمران خان زندہ باد کے نعرے لگانے پر عظمیٰ بخاری نے کہا، ادھر آکر لگاؤ#baaghitv #pakistan #punjab #Breakingnews @AzmaBokhariPMLN pic.twitter.com/wR3fO20PXr
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 6, 2024
اس دوران زیادہ شور شرابہ ہوا تو مقامی دکاندار ایکشن میں آئے اور نعرے لگانے والے پی ٹی آئی حامیوںکو موقع سے بھگا دیا، عظمیٰ بخاری بغیر کسی پروٹوکول کے مری پہنچی تھیں ،مال روڈ پر شاپنگ کے دوران فیملیز نے صوبائی وزیر اطلاعات کے ہمراہ سیلفیاں بھی لیں
علاقائی رپورٹرز کام کرتے ہیں تو انہیں تنخواہ دی جائے،عظمیٰ بخاری
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے مری پریس کلب کا دورہ کیا اور کہا کہ نوازشریف کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی مری دوسرا گھر ہے۔جب سے مریم نواز حکومت میں آئیں ہیں انہوں نے مری کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے، ٹورسٹ ٹرین انفراسٹرکچر ہو یا ہسپتال ہوں، مریم نواز مری میں ہر شعبے میں توجہ دے رہی ہیں، مری کے صحافیوں کو فلیٹس بناکر دئیے جائیں، رجسٹرڈ صحافیوں کی لسٹ لاہور بھجوا دیں تو پنجاب حکومت سے مری کے صحافیوں کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی اور پریس کلب کی جگہ کی بات کریں گے، اگر علاقائی رپورٹرز کام کرتے ہیں تو انہیں تنخواہ دی جائے، اس حوالے سے میں میڈیا مالکان سے بات کروں گی، مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، ہم تمام ڈسٹرکٹ کی طرح مری پریس کلب کو بھی سالانہ گرانٹ دیں گے، ویج بورڈ ایوارڈ کیلئے میں خود بات کروں گی،ہم علاقائی رپورٹرز کے مسئلے کا حل ضرور نکالیں گے۔عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی
-

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ سکالرشپ پروگرام کی منظوری دیدی
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب ہونہار میرٹ سکالر شپ پروگرام اور جہلم،وہاڑی اور بہاولنگر میں نئی یونیورسٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہائرایجوکیشن کے امور سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہونہار سکالر شپ کی تعداد 4ہزار سے بڑھا کر 25ہزار اور لیپ ٹاپ سکیم کے فوری اجراء کی ہدایت کی۔ سرکاری اور8منتخب پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے بی ایس کرنے والے طلبہ کی100فیصد فیس سکالر شپ سے ادا ہوں گی۔ اجلاس میں طلبہ کی کم تعداد والے کالجز میں نئے ڈسپلن متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کے مختلف کالجوں میں جاب مارکیٹ کی ضروریات سے منسلک ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹرز اور پرنسپل کی تعیناتی کے لئے آن لائن پورٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹرز اور پرنسپل کی تعیناتی خالصتاً میرٹ پر کرنے کیلئے فول پروف سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سرکاری کالجز میں نئی بسوں کی فراہمی کا پلان پیش کیا گیا۔ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت یونیورسٹیوں کے قیام کی سفارشات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر کو یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے حکومتی سطح پر سہولت دینے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں نجی یونیورسٹیو ں کے امور کاجائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کی وزارت کمیٹی قائم کرنے اورتعلیمی بورڈز کے امور میں ریفارمز کے لئے پنجاب بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے 90کالجز میں ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ فری کلاسز کے کامیاب پروگرام پرمسرت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کیلئے کالجز میں مفت ایم ڈی کیٹ او رای کیٹ کلاسز کا دائرہ کار بتدریج بڑھایاجائے۔ ہائرایجوکیشن کے فروغ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو سہولیات دی جائیں۔ ہائرایجوکیشن میں پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کارسے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر رانا سکندر حیات اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے بریفنگ دی۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام موجود تھے
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
-

دو موریہ پل سے کنٹینر ٹکرانے کے باعث ریلوے ٹریک متاثر
لاہور:دو موریہ پل سے کنٹینر ٹکرانے کے باعث ریلوے ٹریک متاثر ہو گیا
اونچائی زیادہ ہونے سے کنٹینر ریلوے پل سے ٹکرایا، جس سے ٹریک ٹیڑھا ہو گیا,ٹریک کو نقصان پہنچنے پر شالیمار ایکسپریس، خیبر میل کو بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ,لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین ریل کار بھی روک لی گئی,ڈی ایس ریلوے لاہور، چیف انجینئر اور دیگر افسر موقع پر پہنچ گئے,5 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا گیا،کنٹینر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ریلوے پولیس نے ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کر دی
-

نومئی مقدمے،سرکاری وکیل کی عمران خان کی ضمانتوں کی مخالفت
انسداد دہشت گردی عدالت، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی عدم موجودگی کے باوجود ضمانتیں کنفرم ہو سکتی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ان کی وجہ سے کافی کیس سامنے آئے ہیں۔ جج انسداد دہشت گرد عدالت خالد ارشد نےسلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پھر تو آپکا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ جج نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے اڈیالہ جیل میں رابطہ کریں۔ عدالتی عملہ نے کہا کہ جیل انتظامیہ سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ جج انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا کہ سرکاری وکیل بیان دے دیں کہ درخواست گزار جیل میں موجود ہیں ہم آگے کیس سن لیتے ہیں۔ عدالت کی ہدایت پر بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل کے سپریڈنٹ کا فون نمبر عدالتی عملے کو نوٹ کروا دیا،عدالت نے سماعت آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی ،عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی عملہ جیل انتظامیہ سے رابطہ کر کے بتائیں درخواست گزار جیل میں موجود ہیں۔
میں اپنی تسلی کے لیے عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھو ں گا،جج انسداد دہشت گردی عدالت
عمران خان کی ضمانتوں پر سماعت دوبارہ شروع ہوئی،عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا جاسکا ،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں ہے سپرٹینڈنٹ کا مسیج آیا ہے ،جج نے کہا کہ میں اپنی تسلی کے لیے عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھو ں گا،میسج کا پرنٹ نکال کر دو فائل کا حصہ بناتا ہوں،عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ میرا کلائنٹ کل کہہ رہا تھا میں بھوک ہڑتال پر جارہا ہوں کلائنٹ بھوک ہڑتال پر اسلیے نہیں جارہا ہے مجھے جیل سے ابھی باہر نکالو کیسز مت بناؤ ،کلائنٹ ہڑتال پر اس لیے جارہا ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں ملک میں عدالتیں قانون کے مطابق فیصلے کریں،سرکاری وکیل نے عمران خان کی ضمانتوں کی مخالفت کردی،عمران خان کا 9 مئی کے روز صبح جاتے ہوئے بیان کو سرکاری وکیل نے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا، سرکاری وکیل اس بنیاد پر ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی،
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
-

نومئی مقدمہ،شاہ محمود قریشی کے خلاف چالان عدالت میں جمع
اے ٹی سی لاہور ،تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا ،اے ٹی سی لاہور نے شاہ محمود قریشی کی طلبی کانوٹس جاری کردیا ،پولیس کی جانب سے چالان میں شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا ہے،لاہورپولیس کی جانب سے چالان میں 50 سے زائد گواہان کی لسٹ بھی شامل ہے،چالان میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پر لوگوں کو اکسانے کا بھی الزام ہے،تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پولیس نے درج کررکھا ہے
نومئی مقدمے،عمران خان کو ویڈیو لنک پر عدالت پیش نہ کیا گیا
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عمران خان کو 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا،عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت میں کہا کہ عمران خان کی عدم موجودگی کے باوجود ضمانتیں کنفرم ہوسکتی ہیں،جج نے عدالتی عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے اڈیالہ جیل میں رابطہ کریں،عدالتی عملے نے کہا کہ جیل انتظامیہ سے رابطہ نہیں ہو رہا۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں جیل میں تھے، سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کر دی تا ہم وفاقی حکومت نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، شاہ محمود قریشی کو نومئی کے مقدمات میں بھی گرفتار کیا گیا ہے
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”
شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا
مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی
-

سابق جج شاہد جمیل کے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی پر سنگین الزامات
لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج شاہد جمیل کی جانب سے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے دست راست سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی اور ان کے سسر سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی پر سنگین ترین الزامات لگائے گئے ہیں
سابق جج لاہور ہائیکورٹ شاہد جمیل نے سوشل میڈیا ٹاک شو ٹاک شاک میں اعزاز سید سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جسٹس امیر بھٹی نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپنے داماد کو سیاسی فائدہ پہنچایا، مخصوص بینچز میں کیس لگتے تھے، میں صرف میڈیا پر نہیں بلکہ امیر بھٹی کے منہ پر ججز کے سامنے چائے پر یہ بات کہی تھی،اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کوئی کیس آتا تھا تو سابق چیف جسٹس امیر بھٹی ایک مخصوص جج کے پاس لگاتے تھے.جسٹس امیر بھٹی پر رشوت لینے کا بھی تاثر ہے،جسٹس امیر بھٹی کے داماد نے وزارت ملنے پر گھر کھانے پر بھی بلایا لیکن میں نہیں گیا،جسٹس امیر بھٹی کی شہزاد اکبر سے ملاقات کے بعد میں نےانہیں کہا تھا کہ اچھی خبریں نہیں چل رہیں،
سابق جسٹس شاہد جمیل کے انکشافات پر لاہور کے صحافی سید امجد حسین بخاری نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس شاہد جمیل خان نے انقلابی اشعار لکھ کر استعفیٰ دیا، اس وقت تحریک انصاف نے بیانیہ بنایا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ کی وجہ سے سیٹ چھوڑ رہے ہیں، آج ان کے انکشافات نے تو عمران دار ججز کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج شاہد جمیل کی جانب سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران خان کے دست راست سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی اور ان کے سسر سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی پر سنگین ترین الزامات کے بعد نیا کٹا کھل گیا ہے، جس کے بعد عوام کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ مہاتما کو کیسے گاندھی بنایا گیا؟
جسٹس شاہد جمیل خان نے انقلابی اشعار لکھ کر استعفیٰ دیا، اس وقت تحریک انصاف نے بیانیہ بنایا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ کی وجہ سے سیٹ چھوڑ رہے ہیں، آج ان کے انکشافات نے تو عمران دار ججز کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج شاہد جمیل کی جانب سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما… pic.twitter.com/UX14N27EDg
— Amjad Hussain Bukhari (@AmjadHBokhari) July 5, 2024
واضح رہے کہ سابق جسٹس شاہد جمیل نے رواں برس 2 فروری کو استعفیٰ دیا تھا،جسٹس شاہد جمیل کی ریٹائرمنٹ 2029 میں ہونی تھی تاہم انہوں نے وقت سے قبل ہی استعفیٰ دیا،انہوں نے 22 مارچ 2014 کو ایڈیشنل جج کا حلف اٹھایا تھا،ایک سال بعد وہ ریگولر لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے، موسم سرما کی تعطلات کے بعد جسٹس شاہد جمیل نے کیسز کی سماعت نہ کی،جسٹس شاہد جمیل نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا تھا.