Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع

    مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالا، سیالکوٹ، جہلم اور منڈی بہاؤ الدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرایوں کی جانچ پڑتال جاری ہے، شیخوپورہ، فیصل آباد، راول پنڈی، سرگودھا اور لیہ سمیت کئی شہروں کے ڈپٹی کمشنروں نے بسوں پر چھاپے بھی مارے اور مسافروں سے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا، راو لپنڈی سے مری اور مظفرآباد روٹس پر من مانے کرائے وصول کرنے والوں پر جرمانے اور وصول کیا گیا زائد کرایا مسافروں کو واپس دلا دیا گیا-

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے بعد واپس جانے والوں سے زائد کرایوں کی وصولی روکنے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

    تنگوانی:پولیس نےکچےکی طرف جانے والے 4 افراد کو بچالیا گیا

    راجن پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    سی پیک کے حوالے سے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے،دفتر خارجہ

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے  اسپین کے سفیر  کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپین کے سفیر کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری(Josè Antonio de Ory) اوراعزازی قونصل برائے اسپین جلال صلاح الدین نے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی : دوران ملاقات پنجاب اور سپین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی مشترکہ کاوشوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، اس موقع پر انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاروبار کی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے پائیدار حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، ہسپانوی سفیر نے پنجاب میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔

    وزیراعظم کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ کی مبارکباد

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سپین کی بزنس کمیونٹی کیلئے ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری مواقع موجود ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جارہا ہے،پاکستان اور سپین کے تجارتی حجم میں اضافہ کا رحجان خوش آئند ہے، پنجاب حکومت سپین کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں مزید اضافے کی خواہش مند ہے۔

    اس موقع پر سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگرحکام بھی موجود تھے۔

    زمین کے تنازع کے مختلف واقعات ، فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں …

  • ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،احسن اقبال

    ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ایک جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے ریاست کو ہمیشہ سیاسی مفاد سے اوپر رکھنا چاہیے، سیاست اور ریاست میں فرق ہونا چاہیے پاک چین دوستی کا رشتہ ستاروں سےبھی بلند ہےوزیرا عظم کےدورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا، لیکن ایک جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے,یہ کہنا دشمن کا پروپیگنڈا ہے کہ چین نے تعلقات کو ڈاؤن گریڈ کردیا، یہ جماعت چین سے متعلق مخصوص ایجنڈا اپنائے ہوئے ہے، یہ لوگ چین سے تعلقات خراب ہونے کا تاثر دے رہے ہیں لیکن چین سے ہمارا تعاون ہمالیہ سے بھی بلند ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مخالفین کو دباؤ میں لانے کیلئے ٹرولنگ شروع کی جاتی ہے، تنقید کرنے والوں کو ٹرولنگ کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے، حکومت اور اپوزیشن میں رہے لیکن کبھی ریاستی اداروں کو تنقیدکا نشانہ نہیں بنایا، اداروں کوکمزور کریں گے تو ریاست کی بقاءکیلئے باہر سے کوئی ضمانت نہیں لا سکتے۔

    عید پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو تعریفی اسناد دینے کا …

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پر ٹرولنگ شروع کردی گئی ہے، تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہےکہ خدانخواستہ پاکستان اورچین کے تعلقات میں کمی آگئی ہے، پہلی دفعہ اسپیس کے شعبے میں پاکستان اور چین کے تعلقات آگے لے جا رہے ہیں, چین کے اشتراک سے اسپیس پروگرام کو آگے بڑھائیں گے، چین نے کہا ہے وہ اپ گریڈیڈ لیول پر سی پیک کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے، چین سے روابط کو اسپیس کے شعبے میں بھی وسعت دی گئی ہے مشترکہ بیان سننے کے بعد کوئی احمق ہی ہوگا جوکہےتعلق کم ہورہاہے، حالیہ دورے کے بعد چین کے ساتھ تعلقات مزید بڑھے ہیں، چینی صدر نے کہا ہم اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔

    ٹرک کو حادثہ،شہری ٹرک پر لدی بوتلیں لوٹنے لگ گئے، ویڈیو وائرل

    احسن اقبال کا کہناتھاکہ آپس کے اختلافات ہوسکتے ہیں، اس کا مطلب یہ کہ ریاست کے مفاد کےساتھ کھیلیں؟ ریاست کے مفادات کے ساتھ کھیلیں گے تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، ہمارا فرض ہے پاکستانی ریاست کے مفادات کا دفاع کریں چین کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے سالانہ 3 لاکھ پاکستانیوں کو تربیت دینے کا وعدہ کیا ہے، زرعی شعبے کی ترقی کیلئے چین سے جدید ٹیکنالوجی لانے کیلئے تربیت فراہم کی جائیگی، نوجوانوں کو نفرت سے پاک کرکے بہترین تربیت دینی ہے۔

    قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری،محسن نقوی کا دورہ

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی مہم میں شامل عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ  انعام دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی مہم میں شامل عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ انعام دینے کا اعلان

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تین روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا ،وزیر اعلی پنجاب نےعید صفائی مہم کی تمام ٹیم کو پیغام دیا کہ "شاباش ٹیم پنجاب، شاباش”، آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی،شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صفائی مہم میں شریک تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور سیکرٹری وزارت بلدیات محمد شکیل کے کام کو بھی سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عید کے تین دن میں ستھرا پنجاب کی مہم نے ہر روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا، عیدالاضحٰی پر 72 گھنٹے میں مسلسل صفائی، عرق گلاب ملے پانی سے سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی دھلائی کر کے سرکاری مشینری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا،آپ کے ٹیم ورک نے عوامی خدمت اور یہ ممکن ہے کی سنہری اور قابل فخر مثال قائم کر دی، بڑی عید پر صفائی کا بڑا سٹینڈرڈ بنا جسے قائم رکھنا ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں، سب اپنی ذمہ داری نبھا کر ستھرا پنجاب کو حقیقت بنائیں گے، شہریوں اور میڈیا کا بھی شکریہ جن کے تعاون سے یہ ممکن ہوا، سب نے اپنی ذمہ داری خوب نبھائی جس کی وجہ سے نا ممکن ممکن ہوا، ستھرا پنجاب نعرہ نہیں رہا، پنجاب کی حکومت اور عوام نے کر کے دکھایا ہے۔

    پہلی بار صفائی ستھرائی کی نگرانی کے لئے لاہور میں سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، سرکاری شعبے میں سینیٹشن کے جدید رجحان کی نئی روایت کا آغاز

    پہلی بار لاہور نہر کی ڈرون سے نگرانی، نہر میں گندگی پھینکنے میں بڑی کمی
    ڈرون نگرانی سے نہر میں گندگی اور آلائشیں پھینکنے میں 80 فی صد کمی آئی،چیف سیکرٹری لاہور نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا ،چیف سیکرٹری پنجاب نے شدید گرمی میں محنت اور فرض شناسی سے کام کرنے والے عملے میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے تحائف بھی تقسیم کئے ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے چار ڈرونز کی خصوصی ٹیمیں ۔نگرانی پر مامور کی تھیں،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پہلی بار ڈرون اور سیف سٹی کیمروں کا صفائی مہم کے لئے بھی استعمال کیا ،نہر میں گندگی پھینکنے پر 30 ایف آئی آرز درج، 2 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے کئے گئے،ہزاروں شہریوں کو خلاف ورزیوں پر وارننگ بھی دی گئی ،4 ہزار 999 چھاپے مارے گئے، 85 کا چالان، 560 شہریوں کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری ہوئے.

    وزیر بلدیات عید کے تینوں ایام میں فیلڈ میں متحرک رہے
    وزیرآباد میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار، چیف آفیسر اور سینٹری انسپکٹر معطل
    وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیرنگرانی پنجاب بھر میں عیدالاضحٰی کے تینوں ایام میں صفائی برقرار رکھنے کا محکمہ بلدیات کا آپریشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق عید سے پہلے اور عید کی چھٹیوں کے دوران سخت گرمی میں فیلڈ میں مسلسل متحرک رہے۔ انہوں نے نہ صرف صوبائی دارالحکومت بلکہ متعدد اضلاع کے دورے کر کے الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا خود معائنہ کیا۔ پہلی دفعہ لاہور میں سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے صفائی انتظامات کی نگرانی کی گئی جبکہ کینال میں آلائشیں پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کو ڈرون کیمروں کے ذریعے موثر بنایا گیا۔ عید کے پہلے روز وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن علی عباس بخاری بھی ان کے ساتھ تھے۔ سب سے پہلے انہوں نے قربان لائنز میں سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کر کے لاہور کے مختلف علاقوں کی مانیٹرنگ کا عمل سکرینوں پر دیکھا۔ ایس پی سیف سٹی محمد شفیق نے صوبائی وزیر کو انتظامات پر بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق کولیکشن پوائنٹس کی مسلسل نگرانی کی گئی۔ شہر میں الائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام بلاتعطل جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پٹڑیوں کی جانب خصوصی توجہ دی گئی۔ اگلے مرحلے میں صوبائی وزیر اور معاون خصوصی لبرٹی سکوائر گئے جہاں پر انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی آگاہی کیمپ کا معائنہ کیا اور سٹاف کو عید کے گفٹ دیے۔ انہوں نے قذافی سٹیڈیم کولیکشن پوائنٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے کہا کہ الحمدللہ صفائی پلان کے عین مطابق کام کر رہا ہے۔ یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ صرف لاہور میں چودہ لاکھ سے زیادہ ماحول دوست بیگ تقسیم کئے گئے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ کسی بھی شکایت پر 30 منٹ کے اندر ایکشن لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ غیرقانونی مویشی منڈیوں کی سختی سے حوصلہ شکنی کی گئی جس کے باعث ٹریفک کی بدنظمی جیسے مسائل پیدا نہیں ہوئے۔ صرف سرکاری سیل پوائنٹس پر نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر خدمات مہیا کی گئیں۔ معاون خصوصی ذیشان ملک نے کہا کہ وزیراعلی کی نگرانی میں پچھلے سال سے زیادہ بہتر کام ہو رہا ہے۔ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کے مطابق صفائی کا کام مسلسل جاری ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سخت گرمی میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے والے ورکر ہمارے ہیروز ہیں۔ بعدازاں وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیراعلی کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے ساندہ میں قائم کئے گئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے صوبائی عید کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر، سیکرٹری ایل جی بورڈ رضوان نذیر بھی موجود تھے۔ انہوں نے پنجاب بھر میں جاری عید صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں تمام چیف آفیسرز کو ہدایات جاری کیں۔ دریں اثنا صوبائی وزیر اور معاون خصوصی نے ایل ڈبلیو ایم سی میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ذیشان رفیق نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پورے پنجاب میں وزیراعلی کے ستھرا پنجاب ویژن کے مطابق کام ہو رہا ہے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے صوبہ بھر میں آلائشیں ڈالنے کے لئے 32 لاکھ سے زیادہ ماحول دوست بیگ تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ ہر علاقے میں جتنی شکایات موصول ہو رہی ہیں وہ کنٹرول آفس کو رپورٹ کریں۔ اور سری پائے سر راہ جلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں آلائشیں اٹھانے کا کام تیز ترین اور موثر انداز میں جاری ہے۔ اضلاع میں فوکل پرسنز جاری کی گئی ہدایات کے مطابق کام کریں۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی ذیشان ملک نے کہا کہ صفائی کے معاملے میں کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید پر کام ہوتا نظر آ رہا ہے۔ سخت گرمی اور حبس میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق عید کے دوسرے روز بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لینے میں مصروف رہے۔ انہوں نے لاہور کے علاقوں برکت مارکیٹ، اللہ ہو چوک، جوہر ٹاؤن اور اڈہ پلاٹ، رائے ونڈ میں قائم کئے گئے کولیکشن پوائنٹس کے دورے کئے اور عملہ صفائی میں مٹھائی، لنچ بکس اور عیدی تقسیم کی۔ وزیر بلدیات نے کام میں مصروف ورکرز کو دیے گئے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔ کمشنر زید بن مقصود اور ڈپٹی کمشنر بھی ساتھ تھیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ عید کے پہلے روز صرف لاہور سے 16 ہزار ٹن الائشیں اٹھائی گئیں۔ وزیراعلی مریم نواز کی زیر نگرانی 72 گھنٹے تک عید آپریشن جاری رہے گا۔ وزیراعلی کی شاباش سے ہم سب کے حوصلے بلند ہوئے۔ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔وزیر بلدیات نے عید کے دوسرے روز شیخوپورہ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، گجرات، سمبڑیال اور ڈسکہ کے بھی دورے کئے اور صفائی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے وزیر آباد میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کرتے ہوئے عید کے لئے طے کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف آفیسر بلدیہ وزیرآباد عید کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وضاحت نہ کرسکے جس پر چیف آفیسر وزیرآباد اور سینٹری انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا۔ ذیشان رفیق نے واضح کیا کہ ستھرا پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فوکس ہے۔ اس میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عید کے آخری روز انہوں نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ کیا اور عید صفائی آپریشن کے اختتام کا عمل دیکھا۔

    پاکستان میں پہلا "ماں کے دودھ کا ڈونر بینک”،علماء کرام نے کی مخالفت

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

    گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل،ملزم گرفتار،بکری اورکتے بھی بنے نشانہ

  • عید پر  ڈیوٹی سر انجام دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان

    عید پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان

    پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے جنرل ہسپتال میں مسلسل 10 سالوں سے عید پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کر دیا –

    پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ دین اسلام میں زندگی بچانا سب سے عظیم مرتبہ ہے، ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنی خوشیاں قربان کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کو ترجیح دی- انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی خوشیاں قربان کرنے والے اصل ہیرو ہیں ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی- اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین ڈی سی این ایس زمرد خورشید اور انتظامی ڈاکٹر ز بھی موجود تھے-

    پرنسپل پی جی ایم آئی نے ان خیالات کا اظہار عید کے تیسرے روزبھی ہسپتال کے مختلف شعبوں کے تفصیلی دورہ کے دوران کیا-پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ بیماروں کی خدمت میں گزارا ہوا وقت عید کی خوشیاں کے لمحات سے کم نہیں ہوتا ہے،مریضوں کے دکھ درد کم کر کے ہیلتھ پروفیشنل کی عید کی خوشیاں دو بالا ھوتی ھیں -پرنسپل پی جی ایم آئی نے ایمر جنسی سرجیکل ائی سی یو، بچہ وارڈ و دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامی ڈاکٹرز کو مریضوں کے علاج معالجے کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی- لواحقین نے بہتر نگہداشت پر اظہار اطمینان اور ہیلتھ پروفیشنل کے رویے کی تعریف کی- قبل ازیں پرنسپل پی جی ایم آئی نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور مٹھائی بھی تقسیم کی-

    دریں اثناء پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے ڈائلیسز سنٹر کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا – اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں عید الاضحی کے ایام میں گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے 24 گھنٹے ڈایلسز کی بلا تعطل سہولت کی فراہمی جاری رہی، عید کے 3 یوم میں 130 مریضوں کے ڈایلسز کیے گئے- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مریضوں کے مفت ڈائلسز کیے جا رہے ہیں –

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • ٹی ٹوئنٹی ،قومی ٹیم کے کھلاڑی واپس لاہور پہنچ گئے

    ٹی ٹوئنٹی ،قومی ٹیم کے کھلاڑی واپس لاہور پہنچ گئے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم کا سفر ختم،کئی کھلاڑی واپس لاہور پہنچ گئے

    پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اور عہدیدار نجی ائیرلائنز کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں سے وہ اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے، لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں اور عہدیداران میں نسیم شاہ، عثمان خان اور وہاب ریاض شامل ہیں ،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر واپس نہیں آئے وہ کچھ دن مزید امریکا میں قیام کریں گے،بابراعظم 22 جون کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے مرحلے کے 2 میچز میں شکست ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کو امریکا سے اپ سیٹ شکست ہوئی جبکہ قومی ٹیم، بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی تھی

    دبئی سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز نے قومی کرکٹر ابرار احمد کو آف لوڈ کردیا
    سپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فاختہ نے بتایا ہے کہ دبئی سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز نے قومی کرکٹر ابرار احمد کو آف لوڈ کردیا. ابرار احمد کی ذاتی درخواست پر انکو جہاز سے اتارا گیا. ابرار احمد قومی ٹیم کے اینالسٹ طلحہ کا بیگ غلطی سے اپنے ہمراہ لے آئے تھے. اینالسٹ طلحہ کے بیگ میں انکا پاسپورٹ،بورڈنگ پاس، بٹوہ اور دیگر سامان ابرار احمد ساتھ لے آئے تھے. جہاز دبئی سے کراچی کے لئے رن وے سے واپس ٹیکسی کیا گیا. اینالسٹ طلحہ کی فلائٹ دبئی سے لاہور جبکہ ابرار احمد نے کراچی روانہ ہونا تھاابرار احمد دبئی ائیرپورٹ پر کراچی کی دستیاب فلائٹ سے کراچی جائیں گے. دبئی سے کراچی جانے والی فلائٹ میں صائم ایوب اور ابرار احمد نے سفر کرنا تھا.

    آئرلینڈ میچ سے ایک رات قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہاں تھے؟

    پاکستانی ٹیم واپسی کیلیے تیار،پی سی بی کے اندر کرپشن عروج پر

    ورلڈ کپ ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

  • پرستار کے ساتھ جھڑپ:  چیئرمین پی سی بی اور ساتھی کھلاڑیوں کاحارث رؤف  کیساتھ یکجہتی کا اظہار

    پرستار کے ساتھ جھڑپ: چیئرمین پی سی بی اور ساتھی کھلاڑیوں کاحارث رؤف کیساتھ یکجہتی کا اظہار

    لاہور:پرستار کے ساتھ جھڑپ کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ساتھی کھلاڑی حارث رؤف کے حق میں بول پڑے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ،ساتھی کھلاڑی شاداب خان، شان مسعود، جنید خان ،حسن علی ن اور سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے حارث رؤف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کے ساتھ جو واقعہ ہوا اس کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے واقعات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اس واقعے میں جو ملوث ہیں وہ فوری طور پر حارث رؤف سے معافی مانگیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ فینز کو کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی کا احترام کرنا چاہیے، کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی اور پروفیشنل زندگی کی حدود کا احترام لازم ہے،شاداب خان نے کہا کہ تنقید فینز کا حق ہے، ہم اس سے سیکھتے ہیں،کسی کو یہ حق نہیں کہ فیملی کی موجودگی میں حملہ کرے، اگر آپ کی فیملی کے سامنے کوئی آپ پر ذاتی حملہ کرے تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا؟-

    حسن علی نے کہا کہ میں نے حارث رؤف کی وائرل وڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی، فینز سے کہوں گا کہ تنقید حق ہے مگر تنقید جائز طریقے سے کی جائے، کھلاڑیوں کے ساتھ احترام اور ان کی فیملی کا لحاظ کیا جائے، ہم سب پاکستان کرکٹ کی بہتری کے خواہش مند ہیں۔

    جنید خان نے کہا کہ تنقید سب کا حق ہے مگر گالی دینا اور ذاتی زندگی میں مداخلت کسی کا حق نہیں، شان مسعود نے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ نا مناسب زبان کے استعمال کو قابل مذمت قرار دیا۔

  • چاہت فتح علی خان کا گانا "بدوبدی 2 جاری،یوٹیوب پر نہیں ملے گا

    چاہت فتح علی خان کا گانا "بدوبدی 2 جاری،یوٹیوب پر نہیں ملے گا

    مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر "بدوبدی 2” گانا جاری کر دیا ہے تا ہم اب اس گانے کو یوٹیوب پر اپلوڈ نہیں کیا گیا

    نجی ٹی وی جیو سے بات کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا گانا بدوبدی 2 ریلیز کر دیا ہے، تاہم اس گانے کو یوٹیوب پر نہیں ڈالا گیا، اس گانے کو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا ہے.یوٹیوب نے پہلا گانا ڈیلیٹ کر دیا تھا جس کی وجہ سے دوبارہ ایسے مسائل سے بچنے کیلئے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اب دوسرے گانے کو ریلیز کیا ہے،پہلے گانے کو تقریبا 30 ملین ویوز حاصل ہوئے تھے تاہم کاپی رائٹ کی وجہ سے اسے یوٹیوب نے ڈیلیٹ کر دیا تھا.

    چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ ” وہ بدو بدی گانے کی سیزیز جاری کریں گے لیکن وہ ان گانوں کو یوٹیوب پر جاری نہیں کریں گے کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو مجھ سے جلتے ہیں اور میرے چینل کو بڑھتا ہوا دیکھ نہیں سکتے”

    چاہت فتح علی خان کے دوسرے گانے بدوبدی 2 میں ماڈل لائبہ خان کا انتخاب کیا مختلف اسٹیج شوز اور ماڈلنگ میں پیش پیش رہی ہیں،

    چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

    یوٹیوب نے چاہت فتح علی کو دیا بڑا جھٹکا

    میری نازیبا تصویر کا لنک مل جائے تو مجھے بھی دینا،وجدان راؤ

    پارٹی رجسٹریشن کروانے چاہت فتح علی الیکشن کمیشن پہنچ گئے

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    پاکستان میں جتنا پلاسٹک ویسٹ ہے اس سے کے ٹو کا پہاڑ دو دفعہ کھڑا ہو سکتا ہے

    سات بار عشق ہو چکا،28 خواتین نے شادی کی پیشکش کی، چاہت فتح علی کا انکشاف

    بدوبدی سے پہلے وجدان راؤ کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا،چاہت فتح علی خان
    دوسری جانب بدوبدی گانے کے بعد چاہت فتح علی کے ساتھ کام نہ کرنیوالی اور الزام لگانے والی وجدان راؤ کو چاہت فتح علی نے جواب دیا ہے، چاہت فتح علی نے وجدان راؤ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں نے انہیں چھ ویڈیوز میں موقع دیا، اس گانے سے پہلے کوئی انہیں نہیں جانتا تھا، میں نے انہیں کام دیا اور وہ اب رورہی ہیں کہ میں چاہت فتح علی کے ساتھ کام نہیں کروں گی،میں نے وجدان راؤ کو بلا کر ان الزامات کی وجہ بھی پوچھی توانہوں نے کہا کہ وہ یہ سب ویوز کیلئے کررہی ہیں، میں نے انہیں کہا کہ آپ پہلے سے مشہور ہیں، آپ کو اتنے سستے اسٹنٹ کرنے کی ضرورت نہیں، میراوجدان راؤ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، میں انہیں بھی باقی ماڈلز کی طرح 5 ہزار روپے دیئے اور رات کے کھانے کا انتظام کیا اور انہیں رکشے سے گھر واپس ڈراپ کروایا،

  • لاہور،دوران پرواز فلائی جناح کے پائلٹ کی طبیعت خراب،کیبن کریو کی موت

    لاہور،دوران پرواز فلائی جناح کے پائلٹ کی طبیعت خراب،کیبن کریو کی موت

    موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ،لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کے عملے کی طبیعت خراب ہونے پر پرواز کو دوبارہ لاہور میں اتارا گیا، واقعہ میں دو پائلٹ کی طبیعت خراب ہوئی جبکہ ایک کیبن کریو کی موت ہوئی ہے

    واقعہ 24 مئی کو پیش آیا،فلائی جناح کی پرواز ایئر بس A320-200، رجسٹریشن AP-BOV لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہونے لگی تو جہاز کے عملے نے پرواز کو فلائٹ لیول 080 پر چڑھنے کو روک دیا اور دباؤ کا بتایا،پرواز کے عملے نے بعد میں کہا کہ مسئلہ حل ہو گیا اور چڑھائی جاری رکھنے کی درخواست کی گئی اور اسے فلائٹ لیول 360 پر چڑھنے کی اجازت دے دی گئی۔فلائٹ لیول 230 کے ذریعے چڑھتے ہوئے کیپٹن اور فرسٹ آفیسر دونوں کو چکر آنا شروع ہو گئے، دونوں نے غنودگی محسوس کی اور انکی طبیعت خراب ہو گی، اس دوران دونوں کو اپنے آکسیجن ماسک پہنائے گئے، پرواز کو فلائٹ لیول 270 پر چڑھنے سے روکا گیا اور دوبارہ لینڈنگ کا کہا گیا، اس دوران کیبن کریو کا ایک رکن دم توڑ گیا، کیبن کریو کے دیگر ارکان کی بھی اس دوران طبیعت خراب ہوئی۔ طیارہ روانگی کے تقریباً 45 منٹ بعد واپس لاہور پہنچا،پاکستان کی اے آئی بی نے اس واقعہ کو سنگین واقعہ قرار دیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    ماہرین کے مطابق جہاں جہاز کے عملے کی طبیعت خراب ہوئی وہ علاقہ اس سیارے پر سب سے زیادہ آلودہ جگہ ہے ، اگر آپ جہاز کی دم صاف نہیں کرتے تو آپ کے پاس کیبن کی ہوا صاف نہیں ہوگی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مقدار کم ہوتی ہے جہاں اے پی یو آئل، ہائیڈرو وغیرہ کے تمام قطرے نکل جاتے ہیں۔اعصابی گیس آرگنو فاسفیٹس خون میں داخل ہو جاتی ہے،

    گزشتہ چند سالوں میں ان میں سے بہت سے واقعات خاص طور پر یورپ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اعصابی گیس ہائیڈرولک سیال کے رساو،فضلہ،تیل سے آلودہ ہو کر پیک میں داخل ہو جاتی ہے اور یہ بنیادی طور پر زہریلی گیسوں سے کیبن پر دباؤ ڈالتی ہیں
    india

    موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوابازی کا شعبہ بھی متاثر ہو رہا
    موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی گہری تبدیلیاں ہوا بازی کے شعبے کو نمایاں طور پر متاثر کر رہی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس گلوبل وارمنگ کے ساتھ، ہوائی جہاز کی کارکردگی پر بڑا اثر پڑ رہا ہے اور یہ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور آنے والے سالوں میں ان کے متعلقہ POH (پائلٹس آپریٹنگ ہینڈ بک) میں کارکردگی کے چارٹس کی اوور ہالنگ/ری ویمپنگ میں ایک مثالی تبدیلی آنے والی ہے۔ جیسے جیسے ہوا کا درجہ حرارت بڑھتا ہے، ہوا کا دباؤ اور ہوا کی کثافت کم ہوتی ہے، ہوائی جہاز کی لفٹ کم ہوتی ہے اور زمین سے اترنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں طویل ٹیک آف رول، چڑھنے کی شرح میں کمی، اور ایندھن کی کارکردگی میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ آج دہلی کی طرح زمینی سطح پر زیادہ گرم درجہ حرارت رن وے 29 L پر 48 ڈگری درجہ حرارت ہے اس لیے ہوائی جہازوں کے لیے زمین سے کافی لفٹ حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے . زیادہ گرم درجہ حرارت پرواز کے ٹیک آف کے لیے وزن کی پابندیوں کا سبب بن سکتا ہے – زیادہ درجہ حرارت کا تعلق تیزی سے غیر متوقع یا شدید موسمی واقعات سے ہوتا ہے، جب کہ زمینی برف کے پگھلنے اور سمندروں کے گرم ہونے سے سطح سمندر میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر کے ساحلی خطوں کو خطرہ لاحق ہے۔ یوروکنٹرول (یورپی ایسوسی ایشن) اس وقت ان بہت سے طریقوں کو سمجھنے کے لیے کام کر رہی ہے جن میں موسمیاتی تبدیلی ہوا بازی کے کاموں میں خلل ڈال رہی ہے اور اسٹیک ہولڈرز کس طرح لچک کی نئی سطحوں کو تیار کر سکتے ہیں۔ اڑان سب سے زیادہ کاربن کی سرگرمیوں میں سے ایک ہے – پھر بھی یہ دنیا کے کاربن کے اخراج میں صرف 2.5 فیصد حصہ ڈالتی ہے۔

  • چلّہ اتنا سخت تھا کہ اس سے بہتر تھا کہ مجھے مار ہی دیتے، شیخ رشید

    چلّہ اتنا سخت تھا کہ اس سے بہتر تھا کہ مجھے مار ہی دیتے، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چالیس روزہ چلے میں میں نے دوزخ دیکھ لی ،وزن درست کیا لیکن یادداشت کھو دی تھی

    نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ“چِلّہ کے دوران دوزخ میں نے دنیا میں ہی دیکھ لی ہے، اب میں جنت میں جاؤں گا، میں اپنی یادداشت کھو گیا ہوں، میرے کمرے میں پروجیکٹرز لگے تھے اور میں آنکھوں پر تکیہ رکھ کر اور گولیاں کھا کر سوتا تھا، اُن پروجیکٹرز پر ڈرانے دھمکانے اور انسان کو پریشان کرنے کیلئے خوفناک اور پُر تشدد ویڈیوز چلائی جاتی تھیں، وہ ظلم اور بربریت کا وقت تھا، چلّہ اتنا سخت تھا کہ اس سے بہتر تھا کہ مجھے مار ہی دیتے، پہلے مجھے اُلٹا لٹکانے کیلئے کرین پر بٹھایا پھر اتار دیا”ہمیں مارا نہیں گالی نہیں دی، لیکن اس چلے سے مار دیتے تو اچھا تھا،میں کئی دفعہ سوچتا تھا کہ موت آ جائے تو بہتر ہے، چلہ اتنا سخت تھا، جو ماحول تھا کسی نے مارا نہیں،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جس خدا کے قبضے میں میری جان ہے، میں نے کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے میں کہہ رہا ہوں کہ میں 9 مئی سے پہلے پاکستان میں ہی نہیں تھا، ہمارے چھوٹے چھوٹے بچوں اور حاملہ عورتوں کا اُٹھایا گیا، میں چیف جسٹس کے سامنے پیش ہو کر کہنا چاہتا ہوں کہ ہم بھی انسان ہیں، 17 بار وزیر رہا ہوں، ہر ایک نے دنیا سے جانا ہے اور زمین کے نیچے جانا ہے، ہمارے ساتھ انصاف کریں، مجھ پر درجنوں کیسز کئی عدالتوں میں ہیں، عام لوگ بھی بھگت رہے ہیں کوئی قلفی والا، کوئی کھیر بیچتا ہے اور کوئی کھیرا۔لاہور کار میں جائیں تو 50 ہزار آنے جانے میں لگتا ہے، کئی شہروں میں ہمارے اوپر مقدمات ہیں