وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارک باد دی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے بہترین سفارت کاری سے ملکی ترقی اور خوش حالی کی راہ ہموار کر دی، وقت نےثابت کر دیا کہ چین اور دیگر ممالک ن لیگ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہنمائی میں معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل میں تیزی آئے گی۔مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ چین کے سرمایہ کاروں کی شراکت داری پر آمادگی معاشی ترقی کی راہ کھولے گی، پاک چین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم قابلِ تحسین ہے، ملک اچھے معاشی حالات کی جانب رواں دواں ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ آٹا، روٹی اور دیگر ضروری اشیاء کے نرخ میں کمی کا رجحان خوش آئند ہے۔
Category: لاہور
-

ہتک عزت قانون :صحافتی تنظیموں کا سرکاری تقریبات، اسمبلی اجلاسوں سمیت بجٹ کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ
لاہور: پنجاب میں منظور ہونے والے ہتک عزت قانون کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مشترکہ جدوجہد شروع کرنے اور سرکاری تقریبات، اسمبلی اجلاسوں سمیت بجٹ کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہتک عزت بل کی منظوری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سی پی این ای، اے پی این ایس،ایمنڈ، پی بی اے، پی ایف یو جے اور پریس نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تمام صحافی تنظیمو ں نے ہتکِ عزت قانون کو ” انسان دشمن” قانون قرار دیا اور متنازع کالے قانون کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان بھی کیا گیا۔
اجلاس میں مختلف احتجاجی اقدامات پر مرحلہ وار عملدرآمد کا فیصلہ ہوا جن میں حکومتی تقریبات، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اجلاسوں، وفا قی وصوبائی بجٹ کی کوریج کے ساتھ حکومتی اتحادی جماعتوں کی سرگرمیوں کےبائیکاٹ کا فیصلہ بھی کیا گیا شرکا نے متنازع بل کے خلا ف موثر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا۔
پاکستان میں رواں سال پولیو کا پانچواں کیس رپورٹ
اتفاق رائے سے طے پایا کہ متنازع بل کے خلاف حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے سوا دیگرسیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیمو ں اور بارکونسلز کے ساتھ مشاورت سے مرحلہ وار آگے بڑھا جائے گا انسانی حقوق کے منافی متنازع ہتک عزت قانون کے خلاف اقوام متحدہ اور دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
لاہور پریس کلب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، من مانی کرتے ہوئے قائم مقام گورنر سے بل پر دستخط کرائے گئے، لاہور پریس کلب اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی پہلے ہی اس بل کو مسترد کر چکی ہے پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بعد قائم مقام گورنر سے بھی عجلت میں دستخط کروائے گئے، اس عجلت سے ہمارے تحفظا ت کو مزید تقویت ملی ہے۔
اقوام متحدہ کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف اور صحافتی تنظیموں نے ہتکِ عزت بل کو کالا قانون قرار دے کر عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فارم 47 زدہ ایوان سے اسپیکر منتخب ہونے والے کو ہتکِ عزت قانون پر دستخط کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے، جمہوریت کا منجن بیچنے والی دو بڑی جماعتوں نے آزادی اظہار و ابلاغ کو کرمنا لائز کر کے آمریت کی نظریاتی اولاد ہونے کی حقیقت دنیا کو دکھائی ہے صحافی اورسول سوسائٹی اس کالے قانون کے خلاف ہم آواز ہیں تحریک انصاف اس کالے قانون کے نفاذ کو روکنے کیلئے عدلیہ کا دروازہ کھکھٹائے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہتک عزت قانون پر تشویش ہے اور ہم اس معاملے پر صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر قانون پنجاب حکومت کی ضرورت ہے تو سب کے ساتھ مشاورت ضروری تھی پی ٹی آئی دور میں بلاول ظالمانہ اقدامات کے خلاف صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے۔
لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار
-

لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار
ٕلاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عمران کشور نے بتایا کہ پولیس نے 8 بچوں کو بازیاب کروا کر 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، ملزمان نے بچوں سے بدفعلی کروانے کیلئے سرائے کھول رکھی تھی، سرائے کے مالکان اور منیجرز ان بچوں کو بد سلو کی کیلئے فراہم کرتے اور ان سے زیادتی کرائی جاتی، زیادہ تر بچوں کو داتا دربار کے قریب واقع سرائے میں لے جا کر اس کام کیلئے استعما ل کیا جاتا۔
انہوں نے بتایاکہ ملزمان سرائے میں آنے والے مہمانوں سے 500 سے 1000 روپے لے کر زیادتی کیلئے بچے فراہم کرتے تھے، 8 بچے بازیاب کرائےگئےہیں اور ملزمان میں خالد، بلال، نواز اور رمضان شامل ہیں جنہیں گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
چینی کاروباری سربراہان سے وفاقی وزرا کے ای کامرس و مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری …
عمران خان نے کہا ملک کےساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے،بیرسٹرگوہر
حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے زراعت میں جدت کے لیے کوشاں ہے،شہباز …
-

مون بٹ بک میکر کے ڈیرے پر چھاپہ،چار جواری گرفتار،مون بٹ فرار
تھانہ بھاٹی گیٹ کی کاروائی،بدنام زمانہ مون بٹ بک میکر کے ڈیرے پر چھاپہ،چار جواری گرفتار مون بٹ فرار ہو گیا،ایل سی ڈی موبائل فونز لیپ ٹاپ اور نقدی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا
لاہور میں واقعہ تھانہ بھاٹی گیٹ کی زبردست کاروائی سیاسی اثر و رسوخ کا غلط استعمال کرنے والے بدنام زمانہ عمر فاروق عرف مون بٹ عرصہ دراز سے جوئے خانے کا اڈا چلا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمر فاروق عرف مون بٹ کے اڈے پر چھاپہ مارا جو کہ سید مٹھا بازار میں واقع ہے پولیس ٹیم نے ریڈ کے دوران جوا خانے سے ایل سی ڈی۔ لیپ ٹاپ۔موبائل فونز۔اور نقدی قبضے لے لی جبکہ چارجواری بھی گرفتار کر لیے جن میں محمد ارشد۔محمد مبشر۔عبدالغفار۔عبدالرحمان۔ شامل ہیں اور ان تمام کا تعلق سید مٹھا بازار سے ہے۔ ریڈ کے دوران بدنام زمانہ عمر فاروق عرف مون بٹ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ عمر فاروق عرف مون بٹ عرصہ دراز سے بک میکر ہے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے دیدہ دلیری سے کام کرتا ہے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین کا کہنا ہے کہ جب تک میری تعیناتی ہے تب تک تھانہ بھاٹی کے علاقے میں بک میکنگ،جسم فروشی،اور نشے کا کاروبار نہیں ہونے دوں گا۔
جم خانہ کلب کے کمرہ نمبر 59 میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی
ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
-

زبردستی بھیک منگوانے والوں کواب ملے گی سخت سزا
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سخت سزائیں دلوانے کیلئے قانون میں ترمیم منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی ہے۔
اب پنجاب میں معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے سخت سزا پائیں گے۔ نئے قانون کے تحت بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا ہوگی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 سال مذید سزا بھگتنا ہو گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ نئے قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے اعضاء ضائع کرنے اور زبردستی بھیک منگوانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پنجاب ویگرنسی آرڈیننس 1958 میں تجویز کی گئی ترامیم کے مطابق بچوں، بزرگوں اور خواتین وغیرہ سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے خصوصی ہدایت کی تھی جس کے بعد سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی قیادت میں محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم کی سفارش کی جو منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب معصوم شہریوں سے زبردستی بھیک منگوانے، انہیں اپاہج کرنے اور دیگر مظالم ڈھانے والوں کیخلاف سرگرم عمل ہے اور اس سنگین جرم میں ملوث مافیا چیفس کا ٹھکانہ جیل ہے۔
پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ
-

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت
صوبائی وزیر اقلیتی امور،پی ایس جی پی سی کے سربراہ رمیش سنگھ اروڑہ نے ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں کی رہائش گاہ، سفر اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو اچھی طرح سے پلان کیا جائے جبکہ متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کر نے کے پابند ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے جمعہ کو دورہ ڈیرہ صاحب میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے PSGPC کے اراکین کو بتایا کہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کے یوم شہادت کے موقع پر ہندوستانی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیے ہیں۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ زائرین 8 جون کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوں گے جو کہ سرحد پار ثقافتی اور مذہبی تبادلے کے ایک پُرجوش لمحے کی علامت ہے۔ ابتدائی یادگاری تقریب 16 جون کو لاہور کے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں ہونے والی ہے، جو گہری تاریخی اور روحانی اہمیت کا حامل مقام ہے، جہاں 1606 میں گرو ارجن دیو جی کو شہید کیا گیا تھا۔ واہگہ بارڈر، خیر سگالی کو فروغ دینے میں اس تقریب کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف گرو ارجن دیو جی کے گہرے ورثے کی یاد دلاتی ہیں بلکہ سکھ برادری اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور روحانی رشتوں کو بھی تقویت دیتی ہیں، جو اس کے متنوع مذہبی ورثے کے تحفظ اور احترام کے لیے قوم کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔ اس موقع پر پاکستان پربندھک کمیٹی کے عہدیداران اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام بھی موجود تھے ۔
رمیش سنگھ اروڑہ کا مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم
مجھے نہ صرف سکھوں بلکہ تمام اقلیتوں کے تحفظ کی فکر ہے،رمیش سنگھ اروڑہ
مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل مل کر حل کریں گے۔رمیش سنگھ اروڑہ
بابا گورونانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب کو مثالی شہر بنائیں گے،رمیش سنگھ اروڑہ
-

جم خانہ کلب کے کمرہ نمبر 59 میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو جم خانہ کلب لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ہے، عظمیٰ نامی خاتون کو مبینہ طور پر جم خانہ کلب میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے،خاتون کے مطابق جم خانہ کلب کے کمرہ نمبر 59 میں طارق محمود نے زیادتی کا نشانہ بنایا. درج مقدمے کے مطابق خاتون کا کہناہے کہ میں سبزہ زار کی رہائشی ہوں، میرے طارق محمود کے ساتھ اچھے تعلقات تھے،طارق محمود نے مجھے کہا تھا کہ اپنی دوستوں کو میرے پاس لایا کرو انکی نوکریاں کروا دوں گا تمہاری بھی نوکری لگوا دوں گا.میں سبزہ زار میں اپنی سوتیلی بہن کےپاس مقیم ہوں.دو دن قبل میرا گھر میں بہن سے جھگڑا ہو گیا، میں نے طارق محمود کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ میں تمہیں اچھی رہائش لے کر دیتا ہوں، طارق چونکہ سینئر افسر ہے اس لئے میں نے اس پر اعتماد کیا،میں اسکی گولڈ ن کلر کی کرولا کار میں بیٹھی وہ مجھے بحریہ ٹاؤن بھی لے کر گیا.میں نے بتایا کہ میرے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے جس پر طارق محمود نے کہا کہ بغیر شناختی کارڈ کے رہائش لے دیتا ہوں،طارق محمود مجھے مال روڈ لے گیا،جم خانہ کلب کے کمرہ نمبر 59 میں لے جا کر طارق محمود نے میرے ساتھ زیادتی کی اور دھمکی دی کہ کسی کو کچھ نہیں بتانا میں نے 15 پر کال کی تو پولیس آ گئی.
ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

-

کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ
پنجاب حکومت نے”پنجاب کسان بنک، گرین ٹریکٹر سکیم، ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری، آئل سیڈ پروموشن پروگرام ” کا اعلان کر دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں کسان پیکج پر تفصیلی بریفننگ دی گئی،اجلاس میں کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،کاشتکاروں کے لئے "سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم” کی منظوری دی گئی.وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریکٹر پرمحض چھ لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مسترد کردی.وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چھوٹے ٹریکڑ پر 70فیصداور بڑے ٹریکٹرپر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی.محمد نواز شریف کی تجویز پرپنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹروں کی تعداد دس ہزار بڑھا دی گئی. وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا. ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت زیادہ ٹریکٹر دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، بریفنگ میں بتایا کہ چھ ایکڑ سے 50ایکڑ اراضی مالکان ٹریکٹر میں اپلائی کرنے کے اہل ہونگے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی ٹیک میکنائزیشن پروگرام کی بھی منظوری دے دی.غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں مقامی اشتراک سےہارویسٹر اور دیگرآلات تیارکریں گی. غیر ملکی کمپنیوں کو جدید زرعی آلات کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ پر مراعات دینے کی تجویز پر غورکیا گیا.پنجاب میں آئل سیڈ پروموشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی.صوبے کے مختلف علاقوں میں تیلدار اجناس تیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 400ارب روپے کا کسان پیکیج دیا جارہا ہے۔کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے علاوہ دیگر مراعات اور سہولتیں بھی دیں گے۔ ہر کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہمارے اولین اہداف میں شامل ہے۔
اجلاس میں ٹیوب ویل کی سولرائزیشن اور ڈرپ ایریگیشن سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا.کسان کارڈ کے لئے 48گھنٹے میں 47ہزار فارمر رجسٹریشن کراچکے ہیں۔سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء صہیب احمد بھرتھ، سید عاشق حسین، معاون خصوصی راشد نصراللہ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری زراعت افتخار سہو اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے
چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟
مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان
مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر
لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی
روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین و دیگر انٹر نیشنل اداروں سے اشتراک کار کا فیصلہ
لاہور کے فیوچر پراجکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے: محمد نواز شریف
روڈا کے پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے چین اور دیگر انٹر نیشنل اداروں سے اشتراک کار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے روڈ میں ماسٹر پلان پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور روڈا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اورپاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں روڈا میں فارسٹ ایریا بیس فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔روڈا پراجیکٹ ٹوئن سٹی میں انٹرنیشنل لیول کا ائیر پورٹ بنانے کی تجویز، روڈا میں دریا راوی کی صفائی اور دریا کا پاٹ ہزار میٹر سے زائد چوڑا رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈافارسٹ ایریا میں تعمیرات پر پابندی کے قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت دی۔ اجلاس میں روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کے لئے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق سی ای او عمران امین نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین جھیلوں میں 117ارب گیلن پانی ذخیرہ کیا جائے گا۔روڈا نیو سٹی میں بننے والی جھیلوں کی وجہ لاہور کا گراؤنڈ واٹر500 کیوبک فٹ فی سیکنڈ چارج ہوگا۔ بیراج کے ذریعے 5لاکھ 86ہزار کیوسک فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔راوی میں آنے والے سیوریج واٹر ڈرین سے پانی کی صفائی کے لئے 8-ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔ روڈا پراجیکٹ میں آنے والے گاؤں کو ماڈل ویلج بنایا جائے گا۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ 2013 میں راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا پلان بنایا،بعد میں آنے والوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔ لاہور کے فیوچر پراجیکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ روڈا تمام پراجیکٹس میں ماحولیاتی تحفظ یقینی بنائے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی راشد نصر اللہ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سی ای او روڈا عمران امین اور دیگر حکام نے شرکت کی -

سحری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مطالبہ
مختلف علماء کرام اور عام شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذوالحجہ کے ابتدائی ایام میں سحری کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ پر سے پابندی ختم کی جائے تاکہ لوگ آسانی سے روزے رکھ سکیں۔
معروف عالم دین محمد یوسف صدیقی، محمد محسن مجید، ابوخزیمہ محمد شفیق ، رانا محمد طارق اور دوسرے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے لوگوں کے لیے ذوالحجہ کے روزے رکھنے میں آسانی پیدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ احادیث میں ذوالحجہ کے پہلے نو ایام میں روزے رکھنے اور دوسرے نیک اعمال کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ ان دنوں میں مسلمانوں کی بڑی تعداد روزے رکھنے کا خاص طور پر اہتمام کرتی ہے لیکن ان دنوں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عام دنوں میں نفلی روزے رکھنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔ علماء کرام اور عوام کے مختلف طبقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کی طرح ذوالحجہ کے ابتدائی نو ایام میں بھی سحری کے وقت گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟
مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان
مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر
لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی
-

لاہور ہائیکورٹ، اظہر مشوانی کے بھائیوں کو پیش نہ کیا گیا ،سماعت ملتوی
لاہور ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بھائیوں کی بازیابی کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی
عدالت نے درخواست پر سماعت 11جون تک ملتوی کردی۔ عدالت نے دونوں بھائیوں کا آج پیش کرنے کا حکم دیا ہوا تھا. عدالتی حکم کے باوجود دونوں مغوی افراد کو پیش نہ کیا گیا.عدالت میں ڈی آئی جی سیکورٹی اور سی ٹی ڈی افسران نے مغویوں کے بارے لاعلمی ظاہر کردیا. جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس لکھ کر دے کہ وہ ناکام ہو گئی ہے۔ جسٹس شہباز رضوی نے قاضی حبیب الرحمن کی درخواست پر سماعت کی
اظہر مشوانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
تحریک انصاف سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،درخواست والد قاضی حبیب الرحمن کیجانب سے دائر کی گئی ہے،دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، سی ٹی ڈی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست سلمان اکرم راجہ،ایڈوکیٹ ابوزر سلمان خان نیازی کی وساطت سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا کہ پروفیسر ظہور اور پروفیسر مظہر کو رات گئے گھر سے اغواء کیا گیا، سادہ لباس اور پولیس یونفارم میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا، اغواء کرنے والوں نے نہیں بتایا کہ انہیں کیوں لے کر جا رہے ہیں، اس سے قبل پروفیسر ظہور کو 100 سے زائد غیر قانونی حراست میں رکھا گیا، عدالت پروفیسر ظہور اور پروفیسر مظہر کو بازیاب کروانے کا حکم دے،چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟
مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان
مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر
لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی
