Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور میں شدید گرمی،تعلیمی اداروں میں ٹھنڈاپانی نہ ملنے پر طالبات پریشان

    لاہور میں شدید گرمی،تعلیمی اداروں میں ٹھنڈاپانی نہ ملنے پر طالبات پریشان

    پنجاب کے کئی شہروں میں آج بارش ہوئی تو کئی علاقوں میں شدیدترین گرمی ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے

    پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ زیادہ ہے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں،لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بچوں کے لیے سکول جانا اور واپس آنا بھی مشکل ہے،کئی تعلیمی اداروں میں پینے کا پانی کا انتظام بھی نہیں ہے ،لاہور کے علاقے راجگڑھ کے سکول اقرا روضۃ الاطفال گرلز ہائی سکول میں پانی کے کولر تو لگے لیکن گرم پانی ہے، ٹھنڈا پانی سکول میں میسر نہیں، سکول میں لگے پنکھے چلانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، ساٹھ طالبات کی کلاس میں صرف دو پنکھے چلانے کی اجازت دی جاتی ہے،اگر زیادہ پنکھے چلائےجائیں تو چوکیدار آ کر بند کر دیتے ہیں، طالبات کا کہنا ہے کہ ایک طرف شدید گرمی اور دوسری جانب ٹھنڈے پانی کا سکول میں انتظام نہیں ہم گھروں سے ایک بوتل ہی لا سکتے ہیں جو دو پیریڈ میں ہی ختم ہو جاتی ہے، سکول میں ٹھنڈے پانی کا انتظام کروایا جائے اور پنکھے چلانے کی بھی اجازت دی جائے،

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہو گیا ہے،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بارش کے حوالے سے افسران کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے،شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے،آزاد کشمیر میں میر پور، دھیر کوٹ اور سماہنی جبکہ کے پی کے میں مانسہرہ میں بھی بارش ہو رہی ہے،چمن، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، توبہ اچکزئی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے

    نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

  • پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ  ملیں گے  لیپ ٹاپ،وزیراعلیٰ نے دی منظوری

    پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ ملیں گے لیپ ٹاپ،وزیراعلیٰ نے دی منظوری

    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیے جائیں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی ” تعلیمی ایمرجنسی“ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صوبے بھر میں طلبہ کو 20 ہزاور موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دئیےجائیں گے، مسلم لیگ ن کے ادوار میں ہائر ایجوکیشن کا بجٹ زیادہ رہا، پنجاب میں نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ میں لڑکوں کا تناسب 44 اور لڑکیوں کا تناسب 56 فیصد ہے ،پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیاں اور کالجز بنانے پر اتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں۔پنجاب حکومت نالج اکانومی اور آئی سی ٹی تعلیم کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کر رہی ہے

    نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

    عمران خان سے ملنے اب اڈیالہ نہیں آؤنگا،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے "”کلینک آن وہیل”” پروگرام کا افتتاح کر دیا
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیل کی گاڑیاں باقاعدہ طور کر محکمہ صحت کے حوالے کر دیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ ہمیں صحت کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے کی توفیق دی، میں صحت کے دونوں وزرا، سیکرٹری صحت اور پورے محکمہ صحت کو مبارکباد دیتی ہوں ، یہ سچ ہے کہ 2 ماہ تو حکومت کو سیدھا کرنے میں لگ جاتے ہیں،گذشتہ حکومت نے نواز شریف اور شہباز شریف کے سیدھے کاموں کو الٹا کر دیا تھا ، نواز شریف اور شہباز شریف کے کامیاب منصوبوں کو میں آگے لے کر چل رہی ہوں، میرے منصوبوں سے سب سے زیادہ نواز شریف خوش اور مطمئن ہوتے ہیں،200 کلینک آن وہیل اور 100 سے زیادہ ایمبولینسز کے ذریعے صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں ،ہمارا مقصد ہے کہ لوگوں کو ہسپتال نہ جانا پڑے ،شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ یہ پروگرام انہوں نے شروع کیا تھا ،اب اس پروگرام کو مزید توسیع دی جا رہی ہے ،ان گاڑیوں میں ایک ڈاکٹر، ایک ایل ایچ وی اور ایک ڈسپنسر ہو گا،اس گاڑی میں ادویات، ضروری طبی ٹیسٹوں کی سہولت ہو گی ،اس میں زچہ بچہ کے لئے سہولت کے ساتھ کچھ گاڑیوں میں الٹراساونڈ کی سہولت بھی ہو گی،اس پروگرام سے سالانہ 40 لاکھ لوگوں کو سالانہ سہولت مل سکے گی ،میں خود روزانہ لوگوں کو کال کر کے پوچھتی ہوں کہ کیا انہیں صحت کی سہولیات کے حوالے سے کوئی مسئلہ تو نہیں،1034 ہیلپ لائن کے ذرہعے اس گاڑی سے حاملہ خواتین کو گھر سے ہسپتال اور وہاں سے واپس گھر لے جایا جا سکے گا ،حاملہ خواتین کو یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی،دوردراز علاقوں میں بھی ایسا پروگرام لا رہے ہیں کہ ہر بنیادی صحت مراکز میں ڈاکٹر، نرس اور طبی عملہ موجود ہو گا ،پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نئے ڈاکٹروں کو بھرتی کیا جا رہا ہے ،پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، کنٹینروں اور گاڑیوں کو صرف احتجاج کے لئے ہی نہیں بلکہ علاج کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ،جناح ہسپتال میں آج ایک بچے کا گردہ ٹرانسپلانٹ ہوا جس پر ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتی ہوں،ہم جلد ایئر ایمبولینس لا رہے ہیں لیکن اس سے پہلے 8 اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ دل کے عارضے کی سہولیات لا رہے ہیں، تاکہ بڑے شہروں میں امراض قلب کا بروقت علاج ہو سکے ،ہم پنجاب میں فری انسولین کی سروس بھی جلد لائیں گے،

  • 9مئی کو شہدا کی یادگاروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنیوالوں کو  عبرت کا نشان بنائے گے ،مریم نواز

    9مئی کو شہدا کی یادگاروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنائے گے ،مریم نواز

    سانحہ9مئی پر جناح ہاؤس میں شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں خصوصی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ،شہدا کے لواحقین کو گلے لگایا اور شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9مئی کو جب ریاست پر حملہ ہوا وہ دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔جناح ہاؤس کو جس طرح راکھ کا ڈھیر بنایا گیایہ کوئی محب وطن نہیں کر سکتا۔کسی سیاسی جماعت کے اس طرح حملہ کرنے کی پاکستان میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 9مئی کو شہدا کی یادگاروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنیوالوں کو سخت سے سخت سزائیں ملنی چاہئیں۔9مئی کی باقاعدہ منظم طریقے سے منصوبہ بندی کی گئی۔
    انہوں نے کہا کہ ہماری مخالفین چاہتے ہیں کہ ہم سے بات چیت کی جائے، وہ سیاسی جماعت نہیں شرپسند ہیں ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے،شہدا کی یادگاروں پرحملہ کرنےوالےسخت سےسخت سزا کےمستحق ہیں، گھناؤنا جرم کرنےوالوں کوچھوڑنےوالی بات نامناسب ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلاؤگھیراؤکرنےوالوں کوسب نےدیکھا، اس حملے کےلیےان لوگوں کودہشت گردوں سےتربیت دلوائی گئی، آج شہدا کی فیملی سےملاقات ہوئی، شہدا کےورثا سےملاقات کےبعد میری آنکھوں میں آنسوآگئے، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی قوم کےدلوں پرحملہ تھا۔
    مریم نواز کاکہنا تھا کہ تعجب ہوتا ہے پی ٹی آئی والے کس ڈھٹائی سے 9مئی کے واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ 9مئی کے کرداروں کو سزا کیوں نہیں ملتی۔ پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت ہے،ان سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ 9مئی کو حملہ کرنیوالوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ انہیں اس پر کبھی ندامت محسوس نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی والوں نے جو بویا تھا آج وہ ہی کاٹ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ شہدا کے ورثا اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

  • دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کر رہے ہیں، آرمی چیف

    دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کر رہے ہیں، آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا لاہور گیریژن کا دورہ،یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کور ہیڈ کوارٹرز میں گیریژن آفیسرز سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کو ان کی قوم کیلئے خدمات پیش کرنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر سراہا ۔آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ ”دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کر رہے ہیں اور مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، مگر قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا“
    آرمی چیف نے اس بات پر بھی زور دے کر کہا کہ ”پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر کسی بھی دوسری وابستگی یا ترجیحات سے قطع نظر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو اولیت دیتاہے اور روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے“آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر نے کہا کہ ”بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا جب دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہدا ء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا“ ان پرتشدد اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو ریاست اور قوم کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا۔
    آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا کہ; ”اب وہی سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر ریاست کو اس مذموم کوشش میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں“جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل، وہ معصوم لوگ جو اِن مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد کو نہیں سمجھ سکے اِن کو منصوبہ سازوں نے اپنی خواہشات کا ایندھن بنایا۔اِن ورغلائے ہُوئے لوگوں کو سپریم کورٹ کی ہدایات پر پہلے سے ہی شک کا فائدہ دیا جا چکا ہے۔تاہم اِس گھناؤنے منصوبے کے اصل رہنما جو کے اپنے آپکو معصوم ظاہر کرتے ہیں کو اب اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا خصوصاً جب اُنکے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں
    آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر کاکہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو یقین دلایا کہ ”شہداء اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا“ آئے روز کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کو ہماری کمزور ی اور ہمارے صبر کو لا محدود نہ سمجھا جائے۔بعد ازاں آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں جناح لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔
    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ”ہم ایک تعمیری قوت کی حیثیت سے تخریبی قوتوں کی جانب سے بنائے گئے راکھ اور ملبے کے ڈھیروں پر اس پبلک لائبریری کو بنا کر قائد کی حرمت کو دوبارہ روشن کر رہے ہیں“قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کو گرفتاری کے بعد واپس رہا کر دیا

    پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کو گرفتاری کے بعد واپس رہا کر دیا

    پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کو گرفتاری کے بعد واپس ان کی رہائش گاہ پر چھوڑ دیا۔ریحانہ ڈار کے بیٹے عمر ڈار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کو متعدد خواتین سمیت گرفتار کیا گیا، والدہ ریحانہ ڈار نے 9 مئی کو احتجاج کی کال دی تھی۔عمر ڈار نے بتایا کہ صبح سے پولیس نے جناح ہاؤس سیالکوٹ کو گھیرے میں لے رکھا تھا، گھر سے نکلتے ہی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا، میری والدہ کو خواجہ آصف کی ایماء پر گرفتار کیا گیرہائشگاہ واپسی پر پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار نے کہا کہ ہماری ابھی 7 خواتین اور متعدد کارکنان پولیس کی حراست میں ہیں، 9 مئی کے حوالے سے میں خود نکلی تھی، میرے ساتھ دہشت گردی ہوئی، وہ کون لوگ تھے جنہوں نے میرے گھر پر حملہ کیا میں جواب مانگتی ہوں۔ریحانہ ڈار نے کہا کہ مجھے انصاف نہیں ملا مجھے کسی کا کوئی ڈر نہیں،مجھے گرفتار کر لیں کوئی ڈر نہیں، خواجہ آصف کو میرا پیغام ہے میں نے تم کو الیکشن لڑنے کے قابل نہیں چھوڑا۔

  • لاہور : گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ،4 ملزمان گرفتار

    لاہور : گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ،4 ملزمان گرفتار

    لاہور : پولیس نےگردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑلیا اور4 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے

    آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ہوٹا اور ایف ائی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے راوی روڈ سے گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑلیا۔

    کارروائی میں شمع ہسپتال سے دو ڈونر اور دو رسیوور بھی پکڑے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے ڈونرز میں عنصر ریاض کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔

    ڈی جی ہوٹا نے بتایا کہ کھاریاں کے ایک رہائشی امتیازکو 20 لاکھ روپےمیں گردہ لگایا گیا۔ ذرائع ایف آئی نے کہا کہ فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون شاہین کوشمع ہسپتال میں غیرقانونی طورپرگردہ لگایا گیا۔

    ذرائع ایف آئی اے کے مطابق مریضوں کو ریسکیو کی مدد سے سروسز ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ملک بھر میں مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے،جس کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو تعلیمی ادارے کھولیں جائیں گے،محکمہ تعلیم پنجاب مئی کے تیسرے ہفتے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا، دوسری طرف سندھ میں بھی بڑھتی ہوئی گرمی کے پیشِ نظر موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں، کراچی میٹرک امتحانات میں نویں اور دسویں جماعتوں کے 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں جس کے لیے 504 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

  • پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے،مریم نواز

    پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے،مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے، قوم 9 مئی کو بھولے گی نہ معاف کرے گی۔

    باغی ٹی وی : سانحہ 9 مئی کے حوالے سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس روز اقتدار پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا، ہوس پرستوں نے قوم کی عزت و حرمت کی ریڈ لائن کراس کی، پاکستان کے خلاف ساز ش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے،قومی ادارے کو کمزور کرنے کی سازش اور مجرم بے نقاب ہوچکے ہیں، سیاست کی خاطر ملک و قوم کا وقار پامال کرنے والے معافی کے مستحق نہیں ہو سکتے، نفرت کی آگ میں سلگتے کردار اپنےانجام کو پہنچنے والے ہیں، قوم 9 مئی کے ہر کردار کو جان چکے ہیں، ان کے مکروہ چہرے پہچان چکے، عہد کرتے ہیں کہ اب 9 مئی کبھی نہیں ہونے دیں گے، 9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے۔

    شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے نجی اسکول کو بم سے اڑا دیا

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو نے کہا کہ 9 مئی کا دن بھی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، قائداعظم کے گھر اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا، 9 مئی کے واقعات انارکی پھیلانے اور فسطائیت کی گھناؤنی سازش تھے، پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی مثال نہیں ملتی، سب جانتے ہیں 9 مئی کے واقعات کس کے اکسانے اور کس کی ایما پر ہوئے، ملک کی خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا ملک دشمنی ہے، تمام پارٹیوں کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا۔

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

  • لاہور  ایئر پورٹ پر آتشزدگی ،پہلی حج پرواز سمیت 6 بین الاقوامی پروازوں کی روانگی میں تاخیر

    لاہور ایئر پورٹ پر آتشزدگی ،پہلی حج پرواز سمیت 6 بین الاقوامی پروازوں کی روانگی میں تاخیر

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آتشزدگی سے پہلی حج پرواز سمیت 6 بین الاقوامی پروازوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آگ لاؤنج میں واقع امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں لگی،آگ لگنے کے بعد لاؤنج خالی کرالیا گیا، فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، پہلی حج پرواز کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی، قطر ایئرویز اور سیال ایئر کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں،تاہم بیرون ملک سے لاہور ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کی لینڈنگ میں فی الحال کوئی رکاوٹ نہیں ہےلیکن لینڈنگ کے بعد ان پروازوں کے مسافروں کو تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے، ایئرپورٹ حکام نے کسی ایمرجنسی کا اعلان نہیں کیا۔

    حکام کے مطابق آگ سے امیگریشن کا عمل متاثر ہونے کے بعد عازمین حج کی امیگریشن کا عمل ڈومیسٹک کاؤنٹر سے شروع کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ آگ کی وجوہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آتشزدگی پر قابو تو پالیا گیا ہے تاہم حج اور دیگر بین الاقوامی پروازوں کو ڈومیسٹک سائیڈ سے ڈیل کیا جارہا ہے،عازمینِ حج کے لیے بنائے جانے والے امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تھی صورتِ حال پر قابو پالیا گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ واقعہ صبح سوا پانچ بجے کا ہے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن بھی جلد بحال کردیا جائے گا، آنے والی پروازوں کی منیوئل امیگریشن کی جارہی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق سی اے اے لاہور ایئر پورٹ پر فائر ٹینڈر رسپانس ٹائم پر نہیں پہنچے، فائر شعبے کے حکام نے ایس او پی پر بھی عمل نہیں کیا، رولز کے تحت ایئر پورٹ پر لگی آگ بجھانے کے لیے رسپانس ٹائم مقرر ہے۔

  • گاڑی فروخت کے اشتہارات لگا کر شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار

    گاڑی فروخت کے اشتہارات لگا کر شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی،آن لائن مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا

    ملزم خلعت باری کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ،ملزم آن لائن ویب سائٹس پر خود کو کار ڈیلر ظاہر کرکے جعلی اشتہارات لگاتا تھا ،ملزم گاڑی فروخت کے اشتہارات لگاتے ہوئے شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا،ملزم اشتہارات کے لئے جعلی سمز کا استعمال کرتا تھا،ملزم نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے شکایت کنندہ سے 7 لاکھ سے زائد روپے بٹورے ،ملزم نے مذکورہ رقم مختلف مائیکرو فنائنس اکاونٹ کے ذریعے ٹرانسفر کروائیں،ملزم عادی مجرم ہے اور کئی لوگوں کو لوٹ چکا ہے ،ملزم سے موبائل فون اور سمز برآمد کر لی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے

    6 شہریوں سے ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیانے کا معاملہ، 2 انسانی سمگلر گرفتار
    وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں محمد صادق اور محمد آصف شامل ہیں،ملزمان معصوم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیاتے تھے ،ملزمان کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا،ملزمان نے شہریوں کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے ،ملزمان نے 6 شہریوں سے مجموعی طور پر 16 لاکھ 63 ہزار روپے ہتھیائے ،ملزمان بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے، ملزمان پیسے وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں

    جعلی ویزے پر بوسنیا جانے والا مسافیر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار
    ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی،جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا،ملزم فلائٹ نمبر PC131 سے بوسنیا جا رہاتھا،ملزم محمد عرفان کے پاسپورٹ پر بوسنیا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے مذکورہ ویزا حاصل کیا،ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا