Baaghi TV

Category: لاہور

  • متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    پاکستان کی متنازعہ ترین ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی ہے

    حریم شاہ کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر چرچے ہیں، حریم شاہ کی ویڈیو کا مختصر کلپ سامنے آیا ہے جس میں حریم شاہ کو انتہائی نازیبالباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے،حریم شاہ کو ویڈیو میں کسی اجنبی شخص کے ساتھ بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، حریم شاہ کی چند روز قبل بھی ایک نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی، مبینہ طور پر حریم شاہ نے مانچسٹر لندن میں ایک فحاشی کا اڈہ کھول رکھا ہے جہاں وہ گاہکوں کو بلا کر نہ صرف انکی ویڈیو بناتی ہیں بلکہ انہیں بلیک میل بھی کرتی ہیں تا ہم حریم شاہ کی اب خود نازیبا ویڈیو کئی بار لیک ہو چکی ہیں.

    حریم شاہ نے نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر اپنا ردعمل دیا جس میں انہوں نے نازیبا ویڈیو کی وضاحت دینے کی بجائے ماضی کی طرح الزامات لگائے، حریم شاہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ یہاں پر ایک مافیا تھا جس نے باقاعدہ میرے خلاف مہم چلائی، انہوں نے مجھے ہراساں کرنے کیلئے ٹارگٹ کیا ان افراد نے ناصرف میرے دوستوں کو اپروچ کیا بلکہ ان کے گھروں تک میں گھس آئے، انہوں نے سمجھا تھا کہ شاید یہ پاکستان ہے اور ان کی یہاں بدمعاشی چلے گی۔ ان کا مقصد مجھے ڈرانا اور دھمکانا تھا میں نے اس مافیا کیخلاف قانون کا سہارا لیااور لندن پولیس کو تمام ثبوت پیش کیے، برطانوی پولیس نے ناصرف میرا بھرپور ساتھ دیا بلکہ اس مافیا کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر سرکاری اداروں نے بھی ان کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے مجھے ہر طرح سے سیکیورٹی فراہم کی۔

    واضح رہے کہ حریم شاہ کی اپنی نازیبا ویڈیو بھی پاکستان میں وائرل ہو چکی ہیں،حریم شاہ نے تصدیق کی تھی کی نازیبا وائرل ویڈیو اصلی ہے اور صندل خٹک یا عائشہ ناز میں سے کسی نے وائرل کی، یہ ویڈیو میرے موبائل سے چوری کی گئی ہے کوئی تیسرا بندہ اس ویڈیو کو لیک نہیں کر سکتا،

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    تحریک انصاف کی سپورٹرحریم شاہ
    عمران خان حکومت میں تحریک انصاف نے اپنے خلاف بولنے والوں اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو دبانے کے لئے پروجیکٹ حریم شاہ لانچ کیا مگر ناکامی ہوئی،حریم شاہ کی اپنی ہی آڈیو اور ویڈیو لیکس ہوتی رہیں، اور اسے بدنامی کے سوا کچھ نہ ملا، حریم شاہ کو تحریک انصاف کی جانب سے ہی لانچ کیا گیا تھا ،وہ خود کئی بار کہہ چکی ہے کہ وہ عمران خان کی سپورٹر ہے اور پی ٹی آئی سے اسکا تعلق ہے، حریم شاہ کے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ ہی اٹھنا بیٹھنا تھا،حریم شاہ نے تو وزیراعظم شہباز شریف کو بھی دھمکی دے ڈالی تھی کہ اگر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو انکی بھی ویڈیو لیک کر دیں گی،

    حریم شاہ کا شوہر منشیات فروشی ، مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرتا رہا
    حریم شاہ کے شوہر بلال کے بارے بھی انکشاف ہوا تھا کہ بلال شاہ کو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سندھ پولیس سے یکم اکتوبر 2021 کو برطرف کیا گیا، حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے خلاف اسپشل برانچ نے خفیہ رپورٹ میں بھتہ جمع کرنے ، منشیات فروشی ، مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔بلال شاہ ڈیفنس فیز 6 مسلم کمرشل اور خیابان بخاری میں شام کے اوقات سیاہ ویگیو گاڑی میں مختلف ہوٹلوں میں ہوتا تھا اسپشل برانچ رپورٹ کے مطابق حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے موبائل فون کی لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ وہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ایس ایس پی عرفان زمان 21 ستمبر 2021 کو اسپشل برانچ کی رپورٹ پر ایس ایس پی ہیڈکواٹر ساؤتھ عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی، ایس ایس پی ہیڈکواٹر کی جانب سے بلال شاہ کو 3 شوکاز نوٹس بھیجے گئے لیکن اس نے کسی کا جواب نہیں دیا جس پر اسے ملازمت سے برطرف کیا گیا ۔ بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلاول ہاؤس میں رہا جس پر اس نے اپنی تصاویر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنوائیں ۔ سپاہی بلال شاہ کے پاس ویگیو کہاں سے آئی ، اتنی مہنگی گھڑی اور شاہانہ اخراجات پر پولیس افسران حیران ہوگئے،

  • عالمی جریدوں میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خبریں حوصلہ افزا ہیں،عطا تارڑ

    عالمی جریدوں میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خبریں حوصلہ افزا ہیں،عطا تارڑ

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے شہباز شریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں، معیشت کی بہتری کی اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے-

    باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور کابینہ پالیسی سازی اور معیشت کی بہتری کے اقدامات کر رہے ہیں، مثبت خبروں کے پیچھے بڑی محنت ہے، پاکستان کی پذیرائی ہوئی ہے، خارجہ پالیسی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی کامیابی پر کل سعودی وفدپاکستان پہنچا،سعودی وفد کا سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار بہت خوش آئند ہے، سعودی پرائیویٹ سیکٹر کی پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر سے تعاون فائدہ مند ہوگا، دنیا جانتی ہے شہباز شریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں، معیشت کی بہتری کی اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی جریدوں میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خبریں حوصلہ افزا ہیں، سعودی وفد نے معدنیات، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پربات کی، پاک سعودی تعلقات مزید بڑھیں گے، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا،ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور اس سال بمپر فصل متوقع ہے، کسانوں کی سہولت کیلئے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھایا جائے گا، گندم کی خریداری کے ہدف بڑھانے سے متعلق صوبوں کو خط لکھے جائیں گے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی مزید بڑھے گی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی بلوں میں اووربلنگ میں ملوث عملےکے خلاف ایکشن کا حکم دے دیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکرنےکا حکم دیا،انہوں نے ایف آئی اے افسران کو ہدایت کی کہ اووربلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔

    بشری بی بی کی بہن کی پارٹی رہنماؤں اور وکلا پر شدید تنقید

    محسن نقوی کاکہنا تھا کہ اووربلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے، اس میں ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائےبجلی چوری پرقابو پانے کیلئے بلوچستان،خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا وزارت خزانہ کی جانب سے پیر کی شب جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، 15 دنوں کے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 293 روپے 94 پیسے ہوگی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 290 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔

    قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،امریکا

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے عالمی مارکیٹ میں ہونے والے قیمتوں کے رد و بدل کی بنیاد پر مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔

  • عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا

    عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا

    لاہو: سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنماعمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی : سابق گورنر پنجاب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون اور رولز کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا،درخواست گزار کو فیئر ٹرائل کا حق دیاجائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دے،عمر سرفراز پر جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے، تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔

    قبل ازیں رہنما پی ٹی آئی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، گجرات پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پی پی 32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہے، پولیس درخواست گزار کے سپورٹرز اور فیملی ممبران کو ہراساں کررہی ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت بھی وکلا کو ہراساں کیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر، پولیس سمیت دیگر مخالف امیدوار کی مکمل سپورٹ کررہے ہیں، صوبائی وزیر شافع حسین حلقے میں مخالف امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، حلقے میں الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کی جارہی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چودھری پرویز الہٰی کے ووٹرز کو پولیس سمیت دیگر کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت پولنگ ایجنٹس کو بھی ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے، لاہور ہائیکورٹ الیکشن پروسیس میں پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 اور فارم 46 فراہم کرنے کا حکم دے۔

  • بہاولنگر  واقعہ سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

    بہاولنگر واقعہ سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

    بہاولنگر میں چند دن قبل پولیس اور پاک فوج کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ سے متعلق معروف خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے تفصیلات شئیر کر دیں-

    باغی ٹی وی : بہاولنگر میں چند دن قبل پولیس اور پاک فوج کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تاہم سینئر حکام کی مداخلت پر معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا لیکن بعدازاں آئی ایس پی آر کی جانب سے تحقیقات کا اعلان کیا گیا اور حکومت نے بھی انکوائری کمیٹی تشکیل دی اس واقعہ سے متعلق سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام میں تفصیل جاری کی ہیں-
    https://x.com/GFarooqi/status/1780318482636144681
    غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر کہا کہ پولیس اور فوج کے مابین یہ ناخوشگوار واقعہ بہاول نگر کے تھانہ منڈی مدرسہ کی حدود میں پیش آیا 6 اپریل کو ایک 20 سالہ نوجوان رفاقت اور پولیس کے مخبر (سویلین سورس) کےمابین کسی بات پر شدید تلخ کلامی ہوئی مخبر نےتھانہ ASI کو رفاقت کے خلاف بھڑکایا جس پر ASI نے رفاقت کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا، رفاقت نے ایک سال قبل غیر لائسنس یافتہ شاٹ گن کے ساتھ فیس بک پر اپنی تصویر اپلوڈ کی تھی جس کی کو بنیاد بنا کر ASI مسلسل رفاقت کو دھمکا رہا تھا، مخبر کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد ASI نے پھر سے غیر قانونی شاٹ گن کی بازیابی کا مطالبہ کیا، بصورتِ دیگر رفاقت سے ایک لاکھ رشوت طلب کی۔

    غریدہ فاروقی نے لکھا کہ 7 اپر یل کورفاقت نے ASI اور پولیس مخبر کو اپنے گھر پر کھانا کھلایا اور یقین دہانی کروائی کہ وہ ایک دن میں مطلوبہ رقم کا بندوبست کر دےگا۔ لیکن اگلے دن ASI بمعہ دوکارندوں(جو کہ سول کپڑوں میں تھے) رفاقت کے گھر پہنچ گئے اور رقم کا مطالبہ کیا رفاقت رقم کا بندوبست نہ کر سکا جس پر ASI برہم ہو گیا اور تمام گھروالوں کو گالم گلوچ شروع کر دی اس وقت رفاقت کے علاوہ اس کے پانچ بھائی بھی گھر پر موجود تھے، جن میں دو فوجی تھے، جنہوں نے ASIکو گالم گلوچ سے روکا، لیکن منع نہ ہونے پر انہوں نے ASI کو کمرےمیں زبردستی بٹھا کر 15 پر اطلاع دی کہ ASI ان سے رشوت طلب کرنےگھرآیا ہے اس کو آ کر لے جائیں اور تادیبی کروائی کریں اطلاع ملنے پر تھانہ SHO بمعہ 5 جوان رفاقت کے گھر پہنچ گیا اور پہلے دروازے پر کھڑی رفاقت کی ماں اور بوڑھے باپ کو تشدد کانشانہ بنایا اور گھر کی خواتین کی بے حرمتی کی،اس پر رفاقت کےبھائیوں اور پولیس جوانوں کے مابین ہاتھا پائی شروع ہو گئی-
    https://x.com/GFarooqi/status/1780319581619245514
    انہوں نے مزید بتایا کہ رفاقت اور بھائیوں نے پولیس والوں پر قابو پا کر کمرے میں بند کر دیا اور ان کی خواتین اور گھر والوں پر تشدد اور بدتمیزی کی ویڈیو بھی وائرل کردی،ایس ایچ او کو تھوڑی دیر بعد چھوڑ دیا گیا، جس کے بعد اس نے ارد گرد کے تھانوں سے 50 سے 60 نفری اکٹھی کر کے رفاقت کے گھرپرپھر سے دھاوہ بول دیا اور تمام گھر والوں کو بدترین ، بہمانہ اوراخلاق سوز تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد سے دونوں فوجی اور دو بہنیں بےہوش ہو گئیں، اس کے بعد ایس ایچ او دونوں فوجیوں کو ساتھ تھانے لے گیا اورتھانے میں مزید تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران وہ ان کو ایک سے دوسرے تھانےمیں شفٹ کرتے رہے،ان پر کسی قسم کی FIR نہیں کاٹی گئی۔

    غریدہ فاروقی کے مطابق اسی اثناء میں انٹیلیجنس کے کارندوں کی اطلاع پرRPO اورDPO کو مطلع کیا گیا جنہوں نے انٹیلیجنس کارندوں کے ساتھ مل کرتھانے کے واش روم سے دونوں فوجیوں، جو کہ بدترین تشدد سے بے ہوش تھے کو بازیاب کرایا، RPO کی ہدایات پر تشدد میں ملوث عملے پرFIRدرج کر کے لاک اپ میں بند کر دیا گیا۔ فوج کےبریگیڈ کمانڈر نے ہسپتال جا کر جب فوجی جوانوں سے ملاقات کی تو انہیں پولیس کے سنگین تشدد اور اخلاق سوز رویے کااندازہ ہوا اور پولیس کا ہسپتال انتظامیہ کو دباؤ میں لاکر میڈیکل رپورٹ پراثر انداز ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔ ہسپتال سے بر یگیڈ کمانڈر؛ رفاقت کے گھر گئے اور اس کےبوڑھے باپ کو تسلی دی کہ پولیس کے اعلی افسران کی ہدایات پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہےاور وہ حوالات میں قید ہیں رفاقت کے والد نے بریگیڈ کمانڈر کو بتایا کہ پولیس انہیں مسلسل دھمکارہی ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے بر یگیڈ کمانڈر ان کو تسلی کے لیے تھانے لے گئے۔

    غریدہ کے مطابق یہ عید کا دن تھا، جب بریگیڈکمانڈر اور کمانڈنگ افسر تھانے کے گیٹ سے داخل ہونے لگے تو رفاقت کے باپ نے ملزمان کو لاک اپ سے باہر لان میں بیٹھے مٹھائیاں کھاتےہوئے پایا۔ پولیس کے جوانوں نے فوج کو جب گیٹ سے اندر آتے دیکھا توگیٹ بند کر دیا اور دھکم پیل کی تاکہ وہ حوالات سے باہر بیٹھے ملزمان کو نہ دیکھ لیں جب فوج کے جوانوں نے اپنے کمانڈنگ افسر اور بریگیڈ کمانڈرکو دھکے کھاتے دیکھا تو ان کی برداشت سے باہر ہو گیا۔ اور پھر انہوں نے پولیس پرہلہ بول دیا تاہم فوج کی اور پولیس کی اعلی کمان کی بروقت مداخلت سےمعاملے کو بروقت خوش اسلوبی سے طے کر لیا گیا اور جوائنٹ انویسٹیگیشن آرڈر کر دی گئی ہے ۔

    غریدہ کے مطابق اس تمام واقعے کے دوران فوج کی ہائی کمانڈ نے اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ کیا اور فوجی جوانوں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد ، خواتین کی بے حرمتی ، اور فوج کے افسران کے ساتھ تھانے کے گیٹ پر ناروا سلوک ،جو کہ واقعے کا سبب بنا؛ کو سوشل میڈیا پر نہ آنے دیا تاکہ مسئلے کو مزید نہ الجھایا جائے اور خوش اسلوبی سے طے کیا جاسکے؛ لیکن اس سے تاثر یہ لیا گیا کہ شاید فوج نے زیادتی کی ہے۔

    فوج کی معاملہ فہمی کو سوشل میڈیا پر حاوی مفاد پرست، اینٹی اسٹیبلشمنٹ ،اور اینٹی سٹیٹ ٹولے نے فوج کے خلاف جارج شیٹ کے طور پر پیش کیا اور دونوں فورسز کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کی کچھ ناسمجھ پولیس کے جوان مذموم پروپگنڈے کا شکار ہوئے اور انہوں نے اپنی فرسٹریشن کا اظہار مختلف طریقوں سے کیا جس کی بنیاد ی وجہ واقعے کا سبب بننے والے واقعات سے لاعلمی ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس کی اعلٰی ظرفی اور معاملہ فہمی بھی قابل تحسین ہے جنہوں نے واقعے کی سنگینی کا فوراََ ادراک کیا اور یقین دہانی کروائی کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف قانوئی اور تادیبی کاروائی کی جائے گی، ملک سے دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے فوج اور پولیس کا تعاون ہمیشہ سے مثالی رہا ہے اور رہے گا ۔ ایک آدھ واقعے کو مثال بنا کر دونوں فورسز میں دراڑ ڈالنے کی مفاد پرست ٹولے کی کوششیں ہر گز کامیاب نہیں ہو نگیں پولیس کے وہ جذباتی ناسمجھ جوان جو اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کا شکار ہو رہے ہیں، وہ بھی حقائق جان لیں اور بلاشبہ ان کی تصدیق کروا لیں ایک مخصوص ٹولے کے ہاتھوں آپ میں سے کوئی بھی منفی پراپیگنڈے کا شکار نہ ہو اور حقائق سے مکمل آگاہی رکھتے ہوئے معاشرے، ملک، نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کی بہتری کیلئے سوچ رکھیں۔

  • ضمنی انتخابات :چوہدری پرویز الہی لاہور  ہائیکورٹ پہنچ گئے

    ضمنی انتخابات :چوہدری پرویز الہی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

    لاہور: رہنما پی ٹی آئی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

    باغی ٹی وی : چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، گجرات پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پی پی 32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہے، پولیس درخواست گزار کے سپورٹرز اور فیملی ممبران کو ہراساں کررہی ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت بھی وکلا کو ہراساں کیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر، پولیس سمیت دیگر مخالف امیدوار کی مکمل سپورٹ کررہے ہیں، صوبائی وزیر شافع حسین حلقے میں مخالف امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، حلقے میں الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کی جارہی ہے۔

    قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،امریکا

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چودھری پرویز الہٰی کے ووٹرز کو پولیس سمیت دیگر کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت پولنگ ایجنٹس کو بھی ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے، لاہور ہائیکورٹ الیکشن پروسیس میں پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 اور فارم 46 فراہم کرنے کا حکم دے۔

    امریکی شہری کے گھر پر گرنے والے خلائی کچرے کے بارے میں "ناسا”نے وضاحت …

  • پانچویں اور آٹھویں کے سنٹرلایزڈ امتحانات کے نتائج  آگئے

    پانچویں اور آٹھویں کے سنٹرلایزڈ امتحانات کے نتائج آگئے

    لاہور: ایف ڈی ای نے پانچویں اور آٹھویں کے سنٹرلایزڈ امتحانات براے سال 2023-24 کے نتائج کا اعلان کردیا –

    باغی ٹی وی : رواں برس کلاس پنجم کیلئے کل 25101 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شریک رہے،اعلان کردہ نتائج کے مطابق کلاس پنجم کے پاس اُمیدواروں کی شرح84.5 فیصد رہی، اسی طرح کلاس ہشتم کے سالانہ سنٹرلائز امتحانات میں کل 19693 طلبہ و طالبات شریک رہے –

    اعلان کردہ نتائج کے مطابق کلاس ہشتم کے پاس اُمیدواروں کی شرح87.25 فیصد رہی، پانچویں کلاس میں کامیاب طلباء کی تعداد 9599 جبکہ طالبات کی تعداد 11598 رہی، آٹھویں کلاس کے کامیاب طلباء کی تعداد 15934 جبکہ طالبات کی تعداد 21473 رہی-

    پانچویں کلاس کے سنٹرلائز امتحان میں 587 نمبر کے ساتھ اسلام ماڈل سکول جی ایٹ ٹو کی حائقہ کریم پہلے نمبر پر رہیں، پانچویں کلاس میں دوسری پوزیشن مشال فاطمہ، آئینہ مناہل اور عائشہ ایمان نے 586 نمبر کے ساتھ اپنے نام کی، پانچویں کلاس میں تیسری پوزیشن جی ٹین ٹو ماڈل کالج کی زینب نے 585 نمبر لیکر اپنے نام کی –

    آٹھویں کلاس کے سنٹرلائز امتحان میں 679 نمبر کے ساتھ سی ڈی اے ماڈل سکول کی مریم شفی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ، آٹھو یں کلاس کی دوسری پوزیشن آئی ایٹ تھری ماڈل کالج کے ہمدان شمشیر نے 675 نمبر لیکر اپنے نام کی، آٹھویں کلاس میں تیسری پوزیشن علیمہ طاہرہ نور نے 673 نمبر لیکر اپنے نام کی –

    اعلان کردہ نتائج کے مطابق گرلز سائیڈ پر کلاس فائیو اسلام کالج فار گرلز نے 19 سکالرز شپس کے ساتھ پہلی پوزیشن سمیٹی، کلاس فائیو میں ہی 14 سکالرز شپس کے ساتھ گرلز سائیڈ پر پر آئی ٹین فور گرلز کالج دوسرے نمبر پر رہا، پانچویں کلاس میں بوائز سائیڈ پر 24 اسکالرشپس کے ساتھ آئی سی بی پہلے، جی ٹین دور بوائز کالج 19 سکالرز شپس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا –

    آٹھویں کلاس میں گرلز سائیڈ پر 9 سکالرز شپس کے ساتھ آئی سی جی پہلے جبکہ اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون 8 سکالرز شپس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ،آٹھویں کلاس میں بوائیز سائیڈ پر 21 اسکالرشپس کے ساتھ جی نائن دور ماڈل کالج پہلے جبکہ 13 اسکالرشپس کے ساتھ ایف ایٹ فور ماڈل کالج دوسرے نمبر پر رہا-

  • پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے نے 13 ارکان کے کنٹریکٹ ختم کردئیے، فارغ ہونے والوں میں تین ڈپٹی الیکشن کمشنر، تین اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی الیکشن کمشنر شامل ہیں، چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا، سکروٹنی کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی پی سی بی نے ایک غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی ختم کی تھی، ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق، جنید ضیا رکن جبکہ عثمان تسلیم سیکرٹری تھے،محمد حفیظ کمیٹی سے پہلے مستعفی ہوچکے تھے، کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا کمیٹی کی تشکیل سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کی تھی، کپتان اور کوچ تبدیلی کے لیے بھی کمیٹی سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔

    واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

    آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت

    سعودی ولی عہد کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع

  • جماعت اسلامی کا لبیک یا اقصی احتجاج کا اعلان،نو منتخب امیر کریںگے خطاب

    جماعت اسلامی کا لبیک یا اقصی احتجاج کا اعلان،نو منتخب امیر کریںگے خطاب

    جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان کی تقریب حلف برداری 18 اپریل بروز جمعرات بعد از نماز مغرب جامع مسجد منصورہ لاہور میں ہوگی

    نو منتخب امیر جماعت اسلامی 18 اپریل کو حلف لیں گے، بعد ازاں اگلے روز سے جماعت اسلامی کی شوریٰ کا اجلاس ہو گا، حافظ نعیم الرحمان شوری اجلاس کی صدارت کریں گے،حلف برداری کی اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کا اجلاس تین دن منصورہ میں جاری رہے گا، اسی دوران 20 اپریل کو نو منتخب امیر جماعت اسلامی لاہور میں ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے،20 اپریل کو امریکن قونصلیٹ کے سامنے ”لبیک یا اقصیٰ ” کے عنوان سے احتجاج ہوگا۔

    امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو امریکن قونصلیٹ کے سامنے ”لبیک یا اقصیٰ ” کے عنوان سے احتجاج ہوگااور شہرلاہور میں ایک نئی تاریخ رقم کریگا، احتجاج میں اہلیان سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اپنا پہلا خصوصی خطاب کریں گے۔ احتجاج میں جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت سمیت جماعت اسلامی لاہور کے مردو خواتین کی ہر سطح کی قیادت شریک ہوگی۔اس موقع پر فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مردو خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوگی۔ جماعت اسلامی فلسطین میں امریکی سرپرستی میں 190دن سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف آئین ا ور قانون کے مطابق پرامن اور بھرپور عوام قوت کیساتھ اپنا احتجاج ریکارڈ کروائی گئی اور فلسطینی مسلمانوں کو پیغام دے گی کہ وہ اس جنگ میں تنہاء نہیں، اہل لاہور سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کیساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے20اپریل، بروز ہفتہ، بمقام امریکن قونصلیٹ، شملہ پہاڑی ایجرٹن روڈلاہور پر ہونے والے عظیم الشان لبیک یا قصی ٰ احتجاج کی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل کے موقع پر ذمہ داران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں احتجاج میں تمام جملہ انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا اور کمیٹیا ں بنائی گئی اور ذمہ داران کو ذمہ داریاں سونپ دی۔ اجلاس میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالداحمد بٹ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور احمد جمیل راشد، سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثارخان، صدر تحریک محنت پنجاب مہراج الدین طاہر، صدر این ایل ایف لاہور عبدالرشید شکری، رہنما جماعت اسلامی ملک الیاس، عامر نور خان سمیت دیگر ذمہ داران موجود شریک تھے

    جماعت اسلامی کی اپیل پر حماس رہنما کے بیٹوں کی ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

    قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

     فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

  • مریم نواز کا ہسپتال کا دورہ،مریضوں کی لائنیں، وزیراعلیٰ برہم

    مریم نواز کا ہسپتال کا دورہ،مریضوں کی لائنیں، وزیراعلیٰ برہم

    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک مری کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئیں۔

    وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے او پی ڈی میں مریضوں کی لمبی لائنیں دیکھ کر اظہارِ برہمی کیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں کو انتظار کروانے پر ایم ایس کی سرزنش کی، اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے نظام کو درست کریں، مریض دربدر ہورہے ہیں۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال کے مختلف شعبے اور وارڈز دیکھے،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے او پی ڈی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے قطار میں کھڑی خواتین سے بات چیت کی اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھے بچے سے اظہارِ شفقت کیا اور ڈاکٹر کو بہترین علاج کی ہدایت کی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی باری باری عیادت کی اور صحت یابی کی دعائیں دیں،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو اور ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال میں طبی ٹیسٹوں کے سہولیات کے بارے میں پوچھا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے پی سی یو سنٹر کا بھی جائزہ لیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیکل وارڈ، گائنی اور نرسری میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا، وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے بزرگ مریضہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادویات مل رہی ہیں، کوئی مسئلہ تو نہیں؟وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال سے واپسی پر خواتین سیکورٹی گارڈ کے کہنے پر تصویر بنوائی اور اسے گلے لگالیا

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری