Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کی ہدایت پر قیدیوں سے ان کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں سے ان کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اقدامات کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرعید کے روز قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے اور قیدی اپنے اہل خانہ سے عید کے اگلے روز بھی صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ملاقات کرسکیں گے، مریم نواز کی ہدایت پر قیدی عید اور عید کے دوسرے روز اہل خانہ کو فون کال بھی کرسکیں گے، اہل خانہ اپنے پیاروں کو ط ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی دے سکیں گے۔

    واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے اور کل 10 اپریل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

  • اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ کے ملزمان کو رہا کرنیکا حکم

    اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ کے ملزمان کو رہا کرنیکا حکم

    اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ، عدالت نے دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کے ملزمان کو پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان پولیس تفتیش میں قصور وار پائے گئے،پراسیکیوشن کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے،تا ہم عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا مسترد کر دی اور ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،

    اچھرہ میں خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی کی آرمی چیف سے ملاقات

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    واضح رہے کہ اچھرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، خاتون نے لبا س پہن رکھا تھا جس پر حلوہ عربی رسم الخط میں لکھا ہوا تھا، بازار میں لوگوں‌نے کہا کہ قرآنی طرز کی تحریری لکھی ہے اور وہ مشتعل ہو گئے،واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی،جس میں خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی کو بہادری کے ساتھ مشتعل ہجوم سے بات کرتے اور سکیورٹی حصار میں ایک خاتون کو ڈھانپ کر لاہور کے علاقے اچھرا سے بحفاظت لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.اے ایس پی شہر بانو کے مطابق ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ اچھرا بازار آئیں، انہوں نے ایک کرتا پہنا ہوا تھا جس کے اوپر کچھ حروف لکھے ہوئے تھے،جب لوگوں نے وہ حروف دیکھے تو مذکورہ خاتون سے کہا کہ وہ کرتا اتار دیں اور اس طرح ایک کیفیوژن پیدا ہو گئی کہ ‘گستاخی‘ ہوئی ہے۔اے ایس پی شہر بانو نے موقع پر موجود شخص سے پوچھا تو شخص نے بتایا کہ بیٹی سے میری بات ہوئی، ان سے غلطی ہوئی الفاظ ٹھیک تھے لیکن اس کی ڈیزائننگ کچھ ایسی تھی جسے لوگوں نے دیکھ کر کہا کہ یہ خرابی کا باعث بن رہا ہے، اب انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ وہ ایسا لباس نہیں پہنیں گی۔خاتون نے کہا کہ انہوں نے کرتا ڈیزائن سمجھ کر لیا، انہیں نہیں معلوم تھا کہ اس پر کچھ اس طرح لکھا ہے جس سے لوگ یہ سمجھیں گے شاید کوئی عربی لکھی ہے،میری ایسی کوئی نیت نہیں تھی لیکن میں پھر بھی معافی مانگتی ہوں۔خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے پر ایس پی شہربانو نقوی کے لیے حکومت نے قائد اعظم پولیس میڈل دینے کا فیصلہ کیاہے-

  • وزیر اعلی مریم نواز   کا کسانوں کے لئے عید کا بڑا تحفہ

    وزیر اعلی مریم نواز کا کسانوں کے لئے عید کا بڑا تحفہ

    وزیر اعلی مریم نواز شریف کا کسانوں کے لئے عید کا بڑا تحفہ، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعلی پنجاب زرعی پیکج کا آغاز کر دیا گیا

    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے تفصیلات جاری کر دیں ،صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین شاہ کرمانی نے زرعی پیکج تیار کیا ، ، وزیر زراعت عاشق کرمانی کا کہنا ہے کہ پہلی بار پنجاب کے کسانوں کو 2 سال کے اندر300 ارب روپے کا بلاسود قرض دیا جائے گا، 80 فیصد چھوٹے رقبے کے کسان اور کاشت کارشامل ہیں، سبسڈیز، جدید مشینری سمیت دیگر مختلف اقدامات کے ذریعے مزید 100 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے ، مجموعی طورپر تقریبا 400 ارب روپے کی سرمایہ کاری پنجاب کے زرعی شعبے میں کی جارہی ہے تاکہ زراعت اور کسان ترقی کرے ،وزیراعلی مریم نوازنے حکومت سنبھالتے ہی21دِن میں 26 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ، حکومت نے تقریبا ڈیڑھ ماہ میں زراعت کے شعبے میں ترقی کا جامع پروگرام تیار کیا ، وزیراعلی پنجاب زرعی پیکج کے تاریخی منصوبے سے کسان خوش حال ہوگا ،جدید زراعت، جدید مشینری ، برآمدی معیار کے دودھ اور گوشت کے جانورو ں کی افزائش کا پنجاب میں آغاز ہوگا،زرعی خودانحصاری کی منزل حاصل ہوگی ،مہنگائی میں کمی لانے میں بڑی مدد ملے گی،نواز شریف کسان کارڈ کا انقلابی منصوبہ شروع کیاجارہا ہے،پہلے مرحلے میں 5 لاکھ کسانوں کو بلاسود قرض دئیے جائیں گے، ساڑھے12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے چھوٹے کسانوں کو نوازشریف کسان کارڈ ملے، ہر ایکڑ زمین پر 30 ہزار روپے ملیں گے، پانچ ایکڑ کے لحاظ سے ہر کسان کو ڈیڑھ لاکھ روپے دستیاب ہوں گے، پانچ لاکھ کسانوں کو ایک سال میں 150 ارب روپے بلاسود قرض کی صورت میں ملیں گے،اگلے سال پانچ لاکھ کسانوں کی یہ تعداد مزید بڑھا ئی جائے گی،

    وزیر زراعت عاشق کرمانی کا کہنا تھا کہ 5 سے 20 کلوواٹ تک کا سولرسسٹم فراہم کیاجائے گا جس پر لاگت کا 60 فیصد حکومت اور 40 فیصد کسان برداشت کرے گا،زرعی مراکز بنانے کا آغاز کیاجارہا ہے۔ جن میں One Window قائم کی جائے گی، زرعی مرکز میں بینک ہوں گے جہاں سے بلاسود قرض ملیں گے، نوازشریف کسان کارڈ کے لئے پنجاب بینک کا کاﺅنٹر بنایا جائے گا ،زرعی مرکز میں پڑول پمپ کے علاوہ کرائے پر زرعی مشینری بھی دستیاب ہوگی ، اگلے دوسال میں8 ہزار سرکاری کھالوں کو پختہ کیاجائے گا، تعمیراتی مواد محکمہ زراعت اور مزدور کسان فراہم کریں گے۔ اس سکیم میں 70 فیصد حصہ سرکار اٹھائے گی اور 30 فیصد کسان ،پانی کے باکفایت استعمال اور کم پانی سے زیادہ فصل کے جدید طریقوں کو متعارف کرائیں گے ، زرعی مشینری کا نظام لارہے ہیں، ہر فصل کے لئے استعمال ہونے والی چھ مشینیں دستیاب ہوں گی،دو سال کے اندر25 ایکڑ تک کے مالک چھوٹے کسانوں کو تقریبا 25 ہزار کے قریب مشینری فراہم کریں گے، 60 فیصد قیمت حکومت اور 40 فیصد کسان ادا کرے گا۔ قرعہ اندازی سے مشینیں دی جائیں گی،زرعی یونیورسٹیوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔ تحقیقی مراکز کی ازسرنوتشکیل کرنے جارہے ہیں تاکہ گندم، کپاس اور چاول کی پیداوار میں اضافہ ہو، مستقبل کی ضروریات ، جدید رجحانات اور معیارات کے مطابق تحقیقی مراکز کی تشکیل نو ہو گی تاکہ ملکی ضروریات پوری ہوں اور زراعت ترقی کرے، بے روزگارزرعی گریجویٹس کی کسانوں کی تعلیم وتربیت کی خدمات فورس میں بھرتی شروع کی جارہی ہے، دودھ اور گوشت کے لئے پالے والے جانوروں کو الگ الگ ترقی دیں گے،حیوانات سے متعلق لیبارٹریوں کی تجدید، جدید ترین ایمبریو لیب بنائی جارہی ہے، الڑا ساﺅنڈ سمیت جدید سہولیات سے لیس 25 جدید ترین موبائل ڈسپنسریاں 25 اضلاع میں شروع ہوں گی،کسانوں اور فصلوں کی بہتری کے لئے جدید ترین مشینری بیرون ملک سے منگوانے پر کام شروع کردیا،85 ہارس پاور کے ٹریکٹر، چاول بونے، گندم اور چاول کے جدید ہاروسٹرز لائیں گے، سموگ کے خاتمے کے لئے چاول کی فصل کی باقیات یا پرالی کو آگ لگانے کے بجائے کسانوں کو جدید مشینیں دیں گے،پنجاب کے 5 ہزار کسانوں کو سوپر سیڈر اور 3000 شریڈر مشینیں دیں گے، پہلے مرحلے میں قرعہ اندازی کے ذریعے آٹھ سے دس ہزار مشینیں دی جائیں گی،

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

    بابراعظم کی قیادت میں اعلان کردہ ٹیم میں دو نئے کھلاڑیوں عثمان خان اور عرفان خان نیازی کی شمولیت ہوئی ہے،عثمان دو سال سے پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس دے رہے ہیں،21سالہ عرفان خان نیازی ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس پر ٹیم میں شامل ہیں،عماد وسیم اور محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے،پانچ ریزرو کھلاڑی بھی سیریز میں شامل ہیں

    محمد رضوان، ابرار احمد، افتخار احمد، صائم ایوب، نسیم شاہ، زمان خان، اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ کا حصہ ہیں،سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں حارث رؤف دستیاب نہیں ہوں گے وہ انگلینڈ کے لیے سیریز میں دستیاب ہوسکتے ہیں،اس سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا تاکہ مضبوط کامبی نیشن تیار ہوسکے، سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے،عماد وسیم اور محمد عامر میں میچ وننگ صلاحیتیں موجود ہیں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ سیریز بہت اہم ہے

    عرفان نیازی کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی ہے، پوری توجہ بہترین پرفارمنس پر ہوگی، ملنے والے موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔عثمان خان کا کہنا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ سلیکٹرز نے مجھے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا ہے، کسی بھی کھلاڑی کے لیے یہ فخر کی بات ہوتی ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے۔

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کوچنگ پینل کا اعلان کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، اظہرمحمود اس سے قبل پاکستان ٹیم کے بالنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہونگے۔اس کے علاوہ سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل کو اسپن بالنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

    خیال رہے کہ 5میچز کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

     ٹکٹوں کی فروخت 6 اپریل سے شروع ہوگی۔

  • امیر بالاج ٹیپوقتل کیس،سہولت کار ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا

    امیر بالاج ٹیپوقتل کیس،سہولت کار ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا

    امیر بالاج قتل کیس،کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی

    پولیس نے ملزم ہارون عباس کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگ لیا ،عدالت نے ملزم ہارون عباس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا ،عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،پولیس نے ملزم ہارون عباس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا ،ملزم پر سہولت کاری کا الزام ہے

    امیر بالاج قتل کیس، نامزد ملزم طیفی بٹ دبئی سے لندن پہنچ گیا،انکشاف
    دوسری جانب امیر بالاج قتل کیس کی تحقیقات کے حوالہ سے نئی پیشرفت سامنے آئی ہے،قتل کیس میں نامزد ملزمان طیفی بٹ اور گوگی بٹ کے ریڈ وارنٹ کے حصول کا پراسس مکمل کر لیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے دبئی جانے والی ٹیم کو فی الوقت روک دیا گیا ہے کیونکہ حکام کو پتہ چلا ہے کہ طیفی بٹ دبئی نہیں بلکہ لندن میں موجود ہے، اسلئے دبئی جانے والی ٹیم کا دبئی جانا مؤخر کر دیا گیا ہے، طیفی بٹ کے لندن میں ایک پاکستانی ٹرانسپورٹر کے پاس موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے،طیفی بٹ کےلندن میں ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے اب لندن سے اسے واپسی کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے

    علاوہ ازیں امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم طیفی بٹ امیربالاج کےقتل کے بعد اسکے بھائی کو بھی قتل کروانے کے لئے احسن شاہ کےساتھ رابطے میں رہا ہے،بالاج کے قتل سے دو دن پہلے احسن شاہ کی طیفی بٹ کے گھر نصیر آباد میں ملاقات ہوئی، امیر بالاج اور معصب کے دادا سلطان محمود عرف بچھو پہلوان نے تصدیق کر دی،میڈیا پر چلنے والی خبروں کےذرائع کےمطابق طیفی بٹ کیطرف سے بھیجے گئے شوٹرز نے بالاج اور معصب دونوں بھائیوں کو قتل کرنا تھا، امیر بالاج کے قتل اور تدفین کے دوسرے روز احسن شاہ نے بہانے سے مقدمہ کے مدعی اور بالاج کے بھائی معصب کو اپنے گھر اکیلے آنے کا کہا ، معصب کے دادا سلطان محمود عرف بچھو پہلوان نے جانے سے منع کر دیا۔ احسن شاہ، ملک سہیل اور اصغر پٹھان کے پکڑے جانے پر سب انکشافات سامنے آئے ہیں ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور تصدیق کر چکے ہیں کہ طیفی بٹ دونوں بھائیوں کو قتل کروانا چاہتا تھا ۔

    امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا،چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا

    واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کیا گیا تھا،بالاج قتل واقعہ کے بعد میں خوف ھراس پھیل گیا ہے،گینگ وار شروع ھونے کا خطرہ ہے،

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

    امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا

    امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

    ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد

  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

    وزیراعلی مریم نواز شریف کی عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔

    وزیراعلی مریم نواز نے مزید ہدایت کی ہے کہ چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔نمازعید کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔چاند رات اور عیدالفطر پرپولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔سینئر پولیس آفیسر چاند رات اور عیدالفطر پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ امن عامہ کیلئے پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا۔وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیئے۔

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کے کیسز کا اجلاس میں جائزہ
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈرز کا چوتھا اجلاس منعقدہوا- اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بطور کمیٹی ممبران شرکت کی۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری (انٹرنل سیکورٹی)، ایڈیشنل آئی جی(سپیشل برانچ)ذوالفقار حمید، ڈی جی(پی پی اینڈ پی ایس) محمد شاہد اقبال و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے اقدامات اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ 16 قیدیوں کے کیسز کو زیر غور لاتے ہوئے11 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 20 جون 2022 سے اب تک 39 قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔ ہوم سیکرٹری نے کہا کہ اس حوالہ سے نادرا، ضلعی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے

    پنجاب کے تاریخی مقامات عید کی چھٹیوں میں کھلے رکھنے کا اعلان
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ آثار قدیمہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تاریخی مقامات عید کی چھٹیوں میں کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب ظہیر عباس ملک کی طرف سے باضابطہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری عید کی چھٹیوں کے دوران تاریخی مقامات کی سیر کرسکتے ہیں۔ ڈی جی آرکیالوجی نے کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ نے سیر کے لئے آنے والوں کی سہولت کے لئے ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

    عید پر پنجاب کے ہر بچے کی خواندگی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کرتا ہوں۔ وزیر تعلیم
    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ عید الفطر جہاں خوشیوں اور تشکر کا دن ہے وہیں کم وسیلہ افراد کو ہمراہ رکھنے کا بھی تقاضہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن صوبے کا ہر فرد محروم طبقات کی تعلیم کیلئے کاوشیں کرتے ہوئے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا عزم کرے اور ہر آؤٹ آف سکول بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کیلئے خود کو متحرک کرنے کا عہد کرے۔ عید الفطر کی مناسبت سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ کم وسیلہ اور آؤٹ آف سکول بچوں کو وہ تمام خوشیاں پہنچانے کی کوشش کریں جو ہم اپنے بچوں کیلئے سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر بے تعلیم بچے کی تعلیم کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ ہم پنجاب کی عوام کے ساتھ مل کر جذبہ ایثار کے تحت صوبے کے تمام بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے کوششیں کریں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکومت پنجاب احساس رکھتی ہے کہ بچوں کی خوشیاں تعلیم سے ہی ممکن ہیں۔ اسی ضمن میں بطور وزیر تعلیم پنجاب، آج کے دن صوبے کے ہر بچے کو خواندہ بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتا ہوں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس عید پر مستحق بچوں کو یونیفارم گفٹ کریں اور ان کی سکول انرولمنٹ کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی اور موجودہ حالات کے تناظر میں اس عید پر ہر فرد ایک ایک مستحق بچے کی خواندگی کی ذمہ داری لینے کا عزم کرلے تو انہیں عید کا اس سے بہتر تحفہ نہیں دیا جا سکتا۔

    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا بچوں کے ادارے چمن کا دورہ ،عید گفٹ تقسیم کئے
    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے مینٹلی چیلینجڈ بچوں کے ادارے چمن کا دورہ کیا۔ خصوصی بچوں کے لیے چمن میں رہائشی سہولیات کا افتتاح کیا۔ عمارت میں ہوسٹل، خصوصی واش رومز اور میس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ صوبائی وزیر نے خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔ ننھے منے بچے بھی صوبائی وزیر کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ صوبائی وزیر نے بچوں کو گلے لگا کر ان سے شفقت کا اظہار کیا۔ بچے کھلونے دیکھ دیکھ کر خوشی سے اچھلتے رہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے چمن کا دورہ بھی کیا۔ بچوں کے لئے میسر ماحول اور سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر کے تحت یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ مشعل راہ فاونڈیشن کے تعاون سے اس عمارت کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے۔ میں چیئرپرسن مشعل راہ آمنہ آفتاب کا بے حد مشکور ہوں۔ یہ بہت نیکی کا کام ہے، اجر دینے والی ذات بے شک اللہ کی ہے۔ یہ بچے اس چمن کے ہمارے پھول ہیں۔ ان پھولوں کی نگہداشت ہمارا فرض ہے۔ ریاست ہو گی ماں جیسی ہمارا مشن ہے۔یہ بچے ریاست کے بچے ہیں ان کی نگہداشت ریاست کرے گی۔ گزشتہ حکومتوں کی طرح ان بچوں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے۔ ان بچوں کو سہولیات مہیا کرنے میں کسی قسم کے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ خصوصی بچوں کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر ادارے کو سٹیٹ اف دی آرٹ بنانے جا رہے ہیں۔ ادارے میں موجود خصوصی بچے خاص توجہ کے مستحق ہیں۔ میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین پر تشدد ناقابل قبول ہے۔ عنقریب خواتین کی دادرسی اور تشدد کا شکار خواتین کی ریسکیو کے لئے 1737 ہیلپ لائن کا افتتاح کر رہے ہیں۔ "سی ایم پنجاب ویمن پروٹیکشن ہیلپ لائن” نادار اور مظلوم خواتین کا سہارا ہو گا۔ گھریلو ملازمین بچیوں کےخلاف تشدد کے تدارک کے لئے بھی سخت قانون سازی کر رہے ہیں

    جنرل ہسپتال میں عید الفطر اور ٹرو کے دن مریضوں و لواحقین کیلئے سپیشل کھانے کا اہتمام
    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی مریض دوست پالیسی برقرار رکھتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے عید الفطر اور ٹرو کے دن مریضوں و لواحقین کیلئے سپیشل کھانے کا اہتمام کیا ہے تاکہ علاج کی غرض سے دور دراز کے علاقوں سے ایل جی ایچ آنے والے لوگوں کو گھر سے دوری کا احساس نہ ہواور وہ بھی عید کی خوشیاں دوبالا کر سکیں جبکہ بیمار اور تیماردار کو ناشتہ، دوپہر اور شام کا معیاری کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

  • مداخلت ہو رہی ہے تو شہباز شریف استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں، شاہد خاقان عباسی

    مداخلت ہو رہی ہے تو شہباز شریف استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں، شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف اگر حکومت نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں،

    نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ شہباز صاحب سمجھتے ہیں کہ انکی حکومت میں مداخلت ہو رہی ہے میری مرضی کے بغیر وزراء بنائے جا رہے ہیں تو میرا یہ انکومشورہ ہو گا کہ وہ استعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں،بعد میں سب کہتے ہیں مجھے چلنے ہی نہیں دیا گیا، عمران خان بھی یہی کہتے تھے، اگر آپکو نہیں چلنے دیا جا رہا تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، مسائل حل نہیں کر سکتے تو کیوں بیٹھے ہیں،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن کرنے نہیں جا رہا، ملکی مسائل کے حل کی بات کر رہا ہوں، یہاں تو حکومت خود اپوزیشن کر رہی ہے،جو وزیراعظم اپنی مرضی سے کمیٹیاں نہیں بنا سکتا وہ ملک کیا چلائے گا، جس کے وزرا مرضی سے نہ لگیں وہ حکومت میں پھر کیا کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی ن لیگ کے سینئر نائب صدر رہے، مریم نواز کو ن لیگ کا سینئر نائب صدر بنایا گیا تو شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی ،انتخابات 2024 میں بھی شاہد خاقان عباسی نے حصہ نہیں لیا، نواز شریف لندن میں تھے تو شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی تا ہم نواز شریف پاکستان آئے تو ابھی تک دونوں کی کوئی ملاقات نہیں ہو سکی، ابھی گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن بھی گئے ہیں،وہ اپنی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں،شاہدخاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیےکوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرارہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے،

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

  • عید کے ایام میں کراچی میں موسم گرم،پنجاب میں بارشوں کا امکان

    عید کے ایام میں کراچی میں موسم گرم،پنجاب میں بارشوں کا امکان

    عید کے دنوں میں کراچی سمیت سندھ میں موسم گرم جبکہ پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے

    عید کے ایام میں کراچی سمیت سندھ کے علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، کراچی کے باسیوں کی عید گرمی میں گزرے گی،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی سے آگاہ کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے ایام میں سندھ میں درجہ حرارت چالیس سے بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، زیریں سندھ میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں موسم عید کے ایام میں گرم اور خشک رہے گا، عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے ،عید کے بعد 13 اور 14 اپریل کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

    دوسری جانب عید کےایام میں پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے، اس ضمن میں پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 10سے 15 اپریل کے درمیان وقفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہوں گی،10سے 12اپریل مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش کے امکانات ہیں جب کہ 12اپریل سے گجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بارشیں ہوں گی،بہاولپورڈویژن کے اضلاع بھی تیزبارشوں کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں،پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے

    عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

    استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

    ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

    جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ، ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،شرجیل میمن

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں،شرجیل میمن

  • داتا دربار،اعتکاف پر بیٹھے شہریوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کا پول کھول دیا

    داتا دربار،اعتکاف پر بیٹھے شہریوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کا پول کھول دیا

    لاہور۔ داتا دربار میں اعتکاف پر بیٹھے شہریوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا
    اعتکاف پر بیٹھے شہریوں کو روزے کی حالت میں مسجد کی صفائی کرنے کیلئے گھنٹوں دھوپ میں بیٹھا دیا جاتا ہے، ڈیوٹی مینیجر اعتکاف پر بیٹھے بزرگوں اور نوجوانوں سے بدتر طریقے سے پیش آنے لگا،اعتکاف پر بیٹھے شہریوں کا کہنا ہے کہ روزے کی حالت میں گھنٹوں باہر دھوپ میں بیٹھا کر خوار کرتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے اعتکاف پر بیٹھے لوگوں کیساتھ ایسا ہی بدتر سلوک کیا جاتا ہے۔ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک اور شام عصر سے مغرب تک مسجد کو تالے لگا کر اعتکاف پر بیٹھے لوگوں کو باہر صحن میں بیٹھا دیا جاتا ہےصفائی کیلئے مشین کی بجائے جھاڑو کا استعمال کیا جاتا ہے، جو کہ منٹوں کا کام گھنٹوں میں مکمل کرتے ہیں۔ اعتکاف پر بیٹھے بزرگوں اور نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اوقاف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا .

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • لاہور،سٹریٹ کرائم میں اضافہ،24 گھنٹوں میں 2سو سےزائد وارداتیں

    لاہور،سٹریٹ کرائم میں اضافہ،24 گھنٹوں میں 2سو سےزائد وارداتیں

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے باوجود جرائم میں کمی نہ آ سکی،پولیس سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے لگی تا ہم شہری لٹتے رہے ، شہریوں کا گھروں سے نکلنا غیر محفوظ‌ہو گیا ہے

    لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سٹریٹ کرائم کی دو سو سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں،ڈکیتی مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ کو قتل بھی کر دیا گیا ہے واقعہ رائیونڈ میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ پر گولیاں چلا دیں جس سے ڈاکو کی موت ہو گئی، ڈاکو سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ اور جیب سے نقدی لے کر فرار ہو گئے

    دوسری جانب لاہور کے علاقے مناواں میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، جہاں 20 سے زائد ڈاکو فیکٹری میں گھسے، سیکورٹی گارڈز کو باندھا اور فیکٹری سے 2 کروڑ 25 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق ملزمان 5 ٹریکٹر ٹرالیاں ،120ٹن لوہا اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے ہیں،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا ہے

    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤں میں ڈاکوؤں نے فرہاد نامی شہری کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور 5 لاکھ33 ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے،مغلپورہ کے علاقے میں جواد اور اس کی فیملی سے ساڑھے4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لئے گئے،قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں وہاب سے ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون، مناواں کے علاقے میں جبار سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون چھینا گیا، ڈکیتی کی ایک اور واردات کے دوران گلبرگ کے علاقے میں فواد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چھینا گیا، لاہور کے علاقے سمن آباد میں یعقوب نامی شخص سے 89 ہزار روپے اور موبائل فون چھینا گیا، مسلم ٹاؤن کے علاقے میں احد سے 65ہزار روپے اور موبائل فون چھینا گیا، ساندہ میں بھی سٹریٹ کرائم کی واردارت کے دوران ڈاکوؤں نے کامران نامی شخص سے 34 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا،

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے