Baaghi TV

Category: لاہور

  • انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    لاہور: ملک میں عام انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ”دی نیوز“ کے مطابق اگلے پندرہ روزہ جائزے میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے، جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

    رپورٹ میں ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت جو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایڈجسٹ کرتی ہے، اس میں 31 جنوری 2024 کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ یکم نومبر 2023 سے مقامی قیمتیں مستحکم رہنے یا اس میں کمی دیکھنے کے بعد آئے گا۔

    اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت کی گئی نہ سکیورٹی تھریٹ ہے،آئی جی …

    تیل کے شعبے سے وابستہ ایک اہلکار نے دی نیوز کو بتایا کہ گزشتہ تین مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ کمی دیکھنے کے بعد اس بار صورتِ حال مختلف ہونے کا امکان ہے مشرق وسطیٰ، خاص طور پر حوثیوں کے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے بعد یمن میں ان کے خلاف امریکا اور برطانیہ کی جانب سے حملے شروع ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقامی قیمتوں میں متوقع اضافہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ، پیٹرول اور خام تیل کی عالمی قیمتوں پر مبنی ہے، جن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چار سے پانچ ڈالر کا اتار چڑھاؤ آیا ہے۔

    ایک ہفتے میں پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت 83 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 89 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک ہفتے میں 93 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 97 سے 98 ڈالر فی بیرل ہو گئی، خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

    حکام کا کہنا ہے کہ عالمی قیمتوں میں چار سے پانچ ڈالر فی بیرل اضافے سے مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم ہے ورنہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مقامی مارکیٹ میں اوپر کی طرف بڑھ جاتا، بین الاقوامی سطح پر ان مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ مزاحمت سامنے آئی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں قیمتیں ان سطحوں پر برقرار رہ سکتی ہیں۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی مقامی قیمتوں میں متوقع اضافہ یکم نومبر 2023 کے بعد آیا جب پیٹرول کی قیمت 238.38 روپے فی لیٹر تھی اور پیٹرولیم کی قیمتوں کے لگاتار جائزے میں 259.34 روپے فی لیٹر تک گر گئی۔

    اسی طرح، ہاےئی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی اس کی قیمت کے آخری چند جائزوں میں گر گئی ہے کیونکہ یہ یکم نومبر 2023میں فی لیٹر 303.18 روپے سے اب فی لیٹر 276.21 روپے میں دستیاب ہے۔

    بھارت یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں افغان طالبان کو شرکت کی دعوت

  • اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت کی گئی نہ سکیورٹی تھریٹ ہے،آئی جی پنجاب

    اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت کی گئی نہ سکیورٹی تھریٹ ہے،آئی جی پنجاب

    لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی اور نہ کوئی سکیورٹی تھریٹ ہے۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ یہ فیک نیوز ہے اور شہری اس پر کان نہ دھریں، تمام اسکول اور کالج کھلے ہیں جب کہ پولیس بھی بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 22 جنوری کو خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد کی تین جامعات سکیورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئیں، سکیورٹی الرٹ حساس اداروں کی جانب سے جاری کیےگئے ہیں، بند کی گئی جامعات میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہے، بعدازاں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کو 26 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    عمران خان اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیخلاف درخواست …

    غیرقانونی بھرتیاں کیس، چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر فردِ جرم کیلئے طلب

    سندھ: لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو سرکار ی معاوضہ بند

  • غیرقانونی بھرتیاں کیس، چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر فردِ جرم کیلئے طلب

    غیرقانونی بھرتیاں کیس، چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر فردِ جرم کیلئے طلب

    لاہور : اینٹی کرپشن عدالت پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر کو فردِ جرم کیلئے طلب کر لیا ۔

    باغی ٹی وی : فہد، طاہر مکی، حیدر، سمیع اللہ، محمد عبداللہ، مختار احمد، محمد امین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں بھی تقسیم کردیں، آج پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے کہا کہ جب ملزم جیل میں ہوتا ہے تو حاضری معافی نہیں ہوتی، ملزم جیل میں ہے تو حاضری معافی کیلئے درخواست کی ضرورت نہیں۔

    جج ارشد حسین بھٹہ نے کہا کہ یہ میری عدالت ہے، اس میں قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا، جج چھٹی پر چلا جائے تو کیا دس دن پہلے آپ کسی ڈیوٹی جج سے آرڈر کروا لیں گے؟میں نے ملزم کو طلب کیا ہوا ہے، ملزم کو پیش کیوں نہیں کیا، میں سپریٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔

  • دفع 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں گرفتاریاں شروع

    دفع 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں گرفتاریاں شروع

    لاہور: لاہور پولیس نے دفع 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش کرنے پر 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کے مطابق تمام ملزمان کو دفع 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلحہ ساتھ لے کر چلنے اور نمائش پر گرفتار کیا گیا، جن میں سے 5 ملزمان کو ستوکتلہ پولیس نے گرفتار کیا، تین ملزمان کو قلعہ گجر سنگھ پولیس اور تین ملزمان کو نصیر آباد پولیس نے گرفتار کیا، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا،جبکہ پنجاب میں عام انتخابات سے پہلے اور الیکشن والے روز دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہےجبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو مراسلہ لکھ کر انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے روز دہشت گردی کے خطرے سے متعلق آگاہ کردیا، مراسلے میں کہا گیا کہ موجودہ سکیورٹی کی صورتحال اور خطرات کے پیش نظر انتخابات کوپرامن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فول پروف انتظامات ہوں کیونکہ دہشت گرد گروپ اور غیر جمہوری قوتیں الیکشن میں خلل ڈال سکتی ہیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ دہشت گرد گروہوں اور غیر جمہوری قوتوں کی جانب سے غیریقینی صورتحال اور عدم استحکام پیدا کرنے کا مقصد الیکشن ملتوی کرنا ہو سکتا ہے، تخریب کاری کا مقصد جمہوری عمل کو پٹری سے اتارنا بھی ہو سکتا ہے، اس لیے ممنوعہ اور کالعدم مذہبی تنظیمیں اہم سیاسی رہنماؤں پر حملہ کرسکتی ہیں۔

    تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور اخلاقیات پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی،عارف علوی

    مراسلے میں یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ووٹرز میں دہشت پیدا کرنے کے لیے سیاسی جلسوں پر حملے ہو سکتے ہیں، دہشت گرد اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کرکے یرغمال بھی بنا سکتے ہیں اور پولنگ کے دن بیلٹ پیپرز، باکس اور انتخابی نتائج چھینے جا سکتے ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کے لیے علاقوں کی نشاندہی کر کے 28 جنوری تک رپورٹ دینے کا بھی کہا ہے-

    سوریا کمار نے مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت …

  • انتخابات میں  سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

    انتخابات میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

    لاہور:انتخابات 2024 میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: 8فروری کو پُرامن عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی زیرصدارت پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 3 درجاتی سیکیورٹی اور دیگر امور پر اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، الیکشن کمشنر پنجاب، سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام نے الیکشن انتظامات پر بریفنگ دی، چیف سیکرٹری نے اجلاس کو بتایا کہ پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کی رہنمائی کے لیے چیک لسٹ اور ہینڈ بک مہیا کر دی گئی۔

    اجلاس میں بیلٹ پیپرز کی محفوظ نقل وحمل کیلئے پولیس، رینجرز اور فوج کے دستوں کی 3 درجاتی تعیناتی، پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، کنٹرول رومز اور دیگر امور پر غور کیا گیا، الیکشن کمیشن کے ضابط اخلاق، الیکشن ڈے پر اسلحے کی نمائش اور نقل وحمل کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا،سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے عناصر کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور گیریژن ایریاز میں سیاسی جلسے، جلوس، جھنڈے اور بینرز لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

    نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ووٹرز کو پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے،جبکہ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ مختلف محکموں کے قریبی تعاون سے سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پر پورا فوکس ہے۔

    سوریا کمار نے مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت …

    سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھلنے کی تیاری

  • پاکستان کو  معاشی اور سیاسی بحران سے نواز شریف  نکال سکتے ہیں،سروے

    پاکستان کو معاشی اور سیاسی بحران سے نواز شریف نکال سکتے ہیں،سروے

    لاہور: ایک نئے سروے میں ملک کے عوام کی اکثریت کا خیال ہےکہ پاکستان کو معاشی اور سیاسی بحران سے نواز شریف نکال سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن اینڈ ریسرچ (آئی پی او آر) نے عوامی آرا پر شامل نیا سروے جاری کیا ہے، جو پنجاب سے 3 ہزار سے زائد افراد کی آراء کی بنیاد پر کیا،سروے میں شہریوں سے سوال ہوا کہ ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے کون نکال سکتا ہے؟سروے نتائج کے مطابق 45 فیصد افراد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، 36 فیصد افراد کو بانی پی ٹی آئی عمران خان پر بھروسہ ہے جب کہ 6 فیصد نے بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ 2 فیصد افراد نے شہباز شریف، ایک فیصد نے مریم نواز اور ایک فیصد نے ہی آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین پر ملکی مسائل کے حل کےلیے اعتماد کیا۔

    سروے کے مطابق ن لیگ صوبے میں کھوئی ہوئی مقبولیت واپس حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئی ہے ن لیگ کی مقبولیت 32 فیصد سے 45 فیصد ہوگئی جبکہ پی ٹی آئی صرف ایک فیصد اضافہ کرپائی اور پی پی پی کی مقبولیت 5 فیصد سے 8 فیصد پر آگئی۔

    نیب نے پشاور میں پی ٹی آئی دور میں بھرتی ہونے والے …

    سروے میں پنجاب سے 51 فیصد شہریوں نے عام انتخابات میں ن لیگ کی جیت کی پیش گوئی کی اور وفاق سمیت پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کا دعویٰ کیا 34فیصد نے پی ٹی آئی کی حکومت بننے کا کہا جب کہ 7 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بننے کی امید ظاہر کی۔

    امریکا میں خاتون ٹیچر کا 17 سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف

    گلگت بلتستان میں زرعی انقلاب کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے،ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک

  • میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

    میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

    ننکانہ،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے

    نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج پہلی بار لاہور سے ننکانہ صاحب آیا ہوں،نواز شریف کی ہمت اج بھی جوان ہے، نواز شریف سے دشمنی اس بات کی تھی کہ اس نے 18-18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی،ملک میں دہشت گردی کس نے ختم کی، اسلام آباد ،پشاور، مانسہرہ ،ملتان کس نے موٹر وے بنائیں، نتیجہ جیل میں ڈال دیا گیا، جو ملک کو ترقی دے اس کو ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں،کیا آج کا پاکستان نواز شریف کے دور سے بہتر ہے، یہ سب کیوں ہو؟ مجھ آپ کی تکلیف برداشت نہیں ہوتی، میرے دل کو سکون تب ملے گا جب آپ کو نوکریاں ملیں گی، کاروبار ترقی کرے گا،نواز شریف کو پانچ ججوں نے مل کر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر برطرف کیا،آج بھی چینی پچاس روپے ہوتی، آج بھی بجلی کے بل کم ہوتے، آج لوگ بلوں کی وجہ سے کتنے پریشان ہیں، یہ سب نواز شریف کے جانے کے بعد ہوا ہے،

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آج جو منظر ننکانہ پیش کررہا ہے ایسا منظر اس سے قبل ننکانہ نے نہیں دیکھا،اتنی سردی میں آپ جلسے میں آئے، مجھے آپ پر آج بڑا پیار آ رہا تھا، میرا دل کہتا تھا کہ آپ کا ماتھا چوم لوں ،میں امپورٹڈ وزیراعظم نہیں تھا، مقامی وزیراعظم تھا، یہ ناکامی وزیراعظم تھے،اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی،سستی بجلی کس نے دی،کراچی کا امن کس نے بحال کیا،پچاس روپے کلو چینی کب تھی،آٹا، سبزیاں دالیں کب سستی تھیں،نوکریاں کب ملتی تھیں،لیکن نتیجہ نواز شریف گرفتار، ہتھکڑیاں اور ملک بدری،میں وہ وزیراعظم نہیں تھا جو وعدہ کرکے یوٹرن لے لیتا تھا جب میں کوئی وعدہ کرتا ہوں تو اللہ کے فضل سے پورا کرتا ہوں

    نواز شریف نے ننکانہ صاحب میں سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا،

    ننکانہ صاحب میں سکھوں کی جانب سے نواز شریف کو روائتی تلوار اور سروپا دیا گیا جبکہ مریم نواز کو مقامی امیدوار نے سونے کا ہار پہنا کر جلسے میں ویلکم کیا۔ نواز شریف کی آمد پر عوام نے بھرپور نعرے بازی کی۔جلسہ گاہ میں نون لیگ کے پرچموں کی بہارنظر آئی

    آپ انتقام جبر سے جیسے نہیں ڈرے آج سردی سے بھی نہیں ڈرے،مریم نواز
    ننکانہ صاحب :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نےجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردی میں آپ تشریف لائے شکریہ،آج سردی کا سخت ترین دن ہے لیکن آپ انتقام جبر سے جیسے نہیں ڈرے آج سردی سے بھی نہیں ڈرے ہیں،میری دل سے دعا ہے شیر کو کامیابی ملے،نواز شریف کو باہر کرکے خود کو مقبول سمجھنے لگے تھے،نواز شریف کو باہر کو باہر کرکے کون سی مقبولیت تھی،ہم نو مئی والے نہیں ہیں بلکہ اٹھائیس مئی والے ہیں،ہمارا مقابلہ بے روزگاری سے ہے،ہمارا مقابلہ بیس روپے کی روٹی اور گیس کی کمی سے ہے،نکالنے والوں نے نواز شریف کو بار بار نکالا لیکن عوام پھر نواز شریف کو لائی،خدمت کرنیوالے لیڈر کا نام نواز شریف ہے،ملک و قوم کا سچا بیٹا ہے تو اس کا نام نواز شریف ہے،اگر آپ کی خدمت نواز شریف نے کرنی ہے تو شیر پر ٹھپے لگائیں ،مقابلے میں کوئی ہو یا نہ ہو آپ نے نکلنا ہے شیر پر مہر لگانی ہے،نوازشریف میڈ ان پاکستان ہے کوئی امپورٹڈ یا فارن ایجنٹ نہیں،نواز شریف واپس آگیا اب پتہ چلا مقبولیت کس کو کہتے ہیں

  • ‏الیکشن سے قبل اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کرکے یرغمال بنانے کا خدشہ

    ‏الیکشن سے قبل اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کرکے یرغمال بنانے کا خدشہ

    ‏الیکشن سے قبل اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کرکے یرغمال بنانے کا خدشہ سامنے آیا ہے

    ‏ووٹرز میں دہشت پیدا کرنے کے لیے سیاسی جلسوں پر بھی حملے ہو سکتے ہیں،‏پولنگ کے دن بیلٹ پیپر ، باکس اور انتخابی نتائج بھی چھینے جا سکتے ہیں،‏محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو مراسلہ بھیج دیا.محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو مراسلہ بھیج کر خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں کہا گیا کہ عام انتخابات آٹھ فروری کو ہو رہے ہیں، انتخابی مہم جاری ہے،موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال اور خطرات کے پیشِ نظر ہدایات پر عمل کیا جائے اور انتخابات کو پُرامن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فول پروف انتظامات ہوں، دہشتگرد گروپ اور غیر جمہوری قوتیں الیکشن میں خلل ڈال سکتی ہیں، غیر یقینی اور عدم استحکام پیدا کرنے کا مقصد الیکشن ملتوی کرنا ہوسکتا ہے، تخریب کاری کا مقصد جمہوری عمل کو پٹری سے اتارنا ہو سکتا ہے، ممنوعہ اور کالعدم مذہبی تنظیمیں اہم سیاسی رہنماؤں پر حملہ کرسکتی ہیں جبکہ ووٹرز میں دہشت پیدا کرنے کے لیے سیاسی جلسوں پر بھی حملے ہو سکتے ہیں

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کر کے ترغمال بنا سکتے ہیں۔ پولنگ کے دن بیلٹ پیپر، باکس اور انتخابی نتائج چھینے جا سکتے ہیں،فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے علاقوں کی نشاندہی کر کے 28 فروری تک رپورٹ دی جائے تا کہ فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جا سکے،

  • کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت

    کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت

    لاہور ہائیکورٹ، کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

    انویسٹیگیشن ونگ نے بچوں کا کریمنل ریکارڈ کمپیوٹر ڈیٹا سے ختم کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا،لاہور پولیس انویسٹیگیشن ونگ نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی،عدالت نے کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق جوینائل ایکٹ پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ یکم فروری کو طلب کرلی ،جسٹس علی ضیاء باجوہ ایڈووکیٹ رانا سکندر کی درخواست پر سماعت کی ،پولیس حکام، نادرا کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے، رانا سکندر ایڈوکیٹ نے کہا کہ پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے،

    درخواست گزار نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا، سی ٹی او کی عدالت میں یقین دہانی کے باوجود بچوں کے نام سی آر او میں شامل کیے جا رہے ہیں، بچوں کے ابھی شناختی کارڈز بنے نہیں لیکن کریمنل ریکارڈ بن رہا ہے، کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کیا جائے، جن بچوں کا سی آر او میں نام شامل کیا گیا اسے خارج کیا جائے،

  • عام انتخابات، ٹک ٹاک نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

    عام انتخابات، ٹک ٹاک نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

    ٹک ٹاک نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے گائیڈ لائینزجاری کردی

    ٹک ٹاک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک ذمہ دار اور قابلِ اعتماد ذریعہ معلومات بنےگا، ٹک ٹاک نے غلط معلومات، تشدد اور نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، ووٹرز کو دھمکانے، ووٹنگ کے عمل کو پسپا کرنے یا تشدد پر اکسانے والی ویڈیو ڈیلیٹ کر دے گی، ٹک ٹاک انٹیلیجنس فرمز، انڈسٹری پارٹنرز اور سول سوسائٹی کی آرگنائزیشنز کا مکمل تعاون بھی بھرپور کردار ادا کرتا ہے، انسداد غلط معلومات میں مدد کے لیے ٹک ٹاک مقامی اور علاقائی فیکٹ چیکرز کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے، تاکہ ٹک ٹاک پلیٹ فارم مسلسل اور درست طریقے سے غلط معلومات کو ہٹایا جاسکے،

    ٹک ٹاک نے حکومت، سیاستدانوں یا سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کے لیے مخصوص پالیسیاں واضع کی ہیں،جو انہیں اشتہارات، فنڈ ریزنگ یا ٹک ٹاک منٹائزیشن ٹولز کے ذریعے رقم دینے یا وصول کرنے کی اہلیت کو ختم کردیتی ہیں،ٹک ٹاک پاکستان اور دنیا بھر میں اپنی کمیونٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے کوشاں ہے،

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر تحریک انصاف نے جلسہ کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے پالیسی بیان سامنے آیا ہے.ٹک ٹاک پر پی ٹی آئی کا جلسہ آج ہو گا