Baaghi TV

Category: لاہور

  • تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کے خلاف پرنسپل سیکرٹری ایوان صدر، الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دیئے

    تحریری حکم کے مطابق عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کرلی، تحریری حکم میں عدالت نے کہا کہ تمام فریقین 23اکتوبر تک اپنے جوابات جمع کروائیں،پٹیشن میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں ، جسٹس بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں الیکشن کمیشن ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر پانچ برس کردیا گیا ہے،سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے ،سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے ،عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کالعدم قرار دے.

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

  • فرخ حبیب کے بعد اگلا نمبر کس کا؟

    فرخ حبیب کے بعد اگلا نمبر کس کا؟

    پروگرام کھرا سچ میں فردوس عاشق اعوان نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو کہا کہ فرخ حبیب کے بعد ایک بہت بڑا رہنماء پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر استحکام پاکستان میں 21 اکتوبر کو نیا نام جوئین کریں گے۔


    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے مورچوں کو صحیح کررہے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ اپنے آُپ کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ایک سوال کہ 21 اکتوبر کو خاور مانیکا آئی پی پی کو جوئن کرنے والے ہیں۔

    اس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مانیکا جوئن کررہے لیکن ہاں اسے بھی وقت سے پہلے پریس کانفرنس کرنی چاہئے اور ہر کسی کو چاہئیے کہ وقت سے پہلے پریس کانفرنس کردیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کا غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ
    سابق کر کٹر وسیم اکرم قومی ٹیم کے فٹنس کے حوالے سے پریشان
    پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

    علاوہ ازیں انہوں نے کہ حقائق سامنے لانے چاہئے اور وقت سے پہلے لانی چاہئے کہ بدنماء لوگوں کے چہروں کو بہت جلد بے نقاب کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان میں لوٹ کھسوٹ والوں کی اب جگہ نہیں رہی ہے اور اب ایسے لوگوں کو از خود قانون کے حوالے کرنا ہے.

  • جی سی یونیورسٹی میں خطاب سے  مریم نواز کی معذرت

    جی سی یونیورسٹی میں خطاب سے مریم نواز کی معذرت

    پاکستان مسلم لیگ (نووز) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جی سی یونیورسٹی نے مریم نواز کو خطاب کی دعوت دی تھی ، جسے احتراماً مسترد کردیا گیا ہے جبکہ مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہ ہےا کہ ن لیگ کا خیال ہے کہ تعلیمی اداروں کی اولین توجہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کی فراہمی پر ہونی چاہئے تاہم خیال رہے کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی نے مریم نواز کو 5 اکتوبر کو دعوت دی، لیکن ن لیگ سمجھتی ہے کہ ذاتی اور سیاسی عزائم کے لیے تعلیمی اداروں کا استحصال نہیں ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں یونیورسٹی کو ذاتی عزائم کیلئے استعمال کیا گیا، ن لیگ اس غلط راستے کے انتخاب کی حمایت نہیں کرتی، واضح رہے کہ مریم نواز شریف کو جی سی جامعہ میں خطاب کیلئے خصوصی دعوت دی تھی اور اپنے ہاں خطاب کا کہا تھا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کا غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ
    سابق کر کٹر وسیم اکرم قومی ٹیم کے فٹنس کے حوالے سے پریشان
    پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
    لیکن اب مریم اورنگزیب جو ترجمان ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز شریف نے اس پر معزرت کرلی ہے دوسری جانب گزشتہ دنوں‌مریم نواز شریف کے اس خطاب کے حوالے اس جی سی جامعہ کے طالب علموں کا ویڈیو کلپ بھی وائرل تھا جس میں انہوں نے کہا تھا ہم ان کا خطاب نہیں سنیں گے.

  • پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر

    پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر

    پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس بار اسموگ کی صورتحال بہت بہتر ہ ہوگئی جبکہ صوبائی وزیر ہائیر ایجو کیشن و اسکول ڈیپارٹمنٹ منصور قادر نے واضح کیا تھا کہ اس بدھ کو اسکول بند نہیں کیے جارہے اور ہر ہفتے اسموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہو گا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، واضح رہے کہ لاہور میں پنجاب کی نگراں کابینہ کے ارکان نے پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ ہر سال پیدا ہوتا ہے اور اس پر بڑے فیصلے کئے ہیں جبکہ تمام محکمے اسموگ کے معاملے پر ملکر کام کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس بار اسموگ کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے اور اب اسموگ کے معاملے پر دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا گیا جبکہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے، گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف آرڈینس لا رہے ہیں، مجسٹریٹ کے جرمانوں کے اختیارات ہائیکورٹ نے ختم کر دیے ۔ آرڈیننس کے ذریعے مجسٹریٹ کے اختیارات بحال کریں گے کیونکہ اگر سزا نہیں ہوگی تو گراں فروشی کیسے کم کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
    سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
    دوسری جانب صوبائی وزیر ہائیر ایجو کیشن و اسکول ڈیپارٹمنٹ منصور قادر نے کہا ہے کہ بارش کی وجہ سے اسموگ کی صورتحال بہت بہتر ہے، اسکولوں کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا اور انہوں نے کہا کہ ’اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا جبکہ اسموگ کی وجہ سے اسکول بند کرنا آخری آپشن ہو گا، اس بدھ کو اسکول بند نہیں کیے جارہے، ہر ہفتے اسموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہو گا جبکہ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے اور ہمارا ٹارگٹ ہے کہ یہ کرایہ 400 روپے ہو جائے گا، اور پنڈی کا کرایہ 950 سے 825 روپے کرنے کا ٹارگٹ ہے، گجرات کا کرایہ 450 روپے سے کم کرکے 300 روپے کر رہے ہیں۔

  • نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست،دلائل طلب

    نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست،دلائل طلب

    لاہور ہائیکورٹ: نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے ،جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے نا اہلی کی معیاد پانچ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے،

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کی گئی،سپریم کورٹ پہلے ہی 62 ون ایف کی تشریح کر چکی ہے،ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ، نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے ،

    واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ2017 میں کی گئیں ترامیم کے مطابق کوئی بھی کامیاب امیدوار قومی اسمبلی یا سینٹ اجلاس کے 2 ماہ کے اندر حلف نہیں لیتا تو اس کی نشست خالی قرار دے دی جائے گی۔: الیکشن ایکٹ2017 میں ترامیم کی تفصیلات کے مطابق انتخابی عزرداری پر 30 دن کے اندر فیصلہ کرنا ہوگا، اور 30 دن میں فیصلہ نہ کیا تو امیدوار کو کامیاب قراردیا جائے گا جبکہ ریٹرننگ افسر نتائج کی کاپی فوری الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا، اور اوریجنل کاپی 24 گھنٹے کے اندر الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا پابند ہوگا۔

    ترامیم کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی جائیں گی، تاہم حلقہ میں ووٹرز کی تعداد کی تبدیلی 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہوسکے گی نئی ترامیم میں الیکشن ایکٹ کے سیکشن 24، 26، 28 سے 34، 36 اور44 کو حذف کردیا گیا ہے، کوئی بھی کامیاب امیدوار قومی اسمبلی یا سینٹ اجلاس کے 2 ماہ کے اندر حلف نہیں لیتا تو اس کی نشست خالی قرار دے دی جائے گی۔

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست پر جواب طلب

    ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست پر جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمیں پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ،فیڈرشن وزرارت بین الصوبائی امور اور ذکا اشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کرلیا،جسٹس شکیل احمد نے شہری حافظ سکند ہمایوں کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے چوہدری آصف شہزد ایڈووکیٹ پیش ہوئے

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ذکا اشرف سیاسی جماعت کے راہنما ہیں، ذکا اشرف اسپورٹس کی کوالیفیشن پر پورا نہیں اترتے، انکو سیاسی بنیادوں پر چیرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی لگا دیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ ائین کے تحت یہ تقرری نہین ہو سکتی ،الیکشن کمیشن نےپہلے ہی سیاسی تقرریاں ختم کرنے کا حکم دے رکھا ہے، عدالت ذکا اشرف کی تقرری کالعدم قرار دے،

    ،نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انڈین میڈیا نے اس حوالے سے غلط خبریں چلائی

    پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے لیے شرط رکھ دی

    پی سی بی کے بورڈ آف گورننس کے لئے دو اراکین کی منظوری دی گئی

  • پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہی کا وزیر اعلی پنجاب پر بڑا الزام

    پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہی کا وزیر اعلی پنجاب پر بڑا الزام

    پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سرکاری اسکولوں کی قیمتی عمارتیں اور سہولیات من پسند نجی اداروں میں اپنی ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹنے لگے ہیں۔ مونس الہٰی نے اپنے ٹوئٹ میں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پر الزام لگایا کہ وہ سرکاری اسکولوں کو اپنی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں۔ آئین اور قانون نگران حکومت کو اس کی اجازت دیتا ہے نہ اختیار، اس ناجائز تعلیمی نجکاری کا نتیجہ فیسوں میں بھاری اضافہ ہو گا۔
    انھوں نے مزید کہا کہ آج غریب بجلی اور گیس کے بل دینے سے قاصر ہیں۔ کل سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے بعد اپنے بچوں کے بھاری تعلیمی اخراجات کا بوجھ کیسے اٹھا پائیں گے۔
    دوسری جانب مونس الہٰی کو جواب دیتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ مونس الہٰی اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کی خاطر ملک سے فرار ہو کر پنجاب کی نگران حکومت کے بارے میں شر انگیز جھوٹ پھیلانا بند کریں۔
    انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری اسکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ہے۔ نہ ہی سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

  • شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،حمزہ شہباز

    شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،حمزہ شہباز

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے پاکستان دیوالیہ ہو نے سے بچایا ہے ،ملک دیوالیہ ہوجاتا تو پٹرول ہزار روپے لٹر ہوتا،شہبازشریف نے ریاست بچائی،سیاست داؤپرلگائی، وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے محسن کو پہچانیں ۔
    پنجاب کے شہر قصور میں مسلم لیگ (ن)کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہاکہ آج ہم نے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے،بجلی مہنگی،نوجوان بےروزگار،دووقت کی روٹی پورا کرنا مشکل ہوچکا،چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے قرض لیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کوخودکشی پرمجبورکردیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں کیں۔
    حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ شہبازشریف آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے توپاکستان دیوالیہ ہوجاتا،ملک دیوالیہ ہوجاتا تو پٹرول ہزار روپے لٹر ہوتا،شہبازشریف نے ریاست بچائی،سیاست داؤپرلگائی۔
    حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ن لیگ نے جھوٹے دعوے نہیں کئےجو کہا وہی کر دکھایا ، ان کا کہناتھا کہ پچھلے ادوار میں 20 ، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی ، چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا ،کیا ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر لوگوں کو ملے ؟
    حمزہ شہبازنے کہاکہ موٹرویز اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن نے جھوٹے وعدے نہیں کئے،ان کاکہناتھا کہ آج ڈالر کی قیمت 278 روپے ہے نواز شریف کے دور میں 105 روپے تھی ، نواز شریف کے دور میں بجلی کی قیمت 7 روپے تھی ،شہباز شریف نا سنبھالتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ، وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے محسن کو پہچانیں ۔
    سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے وعدہ خلافی کرکے پاکستان کو مشکلات سے دور چار کیا ،آئی ایم ایف معاہدہ بحال نہ ہوتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ، ان کا کہناتھا کہ9 مئی کو شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی ،9 مئی کو جناح ہاو¿س اور دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچایاگیا ، 9 مئی کو ایک شخص ملک دشمنی میں بہت آگے نکل گیا تھا ۔

  • نواز شریف واپسی؛ مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ  جائے گا. رانا ثناءاللہ

    نواز شریف واپسی؛ مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ جائے گا. رانا ثناءاللہ

    پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اس کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا خیال رہے کہ لاہور میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں، ڈویژنل صدور اور کوآرڈی نیٹرز کی اہم زوم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی قائد نواز شریف صاحب کی 21 اکتوبر کی واپسی کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا اور ساتھ میں مزید ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں.

    خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے تمام تنظیمی عہدیداران اور کوارڈینیٹرز کی طرف سے تیاریوں پر پیش کی جانے والی رپورٹس پہ اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور رانا ثناء اللہ کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پنجاب کے طول و عرض میں اس وقت نوازشریف کی واپسی ہی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اس کی تیاریوں میں مگن ہے جبکہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ جانے والا واقعہ ہوگا اور ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 17 اکتوبر کو 2 روزہ دورے پر چین جائیں گے
    ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
    بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا ہر غریب قائد کی واپسی میں اپنے حالات کو بدلنے کی امید کی طرح دیکھتا ہے یاد رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کا مزید کہنا تھاکہ مینار پاکستان کا تاریخی جلسہ اور قائد نواز شریف کی تقریر پاکستان کے روشن، پرامن اور معاشی مستقبل کی نوید ہوگا۔

  • زہر پینے کی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست خارج

    زہر پینے کی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست خارج

    لاہور ہائیکورٹ نے زہر پینے کی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست خارج کر دی

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست سے متعلق 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست عوامی مفاد کی آڑ میں مشہوری حاصل کرنے کا ذریعہ لگ رہی ہے، پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 284 کے تحت اگر کوئی شخص زہر کا استعمال کرے یا انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالے تو اسے چھ ماہ تک قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے،سیکشن 336 اے کے تحت انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنا جرم ہے عدالت ایسے کسی کام کی اجازت نہیں دے سکتی جو خطرناک بھی ہو اور قانون کے خلاف بھی

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کے تحت کوئی فرد اپنی زندگی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا.درخواست گزار بذات خود کینسر کا مریض نہیں ہے.بھارت سمیت بہت سے ممالک میں انتہائی بیماری اور تکلیف کے مریضوں کو اپنی جان ختم کرنے کے حوالے سے عدالتی تحفظ حاصل ہے درخواست میرٹ پر نہ ہونے کے باعث خارج کی جاتی ہے ہائیکورٹ ایسا کوئی بھی فیصلہ دے کر اپنے اختیار سے تجاوز کرے گی

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مزنگ کے رہائشی سرور تاج نامی شہری نے زہر پینے کی اجازت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی،شہری نے ہائیکورٹ سے زہر پینے کی اجازت مانگنے کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرے پاس علم ہے زہر بھی پیوں گا تو کچھ نہیں ہوگا ۔ مجھے موچی گیٹ پر زہر پی کر تجربہ کرنے کی اجازت دی جائے،میں مروں گا نہیں ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا

    زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

    زہریلی گیس سے کراچی کے شہری پریشان، ہلاکتیں 9 ہو گئیں، تعلیمی ادارے، فیکٹریاں ،دکانیں سب بند

    زہریلی گیس، تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم،ڈاکٹرز کا کیا کہنا ہے؟