Baaghi TV

Category: لاہور

  • کریک ڈاؤن:کوئٹہ اورلاہورمیں چینی مزید سستی

    کریک ڈاؤن:کوئٹہ اورلاہورمیں چینی مزید سستی

    کوئٹہ اورلاہور میں کریک ڈاؤن کے بعد چینی مزید سستی ہو گئی ۔

    باغی ٹی وی: شوگرڈیلرزکے مطابق لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی 6 روپے کمی کے بعد 162 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جب کہ آئندہ دنوں قیمت مزیدکم ہونے کاامکان ہے پرچون کی دکانوں پرچینی 175 سے 180 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے اور دکانداروں کا کہنا ہے چینی مہنگی خریدی ہے، فوری طور پر سستی کیسے کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 45 روپے کلو کی کمی ہوئی ہے جس سے چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے ہوگئی ہے چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے بعد شہر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل آرہی ہے،آج بھی چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی مزید کمی ریکارڈ ہوئی ہے، شہر میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے کم ہو کر 180 پر آگئی ہے۔

    اردو کے ممتاز پاکستانی شاعر صابر ظفر

    کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 گوداموں کو سیل کرکے 1214 ٹن چینی برآمد کی ہے جس کے بعد کوئٹہ میں چینی کا ریٹ 220 روپے سے کم ہوکر 160 روپے پر آگیا ہے۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصل واوڈا اورعلی زیدی نیب میں طلب

  • موبائل فون کمپنی گیس چوری میں ملوث

    موبائل فون کمپنی گیس چوری میں ملوث

    غیر ملکی موبائل فون کمپنی کے گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے اور صوبائی دارلحکومت لاہور میں اطلاع ملنے کے بعد سوئی ناردرن کی جانب سے کاروائی کی گئی، موبائل کمپنی گیس کی چوری 200 فٹ پائپ کے ذریعے کر رہی تھی۔ ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق غیر ملکی موبائل فون کمپنی کرک میں موبائل فون ٹاورکےجنریٹرچوری شدہ گیس سےچلا رہی تھی اور کمپنی مین گیس لائن سےبراہ راست گیس چوری کر رہی تھی۔

    سوئی ناردرن نے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے جنریٹر اور پائپ ضبط کرلیا اور کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔خیال رہے کہ موبائل فون ٹاور غیر ملکی موبائل کمپنی کا تھا۔ یاد رہے کہ سوئی ناردرن گیس کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات پر گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں سوئی ناردرن نے گیس چوری پر 813 ایف آئی آرز درج کروانے کے علاوہ گیس چوری کی سوا تین لاکھ سے زائد وارداتیں پکڑی ہیں، ایم ڈی سوئی ناردرن نے بتایا کہ گیس چوری میں ملوث ان افراد سے اب تک تقریباً ڈھائی ارب روپے ریکور کیے جاچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن نے گزشتہ چار برسوں میں گیس خسارے پرقابو پانے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

  • کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری

    کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری

    پنجاب کی نگران کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فوری طور پر مذکور ہ فیصلے کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا اور ملتان میں ہوئے کابینہ کے اجلاس میں 39 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آیا۔

    جبکہ کابینہ کے اجلاس میں میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں، معذور افراد اور طلبہ کو فری سہولت دینےکی منظوری بھی دے دی گئی۔ اجرت بورڈ نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کا مسودہ اپریل میں تجویز اور سفارشات کے لیے بھیجا تھا۔ 26 اگست کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی تجویز کابینہ کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ دیا۔

    جبکہ نگران پنجاب حکومت نے آج صوبے بھر میں تمام رجسٹرڈ لیبرز اور ورکرز کی کم از کم اجرت 32000 ماہانہ کرنے کی منظوری دے دی جبکہ سیکرٹری لیبر فیصل فرید کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ محکمہ لیبر اپنے تمام کارکنان کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے اور کم از کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ ہونے پر سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

  • آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور عدالت نے سیشن جج اسلام آباد کو عملدرآمد کروانے کی ہدایت بھی کردی ہے تاہم خیال رہے کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو عدالتی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیئے ہیں.


    خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویزالہٰی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیئے تاہم دوسری طرف انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار پرویز الہٰی کے تھیلیم اسکین کی درخواست منظور کرلی جبکہ عدالت عالیہ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد 50 ہزار مچلکوں کےعوض ضمانت کراسکتے ہیں۔

    طلبی کے باوجود آئی جی اسلام آباد کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمیں مناسب نہیں لگا کہ آئی جی اسلام اباد کو ہم کسی اور طریقے سے بلائیں۔ اگر اللہ نے کسی کو عزت دی ہے تو اسکو برقرار رکھے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ چیک کر لیں آئی جی اسلام آباد کیسے آئیں گے۔

    آئی جی پنجاب نے عدالت کے حکم پر معاملے کی انکوائری کراکے رپورٹ پیش کرا دی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس پی عمران اسلم نے معاملہ کی تحقیقات کی جبکہ رپورٹ کے مطابق پولیس نے قانون کے تحت پرویز الٰہی کو گرفتار کیا۔ افسران نے لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مکمل پاسداری کی تھی، سرکاری وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ رپورٹ دیکھنے اور دونوں پولیس افسران کے داخل کردہ جوابات دیکھنے کے لیے مہلت دی جائے۔

  • خود کشی نفسیاتی معاملہ، تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیں

    خود کشی نفسیاتی معاملہ، تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیں

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفریدظفر نے کہا کہ ڈپریشن کا علاج ڈاکٹرز اور ماہر نفسیات کے پاس ہوتا ہے، لوگ تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیا کریں اور با قاعدہ علاج معالجے کی طرح رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ خود کشی بھی ایک نفسیاتی مرض ہے جو مختلف عوامل اور حالات کے نتیجے میں انسانی ذہن میں پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ (ڈپریشن) کی وجہ سے مریض کا نا امید ہو کر انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے موت کو گلے لگا نا ہے اس لیے خودکشی کو محض غربت، معاشی بدحالی سے جوڑنا کسی طور بھی مناسب نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ سائیکاٹری کے زیر اہتمام خود کشی روکنے سے متعلق آگاہی واک کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر جودت سلیم، ایم ایس پروفیسر ندرت سلیم، ہیڈآف دی ڈیپارٹمنٹ سائیکاٹری ڈاکٹر فائزہ اطہر، ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر رافع، ڈاکٹر انیلہ، ڈاکٹر فرحانہ، شہناز ڈار سمیت ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جنہوں نے آگاہی بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ اس سال کا تھیم”عمل کے ذریعے امید جگانا”ہے۔پروفیسر جودت سلیم اور ایم ایس پروفیسر ندرت سہیل کا کہنا تھا کہ ایل جی ایچ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سائیکاٹری وارڈ موجود ہے جہاں سینئر ڈاکٹرز مریضوں کے علاج کے لئے دستیاب ہوتے ہیں لہذا ڈپریشن کے مریضوں کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے اوراہل خانہ کوبھی ایسے مریض پر خصوصی توجہ، اس کی دلجوعی اور کونسلنگ کرنا بھی ضروری ہے تاکہ مریض حالات کی سنگینی کے زیر اثر کسی تنہائی کا شکار ہو کر اپنی جان نہ گنوابیٹھے۔

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے

    پروفیسر فائزہ اطہر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 10لاکھ افراد اپن زندگی کی خاتمے کی کوشش کرتے ہیں اور آج عالمی دن منانے کا مقصدبھی خودکشی کے واقعات میں کمی لانے کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک اور جائزہ رپورٹ کے مطابق ہر روز دنیا بھر میں 3ہزار افراد خود کشی کی کوشش کرتے ہیں جن میں 15سے44سال کی عمر کے لوگ زیادہ تعداد میں شامل ہوتے ہیں۔ پروفیسر فائزہ اطہر نے خودکشی کی وجوہات میں بتایا کہ حادثاتی صدمات کا لاحق ہونا، منشیات کا استعمال اور رشتوں کا قطع تعلق شامل ہے،اسی طرح مالی مشکلات کا رونما ہونا،کسی قریبی عزیز کی اچانک موت اور ذہنی توازن برقرار نہ رکھنے سے بھی کوئی شخص خود کشی کی طرف مائل ہو جاتا ہے جس سے بچاؤ کے لئے ہمیں تمام ضروری اقدامات برؤئے کار لانا چاہئیں۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دینی تعلیمات سے لا علمی اور معاشی و سماجی حالات کے دباؤ میں آکر لو گ اپنی محرومیوں، بیماری کے علاج اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے تعویز گنڈوں، جھاڑ پھونک کا سہارا لیتے ہیں جو مسئلے کا حل نہیں بلکہ بہت سی سماجی اخلاقی خرابیوں کو جنم دینے کا باعث ہے جس سے غریب لوگوں کا مزید استحصال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، جاپان، برطانیہ اور ترقی یافتہ ممالک میں خود کشی کی شرح پسماندہ غریب ملکوں کے مقابلے میں زیادہ ہے،اس مسئلے کے حل کے لئے ہمیں دین اسلام کی تعلیمات کو مد نظر رکھنا اور فروغ دینا ضروری ہے کیونکہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا حکم بھی یہی ہے کہ کسی بھی حالت میں انسان کو اپنے اوپر مایوسی طاری نہیں کرنی چاہیے جس کے خوفناک نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    ایزی لون ایپ کمپنی کی بلیک میلنگ کے مزید کیس رپورٹ 

    پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں ایسے لوگ خودکشی کرتے ہیں جنہیں معاشی مسائل کا سامنا نہیں ہوتا بلکہ وہ حالات کی یکسانیت سے گھبرا کر خود کو ختم کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مخیر اور صاحب ثروت لوگوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پسماندہ اور غریب طبقات کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے،روزگار کمانے اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ان کی مدد کریں تاکہ وہ لوگ جو مالی حالات سے تنگ آکر خود کشی کرتے ہیں ان کو بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائے اسلام میں مسلمانوں کے معاشی حالات کچھ اچھے نہ تھے اور تاریخ سے یہ پتا چلتا ہے کہ مکہ، مدینہ کی ریاست میں لوگ انتہائی مالی مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود خود کشی کا تصور نہیں کرتے تھے جس کی بنیادی وجہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل یقین اور بھروسہ تھا۔پروفیسر الفرید ظفر نے واضح کیا کہ دین اسلام میں خود کشی حرام ہے اور خود کشی کرنے والا شخص انسانی جان کے قتل کا مرتکب ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کی بھی وہی سزا رکھی ہے جو کسی شخص کو بلا وجہ قتل کرنے کی ہے اور اس پر قرآن مجید کا وہی حکم نافذ ہوتا ہے جس میں کہا کہ "اگر کسی نے ایک انسان کو نہ حق قتل کیا تو گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا اور اگر کسی شخص نے کسی ایک کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ واک کے اختتام پر شرکاء میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے اور آؤٹ ڈور میں مریضوں کی کونسلنگ بھی کی گئی

  • انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونے چاہئے،جہانگیر ترین

    انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونے چاہئے،جہانگیر ترین

    استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مالی امداد کا مشن جاری ہے

    پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین، صدر عبدالعلیم خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گنگن پور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سینئر رہنما اسحاق خاکوانی عون چودھری نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے،سینئر رہنما خالد محمود سعید اکبر نوانی اخلاق چودھری و دیگر بھی موجود تھے ،ر عبدالعلیم خان نے سیلاب متاثرین میں دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

    آئی پی پی کی مرکزی قیادت نے کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر کے آبائی حلقہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ،آئی پی پی قیادت نے سیلاب متاثرین میں امدادی پیکچ تقسیم کیا۔جے کے ٹی فنڈ کے تحت سیلاب متاثرین میں امدادی پیکچ تقسیم کیا گیا،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کرنل ہاشم کی صورت میں آئی ہی پی کا نمائندہ موجود ہے۔ آپ کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ دعا ہے آئندہ خوشی کے ماحول میں آپ سے ملاقات ہو۔

    جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ الیکشن جلد از جلد ہونے چاہئے۔ انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونے چاہئے۔ کرنل ر ہاشم نے آپ لوگوں کے مسائل جس درد سے بتائے سن کر فوری طور پر آنے کا فیصلہ کیا۔پارٹی بنانے کا مقصد عوامی فلاح ہے۔ عوام تک تمام سہولیات کا پہنچنا آپ کا حق ہے۔ بے گھر لوگوں کو گھر دینے کی کوشش کریں گے۔ جس جذبے کے تحت پی ٹی آئی میں رہ کر خدمت کی اس سے زیادہ جذبے سے آپ لوگوں کی خدمت کریں گے آپ کی قسمت بدلنے کی کوشش کریں گے۔

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    ‏لاہور ہائیکورٹ: ملازمین کو مفت بجلی یونٹس اور بجلی بلوں میں ٹیکسز ختم کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ترمیمی پٹیشن کیلئے دائر متفرق درخواست منظور کرلی ،عدالت نے کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری شاہد لطیف کی احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وزارت قانون، نیپرا اور واپڈا کو فریق بنایا گیا ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں،ایف سی سرچارج، جی ایس ٹی، ٹی وی فیس، الیکٹریسٹی ڈیوٹی سمیت ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں، اعلی عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں، واپڈا ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی فراہم کی جارہی ہے ,بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ کردیا جاتاہے،بجلی بلوں میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، عدالت سرکاری ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کی فراہمی روکنے کا حکم دے عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کالعدم قرار دے

    بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

    مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

    پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

    حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شہریوں کے بجلی کے بل اتنے آئے کہ شہری سڑکوں پر آ گئے، حکومت نے ٹیکس لگا دیئے، جتنے یونٹ استعمال ہوئے، اس سے کئی گنا زیادہ بل موصول ہوئے،290 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بارہ بارہ ہزار کا بل ملا تو وہیں کئی شہریوں کو چالیس پچاس ہزار کا بھی بل ملا، زیادہ بل آنے پر شہریوں نے احتجاج کیا، بل جمع نہیں کروائے، وزیراعظم نے نوٹس لیا، ابھی تک زائد بلوں کے حوالہ سے آئی ایم ایف سے بات چل رہی تھی کہ حکومت نے دوبارہ بجلی کی قیمت بڑھا دی ہے،

    پاکستان میں شہریوں کے بجلی کے بل اتنے آئے کہ شہریوں نے گھریلو اشیا فروخت کرنا شروع کر دیں تو وہیں خود کشیاں بھی ہونے لگیں، بجلئ کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، بجلی کے بلوں کی وجہ سے عوام نے احتجاج کیا، لیکن ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے یوں لگتا ہے کہ عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا، کیونکہ جو بل آیا وہ تو ادا کرنا ہی پڑے گا،

  • بیگم کلثوم نوازکی پانچویں برسی،لاہور میں تقریب

    بیگم کلثوم نوازکی پانچویں برسی،لاہور میں تقریب

    ن لیگ لاہور آفس میں بانی پاکستان قائد اعظم اورسابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی پانچویں برسی کی تقریب ہوئی،

    تقریب میں ن لیگ کے سابق ارکان اسمبلی ،عہدیدار اور کارکنوں نے شرکت کی،ن لیگ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر ,جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر, خواجہ احمد حسان, ملک ریاض, وحید عالم خان نئ بھی برسی میں شرکت کی، قائداعظم محمد علی جناح اور بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ،

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی وفات کو پانچ سال مکمل ہونے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بڑی بہنوں کی طرح بھابھی بیگم کلثوم نواز ہماری دعاؤں اور یادوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے آمریت کے خلاف ان کی بہادری، سیاسی بصیرت اور جدوجہد تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہے بیگم کلثوم نواز نے مشکل کی گھڑی میں سیاسی میدان میں قدم رکھا اور ایسا شاندار کردار نبھایا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا سیاسی کارکنوں کے لئے وہ ایک شفیق والدہ کی طرح تھیں، وہ سراپا خیرخواہی اور دانائی تھیں علم وادب سے انہیں خصوصی محبت تھی، اسلام، قرآن اور مشرقی روایات ہی ان کی پہچان تھی ،ذاتی حوالے سے بڑی بہن کے طور پر ان کی شفقت، راہنمائی اور مخلصانہ مشورے میرا قیمتی اثاثہ ہے ،افسوس! دنیا سے رخصت ہوتے وقت ان کے پیاروں کو ان سے دور کردیا گیا تھا ،یہ غم ہم بطور خاندان کبھی بھلا نہیں سکتے اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ اور تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

    واضح رہے کہ سابق وزیراوعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو دنیا سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے، مشرف دور میں پارٹی کو متحد رکھنے کیلئے مرحومہ کی جدوجہد آج بھی یاد ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو آمریت کیخلاف متحد کرنے پر ’’مادر جمہوریت‘‘ کا خطاب بھی دیا گیا۔پاکستان کے تین مرتبہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کینسر کے عارضہ کے باعث 68 برس کی عمر میں 11 ستمبر 2018 میں لندن کے ہسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔

    بیگم کلثوم نواز تین مرتبہ پاکستان کی خاتون اول رہیں۔ لاہور کے کشمیری گھرانے میں پیدا ہونے والی کلثوم نواز رستم زماں گاما پہلوان کی پوتی تھیں، بیگم کلثوم نواز کو اگست 2017 میں لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا جہاں انہیں کینسر تشخیص کیا گیا، جون 2018 میں دل کا دورہ پڑنے پر انہیں اسی طبی مرکز میں دوبارہ داخل کرایا گیا، جہاں وہ وفات تک زیر علاج رہیں۔مرحومہ تقریبا ایک سال 25 دن تک لندن میں زیر علاج رہیں اور بالآخر موت وحیات کے کشمکش کے بعد 11 ستمبر 2018 کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئیں۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

     نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

     نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

  • حمزہ شہباز شریف لندن  روانہ

    حمزہ شہباز شریف لندن روانہ

    سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے

    حمزہ شہباز شریف لاہور ایئر پورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے ،حمزہ شہباز نجی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی لندن پہنچیں گے ،سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز لندن میں اپنے والد اور سابق وزیرِِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ,حمزہ شہباز شریف لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ،حمزہ شہباز رواں ماہ لندن میں قیام کریں گے

    واضح رہے کہ ن لیگی قیادت لندن میں ہی موجود ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے جو تاحال واپس نہ آئے، اب اکتوبر میں انہوں نے واپس آنے کا کہہ رکھا ہے، شہباز شریف بھی حکومت ختم ہونے کے بعد لندن پہنچ چکے ہیں اور وہیں مقیم ہیں، امکان ہے کہ شہباز شریف نواز شریف سے پہلے واپس آئیں گے اور نواز شریف کا استقبال کریں گے

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • پرویز الہی توہین عدالت کیس:  پولیس افسران نے توہین عدالت شوکاز نوٹس کے جوابات داخل کرا دیئے

    پرویز الہی توہین عدالت کیس: پولیس افسران نے توہین عدالت شوکاز نوٹس کے جوابات داخل کرا دیئے

    لاہور ہائیکورٹ:سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کوبحفاظت گھر نہ پہنچانے کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی: پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پرسماعت جسٹس چوہدری وقاص رؤف نے کی ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور ہائی کورٹ پیش میں پیش ہوئےپولیس افسران نے توہین عدالت شوکاز نوٹس کے جوابات داخل کرا دیئے-

    آئی جی اسلام آباد عدالتی حکم کے باوجود آج بھی لاہورہائی کورٹ میں پیش ہوئے نہ جواب داخل کروایا جس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں مناسب نہیں لگا کہ آئی جی اسلام اباد کو ہم کسی اور طریقے سے بلائیں اگر اللہ نے کسی کو عزت دی ہے تو اس کو برقرار رکھے آپ چیک کر لیں آئی جی اسلام اباد کیسے آئیں گے۔

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

    آئی جی پنجاب نے عدالت کے حکم پر معاملہ کی انکوائری کراکے رپورٹ پیش کرا دی سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس پی عمران اسلم نے معاملہ کی پولیس نے قانون کے تحت پرویز الٰہی کو گرفتار کیا افسران نے لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مکمل پاسداری کی تھی سر کاری وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ رپورٹ دیکھنے اور دونوں پولیس افسران کے داخل کردہ جوابات دیکھنے کے لیے مہلت دی جائے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

    لاہورہائیکورٹ کی ججزکوبلا سود قرضےکی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر