Baaghi TV

Category: لاہور

  • تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد

    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد

    چیئرمین انٹر فیتھ کونسل فار پیس اینڈ ہارمونی پاکستان ،رویئت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،

    اقلیتی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، دشمن ہمیشہ ہمیں آپس میں لڑانے کی سازشیں کرتا ہے، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسیحی برادری نے احتجاج کیا،اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے،احترام انسانیت، تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا، درندہ صفت لوگوں نے لوگوں کو اکٹھا کیا، اعلٰی سطح پر واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، آسمانی کتاب کا احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے،

    مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جن لوگوں نے یہ عمل کیا انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تمام مکاتب فکر نے جڑانوالہ واقعے کی مزمت کی قرآن ہو، زنبور ہو، توارت ہو یا انجیل ان کی تعظیم ضروری ہے اسلامی ریاست میں اقلیتوں کے تحفظ کے احکامات ہیں

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی
    دوسری جانب ترجمان تنظیم اسلامی کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کی جان ،مال اور عزت کی حفاظت حکومت کی دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔تنظیم اسلامی جڑانوالہ میں عیسائی برادری کی املاک اور گرجا گھروں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اسلام میں اقلیتوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کی حفاظت کرنا حکومت کا فرض ہے۔ پھر یہ کہ ہمارا آئین بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ یقیناٗ قرآن پاک اور نبی مکرم ﷺ کی ناموس مسلمانوں کے نزدیک اُن کی جان، مال اور ہر شے پر مقدم ہے۔ درحقیقت یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اگر ایسے گھناؤنے فعل کا ارتکاب ہو تو انتظامی سطح پر شفاف اور غیر جانبدار تحقیق کرکے مجرم کو تعزیراتِ پاکستان کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔ البتہ بلوائیوں کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لے کر ملک کے شہریوں کی جان، مال اور عزت و آبرو پر حملہ کریں اور غیر مسلموں کی مقدسات کا جلاؤ گھیراؤ کریں۔ سوال یہ ہے کہ ضلعی اور صوبائی انتظامیہ نے نقض امن عامہ کے اس شرم ناک واقعہ کی روک تھام کے لیے کوئی قدم کیوں نہیں اُٹھایا۔ ہمارا حکومتِ پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ایک طرف قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے اور دوسری طرف عیسائی برادری کے گرجاگھروں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار تمام افراد کو بھی سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

    گرجا گھرجلا دیئے جائیں تو کس سے جا کر بات کریں،طاہر اشرفی
    چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے قرآن پاک اور تورات نذر آتش کرنے والوں کو سزائیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے ٹرائلز میں تاخیر نہ کی جائے، اگر کوئی شخص توہین قرآن یا توہین نبی کرتا ہے تو ہمیں تھانے جانا چاہئے خود ہی منصف نہیں بننا ہے ہماری ذمہ داری ریاست کو اطلاع دینا ہے، بیرونی ملک میں اگر توہین مذہب ہو تو ہم احتجاج کرتے ہیں جب ہمارے ملک میں گرجا گھرجلا دیئے جائیں تو کس سے جا کر بات کریں مغربی دنیا کہے گی کہ پہلے اپنے گھر کی تو خبر لیں

    سانحہ جڑانوالہ کی ہمہ جہت تحقیقات ہونی چاہیے ، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی
    چیئرمین مرکزی علماء کونسل وسیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کی ہمہ جہت تحقیقات ہونی چاہیے انتشار میں خفیہ بیرونی سازش کو بھی مد نظر رکھا جائے قرآن مجید کی توہین کے بعد مسیحی آبادی گرجا گھروں پر حملے مسلم مسیحی فسادات پھیلانے کی گہری مذموم سازش ہے اسلام میں اقلیتوں کے حقوق ہیں تعلیمات نبوی اور دور خلافت راشدہ میں اقلیتوں کے حقوق واحترام و تحفظ کی روشن مثالیں موجود ہیں اسلام میں اقلیتوں کے جو حقوق ہیں دوسرے کسی معاشرے میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا جڑانوالہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے سانحہ جڑانوالہ پر علماء کرام مذہبی جماعتوں اور دینی حلقوں کی جانب سے پرزور مذمت کی گئی ہے جڑانوالہ واقعات کے پیچھے پاکستان دشمن قوتوں کی سازش کو بھی مد نظر رکھا جائے حکومت کو اس سانحہ کی ہمہ جہت تحقیقات کرکے اصل حقائق قوم کے سامنے لانے چاہئیں بھارت میں اقلیتوں پر تشدد دہشت گردی اقوام عالم کو کیوں دیکھائی نہیں دیتی بھارت میں خود ریاست اقلیتوں پر ظلم کررہی ہے جبکہ پاکستان کے ریاستی اداروں نے فساد پھیلانے والوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے مذہبی جماعتوں نے اس معاملے پر فساد کرنے والوں کی حمایت نہیں کی ریاست انصاف سے کام لیتے ہوئے قرآن کی توہین اور اس کے رد عمل میں ہر نوع کا فساد پھیلانے شر انگیزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کرے توہین قرآن توہین مذہب اور مقدسات کی اہانت کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ایسے نازک امور میں سینیئر افسران معاملے کو سنجیدہ لیں اور فوری طور پر اعلیٰ حکام اس قسم کے نازک معاملات کو فریقین کے سینیئر رہنماؤں کی معاونت سے حل کرنے کی فوری کوشش کریں جڑانوالہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیق کروانی چاہئے عدل و انصاف کو یقینی بنایا جائے

    جڑانوالہ میں بدھ کے روز جلاؤ گھیراؤ ہوا تو اسکے مسیحی خاندانوں کو جانیں بچا کر بھاگنا پڑا، کئی خاندانوں نے رات کھیتوں میں گزاری، خواتین اور بچے بھی کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور تھے، کئی مسیحی خاندانوں کو گھر چھوڑ کر اپنے عزیز و اقارب کے پاس دیگر علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

  • جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے 128 ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، عدالت نے دو دن بعد ملزمان کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا،

    دوسری جانب جڑانوالہ میں جلاو گھیراو کے واقعات میں نقصانات کی رپورٹ تیار کر لی گئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق جلاو گھیراو کے واقعات میں 19 چرچ چلائے گئے۔ پرتشدد مظاہروں میں 86 مکانات کی توڑ پھوڑ کی اور جلایا گیا۔ کرسچین کالونی میں 2 چرچ اور 29 مکانات کی توڑ پھوڑ اور جلایا گیا۔ عیسی نگری میں 3 چرچ جلائے، 40 مکانات کو نقصان پہنچایا گیا۔ چک 240 گ ب میں 2 چرچ جلائے 12 مکانات کو نقصان پہنچایا۔ چک 238 گ ب میں 2 چرچ جلائے اور 5 مکانات کو جلایا گیا۔ چک 126 گ ب میں 4 چرچ محلہ فاروق پارک اور مہارانوالہ میں 2،2 چرچ جلائے ۔ محلہ کیمپ اور ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب ایک ایک چرچ کو جلایا گیا۔

    جڑانوالہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے بعد جلاو گھیراو کے واقعات ،جلاو گھیراو کے واقعات کے مقدمات میں ملوث مزید 17 ملزمان گرفتارکر لئے گئے،پانچ مقدمات میں گرفتار ملزمان کی تعداد 145 ہو گئی ۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ میں 4 مقدمات، تھانہ لنڈیانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہوا۔ پانچ مقدمات میں 134 نامزد افراد سمیت 1470 ملزمان ملوث ہیں۔ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، قرآن مجید کی مبینہ طور پر بے حرمتی کے بعد مشتعل افراد نے مسیحی برادری کے املاک کو آگ لگا دی، چرچوں سے سامان باہر پھینکا، اور چرچ جلا دیئے، صلیب اتار دی، واقعات کے بعد جڑانوالہ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، شہر میں رینجرز اور پولیس تعینات ہے،

    کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدر سلیم شاکرنے ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کرسچین کالونی، ناصر کالونی، عیسیٰ نگری، مہاراوالامیں مسیحی کمیونٹی کی عبادت گاہوں ،مقدس کتاب بائبل اور مکانات کو آگ لگانے کے دلخراش اور افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مسیحی کمیونٹی اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور جڑانوالہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے عبرت کا نشان بنایا جائے ۔

    ۔کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدراور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے کنونیئرسلیم شاکر نے کہا کہ توہین مذہب کی آڑ میں مسیحی کمیونٹی کے گھروں اور عبادت گاہوں پر حملے عدم برداشت کی بدترین مثالیں ہیں جس کی دین اسلام اور آئین پاکستان ہرگز اجازت نہیں دیتاہے،مسیحی کمیونٹی نے پاکستان بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا تھا پاکستان کی سلامتی اور دفاع کیلئے بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں،مسیحی کمیونٹی نے اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کی ہے لہٰذا جڑانوالہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو واقع کی شفاف تحقیقات کرکے مسیحیوں کی عبادت گاہوں اور مکانات کو آگ لگانے والے افراد کو عبرت ناک سزا دے۔کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدر سلیم شاکرکا کہنا تھا کہ معاشرتی اتحاد و اتفاق کیلئے رواداری کا فروغ ضروری ہے اگر ہم نے آج سنجیدگی سے اس مہلک معاشرتی بیماری کے خاتمے پرتوجہ نہ دی تو تاریخ شاہد ہے کہ جس قوم میں صبر و برداشت اور رواداری دم توڑ جاتی ہے اس قوم کا نام و نشان مٹ جاتا ہے

    جڑانوالہ میں بدھ کے روز جلاؤ گھیراؤ ہوا تو اسکے مسیحی خاندانوں کو جانیں بچا کر بھاگنا پڑا، کئی خاندانوں نے رات کھیتوں میں گزاری، خواتین اور بچے بھی کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور تھے، کئی مسیحی خاندانوں کو گھر چھوڑ کر اپنے عزیز و اقارب کے پاس دیگر علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

  • لاہور،سرچ آپریشنز کے دوران 41 اشتہاری مجرمان گرفتار

    لاہور،سرچ آپریشنز کے دوران 41 اشتہاری مجرمان گرفتار

    کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے۔

    پولیس نے رواں سال میں اب تک3885سرچ آپریشنز کئے ہیں۔ ان سرچ آپریشنز کے دوران99694 گھروں، 51804 کرایہ داروں اور 424840 اشخاص کو چیک کیا گیا۔دوران سرچ آپریشنز 196 ہوٹلز،60 گیسٹ ہاؤسز،97 ہوسٹلز اور 4836 دکانیں چیک کی گئیں اورضابطہ فوجداری 55/109کے تحت کے 3723 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اس دوران منشیات کے20 جبکہ ناجائز اسلحہ کے 30 مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح دوران سرچ آپریشنز 41 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ متواتر جاری ہے اور لاہور پولیس عوام کو محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے متحرک ہے

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    دوسری جانب تھانہ شاہدرہ کی حدود یوسف پارک، بیگم کوٹ اور گردو نواح میں پتنگ بازی عروج پر ہے۔ ایس ایچ او شاہدرہ صغیر احمد اور چوکی انچارج بیگم کوٹ عبدالرحمان اے سی والے کمروں سے نکلنا اپنی توہین سمحھنے لگے۔مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔ شاہدرہ کے علاقوں میں سہ پہر ہوتے ہی پتنگ بازی کے شوقین آسمان کو رنگ برنگے پتنگوں سے سجا دیتے ہیں۔شام ہونے تک پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہتا ہے جبکہ قبل ازیں بھی علاقہ میں پتنگ بازی کی وجہ سے متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں۔ عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے نااہل ترین ایس ایچ او شاہدرہ صغیر کو فوری طور پر تبدیل کر کے قابل ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پی آئی اے ملازمین کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

    پی آئی اے ملازمین کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

    بکنگ آفس بند، پی آئی اے ملازمین کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

    ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ، پی آئی اے ملازمین نے روزانہ کی بنیاد پر دو گھنٹے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، آج پی آئی اے ہیڈ آفس میں دو گھنٹے ہڑتال رہے گی،پی آئی اے کے بکنگ دفاتر آج بھی 3 سے 5 بجے تک بند رہیں گے .سیکرٹری پی آئی اے پیپلز یونٹی گروپ رانا کاشف کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، احتجاج جاری رہے گا۔ صدر پیپلز یونٹی ساجد گجرکا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔ ، عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے، 6 سال سے پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

    پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے سیلری اور نجکاری کے خلاف احتجاج شروع کر دیا،کراچی پی آئی اے ہیڈ آفس میں ملازمین کا احتجاج جاری ہے،صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللہ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دو حصوں میں تقسیم کسی صورت قبول نہیں، وزیر ہوا بازی اور پی آئی اے انتظامیہ فوری طور پر مذاکرات کرے، ہ جب تک سیلری نہ بڑھائی گئی تو احتجاج کا سلسلہ طویل ہو سکتا ہے، پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کی جانب سےدو گھنٹے کی ہڑتال کے ضمن میں آج نماز جمعہ کے بعد پی آئی اے ہیڈ آفس کے گیٹ پراحتجاج کیا گیا، اس احتجاج میں ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے،پی آئی اے ملازمین نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے نجکاری کو روکا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے

    واضح رہے کہ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری اور ملازمین کی تنخواہیں کم ہونے کے خلاف پی آئی اے، سی بی اے اور دیگر نمائندہ تنظمیوں نے انتظامیہ اور نگران حکومت کو گزشتہ دنوں 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ نہ ماننے کی صورت میں ہڑتال سمیت ہر قسم کے راست اقدام کا اعلان کیا تھا

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

  • بال پکڑ کرمیرا سردیوار کے ساتھ مارا جاتا تھا،رضوانہ نے بیان ریکارڈ کروادیا

    بال پکڑ کرمیرا سردیوار کے ساتھ مارا جاتا تھا،رضوانہ نے بیان ریکارڈ کروادیا

    کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کا معاملہ، بچی نے اسلام آباد پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا

    اسلام آباد پولیس حکام نے کمسن بچی رضوانہ کا ہسپتال میں ہی بیان ریکارڈ کیا، رضوانہ نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کی ساری آب بیتی سنا دی، رضوانہ نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ جج کی اہلیہ سومیہ عاصم مجھ پر روزانہ تشدد کرتی تھیں، مجھے ڈنڈوں، لوہے کی سلاخوں سمیت دیگر چیزوں سے مارا جاتا تھا، جج کی اہلیہ مجھے لاتیں، ٹھڈے بھی مارتی تھی، میرے بال پکڑ کر میرا سر دیوار کے ساتھ مارا جاتا تھا، کمرے میں بند کر دیا جاتا اور کھانا بھی نہیں دیا جاتا، جج جب گھر والوں کے ساتھ باہر جاتے تو مجھے ایک ایک ہفتہ گھر میں بند رکھا جاتا،جج کی اہلیہ تشدد بارے گھر والوں سے ذکر نہ کرنے کا کہتیں اور دھمکاتیں،میرے زخموں کی مرہم پٹی بھی نہیں کراتے تھے،

    دوسری جانب وفاقی پولیس نے سول جج عاصم حفیظ کو بیان ریکارڈ کروانے کیلے دوبارہ طلب کر لیا ،پولیس جے آئی ٹی کو جج کو شامل تفتیش کرنے کی رکاوٹ بھی دور ہو گئی جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر سے بطور جج کوشامل کرنا مشکل تھا ،جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا تھا،جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے

    علاوہ ازیں چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد نے کہا کہ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کو صحتیابی کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا جائے گا کیونکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ محفوظ نہیں اور اس کو دوبارہ ملازمت پر رکھوا دیاجائے گا۔ وہ رضوانہ تشدد کیس سے متعلق کارروائی اورملک بھر میں بڑھتے ہوئے چائلڈ لیبر کے کیسز سے متعلق پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔ چئیرپرسن سارہ احمد کے ہمراہ معروف اداکارہ اور چائلڈ رائٹس ایکٹیویسٹ نادیہ جمیل اور سسٹینبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوثر عباس بھی موجود تھے۔ سارہ احمد نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ اور فاطمہ کے لیے انصاف کا مطالبہ ہے۔ رضوانہ پر تشدد کے بعد سندھ میں معصوم بچی پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آگیا جو کہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے کمسن بچیوں رضوانہ اور فاطمہ سمیت تمام گھریلو ملازمین پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ رضوانہ پر جتنا تشدد ہوا، اتنا تشدد کسی اور بچے پر نہیں دیکھا۔ اس کی تعلیم رہائش اور دیگر تمام ضروریات چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے پوری کی جائیں گی۔

    سارہ احمد نے کہا کہ جب تک ملزمان کو سخت سے سخت سزا نہیں ملیگی تب تک ایسے کیسز کی روک تھام ممکن نہیں۔جب تک تمام ادارے اس پر سنجیدگی سے کام نہیں کرتے تب تک ایسے کیسز ہوتے رہے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کیسز میں ابھی تک مجرموں کو سزائیں نہیں ملی اور ایسے کیسز کے الگ سے کورٹ ہونے چاہئیں۔ہمارے قوانین میں سزائیں کم ہیں اس لیے سزائیں بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چیئرپرسن نے کہا کہ ہم نے سوشل بائیکاٹ آف چائلڈ ایمپلائز کی مہم شروع کی جس میں لوگوں کو کہا گیا کہ وہ ایسے لوگوں سے ملنا چھوڑ دیں جنھوں نے بچوں کو ملازمت پر رکھا ہوا ہے۔ کمسن گھریلو ملازمین کو تشدد اور ظلم سے بچانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو تشدد اور ظلم کا شکار گھریلو ملازمین کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے رضوانہ تشدد کیس میں سو موٹو لینے کی درخواست کی ہے۔ چئیرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ گھریلو ملازمین کو موثر قانون سازی کے ذریعے تشدد سے بچایا جا سکتا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے تشدد کا شکار بچوں کو تعلیم کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا رہا ہے۔ میری سب سے درخواست ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کے تحفظ میں ہمارا ساتھ دیں۔ تشدد کا شکار گھریلو ملازمین کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس بھی رضوانہ تشدد کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے بچی کو ملازمت پررکھوانے والے ٹھیکیدار کو شامل تفتیش کیا گیا ہے، رضوانہ کو ابتدائی طبی امداد دینے والے ڈاکٹر نے پولیس کو بیان دینے سے معذرت کرلی ، اسلام آباد پولیس کی تفتیشی ٹیم کے رکن پنجاب کے شہر سرگودھا میں بھی موجود ہیں جہاں رضوانہ کا گھر ہے، لاہور جہاں رضوانہ زیر علاج ہے وہاں بھی تفتیشی ٹیم کے رکن موجود ہیں،

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

     ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا

    پولیس نے بچی اور اسکے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا

    میری اہلیہ سخت مزاج ہے لیکن اس نے مارپیٹ نہیں کی ہے

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ بچی کوعلاج کی بہترین سہولیات کی فراہم کی جائیں

    واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،

  • حسان نیازی کیس،پولیس نے رپورٹ عدالت جمع کروا دی

    حسان نیازی کیس،پولیس نے رپورٹ عدالت جمع کروا دی

    حسان نیازی سے والد کی ملاقات ہو سکتی ہے؟ پوچھ کر بتائیں، عدالت

    حسان خان نیازی کی بازیابی سے متعلق درخواست کا معاملہ ،پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا

    پولیس نے رپورٹ میں کہا کہ حسان خان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں حسان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں مرکزی ملزمان میں شامل ہیںحسان نیازی کو ٹرائل کے لیے ملٹری کے حوالے کردیا گیا ہے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی

    حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی کے لیے کمانڈنگ آفیسر نے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حسان نیازی 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ہیں اور پولیس کی حراست میں ہیں،ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حسان نیازی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے یہ یہ آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری اتھارٹی کا استحقاق ہے کہ کورٹ مارشل میں ان کا ٹرائل کیا جائے،اس لیے ان کو آرمی کے حوالے کیا جائے تاکہ مزید تفتیش کی جاسکے،کمانڈنگ آفیسر کی انچارج انویسٹی گیشن کو لکھے گئے خط کو عدالت میں جمع کروا دیا گیا

    لاہور ہائیکورٹ میں حسان نیازی کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ حسان نیازی کو ملٹری کے حوالے کر دیا گیا،وکیل درخواست گزار نے حسان نیازی کو ملٹری کے حوالے کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیرقانونی اقدام ہے ، وکیل پنجاب حکومت نے عدالت میں کہا کہ حسان نیازی کی حراست قانونی ہے،درخواست گزار کے وکیل کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں،جناح ہاؤس حملے میں حسان نیازی نامزد ملزم ہیں ،ان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہتھا ،تمام قواعد وضوابط پورے کئے گئے ہیں،اب ٹرائل چل رہا ہے مزید تفتیش کیلئے حسان نیازی کو ملٹری کے حوالے کیا گیا ہے

    دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بیٹے اور والد کی ملاقات کرانے کی اجازت دیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کہ کیا باپ بیٹے کی ملاقات پر سرکاری وکیل کو اعتراض تو نہیں،متعلقہ اتھارٹی سے پوچھ کر بتائیں کہ کیا باپ اور بیٹے کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے؟ عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی ،

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق حسان نیازی کا کیس سول کورٹ کی بجائے ملٹری کورٹ میں چلے گا، حسان نیازی کو پنڈی سے لاہور منتقل کر دیا جائے گا، حسان نیازی لاہورپولیس کو مطلوب ہیں حسان نیازی پر جناح ہاؤس حملہ اور کور کمانڈر کے یونیفارم کی تضحیک کرنے کا الزام ہے،

    حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، نو مئی کے واقعہ کے بعد حسان نیازی روپوش ہو گئے تھے، انہیں دوست کے گھر سے پولیس نے گرفتار کیا تھا،حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی، تحریک انصاف کے خلاف ہیں،انہوں نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں، تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں، عمران خان خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد اٹک جیل میں ہیں،

    حسان خان نیازی کو 18 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • ہاؤسنگ سوسائٹیزکو این اوسی جاری کرنےسےروک دیا گیا

    ہاؤسنگ سوسائٹیزکو این اوسی جاری کرنےسےروک دیا گیا

    نگران پنجاب حکومت کو ہاؤسنگ سوسائٹیز کواین اوسی جاری کرنےسےروک دیاگیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورصوبائی چیف سیکرٹری کوجاری کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز نجی سوسائٹیزکو این او سی جاری کر رہے ہیں لہذا چونکہ ایسے این او سی کےاجراء میں کرپشن کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو این او سیز کے اجراء سے روکا جائے کیونکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی دینا صرف منتخب حکومت کام ہے واضح رہے کہ ای سی پی مراسلے کے مطابق اگرنگران حکومت این او سی دینا ضروری سمجھے تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا سکتی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں

    خیال رہےکہ پاکستان میں نگران حکومت کی اصل ذمہ داری عام انتخابات میں منتخب ہونے والی حکومت کے انتظام سنبھالنے تک ملک کے روزمرہ کے معاملات چلانا ہوتا ہے اور اسے فیصلوں اور پالیسی سازی کے حوالے سے منتخب حکومت جیسے اختیارات حاصل نہیں ہوتے۔ تاہم 26 جولائی 2023 کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں جو ترمیم کی گئی اس کے تحت نگران حکومت اب روزمرہ کے حکومتی امور نمٹانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری منصوبوں اور پروگرامز سے متعلق اختیارات استعمال کر سکے گی اور اہم پالیسی فیصلے بھی لے سکے گی۔

  • جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی

    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی

    چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    علامہ چاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، ہم بڑے ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکے،جن کے گھر جلے ان کی بچیوں نے رات کھیتوں میں گزاری، جلاؤ گھیراؤ کرنے والے کون لوگ ہیں، معافی اور شرمندگی الفاظ چھوٹے ہیں، مسیحی قائدین سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں،جوزف کالونی کے مجرموں کو سزا دی ہوتی تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا، جڑانوالہ سانحے کے ذمہ داروں نے کسے خوش کرنے کیلئے ایسا کیا؟ پاکستان میں اقلیتی برادری کو ہر قسم کا تحفظ حاصل ہے، اسلام تمام انبیاء کرام کی عزت و احترام کا درس دیتا ہے،ہمارا ایمان ہے کہ الہامی کتابوں کی توہین کرنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا ۔پاکستان پر اقلیتوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا ہمارا ہے۔ پوری ریاست اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، قرآن مجید کی مبینہ طور پر بے حرمتی کے بعد مشتعل افراد نے مسیحی برادری کے املاک کو آگ لگا دی، چرچوں سے سامان باہر پھینکا، اور چرچ جلا دیئے، صلیب اتار دی، واقعات کے بعد جڑانوالہ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، شہر میں رینجرز اور پولیس تعینات ہے، آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے رات گئے جڑانوالہ کا دورہ کیا ہے، پنجاب کی نگراں حکومت نے واقعات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

  • حسان نیازی کا کیس فوجی عدالت منتقل

    حسان نیازی کا کیس فوجی عدالت منتقل

    حسان نیازی مشکل میں پھنس گئے، گرفتاری ایبٹ آباد سے ہوئی، کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیئے گئے، کوئٹہ سے حسان نیازی کو پنڈی بھجوا دیا گیا، اب پنڈی سے لاہور لایا جائے گا، حسان نیازی کا کیس فوجی عدالت منتقل کر دیا گیا ہے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق حسان نیازی کا کیس سول کورٹ کی بجائے ملٹری کورٹ میں چلے گا، حسان نیازی کو پنڈی سے لاہور منتقل کر دیا جائے گا، حسان نیازی لاہورپولیس کو مطلوب ہیں حسان نیازی پر جناح ہاؤس حملہ اور کور کمانڈر کے یونیفارم کی تضحیک کرنے کا الزام ہے،

    حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، نو مئی کے واقعہ کے بعد حسان نیازی روپوش ہو گئے تھے، انہیں دوست کے گھر سے پولیس نے گرفتار کیا تھا،حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی، تحریک انصاف کے خلاف ہیں،انہوں نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں، تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں، عمران خان خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد اٹک جیل میں ہیں،

    حسان خان نیازی کو 18 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • پیسے نہ ہونے پر کمسن بچہ وکیل کیلئے فیس میں مرغا لے آیا

    پیسے نہ ہونے پر کمسن بچہ وکیل کیلئے فیس میں مرغا لے آیا

    چاچا کی رہائی کے لئے پیسے نہ ہونے پر کمسن لڑکے نے وکیل کو فیس میں مرغا دے دیا

    کمسن لڑکے کی جانب سے وکیل کو مرغا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کا ہے جہاں ایک لڑکے نے اپنے چاچا کو چھڑانے کے لئے وکیل کو فیس کی جگہ مرغا دے دیا ،وکیل پرویز ملک نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بچے کا چاچا ایک کیس میں جیل میں تھا، بچہ اپنے چاچا کو ابو کہتا ہے، کیونکہ اسکو اسی نے پالا ہے، بچے کے پاس اپنے چاچا کی ضمانت کے لئے وکیل کرنے کے لئے پیسے نہیں تھے تو اس نے اپنا پالتو مرغا مجھے دے دیا،

    وکیل ملک پرویز کا کہنا تھا کہ کمسن ایان جب مرغا لے کر آیا تو سب دیکھ رہے تھے،ایان نے مرغے کو چوما اور روتے ہوئے میرے حوالے کیا، اور کہا کہ میرے پاس فیس کے پیسے نہیں ہے میں اپنا مرغا لے آیا ہوں۔ یہ رکھ لو! میرے بابا کو رہائی دلا دو

    https://twitter.com/pakistanmera_/status/1691843168906703233

    وکیل پرویز ملک کا کہنا تھا کہ میں نے مرغا لے لیا ہے، تا ہم بچے کا کیس مفت لڑوں گا، جب بچے کے چاچا کی ضمانت ہو گی، اسکو مرغا واپس کر دوں گا،

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج