Baaghi TV

Category: لاہور

  • وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی دور کی تفصیلات  دوبارہ طلب

    وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی دور کی تفصیلات دوبارہ طلب

    وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر حکومت نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یاد دہانی کا خط ارسال کیا خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں تعیناتی سے متعلق ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کی تفصیلات دی جائیں، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کوچز، کنٹریکٹ اور مستقل تعیناتیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرے خط میںمنیجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا اور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کی جانب سے اخراجات کی تفصیلات بھی مہیا کی جائیں۔

    پی سی بی نے بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط …

    خط کے ذریعے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی دور میں معاہدوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے خط میں پوچھا گیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی دور میں کوچز اور آفیشلز کے خلاف کتنی انکوائریاں ختم کی گئیں؟

    وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی کو تمام ریکارڈ 4 جولائی تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے خط کی کاپی وزیرِ اعظم آفس کو بھی ارسال کی ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ضروری اخراجات سے متعلق شکایات پر وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

    کرکٹ کی اولین عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

    اس سے قبل وزارت بین الصوبائی رابطہ یاد دہانی کے خطوط 16 مٸی، 2، 13، 22جون کو بھی لکھ چکی ہے۔جس کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھی ارسال کی گئی علاوہ ازیں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات سے متعلق شکایات پر بھی وفاقی حکومت نے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

  • پی سی بی نے بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا

    پی سی بی نے بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا، پی سی بی نے خط وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی بھیجا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے توسط سے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا، بورڈ نے چند روز قبل بھارت میں ورلڈ کپ کی شرکت کے معاملے پر خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے اس حوالے سے بتایا جائے کہ شرکت کرنا ہے یا نہیں؟ کس کس مقام پر کھیلنا ہے اس حوالے سے بھی ہدایت جاری کی جائے-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط کے ساتھ تمام وینیوز کی فہرست بھی حکومت کو بھیجی ہے اور کہا ہے کہ روانگی کے فیصلے سے قبل اگر وفد بھارت بھیجنا ہے تو اس کا بھی فیصلہ کر لیا جائے،2016 میں بھی بھارت روانگی سے قبل ایک وفد بھارت گیا تھا، وفد بھیجنے کے حوالے سے سے پی سی بی معاونت کیلئے تیار ہے۔

    اسکاٹ لینڈ سے شکست، 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 سے …

    واضح ہے کہ ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا،پندرہ اکتوبر کو پاکستان بھارت کا مقابلہ احمد آباد میں ہوگا،آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ دس وینیوز پر کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس میں بورڈ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو دورہ انڈیا اور میچ وینیوز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے،حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم ایونٹ اتھارٹی آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے، آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔

    پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار

  • اس سال ملک میں عید پر کتنے جانور قربان ہوئے؟

    اس سال ملک میں عید پر کتنے جانور قربان ہوئے؟

    پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رواں سال عیدالاضحیٰ پر 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق قربانی میں 20 لاکھ بچھڑے، 35 لاکھ بکرے، 8 لاکھ چھترے اور60 ہزار اونٹ شامل ہیں ملک میں گزشتہ سال کی نسبت قربانی میں 28 سے 30 فیصد کمی ہوئی ہے،عید پر قربان کیے گئے جانوروں کی مالیت 376 ارب روپے ہے پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث 35 فیصد کھالیں خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    قبل ازیں پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق ایکسپورٹ کے لیے لیدر کی طلب کے باوجود گائے بیل کی کھال کی قیمت کم مقرر کی گئی ہے جس کی وجہ گائے بیل میں پائی جانے والی جلدی بیماری لمپی اسکن ہے،اس بیماری کی وجہ سے گائے بیل کی 35 سے 40 فیصد کھالیں ضایع ہورہی ہیں اور لیدر انڈسٹری کی لاگت بڑھ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان نقصانات کا ازالہ کرنے لیے گائے بیل کی کھال کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا،وپے کی قدر میں کمی کی بنا پر صحت مند گائے بیل کی کھال کی قیمت 3000روپے تک ہونی چاہیے لیکن جلدی بیماری کے باعث لیدر کو پہنچنے والے نقصانات کے تناسب کی وجہ سے اس سال قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

    اسکاٹ لینڈ سے شکست، 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 سے …

    واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں عید کے تینوں روز صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک عظیم رشتہ ہے،صدر مملکت

  • سرکاری اسپتالوں میں حکیموں اور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی نشستیں ختم کرنے کا فیصلہ

    سرکاری اسپتالوں میں حکیموں اور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی نشستیں ختم کرنے کا فیصلہ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں حکیموں اور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی نشستیں ختم کی جا رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی:ادو نیوز نے سرکاری دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صوبے کی نگران کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیے جانے والے چار مہینوں کے غیر ترقیاتی بجٹ میں سرکاری اسپتالوں میں متبادل طریقہ علاج کے لیے مختص ہومیوپیتھک ڈاکٹروں اور حکیموں کی خالی نشستوں کےلیےبجٹ نہیں رکھا گیا ہےدستاویزات کےتحت صوبائی محکمہ صحت نےان تقرریوں کے خاتمے کی سمری بھی منظور کر لی ہے۔

    صحت کارڈ پر دل کی بیماریوں اور زچگی کا علاج روک دیا گیا

    سرکاری دستاویزات کےتحت صوبہ پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری اسپتالوں میں 300 سے زائد نشستیں حکیموں اور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے لیے مختص تھیں جن میں سے زیادہ ترخالی ہیں،اوران پر گزشتہ ایک دیہائی سےبھرتیاں بھی نہیں کی گئی ہیں لیکن اب ان خالی نشستوں کو ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جن نشستوں پر پہلے ہی سے تقرریاں ہیں اور ان پر حکیم و ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کام کر بھی رہے ہیں ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ آسامیاں بھی مستقل طور پر ختم کر دی جائیں گی۔

    سوئیڈن: قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے پر یورپی یونین کا ردعمل

    صوبائی وزارت صحت کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بجٹ کے درست استعمال کے لیے غیر ضروری اخراجات کے خاتمے پر کام ضرور ہو رہا ہے لیکن کسی کو بھی نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، نہ ہی کوئی حکومت ایسا کر سکتی ہے البتہ جو نشستیں استعمال نہیں ہو رہی ہیں اور ہر برس اس کے لیے بجٹ رکھنا پڑتا ہے ان کے متعلق کچھ سفارشات ہیں جن کے حتمی نتیجے کی تصدیق بجٹ کی منظوری کے بعد ہی ہو سکے گی۔

    بڑی خوشخبریاں ،عید پر بڑا کچھ ہو گیا۔ بشری بی بی کا نیا ٹوٹکہ، پرویز …

  • شہر بھر سے ساٹھ ہزار ٹن آلائشیں ہٹائے جانے کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔ عامر میر

    شہر بھر سے ساٹھ ہزار ٹن آلائشیں ہٹائے جانے کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔ عامر میر

    وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کی زیر نگرانی لاہور انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن عید کے تیسرے دن بھی جاری رہا۔ عامر میر نے مسلسل عید کے تیسرے دن بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کیمپ لبرٹی چوک کا دورہ کیا۔ نگران وزیر اطلاعات و بلدیات نے نہر اور دوبئی چوک گندے نالے میں آلائشوں کی موجودگی اور ہٹائے جانے کے عمل کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں وزیر بلدیات جوہر ٹاؤن گئے اور ملحقہ علاقوں میں گئے۔ انہوں نے گڑھی شاہو قبرستان کا بھی جائزہ لیا۔ جناح ہسپتال کے پاس آلائشوں کی موجودگی پر نگران وزیر بلدیات کی جناب سے فوری صفائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔

    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تمام وزراء عید صفائی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ آج دن بارہ بجے تک پچاس ہزار ٹن آلائشیں شہر سے ہٹائی گئیں جبکہ آج رات تک شہر بھر سے ساٹھ ہزار ٹن آلائشیں ہٹائے جانے کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔ عامر میر نے بتایا کہ روزانہ شام تک آلائشیں مختلف علاقوں میں قائم کلیکشن پوائنٹس پر اکٹھی کی جاتی ہیں۔ بعد ازاں ان آلائشوں کو از خود تلف ہو جانے والے بیگز میں شہر سے باہر خندقوں میں ڈمپ کیا جاتا ہے۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق آج رات 9 بجے تک صفائی آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور نہر میں آلائشیں پھینکنے پر اب تک 30 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔ لاہور کے چھوٹے بڑے نالوں اور نہر کی فوری صفائی کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد شہر میں عرق گلاب کا سپرے کیا جائے گا تا کہ شہریوں کو بدبو کی وجہ سے پریشانی نہ ہو۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی بہترین کارکردگی کے باعث لاہور میں کہیں آلائشیں نظر نہیں آئیں۔

    اس موقع پر نگران وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر نے اپنے بیان میں کہا کہ عید کے پہلے روز ایل ڈبلیو ایم سی کنٹرول روم میں 6 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن کا ازالہ اسی رات کیا گیا۔ دوسرے دن موصول ہونے والی ساڑھے پانچ ہزار شکایات پر بھی اسی دن ایکشن لیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن شکایات کے ازالے کے عمل کی خود نگرانی کرتے رہے۔ نگران وزیر منصور قادر نے یہ بھی کہا کہ صفائی آپریشن ختم ہوتے ہی سڑکوں کی دھلائی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں:پرنسپل جنرل ہسپتال

    انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں:پرنسپل جنرل ہسپتال

    انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں:پرنسپل جنرل ہسپتال
    پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت دین اسلام کی اولین صفت ہے کیونکہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی بھی چیز مقدم نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میدان میں محنت اور لگن کے ساتھ خدمات سر انجام دینے والے لوگوں میں سر فہرست ہیلتھ پروفیشنلز ہیں جو اپنی خوشیوں کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے عید جیسے پر مسرت موقع پر بھی ہسپتال میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں اور اپنے اہل خانہ کی بجائے وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی دیکھ بھال کر کے اُن کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے عید کی سرکاری تعطیلات کے دوران لاہور جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کے علاوہ مریضوں و لواحقین سے گفتگو میں کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم،ڈاکٹر ریاض حفیظ، ڈاکٹر عبدالعزیز سمیت دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے پرنسپل پی جی ایم آئی سمیت انتظامی ڈاکٹرز عید کی چھٹیوں میں بھی ہسپتال میں موجود رہے جس سے نوجوان طبی عملے کا حوصلہ بلند ہوا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے فرداًفرداً مریضوں کے بستر پر جاکر اُن کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کرنے کے علاوہ اُن میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔ انہوں نے ڈاکٹرز،نرسز کے دکھی انسانیت کے خدمت کے جذبے کو سراہا اور انہیں چھٹیوں میں فرائض کی ادائیگی پر شاباش دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ دوسروں کے لئے بے لوث قربانی کا جذبہ رکھنے والے اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ افراد ہوتے ہیں لہذا ہمیں ہر پل مصیبت میں گھرے لوگوں کے دکھ درد کوکم کرنے اور اُن کے زخموں پر مرحم رکھنے کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کوششیں کرنی چاہئیں کیونکہ دکھ اور تکلیف میں مبتلامریضوں کے دلوں سے نکلی ہوئی دعائیں ڈاکٹرز،نرسز کا مقدر بدلنے کا وسیلہ بنتی ہیں۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر خالد بن اسلم نے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کو بریفنگ میں بتایا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت دوران عید مریضوں کو سرنج سے لے کر آپریشن کا سامان،تشخیصی ٹیسٹ،سی ٹی سکین، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے اور ادویات مفت فراہم کی گئیں جبکہ ان دنوں میں ڈائلسز سینٹر بھی 24گھنٹے فنکشنل رہا تاکہ گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام شعبوں میں ملازمین کی حاضری یقینی بنائی گئی،صفائی ستھرائی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی جبکہ ہسپتال آنے والے شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ماحول میسر کیا گیا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ہسپتال کے تمام شعبوں کے سینئر ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی باہمی کو آرڈینیشن سے مریضوں کا علاج معالجہ بلا تعطیل بہتر انداز میں کیا گیا لہذا ہمیں مستقبل میں بھی اسی پالیسی پر کاربند رہنا ہوگا اور اس ادارے کا نام مزید روشن کرنے کیلئے ہر شخص کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

  • ویڈیو:خواجہ آصف نے شدید گرمی میں نہر میں چھلانگ کر تیراکی کی

    ویڈیو:خواجہ آصف نے شدید گرمی میں نہر میں چھلانگ کر تیراکی کی

    عید کے تیسرے روز وزیر دفاع خواجہ آصف کی نہر میں ڈبکیاں، گرمی لگی تو خواجہ آصف نہانے پہنچ گئے،

    خواجہ آصف عید کے تیسرے دن لیگی کارکنوں کے ہمراہ موترہ نہر کنارے پہنچ گئے , وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے موترہ نہر کے پل سے نہر میں چھلانگ لگائی ، خواجہ آصف نہر میں تیراکی کرتے رہے، اس دوران سیکورٹی کے اہلکار بھی موجود تھے، خواجہ آصف کی تیراکی اور چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے،

    ایک صارف نے ٹویٹر پر لکھا کہ کمال ہے
    2016 میں جب خواجہ آصف نے اسی نہر میں ڈبکی لگائی تو یہی ٹی شرٹ یہی کچھا پہنا ہوا تھا
    2019 میں پھر یہی وڈیو چلی
    2023 میں پھر میڈیا نے اسی پہ بریکنگ بنا لی؟

  • سابق حکومت نے نالائقی میں ٹرافی جیتی ہے ، فردوس عاشق اعوان

    سابق حکومت نے نالائقی میں ٹرافی جیتی ہے ، فردوس عاشق اعوان

    استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج معاشی استحکام ہے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں معیشت کا برا حال ہوا، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، پاکستان اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے عید کے بعد فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں گے ، جس نے اپنی انا کو قربان نہیں کیا اسکی قربانی کا کوئی فائدہ نہیں،اوورسیز پاکستانی اس ملک کیلئے تڑپ رکھتے ہیں ،سابق حکومت نے نالائقی میں ٹرافی جیتی ہے ،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا، موجودہ حکومت کے ایک سال میں بھی عوام کا برا حال ہو گیا، استحکام پاکستان پارٹی دلوں کو جوڑنے کیلئے بنائی گئی ہے عید کے بعد پارٹی سیاسی میدان میں کھیلنے جا رہی ہے

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی راہیں پارٹی سے جا کر لی ہیں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا پوری قوم نے دیکھا، ایک منظم سازش کے ذریعے زمان پارک سے منصوبہ بندی کی گئی جس کا مقصد قومی اداروں کی تضحیک کرنا تھا ،فردوس عاشق اعوان نے بعد میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو انہیں پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ دے دیا گیا،

  • آئی ایم ایف معاہدہ ہونے پر ایک طبقے میں صفت ماتم ہے،حمزہ شہباز

    آئی ایم ایف معاہدہ ہونے پر ایک طبقے میں صفت ماتم ہے،حمزہ شہباز

    ن لیگی رہنما، ابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ ہونے پر ایک طبقے میں صفت ماتم بچھی ہوئی ہے

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ تک پہنچانے والے سیاسی بازیگر پاکستان کو ڈوبتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں وزیر اعظم اور انکی ٹیم کی انتھک محنت سے معیشت پر چھائے آسیب چھٹ رہے ہیں ،معیشت کو لگائی ان کی آگ اب بچھ گئی ہے، یہ ٹولہ گھر کے بچنے پر بھی ماتم کررہا ہے، ریاست پر حملہ کرنیوالوں نے بڑی کوشش کی معاہدے کو سبوتاژ کیا جائے ، پاکستان کے عوام انکا چہرہ بھی اچھی طرح سے پہچان چکے ہیں ،

    قرضوں کے حصول پر دھمال ڈالنے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے،شیخ رشید
    دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کے حصول پر دھمال ڈالنے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے اور شرم آنی چاہیے قرضہ لینا کمال نہیں زوال ہے جو غریب نے ادا کرنا ہے یہ لمحہ فخر نہیں لمحہ فکر ہے غریب پہلے ہی مرا ہوا ہے اُس كےگلے میں مزید 300 ارب روپے كے ٹیکس کا رسہ ڈال دیا گیا ہے .آج شاہی خاندان نے صدر کے دستخط کے بغیر ہی اپنے 2400 ارب روپے کے نیب كے کیسز ختم کرالیے اگر یہ لندن دبئی سےاپنے بینک بیلنس جائیدادیں ملک میں لے آئیں تو غریب کے کچھ مسئلے حل ہو جائیں اور غریب کو یونان كے سمندروں میں نہ ڈُوبناپڑے نہ ان میں اہلیت ہے نہ صلاحیت ہے حکم کے غلام ہیں بیساکھیوں پر چل رہے ہیں چاپلوسیوں مالشیوں اور پالشیوں کو اسی لیے لایا گیا ہے کہ ہر جائز ناجائز فیصلے پر سر تسلیم خم کریں حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں نفرتیں بڑھتی جارہی ہیں جس کی انہیں پروا نہیں غریب جائے بھاڑ میں

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم جن سے نفرت کرتی ہے انہیں طاقت کا سرچشمہ بنا دیا گیاہے وسائل زده لوگ مسائل زدہ لوگوں کا مذاق اُڑ رہے ہیں مہنگائی بےروزگاری آٹا جن کا مسلہ ہے اُن کا کوئ پرسان حال نہیں 13 جماعتوں کا ہم نوالہ اور ہم پیالہ ٹولہ زمینی حقائق اور اپنے انجام سے بے خبر ہیں ان کی ہر روز عید ہے کیونکہ ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں زراعت انڈسٹری ڈیفالٹ ہے عدلیہ بے بس اور بے جان ہے صرف حکمران خوشحال ہے بجٹ غریب کے گھر میں دیکھا اور وزیروں کے چہروں پر پڑھا جاسکتا ہے خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں غریبوں کی آہیں سسکیاں اور چیخیں آسمانوں سے ٹکرا رہی ہیں جن جیلوں میں حکمرانوں کوہونا چاہیے تھا ان جیلوں میں غریب بے گناہ عوام ہے

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • چیف سیکرٹری کا شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کا معائنہ

    چیف سیکرٹری کا شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کا معائنہ

    چیف سیکرٹری کا شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کا معائنہ
    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے جمعہ کے روز شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے پراجیکٹ سائٹ کا معائنہ کیا اورکام میں مصروف ورکرز سے ملاقات کی۔ انہوں نے عید کی چھٹیوں کے دوران بھی دن رات کام جاری رکھنے پر ورکرز کو شاباش دی۔

    چیف سیکرٹری نے تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی جلد ازجلدتکمیل کو یقینی بنایا جائے اور ٹائم لائنز پر ہر صورت عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

    کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر، چیف انجنیئر ایل ڈی اے، نیسپاک افسران اور کنٹریکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔منصوبے پر کام کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کے حکام نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ شاہدرہ فلائی اوور پر تعمیراتی کام 24گھنٹے جاری ہے اورمنصوبے کے حوالے سے ٹائم لائنز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

    علاوہ ازیں چیف سیکرٹری پنجاب نے جمعرات کے روز شیخوپورہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دارالامان کا دورہ کیا اور صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال کے عملہ سے مفت ادویات کی دستیابی اورطبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ چیف سیکرٹری نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کیلئے ادویات کے بجٹ میں اضافہ، عملہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا، سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار