Baaghi TV

Category: لاہور

  • سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملےکے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی :لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو پیش کیا اورملزمہ کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی-

    پولیس نے کہا کہ سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی،ملزمہ کو شناخت پریڈ میں شناخت کرلیا گیاہےملزمہ رابعہ سلطان کی جناح ہاؤس میں موجودگی پائی گئی،ملزمہ کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانا درکارہےعدالت ملزمہ رابعہ سلطان کا جسمانی ریمانڈ دے،تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مستردکرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    کراچی پولیس نے عید الاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان تیارکرلیا

    رابعہ سلطان کا کہنا تھا کہ میرا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے، میں گھریلو خاتون ہوں، میں شوہر کےکیسز کی پیروی کر رہی ہوں، اس کی سزا مجھے دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے 22 جون کو حراست میں لیا گیا تھا، وہ شوہر سے ملاقات کے لیے عدالت پہنچی تھیں 23 جون کو عدالت نے رابعہ سلطان کو شناخت پریڈ کے لئے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزمہ کی 27 جون تک شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

    غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: علی محمد خان کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

    دوسری جانب سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے کیس میں زیر حراست ہیں اور ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

  • آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کا شیڈول جاری کرنے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی سی بی کے مطابق بھارت کے دورے اور میچ وینیو سے متعلق حکومت کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ، حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم ایونٹ اتھارٹی آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے، آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سےقبل پی سی بی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کے میچز بھارتی شہر ممبئی میں کھیلے جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم ممبئی سفر نہیں کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ممبئی محفوظ نہیں جبکہ پی سی بی نے اپنے ورلڈکپ کے میچز بھارتی شہر احمد آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی کھیلنےپرتحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    پی سی بی کےامورالیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں …

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائینگ راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم سے حیدرآباد میں کھیلے گا۔ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی اسٹیڈیم’ میں پاک بھارت ٹاکرا کا میدان سجے گا،ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا-

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول جاری،پاک بھارت میچ کب ہو گا؟

  • خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

    خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

    جناح ہاؤس،عسکری ٹاور کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

    خدیجہ شاہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت مسترد کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان درخواست ضمانت منظور کرے ،سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت درخواست ضمانت دائر کی،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گلبرگ پولیس اسٹیشن نے عسکری ٹاور میں آتش زنی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا جو پولیس کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں خدیجہ شاہ کسی قسم کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں تھی

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخؤاست میں درخواستگزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عسکری ٹاور توڑ پھوڑ کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرے

    واضح رہے کہ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ خواتین ہونے کی بنا پر ضمانت کی رعایت کی مستحق ہیں پراسکیوشن کے مطابق اگر ان خواتین کو ضمانت دی گئی تو ریکارڈ کو ٹیمپر کرسکتی ہیں عدالت پراسکیوشن کی اس دلیل سے مکمل اتفاق کرتی ہے ،صنم جاوید اور طیبہ راجہ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا ،خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ کی ضمانت میرٹ جب کہ صنم جاوید اور طیبہ راجہ کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کی جاتی ہے گرفتار دیگر 16 خواتین کی ضمانت بھی منظورِ کی جاتی ہے پولیس نے جناح ہاؤس حملہ میں ابتدائی طور 43 ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا 118 ملزمان کو شناخت پریڈ ہونے پر مقدمے میں نامزد کر کے گرفتار کیا گیا ،161 ملزمان کی ضمانتیں خارج کی جاتیں ہیں

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

    پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،خدیجہ شاہ گاڑی میں ایک گھنٹے تک رکھا گیا، جس کے بعد خدیجہ شاہ کی طبیعت گاڑی میں خراب ہو گٸی تھی خدیجہ شاہ نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باہر نکالا جاٸے گاڑی میں دم گھٹ رہا ہے ، ولیس نے جواب دیا کہ ابھی تفتیشی نہیں پہنچا جب آٸے گا تو ہی باہر نکالیں گے ،خدیجہ شاہ کے خاندان کے افراد کی پولیس سے بحث ہوئی،خدیجہ شاہ کے رشتہ داروں نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دمے کی مریضہ ہے اسے باہر نکالیں ، پولیس نے گاڑی درخت کی چھاوں میں کھڑی کردی تھی

  • ایک مقدمہ میں ضمانت ہوتی ہے تودوسرامقدمہ درج کرلیا جاتا ہے،عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    ایک مقدمہ میں ضمانت ہوتی ہے تودوسرامقدمہ درج کرلیا جاتا ہے،عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دی گئی لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی وزارت دفاع، داخلہ، قانون وانصاف، چاروں صوبوں کے آئی جیز، ڈی جی ایف آئی اے، الیکشن کمیشن، پیمراء، وفاقی وزیر داخلہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو فریق بنایا گیا ہےدرخواست انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔

    17 ملٹری کورٹس کام کر رہیں،102 شرپسندوں کا ٹرائل ہو رہا،ڈی جی آئی ایس پی …

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک مقدمہ میں ضمانت ہوتی ہے تو دوسرا مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے، درخواست گزار کو ایف آئی آرز کی کاپیاں بھی فراہم نہیں کی جاتیں، درخواست گزار کو معلوم نہیں کہ اس کے خلاف کہاں کہاں مقدمات درج کیے گئے ہیں-

    توشہ خانہ ریفرنس کیس ،عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج

    دخواست میں مزید کہا گیا کہ ایک ہی نوعیت کے معاملے پر متعدد فورمز پر کارروائیاں جاری ہیں، آئین کے آرٹیکل 10 اے کےتحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شفاف ٹرائل کے لئے مقدمات کےاندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 9 مئی کے بعد درج مقدمات کی تمام تفصیلات فراہم کرنے اور درخواست گزار کو کسی بھی مقدمے یا طلبی کے نوٹس میں ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

    فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل،سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا

  • جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج

    جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج

    لاہور :9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے شیر پاؤ پل پر سڑک بلاک کے اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکلاء دلائل کے لیے پیش نہیں ہو رہے تھے، یاسمین راشد تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 97/23 میں نامزد ہیںجبکہ ان کی تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ضمانت خارج ہو چکی ہے جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو ڈسچارج کیا گیا تھا پراسیکیوشن نے انہیں ڈسچارج کرنے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

    شہباز گل کو گرفتار کرنے کا حکم

    دوسری جانب لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 15 نئے ملزمان کی درخواست ضمانت پر حتمی دلائل طلب کرلیے نسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے 15 نئی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

    توشہ خانہ ریفرنس کیس ،عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج

    عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کا جناح ہاؤس حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور آئین پاکستان اس کی اجازت دیتا ہے، ملزمان احتجاج میں شامل تھے مگر جلاؤ گھیراؤ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی شواہد موجود ہیں ملزمان میں سید نبیل رضا، لیاقت علی، انیلہ منیر، محمد علی خان، واصف اللہ میر اور صدف بی بی سمیت 15 دیگر شامل ہیں۔

    17 ملٹری کورٹس کام کر رہیں،102 شرپسندوں کا ٹرائل ہو رہا،ڈی جی آئی ایس پی …

    عدالت نے ملزمان کے وکلاء سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔

  • خدیجہ شاہ کو ضمانت دی گئی تو ریکارڈ کو ٹیمپر کرسکتی ہیں،عدالت

    خدیجہ شاہ کو ضمانت دی گئی تو ریکارڈ کو ٹیمپر کرسکتی ہیں،عدالت

    جناح ہاؤس حملہ کیس ،انسداد دہشتگری کی خصوصی نے خدیجہ شاہ عالیہ حمزہ سمیت 181 ملزمان کی ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

    انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ خواتین ہونے کی بنا پر ضمانت کی رعایت کی مستحق ہیں پراسکیوشن کے مطابق اگر ان خواتین کو ضمانت دی گئی تو ریکارڈ کو ٹیمپر کرسکتی ہیں عدالت پراسکیوشن کی اس دلیل سے مکمل اتفاق کرتی ہے ،صنم جاوید اور طیبہ راجہ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا ،خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ کی ضمانت میرٹ جب کہ صنم جاوید اور طیبہ راجہ کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کی جاتی ہے گرفتار دیگر 16 خواتین کی ضمانت بھی منظورِ کی جاتی ہے پولیس نے جناح ہاؤس حملہ میں ابتدائی طور 43 ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا 118 ملزمان کو شناخت پریڈ ہونے پر مقدمے میں نامزد کر کے گرفتار کیا گیا ،161 ملزمان کی ضمانتیں خارج کی جاتیں ہیں

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

    پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،خدیجہ شاہ گاڑی میں ایک گھنٹے تک رکھا گیا، جس کے بعد خدیجہ شاہ کی طبیعت گاڑی میں خراب ہو گٸی تھی خدیجہ شاہ نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باہر نکالا جاٸے گاڑی میں دم گھٹ رہا ہے ، ولیس نے جواب دیا کہ ابھی تفتیشی نہیں پہنچا جب آٸے گا تو ہی باہر نکالیں گے ،خدیجہ شاہ کے خاندان کے افراد کی پولیس سے بحث ہوئی،خدیجہ شاہ کے رشتہ داروں نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دمے کی مریضہ ہے اسے باہر نکالیں ، پولیس نے گاڑی درخت کی چھاوں میں کھڑی کردی تھی

  • پرویز الہیٰ کو ایف آئی اے نے دوبارہ گرفتار کر لیا

    پرویز الہیٰ کو ایف آئی اے نے دوبارہ گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے‌صدر، اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی مشکلات میں کمی نہ آ سکی، پرویز الہیٰ کو ایف آئی اے نے دوبارہ گرفتار کر لیا

    پرویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
    ایف آئی اے نے پرویز الہی کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا ، ایف آئی اے وکیل کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ چوہدری پرویز الہی سے تفتیش درکار ہے عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے ،پرویز الہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی اور کہا کہ پرویز الہی کو سیاسی بنیادوں پر دوبارہ گرفتار کیا گیا، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، اور پرویز الہیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،

    ایف آئی اے پرویز الہی کے گن مین محمد زمان کو بھی گرفتار کر چکی ہے،جس کا عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے رکھا ہے، محمد زمان پرویز الہیٰ کا فرنٹ مین ہے اور غیر قانونی رقم کے لین دین، ترسیل کا کام مبینہ طور پر کرتا ہے، ایف آئی اے نے ملزم محمد زمان کے موبائل فون سے اہم شواہد حاصل کرنےکا دعویٰ کیا ہے

    واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں پرویز الہیٰ کی دو دن قبل ضمانت منظور ہوئی تھی تا ہم رہائی نہیں ہو سکی تھی،یکم جون کو چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا، پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا تھا، اس مقدمے میں ضمانت ہوئی تو انہیں ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا تھا،

    چند دن قبل چوہدری پرویز الہی نے کمرہ عدالت سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے،دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں،جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا کبھی چلتا ہے کبھی نہیں،گھروں والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی،صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری صاحب آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں؟ پرویز الہی نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں ،ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے،

    پرویز الہیٰ گرفتار ہوئے تو اسکے لئے تحریک انصاف نے نہ تو کوئی احتجاج کیا، نہ کوئی ملاقات کے لئے گیا، نہ عدالت پیشی کے موقع پر کارکن ہوتے ہیں اسلئے پرویز الہیٰ افسردہ ہیں، پرویز الہیٰ آنیوالے چند دنوں میں اہم فیصلہ کر لیں گے،

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • لاہور میں بارش،موسم خوشگوار،سڑکوں پر پانی،ٹریفک جام،بجلی بند

    لاہور میں بارش،موسم خوشگوار،سڑکوں پر پانی،ٹریفک جام،بجلی بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہیں دوسری جانب لاہور کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، سڑکوں‌پر ہر طرف پانی،ٹریفک جام، نکاسی آب کا کوئی انتظام سامنے نہ آیا

    شدید ترین گرمی کے بعد لاہور میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی، پیر کی صبح لاہور میں طوفانی بارش ہوئی، بارش کی وجہ سے ایک طرف کئی علاقوں کی بجلی چلی گئی تو دوسری جانب گلیوں، سڑکوں پر ہر طرف پانی ہی پانی ہے، چوبرجی چوک، راجگڑھ، جین مندر، کلمہ چوک، قینیچی، ڈی ایچ اے، شاہدرہ ، ٹھوکر سمیت ہر طرف سڑکوں پر تالاب ہی تالاب بنے ہوئے ہیں ، نکاسی آب کا مقامی حکومت نے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیا، سڑکوں‌پر پانی کی وجہ سے ٹریفک بھی کئی علاقوں میں شدید ترین جام ہو چکی ہے،

    لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے،سبزہ زار، شاد باغ، وارث روڈ، سمن آباد، واپڈا ٹائون ،ٹھوکر نیاز بیگ، باغبانپورہ، ریلوے کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہے، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت لیسکو ریجن میں موسلادھار بارش کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔اس وقت لیسکو کے 95 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہے.لاہور سمیت مختلف شہروں میں مسلسل بارش کے نتیجے میں پانی کھڑا ہونے سے بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جن علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے وہاں بجلی بحالی کے کام جاری ہیں.چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بجلی بحالی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں.کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس سے فوری رابطہ کریں یا ان نمبروں 0320-0520888 ، 118 پر اطلاع دیں۔

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

    دوسری جانب بارش سے گلبرگ میں‌ عمارت کی دیوار گری ہے، جس کا ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نوٹس لے لیا اور کہا کہ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے بننے والا گڑھا سڑک کے انتہائی قریب تک پہنچ چکا ہے۔ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر متاثرہ علاقہ ٹریفک کے لیے بند، سڑک اور اطراف کو سیل کر دیا گیا ہے۔اے سی ماڈل اور ایل ڈی اے ٹیمیں موقع پر پہنچ کا جائزہ لے رہی ہیں۔ حالات مکمل قابو میں آنے تک متعلقہ عمارت کی تعمیراتی سرگرمیاں بند رکھی جائیں گی۔ عوام سے گزارش ہے کہ مکمل کلئرنس ہونے تک کسی بھی زیر تعمیر عمارت کے قریب نہ جائیں۔

    صوبائی وزراء عامر میر، بیرسٹر سید اظفر علی ناصر، وہاب ریاض اور منصور قادر نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و بلدیات پنجاب عامر میر نے کہا کہ گزشتہ رات 6 گھنٹے 47 منٹ بارش ہوئی۔ کلاؤڈ برسٹ ہونے سے مختصر وقت میں 260 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اتنی زیادہ بارش جون کے مہینے میں کبھی ریکارڈ نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 انڈر پاسز اور تین چار سڑکوں کے علاوہ لاہور کلیئر ہے۔ وزیر ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے کہا کہ مون سون بارشوں کیلئے واسا کو مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایات دی گئیں تھیں، جبکہ پانی کی نکاسی کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے واسا انتظامیہ کے ساتھ متعدد اجلاس بھی منعقد کئے گئے۔

    وزیر ہاؤسنگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے سیوریج نالوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کی نگرانی کر رہا ہوں۔ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس مسلسل کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کل رات سے تمام وزراء بھی ضلعی انتظامیہ اور واسا کے ساتھ فیلڈ میں متحرک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی نکاسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا کر کام کر رہے ہیں۔ واسا کے پاس عملہ موجود ہے، مزید عملے کی ضرورت نہیں ہے۔ آئندہ مون سون بارشوں کیلئے بھی تیار ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ نے بتایا کہ 7 گھنٹے سے کم وقت میں 260 ملی میٹر بارش ہوئی۔ 2 گھنٹے میں لاہور کی تمام شاہراہوں کو کلیئر کر دیا جائے گا۔ کابینہ ممبران اور ضلعی انتظامیہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں

  • ملائیشین آفیشل نے 5 روز تک فٹبال ہائوس لاہور میں 16شرکاء کو ٹریننگ دی

    ملائیشین آفیشل نے 5 روز تک فٹبال ہائوس لاہور میں 16شرکاء کو ٹریننگ دی

    ملائیشین آفیشل نے 5 روز تک فٹبال ہائوس لاہور میں 16شرکاء کو ٹریننگ دی ہے جبکہ فیفا کے ریجنل ڈویلپمنٹ آفیسر محمد رودزالی یعقوب کی نگرانی میں ایم اے ریفری انسٹرکٹر کورس مکمل ہوگیا ہے اور ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے آفیشل نے 5 روز تک فٹبال ہائوس لاہور میں 16شرکاء کو ٹریننگ دی،فیفا کے ٹیچ دی ٹیچرز پروگرام کے تحت ہونے والے اس کورس میں تھیوری کے ساتھ عملی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

    اختتامی تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ فیفا اور اے ایف سی قوانین سے روشناس کرانے کیلئے آنے والے رودزالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شرکاء یہاں سے حاصل ہونے والی معلومات اور تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھا سکیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلاول زرداری بھی دبئی پہنچ گئے
    آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
    رودازالی نے کہا کہ پاکستان میں خدمات فراہم کرنے کا موقع دینے پر پی ایف ایف اور ریفری مینجر خرم شہزاد کا شکریہ ادا کرتا ہوں،شرکاء میں سیکھنے کا جذبہ نظر آیا، امید ہے کہ میری کاوش پاکستان میں ریفرینگ کا معیار بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

  • نارروال؛ آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

    نارروال؛ آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

    پنجاب کے شہروں سیالکوٹ، نارووال اور شیخورہ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نارووال کے مطابق رتن پور، پنچ پیر اور چانگوالی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے، ان واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پنجاب کے ضلع نارروال کی تحصیل شکرگڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق، جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق جلی ظفروال پنج پیر، رتن پور، خورد قانو گوئی اور چانگو والی میں گری، واقعے میں ایک قربانی کا بیل بھی آسمانی بجلی کی نظر ہوگیا۔ علاوہ ازیں ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچیں اور زخمیوں و لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نارووال منتقل کردیا گیا۔

    جبکہ ڈپٹی کمشنر نارووال کے مطابق رتن پور، پنچ پیر اور چانگوالی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے، ان واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
    دوسری جانب شیخوپورہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے منڈیالہ گاؤں میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ جبکہ اس سے قبل مئی کے مہینے میں تھرپارکر کی تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ اور ننگرپارکر میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ تاہم خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج نے پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    خیال رہے کہ مردان:گڑھی کپورہ میں کمرے کی چھت گر گئی ریسکیو کے مطابق مردان:حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے جبکہ مردان:حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا گیا،مردان:زخمیوں میں 40 سالہ زوجہ مطلب اور 6 سالہ بیٹا شامل ہیں۔

    دوسری جانب ریسکیو1122 کے مطابق بونیر میں بھی چھت گرگئی گاوں تختہ بند میں طوفانی بارش کیوجہ سے کمرے کی چھت گر گئی جبکہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی جبکہ ایک خاتون موقع پر جانبحق، ریسکیو1122 میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈگر ہسپتال منتقل کر دیا، جانبحق و زخمیوں کی شناخت درجہ ذیل ناموں سے ہوئی:

    جانبحق۔ مسماة (ز)

    زخمی
    1- مدیحہ عمر 14سال ساکن تحتہ بند
    2- جہانگیر عمر 45سال ساکن تحتہ بند
    3- حاشر عمر 9سال ساکن تختہ بند

    4- ارسلان عمر 7سال ساکن تختہ بند
    5۔حماد عمر 8سال ساکن تختہ بند

    6۔حبیبہ عمر 15سال ساکن تحتہ بند