Baaghi TV

Category: لاہور

  • ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

    ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

    ایشیا کپ کے نئے ہائبرڈ ماڈل نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے، جب کہ بھارت نے آمادگی ظاہر کرنے کی صورت میں ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے ملک آنے کی یقین دہانی طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی :ایشیا کپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں پاک سرزمین پر ہونا ہے مگر بھارت نے دورے سے انکار کر دیا، میزبانی ہاتھ سے جاتے دیکھ کر پی سی بی نے ’’ہائبرڈ ماڈل ‘‘ کا فارمولہ پیش کیا جس کے تحت ابتدائی چار میچز پاکستان میں ہوں گے، پھر ٹیمیں بقیہ میچز کیلیے خصوصی طیارے کے ذریعے یو اے ای چلی جائیں گی،البتہ بھارتی بورڈ نے اس تجویز کا بھی مثبت جواب نہیں دیا تھا۔

    ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے یو اے ای میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

    بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی سخت گرم موسم میں عرب امارات میں میچز پر اعتراض کیا ،ایسے میں پاکستان نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایشیا کپ کے حوالے سے تجویز منظور نہ کی گئی تو گرین شرٹس بھارتی سرزمین پر شیڈول ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھی نہیں آئیں گے، یو اے ای کی جگہ سری لنکا میں میچز کرانا پڑے تو ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم پاکستان کو ہی دینا پڑے گی۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کےایشیا کپ اور ورلڈکپ کے حوالے سےسخت موقف نے بھی بھارت کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے علیٰ حکام کو پیغام بھجوا دیا گیا کہ ٹھیک ہے ہم ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لیتے ہیں جواب میں پاکستان بھی ورلڈکپ کیلیے بھارت آنے کی یقین دہانی کرائے، ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا،البتہ مثبت ردعمل سامنے آنا خارج از امکان نہیں ہے۔

    اے سی سی کے سربراہ اور بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے لیے فیصلہ مشکل ہوگیا ہے، نجم سیٹھی سے ملاقات کرنے والے اے سی سی کے نائب صدر نے جے شاہ کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے –

    پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

    ذرائع نے بتایا ہےکہ پاکستان ہا ئبرڈ ماڈل کے مشروط ہونے پر حکومت سے مشاورت کرےگا، سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اور افغانستان ہائبرڈ ماڈل کے پہلے مرحلے کے لیے پاکستان آنے پر رضامند ہیں، دوسرے مرحلے کے لیے دبئی اور سری لنکا پر ڈیڈلاک ہے، پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سری لنکا میں انعقاد کے حامی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جے شاہ بی سی سی آئی کی اسپیشل میٹنگ کے موقع پر عہدیداران سے ایشیا کپ پر بھی رائے لے سکتے ہیں، جے شاہ کی آئی پی ایل میں مصروفیات کے باعث ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے معاملات التوا کا شکار ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلےکا منتظر ہے، پی سی بی آئندہ ہفتے کے دوران ایشیا کپ کے حتمی فیصلے کے لیے پر امید ہے۔

    ایشیا کپ کے فیصلےکے بعد پاکستان ورلڈکپ کے حوالے سے فیصلہ کرےگا، پاکستان نے بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنےکا تاحال کوئی گرین سگنل نہیں دیا اور نہ وینیوز پر ہاں کہا ہے۔

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کا خصوصی جنرل اجلاس ہفتے کو ہوگا، اس موقع پر ایشیا کپ کے ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ کی منظوری لی جا سکتی ہے، اس روز ورلڈکپ کا شیڈول بھی جاری ہونے کا امکان ہے، بی سی سی آئی اس سے قبل ہی پاکستان سے دورے کی یقین دہانی چاہے گا، گرین شرٹس کا میزبان سے میچ احمد آباد پر رکھنے کی اطلاعات سامنے آنے پر پی سی بی پہلے ہی اعتراض کر چکا ہے-

    ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ماڈل میں 4 میچز پاکستان میں ہوں گے، وینیو لاہور ہونےکا امکان ہے، پاکستان اور نیپال کا پہلا میچ ہوگا، ایونٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گا، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں اپنے گروپ کے تین میچز پاکستان میں کھیلیں گی اکتوبر،نومبر میں ون ڈے ورلڈکپ بھارتی سرزمین پر ہوگا، ٹیمیں ایشیا کپ کو میگا ایونٹ کی تیاریوں کا بہترین موقع سمجھتی ہیں۔

    نجم سیٹھی نے بھارت کو زیادہ حصہ دیئے جانے پر آئی سی سی سے وضاحت …

  • مراد سعید کے گھر پولیس کا چھاپہ،سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

    مراد سعید کے گھر پولیس کا چھاپہ،سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے اسلام آباد میں موجود گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے چھاپا مارا گیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد سعید کے اکاؤنٹ سے جاری کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کو ان کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےپولیس اہلکار دروازہ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے ہیں اور کچھ ہی دیر بعد واپس روانہ ہو جاتے ہیں ذرائع کے مطابق مراد سعید چھاپے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔

    پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز،کراچی سے پہلی پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ


    مراد سعید نے لکھا کہ میں نے امن کی بات کی ہے، خطاوار ہوں اپنے لوگوں کو کسی کی آگ میں جھونکنے نہیں دینا چاہتا۔ مسلح دھاوا تو بنتا ہے،مجھ ہی پر تو تمہارا بندوق تاننا بنتا ہے۔ملک کی حمیت پر سودے بازی نہیں کی، قوم کی غیرت کو گروی نہیں رکھا۔ ہماری چادر چار دیواری روندنا تو بنتا ہے-

    سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

  • بلوچستان  میں امن سی پیک  کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،سراج الحق

    بلوچستان میں امن سی پیک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت عوامی اعتماد کے شدید فقدان کا شکار ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جبکہ صوبے میں اپوزیشن کے علاوہ حکومت میں شامل جماعتیں بھی مایوس ہیں صوبہ بدا نتظامی اور کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہا ہے،بلوچستان میں صوبائی حکومت عوامی اعتماد کے شدید فقدان کا شکار ہے، بلوچستان میں امن سی پیک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے-

    سراج الحق کےقافلےپرخودکش دھماکاکرنیوالےحملہ آورکی شناخت ہوگئی

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملکی وسائل حکمران اشرافیہ کی حفاظت اور بہتری کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، حکمرانوں نے قوم کو لاوارث اور لاچار کردیا، کروڑوں لوگ بدترین مہنگائی اور بدامنی کی چکی میں پس رہے ہیں حالات سنبھالنا حکمران سیاسی جماعتوں کے بس کی بات نہیں، امن و امان کے قیام کے لیے حکومت کے پاس کوئی ایکشن پلان نہیں ہے-

    پاک فوج میں اعلیٰ افسران کے تبادلے

    واضح رہے کہ ژوب میں گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھاجس میں 6 کارکن زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور 3,4,5ایکسپلو سیو ایکٹ کےتحت درج کیا گیا ہے وا قعہ کی مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے اور حملہ آور کے نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

    پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے دوسرا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا

  • عمران خان کا 23 مئی کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا فیصلہ

    عمران خان کا 23 مئی کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 مئی کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں تحقیقات کیلئے 22 مئی کو حاضری کا نوٹس بھیجا گیا تھا عمران خان نے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کیلئے نوٹس کا تحریری جواب بھجوا دیا ہے عمران خان نے 22 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے سے معذرت کی اور 23 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے پر رضا مندی ظاہرکردی –

    پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے دوسرا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا

    عمران خان نے نیب سے انکوائری رپورٹ کی نقل بھجوانے یا وکیل کو فوری دینے کی درخواست کی خط میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 16مئی کو بھیجے گئے نوٹس کا جواب میں نے فیکس کیا تھا، میں نے 22 مئی تک شاملِ تفتیش ہونے کے لیے اپنی عدم دستیابی کا بھی اظہار کیا میں 23 مئی کواپنی متعدد درخواست ضمانتوں کے لیے اسلام آباد آؤں گا، دن 11 بجے تک عدالتوں سے فری ہو کر شاملِ تفتیش ہونے نیب راولپنڈی پہنچوں گا۔

    ملک بھر میں ماہ ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا

    عمران خان نے کہا کہ گرفتاری کے بعد نیب کی انکوائری رپورٹ پولیس لائنز میں ہی چھوڑ آیا تھا، نیب انکوائری رپورٹ زمان پارک یا اسلام آباد میں میری لیگل ٹیم کو مہیا کرنے کی درخواست کی تھی،گوہرعلی خان کو نیب انکوائری رپورٹ مہیا کردیں تاکہ مجھے اہم نکات معلوم ہوں.

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی انکوائری رپورٹ کی نقل بھجوانے یا وکیل کو فوری فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

  • پاک فوج میں اعلیٰ افسران کے تبادلے

    پاک فوج میں اعلیٰ افسران کے تبادلے

    لاہور: پاک فوج میں اعلیٰ افسران کے تبادلے کئے گئے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں بطور آئی جی آرمز برقرار رہیں گے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کو کمانڈر 4 کور لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔


    جبکہ میجر جنرل شاکر اللہ خٹک کو چیئرمین ایچ آئی ٹی ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا ہےلیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی کو لاہور سے تبادلہ کر کے جی ایچ کیو رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

  • پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے دوسرا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا

    پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے دوسرا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے دوسرا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا ہے جس کے تحت پاکستان میں ٹورنامنٹ کے 5 میچزلازمی کرانا ہوں گے گر 5 میچز پاکستان میں نہیں ہوتے تو پھر ہمارا واضح پیغام موجود ہے،ایسا نہیں ہوسکتا سارے کے سارےمیچز باہر ہوں، ہائبرڈ ماڈل پر عمل کرنا ہوگا۔

    پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا معاملہ آتا ہے تو ہمیں بھی بی سی سی آئی کی طرح حکومت سے اجازت لینی پڑتی ہے، 2016 میں بھی ہم نے حکومت کی اجازت کے بعد ٹیم کو بھیجا تھا،حکومت کہے گی کہ سیکیورٹی ایشو ہے تو پھر ہائبرڈ ماڈل کو دیکھنا ہو گا۔

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    قبل ازیں چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے۔ پاک بھارت سیریز کے لیے پہلا آپشن انگلینڈ اور دوسرا آسٹریلیا ہوگااگر آسٹریلیا میں ہاؤس فُل ہوسکتا ہے تو ٹھیک ہے یہ بڑا اچھا ہوگا۔ بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی ہمیں سستا پڑے گا۔ آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کے طورپر ریڈار پر رکھا ہے۔

    نجم سیٹھی نے بھارت کو زیادہ حصہ دیئے جانے پر آئی سی سی سے وضاحت …

  • ملک بھر میں ماہ ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا

    ملک بھر میں ماہ ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا

    لاہور: ملک بھر میں ماہ ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا تاہم 22 مئی سوموار کو یکم ذیقعد 1444ھ ہوگی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہ ذیقعد 1444ھ کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے صوبائی دارالحکومت میں منعقدہ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ریجنل ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات، سپارکوکے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔

    فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنانہ تو قابل برداشت ہے اور …

    زونل رویت ہلا ل کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ملک بھر میں ذیقعد کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کردیا۔

    سلمان خان کی ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی تیاری

  • پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پرتعینات منتظرمہدی نامی فلائٹ اسٹیورڈ جمعرات کو ٹورنٹو پہنچا تھا، لاپتہ فضائی میزبان نے جمعہ کو ٹورنٹوسے لاہور کی پرواز نمبر 798 پر فرائض انجام دینے تھے۔

    سوئٹزرلینڈمیں سیاحوں کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ،متعدد افراد ہلاک

    پروازکے لئے مذکورہ فضائی میزبان نے ہوٹل میں دیگرعملے کے ساتھ رپورٹ نہیں کی، منتظر مہدی سے قبل بھی چار خاتون اور مرد فضائی میزبان مبینہ طور پر سلپ ہو چکے ہیں۔

    جنرل منیجر فلائٹ سروسز کے عامر بشیر کا کہنا تھاکہ فلائٹ اسٹیورڈ نے پاکستان واپسی کی فلائٹ پر رپورٹ نہیں کیا جس کے بعد پی آئی اے ویجیلنس شعبہ نے تحقیقات شروع کردی ٹورنٹو اسٹیشن منیجر نے فضائی میزبان کے پروازپر ڈیوٹی کیلئےرپورٹ نہ کرنے کا بتایا ہے۔

    فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنانہ تو قابل برداشت ہے اور …

  • پاکستان کا فائدہ بتادیں میں مائنس ہونے کیلئے تیار ہوں،عمران خان

    پاکستان کا فائدہ بتادیں میں مائنس ہونے کیلئے تیار ہوں،عمران خان

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہیں جب پی ٹی آئی ختم ہو تب الیکشن میں آئیں، کیا اکتوبر میں ہماری معیشت بہتر ہوجائے گی؟ مہنگائی ختم ہوجائے گی، اکتوبر میں الیکشن سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے ؟-

    باغی ٹی وی : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا ہے کہ ایک پارٹی کو ختم کرنے کے لیے ملک کو تباہ کررہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے، کیا اکتوبر میں ہماری معیشت بہتر ہوجائےگی، عمران خان کو مائنس کردیں لیکن بتادیں کہ اس سے پاکستان کوکیا فائدہ ہے ؟ پاکستان کا فائدہ بتادیں میں مائنس ہونے کیلئے تیار ہوں تاکہ ملک تو تباہ نہ ہو ،عدالت کے کہنے پر ہم نے مذاکرات کیے۔ حکومت کہتی ہے ستمبر میں الیکشن ہوں گے ان سے کیا مذاکرات کریں یہ مذاکرات چاہتے ہی نہیں ہیں۔

    فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنانہ تو قابل برداشت ہے اور …

    عمران خان نے کہا کہ پلان کرکے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی سازش کی گئی، ستائیس سال جو پارٹی انتشار کیخلاف رہی اور جس جماعت کے جلسوں اور احتجاج میں فیملیز اور بچے آئیں وہ کبھی انتشار کا راستہ اختیار نہیں کرسکتی پوچھا جارہا ہے کہ ملک سے باہر جانے کا کہا جائے تو کیا چلے جائیں گے؟ میں کیوں باہرجاؤں گا، میری کونسی جائیداد رہ گئی ہے، سب کچھ پاکستان لے آیا، پاکستان میرا گھر ہے میں کیوں باہر جاؤں؟ یہ دونوں جب مشکل آتی ہے باہر بھاگ جاتے ہیں، مجھے یہیں رہنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے صاف اور شفاف انتخابات، انھوں نے ادارے کرش کردیے، عدالتوں کے فیصلے نہیں مانتے، گھروں پر دھاوا بولا جارہا ہے، پولیس گھروں میں گھس جاتی ہے، 9 لاکھ پروفیشنلز ملک چھوڑ کر چلے گئے، کینسر اسپتال کے 5 فیصد کنسلٹنٹس چھوڑ گئے، 5 فیصد مزید چھوڑنے کو تیارہیں۔

    کراچی: عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سیل کردیا گیا

    عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں اپنی عوام پر گولی نہیں چلائی جاتی، آئین ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے، مظاہرہ کرنا ہمارا حق ہے، جلاؤ گھیراؤ میں کوئی کارکن ملوث ہے تو ہمیں بتائیں، ہم ان کارکنوں کو پولیس کے حوالے کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ واضح کردوں کوئی پی ٹی آئی کا کارکن جلاؤ گھیراؤ کررہا ہے قانون توڑ رہا ہے گاڑیاں توڑ رہا ہے اگر اس کی تصویر آتی ہے تو ہمیں بتائیں ہم اسے کہیں گے کہ جا کر اپنے آپ کو عدالت کے سامنے پیش کرو، ہم کہیں گے انھیں جیلوں میں ڈالو، سزائیں دو۔ لیکن یہ تو ہوتا ہی نہیں ہے کہ یکطرفہ ایک پوری مہم چل رہی ہے-

    9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی مذمت کرنے کے حوالے سےچیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جب پوچھا تو میں نے کہا کہ سخت مذمت کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے، پی ڈی ایم کو پتہ ہے کہ الیکشن میں ہمیں نہیں ہراسکتے، اس لئے انہوں نے ہمیں کالعدم کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی

    عمران خان نے کہا کہ ملک نیچے جائے گا تو فائدہ صرف ان کو ہوگا جن کی دولت باہر ہے، ملک نیچے جانے سے پی ڈی ایم کو فرق نہیں پڑنا، ملک نیچے جائے گا تو نقصان ان کا ہوگا جنہوں نے اس ملک میں رہنا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک کے اندر کوئی قانون کام نہیں کررہا ہے۔ ہمیں صرف امید عدلیہ سے ہے اور عدلیہ کے اوپر اتنا دباؤ ڈالا ہوا ہے انھوں نے ، ججز کے اوپر جو دباؤ ڈالا ہوا ہے انھوں نے کہ کسی طرح ہمیں ریلیف نہ ملے-

    عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات اس لئے ضروری ہے کہ ہمارے اوپر الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ”امجد علی خان نے کہا کہ کچھ لوگوں کے پاس کوئی چیز تھی جس سے ایلومینیم میں آگ لگائی گئی“، میں پوچھتا ہوں شوکت یوسفزئی جب لوگوں کو روک رہے تھے تو وہ کون تھے جنہوں نے ان کے کپڑے پھاڑے، ہم چاہتے ہیں ان واقعات کی شفاف تحقیق ہونی چاہئے۔

    سراج الحق کےقافلےپرخودکش دھماکاکرنیوالےحملہ آورکی شناخت ہوگئی

    خطاب کے دوران لائٹ جانے پر عمران خان نے نازیبا لفظ بھی ادا کیا تاہم لائٹ آنے کے بعد انہوں نے تقریر دوبارہ شروع کردی۔

  • فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنانہ تو قابل برداشت ہے اور نہ ہی قابل معافی،آرمی چیف

    فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنانہ تو قابل برداشت ہے اور نہ ہی قابل معافی،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج لاہور کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا آرمی چیف کو 9 مئی (یوم سیاہ) کے واقعات پر بریفنگ دی گئی آرمی چیف نے جناح ہاؤس اور فوج کی ایک تنصیب کا بھی دورہ کیا جس پر سیاسی طور پر حوصلہ افزائی کرنے والے فسادیوں نے حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز میں گیریژن افسران اور سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئےآرمی چیف نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور مجرموں کے خلاف مقدمے کا قانونی عمل پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شروع ہو چکا ہے۔

    سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ فوج اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتی ہے اور فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش ریاست کے خلاف ایک ایسا عمل ہے جو کسی بھی حالت میں نہ تو قابل برداشت ہے اور نہ ہی قابل معافی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن اور دشمن قوتیں اور ان کے حامی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن دشمن کے ایسے تمام عزائم کو قوم کے تعاون سے ناکام بنایا جائے گا، انشاء اللہ۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے سروسز ہسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا اور ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کی خیریت دریافت کی جو 9 مئی کے واقعے میں سیاسی شرپسندوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے تھے۔

    آرمی چیف نے قربان لائنز کا بھی دورہ کیا اور پولیس حکام سے ملاقات کی اورپولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، فسادات / توڑ پھوڑ کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل کو سراہا اور LEAs کو ان کی صلاحیتوں میں اضافے، انٹیلی جنس شیئرنگ اور تربیت کے لیے فوج کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔