Baaghi TV

Category: لاہور

  • مفت آٹے کی تقسیم میں 20  ارب کی کرپشن ہوئی ہے،شاہد خاقان

    مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب کی کرپشن ہوئی ہے،شاہد خاقان

    لاہور:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئیررہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ادارے ایک دوسرے کے سامنے صف آراء ہیں، ملک کے مسائل کی وجہ سیاسی قیادت کی ناکامی ہے، مسائل کا حل سب مل کر نہیں کریں گےتو وہ ختم نہیں ہوں گےایسے افراد کو پارلیمنٹ میں لایا گیا، جو اس کے قابل نہیں تھےپارلیمنٹ میں جانے کے لیے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے، حکومت اپنی ذمہ داریوں سےغافل ہے جبکہ عدلیہ آئین سے بالا نہیں ان کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے نا کہ اس کیخلاف مہم جوئی کرنا۔

    پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ہے،مفتاح اسماعیل

    رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت لوکل گورنمنٹ کے حق میں نہیں ہے، اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ اسے الیکشن جتوا دیں تو ملک کے مسائل حل ہو جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے، آج حالت یہ ہے کہ وفاقی آفیسر صوبے میں صرف اپنی آسائشوں کے لیے رہتا ہےہمیں حکومت کی ناکامی کی وجہ معلوم کرنا ہوگی، مسائل کے حل آسان نہیں ہوتے، بنیادی چیزوں کو ٹھیک کرنا ہو گا۔

    سابق وزیراعظم اور رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔

    آئیڈیل حج تو نہیں کراسکتا لیکن مشکلات میں کمی ضرور لاؤں گا،وفاقی وزیر مذہبی امور

  • پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ہے،مفتاح اسماعیل

    پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ہے،مفتاح اسماعیل

    لاہور: سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت ہو ملک میں گورننس کا نظام بہت ناقص ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں ری امیجنگ پاکستان سیمنار سے خطاب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ اس وقت جس مالی مسئلے میں پھنسے ہیں، مشکل سے نکلیں گے، پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکاہے، پاکستانی حکومت کو 6 ہزار ارب روپے سود میں دینا ہے، 20 سے 25 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہے۔

    آئیڈیل حج تو نہیں کراسکتا لیکن مشکلات میں کمی ضرور لاؤں گا،وفاقی وزیر مذہبی امور

    انہوں نے کہا کہ ہم گورننس میں بھارت اور بنگلا دیش سے بھی پیچھےہیں، آئی ایم ایف کے ایک اورپروگرام میں جاناہوگاہم ایک سے قرضہ لےکر دوسرے کو دیتے ہیں، حالیہ سال ایک ہزار ارب روپے کا بجٹ خسارہ ہوگا نظام کی تبدیلی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے بد ترین مالی بحران کی وجہ سے دنیا قرض دینے کو تیار نہیں، جس حالات میں پھنسے ہیں اس سے نکلنے میں دو سے تین سال لگیں گے۔

    افغان طالبان نےخواتین پر پابندیوں کیخلاف سلامتی کونسل کی قرار داد مسترد کردی

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے بھی گردشی قرضہ کم کرنےکی کوشش کی،گردشی قرضہ 500 ارب سےبڑھ کر 1100ارب روپے ہوگیا، عمران خان نے بھی کوشش کی 1100سے بڑھ کر 2300 ارب روپے ہوگیا، پی ڈی ایم کی حکومت بھی سنجیدہ کوشش کررہی ہے لیکن 2800 ارب ہوجائے گا۔

    ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک،مریم کا ردعمل سامنے آ گیا

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم 20سال سےکوشش کررہے ہیں سارے لوگ توبرے نہیں ہوسکتے، میں جانتا ہوں سب ملک سے مخلص ہیں، یہ سسٹم کی فرسودگی ہے کہ یہ نہیں کرسکے ہم نے ہر حکومت دیکھ لی لیکن بہتری نہیں دیکھی، موجودہ گورننس کوختم کرکے نیا ماڈل نہیں لائے توپاکستان مشکل میں رہےگا۔

    جسٹس مظاہر اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر

  • اینٹی کرپشن پنجاب کا چوہدری پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

    اینٹی کرپشن پنجاب کا چوہدری پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے ضمانتی دستاویزات وصول ہونے کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کے وکلا کی جانب سے اینٹی کرپشن میں عدالت کی جانب سے ملنے والی ضمانت کے کاغذات جمع کرادیے گئے ہیں جس کی اینٹی کرپشن حکام نے تصدیق کرلی جس کے مطابق عدالت نے پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک عبوری ضمانت دی ہے۔ اینٹی کرپشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات موصول ہونے تک پی ٹی آئی کے صدر کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا …

    ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں انویسٹی گیشن قانون کے مطابق جاری رہے گی سابق وزیر اعلی پنجاب کے گھر سے گرفتار ہونیوالے افراد پولیس کی حراست میں ہیں، حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم پر پیٹرول بم پھینکنے اور پتھراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

    واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پولیس آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پنجاب حکومت، اینٹی کرپشن اور پولیس کو فریق بنایا گیادرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ ضمانت کے باوجود ظہور الٰہی کے گھر پر آپریشن کیا گیا اور ہراساں کیا گیا۔

    پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام،مخبری کس نے کی؟ چودھری سالک بول پڑے

    درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری پرویز الہیٰ کی حفاظتی ضمانت کی معیاد مکمل ہونے تک ان کی گرفتاری روکنے، ظہور الہیٰ روڈ کلئیر کرنے اور پولیس کو ہٹنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی-

    دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پولیس کے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر دھاوے اور چادر چار دیواری کی پامالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پر حملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، یہ کارروائی نگران پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی ہے، تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے، اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔

    عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور

    جبکہ شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر غیرقانونی حملے پر تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الٰہی کے خاندان کے جذبات سے آگاہ کیا۔

  • ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک،مریم کا ردعمل سامنے آ گیا

    ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک،مریم کا ردعمل سامنے آ گیا

    لاہور: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کےنشےمیں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت کہ اسکے خلاف سازش کرنےوالے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔

    پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام،مخبری کس نے کی؟ چودھری سالک بول پڑے

    مریم نواز نے کہا کہ سوچیں انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو انٹر ٹین کرنے کی خاطر یا انکے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔ عمران اور اسکو کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔ ریاست انصاف کی منتظر ہے!

    عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سینئیر رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ثاقب نثار کی باقیات آج بھی سازش کررہی ہیں اس ملک کی تباہی کرچکے ہیں آپ لوگ , اب بس کردیں.آج بھی پیسے اکٹھے کیے جارہے ہیں یہ نیازی ثاقب گٹھ جوڑ آج بھی عدلیہ پر اثر انداز ہونے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے-

    عطا تارڑنے کہا کہ یہ تاثر عام ہوچکا کہ یہ دو تین لوگ جس میں خواجہ طارق رحیم , ثاقب نثار اور کچھ اور لوگ شامل ہیں جو مل کے سہولتکاری میں اپنا کردار ادا کرکے عمران خان کو ریلیف دلوا رہے ہیں-

    پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم، ثاقب نثار کے بیٹے نے لگائی دیہاڑی، آڈیو لیک

  • بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر ہو گا دو ہزار جرمانہ

    بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر ہو گا دو ہزار جرمانہ

    خبردار، ہوشیار! سوموار سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر دو ہزار جرمانہ ہوگا

    سی ٹی او لاہور نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا، سوموار سے بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کےخلاف بھرپور کریک ڈاؤن ہوگا، دو روز تک ایجوکیشن یونٹ اور سرکل افسران کو آگاہی دینے کا حکم دیا گیا ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ لائسنس نہ ہونے پر ڈرائیورز کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، لائسنس چیکنگ کےلئے 17 خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گیں، لاہور میں رجسٹرڈ گاڑی، موٹرسائیکلوں کی تعداد 75 لاکھ کے قریب ہے، لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس صرف 9 لاکھ کے قریب شہریوں کے پاس ہے،شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے لائسنسنگ دفاتر کے اوقات بڑھا دئیے گئے ہیں، لبرٹی لائسنس سینٹر 24/7 جبکہ مناواں سینٹر اور ارفعہ کریم صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک کھلے ہیں،گریٹر اقبال پارک، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن بھی رات 12 بجے تک کھکے ہیں،

    لرنر پرمٹ ہولڈرز گاڑی کے آگے، پیچھے سکرین پر "L” سائن چسپاں کریں، کمرشل، مال بردار اور پبلک سروس وہیکلز کے ڈرائیورز کے پاس ویلڈ لائسنس ہونا چاہیے، حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا بھی ہے، سخت کریک ڈاؤن سے حادثات میں کمی آئے گی، انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ڈرائیورز کے پاس لائسنس کاہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے،

  • فلم سے لوگ مرعوب نہیں ،نفرت اور مزاحمتی جذبہ پیدا ہو گا،اعتزاز احسن

    فلم سے لوگ مرعوب نہیں ،نفرت اور مزاحمتی جذبہ پیدا ہو گا،اعتزاز احسن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے گھر کا دورہ کیا ہے

    اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آئی جی جانتا ہے کہ اس نے نگران حکومت کے ساتھ رخصت ہو جانا ہے ،عمران خان کے گھر جاتے ہیں اُس وقت جب وہ اسلام آباد ہوتا ہے، پرویز اٰلہی کے ساتھ بھی وہی رسم دہرائی گئی ہے ،یہ جو ساری واردات ہے پولیس کی جب چلی ہے تو اس سے لوگوں کو زیادہ آگاہی ملی ہے، اس بربریت اور فاشزم سے حکومت اور اس کے اتحادیوں کو نقصان ہوا ہے، اس فلم سے لوگ مرعوب نہیں ہوں گے،اس کے خلاف نفرت اور مزاحمتی جذبہ پیدا ہو گا،یہ حالات مزید خرابی کا باعث بنیں گے،ان کی منشا ہے کہ یہ مذاکرات سے نکل جائیں،مذاکرات سے نکلنے پر حکومت موقف اپنائے گی کہ یہ مذاکرات سے نکل گئے، یہ عمران خان کو ٹائٹ سپاٹ میں لانا چاہتے ہیں،اس میں منصوبہ تو نہیں ہے جس سے کچھ حاصل کرنا ہے،اگر 2 مئی کو ادھر سے بائیکاٹ ہو جائے تو سارا 14 مئی کے انتخابات کا حکم متاثر ہو گا، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ ہمارے پاس کاغذ نہیں ہیں، یہ کوشش کر رہے ہیں کہ عدالت کو مجبور کر دیں کہ نوے دن کیلئے انتخابات ملتوی کروا دیں،

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت موجود تھی لیکن پولیس کو خبر نہیں تھی، اگر ہائیکورٹ کا حکم اعلان ہو جائے تو وہ لکھنے کی ضرورت نہیں، عدالت عظمی کا عدالت عالیہ کا حکم پر ہر کوئی پابند ہوتا ہے اگر وہ اعلان کر دیا جائے،اگر سپریم کورٹ اپنے آرڈر کو خود نہیں بدلتی تو پھر الیکشن 14 مئی کو ہی ہوں گے،میری پرویز الہٰی سے ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ وہ گھر پر موجود نہیں سرکاری مشینری ٹیکس دہندہ عوام کے ماتحت ہونی چاہئیے یہ سوال تو قیام پاکستان سے پہلے سے پوچھا جا رہا ہے جب تک شہری ریاست جبر کی مشینری کو اپنے ماتحت نہیں کرتے ایسا ہوتا رہے گا،میں تو کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں اسٹیبلشمنٹ کبھی نیوٹرل نہیں ہوتی،چوہدری پرویز الٰہی کے گھر ضمانت کے باوجود انکے گھر چھاپہ مارا گیا ،حکومت نے آرڈر دے دیا اس کے آرڈرز کی کاپی آئے بغیر صرف احکامات پر ہی عملدرآمد کرنا ضروری ہے،جو ساری کاروائی جو ہوئی ہے اس پر کاروائی ہو سکتی ہے،

    پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا دورہ

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    ،عدالت نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا 

    تحریک انصاف کے‌صدر چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،پولیس کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے پر پولیس نے پرویز الہٰی سمیت 50 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ انسپکٹر اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج کیا گیا،

  • عمران اوراسکو کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں،مریم نواز

    عمران اوراسکو کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں،مریم نواز

    مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو کے حوالہ سے ردعمل دیا ہے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کے نشے میں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت کہ اسکے خلاف سازش کرنے والے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوچیں، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو entertain کرنے کی خاطر یا انکے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں۔ دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔ عمران اوراسکو کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔ ریاست انصاف کی منتظر ہے!

    دوسری جانب ، ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کی باقیات آج بھی سازش کررہی ہیں اس ملک کی تباہی کرچکے ہیں آپ لوگ , اب بس کردیں.آج بھی پیسے اکٹھے کیے جارہے ہیں یہ نیازی ثاقب گٹھ جوڑ آج بھی عدلیہ بھی اثر انداز ہونے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے.یہ تاثر عام ہوچکا کہ یہ دو تین لوگ جس میں خواجہ طارق رحیم , ثاقب نثار اور کچھ اور لوگ شامل ہیں جو مل کے سہولتکاری میں اپنا کردار ادا کرکے عمران خان کو ریلیف دلوا رہے ہیں.

    واضح رہے کہ ابھی ایک نئی آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں مبینہ طور ثاقب نثار کا بیٹا نجم ثاقب تحریک انصاف کے نئے ٹکٹ ہولڈر افراد سے گفتگو کررہا ہے،انکو کہہ رہا ہے ابو 11 بجے تک دفتر آجاتے ہیں،ٹکٹ دلوانے پر انکا شکریہ ادا کرنے آجائیں،ساتھ 1 کروڑ 20 لاکھ سے کم نہیں لانے۔

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

    پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

    سرٹیفکیٹ دینے والا خود صادق اور امین نہیں،

  • پرویز الہی کے گھر سے گرفتار افراد کو جیل بھجوانے کا حکم

    پرویز الہی کے گھر سے گرفتار افراد کو جیل بھجوانے کا حکم

    پرویز الٰہی کے گھر پولیس آپریشن اور پولیس ہر حملہ کا معاملہ کیس کی عدالت میں سماعت ہوئی

    پرویز الٰہی اور گرفتار ملزمان کے وکیل عاصم چیمہ اور عامر سعید راں نے دلائل دیئے ،وکیل نے عدالت میں کہا کہ پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے پولیس نے پرویز الٰہی کے گھر کا غیر قانونی طور پر محاصرہ کیا پوری رات آپریشن جاری رہا پولیس نے گھر کے گیٹ توڑ دیئے ،مقدمہ میں پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کا الزام ہے ملزمان پرویز الٰہی کے گھریلو ملازمین ہیں کوئی مالی ہے کوئی باورچی ہے ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے ،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملزمان سے ڈنڈے سوٹے برامد کرنے ہیں جسمانی ریمانڈ دیس جائے ،عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا، بعد میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    پرویز الہی کے گھر سے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ ،عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت نے سترہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،عدالت نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا ،عدالت نے کہا کہ دونوں ملزمان کو مقدمہ میں سے ذسچارج کیا جاتا ہے ،

    تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالف کم ظرف ملے وہ بھی بد قسمتی ہوتی ہے، انہیں اتنا ظلم کرنا چاہیے جتنا یہ سہہ سکیں،عوام ان کے خلاف ہیں ملک ان سے چل نہیں رہا، اب وقت دور نہیں یہ ماضی کا حصہ بن جائیں گے، ان کا کنٹرول ختم ہوتا جا رہا ہے، ان کے پاس پیسوں کی نہیں ہمت کی کمی ہے ،دو چار کٹھ پتلیاں ہیں جو اس آپریشن کے پیچھے ہیں،مذاکرات کے حوالے سے ابھی میٹنگ بلائی ہے جلد فیصلہ ہو گا،یہ انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں، پی ڈی ایم ماضی کا حصہ بن چکی ہے،

    پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہی کے گھر چھاپے کا معاملہ ،پارٹی قیادت نے چوہدری پرویز الہی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کر دیا، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے آج شام پرویز الٰہی کے گھر جانے کا فیصلہ کر لیا،شاہ محمود قریشی پرویز الہی کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے شاہ محمود قریشی پرویز الہی سے اظہار یکجہتی کے لیے تشریف لے جائیں گے

    تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مذاکرات ہو رہے ہیں، دوسری طرف گھروں میں گھس کر خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے،ایسے ماحول میں مذاکرات کوئی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتے، مذاکرات آگے بڑھیں گے یا نہیں فیصلہ قیادت کرے گی،ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی اب عوام کریں گے، ہم عدالتوں میں بھی گئے ہوئے ہیں دیکھیں کیا ہوتا ہے، یہ ملک کو جس طرف لے جا رہے ہیں وہ تباہی کا راستہ ہے،

    پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا دورہ

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    تحریک انصاف کے‌صدر چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،پولیس کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے پر پولیس نے پرویز الہٰی سمیت 50 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ انسپکٹر اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج کیا گیا،

  • سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری رہنے چاہیے،ملک احمد خان

    سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری رہنے چاہیے،ملک احمد خان

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی ،

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک سب سے اہم فیصلہ 63-A کا پچیس سیٹوں والا ہے میں اس فیصلے پر معترض ہوں،سپریم کورٹ آئین کی تشریح کرے لیکن آئین کو لکھے نا، سیاسی جماعتیں سیاسی نظام سے لوگوں کا اعتماد اٹھانا چاہتی ہیں جیسے تحریک انصاف، جیسے تین مہینے قبل دو حکومتوں کو ختم کردیا گیا، آرٹیکل 224 ایسے نہیں پڑھا جانا چاہیے جیسے پڑھا جارہا ہے، اتنے بڑے منصب پر بیٹھ کر اتنا برا کرکے گئے ،چوری کا مال ڈکیتی کے ساتھ بیچ رہے ہیں آپریشنز کا سلسلہ پچھلے چھ سال سے جاری ہے نہ تب ٹھیک تھا نہ اب ٹھیک ہے سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری رہنے چاہیے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ ایک ادارہ سپریم کورٹ زیادتی کرے بات کرنی چاہیئے ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ ایک لاڈلے کی خواہش کے تابع پورے انتخابی عمل سے لوگوں کا یقین آٹھ جائے اتنا بڑا نقصان نہیں ہونا چاہیئے

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    دوسری جانب حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے مذاکرات ناکام ہوئے اور نہ ہی ان میں کوئی ڈیڈ لاک آیا ہے دونوں اطراف سے تجاویز آئی ہیں، معاملات آگے بڑھ رہے ہیں آئندہ منگل کو دوبارہ مذاکرات ہونگے اور بات آگے بڑھے گی

  • زمان پارک،کارکنان واپس روانہ، ٹکٹ نہ ملنے پر بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگ گیا

    زمان پارک،کارکنان واپس روانہ، ٹکٹ نہ ملنے پر بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگ گیا

    زمان پارک میں موجود اِکا دُکا کارکنان بھی واپس روانہ ہو گئے، کئی ہفتوں سے زمان پارک کیمپس میں رہائش پزیر کارکنان واپس روانہ ہوگئے

    بونیر سے تعلق رکھنے والے کارکنان سامان سمیٹ کر گھروں کو چلے گئے ،زمان پارک میں کیمپس ویران ہو گئے،ٹکٹ تقسیم ہونے کے بعد عمران خان کی رہائشگاہ سے کارکنان چلے گئے تھے ،

    دوسری جانب پنجاب کے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ ،زمان پارک کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگ گیا ،بھوک ہڑتالی کیمپ پی پی 141 کے کارکنان کی جانب سے لگایا گیا ہے کیمپ میں بھوک ہڑتال کے حوالے سے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں، بینرز پر امپورٹڈ امیدوار نامنظور کے نعرے درج کئے گئے ہیں، کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے ہمیں سنا جائے ،ٹکٹ غلط دیئے گئے، پارٹی ورکر کو نظر انداز کیا گیا ہمیں امپورٹڈ امیدوار نا منظور ہے، جعلی سروے کروا کر اس کو ٹکٹ دیا گیا، تعلقات اچھے ہونے کی وجہ سے بند کمرے میں بیٹھ کر امیدوار نے ٹکٹ لے لیا ہے، ہم بھوک ہڑتال کریں گے جب تک امپورٹڈ امیدوار سے ٹکٹ واپس نہیں لیا جاتا،

    رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

     ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک