Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور،رواں ماہ اب تک 665 منشیات فروش گرفتار

    لاہور،رواں ماہ اب تک 665 منشیات فروش گرفتار

    سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے صوبائی دارالحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔نوجوان نسل کو منشیات کا شکار بنانے والے معاشرے کے ان مذموم عناصر کو بہرصورت کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق لاہور پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران رواں ماہ اب تک 665 منشیات فروش گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 409 کلو گرام چرس، 05 کلو 660 گرام ہیروئن پوڈر،01 کلو 890 گرام آئس اور 04 ہزار 944 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ مختلف کاروائیوں کے دوران کینٹ ڈویژن پولیس نے 142، سٹی ڈویژن نے 140، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 129، صدر ڈویژن نے104، اقبال ٹاؤن ڈویژن 84 جبکہ سول لائنز ڈویژن پولیس نے 66 منشیات فروش گرفتار کئے۔

    سی سی پی او لاہور نے بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی کے تدارک کے لیے پولیس پٹرولنگ مذید بڑھا دی جائے نیز نشہ آور انجیکشن فروخت کرنے والے ڈرگ سٹور کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ گرین بیلٹس،انڈر پاسسز، فٹ پاتھوں، نہر کنارے نشئی افراد کو ڈیرے نہ لگانے دیں۔سربراہ لاہور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی روزمرہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات کا گھناؤنا دھندہ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں۔

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    دوسری جانب اورنج لائن اسٹیشن۔سکیم موڑ۔یتیم خانہ چوک کے اطراف پولیس آپریشن کیا گیا ہے،نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کی، پیر بڈھن شاہ دربار۔یتیم خانہ چوک۔اورنج لائین اسٹیشن۔فرنیچر مارکیٹ کے علاقہ میں آپریشن کیا گیا ،منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، 02منشیات فروش اجمل عرف مہر اور منور گرفتارکر لئے گئے، ملزمان منشیات کے عادی افراد کو نشہ فروخت کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 03 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی، اجمل عرف مہر کے قبضہ سے 1540 گرام۔منور کے قبضہ سے 1520 گرام چرس برآمد کی گئی

  • پیپلز پارٹی کا امیدوار ،پولیس نے کیا گرفتار

    پیپلز پارٹی کا امیدوار ،پولیس نے کیا گرفتار

    ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں پی پی 135 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوھدری لیاقت علی ڈگرا کو تھانہ نارنگ منڈی پولیس نے گرفتار کرلیا پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مطابق پولیس تھانہ نارنگ منڈی کے ایس ایچ او نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی ایما پر جھوٹا بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے

    پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لیاقت علی ڈگرا کے مطابق پولیس نے بھانے سے بلاکر مبینہ رشوت دینے کے الزام میں جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے جو مقدمہ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی ایما پر درج کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں اوپر سے آرڈر ھے گرفتار کرنے کے لئے، پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لیاقت علی ڈگرا کو کچھری فیروزوالہ میں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ،پی پی 135 میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے رھنما چوھدری لیاقت علی ڈگرا کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا، ضلع شیخوپورہ کے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری عثمان نثار پنوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لیاقت علی ڈگرا کی گرفتاری کی شدید مزمت کی ہے

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    چوہدری لیاقت علی ڈگرا کے خلاف تھانہ نارنگ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈگرا نے پولیس کو بار بار رشوت کی پیشکش کی ہے، پولیس نے غیر قانونی کام سے روکا اور کہا کہ پولیس عدالتی فیصلے پر عمل کرے گی تا ہم ڈگرا نے پولیس کو غیر قانونی کام کے لئے بار بار رشوت کی پیشکش کی،

  • منکی پاکس کے بعد کانگو وائرس، پاکستان میں ایک موت

    منکی پاکس کے بعد کانگو وائرس، پاکستان میں ایک موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگو وائرس کے مریض کی موت ہو گئی ہے، مریض فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھا

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس سے مرنے والے متاثرہ مریض کا تعلق بلوچستان کے ضلع چمن سے تھا اور مریض فاطمہ جناح اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج تھا ،انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک متاثرہ مریض زیر علاج ہے

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں منکی پاکس کے تین کیس سامنے آئے، دوران اسکریننگ مسافروں میں علامات پائی گئیں، مسافروں کی مزید جانچ پڑتال آئسولیشن سینٹرز میں جاری ہے اور تصدیق ہونے پر مسافروں کو ایک سے دو ہفتے تک آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائےگا

    کانگو وائرس جس کا سائنسی نام کریمین ہیمریجک کانگو فیور یا کریمین ہیمریجک کانگو بخار ہے۔ یہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے یہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا مرض ہے ،کانگو وائرس مختلف جانوروں مثلاً بھیڑ، بکری، گائے، بھینس اور اونٹ کی جلد میں پایا جاتا ہے کانگو وائرس سے متاثرہ جانور ذبح کرنے کے دوران کسی شخص کے ہاتھ میں کٹ لگ جائے تو یہ وائرس انسانی خون میں شامل ہو جاتا ہے۔

    عللامات:
    کانگووائرس کامریض تیزبخارمیں مبتلا ہو جاتا ہےاسےسردرد، متلی، قے، بھوک میں کمی، نقاہت، کمزوری اورغنودگی، منہ میں چھالے ،اورآنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہےتیز بخار سے جسم میں وائٹ سیلز کی تعدادانتہائی کم ہوجاتی ہےجس سے خون جمنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ متاثرہ مریض کے جسم سے خون نکلنے لگتا ہے اورکچھ ہی عرصے میں اس کے پھیپھڑے تک متاثر ہوجاتے ہیں، جبکہ جگر اور گردے بھی کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور یوں مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

     ممکنہ منکی پاکس کیسز اور بارڈر ہیلتھ سروسز ہدایات کی روشنی میں ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات

     پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا،

     اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ 

  • بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کیس ،نوٹس جاری

    بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کیس ،نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ میں بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے درخواستگزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کر دی ،درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ عدالت نے بغاوت کے قانون سکیشن 124 اے کو کالعدم قرار دیے دیا تھا ۔حکومت ابھی تک عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کر رہی ۔لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ بغاوت کا قانون 1860 میں بنایا گیا جو انگریز دور کی نشانی ہے.بغاوت کا قانون غلاموں کے لئے استعمال کیا جاتا تھا. آئین پاکستان ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے،اب بھی بغاوت کے قانون میں حکمرانوں کے خلاف تقاریر کرنے پر دفعہ 124 اے لگادی جاتی ہے،بغاوت کے قانون کو اب بھی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے.عدالت پی پی سی 1860 کی دفعہ 124-A کو خلاف آئین قرار دینے کے اہنے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے،

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سناتے ہوئے بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ بغاوت کا قانون 1860 میں بنایا گیا جو انگریز دور کی نشانی ہے.بغاوت کا قانون غلاموں کے لئے استعمال کیا جاتا تھا. کسی کے کہنے پر بھی مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے،آئین پاکستان ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے،اب بھی بغاوت کے قانون میں حکمرانوں کے خلاف تقاریر کرنے پر دفعہ 124 اے لگا دی جاتی ہے، بغاوت کے قانون کو اب بھی سکیشن 124 اے کے ذریعے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے.حکومت وقت کے خلاف تقاریر پر غداری کا سیکشن 124 اے لگانا آزادی رائے کے سیکشن دس اے کے خلاف ہے، عدالت پی پی سی 1860 کی دفعہ 124-A کو خلاف آئین قرار دے کر کالعدم قرار دے ،

  • دو مرتبہ وزیراعلیٰ رہا، ماضی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے،پرویز الٰہی

    دو مرتبہ وزیراعلیٰ رہا، ماضی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے،پرویز الٰہی

    اینٹی کرپشن عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، پرویز الٰہی کی ساڑھے بارہ کروڑ روپے رشوت کیس میں درخواست ضمانت کیس میں پرویز الہی خود عدالت میں پیش ہوئے، وکیل پرویز الہی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی پرویز الٰہی کے خلاف درج مقدمہ خارج کر دیا تھا،مخالفین پر مقدمات کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے،ایک مقدمہ میں ضمانت کرواتے ہیں دوسرا درج کر دیا جاتا ہے،ان مقدمات میں سزا ہوتی ہے جن میں مجسٹریٹ گواہی دے کہ اس نے گفتگو سنی اور رقم لین دین دیکھا ،دو مرتبہ وزیر اعلیٰ رہا ہوں،اب تک کوئی ایسا کیس نہیں جس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو،میرے ماضی کو دیکھتے ہوئے دلائل پر فیصلہ کیا جائے،

    وکیل ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ ملزم کو تحقیقات میں شامل ہونا ضروری ہوتا ہے ابھی تک یہ تحقیقات میں پیش نہیں ہوئے اس کیس کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت ہیں،عدالت نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، ،اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے سماعت کی ،پرویز الٰہی پر ایل ڈبلیو ایم سی غیر ملکی کمپنی کے معاہدہ میں رشوت کا الزام ہے دو ارب نوے کروڑ کی ادائیگی کے عوض ساڑھے بارہ کروڑ رشوت کا الزام ہے مقدمہ میں محمد خان بھٹی اور مونس الٰہی شریک ملزمان ہیں

    عدالت پیشی کے موقع پر پرویز الہی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ شریف خاندان کی ہسٹری ہے کوئی عقل کا کام نہیں کیاانہوں نے آٹا تقسیم نہیں کیا ہر جگہ اموات تقسیم کیں ،نگران حکومت کے پی اور پنجاب میں ن لیگ کی مشاورت سے بنی ن لیگ کی سوچ صرف انتقامی سیاست کی ہے عوام کی فلاح نہیں میں جب اقتدارِ میں رہا انکے خلاف ایک کیس بھی نہیں بنایا گران حکومت دو ماہ کے لیے آئی مقدمات کی بھر مار کردی میں نے رانا ثناءاللہ کو آموں کا تحفہ دیا تھا ہمارا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ درست تھا استقاق کمیٹی نا ججز کو بلوا سکتی ہے نا انکے معاملات کو زیر بحث لاسکتی ہے

    پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے،ا

     پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

  • جلاﺅ گھیراﺅ، پولیس پر تشدد کیس، پی ٹی آئی رہنما عدالت پیش

    جلاﺅ گھیراﺅ، پولیس پر تشدد کیس، پی ٹی آئی رہنما عدالت پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس پر تشدد مقدمہ کیس کی سماعت ہوئی،

    انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی ،تحریک انصاف کے رہنماؤن یاسمین راشد، اسد عمر، عمیر نیازی، مسرت چیمہ، فرخ حبیب نے حاضری مکمل کرائی،جے آئی ٹی کے سربراہ آفتاب پھلروان بھی عدالت میں پیش ہوئے،جج انسداد دہشتگردی عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیش میں کیا پراگرس ہے؟ سربراہ جے آئی ٹی نے عدالت میں کہا کہ فرخ حبیب ، مسرت چیمہ نے تفتیش جوائن نہیں کی، وکیل مسرت چیمہ نے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی کو چیلنج کیا ہوا ہے،جج عبہر گل نے کہا کہ اگر جے آئی ٹی ختم بھی ہو جاتی ہے تو بیان تو ریکارڈ کرانا ہے ،عدالت نے اسد عمر، فرخ حبیب اوردیگر کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی کو کیس سن کے فیصلہ کریں گے عدالت نے مسرت چیمہ اور فرخ حبیب کو آج ہی شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے جعلی قراردادیں منظور کی جارہی ہیں،ن اورش کی لڑائی اتنی بڑھ چکی، لگتا ہے شہبازشریف کو نااہل کروانا چاہتے ہیں یہ شکست کے خوف سے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے پر اگر عمل نہ ہوا تو سڑکوں پر فیصلے ہوں گے اگر اب یہ الیکشن نہیں کرواتے تو پھر کبھی الیکشن نہیں ہوں گے ،آئین کو پاﺅں تلے روندنے کی اجازت نہیں دیں گے

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

  • کوئی الٹی میٹم نہیں، مانو.یا پھر 11 کو لانگ مارچ، سعد رضوی کا اعلان

    کوئی الٹی میٹم نہیں، مانو.یا پھر 11 کو لانگ مارچ، سعد رضوی کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک نے ایک بار پھر میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا

    پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ 10 تاریخ آخری، 11 کو لانگ مارچ ہو گا، 10 تاریخ سے پہلے حکومت سے حکومت کے بھلے کیلئے درخواست ہے پیٹرول سستا کر دو، جب 11 کو نکلے جو الیکشن روکے ہیں وہ بھی پھر اسلام آباد میں کروا کر آئیں گے، کوئی الٹی میٹم نہی، اب بات سربازار ہو گی، زنان پارک میں زنانیوں کے پیچھے چھپ کر یا 25 صحافیوں کے سامنے نہیں اب بات سربازار ہوگی، پیٹرول سستا ہو جائے گا آزادی کی جنگ پھر بھی ناچنے والے نہیں لڑ سکیں گے، قوم 11 کی تیاری کرے گندم واپس آ کر کاٹ لیں گے سستے ڈیزل کے ساتھ کام کر لیں گے واپس آ کر، ایک کہتا ہے ووٹ کو عزت دو تم اپنے کارکن کو ہی عزت دے لو پاکستان آ کر،

    سربراہ تحریک لبیک علامہ سعدحسین رضوی نے نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنکے وزیراعظم کو امریکی ائرپورٹ پر ننگا کیا گیا ہو وہ بھی قوم کو عزت دلوانے کی بات کرتے ہیں،دوسرا جو اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا بغل بچہ ہے قوم سے کہتا ہوں انہوں نے آزادی کی جنگ نہیں لڑنی، یہ جواسٹیبلشمنٹ کا روحانی و جسمانی بیٹا پھر رہا ہے اسکا پی ڈی ایم میں 14واں کھلاڑی بننے کا انتظار ہے، آزادی کی جنگ اگر لڑیں گے تو وہ رسولﷲﷺ کے غلام ہوں گے قوم لبیک کے ساتھ کھڑی ہو، اگر شوق ہوا سختیاں جیلیں ہتھکڑیاں کرنے کا تو ہم نے لندن کے ویزے لے کر اعلان نہیں کیا، ہم بھی یہاں ہیں ہمارے اباؤ اجداد کی قبریں بھی یہاں ہیں، زینب ریپ کیس میں اگر رَیپِڈ سپیڈی ٹرائل چل سکتا تو یہاں تو پوری امت کے آقاومولاﷺ کی ناموس کامعاملہ ہے، کورٹس سے کہتا ہوں عزتیں تو تمہاری نہیں رہیں اگر منصب بچانا چاہتے ہو تو رسولﷲﷺ کے دشمنوں کو فی الفور سزا دو ،

    سربراہ تحریک لبیک نے حالیہ نبوت کے جھوٹے دعویداروں اور گستاخوں کو جلد سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگرمسلمان بیٹی کی ناموس کے حملہ آور کو دنوں میں پھانسی دی جاسکتی ہے تو رسولﷲﷺ کے مجرموں کو کیوں نہیں مل سکتی؟ عمران خان تیرا انتظار ہو رہا ہے کہ تو پی ڈی ایم میں کب شامل ہو گا، وزیر خزانہ ہو یا وزیراعظم 10 تاریخ تک آپکے بھلے کیلئے درخواست کر رہے ہیں آپ سے، ہم وہ نہیں ہیں جو آزادی لینے آئیں تو گوجر خان سے واپس مُڑ جائیں، ہم وہ بھی نہی ہیں جو جیل کی گاڑی دیکھ کر واش روم آجائے شوگر ہائی لو ہو جائے، ہم وہ بھی نہیں کہ 4 دن جیل میں رہیں تو باہر نکل کر رونا شروع کر دیں، قوم 11 کی تیاری کرے ہر طرف گلی گلی نگر نگر پیغام پہنچا دو، سب کام ہوں گے رسولﷲﷺ کا دین تخت پر آئے گا انشاءاللہ تعالیٰ،

  • پنجاب انتخابات، مبینہ شوٹر کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا

    پنجاب انتخابات، مبینہ شوٹر کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا

    تحریک انصاف نے پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری کر دیا،

    تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان نے باقاعدہ انٹرویو کئے تھے جس کے بعد ٹکٹ جاری کئے گئے تھے، عمران خان کی جانب سے مبینہ ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، لاہور کے حلقہ پی پی 150 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والے قیصر بٹ کے خلاف کئی تھانوں میں مقدمے درج ہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قیصر بٹ کے خلاف مقدمے درج ہیں، ، پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے جاری سپیشل رپورٹ میں بھی قیصر بٹ کا ذکر موجود ہے، باغی ٹی وی نے پولیس ریکارڈ حاصل کر لیا ہے

    پولیس رپورٹ کے مطابق قیصر بٹ گروپ کے ممبران کی تعداد پانچ سے چھ ہے جس کا سرغنہ قیصر بٹ ہے اورلکھو ڈیر کے علاقے میں انکا گینگ کام کرتا ہے ضلع لاہور میں پچھلے کچھ عرصے سے شوٹر کام کر رہے ہیں، پولیس کی جانب سے شوٹر کی بنائی گئی لسٹ میں قیصر بٹ کا نام شامل ہے،

    قیصر بٹ کے خلاف عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج بھی کیا گیا تھا کہ اس کو ٹکٹ نہ دیا جائے اور واپس لیا جائے لیکن عمران خان نے اسے ٹکٹ دے دیا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے یہ چورن بیچناشروع کر رکھا ہےکہ عمران خان نے بڑی”سخت انٹرویو”کے بعد”حق داروں”کوٹکٹ دئیے ہیں،یہ تصویرانکے منہ پرطمانچہ ہے
    1-اوپروالاشخص منصب ہے،ن لیگ کا سابق کارندہ
    2-نیچےوالابدنامِ زمانہ قاتل،بھتہ خوربابربٹ آف لکھوڈئیرکابھائی قیصربٹ ہے
    یہ ہے وہ”انقلاب”جو خان لارہاہے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد اختلافات شدت اختیار کئے گئے، عمران خان نے ٹکٹوں کا اعلان کیا تو کئی شہروں میں جن افراد کو ٹکٹ نہیں ملے انہوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا، جہلم میں پی ٹی آئی عہدیدار نے عمران خان کو رانگ نمبر قرار دے دیا، تلہ گنگ سے سابق رکن اسمبلی ،تحریک انصاف کے رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی

     زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • پاکستان میں منکی پاکس کے 2 کیسز ،پنجاب میں علاج کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل

    پاکستان میں منکی پاکس کے 2 کیسز ،پنجاب میں علاج کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ملک میں منکی پاکس کیس رپورٹ ہونے پر لاہور جنرل ہسپتال کے سینئر پروفیسرز/کنسلٹنٹ پر مشتمل 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کے فوکل پرسن پروفیسر آ ف میڈیسن ڈاکٹر طاہر صدیق ہوں گے۔ کمیٹی کے ارکان میں پروفیسر انیلہ اصغر، پروفیسرمحمد فہیم افضل، ڈاکٹر محمد عرفان ملک، ڈاکٹر غزالہ روبی، اور ڈاکٹر سید جعفر حسین شامل ہیں۔پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمیٹی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے گی اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں منکی پاکس کے کیسز کی تشخیص اور علاج معالجے کے بھرپور ا نتظامات کی ذمہ دار ہوگی۔

    پروفیسر الفرید ظفر نے اس حوالے سے امید ظاہر کی کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے بر وقت اقدامات کی وجہ سے انشا ء اللہ منکی پاکس کی بیماری کے پھیلاؤ کو ابتدا ہی میں کنٹرول کر لیا جائے گا تاہم کسی ایمرجنسی صورتحال سے عہدہ برآ ہونے کیلئے ایل جی ایچ کی انتظامیہ نے سینئر پروفیسرز ، کنسلٹنٹ اور پیتھیالوجسٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ایس او پیز کے مطابق مرض کی تشخیص، کیس مینجمنٹ اور مریض کے علاج معالجے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے اور بہترین دیکھ بھال کے اقدامات کو ممکن بنائے گی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بیرون ملک سفر کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدآمد یقینی بنائیں، ماسک پہنیں، ایک دوسرے سے مصافحہ اور بغل گیر ہونے سے اجتناب برتیں اورصابن سے ہاتھ دھونا نہ بھولیں تاکہ بیماری ایک سے دوسرے میں منتقل نہ ہو سکے اور اپنے ساتھ ساتھ دوسرو ں کی زندگیاں بھی محفوظ بنائی جا سکیں۔

    دوسری جانب نگران صوبائی وزراء صحت ڈاکٹرجاوید اکرم اور ڈاکٹرجمال ناصرکی زیرصدارت ڈی جی ہیلتھ کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرالیاس گوندل،عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر جمشید ،یونیسف کے ڈاکٹر قرۃالعین،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹریونس،ڈاکٹرعاصم الطاف ،ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹرزرفشاں طاہر،کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین،رجسٹراریونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرجنیدرشید،ڈاکٹریداللہ،محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے ڈپٹی سیکرٹریزڈاکٹربختیار اور ڈاکٹرعبدالرحمان،بریگیڈئیروحید، لاہورایئرپورٹ کے نمائندہ ڈاکٹرسکندرودیگرحکام نے وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔نگران صوبائی وزراء صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹرجمال ناصرنے صوبہ میں منکی پاکس پرقابوپانے کیلئے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا جبکہ متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزراء کو اس حوالہ سے بریفنگ دی۔

    نگران صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کو منکی پاکس کے حوالہ سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔لاہور میں منکی پاکس کے حوالہ سے بچوں کیلئے چلڈرن ہسپتال اور بڑوں کیلئے جنرل ہسپتال کو مختص کردیا گیا ہے پاکستان میں ابھی تک منکی پاکس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹرزرفشاں طاہرکو منکی پاکس کے الرٹس ودیگرمعلومات کے حوالہ سے فوکل پرسن بنا دیا گیا ہے۔ڈاکٹرجاویداکر م نے کہا کہ ایئرپورٹ حکام کو منکی پاکس کے حوالہ سے الرٹ رہناہوگا۔ عوام کیلئے منکی پاکس کی معلومات حاصل کرنے کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جارہی ہے پنجاب میں منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کی سہولت بھی موجودہے۔لاہورکے علاوہ تمام اضلاع میں منکی پاکس کے حوالہ سے ہسپتالوں میں بستروں کو مختص کردیا جائے گا۔منکی پاکس پرقابوپانے کیلئے احتیاطی تدابیراپنانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے تمام ایئرلائنزکو گائیڈلائنزبھی جاری کردی گئی ہیں۔

    نگران صوبائی وزیرمحکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹرجمال ناصر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں منکی پاکس کے حوالہ سے عوام کوہراساں نہیں کرنا بلکہ معلومات فراہم کرنی ہیں۔جہازکے اندرہی اس حوالہ سے مسافروں کی سکریننگ کرنی چاہئے۔تمام اضلاع میں ہسپتالوں کو منکی پاکس کے حوالہ سے بستروں کو مختص کرنے اور ڈی ایچ کیوہسپتالوں میں پی سی آرکٹس اورضروری ٹیسٹنگ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ دونوں محکمہ جات کے ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈزمختص کئے جائیں گے۔منکی پاکس کی روک تھام کیلئے ادویات کی خریداری اور سپلائی چین کیلئے جامع لائحہ عمل تیارکیاجائے گا۔ اس حوالے سے ویکسین کی خریداری کی تجویزبھی زیرغورہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا، سعودی عرب سے بے دخل شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 17 اپریل کو پاکستان آنے والے شخص میں منکی پاکس کی علامات تھیں، متاثرہ شخص کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجےگئے، گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔

     ممکنہ منکی پاکس کیسز اور بارڈر ہیلتھ سروسز ہدایات کی روشنی میں ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات

    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

  • گیس ٹیرف کے بعد میٹر کے ماہانہ کرائے میں بڑا اضافہ

    گیس ٹیرف کے بعد میٹر کے ماہانہ کرائے میں بڑا اضافہ

    لاہور: گیس میٹر کا کرایہ ماہانہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گیس ٹیرف کے بعد ماہانہ میٹر چارجز بھی بڑھا دیئے گئے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس میٹر کے کرائے میں ناقابل یقین حد تک اضافہ کیا گیا ہےصارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ کم از کم بل 500 روپے دینا ہوگا-

    سوات:سی ٹی ڈی تھانے میں ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ درج

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ چارجز جنوری 2023ء سے لاگو ہوں گے، صارفین کو 3 ماہ کے بقایا جات میٹر رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گےسوئی ناردرن گیس کمپنی نے رقم ہر ماہ گیس کے بلوں میں شامل کر کے بھجوانا شروع کر دی ہے۔

    فرنچ فرائز کھانے سے نفسیاتی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،تحقیق

    ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق یہ اوگرا کا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے، یہ نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹر سے کم صارفین پر لاگو نہیں ہوگا، کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستثنیٰ ہوں گےترجمان کا کہنا تھا کہ میٹر رینٹ میں اضافے کے باوجود گیس ابھی بھی ایل پی جی، لکڑی اور کوئلے سے سستی ہے۔

    فرنچ فرائز کھانے سے نفسیاتی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،تحقیق