Baaghi TV

Category: لاہور

  • کھیتوں سے خاتون کی بوری بند جلی ہوئی لاش برآمد

    کھیتوں سے خاتون کی بوری بند جلی ہوئی لاش برآمد

    قمبرشہداد کوٹ کے علاقے وگن میں ملزمان نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق وگن تھانہ کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے خاتون قتل کرکے لاش کوآگ لگا دی جس کے بعد کھیتوں سے خاتون کی بوری بند جلی ہوئی لاش برآمد کی گئی۔

    ملتان:پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

    واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے جبکہ لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب ٹانک میں اماخیل ملازئی روڈ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نعمان، عبید، سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔

    قبل ازیں شاہ رکن عالم کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 نو جوان جاں بحق ہوگئے پولیس کا دعویٰ ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن اشارے کے باوجود نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    لودھراں؛ آئل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں گھس گیا، 8 افراد جاں بحق

    پولیس کا کہنا ہےکہ نوجوان ہوٹل سےکھانا کھا کرگھر جارہے تھے، جاں بحق ہونے والا نوجوان عثمان نویں جماعت کا طالب علم تھا جاں بحق ہونے والے دوسرے نوجوان سمیع اللہ کی عمر 19 سال تھی جب کہ نوجوانوں پر فائرنگ کرنے والا اہلکار فرار ہوگیا۔

  • پی ٹی آئی نے آج سے شروع ہونے والی الیکشن مہم منسوخ کر دی

    پی ٹی آئی نے آج سے شروع ہونے والی الیکشن مہم منسوخ کر دی

    لاہور: پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی آج سے شروع ہونے والی الیکشن مہم منسوخ کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی نے آج سے لاہورمیں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے لبرٹی چوک پر ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہےعمران خان کے ترجمان اظہرمشوانی کے مطابق 25اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے 27 ویں یوم تاسیس کے دن پنجاب میں الیکشن کمپین کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔

    پیپلزپارٹی کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی احتجاج کا اعلان

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹویٹ میں اظہرمشوانی نے لکھا کہ صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرزاپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گےحلقوں میں ٹکٹ ہولڈرزکی ریلیوں کے دوران چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کی سکریننگ بھی کی جائے گی۔

    دوسری جانب امریکی جریدہ بلوم برگ نے پاکستانی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا جلد الیکشن کا مطالبہ پاکستان میں آئینی بحران کا سبب بن رہا ہے،پاکستان میں جمہوری عمل کے مستقبل پر خدشات ابھر رہے ہیں جب کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئینی بحران کا مرکز بن چکے ہیں۔

    سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری

    مضمون میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے عمران خان کی جانب سے 2صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کے بعد انتخابات کی تاریخ دی، وفاقی حکومت نے اس کے بعد چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کے اختیارات میں کمی پر بل منظور کرالیا، 8رکنی بینچ نے بل کے قانون بننے سے ایک ہفتہ پہلے ہی اس کو معطل کردیا چیف جسٹس اور وفاقی حکومت کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے،آئینی بحران نے عمران حکومت کے خاتمے کے بعد سے جاری مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

    مضمون کے مطابق حکومتی اتحاد کا کہنا ہےکہ عمران خان کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی اس کونکالنے کی بنیادی وجہ تھی، وزیراعظم پاکستان جلد انتخابات کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کے مطابق اس وقت توجہ دیوالیہ ہونے سے بچنے اور آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر ہونی چاہیے، پاکستان کی سپریم کورٹ میں تقسیم نظر آ رہی ہے۔عمران خان ملٹری اسٹیبلشمنٹ، امریکہ سے دوبارہ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سندھ سے غربت ، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے. آصف علی زرداری …

  • پیپلزپارٹی کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی احتجاج کا اعلان

    پیپلزپارٹی کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی احتجاج کا اعلان

    ملک بھرمیں ایک ہی روز الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی نے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کل احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے کارکنوں کو کل احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ وسطی پنجاب میں کل 3بجے مظاہرے کئے جائیں گے احتجاج میں ضلعی تنظیمیں، ٹکٹ ہولڈرزبھرپور شرکت کریں اور صوبوں اور مرکزمیں الگ الگ الیکشن قبول نہیں ہیں۔

    ملک بھرمیں ایک دن انتخابات کرانےکیلئےپیپلزپارٹی کاسندھ بھرمیں احتجاج کا اعلان

    رانا فاروق سعید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ایک ہی دن الیکشن ہونے چاہئیں الگ الگ انتخابات ملک تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاق میں حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں ایک دن انتخابات کرانےکیلئےسندھ بھرمیں احتجاج کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 25 اپریل کو احتجاج ہوگا، سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ کوئی فیصلہ قبول نہیں۔

    کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے فرقہ کے 47 افراد کی لاشیں …

    نثار کھوڑو نے کہا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں، الگ الگ انتخابات ملک کو تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیارہےانتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کوکرنے دیا جائے۔

  • سراج الحق کا  چوہدری شجاعت سے رابطہ؛ ایک ہی وقت میں تمام انتخابات پر اتفاق

    سراج الحق کا چوہدری شجاعت سے رابطہ؛ ایک ہی وقت میں تمام انتخابات پر اتفاق

    سراج الحق کا چوہدری شجاعت سے رابطہ؛ ایک ہی وقت میں تمام انتخابات پر اتفاق

    سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ صرف پنجاب میں الیکشن ہونے سے جو بھی وزیراعلیٰ بنے گا وہ بادشاہ بن کر رہ جائے گا۔ نجی ٹی وی کے دعویٰ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارکباد دی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

    اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں چوہدری شجاعت حسین اپنا کردار ادا کریں، چوہدری شجاعت واحد سیاستدان ہیں جن کے کردار پر کوئی داغ نہیں ہے، چوہدری شجاعت کردار ادا کریں کہ ملک میں الیکشن ایک ہی دن ہوں۔

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا میں خود بھی یہی چاہتا ہوں کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی دن ہوں، صرف پنجاب میں الیکشن ہونے سے جو بھی وزیراعلیٰ بنے گا، وہ بادشاہ بن کر رہ جائے گا، جو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنے گا وہ دیگر الیکشنز میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے گا جس سے ملک میں افراتفری پیدا ہو گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی سراج الحق کے سامنے پی ٹی آئی کا مؤقف دیں گے جو کہ عمران خان دے چکے ہیں، پاکستان مسلم لیگ کا مؤقف صرف میں ہی دے سکتا ہوں، میرا مؤقف ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

  • سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرریٹائرڈ ہو گئے

    سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرریٹائرڈ ہو گئے

    لاہور: سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر آج ریٹائر ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹس کےمطابق غلام محمود ڈوگرکے پی ٹی آئی حکومت میں مبینہ سیاسی کردار نےانہیں متنازع بنائےرکھا،وفاقی حکومت کی جانب سے غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ و معطل کر دیا گیا تھا تاہم انہوں نے عدالتی احکامات حاصل کر کے پوسٹنگ نہیں چھوڑی تھی۔

    سوڈان :سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا شروع

    غلام محمود ڈوگر کو وفاقی وزراء پر مقدمہ درج کرنے پر بھی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ غلام محمود ڈوگر کو نگراں حکومت نے سی سی پی او لاہور کے عہدے سے ہٹایا تھاغلام محمود ڈوگر عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہے ۔

    افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا ہے،امریکی خفیہ رپورٹ

    غلام محمود ڈوگر کی رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں دونوں عدالتی احکامات سے متعلق گفتگو کر تے پائے گئے-

  • عیدالفطر پرٹریفک خلاف ورزی کرنیوالوں کو چالان کے بجائے پھول پیش کیے گئے

    عیدالفطر پرٹریفک خلاف ورزی کرنیوالوں کو چالان کے بجائے پھول پیش کیے گئے

    لاہور: ٹریفک پولیس کی جا نب سے عید الفطر کے موقع پر قانون کی معمولی خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان کے بجائے پھول پیش کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: صوبائی دارالحکومت کی مختلف سڑکوں پر عید کے روز ٹریفک پولیس اہل کاروں نے شہریوں میں پھول بانٹے ایس پی صدر آصف صدیق نے مال روڈ پر شہریوں کو پھول پیش کیے جبکہ ایس پی سٹی شہزاد خان نے مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا اور شہریوں کو پھول دیئے۔

    ملتان:پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق


    ٹریفک پولیس کی طرف سے معمولی خلاف ورزی پر چالان کی بجائے پھول پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہاایس پی سٹی شہزاد خان نے مغل پورہ پر شہریوں میں پھول پیش کئے،ایس پی سٹی شہزاد خان نے مختلف چوکوں میں وارڈنز سے عید بھی ملی-

    چیف جسٹس کی ساس اور پی ٹی آئی وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کی …

    سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سرکل افسران نے اپنے اپنے سرکل میں گاڑی چلانے والوں کو پھول تقسیم کیے۔انہوں نے کہا کہ چالان صرف سنگین خلاف ورزی پر کیا جارہا ہے۔ معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو آگاہی دینے کے ساتھ صرف تنبیہ کی جا رہی ہے۔

    گورنر ہاؤس سندھ میں عوام کیلئے ڈنر اور قوالی کا اہتمام

    انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے والدین سے اپیل کی کہ وہ عید تعطیلات میں اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل یا گاڑی نہ دیں۔کم عمر بچے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ نا مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا،عمران خان

    سپریم کورٹ کا فیصلہ نا مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نا مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا۔

    باغی ٹی وی: زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آزادی چاہتے ہیں تو وہ پلیٹ میں رکھ کرنہیں ملتی،اس کیلئےقربانیاں دینی پڑتی ہیں،غلامی میں ہمارے ملک کاکوئی مستقبل نہیں ہے،ہمارا وزیراعظم باہرجا کر کہتا ہے مانگنے نہیں آیا مجبوری ہے، یہ غلام ذہنیت کے لوگ ہیں،یہ اپنے پیسے کے غلام ہیں۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو تیار کرنا ہے کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں،سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا، ہم ملک میں انصاف اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، حقیقی آزادی کی جنگ سب کو قانون کے تابع لانے کیلیے ہے،انصاف اور حقوق دینے سے معاشرہ آزاد ہوتا ہے۔

    سراج الحق کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی بحران کا حل نکالنے کامطالبہ

    عمران خان نے کہا کہ بڑے چوروں کو نہ پکڑا جائے تو قوم زوال پزیر ہوجاتی ہے، میں چوروں کو نہ پکڑ سکا کیونکہ ساری طاقت باجوہ کے پاس تھی، جنرل (ر) باجوہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتا تھا، پاکستان کو مشکل سے نکالنے کیلیے انصاف کا نظام ٹھیک کرنا ہوگا، ہم نے ملک میں انصاف کا نظام لانا ہے، اہلکار آکر ہمارے بے گناہ کارکنوں کو پکڑ کر لے جاتے ہیں، یہ ظلم اور ناانصافی کی بدترین مثال ہے۔

    وزیر اعظم کی مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کےتحفظات دور کرنے کی …

  • اردو کے مصنف، شاعر، نقاد اور پروفیسرملک زادہ منظور احمد

    اردو کے مصنف، شاعر، نقاد اور پروفیسرملک زادہ منظور احمد

    دیکھو گے تو ہر موڑ پہ مل جائیں گی لاشیں
    ڈھونڈو گے تو اس شہر میں قاتل نہ ملے گا

    ملک زادہ منظور احمد

    ملک زادہ منظور احمد اردو کے مصنف، شاعر، نقاد، پروفیسر اور مشاعروں میں منفرد فن نظامت کے لیے شہرت رکھتے تھے ملک زادہ منظور احمد 17 اکتوبر، 1929ء کو بھارت کے فیض آباد ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کاخاندان ایک سادات گھرانہ تھا۔

    تعلیم
    ۔۔۔۔۔
    ملک زادہ نے تین مختلف شعبوں، یعنی انگریزی، تاریخ اور اردو میں ایم اے کیا۔ انہوں نے مولانا ابوالکلام آزاد: فکروفن کے عنوان سے مقالہ تحریر کرکے پی ایچ ڈی مکمل کی۔

    ملازمت
    ۔۔۔۔۔
    ملک زادہ 1951ء میں جی وی ایس کالج، مہاراج گنج میں تاریخ کے لیکچرر بنے۔ 1952ء میں وہ جارج اسلامیہ کالج، گورکھپور میں تاریخ کے لیکچرر بنے۔ اس کے بعد 1964ء تک وہ انگریزی ادبیات کے لیکچرر بنے۔ 1964ء سے 1968ء تک ریڈر، صدر شعبہ اور پروفیسر بنے۔ وہ 1990ء میں لکھنؤ یونیورسٹی سے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے۔

    مدیر، رسالہ امکان۔ یہ ایک ماہنامہ کی شکل میں شروع ہوا۔ اس میں منظور ایک کالم کسک کے عنوان سے لکھتے جو بہت مشہور ہوا۔ اسی کالم میں ایک بار منظور نے لکھا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ امکان ان کی زندگی میں بند نہ ہو صدر، آل انڈیا اردو رابطہ کمیٹی، صدر، فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی، لکھنو اور رکن، ایگزیکیٹیو کمیٹی، لکھنؤ یونیورسٹی رہے-

    تخلیقات
    ۔۔۔۔۔
    ۔ (1)کالج گرل، 1954ء (ناول)
    ۔ (2)اردو کا مسئلہ (مقالہ)، 1957ء
    ۔ (3)سحر سخن 1961ء، (مجموعہ کلام)
    ۔ (4)ابوالکلام آزاد: فکرروفن، 1964ء
    (تحریروں کا تنقیدی جائزہ)
    ۔ (5)ابوالکلام آزاد الہلال کے آئینے میں
    ۔ (6)غبارخاطر کا تنقیدی جائزہ
    ۔ (7)سحر ستم (مجموعہ کلام)
    ۔ (8)رقص شرر، 2004ء
    (خود نوشت سوانح حیات)
    اس کتاب کے مطالعے سے اُس دور کی
    ادبی تہذیب کا اندازہ ہوتا ہے۔
    اس زمانے میں خاص شاعرات کے
    مشاعرے ہوا کرتے تھے۔ اس طرح کا
    پہلا مشاعرہ منظور کی کوششوں سے
    گورکھپور میں منعقد ہوا تھا۔
    شاعرات بیوٹی پارلر سے تیار ہو کر
    مشاعرے میں آتی تھیں۔
    یہ لوگ دلکش ترنم سے سطحی اور
    غیر معیاری غزلیں پڑھا کرتی تھیں
    جن کا خالق کوئی اور ہوا کرتا تھا۔
    ۔ (9)انتخات غزلیات نظیر اکبر آبادی
    (منتخب غزلیں)
    ۔ 200 کتابوں کے پیش لفظ

    اعزازات
    ۔۔۔۔۔
    ۔ (1)زندگی بھر اردو ادب میں
    تعاون کرنے کے لیے
    اترپردیش اردو اکادمی کا اعزاز
    ۔ (2)اترپردیش اردو اکادمی کا ایوارڈ
    برائے فروغ اردو
    ۔ (3)زندگی بھر اردو ادب میں
    تعاون کرنے کے لیے
    مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا اعزاز
    ۔ (4)آل انڈیا میر اکیڈمی کی جانب سے
    امتیاز میراعزاز
    ۔ (5)آل انڈیا میر اکیڈمی کی جانب سے
    افتخاز میراعزاز
    ۔ (6)زندگی بھر اردو ادب میں
    تعاون کرنے کے لیے
    خدابخش کتب خانے کا اعزاز
    ۔ (7)مے کش اکبرآبادی ایوارڈ
    ۔ (8)ہری ونش رائے بچن ایوارڈ
    ۔ (9)صوفی جمیل اختر ایوارڈ
    ۔ (10)عالمی اردو کانفرنس، نئی دہلی
    کی جانب سے فراق سمان
    ۔ (11)زندگی بھر کی کامیابیوں کے لیے
    مومن خان مومن اعزاز
    ۔ (12)گریٹر شکاگو کی سابق عثمانیہ یونیورسٹی
    کے سابقہ طلبا کی جانب سے فخر اردو ایوارڈ
    ۔ (13)پریاگ کوی سمیلن کی جانب سے
    ساہتیہ سرسوت ایوارڈ۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    شمع کی طرح شب غم میں پگھلتے رہئے
    صبح ہو جائے گی جلتے ہیں تو جلتے رہئے
    وقت چلتا ہے اڑاتا ہوا لمحات کی گرد
    پیرہن فکر کا ہر روز بدلتے رہئے
    آئنہ سامنے آئے گا تو سچ بولے گا
    آپ چہرے جو بدلتے ہیں بدلتے رہئے
    آئی منزل تو قدم آپ ہی رک جائیں گے
    زیست کو راہ سفر جان کے چلتے رہیے
    صبح ہو جائے گی ہاتھ آ نہ سکے گا مہتاب
    آپ اگر خواب میں چلتے ہیں تو چلتے رہئے
    عہد امروز ہو یا وعدۂ فردا منظورؔ
    ٹوٹنے والے کھلونے ہیں بہلتے رہئے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    مرا ہی پر سکوں چہرا بہت تھا
    میں اپنے آپ میں بکھرا بہت تھا
    بہت تھی تشنگی دریا بہت تھا
    سرابوں سے ڈھکا صحرا بہت تھا
    سلامت تھا وہاں بھی میرا داماں
    بہاروں کا جہاں چرچا بہت تھا
    انہیں ٹھہرے سمندر نے ڈبویا
    جنہیں طوفاں کا اندازا بہت تھا
    اڑاتا خاک کیا میں دشت و در کی
    مرے اندر مرا صحرا بہت تھا
    زمیں قدموں تلے نیچی بہت تھی
    سروں پر آسماں اونچا بہت تھا

    متفرق اشعار
    ۔۔۔۔۔
    دیکھو گے تو ہر موڑ پہ مل جائیں گی لاشیں
    ڈھونڈوگے تو اس شہر میں قاتل نہ ملے گا

    چہرے پہ سارے شہر کے گرد ملال ہے
    جو دل کا حال ہے وہی دلی کا حال ہے

    خواب کا رشتہ حقیقت سے نہ جوڑا جائے
    آئینہ ہے اسے پتھر سے نہ توڑا جائے

    دریا کے تلاطم سے تو بچ سکتی ہے کشتی
    کشتی میں تلاطم ہو تو ساحل نہ ملے گا

    انہیں ٹھہرے سمندر نے ڈبویا
    جنہیں طوفاں کا اندازا بہت تھا

    عجیب درد کا رشتہ ہے ساری دنیا میں
    کہیں ہو جلتا مکاں اپنا گھر لگے ہے مجھے

    وہی قاتل وہی منصف عدالت اس کی وہ شاہد
    بہت سے فیصلوں میں اب طرف داری بھی ہوتی ہے

    رسم تعظیم نہ رسوا ہو جائے
    اتنا مت جھکئے کہ سجدہ ہو جائے

    جن سفینوں نے کبھی توڑا تھا موجوں کا غرور
    اس جگہ ڈوبے جہاں دریا میں طغیانی نہ تھی

    حال پریشاں سن کر میرا آنکھ میں اس کی آنسو ہیں
    میں نے اس سے جھوٹ کہا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے

    روشن چہرہ بھیگی زلفیں دوں کس کو کس پر ترجیح
    ایک قصیدہ دھوپ کا لکھوں ایک غزل برسات کے نام

    دیوانہ ہر اک حال میں دیوانہ رہے گا
    فرزانہ کہا جائے کہ دیوانہ کہا جائے

    زندگی میں پہلے اتنی تو پریشانی نہ تھی
    تنگ دامانی تھی لیکن چاک دامانی نہ تھی

    کیا جانئے کیسی تھی وہ ہوا چونکا نہ شجر پتہ نہ ہلا
    بیٹھا تھا میں جس کے سائے میں منظورؔ وہی دیوار گری

    کھل اٹھے گل یا کھلے دست حنائی تیرے
    ہر طرف تو ہے تو پھر تیرا پتا کس سے کریں

    عرض طلب پر اس کی چپ سے ظاہر ہے انکار مگر
    شاید وہ کچھ سوچ رہا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے

    اب دیکھ کے اپنی صورت کو اک چوٹ سی دل پر لگتی ہے
    گزرے ہوئے لمحے کہتے ہیں آئینہ بھی پتھر ہوتا ہے

    نہ خوف برق نہ خوف شرر لگے ہے مجھے
    خود اپنے باغ کو پھولوں سے ڈر لگے ہے مجھے

    کچھ غم جاناں کچھ غم دوراں دونوں میری ذات کے نام
    ایک غزل منسوب ہے اس سے ایک غزل حالات کے نام

    وقت شاہد ہے کہ ہر دور میں عیسیٰ کی طرح
    ہم صلیبوں پہ لیے اپنی صداقت آئے

    بے چہرگی کی بھیڑ میں گم ہے مرا وجود
    میں خود کو ڈھونڈھتا ہوں مجھے خد و خال دے

    دور عشرت نے سنوارے ہیں غزل کے گیسو
    فکر کے پہلو مگر غم کی بدولت آئے

    کاش دولت غم ہی اپنے پاس بچ رہتی
    وہ بھی ان کو دے بیٹھے ایسی مات کھائی ہے

  • بابر اعظم نے عید الفطر اپنے پرانے محلےمیں منائی

    بابر اعظم نے عید الفطر اپنے پرانے محلےمیں منائی

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عید الفطر منانے کے لیے اپنے پرانے محلے پہنچے جہاں انہیں دیکھ کر پڑوسیوں نے خوشی کا اظہار کیا –

    باغی ٹی وی: بابر اعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ وقت میرے سر پر سے تیزی سے گزر رہا ہے، اس سال اپنے بچپن والے گھر میں عید منانے کا موقع ملا، اس محلے سے میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں اس کے ساتھ ہی بابر نے سب کو عید کی مبارک باد بھی دی۔

    آئی پی ایل ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بلے اور دیگر سامان غائب


    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا بچپن لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع فردوس مارکیٹ میں گزرا ہے، وہ چند برس قبل ڈیفنس شفٹ ہوچکے ہیں تاہم ابھی وہ پرانے پڑوسیوں سے رابطے میں ہیں۔


    دوسری جانب کرکٹر افتخار احمد نے اپنے آبائی علاقے میں اہل خانہ کے ساتھ عید منائی اور ٹویٹر پر تصویر بھی شیئر کی۔


    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے عید الفطر کی مناسبت سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئین ہم سب مل کر عہد کریں جس طرح اللہ نے ہمیں رمضان میں توفیق دی آئندہ گیارہ ماہ بھی ہم ویسے ہی گزاریں گے-

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،بابر اعظم بھی …

    واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کو عید گھر والوں کے ساتھ منانے کے لیے چھٹیاں ملی ہوئی ہیں، بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کل اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اپریل کو کھیلا جائے گا، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

    ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ملک میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

    صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نماز عید ادا کی، دونوں بیٹے سلیمان شہباز اور حمزہ شہباز بھی موجود تھے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عید کی نماز کوئٹہ میں ادا کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک میں نماز عید ادا کی-

    آئی سی سی نےشرٹس پرجوا کمپنیز کے لوگولگانے پرپابندی اٹھالی

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےگڑھی خدا بخش میں نماز عید ادا کی، وزیر داخلہ نے فیصل آباد میں عیدکی نماز پڑھی پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے نماز عید گورنر ہاؤس میں ادا کی۔

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عیدکی نماز ادا کی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں عیدکی نماز پڑھائی سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لیاقت باغ میں عید نماز ادا کی کراچی کے پولوگراؤنڈ (باغ جناح) میں گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عید کی نماز ادا کی، نماز عید میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    آئی پی ایل میں ڈیبیو،ارجن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

  • سراج الحق کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی بحران کا حل نکالنے کامطالبہ

    سراج الحق کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی بحران کا حل نکالنے کامطالبہ

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا-

    باغی ٹی وی:ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وزیر اعظم نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے فون پر رابطہ کیا اور عید الفطر کی مبارکباد دی،سراج الحق نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عید کی مبارک باد دینے پر شکریہ ادا کیا ٹیلی فون پر دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔

    لودھراں؛ آئل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں گھس گیا، 8 افراد جاں بحق

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی زیادہ ذمہ داری کہ سیاسی بحران کا حل نکالیں وزیراعظم نے سراج الحق کو سیاسی بحران کا حل نکالنے کے حوالے سےاپنی کاوشوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اور اس ضمن میں پی ٹی ایم جماعتوں کا 26 اپریل کو مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالفطر کے موقع پر سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا وزیراعظم نے قیدیوں سے ملاقات کی اور تحائف تقسیم کیے۔ انہوں نے جیل اسپتال کا بھی دورہ کیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف کو جیل انتظامیہ نے بریفنگ دی شہباز شریف نے جیل میں واش روم بہتر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مجھے بتائیں جیل میں کن چیزوں کی ضرورت ہے، میں جب جیل میں تھا پرندوں کے لیے پانی رکھتا تھا، میں دوسری بار اس جیل میں چھ ماہ رہا، میری دعا ہے کہ قیدیوں یہاں سے بہترپاکستانی بن کر جائیں۔

    کچہ آپریشن؛ پولیس حکام کی وزیراعلیٰ کو بریفنگ

    ان کا کہنا تھاکہ مجھے علم ہے کہ بعض کیسز میں تاخیر ہوتی ہے، مجھے علم ہے کہ جیل کے اندر عید کے کیا معنی ہیں، میں بھی قید میں رہا ہوں اپنوں سے دوری کیا ہوتی ہے احساس ہے، میرے دورے کا مقصد جیل میں قیدیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

    جیل کے دورے کے موقع پر خاتون نے وزیرعظم کو پولیس سےمتعلق شکایت کی اور کہا کہ میرے بیٹے کو مارا گیا، شوہر کو بھی جیل میں ڈال دیا گیاوزیراعظم نے انتظامیہ کو خاتون کی شکایت پر انکوائری کی ہدایت کی۔

    اس کے علاوہ شہباز شریف نے جیل دورے کے موقع پر خواتین قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی ہدایت کی وزیراعظم نے جیل اسپتال اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا، ڈاکٹر سے قیدی مریضوں کے مسائل سے متعلق دریافت کیا۔

    چوہدری شجاعت کی ظہورپیلس آمد، کارکنوں نے عمران خان اورپرویز الٰہی کے پوسٹر اتار دیے