Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب میں مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی

    پنجاب میں مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی

    لاہور: پنجاب میں 53 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج پر مشتمل سب سے بڑی مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق مفت آٹا اسکیم کے آخری روز صوبے میں 27 لاکھ 49 ہزار 580 آٹے کے تھیلے تقسیم کیےگئے، مجموعی طور پر 4 کروڑ 11 لاکھ 10 ہزار 461 تھیلے تقسیم کیےگئے جب کہ مفت آٹا اسکیم سے 3 کروڑ 10 لاکھ خاندان مستفید ہوئے مفت آٹا اسکیم کے آخری روز صوبے میں 27 لاکھ 49 ہزار 580 آٹے کے تھیلے تقسیم کیےگئے-

    ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو ایف آئی …

    ترجمان کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےاسکیم کامیابی سےہمکنار کرنےوالے افسران اور اہلکاروں کومبارکباد پیش کی ہے صوبے میں پہلی بار ریکارڈ تعداد میں مستحق لوگوں کو مفت آٹا فراہم کیا گیا-

    واضح رہے کہ مفت آٹے کے حصول میں کئی افراد بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، گزشتہ روز مظفرگڑھ میں آٹے کے حصول کے بعد گھر جانے والی ایک اور خاتون دم توڑ گئی ضلع مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں آٹا پوائنٹس پر 3 خواتین سمیت 4 افراد دم توڑ چکے ہیں۔

    بھارت سے آئے 2470 سکھ یاتریوں کی کرتارپور حاضری، انتظامیہ کو سراہا

  • بھارت سے آئے 2470  سکھ یاتریوں کی کرتارپور حاضری، انتظامیہ کو سراہا

    بھارت سے آئے 2470 سکھ یاتریوں کی کرتارپور حاضری، انتظامیہ کو سراہا

    بھارت سے آئے 2470 سکھ یاتریوں نے گوردوارہ روہڑی ایمن آباد اور بعدازاں گورودوارہ دربار کرتارپور ناروال میں حاضری دی جبکہ متروکہ وقف املاک کی جانب سے یاتریوں کی سکیورٹی , میڈیکل , رہائش اور ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کیے گئے

    جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکر ٹری شرائن سیف اللہ , بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی و دیگر افسران مہمانوں کے ہمراہ تھے , کرتارپور ناروال پہنچنے پر CEO ابو بکر آفتاب قریشی , ڈپٹی سیکر ٹری رانا طارق نے دیگر افسران , سکھ رہنما وں کے ہمراہ یاتریوں کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے . بورڈ چیرمین کی ہدایات پر مہمانوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گیے جنھیں سکھ رہنما نے خوب سراہا .

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی لیڈر سردار امرجیت سنگھ و ڈپٹی لیڈر بلونیدر سنگھ , جو گیندر سنگھ کور ,پرجیت سنگھ و دیگر نے کہا کہ کرتارپور راہداری ایک تاریخی عمل ہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی , یہا ں آ کر ہم اپنے جذبات کا اظہار لفظوں میں نہیں کر سکتے , منگل سنگھ , جو گیا سنگھ , سندیپ سنگھ ,نے کہا کہ کے کرتاپور صاحب آ کر دیکھ کر آنکھوں کو یقین نہیں آتا .
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    جبکہ انہوں نے مزید کہا ہم حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے اقدامات پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں . چیرمین بورڈ نے ہماری سوچ سے زیادہ اچھے انتظامات کیے , سکھ رہنماوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی حادثہ میں وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہو ئے انکے لیے ارداس کی . یاتری کرتاپور میں ایک رات قیا م کے بعد آج 17 اپریل کو لاہور پہنچے گے

  • پنجاب میں پیٹرول پمپس کے 1264 این او سیز فوری جاری کرنے کا حکم

    پنجاب میں پیٹرول پمپس کے 1264 این او سیز فوری جاری کرنے کا حکم

    پنجاب میں پیٹرول پمپس کے 1264 این او سیز فوری جاری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں پیٹرول پمپس کے 1264 این او سیز فوری جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پمپس کھلنے سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا۔ جبکہ بیروزگاری میں کمی اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب بھر میں پیٹرول پمپس کے عرصہ دراز سے زیر التواء این او سیز یکم مئی تک جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو تمام این او سیز 15 روز میں کلیئر کرنے کی ہدایت کردی، جس کے بعد نئے پیٹرول پمپس کھلنے سے نوجوانوں کیلئے ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں پیٹرول پمپس کیلئے 1264 درخواستیں عرصہ دراز سے التواء کا شکار ہیں، اس نئے حکم کے بعد اب ہر پیٹرول پمپ پر اوسطاً 30 سے 35 لوگوں کو روزگار ملے گا، 1200 سے زائد پیٹرول پمپس کو این او سیز ملنے سے 30 ہزار سے زائد افراد برسر روزگار ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو این او سیز جلد ازجلد دینے اور اجراء میں غیر ضروری تاخیر ختم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرکے پیٹرول پمپس کے این او سیز فوری دیئے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ این او سیز کے اجراء میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے جس سے شہریوں کا حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔

  • جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم

    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعتِ اسلامی کے مابین مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز ہونے والی ملاقاتوں میں وزیر اعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےامیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کوششوں کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔

    ہر شعبے میں مداخلت ہوگی تو اسے عدالتی مارشل لا کہیں گے،مولانا فضل الرحمٰن

    مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،پرویزخٹک، سینیٹراعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کمیٹی میں شامل ہیں، تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعتِ اسلامی سے مذاکرات کرے گی۔

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ہفتے کے روز حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے کی کوششوں کا آغاز کیا اور چند گھنٹوں کے اندر وزیراعظم شہبازشریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

    فریقین کی جانب سے ان کے اقدام پر”مثبت ردِ عمل” ظاہرکیا گیا، جماعت کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی قومی اہمیت کے معاملات پر مثبت کردار ادا کرنا چاہتی ہے، تو مسلم لیگ (ن) جماعت اسلامی کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

    حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خودشامل نہیں ہوں گا،عمران خان

    عمران خان اور سراج الحق کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی جس کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خود شامل نہیں ہوں گا،انتخابات پرکوئی چیز واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتا ہوں۔

    دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کو پاکستانی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتا ہوں، اور ہم اس سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں پاکستان میں قومی حکومت موجود ہے اس قومی وژن کو عمران خان کے لئے قربان کر دیں ؟ پارلیمنٹ ،قوم اور عوام جیتے گی ۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن عوام آج بھی میدانوں میں نکلنے کے لئے تیار ہیں صرف چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے کافی نہیں بلکہ چیف جسٹس کو بھی کہنا چاہیے کہ وزیر اعظم کا ہر حکم تسلیم ہوگا ۔

    ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا

  • عمران خان نے 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    عمران خان نے 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے اوپر 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنیٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

    جو عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہو جائے گا،اعتزاز احسن

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کیےگئے ہیں، نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں کی گئی ہیں تحریک انصاف کے سپورٹرز اوررہنماؤں کو نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے-

    چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ درخواست کےفیصلے تک عدالت درج مقدمات میں کارروائی روکنےکا حکم دے پہلے سے درج مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکا جائے، عدالت بغیرنوٹس فوجداری کارروائی کرنے سے روکنےکا حکم جاری کرے۔

    مستحکم افغانستان خطے میں امن کیلئے ضروری

  • گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

    گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

    لاہور میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں گرمی کی سدت میں اضافہ،موسمیاتی ماہرین نے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کرتے ہوئے17 اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے آئندہ چند روز بھی ہیٹ ویو برقرار رہے گی تاہم اگلے ہفتے کے وسط میں بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ٹریفک حادثے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق ، ایک زخمی

    دوسری جانب محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق شہرقائد میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے، دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 60 فی صد تک بڑھنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بدستور غیر فعال ہورہی ہیں۔ متبادل سمت کی مغربی ہواوں کے سبب نمی کے تناسب میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ہفتے کو شہر کا درجہ حرارت 33.8 جبکہ نمی کا تناسب 55 فیصد رہا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں اگلے کئی روز تک دوپہر کے وقت بدستور غیر فعال رہ سکتی ہیں،صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم وخشک رہنےکا امکان ہےدادو، خیرپور،شہید بے نظیرآباد، نوشہر و فیروز، قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور ، گھوٹکی اور سکھرمیں اتوار اور پیر کو بارش کا امکان ہے۔

  • حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خودشامل نہیں ہوں گا،عمران خان

    حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خودشامل نہیں ہوں گا،عمران خان

    لاہور: سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ملاقات کی جس کی اندروانی کہانی سامنے آ گئی ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ٕدوران ملاقات امیر جماعت اسلامی نے عمران خان کو تجویز دی کہ 90 دن کی مدت میں پہلے ہی توسیع ہو چکی ہے، کچھ قدم آپ آگے بڑھائیں، دو قدم وزیراعظم بھی توبات آگے بڑھ سکتی ہے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خود شامل نہیں ہوں گا، انتخابات پرکوئی چیز واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتا ہوں۔

    علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اعتمادکا شدید فقدان ہے، صرف پنجاب میں انتجابات ہوئے تو اسمبلیاں اکٹھی مدت پوری نہیں کرپائیں گی، حکومت کا خیال ہےکہ اس سے طاقت کا توازن متوازن نہیں رہے گا۔

    واضح رہے کہ آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پہلے وزیر اعظم شہباز شریف اور پھر عمران خان سے ملاقات کی اور کہا حکومت اور پی ٹی آئی ایک دن الیکشن کرانے کے ایجنڈے پر مل بیٹھنے کو تیار ہیں حکومتی ذرائع کے مطابق الیکشن ایک دن کرانے پر جماعت اسلامی سے مزید بات چیت کیلئے تیار ہیں، کوئی حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

    حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ

  • علی امین گنڈا پورکے خلاف اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور

    علی امین گنڈا پورکے خلاف اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور

    علی امین گنڈا پورکے خلاف اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی-

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل سیشن جج بھکر ارشد محمود کی عدالت نےایک لاکھ روپے کےضمانتی مچلکے جمع کروانےکا حکم دیتے ہوئے اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نےمقدمہ سے اقدام قتل سمیت دیگردفعات بھی ختم کردیں-

    علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

    واضح رہے کہ گذشتہ روز سول جج کی عدالت نےانہیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکیا تھا۔

    دوسری جانب داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کیس میں علی امین گنڈاپور کو سرگودھا کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا عدالت نے علی امین گنڈا پور کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ

    علی امین گنڈا پور اور ساتھیوں پر داجل چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،گاڑی سےکچلنے کی کوشش اور جان سےمارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا درج ایف آئی آر میں انسدادِ دہشت گردی سمیت 11 دفعات شامل ہیں۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ

    حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی حکومت اور اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

    باغی ٹی وی: امیر جماعت اسلامی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کرنے کے لیے سرگرم ہیں انہوں ںے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور آج عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں حکومت سے مذاکرات کی تجویز دی ہے-

    ہر شعبے میں مداخلت ہوگی تو اسے عدالتی مارشل لا کہیں گے،مولانا فضل الرحمٰن

    جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق آج پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملنے زمان پارک لاہور پہنچے ان کے ساتھ نائب امیرِ جماعت لیاقت بلوچ اور مرکزی سیکیرٹری جنرل امیر العظیم بھی موجود تھے ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چودھری، چیئرمین کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز اور معاون سیاسی امور حافظ فرحت عباس بھی موجود تھے۔

    وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی تفصیلی ملاقات کی۔ اس اہم ترین ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا امیر جماعت اسلامی کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کے لیے وسیع اتفاقِ رائے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی گئی۔

    سوڈانی فوج اورریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان جھڑپیں،دونوں کا صدارتی محل پر قبضہ کرنے کا …

    سراج الحق نے کہا کہ ملک میں الیکشن ایک ہی وقت پر موضوع ہیں، سیاسی صورت حال کو سیاسی طریقے سے ہی مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کسی غیر یقینی صورت حال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف آئین کے دائرہ و حدود کے اندر بات چیت کیلئے تیار ہے۔

    دریں اثنا سراج الحق نے شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی ،وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ عمران خان سے مذاکرات آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے جائیں گے جبکہ عمران خان نے بھی مذاکرات کی پیش کش پر مثبت جواب دیا۔

    سعودی عرب کی فضائی کمپنی نے سوڈان کیلئے تمام پروازیں معطل کر دیں

  • علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

    علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

    لاہور: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی زیدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی گرفتاری پر ردعمل میں عمران خان نے علی زیدی کے گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار ہو گئے

    عمران خان نے بارہا ایک مبینہ ”لندن پلان“ کے بارے میں بات کی ہے جس کے بارے میں ان کے خیال میں پی ٹی آئی کی بے دخلی اور پاکستان میں نواز شریف کی اقتدار میں واپسی کا تصور کیا گیا تھا انہوں نے پلان کی ایک اور قسط کے بارے میں کہا کہ اگلے ہفتے کے آخر میں عید کے موقع پر گرفتاریوں کی ایک نئی لہر متوقع ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے 3 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار، اغواء اور وحشت کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے پولیس کے ذریعے مزید غیرقانونی کارروائیوں سمیت 27 رمضان المبارک کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کے نئے منصوبے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انتخابات کی صورت میں ہمیں کمزور کردیں گے، میں دوٹوک الفاظ میں واضح کر دوں کہ یہ ہتھکنڈے ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، ان سب حربوں سے محض عوام کا غصّہ ہی بڑھ رہا ہے اور یہ اس ناپاک لندن منصوبے کا خمیازہ انتخابات میں بھگت لیں گے۔

    سری لنکا چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرے گا