Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار

    لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار

    لاہور میں قتل ہونے والے ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کے مطابق فرحت عباس شاہ کے قتل میں بھابھی ملوث ہے جسے گرفتار کر لیا ہے، فرحت عباس شاہ بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھے قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے-

    لاہور میں گولیاں چل گئیں، سابق ایس پی کی ہوئی موت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کر کے سابق ایس پی فرحت عباس کو قتل کر دیا تھا، سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    اغوا برائے تاوان کی واردات طالبعلم قتل،پولیس مقابلےمیں ساتھیوں کی فائرنگ سےبچےکا ٹیچر ہلاک

    واضح رہے کہ ملت پارک کے قریب نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سابق ایس پی فرحت عباس زخمی ہوئے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور انکی موت ہو گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق سابق ایس پی فرحت عباس کو دو گولیاں لگی انہیں گھر کے قریب ہی نشانہ بنایا گیا پولیس حکام کے مطابق سابق ایس پی فرحت عباس پرحملہ کرنیوالاملزم اکیلا تھا اور موٹر سائیکل پر سوار تھا-

    وزیرآباد ،کمرہ عدالت میں گولیاں چل گئیں، ایک شخص کی موت

    سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیاتھا سی سی پی او نے حکم دیا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتل کو ٹریس کیا جائے-

  • مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ

    مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ

    نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ اگر کسی گھر کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہوں اور گھر میں آگ لگ جائے توکیا اس وقت یہ بحث کی جائیگی کہ آگ کس نے لگائی یا واحد راستہ یہ ہوگا کہ سب ملکر آگ بجھائیں؟ موجودہ بحران کا حل صرف یہی ہے کہ تمام جماعتیں اور ادارے منافرت اور دشمنی کے بجائے سرجوڑکرملک کوبچائیں-


    انہوں نے مزید لکھا کہ قرآن کریم فرماتاہے کہ "تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں اس لئے اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کراو اوراللہ سے ڈرو تاکہ تمھارےساتھ رحمت کامعاملہ کیا جائے ” عوام اور بااثرحضرات کافرض ہے کہ وہ اس قرآنی حکم پرعمل کرکے رھنماوں کو ساتھ بٹھانے کی بھرپور کوشش کریں-


    مفتی تقی نےکہا کہ فوج اور عدلیہ کو یقیناًسیاست میں دخل نہیں دینا چاہئیے لیکن ایسے سنگین حالات میں جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر غیرجانب داری سے خالص ملک کے مفاد اور قومی سلامتی کے لئے مسئلے کاحل نکالنا انکا فرض بنتا ہے اللہ تعالی اسکی توفیق عطا فرمائے آمین-

  • چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال

    چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال

    لاہور:صحت کی دیکھ بھال کیلئے قائم خیراتی ادارہ رحمت علی میموریل ٹرسٹ لگن اور دلجمعی سے پسماندہ عوام کی خدمت میں مامور ہے-

    باغی ٹی وی: رحمت علی میموریل ٹرسٹ (CRAMT)، ٹاؤن شپ، لاہور، ایک خیراتی ادارہ جو 1976 میں پسماندہ عوام کے لیے صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کی خدمات انجام دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

    خدمت انسانیت کا اجر دنیا میں نہیں بلکہ رب آخرت میں دیں گے، موجودہ حالات میں جہاں وطن عزیز پاکستان میں مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، گھروں میں فاقے تو علاج کے لیے بھی کچھ نہیں، زندہ رہنے کے لئے بھی انسانی ضروریات کو پورا کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہو تو ایسے میں وہ ادارے ، افراد جو غریب عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہیں کسی نعمت سے کم نہیں، انہی اداروں میں سے ایک چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ ہے جس کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں-

    لاہور میں موجود اس ادارے نے عوامی خدمت میں وہ مثال قائم کی ہے جو شاید حکومتیں بھی نہیں کر سکتیں، خدمت انسانیت کا یہ کام پاکستانی قوم کے تعاون سے ہی ممکن ہو رہا ہے ، رمضان برکتوں والا مہینہ چل رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ماہ مبارک میں چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کی ہر ممکن مدد کریں تاکہ انکی خدمت انسانیت کہ شمع جلتی رہے-

    ڈاکٹر ایس ایم کے واسطی جو لاہور کے مشہور چائلڈ اسپیشلسٹ تھے ،انہوں نے چند دوستوں کے ساتھ مل کر 70کی دہائی میں چوہدری رحمت علی کے نام پر ٹرسٹ بنانےکی ٹھانی۔ڈاکٹر رشید چوہدری اوردیگر احباب کےساتھ مل کرجو پودا انہوں نے لگایا آج اس شجرسایہ دار کےتحت ایک ہسپتال ، ایک گرلز کالج،ایک گرلز اسکول، ایک بوائز اسکول ،ایک مسجد اور اس سے ملحق ایک مدرسہ قائم ہیں-

    رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے سماجی خدمت کے شعبے درج ذیل ہیں۔

    چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ ہسپتال سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ لوگ مستفید ہو تے ہیں ، غریب اور مستحق افراد کا علاج مفت کیا جاتا ہے۔ٹرسٹ کے زیر اہتمام بوائز ہائی اسکول،گرلز اسکول،گرلز ڈگری کالج میں طلباء طالبات کی تعداد 2000سے زائد ہے۔

    ماہانہ فیس انتہائی کم،تاہم ذہین و مستحق طلباء طالبات کو فیس میں خصوصی رعایت جبکہ انتہائی ضرورت مند طلباء کومفت تعلیم کی سہولت میسر ہے۔جامعہ مسجد رحمت و دارالعلوم میں بچوں کو حفظ قرآن،ناظرہ تجوید و درس نظامی کی مفت تعلیم جبکہ ان بچوں کے کھانے پینے ،علاج اور رہائش کے اخراجات بھی ادارہ کے ذمہ ہیں۔

    48 بستروں والا ہسپتال ہے جس کی او پی ڈی میں مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو چیک کیا جاتا ہےسپتال نے پچھلے سال 160,000 سے زیادہ مریضوں کی علاج معالجہ کیا او پی ڈی کے مریضوں سے انتہائی کمزور افراد کو اعلیٰ معیار کی مشاورت اور مفت ادویات کی فراہمی کے لیے 50 روپے کی معمولی فیس لی جاتی ہے۔

    ایک مسجد اور ایک رہائشی سہولت کا انتظام ہے جس میں حفظ اور قرآن سیکھنے کی تعلیم دی جاتی ہے۔

    چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ ٹاؤن شپ، لاہور کے صدرڈاکٹر عثمان واسطی کا کہنا ہےکہ جاری خدمات کو برقراررکھنے اور خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے، کمیونٹی کی مالی مدد ٹرسٹ کے لیے ایک ضروری لائف لائن ہے بورڈ آف ٹرسٹ کیجانب سے شہریوں سے درخواست کی کہ آپ زکوٰۃ اور عطیات کے ذریعے اس سماجی بہبود کے منصوبے کو تقویت دیں ہم آپ کی ہمدردی اور حمایت کے لیے پیشگی شکریہ ادا کرتے ہیں آپ کے قیمتی تعاون کا انتظار رہے گا۔

    ٹرسٹ کے ماہانہ کل اخراجات ایک کروڑ سے زائد ہیں جبکہ توسیع اور مزید سہولیات کے لئے عطیات اور مالی معاونت کا تخمینہ الگ جو احباب اس شجر سایہ دار کا سایہ پھیلانے میں زکوۃ، عطیات و صدقات کے ذریعے سےشامل ہو سکیں۔اس میں انکی دنیا اور آخرت کی بھلائی بھی ہے اور معاشرے کا حق داروں کا حق بھی ادا ہونے کی صورت بھی ہےچوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے لیے اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات فراہم کرنے کے لیے تفصیلات درج ذیل ہیں۔

    آن لائن ڈپازٹ کے لیے؛

    1-نیشنل بینک آف پاکستان (ٹاؤن شپ لاہور)
    اکاؤنٹ کا عنوان: Ch. رحمت علی میموریل ٹرسٹ ہسپتال
    بینک اکاؤنٹ: 1669003035978601 (برانچ کوڈ 1669)
    IBAN نمبر: PK70NBPA1669003035978601

    2- بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ (اکبر چوک، پیکو روڈ لاہور)
    اکاؤنٹ کا عنوان: Ch. رحمت علی میموریل ٹرسٹ
    بینک اکاؤنٹ: 201139351240201 (برانچ کوڈ 2011)
    IBAN نمبر: PK84BKIP0201139351240201

    3- علاوہ ازیں عطیات جمع کرنے کے لیےاس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں :
    042-35154812، 0309-3330125

    چودھری. رحمت علی میموریل ٹرسٹ 45-سوک سینٹر، ڈاکٹر واسطی چوک،ٹاؤن شپ، لاہور میں واقعہ ہے چودھری. رحمت علی میموریل ٹرسٹ پنجاب چیریٹی کمیشن (پی سی سی)پاکستان سینٹر فار فلانتھراپی (PCP کی جانب سے رجسٹرڈ ہے، تمام عطیات انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 2 (36) کے تحت ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں ٹرسٹ عطیات/فنڈز کا انتظام ایک اچھی طرح سے طے شدہ نظام کے ذریعے کرتا ہے۔

    ویب سائٹ:
    www.chaudhryrahmatalitrust.com

  • لاہور میں ہونے والےپاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

    لاہور میں ہونے والےپاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

    لاہور: پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہو رہی ہے لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان

    خیال رہےکہ کیوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلےگی جبکہ اہم کھلاڑی انڈین پریمیئرلیگ میں مصروف ہوں گے اور نیوزی لینڈ کی نوجوان ٹیم پاکستان آئے گی ٹام لیتھم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے چیڈ بووس، مارک چیپمن، ڈین کلیوور، میٹ ہینری، بن لیسٹر کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ اسکواڈ میں ایڈم ملنے، کول مک کونچی، ڈیرل مچل، جمی نشم، رچن روندرا، ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنئر اور ول ینگ شامل ہیں۔

    منصوررانا نے پاکستانی شاہینز کےساتھ زمبابوےجانےسےمعذرت کرلی

    دوسری جانب فن ایلن، ڈیوان کونوے، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، گلین فلپس آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور آئی پی ایل کا 31 مارچ سے آغاز ہوگیا ہے-

  • لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور: مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس انسپکٹر عمران یوسف کے مطابق زیر حراست ملزموں کو نشاندہی کیلئے مناواں کے علاقہ میں لے جایا گیا تھا جہاں ان کے مفرور ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ہلاک ڈاکوؤں میں قدیر احمد اور ناصر حسین شامل ہیں-

    لاہور میں گولیاں چل گئیں، سابق ایس پی کی ہوئی موت

    پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر دونوں زیر حراست ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے ملز مان نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی عمران کو بھی زخمی کیا تھا-

    پولیس کے مطابق ملزمان کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

    قبل ازیں راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں اغوا برائے تاوان کی واردات میں نویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا گیا جبکہ بچے کو ٹیوشن پڑھانے والا ٹیچر بھی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا،نویں جماعت کے طالب علم مجتبیٰ شمیم کو نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا اور 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، ملزم بچے کے باپ کو واٹس ایپ سے بچے کی ویڈیو بھیج کر تاوان طلب کرتے رہے۔

    اغوا برائے تاوان کی واردات طالبعلم قتل،پولیس مقابلےمیں ساتھیوں کی فائرنگ سےبچےکا ٹیچر ہلاک

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد عمر کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر اغوا کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گی، اغواکار کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کے دوران مرکزی ملزم محمد عمراپنے ہی ساتھیوں گولیاں لگنے سے مارا گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ملزم محمد عمر بچے کو ٹیوشن پڑھاتا تھا پولیس نے ٹھکانے کی تلاشی لی تو 13 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا-

    دہشگرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار کی نماز جنازہ …

  • 6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

    6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

    سیشن کورٹ نے 6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے سفاک مجرم کو سزائے موت کا حکم جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان نے بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا عدالت نے ملزم شاہد عمران کو جرم ثابت ہونے پر تین بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی۔

    گھریلو ملازمہ پر تشدد،ملزم گرفتار،ملازمہ بازیاب


    استغاثہ کے مطابق مجرم شاہد عمران نے اڑھائی سال قبل جولائی 2021ء میں حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی کی ایک مسجد میں 6 سالہ بچی کو لے جا کر جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا شاہد عمران کے خلاف تھانہ کالیکی منڈی میں بچی کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا۔

    ڈاکٹر بیربل قتل کیس،خاتون اسسٹنٹ کا ساتھی گرفتار

    دوسری جانب گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے ملازمہ کو بازیاب کروا لیا ہے، لاہور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروایا اور ڈیوٹی پر مامورسیکورٹی گارڈ کو گرفتارکرلیا ہے،گھر کے سیکیورٹی گارڈ شہباز نے ریسکیو آپریشن کے دوران مزاحمت کی تھی ریسکیو کیلئے پی آر یو سیکٹر انچارج چوہنگ، ڈولفن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی تھی-

    دہشگرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار کی نماز جنازہ …

    پولیس حکام کے بعد پولیس ٹیم نے مریم کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے کراس کے اہلخانہ سے رابطہ کیا بعد ازاں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اس کے والد کو بلوا کر لڑکی کو حوالے کردیا گیا ،گھریلو ملازمہ مریم پر تشدد کیا گیا تھا اور اسے گھر والوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی، اسے گھر میں قید کیا گیا تھا-

    اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق

  • 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو قانون کسی کی حفاظت نہیں کرپائےگا،عمران خان

    90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو قانون کسی کی حفاظت نہیں کرپائےگا،عمران خان

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئین و قانون کی خاطر عوام اور وکلاء کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے ویڈیو نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کہہ رہی ہےکہ وہ سب سے بڑی عدالت کا فیصلہ نہیں مانےگی،جب یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے تو اس کا کیا مطلب ہوگا؟ جو فیصلہ حق میں آئے انہیں مانیں جو حق میں نہ آئے اس کو نہیں مانیں گے؟، پی ڈٖی ایم کو خدشہ ہے کہ الیکشن ہار جائیں گے اس لیے فیصلہ نہیں مان رہی۔


    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کام ہی آئین پر عمل درآمد کرانا ہے، الیکشن کرالیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کس کو چاہتےہیں؟ ملک میں آئینی بحران پیدا ہوچکا ہے اگر عوام آئین کے ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو یہ ملک رہنے کے قابل نہیں رہےگا، اس طرح کے طاقتور مفرور لوگ اوپر بیٹھ کر فیصلے کریں گے،عوام کو آئین کےلیے باہرنکلنا پڑے گا،یہ حقیقی آزادی کا جہاد ہے۔


    عمران خان نے عوام سے درخواست کی کہ آپ سڑکوں پر باہر نکلنے کیلئے تیار ہوں اپنے آئین اور قانون کی حفاظت کیلئے ہم سب کو تیار ہونا چاہیئے ہم سب کو وڑکوں پر نکلنا چاہیئے خاص طور پر وکلا کو کیونکہ وکلا کے اوپر سب سے زیادہ ذمہ داری ہے آپوہ لیگل کمیونٹی ہیں جو جانتی ہے کہ آئین اور قانون کیا ہے آپ کو پتہ ہے کہ یہ کوششیں کیا ہو رہی ہیں یہ 90 دن سے باہر نکل کر کس طرف جا رہے ہیں میں آپ سب کو آج کہتا ہوں کہ یہ حقیقی آزادی حاصل کرنے کے لئے اصل جہاد ہے آزادی آتی ہے انصاف سے اور انصاف آپ کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے پاکستان میں کوئی بنیادی حقوق نہیں ہیں ہمارے 3100 ورکرز پکڑے ہیں یہ کسی بھی جمہوری ملک میں نہیں ہو سکتا کہ آپ پکڑ کر ان کو اغوا کر کے جیلوں میں ڈال دیں کیونکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ایک دفعہ یہ اس طرف نکل گئے تو یہاں مجھے افسوس ی0ہ ہے کہ وہ پاکستان کے اندر کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا قانون کسی کی بھی حفاظت نہیں کرے گا-


    انہوں نے مزید کہا کہ ان کو اندازہ نہیں نوے دن میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک کس طرف جائےگا؟ میرا سوال ہےکیااکتوبرمیں ملک کےحالات ٹھیک ہوجائیں گے؟اس وقت فنڈز کی کمی ہے تو اکتوبر میں بھی فنڈز کی کمی ہوگی، یاد رکھیں انصاف نہیں ہوگا ملک میں جنگل کا قانون ہوجائےگا۔


    سابق وزیراعظم نواز شریف کی گذشتہ روز کی جانے والے نیوز کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لندن میں بیٹھا مفرور برملا کہ رہا ہے کہ وہ تین ججز کا فیصلہ نہیں مانیں گے، میں قوم کے سامنے سوال رکھتا ہوں کہ نواز شریف کون ہوتے ہیں فیصلہ ماننے اور نہ ماننے والے،اسی نوازشریف کو عدالت نے بھی ‘سسلین مافیا’ کہا، جان لیں کہ نوازشریف کا مفاد پاکستان نہیں بلکہ ان کا پیسہ ہے۔

  • 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے،عمران خان

    90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے،عمران خان

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 90 روز کے اندر الیکشن نہ کروائے گئے تو ملک میں آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی جب کہ ہم سڑکوں پر ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ ہندوستان سے دوستی چاہتے تھےاس لیے معاملات خراب ہوئےجنرل باجوہ کےخلاف احتساب فوج کے اندر سے ہونا چاہیے-

    عمران خان نے پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    انہوں نے کہا کہ صدرعارف علوی ہمارے اوراسٹیبلیشمنٹ کےدرمیان کسی قسم کا کردار ادا نہیں کر رہے،شاہ محمود اور پرویز الٰہی کو دوسری جماعتوں سے رابطہ بحال کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، پارٹی کے کسی بھی رکن کے دیگر جماعتوں اور سیاسی شخصیات سے ملنے پر کوئی پابندی نہیں۔

    وفاق نےقاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائردرخواست واپس لینےکیلئےمتفرق درخواست دائرکردی

    عمران خان نے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ہمارا مکمل بلیک آوٹ کیا گیا سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب جرائم پیشہ افراد ہیں، میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر حملہ کیا گیا ان کے خلاف عدالت میں کیس درج کروانے جا رہا ہوں نگران حکومت کو نیوٹرل کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا جو وہ نہیں کر رہے۔

    چیف جسٹس سمیت تینوں ججوں کے خلاف ریفرنس زیر غور ہے،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

    عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے سوموٹو کے ذریعے اسمبلی بحال کی تو اس وقت سو موٹو ٹھیک تھا، اب سپریم کورٹ نے الیکشن کے لیے سو موٹو لیا تو یہ لوگ سپریم کورٹ کے پیچھے پڑ گئے ہیں، کس قانون کے تحت توڑی گئی پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بحال ہو سکتی ہیں۔

    مہنگائی میں مزید اضافے کا عندیہ

  • مسلم لیگ ن کے رہنما نذر گوندل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

    مسلم لیگ ن کے رہنما نذر گوندل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نذر گوندل نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا-

    باغی ٹی وی : جہلم کی ممتاز سیاسی شخصیت نذر گوندل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا سابق ن لیگی رہنما نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اورسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی،بلاول بھٹو زرداری نے نذر گوندل اور تمام شخصیات کو خاش آمدید کہا-

    عمران خان نے پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا نذر گوندل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نظریات اور منشور سے مطمئن ہوں۔ اگلا الیکشن پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑوں گا پچھلے الیکشن میں فواد چوہدری کی سپورٹ کی تھی ، پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی –

    منصوررانا نے پاکستانی شاہینز کےساتھ زمبابوےجانےسےمعذرت کرلی

    ملاقات کے دوران نذر گوندل کے ہمراہ،چوہدری اصغر گوندل،بلال نذر گوندل،تصور عباس پھپھرا اور پیر حمزہ کرامانی بھی موجود تھے انہوں نے بھی پورے گروپ کے ہمراہ پی پی میں شمولیت اختیار کی-

    چند ججز عمران خان کوریلیف دینا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

  • عمران خان نے پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    عمران خان نے پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے نوٹیفکیشن معطلی کے باوجود ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے-

    چند ججز عمران خان کوریلیف دینا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹی وی چینلز پرعمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کیلئے دباؤڈالا جارہا ہے پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے اور چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

    وفاق نےقاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائردرخواست واپس لینےکیلئےمتفرق درخواست دائرکردی

    یاد رہےکہ پیمرا نےتمام ٹی وی چینلز پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریربراہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’عمران خان کی تقریر پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے-