Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات، پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

    پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات، پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

    پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات، پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

    پنجاب کی نگران حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی عمران کشور کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن آفتاب پھلروان بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی بی اور حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہیں تاہم حکومتی اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی تھانہ ریس کورس، سول لائن اور شادمان میں پی ٹی آئی پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کرے گی، جے آئی ٹی تمام مقدمات کی تفتیش کرکے چالان عدالت میں جمع کرائے گی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے خلاف پنجاب میں درج دہشتگردی کے 10 مقدمات کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت نے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جبکہ ، نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایس پی عمران کشور جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے جبکہ کمیٹی میں حساس اداروں(آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی) کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا ور محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے.

  • مجھے مرتضی بھٹو کی طرح قتل کرنے کی سازش کی گئی،عمران خان

    مجھے مرتضی بھٹو کی طرح قتل کرنے کی سازش کی گئی،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل مشرف کے مارشل لاکو جانتا ہوں،یہ ایسے ظاہر کررہے ہیں جیسے پی ٹی آئی کوئی بہت خطرناک جماعت ہے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حسان نیازی ضمانت لے کرباہر نکلا تو اسے گرفتار کردیا،ملکی تاریخ کے تمام مقدمات کے ریکارڈ توڑچکا ہوں ہرقسم کا کیس مجھ پر بنایا گیا ہے ،ہمارے اوپرہی حملہ ہوا اور کیس بھی ہم پر ہی بن رہے ہیں،ہفتے کے روز لاہور میں جلسہ کریں گے،ہمارا جلسہ اس حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا،انہوں نے رکاوٹیں پیدا کیں اور میں اسلام آباد عدالت میں پیش نہیں ہوسکا مجھے اپنے کیسز کی کوئی پرواہ نہیں ہے،میں عدالت میں پہنچا تو اوپر سے پولیس والے پتھر مار رہے تھے،نواز شریف اور آصف زرداری نے ایک دوسرے کو کرپٹ کہا،جب عدالت پہنچے تو آگے سے شیلنگ شروع کی گئی، حسان نیازی ضمانت لے کرباہر نکلا تو اسے گرفتار کرلیا،یہ لوگ چاہتے ہیں کسی طرح میں الیکشن سے باہر ہوجاوں،انہوں نے زما ن پارک پرایسے حملہ کیا جیسے کوئی دہشتگرد چھپا ہوا ہو،اسلام آباد کی عدالت میں نہ پہنچنے پر مجھ پر توہین عدالت کا کیس ہوا،عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت سے بڑی مشکل سے جان بچاکر نکلا،عمران خان نے آج شام زمان پارک میں آپریشن شروع کرنےکا خدشہ ظاہر کردیا، عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے لیے روانہ ہوا تو آئی جی اسلام آباد اہلکاروں پر برس پڑا ،پاکستان میں آٹا مہنگا ہو گیا،سستا آٹا لینے کیلئے 3 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں،جیل میں چلا جاؤں گا اپنے لوگوں کا قتلِ عام نہیں چاہتا،اسلام آباد جب روانہ ہوا تو سب کو کہا تھایہ گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے،کبھی ہارنہیں مانوں گا، آخری گیند تک ان کامقابلہ کروں گا،

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • حالات کیسے بھی ہوں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہو گا،پرویز الہیٰ

    حالات کیسے بھی ہوں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہو گا،پرویز الہیٰ

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب ، تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی سے راجہ محمد بشارت اور میاں محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ نا اہل حکمرانو ں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے،آئی ایم ایف کے ترلے منتیں بھی کسی کام نہیں آ رہی ہیں،مفت آٹے کے حصول کیلئے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ،تحریک انصاف کو الیکشن مہم سے روکنے کیلئے گرفتاریاں کیا جارہی ہیں ،مریم نواز عدلیہ اور ججز کے خلاف مہم چلا رہی ہیں،نا اہل حکمران جو مرضی کر لیں عوام انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے،حالات کیسے بھی ہوں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہو گا،آئینی اور سیاسی حقوق کو پامال نہیں ہونے دینگے،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت عمران خان پر 100جعلی مقدمات کی سنچری مکمل کرچکی ہے پنجاب 84 اور اسلام آباد میں 43مقدمات ملاکے جعلی مقدمات کی 100ہوچکے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انتقامی کاروائیوں کا سامنا کررہے ہیں، عدلیہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات ختم کرے

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی زیرصدارت سینٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا.اجلاس میں جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں جلسے کی سیکیورٹی سے متعلق منصوبہ بندی کی گئی، یاسمین راشد نے کہا کہ مینار پاکستان جلسے کے لیے قوم بے تاب ہے فاشسٹ حکومت نے شہریوں پر ظلم کی انتہاکی،مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ہو گا،حکومت جتنا دباؤ ڈالے گی اتنا ہی عوام عمران خان کا ساتھ دیں گے، الیکشن میں پی ڈی ایم کو بری طرح شکست ہو گی،مریم صفدر عمران خان فوبیا کا شکار ہیں،

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • لاہورہائیکورٹ، پولیس، ایف آئی اے کوعمران خان کیخلاف کاروائی سے روکنے کا حکم واپس

    لاہورہائیکورٹ، پولیس، ایف آئی اے کوعمران خان کیخلاف کاروائی سے روکنے کا حکم واپس

    لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سرکاری وکیل کی جانب سے بیان حلفی لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا، فواد چودھری نے اعتراض کیا کہ یہ بیان حلفی مصدقہ نہیں ہے،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم بیان حلفی کو دیکھ لیتے ہیں ،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ مجھے آج 23کیسز کی لسٹ دی گئی،عدالت نے سرکاری وکیل کو لسٹ ہر بھی دستخط کرنے کا حکم دیدیا

    نیب پراسیکیوٹر اورایڈووکیٹ اظہر صدیق کے درمیان بحث ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جس آرٹیکل کی یہ بات کر رہے اس کے تحت مجھے کاپی نہیں دی، ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ مولانا عبدالستار نیازی اور چودھری ظہور الہٰی کیس رکھنا چاہتا ہوں،عدالت نے اینٹی کرپشن سے بھی کیسز کا ریکارڈ مانگا ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ کیا اینٹی کرپشن کا جواب آیا ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ اینٹی کرپشن صوبائی ادارہ ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ آپ خود پیش نہیں کر رہے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ اس میں ہماری کوئی بدنیتی شامل نہیں ہے، وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ میں نے 17 فروری کو عمران خان کے خلاف نیب کیسز کی فہرست کے لیے نیب کو خط لکھا، یہ نیب کی بدنیتی ہے، ہمارا حق ہے کہ بتایا جائے عمران خان کے خلاف نیب میں کتنے کیسز ہیں ،عدالت نے 24 مارچ کو تمام اداروں کو مقدمات سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا،نیب وکیل نے رپورٹ فراہم کرنے کےلیے ایک دن کا وقت مانگ لیا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں تو چاہتا ہوں کہ کیس ابھی ختم کردیں، آپ ریکارڈ فراہم کردیں، سرکاری وکیل نے لمبی تاریخ پر اعتراض کردیا ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیں،پنجاب اور وفاق میں عمران خان سمیت دیگر کے خلاف 130 مقدمات درج ہیں اسلام آباد میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی لیڈر شپ پر 43 مقدمات درج ہیں اسلام آباد میں 9 مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں، عمران خان کے خلاف ایف آئی اے میں 03 مقدمات درج ہیں عمران خان سمیت دیگر کے خلاف پنجاب میں 84 مقدمات درج ہیں پنجاب میں سب سے زیادہ مقدمات کی تعداد لاہور میں 27 ہے ،

    لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور ایف آئی کو عمران خان کے خلاف کاروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات پیش کردی ہے اب حکم امتناعی کو برقرار نہیں رکھ سکتے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

  • چودھری شجاعت کو صدر ق لیگ رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار

    چودھری شجاعت کو صدر ق لیگ رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار

    چودھری شجاعت حسین کو ق لیگ کا صدر برقرار رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس عاصم حفیظ نے چوہدری وجاہت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چوہدری شجاعت حسین کو صدر مسلم لیگ ق ڈکلیئر کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کیس واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا،لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ق لیگ کی صدارت کے معاملے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام قانون کے مطابق درخواست پر سفارشات دینا ہیں،جسٹس عاصم حفیظ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن متعصب کیوں دکھائی دے رہا ہے؟ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں یہ تاثر نہ دیں کہ کسی سیاسی جماعت کے وکیل ہیں،

    چودھری شجاعت کو صدر ق لیگ رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے چودھری وجاہت کی درخواست کا دوبارہ جائزہ لے کر 10 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا تھا، ۔الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا تھا،۔الیکشن کمیشن نےسینٹرل ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ مسترد کردیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

  • جلسہ بنیادی آئینی حق وہ شرائط ہونگی جو قانون کے مطابق ہوں گی،عدالت

    جلسہ بنیادی آئینی حق وہ شرائط ہونگی جو قانون کے مطابق ہوں گی،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے ڈی سی سے استفسار کیا کہ آپ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی کوئی لسٹ تیار کی ہے؟ پی ٹی آئی کاموقف ہے کہ کوئی مقدمہ نہیں ہے پھر بھی لسٹیں بنائی گئیں جلسے کا کیا فیصلہ کیا گیا ہے ؟ وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر تمام معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے پی ٹی آئی نے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ہم نے اجازت دے دی ہے ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا نہ ہی ہم کسی سے ملے ہیں ،عدالت نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ تو پھر معاہدے پر دستخط کس کے ہیں ؟صدر پی ٹی آئی لاہور نے عدالت میں کہا کہ یہ سائن پرانے معاہدے کے ہیں،میں گزشتہ روز کسی میٹنگ میں شریک ہوا نہ سائن کیے، جلسے کی اجازت کیلئے بہت شرائط عائد کی گئی ہیں جوقانون کیخلاف ہے،لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی غیر قانونی شرائط عائد نہیں کر سکتے ،جلسہ کرنا بنیادی آئینی حق ہے وہ شرائط ہونگی جو قانون کے مطابق ہوں گی،پبلک آرڈر کو برقرار رکھنا ہے تو سب کیلئے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے،

    جسٹس کامران راحیل شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل تک تو آپ نے جلسے کی اجازت تک نہیں دی تھی،کیا جو شرائط پی ٹی آئی کیلئے ہیں وہ دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی آپ نے لاگو کی ہیں ، ڈپٹی کمشنر نے عدالت میں کہا کہ جلسے کی اجازت کےلیے ڈپٹی کمشنر یا سی سی پی او کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز ہوتے ہیں ،جسٹس راحیل کامران شیخ نے وکیل ڈپٹی کمشنر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو بلا کر سن لیتے ہیں ،عدالت نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو کون سی شرائط پر اعتراض ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو شرائط عائد کیں اسکا قانون بتائیں،وکیل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر عدالت کسی شرط میں ترمیم کرنا چاہتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،جسٹس راحیل کامران شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی جرم کرتا ہے تو عدالت آپ کو کارروائی سے نہیں روک سکتی ،پی ٹی آئی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں جلسے کی تیاریوں کے لیے مینار پاکستان کا ہولڈ اج سے ہی دے دیا جائے ،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ جلسہ کب کرنا چاہتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ ہمارا جلسہ 25 کی رات کو شروع ہوجائے گا اور 26 کو دوپہر 3 بجے ختم ہو گا ،عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس آپ کی درخواست 26 مارچ آئی ہے،آپ پہلے اپنا ذہن بنا لیں ہر4 گھنٹے بعد پوزیشن تبدیل نہ کریں، عدالتیں آپ کی مرضی سے نہیں چل سکتیں، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو اجازت نامے کی شرائط میں ترمیم کر کے پیش کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے مینار پاکستان کا ہولڈ دینے دے متعلق مناسب وقت دیں،جسٹس راحیل کامران شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یقینی بنائیں کہ جلسے میں کوئی غیر مناسب کام نہ ہو ،آپ الیکشن کے درمیان ہیں یہ ناں ہوں آئندہ جلسے متاثر ہوں،

    پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے اورگھروں پر چھاپوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کو ہدایت لے کر آج ہی پیش ہونے کا حکم دے دیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا لسٹ بنانے سے پہلے یہ دیکھا گیا کہ موجود افراد کیخلاف کوئی مقدمہ ہے یا نہیں؟ کیا فہرستوں میں موجود افراد کیخلاف کوئی مقدمہ درج ہے یا ایسے ہی اٹھائے جا رہے ہیں ،سرکاری وکیل نے کہا کہ اسی نوعیت کا کیس جسٹس طارق سلیم شیخ کے پاس موجود ہے ،جسٹس طارق سلیم شیخ کے پاس آئی جی نے آج رپورٹ جمع کرانی ہے، عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کیس ٹرانسفر کر دوں تو کوئی آرڈر دکھائیں،

    سی سی پی او لاہور نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جاری کی گئی لسٹ سے اظہار لاتعلقی کر دیا،اور کہا کہ ہم نے کوئی لسٹ تیار کی اور نہ ہی کوئی جاری کی ،پی ٹی آئی کارکنوں نے ہماری 2رائفلز چھینی ، گاڑی کو نہر میں پھینکا کیا گیا ،بہت سے نامعلوم افراد نامزد ہیں جیسے جیسے شناخت ہو رہی ہے کارروائی کر رہے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہریوں کو گرفتار کرنے سے پہلے قانونی طریقہ اختیار کیا جاتا ہے یا نہیں؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ اسی نوعیت کی درخواست جسٹس طاق سلیم شیخ کے پاس زیر سماعت ہے، عدالت نے درخواست جسٹس طارق سلیم شیخ کے پاس لگانے کےلیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید کمیٹی کے کنوینئر مقرر کئے گئے ہیں،کمیٹی گرفتار افراد کی رہائی کے انتظامات اور دیگر ضروری اقدامات کرے گی کمیٹی میں ناصرسلمان، وقاص امجد، رانا مدثر، یوسف وائیں شامل ہیں کمیٹی میں وقار مشتاق، میاں بشیر،محمود جوئیہ،سعید بھٹہ اور خالد سندھو شامل ہیں

    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ

  • برطانوی عدالت نے پاکستانی گلوکار کو دھوکا دہی پرساڑھے 8 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

    برطانوی عدالت نے پاکستانی گلوکار کو دھوکا دہی پرساڑھے 8 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

    برطانوی عدالت نے پاکستانی گلوکار اکرم راہی کو دھوکا دہی کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 8 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : نامور نغمہ نگار ایس ایم صادق نے اپنے وکیل چوہدری شفقات محمود اور اپنے صاحبزادے وسیم صادق کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی عدالت نے پاکستانی گلوکار اکرم راہی کو 2 میوزک کمپنیوں مووی باکس اور اورینٹیل اسٹار کے ساتھ دھوکہ دہی پر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    قتل کی دھمکیاں،سلمان خان نے مقدمہ درج کراد دیا

    پاکستانی گلوکار کو 3 اپریل تک ایک لاکھ 50 ہزار پونڈ ادا کرنے کا حکم جاری کیا جبکہ مجموعی طور پر ساڑھے 8 کروڑ روپے جرمانہ دینا ہو گا۔

    ایس ایم صادق نے کہا کہ اکرم راہی نے اپنی کتاب میں نہ صرف جگا اور سیف الملوک لکھنے کا دعویٰ کیا ہے بلکہ میرے بھی 250 سے زیادہ مشہور گانے اپنی کتاب میں شامل کیے ہیں اکرم راہی نے اپنے سیکورٹی گارڈ کے نام پر جعلی پیپر بنائے اور عدالت میں جعلی کاغذات پیش کیے دھوکہ دہی ثابت ہونے پر برطانیہ کی عدالت نے گلوکار کو ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ 3 اپریل تک جمع کرانے کا حکم دیا۔

    ایس ایم صادق کے مطابق انہوں نے بھی پاکستان کی عدالت میں اکرم راہی کے خلاف مقدمہ کر رکھا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مجھے بھی عدالت سے انصاف ملے گا، اکرم راہی نے جعل سازی سے مختلف گانوں پر مبنی کتاب اپنے نام سے رجسٹرڈ کروائی ہے۔

    قتل کرنے کی دھمکیاں،ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی

  • اردو کے نامور شاعر، ادیب اور ماہر لسانیات احسان دانش

    اردو کے نامور شاعر، ادیب اور ماہر لسانیات احسان دانش

    احسان دانش

    اردو کے نامور شاعر، ادیب اور ماہر لسانیات احسان دانش 10؍فروری1914ء میں کاندھلہ، مظفر نگر (یوپی) میں پیدا ہوئے تھے۔ والدین کی غربت کی وجہ سے چوتھی جماعت سے آگے نہ پڑھ سکے تاہم اپنے طور پر اردو، فارسی اور عربی زبان کا مطالعہ کیا، تلاش معاش میں لاہور آگئے اور پھر تمام عمر یہیں گزاری۔ یہاں انھوں نے مزدوری، چوکی داری، چپراسی اور باغ بانی کے فرائض انجام دیے۔ فرصت کے اوقات میں کتابوں کا مطالعہ کرتے تھے۔

    دوران مطالعہ انھیں شعروسخن سے دل چسپی ہوگئی۔ تاجور نجیب آبادی سے اصلاح لینے لگے۔جب کچھ رقم جمع ہوگئی تو ’’مکتبۂ دانش‘‘ کے نام سے اپنا ذاتی کتب خانہ قائم کیا۔ ان کا سرمایۂ شعری زیادہ تر نظموں پر مشتمل ہے۔ ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں ’’ستارۂ امتیاز‘‘ کے خطاب سے حکومت نے نوازا ۔ احسان دانش کو مذہب سے گہرا لگاؤ تھا۔ انھیں حج بیت اللہ اور روضۂ اقدس پر حاضری کی سعادت نصیب ہوئی 22 مارچ1982ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔

    دانش میں خوف مرگ سے مطلق ہوں بے نیاز
    میں جانتا ہوں موت ہے سنت حضورؐ کی

    اب کے یوں دل کو سزا دی ہم نے
    اس کی ہر بات بھلا دی ہم نے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسے
    ساتھ چل موج صبا ہو جیسے
    لوگ یوں دیکھ کے ہنس دیتے ہیں
    تو مجھ بھول گیا ہو جیسے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    زندگی تجھ سے شکایت ہی کہاں تھی لیکن
    تیری تلخی میرے لہجے سے عیاں تھی لیکن
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نظر فریب کھا گئی تو کیا ہو گا
    حیات موت سے ٹکرا گئی تو کیا ہو گا
    غم حیات سے ہے بے شک خودکشی آساں
    مگر جو موت بھی شرما گئی تو کیا ہو گا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وفا کا عہد تھا دل کو سنبھالنے کے لیے
    وہ ہنس پڑے مجھے مشکل میں ڈالنے کے لیے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    احسانؔ ہے بے سود گلہ ان کی جفا کا
    چاہا تھا انھیں ہم نے خطا وار ہمی تھے
    ….
    رعنائی کونین سے بے زار ہمیں تھے
    احسان دانش
    رعنائی کونین سے بے زار ہمیں تھے
    ہم تھے ترے جلووں کے طلب گار ہمیں تھے

    ہے فرق طلب گار و پرستار میں اے دوست
    دنیا تھی طلب گار پرستار ہمیں تھے

    اس بندہ نوازی کے تصدق سر محشر
    گویا تری رحمت کے سزاوار ہمیں تھے

    دے دے کے نگاہوں کو تصور کا سہارا
    راتوں کو ترے واسطے بیدار ہمیں تھے

    بازار ازل یوں تو بہت گرم تھا لیکن
    لے دے کے محبت کے خریدار ہمیں تھے

    کھٹکے ہیں ترے سارے گلستاں کی نظر میں
    سب اپنی جگہ پھول تھے اک خار ہمیں تھے

    ہاں آپ کو دیکھا تھا محبت سے ہمیں نے
    جی سارے زمانے کے گنہ گار ہمیں تھے

    ہے آج وہ صورت کہ بنائے نہیں بنتی
    کل نقش دو عالم کے قلم کار ہمیں تھے

    پچھتاؤگے دیکھو ہمیں بیگانہ سمجھ کر
    مانوگے کسی وقت کہ غم خوار ہمیں تھے

    ارباب وطن خوش ہیں ہمیں دل سے بھلا کر
    جیسے نگہ و دل پہ بس اک بار ہمیں تھے

    احسانؔ ہے بے سود گلہ ان کی جفا کا
    چاہا تھا انہیں ہم نے خطاوار ہمیں تھے

  • مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ 25 رمضان  تک جاری رہے گا۔ عامر میر

    مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ 25 رمضان تک جاری رہے گا۔ عامر میر

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامرمیر نے مری میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا اور عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے شہریوں سے فری آٹا سکیم کے حوالے سے دریافت کیااور اس موقع پر فرائض سر انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے شہریوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کم از کم وقت میں آٹے کی فراہمی ممکن ہو۔اس موقع پر صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین میں مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے اور ایک اندازے کے مطابق پنجاب کے تقریباََ 10لاکھ افراد اس سکیم سے مستفید ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی نوعیت کی اس منفرد سکیم سے پہلی دفعہ عوام الناس کو ان کا حق براہ راست دیا جا رہا ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ فری آٹے کی فراہمی کے اس عظیم الشان منصوبے کو کامیاب اور شفاف بنایا جائے اس مقصد کیلئے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ایک ایپ بنائی گئی ہے۔انہوں نے عوام الناس کو ہدایت کی کہ وہ 8070پر میسج کر کے فری آٹے کیلئے اپنی اہلیت کو چیک کریں اور تصدیقی میسج وصول ہونے کے بعد مخصوص پوائنٹس پر جا کر فری آٹا حاصل کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ڈ تمام شہری فری آٹا کے حصول کے لیے اہل ہیں۔اسی طرح وہ تمام لوگ جن کی آمدنی 60ہزار سے کم ہے وہ بھی تصدیقی میسج کے بعد حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ عامر میر نے مزید کہا کہ فری آٹے کی فراہمی پنجاب بھر میں قائم یوٹیلٹی سٹورز، ٹرکنگ پوائنٹس،بڑے کریانہ سٹورز اور دیگ مقامات پر جاری ہے۔جہاں پہلے فیز میں آنے والے شہریوں کو 10کلو آٹے کا تھیلہ مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں ہر دس دن بعد 10,10کلو کے مزید دو تھیلے بھی مفت فراہم کیے جائیں گے اور مفت آٹے کی فراہمی کا یہ سلسلہ 25رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔

    مفت آٹے کی ذلت آمیز دستیابی نے نااہلی کے پول کھول دیے، خالد مسعود

  • مفت آٹے کی ذلت آمیز دستیابی نے نااہلی کے پول کھول دیئے، خالد مسعود

    مفت آٹے کی ذلت آمیز دستیابی نے نااہلی کے پول کھول دیئے، خالد مسعود

    مفت آٹے کی ذلت آمیز دستیابی نے نااہلی کے پول کھول دیے، خالد مسعود

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ حکومتی بدانتظامی نے عوام کو ذلیل خوار کرکے رکھ دیا ہے- مفت آٹے کے حصول کے لیے عوام کو لائنوں میں کھڑا کرکے کا تشدد کا نشانہ بنوایا جارہا ہے- جس میں سینکڑوں افراد زخمی اور 2 سے 3 اموات واقع ہوچکی ہیں- حکمران اپنی پالیسیوں پر غور کریں وگرنہ پاکستان کے عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح دھکیلنا بند کریں- حکومتی اشرافیہ نے عوام کو 5 ارب کی مفت آٹا سکیم دے کر عوام پر 10 ارب کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے، 648 روپے والا 10 کلو آٹے کے تھیلا 510 روپے مہنگا کرکے 1158 روپے کردیا گیا ہے،اس سے بڑا عوام کا معاشی قتل اور کیا ہوگا کہ غریب سے ایک وقت کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔ جو کسی صورت برداشت نہیں ہے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں موجود پاکستانی مرکزی مسلم لیگ کے اجلاس میں مرکزی کابینہ اور امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ مفت آٹے کے حصول کے لیے انتظامات کو ترجیح بنیادوں پر بہتر کیا جائے تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم پورے پاکستان میں یونین کونسل لیول پر سستی روٹی تندور لگا کر عوام کو 10 روپے کی روٹی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں روٹی 20 سے 25 روپے میں فروخت کی جارہی ہے دوسری جانب مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام کراچی اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر سستے بازار لگا کر عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے- جہاں پر کسی کی عزت کو مجروح نہیں بلکہ اس پارٹی کے کارکن خوش دلی سے عوام کے لیے اپنی فلاحی خدمات سر انجام دے رہے ہیں- کیونکہ قوم کی خدمت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مشن ہے اور اس مقصد کے لیے لوگوں کی نبض پر ہاتھ رکھنے والے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونے والے امیدواران کو ہم نے میدان میں اتارا ہے۔

    مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے بعض شہروں میں بد نظمی کے واقعات پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا اور صوبائی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مفت آٹے کی فراہمی کے سنٹرز پر انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ کمشنرز،آرپی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز اپنے شہروں میں سنٹرز کے دورے کریں ، اوکاڑہ میں مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے 4 خواتین بے ہوش ہو گئیں جس کا وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا ، نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھگدڑ مچنے کے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور خواتین کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں، انہوں نے کمشنر ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

    دوسری جانب پاکپتن میں آٹے کے حصول کیلئے آنے والے شہری پر پولیس نے تھپڑوں کی بارش کر دی۔ پاکپتن پلے گراؤنڈ پوائنٹ پر مفت آٹے کی تقسیم کے دوران جھگڑا ہوا تھا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مفت آٹے کے حصول کیلئے ایک اور شہری کی جان گئی، فیصل آباد میں آٹا لینے آیا بزرگ شہری چل بسا، جس کے بعد دو روز میں تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز بھی اس پوائنٹ پر بھگدڑمچنےسے متعددافرادزخمی ہوئےتھے جبکہ گزشتہ روزپولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا

    https://twitter.com/ZayanHasan1/status/1638142843024809985