Baaghi TV

Category: لاہور

  • عوام الناس کوبروقت آٹےکی فراہمی کےلیےفلورملزکوآٹےکاکوٹہ دوگناکردیا:پرویزالٰہی

    عوام الناس کوبروقت آٹےکی فراہمی کےلیےفلورملزکوآٹےکاکوٹہ دوگناکردیا:پرویزالٰہی

    لاہور:گندم وآٹا بحران کےخاتمہ کیلئےوزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نےپنجاب کی فلور ملوں کوگندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کردوگنا کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کےزیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری خوراک نادر چٹھہ اور ہمیش خان نے شرکت کی۔

    پنجاب میں آٹامزیدمہنگا،نان بائیوں کاروٹی کی قیمت 40روپےکرنےکااعلان

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فلور ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کردیا گیا، صوبے بھر میں سیل پوائنٹس کو بھی دوگنا کر دیا گیا ہے، انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ آٹا بحران کے خاتمہ کیلئے 24 گھنٹے کے اندر اندر لائحہ عمل طے کیا جائے۔

    کےالیکٹرک کی اجارہ داری جولائی تک ختم ہوجائیگی:چیئرمین نیپرا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میں روزانہ 10 کلو آٹے کے 18 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے، سوموار سے فلور ملوں کو ان کے اپنے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کر دی جائے گی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    ادھرپنجاب میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، حکومت اورضلعی انتظامیہ قیمتیں برقراررکھنے میں بری طرح ناکام ہوگئیں۔چکی مالکان نےایک مرتبہ پھر آٹا 10روپےفی کلو بڑھا دیا،جس کے بعد فی کلو نرخ 160 روپے پرپہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق 80 کلو والی فائن میدے کی بوری بھی ایک ماہ میں بار بار مہنگی ہوکر 4 ہزار کے مجموعی اضافے کے بعد 12 ہزار 600 کی ہوگئی، 15 کلو والا آٹے کا تھیلا 200 روپے اضافے کے بعد 2150 میں فروخت ہورہا ہے۔

    ازبکستان نے پاک، افغان اور ازبک ریل کارمنصوبے پر فزیبلٹی رپورٹ پاکستان کو دیدی

    سستا سرکاری آٹا مارکیٹ سے غائب ہے جس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار اور مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ صوبائی وزیر خوراک حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے روزانہ 23 ہزار میٹرک ٹن آٹا ٹریکنگ پوائنٹس پر دے رہے ہیں، جہاں ذخیرہ اندوزی کی شکایت ملے گی کارروائی کریں گے۔

  • ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس،وزیراعلیٰ کےاعتماد کے ووٹ پرمنصوبہ بندی کرلی

    ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس،وزیراعلیٰ کےاعتماد کے ووٹ پرمنصوبہ بندی کرلی

    لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ سمیت سیئنر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    پنجاب میں آٹامزیدمہنگا،نان بائیوں کاروٹی کی قیمت 40روپےکرنےکااعلان

    اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے 9 جنوری کے اجلاس کی پیش بندی کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مکمل کر لی، اجلاس میں مختلف رہنماؤں کو اتحادی اور ن لیگ کے پنجاب اسمبلی کے اراکین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطہ کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی مشاورت ہوئی، ممکنہ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا امیدوار کون ہو گا یہ بھی مشترکہ کمیٹی طے کرے گی۔

    کےالیکٹرک کی اجارہ داری جولائی تک ختم ہوجائیگی:چیئرمین نیپرا

    چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی صورتحال پر اہم ترین اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کیلئے اعتماد کا ووٹ 11 جنوری کے بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کی سینئر پارٹی قیادت کے علاوہ سپیکر سبطین خان، صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، ہاشم ڈوگر ، راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، سردار حسنین بہادر دریشک اور خیال کاسترو سمیت ارکان صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    اجلاس کے دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال خاص طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ پر تفصیلی مشاورت کی گئی، اس موقع پر شرکاء نے تجویز دی کہ ہمارے اراکین پورے ہیں، اعتماد کا ووٹ 11 جنوری کو عدالتی فیصلے کے بعد لیا جائے، اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں۔

  • پنجاب میں آٹامزیدمہنگا،نان بائیوں کاروٹی کی قیمت 40روپےکرنےکااعلان

    پنجاب میں آٹامزیدمہنگا،نان بائیوں کاروٹی کی قیمت 40روپےکرنےکااعلان

    لاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ چکی مالکان نے قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا جس کے بعد نرخ 165 روپے فی کلو ہوگئے۔ چکی مالکان نے بھی روٹی کی قیمت بڑھانے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکیوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

    پنجاب میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، حکومت اور ضلعی انتظامیہ قیمتیں برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوگئیں۔ چکی مالکان نے ایک مرتبہ پھر آٹا 10 روپے فی کلو بڑھا دیا، جس کے بعد فی کلو نرخ 160 روپے پر پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق 80 کلو والی فائن میدے کی بوری بھی ایک ماہ میں بار بار مہنگی ہوکر 4 ہزار کے مجموعی اضافے کے بعد 12 ہزار 600 کی ہوگئی، 15 کلو والا آٹے کا تھیلا 200 روپے اضافے کے بعد 2150 میں فروخت ہورہا ہے۔

    ایل سیز کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھولنا ناگزیر ہے. شیخ عبدالرزاق کا اسٹیٹ بینک کو خط

    سستا سرکاری آٹا مارکیٹ سے غائب ہے جس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار اور مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ صوبائی وزیر خوراک حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے روزانہ 23 ہزار میٹرک ٹن آٹا ٹریکنگ پوائنٹس پر دے رہے ہیں، جہاں ذخیرہ اندوزی کی شکایت ملے گی کارروائی کریں گے۔

    پی آئی اے مدتوں سے بیمار ادارہ،،ہم کام کررہے ہیں،خواجہ سعد رفیق

    دوسری جانب متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 16 جنوری سے نان 40 اور سادہ روٹی 35 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔صدر نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چکی اور فائن آٹے کی قیمیتں بڑھنے کیخلاف 12 جنوری کو پنجاب بھر میں ہڑتال بھی کریں گے۔

  • صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    سکھر:سکھررینج پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے اداکارہ صوفیہ مرزا اور ان کی ٹینس پلیئر بہن مریم مرزا کو سکھر میں ایک شادی ڈانس پروگرام میں بالی ووڈ ڈانس پرفارم کرنے سے متعلق دھوکہ دہی کے الزامات کے سلسلے میں گرفتار کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

    انسپکٹر جنرل سندھ کو لکھے گئے خط میں ڈی آئی جی سکھر رینج نے پولیس حکام کو بتایا ہے کہ ملزمہ مریم مرزا، صوفیہ مرزا (جن کا اصل نام خوش بخت مرزا ہے)، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز 06 لاہور سے محمد لطیف مرزا اور ان کی دوست مائرہ خرم کو ایف آئی آر نمبر 226/2022 کے تحت 420,147,148, 149,500/2,5u4 PPC آف PS "A’ سیکشن، ضلع سکھر میں مطلوب ہے۔

    سکھر رینج نے درخواست کی ہے کہ مذکورہ کیس کی تفتیش اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے مقصد سے PS "A” سیکشن، ضلع سکھر کی پولیس پارٹی کو ضلع لاہور اور سیالکوٹ، صوبہ پنجاب روانہ کرنے کے لیے ضروری اجازت دی جائے۔ ایک اے ایس آئی، دو پولیس کانسٹیبل اور دو لیڈی کانسٹیبل کے لیے اجازت مانگی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ صوفیہ مرزا، مریم مرزا اور ان کے منیجر دوست کے خلاف شادی کی تقریب میں ڈانس اور مجرہ کرانے کے لیے 150000 لاکھ روپے لیے لیکن تقریب میں حاضر نہ ہونے پر فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقامی رہائشی ثناء اللہ مہیسر نے ایف آئی آر نمبر 226/2022 کے تحت پولیس اسٹیشن اے سیکشن ڈسٹرکٹ سکھر میں صوفیہ مرزا، مریم مرزا اور مائرہ خرم کے خلاف دفعہ 154 CR.P.C کے تحت مقدمہ درج کیا۔

    فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی تفصیلات اور مقامی پولیس کے تفتیشی افسر کی تصدیق کے مطابق صوفیہ مرزا، مریم مرزا اور مائرہ خرم نے گزشتہ ماہ سکھر کے بیراج کالونی میں واقع اوطاق گیسٹ ہاؤس میں شادی میں ڈانس کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے ایڈوانس لیے تھے۔ لیکن نہ صرف ڈانسرز سامنے نہیں آئے بلکہ بعد میں غنڈوں کے ذریعے اسے دھمکیاں بھی دیں۔

    صوفیہ مرزا پر عدالت کا برہمی کا اظہار،خاموش رہو، ملا آخری موقع

    ثناء اللہ مہیسر نے اپنی شکایت میں کہا کہ اس نے تینوں کی بکنگ کا فیصلہ حال ہی میں منعقدہ ایک ڈانس ایونٹ میں ان تینوں سے ملاقات کے بعد کیا جہاں لاہور میں مقیم صوفیہ مرزا اور مریم مرزا بالی ووڈ کے ڈانس نمبرز پر لیڈ پرفارمنس کر رہی تھیں۔ثناء اللہ مہیسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے بکنگ مائرہ خرم کے ذریعے کروائی جنہوں نے مریم مرزا اور صوفیہ مرزا سے ملاقات کا اہتمام کیا جہاں یہ طے پایا کہ وہ 15 لاکھ روپے میں ون نائٹ پرفارمنس کریں گے اور دیگر خواتین کو بھی ساتھ لائیں گے۔

    شکایت کنندہ نے بتایا کہ ان پر بھروسہ کرتے ہوئے ہم نے گواہ مختار حسین ولد غلام فرید سومرو اور محمد وارث ولد محمد ایوب میرانی سکنہ شرف آباد سکھر کے سامنے مریم مرزا، مائرہ خرم اور خوشابت کو 10 لاکھ روپے دیئے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ پروگرام کے دن مزید ادائیگی کی جائے گی۔ جس دن شادی کا پروگرام تھا وہ سب نہیں آئے تھے۔ ہم فون کرتے رہے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔ثناء اللہ مہیسر نے کہا کہ انہوں نے مائرہ خرم کو فون کرکے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا اور وعدہ کیا کہ کوئی ان سے رقم واپس کرنے کے لیے ملاقات کرے گا۔

    اداکارہ صوفیہ مرزا اور شہزاداکبراورسابق ڈی ایف آئی اے پرمقدمہ درج

    اس نے شکایت کی کہ 27 نومبر 2022 کو ایک نامعلوم خاتون اور پانچ مرد 1715 بجے 5 بجے طے شدہ ملاقات کی جگہ پر ان سے ملنے آئے۔ ان میں سے تین نے ہماری طرف پستول تان کر کہا کہ اگر آپ مائرہ خرم، مریم مرزا اور خوش بخت مرزا سے پیسے مانگیں گے تو آپ کا انجام بہت برا ہو گا۔ انہوں نے ہمیں مارنے کی دھمکی دی اور گالی گلوچ کرتے ہوئے سفید رنگ کی کار میں گھر سے نکل گئے۔ میں اپنے بزرگوں سے مشورہ کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوا ہوں، میرا دعویٰ ہے کہ مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے،‘‘ شکایت کنندہ نے کہا۔

    مائرہ خرم سے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ بیمار ہونے کی وجہ سے پنڈال تک نہیں پہنچ سکیں اور انہوں نے شادی کے منتظم کو آگاہ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یا صوفیہ مرزا نے شکایت کنندہ کو دھمکی دینے کے لیے کسی کو نہیں بھیجا تھا۔

    صوفیہ مرزا حالیہ برسوں میں کئی سکینڈلز سے منسلک رہی ہیں۔ اس سے قبل یہ بتایا گیا تھا کہ اس نے 2007 میں دبئی میں اپنے شوہر کو بھی چاقو مارا تھا اور اس کے بعد سے وہ کبھی وطن واپس نہیں آئیں۔گزشتہ ہفتے یہ اطلاع ملی تھی کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف ہائی پروفائل منی لانڈرنگ کی تحقیقات دوبارہ شروع کر دی ہیں، جسے اس سے قبل شہزاد اکبر نے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کے تحت ایف آئی اے کے سربراہ بننے کے بعد بند کر دیا تھا۔

    صوفیہ مرزاکیس:عمر فاروق ظہورکا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

    کراچی میں ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل (سی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کو کراچی میں پیش ہونے اور منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کو کہا گیا ہے۔ایف آئی اے کے کراچی سرکٹ کی جانب سے بھیجے گئے ایک خط میں اداکارہ کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا تھا کہ وہ "اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت اس سرکل میں درج ایف آئی آر نمبر 53/2022” کے بارے میں سوالات کے جوابات دیں۔

    نوٹس میں کہا گیا: "تحقیقات کے دوران، یہ سامنے آیا ہے کہ آپ نے ملزم کو بغیر کسی پرچی/ رسید کے غیر ملکی کرنسی فراہم کرنے کے لیے اس کے ساتھ خرید و فروخت کا لین دین کیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ آپ جرم سے بخوبی واقف ہیں۔”

  • پاپائے اعظم پوپ ایمریٹس بینڈکٹ کی یاد میں لاہور میں تعزیتی ریفرنس

    پاپائے اعظم پوپ ایمریٹس بینڈکٹ کی یاد میں لاہور میں تعزیتی ریفرنس

    سیکرٹ ہاٹ کیتھیڈرل چرچ لاہور آرچ بشپ سبسچئن شاء کی زیر صدارت تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

    لاسیکرٹ ہاٹ کیتھیڈرل چرچ لاہورمیں آرچ بشپ سبسچئن شاء کی زیر صدارت پاپائے اعظم پوپ ایمریٹس بینڈکٹ کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ وزیراعلی پنجاب برائے انسانی حقوق رابنسن عزیز فرانسس، چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانامحمدعاصم مخدوم،سابق پردھان گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار بشن سنگھ،علامہ قاری خالد محمود،پروفیسر سید محمود غزنوی،پروفیسر عدنان فیصل،فادر اشفاق انتھونی،فادر قیصر فیروز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسانی حقوق میاں عمر حیات سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    تعزیتی ریفرنس میں پوپ ایمریٹس بینڈکٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ان کی یاد میں شمع بھی روشن کی گئی۔آرچ بشپ سبسچئین شاء نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاپائے اعظم کی ملی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔انہوں نے دنیا میں قیام امن کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دی ہیں جبکہ امن اور رواداری کے لیے ان کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے انسانی حقوق رابنسن عزیز نے پا پائے اعظم کی بین المذاہب خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام زندگی انسانیت کی خدمت میں گزر گئی اور انکا ایک ہی پیغام تھا کہ دنیا بھر میں امن و محبت قائم ہو۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ ہر مذہب میں امن کا پیغام عام ہے اور ہم سب کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے ملکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔تعزیتی ریفرنس سے دیگر مذہبی رہنماؤں نے بھی مختصر خطاب کیا اور یقین دلایا کہ وہ اپنے اردگرد بین المذاہب ہم آہنگی کو بڑھاوا دینے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

  • نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتے ہیں اور منزل ملتی ہے۔ پرویز الہیٰ

    نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتے ہیں اور منزل ملتی ہے۔ پرویز الہیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینئر وکیل رہنماء فیصل چودھری اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جہلم اور فیصل آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نیت نیک اور سمت درست ہے۔ نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتے ہیں اور منزل ملتی ہے۔ پی ڈی ایم والوں کی نیت میں بھی کھوٹ ہے اور سیاست میں بھی پی ڈی ایم کی حکومت نے چند ماہ کے اندر معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ان لوگوں نے اپنی کھوٹی سیاست کی خاطر ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔یہ اپنی نام نہاد سیاست بچانے کیلئے ملک سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔عمران خان نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھ کر فیصلے کئے ہیں۔ چند ماہ میں پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، اس کی مثال گزشتہ 10 برس میں نہیں ملتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دور میں میٹرک تک تعلیم مفت کی، اب بی اے تک تعلیم فری کردی ہے۔ ہمارا ہر لمحہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے وقف ہے۔ فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔وکلاء برداری کی فلاح و بہبود کیلئے چودھری پرویز الٰہی کا جذبہ قابل قدر ہے۔ افضل ساہی کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی کا پہلا سنہری دور آج بھی عوام کو یاد ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے اب بھی مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پائیدار اقدامات کئے ہیں۔

    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

     خواجہ سرا رمل علی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،

  • کمرتوڑمہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی نےمظاہروں کااعلان کردیا

    کمرتوڑمہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی نےمظاہروں کااعلان کردیا

    لاہور: جماعت اسلامی نے آٹا، چکن اور اشیاء ضروریہ کے بحران اور کمر توڑ مہنگائی کیخلاف لاہور میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آٹا ، چکن اور اشیاء ضروریہ کا بحران حکومتی بدنیتی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ حکمرانوں کی عوامی مسائل اورمہنگائی سے لاتعلقی بےحسی کی بدترین مثال ہے۔

    رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،حافظ نعیم

    انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور یہاں لوگ آٹے کی خریداری کے لیے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ بیس کلو آٹا 3 ہزار روپے میں بھی دستیاب نہیں ہورہا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مرغی 550 روپے فی کلو کی ریکارڈ قیمت پر پہنچنے کے بعد مارکیٹ سے غائب ہوگئی۔ سفید پوش طبقہ حالات سے تنگ آ کر خود کشی پر مجبور ہے۔

    امریکا کا سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار

    امیرجماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آٹا ، مرغی اور دیگر اشیاء ضروریہ کے بحران اور مہنگائی کیخلاف شہر کی مختلف شاہراؤں اور چوکوں پر احتجاجی مظاہرے کریگی۔ اتوار 8 جنوری کو ملتان روڈ پر بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں اکبر چوک ، جی ٹی روڈ باغبان پورہ سمیت اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

    دوسری طرف کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کل باغ جناح میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں،

     

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آج سے کراچی کے اہم مقامات پر کیمپ لگائیں گے ،نوجوانوں میں امید پیدا ہو رہی ہے ،سندھ حکومت اب یہ کہہ رہی ہے ہم الیکشن وقت پر کروائیں گے ،ناصر حسین شاہ نے جو کہا وہ خط واپس لیں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتراض ہے،صورتحال واضح ہونی چاہیے،تین دفعہ الیکشن ملتوی ہوئے ، امیدواروں نے اپنے وسائل لگائے ہیں،الیکشن ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ،پیپلزپارٹی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے 2015میں بھی عدالت کے کہنے پر الیکشن کروائے گئے ،اگست 2020 سے الیکشن نہیں کروائے گئے ہم مسلسل پچھلے ڈیڑھ سال سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کر وائیں،ایم کیو ایم ابھی کوشش میں ہے کسی طرح فیس سیونگ مل جائے ،پیپلزپارٹی خط کو واپس لے ،

    اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مرغی، آٹا، چاول، پیاز، دالیں مزید مہنگی

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگے ہیں ،چارج کیوں نہیں چھوڑ رہے پرسوں رات گلستاں جوہر میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا ،رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،رینجرز کو تین ماہ کے لیے اختیارات دیئے جائیں،پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے سسٹم کو ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پولیس کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے،

  • پی آئی اے مدتوں سے بیمار ادارہ،،ہم کام کررہے ہیں،خواجہ سعد رفیق

    پی آئی اے مدتوں سے بیمار ادارہ،،ہم کام کررہے ہیں،خواجہ سعد رفیق

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں،

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت نے 3 ائیرپورٹ کے آپریشنز آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا،کسی ائیر پورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی ائیرپورٹس نجکاری کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ،دنیا کے ماڈلز کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں،پی آئی اے پر بیرونی دباو ہے ،پی آئی اے مدتوں سے بیمار ادارہ ہے ،روٹس کھل جائیں گے تو ٹکٹس کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی،کراچی ائیرپورٹ کی کیپسٹی کو بہتر کرنے کی کوشش جاری ہے ،ملک میں بہترین آپریٹرز لانے کی کوشش کررہے ہیں،قطر اورعرب امارات کو بھی بہترین آپریٹرز کے لیے بتایا ہے ،بین الاقوامی روٹس کھلوانے کی کوشش کررہے ہیں،ریلوے کی روزانہ کمائی ساڑھے 15 کروڑ اور اخراجات 19 کروڑ روپے ہیں،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سیاسی مخالفین منفی پراپیگنڈہ ترک کریں ،ہم کام کر رہے ہیں ،ریلوے میں ناکارہ لوگ نہیں ریلو ے میں مزید کوچز بھی آئیں گی، پاکستان میں اب کوچز بھی بنیں گی،ہمیں ریلوے میں ریونیوچاہیے

  • عدالت نے کہا تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے،  عمران خان

    عدالت نے کہا تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے، عمران خان

    پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ،تحریک انصاف نے 9 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

    پارلیمانی لیڈر نے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی،عمران خان کو قانونی ماہرین نے رائے دی ہے کہ اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط کیا جائے،اعتماد کے ووٹ کیلئے گورنر کے حکم کی کوئی آئینی حیثیت نہیں،قانونی ماہرین نےعدالتی فیصلے کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیا، قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو گورنر کا آرڈر آئینی ہو جائے گا،رکن پنجاب اسمبلی زینب عمیر کا کہنا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر مشاورت جاری ہے، پنجاب اسمبلی اجلاس کیلئے جاری ایجنڈے میں بھی اعتماد کے ووٹ کو شامل نہیں کیا گیا

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کے صوبائی وزرا کا اجلاس ہوا، عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کوعدالتی فیصلے سے مشروط کردیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہمیں اعتماد کے ووٹ کے لیے تیاری کرنی ہے ،عمران خان نے وزرا کو اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی، وزراء کا کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، ہر وزیر کو اس کی متعلقہ ڈویژن کی ذمہ داری سونپ دی گئی،عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر وزیر اپنی ڈویژن کے اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطے میں رہے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اعتماد کا ووٹ لیتے ہی فوری اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی ،عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلی تحلیل کریں گے اس پر کوئی دو رائے نہیں، اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کیلئے عوام کے پاس جائیں گے،
    تمام وزرا اپنے حلقوں اور ڈویژن میں اگلے انتخابات کی تیاری بھی کریں،

    خیال رہے کہ اسپیکر سبطین خان کی ہدایت پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کررکھا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر کارروائی شروع کی جائے گی تاہم 9 جنوری سے قبل ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے سے عمران خان سخت پریشان ہیں۔

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

  • سی ٹی ڈی کا 5 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعوی

    سی ٹی ڈی کا 5 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعوی

    سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں، ملزمان میں انعام الحق،مسکین اللہ،واحدخان،شیرنقیب،شاہ ولی شامل ہیں، ملزمان کو پنجاب کے شہروں لاہور ، گوجرانولہ اور ساہیوال سے گرفتار کیا گیا،گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ، اکیس ہزار دو سو ستائیس افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ،

    قبل ازیں گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی سی ٹی ڈی نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک کاروائی کی تھی، اس دوران سی ٹی ڈی نے سات دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خالد ، محسن ،عثمان ، شیر محمد ، لقمان اور فاروق کے طور پر ہوئی

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف