Baaghi TV

Category: لاہور

  • طالبہ کو ہراساں کرنے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    طالبہ کو ہراساں کرنے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،

    پولیس نے طالبہ کو ہراساں کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، پولیس حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو منظرعام آنے پر ملزمان کو فوری گرفتار کیا گیا، ملزمان نے گلی میں گزرتی ہوئی طالبہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی تھانہ اچھرہ اور وحدت کالونی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    دوسری جانب تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود سے 17 سالہ لڑکی اغوا کر لی گئی، مغوی کے اغوا کا مقدمہ والد غلام رسول کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ساجد ۔محسن اور نامعلوم عورت نے ثناء کو اغوا کیا، صبح لڑکی کی والدہ نے دیکھا ثناء گھر موجود نہیں تھی گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا اور الماری سے 3 لاکھ 25 ہزار بھی غائب تھے ملزم ساجد اکثر مغوی کا پیچھا کیا کرتا تھا آج صبع نامعلوم اغوا کار عورت ملزمان محسن اور ساجد گھر باہر آئے ملزمان نے مغوی کو اغوا کیا جن کے خلاف کاروائی کی اپیل ہے،

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

  • پی ٹی آئی کےسابق رہنمانےعمران خان کےصادق و امین ہونےکا پول کھول دیا

    پی ٹی آئی کےسابق رہنمانےعمران خان کےصادق و امین ہونےکا پول کھول دیا

    پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے سابق کوآرڈینیٹر جاوید بدر خان نے عمران خان کے صادق اور امین ہونے کا پول کھول دیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں جاوید بدر خان نے کہا کہ شاہزایب خانزادہ کے ساتھ عون چوہدری کا انٹرویو دیکھا جس میں وہ بتا رہے تھے کہ جہانگیر ترین کو عمران خان کے کہنے پر نااہل کیا گیا یہ تو بچے بچے کو پتا ہے کہ یہ کس کے کہنے پر کیا گیا اور چیزیں کیسے ترتیب بی گئیں یہ ہمارے لئے یا کسی کے لئے بھی کوئی نئی چیز نہیں تھی-

    پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کردیا

    انہوں نے کہا کہ وہ آج سب کو بریکنگ نیوز دیں گے وہ چیزیں جو کچھ لوگوں کو پتہ ہے لیکن ان لوگوں کے نام نہیں لیں گے جاوید بدر نے کہا کہ عمران کان کو جس عدالت نےصادق اور امین کا لقب دیا عمران خان کے ڈاکیو منٹس جمع کرائے گئے صادق اور امین کے لئے عدالت جو بھی ہو وہ بغیر کاغذات کے کسی کیلئے کوئی فیصلہ نہیں دے سکتی اس کئلئے کچھ نا کچھ تو چاہیئے ہوتا چاہے وہ دوطرفہ ہو عدالت کو کچھ نہ کچھ تو چاہیئے ہوتا فیصلہ دینے کیلئے-


    انہوں نے مزید کہا کہ جو عمران خان نے صادق اور امین ہونے کیلئے کاغذات جمع کرائے تھے جوان کے منی ٹرائل کرکٹ کے پیسے اور جو کاؤنٹی کا پیسا تھا سارا وہ مکمل طور پر سارا فیک ہے وہ تمام کاغذات جھوٹے ہیں آن ان کاغذات کو ویریفائی کریں –

    پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    جاوید بدر نے کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم ،عدالتوں اور ساری پارٹیز کو کہتا ہوں کہ اس کو چیلنج کریں دیکھیں وہ مکمل طور پر تمام کاغذات جن کا میں گواہ ہوں وہ جھوٹ ہیں ان کے کوئی ٹرائلز کوئی پیچھے ان کا ریکارڈ نہیں ہے پیسوں کی کوئی کسی قسم کی سچائی نہیں ہے آپ اس کو دیکھیں ان کا وہ سارا جھوٹ ان کا وہ ان کا ایک بنایا ہوا ڈرامہ وہ آپ کے سامنے آ جائے گا –

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی سپریم کورٹ کے کسی بھی وکیل کو میرے نام کے اوپر پٹیشن دائر کرنی ہے تو میں بالکل حاظر ہوں وہ کر سکتے ہیں میں اتھارٹی دیتا ہوں وہ میرے سے رابطہ کریں اور جتنے انہوں نے کاغذات جمع کرائے تھے ان کی ویریفکیشن کیلئے پٹیشن دائر کریں-

    قبل ایں جاوید بدر خان نھے عمران خان پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا احتسابی نعرہ کھوکھلا نکلا جاوید بدر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے حکام نے کرکٹ بورڈ کے خلاف کرپشن کیس میں انکوائری کرنے سے انکار کر دیا،مجھے پہلے ایک سال نیب میں لگا اور اب ایف آئی اے میں ایک سال ہوگیا ہے،119 ارب کرپشن کے ثبوت ایف آئی اے جمع کروا چُکا ہوں ،واجد ضیا تو حکومتی مُلازم ہیں ریاستی نہیں ،اُن کو وزیراعظم ہاؤس سے جو آرڈر آتا ہے وہ صرف اُس پر کام کرتے ہیں

    جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے اہلکار نے انکشاف کیا ڈی جی کی طرف سے انکوائری نہ کرنے کا بولا گیا ہے ،میرا کیس تقریبا منطقی انجام تک پُہنچ چُکا تھا کہ انکوائری روک دی گئی ایف آئی اے ٹیم کرکٹ بورڈ کے دفتر چھاپے کے لئے تیار تھی لیکن حکومتی شہر سے حُکم آنے پر ڈی جی نے تفشیش رکوا دی

    دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،افغان طالبان اپنے وعدوں کو پورا…

  • محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان

    محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹری نمائندہ ڈاکٹر لوئے شبانا کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں پاپولیشن ویلفیئر خصوصاً فیملی پلاننگ کیلئے باہمی اشتراک کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان بھی کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ مربوط اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہی فیملی پلاننگ کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں دیہات کے ساتھ شہروں کے پسماندہ علاقوں میں بھی فیملی پلاننگ کی اہمیت سے روشناس کرایا جائے گا۔ فیملی ہیلتھ کلینکس اور فلاحی مراکز کو مزید فعال کیا جائے گا۔ فیملی پلاننگ کے اقدامات کی تحصیل اور ضلع کی سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی پنجاب حکومت نے فیملی پلاننگ اختیار کرنے والے خاندانوں کو خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے خصوصی پیکیج پنجاب احساس پروگرام کے تحت دیا جائے گا۔آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے مسائل کرہ ارض پر انسانی بقاء کے لئے خطرہ ہیں۔ آبادی میں بے ہنگم اضافہ صحت، تعلیم اور روزگارکے مسائل کو ترویج دیتا ہے آبادی سے متعلقہ مسائل پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ آبادی پر قابو پا کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ سماج میں بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

    ڈاکٹر لوئے شبانا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت پاپولیشن ویلفیئر کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے پاپولیشن ویلفیئر کیلئے پروگرامز کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں پاپولیشن ویلفیئر کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ قریبی اشتراک سے مزید کام جاری رکھیں گے۔ چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر سلمان اعجاز، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد، ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے، پروگرام اینڈ ٹیکنیکل سپیشلسٹ شعیب احمد شہزاد، ٹیکنیکل سپیشلسٹ جینڈرثانیہ درانی ا ور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    نور مقدم کیس، شاطر دماغ چل گیا،بڑی پلاننگ ہو گی

    پارلیمنٹ ہاؤس میں جلد سے جلد بیوٹی پارلر قائم کرنے کی ہدایت

  • لاہور:  پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

    لاہور: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

    لاہور: شفیق آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : 2 ڈاکو آزادی فلائی اوور پر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے۔ اس دوران ان کا ڈولفن اور شفیق آباد پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

    لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں

    پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور مینار پاکستان برج شہریوں کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا گیا۔ داتا دربار سے شاہدرہ کی جانب جانے والے راستے کو بھی بند کردیا گیا
    ایس پی سٹی آپریشنز سرفراز ورک کے ہمراہ ایس پی ڈولفن توقیر نعیم بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت سجاد علی کے نام سے ہوئی، جو ڈکیتی، چوری، غیر قانونی اسلحہ اور جھپٹا گینگ جیسے 23 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

    اسلام آباد پولیس کی کامیاب کارروائی،اغوا برائے تاوان کے مجرم گرفتار،مغوی بھی بحفاظت رہا

    لاہور شہر میں چوریاں اور ڈکیتیاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں قبل ازیں لاہور میں موبائل فون کی دکان توڑ کر 80 لاکھ روپے کے فون چرالیے گئے تھت، کورئیر ملازم کو لوٹ لیا گیا، 80 لاکھ روپے کی 29 بھینیس لے جانے والے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا تھا –

    دریں اثنا مسلم ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 80 لاکھ روپے مالیت کی 29 بھینسیں اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عابد علی، کاشف، غلام مصطفی اور قاسم شامل ہیں، ملزمان نے پنجاب یونیورسٹی کی زرعی اراضی میں قائم ڈیرہ پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

    عوام کی مدد سے پولیس نے کئے دو ڈکیت گرفتار

  • بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کیس کی ہوئی سماعت

    بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کیس کی ہوئی سماعت

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور، لیگی رہنما بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی

    انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی، ملزم میاں حسیب وکی سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان عدالت پیش ہو گئے ہیں ،ملزمان کے وکیل نے کہا کہ جی تمام ملزمان پیش ہو چکے ہیں حاضری لگا لی جائے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان حاضری لگائیں تاکہ عدالت فرد جرم عائد کرے، ملزمان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ابھی ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی، ملزمان کے وکیل میاں علی اشفاق نے درخواست دائر کر دی

    وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل دینا شروع کر دیے ،وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کی تین ججمنٹ ہیں ،ان ججمنٹ کو دیکھ لیں فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی،ملزمان کے خلاف تھانہ داتا دربار پولیس نے چالان جمع کروا رکھا ہے ملزمان پر لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام ہے

    واضح رہے کہ لاہور سے ن لیگ کے پنجاب سے منتخب رکن اسمبلی بلال یاسین فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو ‏گئے تھے بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ ‏کی تھی، دوگولیاں ان کے پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں ‏اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس،شوٹرزکو اسلحہ کس نے کس کے کہنے پر دیا؟

    بلال یاسین پرحملہ، مقدمہ درج، سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو ملی مدد؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

    خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

    نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

  • خدشہ ہے لاہور پولیس مقابلے میں مار دیگی، گوگی بٹ تحفظ کیلئے عدالت پہنچ گیا

    خدشہ ہے لاہور پولیس مقابلے میں مار دیگی، گوگی بٹ تحفظ کیلئے عدالت پہنچ گیا

    لاہور ہائیکورٹ ،ٹاپ ٹین اشتہاری خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی تحفظ فراہمی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ،درخواست گزار کے وکیل نے کچھ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت مانگی ۔عدالت نے اسکی اجازت دے دی ،عدالت میں سی سی پی او کی طرف سے رپورٹ پیش کر دی گئی۔ سی سی پی او رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اشتہاری اعتباری کیسوں میں ملوث ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے اس رپورٹ سے اتفاق نہ کیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کے 1985سے اب تک جتنے بھی مقدمات درج ہوے وہ تمام میں بری ہو چکا ہے پولیس کی جو برانچ کریمنل ریکارڈ مرتب کرتی ہے اسکے انچارج سی سی پی او ہیں

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر درخواست گزار تمام مقدمات میں بری ہے تو پولیس کو اجازت نہین دی جا سکتی کہ وہ اسکے گھر ریڈ کرے اور چادر چار دیواری کے تحفظ کی پامالی کرے۔ اگر درخواست گزار کے وکیل کے الزامات درست ہیں تو اسکو برادشت نہیں کیا جائے گا۔

    جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سی سی پی او کے ایما پر انکا نام ٹاپ ٹین اشتہاریوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا اور تھانہ میں مسلسل حاضری لگوائی گی ۔ عدالت کے حکم پر اسکا نام ٹاپ ٹین اشتہاریوں کی لسٹ سے تو نکال دیا گیا خدشہ ہے کہ سی سی پی او اسکو جعلی پولیس مقابلہ میں مروا دیں گے۔عدالت اسکو تحفظ فراہم کرے عدالت اسکو ممکنہ جعلی پولیس مقابلہ میں مارنے سے روکے۔

    خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

  • چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم قیصر عباس کو لاہور کے علاقے رانا ٹاون سے گرفتار کیا گیا اور اسکے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی مواد برآمد کیا گیا ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھیج دیا ہے۔

    اسلام آباد میں حالیہ خودکش دھماکے کے بمبار کی شناخت ہوگئی

    گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔

    قبل ازیں گوجرخان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کیا تھا مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم محمد فاروق نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم کو گرفتار کیا ایس ایچ او کے مطابق متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا جس میں جرم ثابت ہوا-

    اسلام آباد، 24 گھنٹوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں میں آٹھ افراد گرفتار

    ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی جبکہ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے، اس حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور کسی کو بھی اس قسم کے جرم کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایسے ملزمان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا-

    ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

  • رمیز راجہ کا پی سی بی دفتر میں رہ جانے والی ذاتی اشیا وصول کرنے سے انکار

    رمیز راجہ کا پی سی بی دفتر میں رہ جانے والی ذاتی اشیا وصول کرنے سے انکار

    لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے دفتر میں رہ جانے والی اپنی ذاتی استعمال کی اشیا وصول کرنے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : سابق چیئرمین رمیز راجا کی قذافی اسٹیڈیم کے دفتر میں رہ جانے والی چیزوں میں انکا لیپ ٹاپ، 1992 ورلڈکپ کی ریپلیکا شرٹ، 2 عینک باکس، سونف کی ڈبی، شیلڈ، کیپ، پی سی بی بیگ اور چند ایکریڈیشن کارڈز شامل ہیں۔

    پہلی اننگزمیں نیوزی لینڈ کھیلا بھی اچھا:قسمت بھی مہربان نظرآئی:محمد یوسف


    بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے سامان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے رمیز راجہ کے اس رویے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ اشیا 2 مرتبہ سابق چیئرمین کے گھر بھجوائیں، دونوں مرتبہ رمیز راجا نے پی سی بی کے نمائندے سے ملاقات نہیں کی جبکہ دوسری بار ان کی اہلیہ نے چیزیں وصول کرنے سے انکار کیا۔

    تیسری بار پی سی بی کے نمائندے نے رمیز کو سامان بذریعہ کوریئر بھجوانے کیلئے کال کی تاہم انہوں نے ایک بار پھر وصول کرنے سے انکار کردیا۔

    کراچی ٹیسٹ؛ 295 رنز کے خسارے کے ساتھ پاکستان کی اننگز جاری

  • خانیوال میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق

    خانیوال میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق

    خانیوال:خانیوال میں موٹر سائیکل ملزمان کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پولیس کے مطابق خانیوال میں ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت ایڈیشنل ڈائریکٹر نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین خانیوال کے قریب ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ سلطان جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

     

    ایڈیشنل آئی جی کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا ہے اور ٹارگٹ کرکے افسران کو نشانہ بنایا گیا، ایک ساتھی نے بھاگ کر جان بچائی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس اہلکاروں پر ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ درج

     

    2 اکتوبر2022کونصیر آباد میں سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ نصیر آباد میں نوتال کے قریب پیش آیا، جہاں سی ٹی ڈی پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ سی ٹی ڈی پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

     

    چند دن پہلے پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مرکز پرحملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا ہے

    فرانسیسی بحریہ کی بحیرہ عرب میں کاروائی،5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد کی منشیات پکڑ…

     

     

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نےخانیوال کے قریب فائرنگ سے شہید ہونے والے افسروں کی قربانی کو خراج عقیدت کیاہے اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نےشہید افسروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت بھی کیا

    ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا…

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے۔

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا ہے کہ تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے،فائرنگ کے و اقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا،شہید ہونے والے افسروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

     

     

     

    چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شہید ہونے والے افسر دھرتی کے بہادر سپوت تھے۔ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کےخاندانوں کے ساتھ ہیں۔دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں انسولین کی قلت،مریضوں کو شدید مشکلات

    لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں انسولین کی قلت،مریضوں کو شدید مشکلات

    لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں انسولین کی قلت پیدا ہوگئی۔ ذیابیطس کے مریضوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔میو اور جناح سمیت متعدد علاج گاہوں میں مفت انسولین کی سہولت معطل کردی گئی۔ سروسز اسپتال اور گنگارام اسپتال میں بھی بلڈ شوگر نارمل رکھنے والی انسولین دستیاب نہیں صرف لاہور کے جنرل اسپتال میں مفت انسولین دستیاب ہے۔

    میو اورجناح اسپتال میں رجسٹرڈ مریضوں کومفت انسولین کی فراہمی معطل کردی گئی۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ہرہفتے انسولین کا خرچہ ایک ہزار روپے سے زائد ہے۔ فراہمی متاثر ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    سیکرٹری صحت پنجاب احمد جاوید قاضی کے مطابق محکمہ صحت انسولین کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہا ہے ادویات کی خریداری کا آغاز کردیا ہے۔

    وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی۔ترجمان وزارت صحت کے بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ زیادہ ترادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

    وفاقی وزیرصحت کا مزید کہنا تھا کہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ یہ نئی ادویات کینسر اور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 700 فیصد تک اضافہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ میں میرث اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔عوام کی فلاح وبہبود کیلئے معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ھے۔