Baaghi TV

Category: لاہور

  • زرتاج گل لاہورمیں پرویزالہیٰ سے ملنے پہنچ گئیں

    زرتاج گل لاہورمیں پرویزالہیٰ سے ملنے پہنچ گئیں

    زرتاج گل لاہور میں پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئیں
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال اور ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگوکی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔ ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ 13 جماعتوں کا اتحاد اکیلے عمران خان کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے۔  ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں عوامی نمائندوں کی مشاورت یقینی بنائی گئی ہے۔ ترقی ڈیرہ غازی خان کے عوام کا حق ہے،عوام کو یہ حق ضرور دیں گے  سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی عوامی فلاح وبہبود کا منصوبہ ہے۔ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹروں کو سپیشل الاؤنس دینے کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے بلوچستان کے عوام بھی مستفید ہوسکیں گے۔ زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی عوام کی خدمت اور فلاح کا قابل قدر ویژن رکھتے ہیں۔چودھری پرویزالٰہی ڈی جی خان کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مخلص او رمتحرک ہیں۔ ہمایوں خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ایم این اے جاوید وڑائچ اورایم پی اے آصف مجیدنے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اوررحیم یار خان میں جاری فلاح عامہ کے منصوبوں پربات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور ہمارا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے۔  پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام رہی ہے اوراس حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی۔مخالفین کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں، یہ صرف اپنے کیس ختم کرا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اورپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے

    اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

    ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

    وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

  • فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے،احسان بھٹہ

    فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے،احسان بھٹہ

    لاہور: سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے-

    باغی ٹی وی : کمشنرآفس میں سپورٹس منصوبوں کےجائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسان بھٹہ نے کہا کہ ہاکی کے ہائی پرفارمنس سنٹر کا سنگ بنیاد جنوری 23کے پہلے ہفتے میں رکھ دیا جائیگا-

    جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کا فائنل ریمنگٹن فارما نے…

    سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے ہاکی سٹیڈیم، ہائی کے ہائی پرفارمنس سنٹر کی جگہ،کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹر، اقبال سٹیڈیم، حال ہی میں جمنازیم ہال کی ہونیوالی تزئین و آرائش اورکلیم شہید ہال میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور باسکٹ بال کے نئے فلور کا جائزہ لیا-

    سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن میں کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹر اور ہاکی کی نئی آسٹروٹرف بچھانے سمیت سپورٹس کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں-

    یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس فیصل آباد میں ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں کمشنر فیصل آبادڈویژن شاہد نیاز، ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ،اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ، رؤف باجوہ پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو،ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل سپورٹس آفیسرز شریک تھے-

    یفا ورلڈ کپ:پرتگال کی مراکش سے شکست،رونالڈو کی گرل فرینڈ کوچ پر برس پڑٰیں

    سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا ہے کہ ہاکی کے ہائی پرفارمنس سنٹر کی پی اینڈ ڈی بورڈ جلد منظوری دے دیگا اور اس کا سنگ بنیاد جنوری 2023 ئکے پہلے ہفتے میں رکھ دیا جائیگا-

    کمشنر شاہد نیاز نے اجلاس میں کہا کہ کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے باہر سڑک اور سیوریج کا مسئلہ حل کیا جائے، اجلاس کے بعد سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے افسران کے ہمراہ ہاکی سٹیڈیم، ہائی کے ہائی پرفارمنس سنٹر کی جگہ،کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹر، اقبال سٹیڈیم، حال ہی میں جمنازیم ہال کی ہونیوالی تزئین و آرائش اورکلیم شہید ہال میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور باسکٹ بال کے نئے فلور کا جائزہ لیا۔

    سابق انگلش کپتان بھی ابرار احمد کی صلاحیتوں کے متعرف

  • میری جان کو خطرہ ہے،مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا

    میری جان کو خطرہ ہے،مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا

    مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ کر اپنی جان کو خطرہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔ مراد سعید نے خط میں لکھا کہ میری جان کو خطرہ ہے خط میں مشکوک افراد کی جانب سے تعاقب کیے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا-

    عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ 15 دسمبر کو

    مراد سعید نے انہیں دی جانے والی دھمکیوں اورسلامتی کو لاحق خطرات کی تفصیلات بھی خط میں درج کی ہیں خط کے متن کے مطابق مرادسعید نےکہاکہ ملاکنڈ میں نامعلوم افراد نے میرا پیچھا کیا۔ مجھے بتایا جائے یہ لوگ کون ہیں؟

    ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست سے اب تک مجھے جان سے مارنے کی کئی دفعہ منصوبہ بندی کی گئی مجھے حکام کی جانب سے بار بار بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

    خط کے متن کے مطابق 12جولائی کو ارشد شریف نے بھی آپ کو خط لکھا لیکن کسی نے نوٹس لیا نہ ہی ارشد شریف کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا گیا لہٰذا امید ہے ارشد شریف کے خط کے حوالے سے برتی گئی غفلت کو نہیں دہرایا جائے گا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر تک درج نہ ہوسکے وہاں انصاف کی امید مشکل ہے مراد سعید نے خط میں مطالبہ کیا کہ صدر مملکت معاملے پر نوٹس اور ضروری ایکشن لیں۔

    22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ،رجسٹریشن کروا لیں،رکن ممالک کو مراسلہ جاری

  • اس وقت سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے،چودھری شجاعت

    اس وقت سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے،چودھری شجاعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، ق لیگ کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا سب سے ضروری ہے،

    چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے،معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے،سیاست دانوں کو حالات کو سمجھنا چاہیے اور ایک پیج پر آنا چاہیے عمران خان لانگ مارچ کرنے جارہے تھے تو کہا پہلا ایجنڈا معیشت رکھیں،تمام سیاست دانوں کو آئین کی بالادستی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے،جو لوگ معیشت کا مذاق اڑاتے ہیں ان کو سوچنا چاہیے کہ اس کے ذمہ دار سیاست دان ہوں گے معیشت کے نقصان سے غریب آدمی متاثر ہوگا آصف زرداری سے رابطہ ہوتا رہتا ہے ان کو بھی ملک کی فکر ہے، مارچ میں عمران سے رابطہ کرکے کہا پہلا ایجنڈا معیشت رکھیں ساتھ چلوں گا تمام جماعتوں کا کہوں گا ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک ہو جائیں

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کی نوازشریف سے ملاقات جلد متوقع ہے وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی تھی،ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر سالک حسین نے اپنے والد شجاعت حسین کا سلام اور اہم پیغام نواز شریف کو پہنچایا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا نواز شریف سے ملاقات کے لئے جلد لندن جانے کا امکان ہے

    سالک حسین سے ملاقات کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک زیرک سیاست دان ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کی بات کی ہے، ان سے میرا ہمیشہ دل کا رشتہ رہا ہے، ہمیں مل کر پاکستان کی معاشی مشکلات کو ختم کرنا ہے

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سے چودھری خاندان تقسیم ہو چکا ہے، پرویز الہیٰ عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ چودھری شجاعت حسین پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب میں پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ ہیں تو وفاق میں چودھری شجاعت کے بیٹے سالک حسین وفاقی وزیر ہیں، دونوں دھڑوں میں اتحاد کی کوششیں ہوئیں لیکن کامیابی نہیں ہو سکی، حالیہ دنوں میں مونس الہی اور سالک حسین کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی سامنے آئے ہیںَ

  • چچی سے ناجائز تعلقات لیک،بھتیجے نے چچا کی جان لے لی

    چچی سے ناجائز تعلقات لیک،بھتیجے نے چچا کی جان لے لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں چچی سے ناجائز تعلقات لیک ہونے پر بھتیجے نے سگے چچا کو قتل کر دیا

    لاہور کے علاقے ساندہ میں سبزی فروش کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے اندھا قتل ٹریس کرلیا، پولیس حکام کے مطابق پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تاو اس دوران انکشاف ہوا کہ مشتاق سبزی فروش کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اسکا سگا بھتیجا ہے،ملزم نے اپنی چچی کے ساتھ دوستی کی اور پھر ناجائز تعلقات بنا رکھے تھے،ملزم نے ناجائز تعلقات کا راز لیک ہونے پر چچا کو قتل کرنے کا پروگرام بنایا اور پھر اسے عملی جامہ بھی پہنا دیا

    ایس پی انویسٹی گیشن آفتاب پھلروان کے مطابق 18 سالہ قمر نامی ملزم کے اپنی چچی کے ساتھ تعلقات تھے اور دونوں واٹس ایپ پر بات چیت کرتے تھے تاہم اس دوران ملزم قمر کا دوست آ گیا اور اس نے قمر اور اس کی چچی کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی دونوں کے تعلقات کا مقتول مشتاق کو علم ہوا تو اس نے اپنے بھتیجے کو گھر بلا لیا اور دونوں کے مابین تکرار ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی تاہم معاملہ ختم ہوگیا اور ملزم واپس چلا گیا ملزم قمر نے تعلقات کے انکشاف اور تکرار کی پاداش میں اپنے چچا کے قتل کا منصوبہ بنایا اور اپنے اپنے دوست حسن کے ساتھ مل کر چچا کی ریکی کی اور موقع پاتے ہی گھر کی دہلیز پر سگے چچا کا قتل کردیا

    ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے جدید تکنیکی سہولت کے ذریعے اندھے قتل کا معمہ حل کیا اور ملزم قمر مقتول کی بیوی عاصمہ اور معاونت کار ملزم حسن کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو تینوں نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے اعتراف کے بعد چالان تیار کرنا شروع کردیا

    چچی سے ناجائز تعلقات، دوست کی مدد سے ملزم نے چچا کو قتل کر دیا

    چچی سے ناجائز تعلقات ،ملزم نے چچا کا قتل کر دیا

    ہماری بہن سے پسند کی شادی کیوں کی؟ سگے بھائیوں نے بہنوئی کو قتل کردیا

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

    لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

    واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار

    ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ

    6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

    حاملہ بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا بے رحم شوہر گرفتار

  • پی ٹی آئی کے ٹویٹرپرآفیشل پیج پر63 فیصد سے زائد فالوورز فیک

    پی ٹی آئی کے ٹویٹرپرآفیشل پیج پر63 فیصد سے زائد فالوورز فیک

    لاہور:پی ٹی آئی کے ٹویٹرپرآفیشل پیج پر63 فیصد سے زائد فالوورز فیک ،اطلاعات کے مطابق اس وقت کچھ ایسے حقائق سامنے آرہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹویٹرپر آفیشل پیج کی حقیقت کچھ اور ہی ہے، کہا جارہا ہےکہ اس پیج پر 63 فیصد سے زائد فالوورز فیک ہیں ، جن کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے، اس حوالے سے ایک رپورٹ بھی سامنے آئی ہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم بھی فیک مہم ہے جب ان کا جائزہ لیا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ فالوورز نہیں ہیں جبکہ جان بوجھ کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس بہت سے وفادارلوگ ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے ماہرین نے باقاعدہ سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کرکے اصل حقائق پیش کیے ہیں، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ٹویٹر پر 8091051 فالورز ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے صرف 5145908 فیک ہیں‌جبکہ باقی کے بارے میں بھی شکوک وشبہات پائے جارہے ہیں، ان میں سے 41 فیصد ایسے ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ جوکہ ایک ہی طرح کے ہیں اور انکا ایک ہی سائز ہے ، جس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک پلانٹڈ کھیل ہے جس کا مقصد لوگوں پر یہ ثآبت کیا جاسکے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک بہت بڑی جماعت ہے ،

    یاد رہے کہ اس سے پہلے عمران خان کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے بارے میں بھی کچھ ایسے انکشافات سامنے آئے تھے ، جن میں‌ کہا گیاتھا کہ عمران خان کے فالوورز اور چاہنے والے وہ نہیں جو دکھائے جارہے ہیں، عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم نے یہ سارا کھیل کھیلا ہے اور تکنیکی طریقے سے فیک فالوورز کو عمران خان کے ٹویٹر اکاونٹ کے ساتھ ٹیگ کرکے اپنے مخالفین کو مرعوب کرنے کی کوشش کی جارہی تھی

  • چوہدری شجاعت حسین کا نوازشریف سے ملاقات کے لئے لندن جانے کا امکان

    چوہدری شجاعت حسین کا نوازشریف سے ملاقات کے لئے لندن جانے کا امکان

    لاہور:مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی نوازشریف سے ملاقات جلد متوقع ہے۔گزشتہ روز وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی تھی،

    آئندہ یہ کہے گا میں نے مرشد سے شادی کر کے بھی غلطی کی:خواجہ آصف

    ذرائع کے مطابق ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر سالک حسین نے اپنے والد شجاعت حسین کا سلام اور اہم پیغام نواز شریف کو پہنچایا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا نواز شریف سے ملاقات کے لئے جلد لندن جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سالک حسین سے ملاقات کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک زیرک سیاست دان ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کی بات کی ہے، ان سے میرا ہمیشہ دل کا رشتہ رہا ہے، ہمیں مل کر پاکستان کی معاشی مشکلات کو ختم کرنا ہے۔

    ایمل ولی کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف،بلاول بھٹو کی شدید مذمت

    چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے وفاقی حکومت دن رات محنت کررہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد مہنگائی اور دیگر مسائل سے عوام کو چھٹکارا دلوا سکے۔

  • جہانگیرخان نے اپنی زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں

    جہانگیرخان نے اپنی زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں

    لاہور:دنیااسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیرخان نے اپنی زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں 555 انٹرنیشنل میچزمیں مسلسل ناقابل شکست رہنے والے سابق عالمی چیمپئین کی سالگرہ کے موقع پر پا کستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کیک کاٹنے کی ایک سادہ مگر پرقار تقریب منعقد کی گئی جس میں جہانگیر خان نے کموڈور توقیر احمد خواجہ سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمر سعید، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائیزر آسف عظیم و دیگر کے ہمراہ اپنی سالگرہ کاکیک کاٹا

    واضح رہے کہ 10 دسمبر 1963 کوکراچی میں پیدا ہونے والے جہانگیر خان نے اسکواش میں ابتدائی تربیت اپنے والدسابق برٹش اوپن چیمپئین روشن خان سے حاصل کی صرف 15 برس کی عمر میں دنیا کے کمسن ترین عالمی امیچر چیمپئین کا اواز اپنے کیا جبکہ 17 سال کی عمر میں اس وقت کے عالمی نمبر 1 آسٹریلیا کے جیف ہنٹ کو ہرا کر عالمی ٹائٹل اپنے کیا 10 بار برٹش اوپن اور چھ مرتبہ کے ورلڈ اوپن چیمپئین شپ جیتنے کا ریکارڈ بھی بنایا

    1993 میں اسکواش کے خیرباد کہنے والے جہانگیر خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکارگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر بھی رہے اپنی سالگرہ کے موقع پر جہانگیر خان کاکہنا تھا کہ کبھی سوچا نہ تھا کہ اس مقام تک پہنچوں گا اللہ تعالی نے مجھے میرے خوابوں سے زیادہ مقام عطا کیا خواہش ہے کہ پاکستان اسکواش سرکٹ میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے مگر اس کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو دورحاضر کے مطابق ٹریننگ اور خاص طور پر اپنی فٹنس کو سوفیصد رکھنا ہو گا

    سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمر سعید نے جہانگیر خان کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اس عظیم سپوت نے اسکواش کے میدان سے لازوال شہرت حاصل کی مستقبل میں اسکواش کے کھیل میں جہانگیر خان جیسے لیجنڈ تیار کرنے کیلئے ہمارا ادارہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گا

  • جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس  کا فائنل ریمنگٹن فارما نے جیت لیا

    جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کا فائنل ریمنگٹن فارما نے جیت لیا

    لاہور :جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعدریمنگٹن فارما نے جیت لیا فائنل میں ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم کو آدھے گول ہینڈی کیپ 4.5-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

     

    تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں پولو میچ کا فائنل دیکھنے کیلئے شاندار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، میر حزیمہ احمد، کلب کے صدر لیفٹینٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان (ر) اور دیگر بھی موجود تھے، فائنل میچ ریمنگٹن فارما اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان انتہائی دلچسپ رہا۔

    ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو آدھے گول کی برتری حاصل تھی مگر میچ کے اختتامی لمحات میں ریمنگٹن فارما کی طرف سے خوبصورت گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔ ریمنگٹن فارما کی طرف سے بازل فیصل کھوکھر نے فیصلہ کن گول سکور کیا دیگر میں احمد زبیر بٹ نے دو اور احمد بلال ریاض نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے مینول کرانزا نے تین جبکہ صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا۔

    قبل ازیں سب سڈری میچ میں ری ماؤنٹس کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس /نیوایچ کیبلز کو 9-8.5 سے ہرا دیا۔ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بازل فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے زبردست محنت کی اور اتنا بڑا کپ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

  • سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑاسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری

    سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑاسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری

    لاہور: سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑاسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ،اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز پنجاب کے زیراہتمام صوبہ میں سپورٹس میں انقلابی اقدام کرتے ہوئے مختلف کھیلوں کے تمام سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے،

     

     

    دوسرا ٹیسٹ؛355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز

    اطلاعات کے مطابق اب تک ہزاروں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ہاکی، جمناسٹک، والی بال، اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، آرچری، ہینڈ بال، کرکٹ، ریسلنگ اور مارشل آرٹس کے ٹرائلزشامل ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکولز میںبڑے پیمانے پر ٹیلنٹ ہنٹ ہو رہا ہے،

    دوسرا ٹیسٹ؛ 355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 10 جنوری 2023 تک لاکھوں بچوں کے تحصیل، ضلع اور ڈویژن سطح پر ٹرائلز لئے جائیںگے،ٹرائلز کے بعد پروگرام کے تحت مختلف مراحل میں سکول گیمز، انٹر ڈویژن گیمز اور صوبائی مقابلہ جات منعقد ہونگے، گیمز سے سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی سپورٹس اکیڈمیز میں ماہر کوچز مزید تربیت دیں گے۔