Baaghi TV

Category: لاہور

  • ہم یہاں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے نہیں بیٹھے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    ہم یہاں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے نہیں بیٹھے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کےبیان کی روشنی میں درخواست نمٹائی سپریم کورٹ کاحکم بڑا واضح اور ٹرائل سے متعلق تھا،سپریم کورٹ کےحکم، بینچ کی تشکیل اور واقعات کو ذہن میں رکھتے ہوئے دلائل دیں،اگر تحفظات ہیں تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں،حکومت پنجاب نے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد نئی جے آئی ٹی بنائی،نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے طریقہ کارسے اختلاف ہے تو بھی سپریم کورٹ کو آگاہ کریں ہم یہاں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے نہیں بیٹھے جن فیصلوں کا تذکرہ کررہے ہیں سپریم کورٹ کے وہ حکم فریقین کے درمیان ہیں،سپریم کورٹ کے فریقین کے درمیان مقدمات کے فیصلوں کا دوسرے کیسز پر اطلاق نہیں کیا جا سکتا،

    وکیل منصور اعوان نے کہا کہ یہ معاملہ اہم اور عوامی اہمیت کا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کو ہم کیسے نظرانداز کرسکتے ہیں،آپ ریورس کریں اور سپریم کورٹ سے رجوع کریں،آپ کوہائیکورٹ رجوع سے پہلےسپریم کورٹ سے واضح احکامات لینے چاہئیں

    سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہوں،جان کو خطرہ،بلٹ پروف گاڑی واپس کی جائے، سابق آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گیا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم

    سانحہ ماڈل ٹائون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم

    ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے:ڈاکٹر طاہرالقادری

    درخواست گزار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کر رکھا ہے، مرکزی درخواست پولیس اہلکار رضوان قادر اور خرم رفیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹائیں: خرم نواز گنڈاپور

    وہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھرے ….؟سانحہ ماڈل ٹاون:بیرسٹرعلی ظفرکے دلائل،ہائی کورٹ نے11 نومبرکوپھرطلب کرل

  • غیر قانونی شراب لائسنس سے متعلق کیس،بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    غیر قانونی شراب لائسنس سے متعلق کیس،بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    احتساب عدالت لاہور میں غیر قانونی شراب لائسنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک کی توسیع کردی،عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں آگاہ کریں، تفتیشی افسر نے عدالت میں جواب دیا کہ آج کی تاریخ تک عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے ،جج احتساب عدالت نے کہا کہ پھر ایسے تو میں عبوری ضمانت میں تاریخیں ڈالتا رہتا ہوں،کلیئر ہدایات لیکر آئیں کہ اس کیس میں گرفتاری چاہیے نیب کو یا نہیں ،

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب کی جانب سے شراب لائسنس کے خلاف قانون اجرا کے معاملے پر بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب بھی کیا تھا اور وہ نیب میں پیش بھی ہوئے تھے

    قبل ازیں شراب کی فروخت کے لائسنس کے اجراء معاملے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے, بیرسٹر سعید احمد ظفر نے الیکشن کمیشن لاہور آفس میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 286 سے انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی، کامیابی کے بعد عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب بنے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر مبینہ طور پر پانچ کروڑ روپے لے کر لاہور کے ایک ہوٹل کو شراب کی فروخت کا لائسنس جاری کرانے کا الزام ہے، ان کے خلاف نیب تحقیقات جاری ہیں، وہ اس معاملے پر 12 اگست کو نیب آفس پیش بھی ہوئے ہیں جب کہ نیب تحقیقات کے دوران 2 افسران بطور وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آچکے ہیں۔

    درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے شراب لائسنس کے اجراء سےمتعلق غلط بیانی کی،اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے، وزیر اعلی پنجاب کو پی پی 286 سے نااہل قرار دے کر اس نشست کو خالی قرار دیا جائے اور وہاں دوبارہ انتخاب کروایا جائے۔ درخواست کے فیصلے تک الیکشن کمیشن وزیر اعلی عثمان بزدار کو کام سے روکنے کا حکم دے۔

  • اداکار ببرک شاہ کوشدید صدمہ: کمسن بیٹا اندوہناک حادثے کا شکار

    اداکار ببرک شاہ کوشدید صدمہ: کمسن بیٹا اندوہناک حادثے کا شکار

    لاہور:اداکار ببرک شاہ کا کمسن بیٹا اندوہناک حادثے کا شکار،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک بڑے معروف اداکار ببرک شاہ گہرے صدمے سے دوچار ہوگئے۔

    پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

    تفصیلات کے مطابق ببرک شاہ کا کمسن بیٹا پانی کی ٹنکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔اس حوالے سے اداکارکے خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے ،

    برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری…

    اداکار نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زاویارمیرا سب سےچھوٹابیٹا تھا جس کی عمر چار سال تھی۔

    زلمی فاونڈیشن، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کا اشتراک:بڑی کامیابی مل گئی

    ببرک شاہ کا شمار پاکستان کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے فنی کیرئیر میں اب تک 107 سےزائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    ان کی فلم ‘مولاوے ‘ تھی ،اس فلم ميں ببرک شاہ نے 35 مختلف کيٹیگريز ميں کام کرکے ورلڈ ريکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ ان کی آخری فلم ‘کوٹھے پکے رشتے کچے‘ تھی۔

  • اے یار اب آ کے دیکھ تربت کو مری یہ مشت غبار کچھ دنوں میں دل تھا:عمرخیام کی زندگی کےروشن پہلو

    اے یار اب آ کے دیکھ تربت کو مری یہ مشت غبار کچھ دنوں میں دل تھا:عمرخیام کی زندگی کےروشن پہلو

    اے یار اب آ کے دیکھ تربت کو مری
    یہ مشت غبار کچھ دنوں میں دل تھا

    عمر خیام

    4 دسمبر 1131 یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    عظیم مسلمان سائنسدان’ فلسفی اور شاعر عمر خیام
    10؍مئی 1048ء مطابق ٤٣٩ ہجری میں صوبے خراسان رضوی کے شہر نیشاپور، حکومت آل بویہ، فارس، خلافت عباسیہ، موجودہ خراسان، ایران میں پیدا ہوئے۔عمرخیام، طب، ریاضی، فلکیات اور فلسفہ میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ ان علوم کے علاوہ شعرو سخن میں بھی ان کا پایا بہت بلند ہے ان کےعلم وفضل کا اعتراف اہل ایران سےبڑھ کراہل یورپ نے کیا۔ سب سے پہلے روسی پروفیسر ولنتین ژوکو فسکی نے رباعیات عمر خیام کا ترجمہ کیا۔ پھر فٹنر جیرالڈ نے عمر خیام کی بعض رباعیات کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔ اور بعض اہم مضمون رباعیات کا مفہوم پیش کر کے کچھ ایسے انداز میں اہل یورپ کو عمر خیام سے روشناس کرایا کہ انہیں زندہ جاوید بنادیا۔

    عمر خیام جب نجوم، ریاضی اور فلسفے کے پیچیدہ مسائل سے فارغ ہوتے تو شعر کی طرف مائل ہوتے۔ مختلف علوم میں ماہر ہونے کے باوجود عمر خیام کی شہرت کا سرمایہ ان کی فارسی رباعیات ہیں۔ رباعیوں کی زبان بڑی سادہ، سہل اور رواں ہے۔ لیکن ان میں فلسفیانہ رموز ہیں جو اس کے ذاتی تاثرات کی آئینہ دار ہیں۔ انہوں نے 8 سال کی عمر میں ریاضی اور فلسفہ کا مطالعہ کرنا شروع کیا. 12 سال کی عمر میں وہ نیشابور کی درسگاہ کے ایک طالب علم بن گئے۔ بعد میں انہوں نے بلخ، سمرقند اور بخارا کے درسگاہوں میں اپنی تعلیم مکمل کی.
    ان کی قابل قدر تصانیف میں سے ‘میزان الحکمہ، لوازم الامکنہ، رسالہ فی براہین علی مسائل الجبر و المقابلہ، القول علی اجناس التی بالاربعا، رسالہ کون و تکلیف، رسالہ ای در بیان زیج ماکشاہی، رسالہ فی شرح ما اشکل من مصادرات کتاب اقلیدس’ اور رباعیات’ کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں جن کی رباعیات 200 اشعار پر مشتمل ہے۔ 04؍دسمبر 1131ء مطابق ٥٢٦ ہجری کو نیشاپور، خراسان، ایران میں انتقال کر گئے۔

    وکیپیڈیا سے ماخوذ

    (عمر خیام کی فارسی رباعی کا اردو میں ترجمہ)

    پہلے غمِ ہجر گرمیِ محفل تھا
    چندے برکابِ شوقِ ہم منزل تھا
    اے یار اب آ کے دیکھ تربت کو مری
    یہ مشتِ غبار کچھ دنوں میں دل تھا

    افسوس کہ غم میں یہ جوانی گزری
    یک دم نہ کبھی یہ شادمانی گزری
    اب پیری میں ہو گی کیا عبادت ہم سے
    بے یادِ خدا کے زندگانی گزری

    ہے جام سے وابستہ جوانی میری
    یہ مے ہے کلیدِ کامرانی میری
    تم تلخ بتاتے ہو تو کچھ عیب نہیں
    تلخ تو ہے عین زندگانی میری

    پلا تو دے میرے ساقی نئی بہار کے ساتھ
    عبث الجھتا ہے اس زہد کے سہار کے ساتھ
    اجل ہے گھات میں دن زیست کے گزرتے ہیں
    شرابِ ناب ہے موجوں میں بزمِ یار کے ساتھ

    ہے مدتِ عمر بس دو روزہ گویا
    ندی کا سا پانی ہے کہ صحرا کی ہوا
    دو دن کا کبھی غم نہیں ہوتا ہے مجھے
    اک دن جو نہیں آیا ہے، اک دن جو گیا

    وہ جام جو تازہ جوانی دے دے
    اس جام کو بھر کے یارِ جانی دے دے
    لا جلد کہ ہے شعبدہ دنیا ساری
    ہو جائے گی ختم یہ کہانی، دے دے

    خورشید نے کمند سی پھینکی ہے سوئےبام
    فرماں روائے روز نے مے سے بھرا ہے جام
    مے پی کہ اٹھنے والوں نے ہنگامِ صبح کے
    بھیدوں کو تیرے کھول دیا سب پہ لا کلام
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • آن لائن کمیٹی:پاکستانی خواتین کے 42 کروڑ روپے ڈوب گئے

    آن لائن کمیٹی:پاکستانی خواتین کے 42 کروڑ روپے ڈوب گئے

    لاہور:آن لائن کمیٹی:پاکستانی خواتین کے 42 کروڑ روپے ڈوب گئے،اطلاعات کے مطابق کچھ ایسی مصدقہ خبریں آرہی ہیں جن میں‌بتایا گیا ہے کہ پاکستانی خواتین مختلف فیس بک گروپس کے ذریعے لاکھوں مالیت کی رقم سے محروم ہوئیں جو کاروباری شخصیت ’سدرہ حمید‘ کے ذریعے چلائی جاتی ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر 42 کروڑ روپے کی کمیٹیاں ہڑپ کرلی ہیں‌

    .

     

    اس وقت سوشل میڈیا خاص کر فیس بک پران پاکستانی‌خواتین کا واویلا جاری ہے جو اس دھوکے کا شکارہوئیں ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سارے گھنونے کھیل کا اس وقت پردہ چاک ہوا جب ان خواتین نے اپنی رقم واپس لینے کےلیے کسی بڑی شخصیت سے رابطہ کیا

     

    یہ خاتون کہ جس نے آن لائن کمیٹیوں کے ذریعے پاکستانی خواتین کے 42 کروڑ روپے ہڑپ کرلیے ہیں ، وہ بڑی ڈھٹائی سے اس دھوکہ دہی کو ایک حادثے کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں‌کہ میرا نام سدرہ حمید ہے اور میں معذرت کے ساتھ دنیا کو اپنی کمیٹیوں کے حوالے سے اپنے موجودہ موقف کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کر رہی ہوں۔ میں نے واقعی اپنی کمیٹیوں میں گڑبڑ کر دی ہے اور اب میں عملی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہوں اور میرے پاس کمیٹی جمع کروانے والوں کی کمیٹیوں کو ادا کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ میں نے چھوٹی کمیٹیوں سے شروعات کی اور اس نے میرے لیے اچھا کام کیا لیکن جیسے جیسے یہ بڑھتا گیا اور میں نے اپنے دوستوں اور عزیزوں کی مشکلات میں مدد کرنے کے لیے مزید کمیٹیاں کھولتی گئی ، میں نے اپنے آپ کو ہر ماہ زیادہ سے زیادہ رقم ادا کرنے کی پریشانی میں پایا۔ ماہانہ ادائیگیوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مجھے مزید کمیٹیاں شروع کرنی پڑیں اور اس کے نتیجے میں آخرکار ایک ایسا رولنگ لوپ نکلا جس کا کوئی اختتام نہیں تھا۔ اب مجھے اتنی رقم ادا کرنی ہے، جس کا میں حساب بھی نہیں کر سکتی۔

     

     

    سدراحمید نے وضاحت کی کہ اس نے خواتین کے واجب الادا رقم کی گنتی گنوائی ہے لیکن یقین دہانی کرائی کہ وہ غائب نہیں ہوں گی، اور وہ اور اس کا خاندان ہر ایک فرد کو واپس کرے گا۔ اس نے اپنے صارفین سے بھی درخواست کی کہ وہ پہلے پیسے ڈوب جانے کے باوجود مزید کمیٹیاں جمع کرواتے رہیں تاکہ جن کو کمیٹیاں دینی ہیں انکو آسانی سے ادائیگی کی جاسکے

    https://twitter.com/superkhadijaman/status/1598997865417740288?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1598997865417740288%7Ctwgr%5E723d94eaaefa25a7f5d8d2f6b5f9d69d15745665%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fpropakistani.pk%2Flens%2Fpakistani-women-lose-committee-millions-of-rupees-after-entrepreneur-sidra-humaid-announces-bankruptcy%2F

    سدرہ حمید مبینہ طور پر ایک کاروباری شخصیت ہیں جن کے دو کاروبار ہیں – ایک کھانے کے لیے اور دوسرا کروشیٹڈ گفٹ آئٹمز بنانے کے لیے۔ ایک نیٹیزن نے انکشاف کیا کہ زیر بحث خاتون مختلف فیس بک گروپس میں کئی خواتین کا اعتماد جیتنے کے بعد کمیٹیوں میں شامل ہو گئی تھی۔ سدرہ حمید نے بغیر کسی دستاویزات یا تصدیق کے متعدد کمیٹیوں کو آن لائن منظم کیا۔

    لیکن بعد میں یہی خاتون ایک فراڈی ثابت ہوئی اور وہ پاکستانی خواتین کیے 42 کروڑ روپے لے اڑی اور اب نئی نئی کہانیاں سنا رہی ہے

  • پنجاب میں سود لینےپر10سال کی سزا مقرر کی ہے:پرویز الہیٰ

    پنجاب میں سود لینےپر10سال کی سزا مقرر کی ہے:پرویز الہیٰ

    لاہور:پنجاب میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی ہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سود کے نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

    اتوار چار دسمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب سے علمائے کرائے نے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام کے بنیادی اصولوں کی ترویج اور شرعی قوانین کے نفاذ سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

    ملاقات میں علمائے کرام نے دین کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات پر پرویز الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ملاقات میں گفتگو کرتےہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ سنبھالنےکےبعد فوراً قرآن بورڈ کو بحال کیا، پنجاب میں طلبہ کیلئے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کردیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے، جب کہ عقیدہ ختم نبوت کیلئے قوانین سازی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پہلی مرتبہ نکاح نامے میں عقیدہ ختم نبوت شامل کیا گیا ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی میں شامل

    علمائے کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ علما کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چنددن پہلے پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت کی دسمبر2027 تک بینک کاری نظام کو شریعت کے مطابق مکمل طورپرتبدیل کرنے کی ہدایت کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی عدالتِ عظمیٰ میں دائرکردہ اپیلیں واپس لے لی جائیں گی۔

    یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن…

    طویل عرصے سے التوا کا شکاراس اہم کیس میں شرعی عدالت نے اس سال اپریل میں فیصلہ سنایاتھااور قراردیا تھا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں متعلقہ قوانین میں ترمیم کریں اوردسمبر 2027 تک ملک میں سُود سے پاک بینک کاری نظام رائج ہونا چاہیے۔

    لیکن اس پر عمل درآمد کے بجائے پاکستان کے بعض کمرشل بینکوں اور مرکزی بینک نے شرعی عدالت کے اس فیصلے ہی کو چیلنج کردیا تھا اور عدالتِ عظمیٰ میں اس پر نظرثانی کی اپیل دائرکردی تھی۔

  • کوٹری دادو سیکشن پر ٹریک ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے بحال

    کوٹری دادو سیکشن پر ٹریک ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے بحال

    لاہور: سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی جگہ نیا ٹریک بچھانے کا کام مکمل ہونے کے بعد کوٹری دادو سیکشن پر ٹریک کو ٹرینوں کے لیے بحال کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین آپریشن ٹریک میٹننس کے بعد شروع ہوگیا ہے اس سیکشن پر سیلاب کی وجہ سے ٹرین آپریشن بند ہونے سے اندرون سندھ سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

    عمران خان نے کافی کچھ سیکھ لیا ہو گا اب ان میں سنجیدگی آ جانی چاہیے،مراد علی شاہ

    دوسری جانب، چین سے درآمد کی جانے والی پہلے مرحلے کی 46 نئی مسافر بوگیاں بھی لاہور اسٹیشن پہنچ گئیں۔ پاکستان نے چین کے ساتھ 149 میلن ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چین سے 230 مسافر بوگیاں درآمد کی جائیں گی۔

    پاکستان ریلوے رواں ماہ 15 دسمبر کو چین کی نئی بوگیوں پر مشتمل کراچی براستہ لاہور راولپنڈی ٹرین چلائے گی۔

    چین اور پاکستان کے درمیان معاہدہ اگست 2021 میں ہوا،230 کوچز چائنا سے لینے کا کنٹریکٹ ہوا، مستقبل میں ہم را مٹریل سے پاکستان میں بنائیں گے، یہ کوچز 160 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پہلی بار معذور افراد کے لیے اسپیشل وش رومز بنائے گئے ہیں۔

    اسسٹنٹ جی ایم پاکستان ریلوے شاہد عزیز کا کہنا تھا کہ چین مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو فراہم کرے گا، چین سے آنے والے کوچز میں اکنامی پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہوں گی، اکنامی اوراے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں، نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گے ہیں۔

    5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلا معاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے،نادرا

  • گزشتہ ماہ نومبر میں بچوں کے اغوا کے 44 واقعات رپورٹ ہوئے،لاہور پولیس

    گزشتہ ماہ نومبر میں بچوں کے اغوا کے 44 واقعات رپورٹ ہوئے،لاہور پولیس

    لاہور پولیس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران بچوں کے اغوا کی 900 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں 75 مقدمات کی تفتیش جاری ہے، واقعات میں ملوث 96 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال صرف 11 ماہ میں بچوں کے اغوا کی 931 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 898 بچے بازیاب کیے جا چکے ہیں جبکہ 33 کی تلاش جاری ہے 75 مقدمات کی تفتیش جاری ہے، واقعات میں ملوث 96 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا تونسہ شریف کا دورہ

    صرف ماہ نومبر میں بچوں کے اغوا کے 44 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 37 بچے بازیاب کرالیے گئے ہیں جبکہ بقیہ 9 بچوں کی تلاش جاری ہے جبکہ تاحال بازیاب نہ ہونے والے 33 بچوں کی بازیابی کیلئے سی آئی اے اور انویسٹیگیشن کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن حسنین حیدر کا کہنا ہے کہ بچے گھر سے ناراض ہو کر جائیں یا لاپتہ ہوجائیں لیکن مقدمات اغوا کی دفعات کے تحت ہی درج کئے جاتے ہیں سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

    کچھ کیسز میں میاں بیوی کے جھگڑوں کی وجہ سے بھی بچے دونوں میں سے کسی ایک کو نہیں ملتے اور کئی معاملات میں شوہر بچوں کو بیرون ملک لے جا چکے ہیں۔

    ٹھٹھہ: شہر میں چوروں اور ڈاکوؤں کاراج ،پولیس خاموش تماشائی

  • زلمی فاونڈیشن، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کا اشتراک:بڑی کامیابی مل گئی

    زلمی فاونڈیشن، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کا اشتراک:بڑی کامیابی مل گئی

    لاہور :زلمی فاونڈیشن، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کے اشتراک سے لاہور میں جونیئر گرلز کرکٹ کیمپ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ پاکستان کے سٹار فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ویمن کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس دیں،سٹار فاسٹ بائولر سے ملاقات اور کوچنگ ٹپس پر ویمن کرکٹرز نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

     

    ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

    پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہونیوالے اس جونیئر گرلز کیمپ میں خیبر پختونخواہ اور لاہور سے بیس بیس جونیئر گرلز نے شرکت کی، گزشتہ ہفتے اس کیمپ کا پہلا مرحلہ لاہور میں ہی منعقد ہوا تھا ۔ اس سے قبل 2017اور 2019میں جونیئر گرلز کرکٹ کیمپ کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔پشاور زلمی اور زلمی فائونڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فاونڈیشن ویمن ایمپاورمنٹ اور کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ۔

    T20 ورلڈکپ کے آغاز میں 3 دن باقی: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ…

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور امریکی قونصلیٹ لاہور کے ساتھ مل کر نوجوان گرلز کرکٹرز کو ٹریننگ کا موقع فراہم کیا ۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتے ہیں جو کیمپ میں آئے اور نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی ۔

  • ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ: جاپان نے پاکستان کو ہرادیا

    ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ: جاپان نے پاکستان کو ہرادیا

    یوچیفسٹروم:ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ: جاپان نے پاکستان کو ہرادیا،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر پوچیفسٹروم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔

    جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ:چوتھے دن بھی مقابلے جاری رہے

    ذرائع کے مطابق ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے لیے پاکستان اور جاپان کے مابین میچ کھیلا جائے جس میں جاپان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

    ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

    اس سے قبل پاکستان اور فرانس کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا، گرین شرٹس کی جانب سے راناعبدل، افراز اور احمد ارباز نے گول اسکور کیے تھے جبکہ آئرلینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔

    T20 ورلڈکپ کے آغاز میں 3 دن باقی: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ…

    آئرلینڈ کی جانب سے ایمپی کونر، واکر بینجمن اور شین نے ایک، ایک گول کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدالحنان شاہد نے اسکور کیا۔قبل ازیں گرین شرٹس کو میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔