Baaghi TV

Category: لاہور

  • جائے نماز بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

    جائے نماز بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

    گوجرانوالہ:گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی، ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ، لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔

    پی ٹی آئی بضد:مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

    گوجرانوالہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن کے قریب جائے نماز بنانے والی دو منزلہ فیکٹری کی نچلی والی منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ فیکٹری میں پڑے دھاگہ اور جائے نماز کی تیاری میں استعمال ہونے والے میٹ کو لگی۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    ریسکیو کی ٹیموں نےموقع پر پہنچ کر آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا، ریسکیو1122 کی9 گاڑیوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی

    آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی

    لاہور: آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلے گی، تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں لاؤرا ڈیلانی آئر لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کی کپتانی کریں گی جبکہ آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پیر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

    سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کےدرمیان ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گےجبکہ سیریز کے ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ آئر لینڈ کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، سیریز کے تمام میچز کیلئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

    قبل ازیں پاکستان قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر فاطمہ ثنا نے کہا تھا کہ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں ٹیم کا مومنٹم دیکھ کر اچھا لگا، آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہوں۔

    کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں،حارث رؤف

    انہوں نے کہا تھا کہ جس طرح ہم نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں انڈیا کو ہرایا اس سے آئر لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، آئر لینڈ کی ٹیم کا پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا بہت اچھا ہے، سیریز میں جیت کیلئے ہم اپنے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی۔


    فاطمہ ثنا نے کہا تھا کہ میرا ڈیانا بیگ کے ساتھ کمبینیشن اچھا ہے ان کے ساتھ ہی اپنا کیریئر شروع کیا، ڈیانا بیگ انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ٹیم ان کو مس کریں گے، ٹیم میں دیگر کئی فاسٹ بولر ہیں جو آئرلینڈ ٹیم کو چیلنج کریں گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میں جب نیٹ بولر تھی تو سوچا کرتی تھی کہ مجھے کب پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا، جب یہاں ٹیمیں آیا کرتی تھیں تو میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔


    ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں اچھا کراؤڈ میچز دیکھنے کیلئے آیا، امید ہے کہ آئر لینڈ کے خلاف میچز دیکھنے کیلئے بھی کراؤڈ آئے گا، میرا پیغام ہے کہ میچز دیکھنے کیلئے آئیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان رو پڑے

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاکستان آج نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاکستان آج نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان تیسرا میچ آج نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کیلئے پرامید ہے۔

    محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو ریٹائر ہوجاتا، روی چندن ایشون

    دوسری جانب آج پاکستان کے میچ کے دوران ہوا اور بارش کا امکان ہے، پرتھ میں مقامی وقت کے مطابق دن دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    پرتھ میں پاکستان ٹیم آج کے میچ کیلئے بھر پور ٹریننگ سیشنز کر چکی ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہو گا۔

    کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں،حارث رؤف

  • عمران ریاض خان اورڈاکٹرمعید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے

    عمران ریاض خان اورڈاکٹرمعید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے

    لاہور:عمران ریاض خان اور معید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت بہت اہم خبریں گردش کررہی ہیں جن میں کہاجارہا ہےکہ معروف اینکرعمران ریاض خان اور معید پیرزادہ پاکستان سے چلے گئےہیں

     

    اس حوالے سے سب سے پہلے ان کے پاکستان چھوڑنے کی خبرسنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے ٹویٹر پرایک پیغام کے ذریعے دی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران ریاض خان اتحاد ایئرلائنز کے ذریعے دوبئی چلے گئے ہیں‌

     

    اس حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر معید پیرزادہ بھی پاکستان چھوڑ گئے ہیں ، انکا یہ بھی کہنا تھاکہ عین اس وقت جب پاکستان میں عمران خان کا لانگ مارچ زوروں پر عمران ریاض‌ خان اور معید پیرزادہ کا پاکستان چھوڑنا معنی خیز لگتا ہے

  • بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

    بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

    لاہور:بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کوکین کے عادی تھے جب ان کا کیریئر ختم ہوا تھا لیکن اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد چھوڑ دیا تھا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ماضی میں کوکین کے نشےکا عادی ہونےکا اعتراف کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے یہ اعتراف اپنی آنے والی کتاب ‘سلطان اے میموئر’ میں کیا ہے۔وسیم اکرم نے اعتراف کیا ہےکہ کیریئر ختم ہونےکے بعد انہوں نےکوکین کا نشہ کیا تھا، کوکین کے نشے کی عادت ریٹائرمنٹ کے بعد 2003 میں ہوئی۔

    وسیم اکرم نے انکشاف کیا انہیں پہلی بار انگلینڈ میں ایک پارٹی کےدوران کوکین کی آفر ہوئی، انہوں نے بتایا کہ میں نے پارٹیاں کرنا شروع کر دی تھیں، سب سے بدترین یہ تھا کہ کوکین کا نشہ میری عادت بن گئی تھی، وقت کےساتھ ساتھ میری کوکین کی عادت شدید ہوتی گئی، ایک وقت میں مجھے محسوس ہوتا تھا کہ مجھے کام کرنےکے لیے اس کی ضرورت ہے۔

    وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ نشےکی وجہ سے میں تنہائی کا شکار ہو گیا تھا، نشے کی زیادتی کی وجہ سے میری حالت غیر ہوتی گئی، نہ نیند آتی تھی نہ کھانا کھاتا تھا، پہلی بیگم ہما کو میری جیب سےکوکین بھی ملی تھی جس پر ہما نے مجھے کہا تھا کہ تمہیں مدد کی ضرورت ہے، ہما نے نشےکی عادت چھڑوانے میں میری مدد کی، مجھے نشے سے چھٹکارا پانے کے لیے ری ہیب سینٹر میں داخل ہونا پڑا، اس دوران میں نے ایک بار اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا۔

    وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی بیوی ہما کی 2009 میں موت کے بعدکوکین کا نشہ چھوڑ دیا تھا، تب سے کوکین کے استعمال کو مڑکر بھی نہیں دیکھا۔

    خیال رہےکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر، انہوں نے 18 سالہ کیریئرکے بعد 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

  • ہزاروں ایکڑاراضی پرناجائزقبضہ:دوست مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نےلاہورسےگرفتارکرلیا

    ہزاروں ایکڑاراضی پرناجائزقبضہ:دوست مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نےلاہورسےگرفتارکرلیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور سےگرفتارکر لیا۔

    سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری 11 اکتوبر کو اینٹی کرپشن پیش نہیں ہوئے تھے، اینٹی کرپشن پنجاب کا سمن کی تعمیل کے بعد سابق ڈپٹی سپیکر کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں طلب کر رکھا تھا، زاہد مزاری، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو طلب کیا ہوا تھا۔

    دوست محمد مزاری کو دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا تھا، تحصیل روجھان کے تحصیلدار سمیت تمام ریونیو سٹاف ریکارڈ سمیت پیش تھے۔

    سابق ڈپٹی سپیکر اے سی روجھان کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہوا اینٹی کرپشن پنجاب نے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔

  • لانگ مارچ کادوسرا دن:پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سےپہلے ہی ختم

    لانگ مارچ کادوسرا دن:پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سےپہلے ہی ختم

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہے اوریہ اعلان سن کر کارکنان کی خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں

    پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی ختم کردیا گیا، کامونکی میں ختم ہونے والا مارچ رچنا ٹاؤن میں ہی ختم کردیا گیا، مارچ کل (اتوار کو) مریدکے سے شروع ہوگا۔

     

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج (ہفتہ کو) دوسرا دن تھا، مارچ کو آج کامونکی میں اختتام پذیر ہونا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیکیورٹی کلیئرنس کو بہانہ بنا کر لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی رچنا ٹاؤن میں ختم کردیا۔

    پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے آج کا مارچ ختم ہونے کا اعلان کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ آج کا مارچ ابھی ختم ہورہا ہے، حقیقی آزادی مارچ کل 11 بجے صبح مریدکے سے دوبارہ شروع ہوگا۔

    سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کےقتل کا ملزم گرفتار:قتل کے پیچھے بڑے ملک کا نام…

    پاکستان تحریک انصاف نے مارچ خرنے کی وجوہات کو سیکیورٹی کلیئرنس سے جوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے رانا ٹاؤن، مریدکے اور کامونکی میں عمران خان کے استقبال کی تیاریاں کر رکھی تھیں جو دھری کی دھری رہ گئیں۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا اور شاہدرہ پر پڑاؤ ڈالا، جہاں سے آج دوسرے روز لانگ مارچ نے کامونکی کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا۔

    پی ٹی آئی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ گوجرانوالہ، جہلم اور گجرات سمیت مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 4 نومبر کو راولپنڈی جب کہ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

  • لانگ مارچ کا دوسرا دن:عثمان بزدارغیرحاضراوربھی کئی رہنما نظرنہ آئے

    لانگ مارچ کا دوسرا دن:عثمان بزدارغیرحاضراوربھی کئی رہنما نظرنہ آئے

    لاہور:لانگ مارچ کا دوسرا دن:عثمان بزدارغیرحاضراور بھی کئی رہنما نظرنہ آئے،اطلاعات کے مطابق آج لانگ مارچ کا دوسرا دن ہے اس لانگ مارچ میں سب پہنچ گئے مگر وہ نہ پہنچے جس کا شدت سے انتظارکیا جارہا ہے، اس حوالے سے لانگ مارچ میں شرکت کرنے والوں کاکہنا ہے کہ عمران خان کے انتہائی پیارے عثمان بزدار کہاں غائب ہوگئے ، جس کی خاطرعمران خان نے سب کوبھلا دیا تھا اب وہ نظرنہیں آرہا ہے

    یہ ہی نہیں بلکہ آج تو پی ٹی آئی کے اہم رہنما بھی لانگ مارچ میں شریک نہیں ہیں ،کپتان کے وسیم اکرم پلس عثمان بزدار دوسرے روز بھی لانگ مارچ میں نہیں پہنچے، پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ بھی اسد عمر سے ڈانٹ کھانے کے بعد غائب ہیں۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ، علی زیدی، شفقت محمود بھی آج لانگ مارچ میں نظر نہیں آئے۔پی ٹی آئی کا دفاع کرنے والے فیاض الحسن چوہان بھی لانگ مارچ میں شامل نہیں ہیں۔

    دوسری طرف پی ٹی آئی پنجاب کے سنیئر نائب صدر کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نے شیڈول کچھ اس طرح طئےکیا ہے کہ ہرروز پارٹی قیادت اورورکرزعلاقوں کےحساب سے شمولیت کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

    رانا ثنااللہ کی عمران خان کوغیرمشروط بات کرنے کی پیشکش:لانگ مارچ ختم کرنے کا…

    دوسری طرف لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ نے شادیاں رکوادیں۔راستوں کی بندش کی وجہ سے دولہے بارات لیکر نہ پہنچ سکے جبکہ لانگ مارچ کے روٹ پر شادی ہالز میں تقریبات التواء کا شکار ہوگئیں۔باراتیوں کو شادی ہالز تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی افراد نے اپنی شادی کے پروگرامات ہی موخر کردیے۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز (جمعہ کو) لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا اور رات میں مارچکے شرکاء نے شاہدرہ پر پڑاؤ ڈالا تھا۔ لانگ مارچ اب کامونکی کی جانب گامزن ہے۔

    پی ٹی آئی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ گوجرانوالہ، جہلم اور گجرات سمیت مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 4 نومبر کو راولپنڈی جب کہ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

  • عمران خان کےساتھ ہوں اور رہوں گا،جوفیصلہ عمران خان کا ہوگا وہ میرا ہوگا:پرویزالٰہی

    عمران خان کےساتھ ہوں اور رہوں گا،جوفیصلہ عمران خان کا ہوگا وہ میرا ہوگا:پرویزالٰہی

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین حکومت کی کسی کمیٹی سے بات نہیں کریں گے، وہ وہاں بات کریں گے جتھے گل مکنی اے

    نجی ٹی وی میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست کا گرمی، سردی سے کوئی تعلق نہیں، اگر موسم گرم ہو گا تو کوشش ہو گی اسے ٹھنڈا کریں، اللہ نے عہدہ دیا عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ عمران خان نے اعتماد کیا اورمجھے وزیراعلیٰ بنایا، عمران خان کا شکر گزار ہوں، شریفوں کومجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ نوازشریف جب دوتہائی اکثریت سے وزیراعظم بنے تو آرمی چیف سے پھڈا شروع کر دیا تھا، علی قلی سے بھی خواہ مخواہ انہوں نے پھڈا کیا، مشرف سے بھی ان کا پھڈا ہوا، جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ان کا پھڈا ہوا، جنرل قمرجاوید باجوہ نے باقی حکومتوں کی طرح عمران خان کو بھی سپورٹ کیا۔

    عمران خان میرےلیڈر،چوہدری پرویزالٰہی میرا بھرم:ان کے ساتھ ہوں اور رہوں گا:خرم…

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا بڑا مسئلہ الیکشن کی تاریخ ہے، عمران خان چاہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دی جائے، کامیابی کی کرن نظرآئی ہے، موجودہ حکومت چاہتی ہے، مدت ختم ہونے پر الیکشن ہو۔ عمران خان حکومت کی کسی کمیٹی سے بات نہیں کریں گے، عمران خان وہاں بات کریں گے جتھے گل مکنی اے

     

     

    جب پرویزالٰہی سے سوال کیا گیا کہ اگر مذاکرات ہو رہے ہیں تو پھر ڈی جی آئی ایس آئی کو پریس کانفرنس کی ضرورت کیوں پیش آئی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ کوئی بات نہیں کریں گے۔ ہمیں امید ہے بات چیت کا کوئی نیتجہ نکل آئے گا۔ عمران خان میرے لیڈر ہے جو کہیں گے وہ کرونگا، عمران خان ان چوروں کو برداشت نہیں کریں گے، عمران خان نے کہہ دیا تھا جنرل باجوہ کا رہنا بہتر ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین، سعودی عرب، قطر جا کر تعلقات بہتر کیے۔ آرمی چیف کی ایکسٹنشن، پی ڈی ایم، وزیراعظم، عمران خان بھی چاہتے ہیں، میں بھی یہی چاہتا ہوں، آرمی چیف نے کہا اب وہ بچوں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن سے اب پکی کُٹی ہوگئی ہے، تحریک انصاف کے ساتھ 100 فیصد دل سے دل ملا کر چل رہے ہیں۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پنجاب کے چار اضلاع بُری طرح متاثرہوئے، سیلاب سے فصلیں، جانور ہلاک ہوئے، سیلاب کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جا کر لوگوں کو ریسکیو کیا، وفاقی حکومت نے اب تک ایک پیسہ نہیں دیا، عمران خان نے کہا اوورسیزپاکستانیوں سے اپیل کرونگا، عمران خان کی ٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کیے گئے، سعودی عرب نے وفاقی حکومت کوبہت کچھ بھیجا لیکن ہمیں کچھ نہیں دیا۔

    رانا ثنااللہ کی عمران خان کوغیرمشروط بات کرنے کی پیشکش:لانگ مارچ ختم کرنے کا…

    انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی پنجاب حکومت مدد کر رہی ہے، وزیراعظم کوباقی صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی آنا چاہیے تھا، وزیراعظم نے پنجاب کے لیے کچھ نہیں کیا جو کچھ ہم نے خود کیا، شہباز شریف نے 15 سال میں گجرات، منڈی بہاؤالدین میں ایک کھوٹا سکہ بھی نہیں لگایا، جن علاقوں میں پیسے ہی نہیں لگے تو وہاں کام کرائے، شہباز شریف، حمزہ شہباز نے آتے ہی گجرات کے فنڈز بند کرا دیئے تھے، ہم نے 5نئے ڈسٹرکٹ بنائے ہیں، لاہورکے بھی 3 ضلع بنا رہے ہیں تاکہ لوگوں کوآسانیاں پیدا ہو، بلدیاتی انتخابات میں ہماری طرف سے کوئی تاخیرنہیں، ہم نے دوبارہ پنجاب کا بلدیاتی قانون بنایا ہے، ان کے گورنرصاحب نے قانون واپس کردیا ٹھیک نہیں ہے، دوبارہ پاس کرکے گورنرپنجاب کو قانون بھیجا ہے، یونین کونسل کی تعداد 24 سے 26 ہزار کر دی ہے، مسلم لیگ ن کے اراکین بحال بھی ہوجائیں توپنجاب حکومت کا کچھ نہیں بگاڑسکتی۔

  • معروف اینکر چوہدری غلام حسین کی ضمانت منظور

    معروف اینکر چوہدری غلام حسین کی ضمانت منظور

    لاہور: معروف اینکر چوہدری غلام حسین کی ضمانت منظور،اطلاعات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹی وی اینکر چوہدری غلام حسین کی ضمانت منظور کرلی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر حسین نے چوہدری غلام حسین کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

    معزز جج نے ‏چوہدری غلام حسین کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا جبکہ وکیل کو ہدایت کی گئی کہ اینکر تفتیش کے دوران ایف آئی اے سے مکمل تعاون کریں۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

     

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے دو روز قبل نجی ٹی وی کے اینکر چوہدری غلام حسین کو گلبرگ میں قائم کافی شاپ سے 8 بج کر چالیس منٹ پر گرفتار کیا تھا۔ بیٹے نے بتایا تھا کہ والد کو حراست میں لینے کے لیے 35 سے چالیس افراد آئے جنہوں نے اپنا تعلق ایف آئی اے سے بتایا۔

    پی ٹی آئی بضد:مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

    دوسری جانب ایف آئی اے نے چوہدری غلام حسین کی گرفتار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بینکنگ سرکل میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے، انہوں نے سال 2003 میں جعلی دستاویزات پر بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے قرض لیا۔

    ‘پاکستان میں صحافیوں کے قتل میں ملوث 96 فیصد ملزمان کو سزا نہیں دی…

    ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں جبکہ عدالت نے ملزم چوہدری غلام حسین کے اس مقدمہ میں بینکنگ کورٹ لاہور نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہوئے تھے۔