Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعظم شہبازشریف آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم شہبازشریف آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے ہیں، وہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔

    باغی ٹی وی :وزیراعظم شہباز شریف آج ن لیگ کے تاحیات صدر نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی علاوہ ازیں وزیراعظم کل ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

    وفاقی وزير خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف لندن میں نواز شریف کے مشورے کے بعد آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گےانہوں نے پریس کانفرنس میں عمران خان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کرلیں، آخر فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزير خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی عمل شروع نہیں ہوا اور نہ ایسی کوئی تجویز ہے۔

    عمران خان کو چارسدہ تب یاد آیا جب ضمنی انتخابات آئے،سیلاب متاثرین کا احتجاج،ویڈیو

  • دیوالیہ ہوئےتو کیا ہو گا؟ حق سچ :خصوصی تحریر:-علی عمران شاہین

    دیوالیہ ہوئےتو کیا ہو گا؟ حق سچ :خصوصی تحریر:-علی عمران شاہین

    ہمارے ملک کو ایک عرصے سے "دیوالیہ، دیوالیہ "کا لفظ بول بول کو اتنا ڈرایا جا رہا ہے کہ جیسے دیوالیہ ہونے کے بعد ہم سب زندہ درگور ہو جائیں گے،حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔

    حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم واقعی دیوالیہ ہو جائیں تو دو فائدے ہوں گے۔

    نمبر1: ہمیں اس کے بعد باہر سے کوئی قرض نہیں ملے گا، خاص طور پر عالمی مالیاتی ادارے جب کہ دوست ممالک کو کوئی نہیں روک سکتا،

    اب اگر بیرونی قرضے نہ ملیں تو یہ ملک خصوصاً نچلے عوام کے لیے بہت اچھا ہے کہ قرضوں کا انہیں تو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا اور لگ بھگ سارا قرضہ حکمران اور طاقتور ترین اشرافیہ کی عیاشی اور موج مستی میں اڑتا ہے جب کہ اس کا اصل اور سود عوام کو ادا کرنا پڑتا ہے اور یہ سود اور قرضہ عوام و ملک دونوں کے لیے سخت نقصان دہ ہیں۔

    اگر ہم اپنی اوقات اور جیب کے مطابق خرچ کریں تو جیسے غریب آدمی چند ہزار میں بھی گزارہ کراور نظام چلالیتا تو ایسے ہی سب کچھ چل سکتا ہے، لیکن اس کے مقابل امیروں کا لاکھوں کی محض عیش اڑا کر بھی جی نہیں بھرتا۔

    (اگر 4 کروڑ کی امپورٹڈ گاڑی میں نہ بیٹھا جائے اور بے حساب پیسے سے کلبوں کی موج مستی نہ کی جائے تو انسان کتنا گھس کر کمزور ہو گا ؟ یہی سوچ کر حساب لگا لیں ، یہی فرق ہے۔)

    نمںر2: دیوالیہ ہونے کے بعد کسی دیوالیہ ملک پر یہ لازم نہیں رہتا کہ وہ بیرونی قرضے اور ان کا سود اس وقت تک ادا کرے کہ جب تک وہ خود یہ نہیں سمجھ لیتا اور اسکا اعلان کر نہیں دیتا کہ اب اس کے حالات مکمل ٹھیک ہو چکے ہیں اور اب وہ قرضہ اور اس کا سود ادا کر سکتا ہے۔

    شاید آپ کے علم میں ہو کہ پاکستان نے اس سال 80 کھرب کے سالانہ بجٹ میں سے 38 کھرب بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لیے رکھے ہیں

    اب اگر ہمارا ملک دیوالیہ ہو جائے تو یہ قرضہ اور سود دوبارہ مکمل بحالی تک معاف ہی رہے گا۔

    یوں ذرا سوچیں ،اگر ملک کم از کم ایک سال دیوالیہ رہتا ہے تو نہ اسے نئے قرض کا بوجھ اٹھانے کو ملے گا اور نہ پرانی ادائیگی کرنا پڑے گی،اگر ہم وہی 38 کھرب اپنے ملک پر خرچ کریں تو کتنا بڑا فائدہ ہو سکتاہے ؟ آپ خود تصور کر لیں۔

    دیوالیہ ہونے کا نقصان۔
    دیوالیہ ہونے کے بعد آپ باہر اپنا مال بھیج یعنی برآمدات کر سکتے ہیں لیکن درآمدات مشکل ہو جاتی ہیں کیونکہ خریداری کے لیے ڈالر موجود نہیں ہوتے،

    اب ایک ملک یہ کہہ دے کہ ہم دیوالیہ ہو چکے لہذا صرف انتہائی ضروری درآمدات ہی کریں گے تو اس پر کوئی پابندی نہیں رہتی جو اب ہم پر اس وقت لاگو ہے۔

    اس سب کا سراسر نقصان حکمران و طاقت ور ترین اشرافیہ کو ہوتا ہے کہ جن کے کتے اور بلیوں کی مہنگی ترین خوراک بھی باہر سے آتی ہے۔ ان کا اپنا تو نہ ہی پوچھیں جو پھل سبزیاں بھی غیر ملکی کھاتے ہیں،

    (دوسری طرف غریبوں کے کتے بلیاں گلیوں محلوں کا گند کچرا کھا کر بھی زندہ و صحت مند رہتے ہیں جب کہ یہ اسی اشرافیہ کے لیے زندگی موت کا مسلہ ہے )

    آپ کو یاد ہو گا کہ چند ہفتے پہلے جب ہماری نئی حکومت نے درآمدات پر پابندی لگائی تھی تو اس میں کتوں بلیوں کی خوراک،ان کی ادویات اور ویکسین اور دیگر بیش قیمت انسانی غذائی اشیاء کو پہلے دن سے مستثنٰی رکھا گیا تھا۔ یہیں سے یہ سب کھیل سمجھ لیں۔

    اب آپ خود بتائیں کہ ہم عام شہری روزانہ کتنی ایسی چیزیں کھاتے ہیں؟ جو براہ راست باہر سے پیک شدہ آتی ہیں۔(یہ سب آپ کو وہاں ہی ملے گا جہاں آپ شاید کبھی کبھار سیر کے لئے ہی گئے ہوں گے )

    دیوالیہ ہونے کے نقصان کو سمجھنے کے لیے یہی کافی ہے

    یہ بھی یاد رکھیں کہ دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں چین روس جاپان امریکا میکسیکو کینیڈا ارجنٹائن تک کئی کئی بار دیوالیہ ہو چکی ہیں لیکن وہ آج بھی قائم و مضبوط ہیں۔

    دیوالیہ ہونا کسی ملک کی بنیاد یا عام عوام کا مسلہ قطعاً نہیں،یہ صرف اور صرف ایک خاص کلاس کا مسلہ ہے اور وہ اسے بنیاد بنا کر آج ملک کے غریب و پسے عوام کی ہڈیوں کا گودا بھی نچوڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

    ( سری لنکا کا معاملہ تھوڑا مختلف ہے، اس پر پھر بحث ہو گی )

    ایک اور بات یاد رکھیں کہ دیوالیہ ریاست کے بیرون ملک جانے والے ہوائی یا بحری جہاز روکے جانے کا خطرہ ہوتا ہے جب کہ پاکستان کے پاس تقریبآ سارے ہوائی اور بحری جہاز لیز یا کرائے پر ہیں جنہیں روکا نہیں جاسکتا اور پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے جس کی افراتفری عالمی تشویش کا باعث ہے ۔ اس لیے عالمی طاقتوں کی کوشش یہ ہے کہ پاکستان پر مسلسل دباؤ رکھا جائے اور اسے گھٹنوں پر لایا جائے اور اسے سب سے پہلے ایٹمی قوت سے محروم کیا جائے ، محض دیوالیہ سے ان کا پروگرام پورا نہیں ہو گا بلکہ مزید دور ہو جائے گا۔

    ( آپ کو بھی اس پر اپنی ماہرانہ رائے کا حق حاصل ہے لیکن لغو کلامی بازی سے پرھیز فرمایا،علمی و تحقیقی بات کی جائے )

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں 40 لاکھ خواتین اور بچوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا:حالات بگڑسکتے ہیں

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں 40 لاکھ خواتین اور بچوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا:حالات بگڑسکتے ہیں

    لاہور:پاکستان کے سيلاب متاثرہ علاقوں ميں 40 لاکھ خواتین اور بچے مختلف بيماريوں ميں مبتلا ہیں جنہیں فوری امداد نہ ملی تو زندگيوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ اور ديگر اداروں نے حکومت کو خبردار کرديا۔

    رواں سال کے تباہ کن سیلاب کے بعد جنم لینے والی بیماریوں نے لاکھوں افراد خصوصاً بچوں اور خواتین کی زندگیوں کو داﺅ پر لگا دیا ہے اور آئندہ دنوں اس میں مزید اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں لاکھوں لوگ خصوصاً بچے اور خواتین بیماریوں اور بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔

    صوبائی محکمہ صحت، یونیسیف، ورلڈ ہیلتھ پروگرام، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور منسٹری آف ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوارڈینیشن کی جانب سے حکومت کو اگلے دو تین ماہ میں ماں بننے والی خواتین کی صحت کو لاحق خطرات کے بارے میں تنبیہ کی گئی ہے۔

    مذکورہ اداروں نے حکومت کو سردی کے موسم میں سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں کے 1کروڑ 60 لاکھ بچوں کی صحت کو لاحق خطرات کے بارے میں بھی متنبہ کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق سیلاب کے باعث پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے تقریباً 7 کروڑ لوگ بے گھر ہوئے ہیں جب کہ پاکستان ریسرچ کونسل اور منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق تباہ کن سیلاب کے باعث تقریباً 4 کروڑ لوگ خوراک کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

    رواں برس میں مون سون سیزن کے دوران ہونے والی غیر معمولی بارشوں نے ملک کو تاریخ کی بدترین تباہی سے دوچار کیا۔ سیلاب کے نتیجے میں فصلوں، گھروں، معاشی ذرائع، جانوروں کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔

    قدرتی آفات صنف کے امتیاز کے بغیر سب کو متاثر کرتی ہیں تاہم خواتین پر ان کے اثرات دیرپا اور زیادہ ہوتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق جب قدرتی آفات خواتین اور بچوں پر اثرانداز ہوتی تو اموات کا تناسب کا خدشہ مردوں کی نسبت 14 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق 70 فیصد خواتین کو قدرتی آفات میں مختلف اقسام کے امتیازی رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، قدرتی آفات کے دوران خواتین اور لڑکیاں مردوں اور لڑکیوں کی نسبت زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

    ریسکیو اور ریلیف کے دوران بھی خواتین اور لڑکیوں کو کم ترجیح دی جاتی ہے، جب قدرتی آفت گزر جاتی ہے اور نام نہاد بحالی کا کام شروع ہوتا ہے تو خواتین مزید متاثر ہوتی ہیں۔ اُن پر کام کا بوجھ مزید بڑھ جاتا ہے اور ان کی رسائی صحت اور تعلیم کی سہولیات تک مزید کم ہو جاتی ہیں۔ انہیں بحالی کے دوران نوکری کی سہولیات تک بھی کم رسائی دی جاتی ہے اور اُن کی تنخواہیں بھی انتہائی کم رکھی جاتی ہیں۔

    سیلاب نے پاکستان کے وسیع علاقے کو متاثر کیا ہے اور تقریباً 650,000 حاملہ خواتین جن میں سے 73000 اگلے ماہ ماں بن جائیں گی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ یو این ایف پی اے کے مطابق ان خواتین کو صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں جو نومولود کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

    موسمیاتی تبدیلیوں نے بھی پاکستان میں ماں اور نومولود کی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، موسمیاتی تبدیلیاں مجموعی طور پر خواتین پر اثرات انداز ہوئی ہیں تاہم حاملہ خواتین اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

    سیلاب نے پاکستان کے صحت کے مراکز کو تباہ کر دیا اور صرف صوبہ سندھ میں 1000 سے زیادہ مراکز صحت سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

    بلوچستان میں سیلاب کے باعث 193 صحت کے مراکز تباہ ہوئے جب کہ سڑکیں اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا، ان رکاوٹوں سے حاملہ خواتین کی صحت بھی متاثر ہوئے۔ بحالی کے دوران پاکستانی اور بین الاقوامی اداروں کو حاملہ خواتین کی ضروریات کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • "میں تاں ہنڈا ای لیئساں”ہونڈا اٹلس نے سی جی 125 کا نیا ماڈل متعارف کرادیا

    "میں تاں ہنڈا ای لیئساں”ہونڈا اٹلس نے سی جی 125 کا نیا ماڈل متعارف کرادیا

    لاہور:ہونڈا اٹلس نے سی جی 125 موٹر سائیکل کا 2023ء ماڈل مارکیٹ میں لانچ کردیا ہے۔ڈیلرز کے مطابق نیا ماڈل پیر 19 ستمبر سے مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ ہونڈا اٹلس نے نئے ماڈل میں سوائے نئے گرافکس کے اسٹیکر کے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    واضح رہے کہ ہونڈا اٹلس کی جانب سے گزشتہ 30 سال سے ایک ہی ماڈل نئے گرافکس اور نئے اسٹیکرز کے ساتھ ہر سال نئے ماڈل کے طور پر سی جی 125 صارفین کو پیش کیا جارہا ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق مذکورہ ماڈل کی قیمت پہلے ہی بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا اور سی جی 125 اسٹینڈرڈ ایک لاکھ 79 ہزار 900 روپے جبکہ سی جی 125 ایس ای 2 لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ڈیلرز کا کہنا ہے ہونڈا اٹلس نے سی جی 125 ماڈل پہلی مرتبہ 1992ء میں متعارف کرایا تھا، جس کے بعد اس رینج میں یہ سب سے مقبول ماڈل ہے لیکن کمپنی کی جانب سے ہر سال اس میں نئے ماڈل کے نام پر اسی پرانے ڈیزائن میں لانچ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے دیگر کئی موٹر سائیکل ماڈلز کی طرح یہ برانڈ بھی یکسانیت کا شکار ہوگیا ہے۔

    ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں ہونڈا سی جی 125 کو طاقتور انجن اور پائیداری کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ اس ماڈل کی پائیداری اور کوالٹی میں کمی آئی ہے لیکن چونکہ مقابلے میں کوئی اور ماڈل نہیں ہے اور دیگر کمپنیوں کے ماڈلز کی کوالٹی اس سے بھی زیادہ گر گئی ہے لیکن اسی لئے گاہک اب بھی ہونڈا کی 125 خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز صابر شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موٹر سائیکل انڈسٹری جمود کا شکار ہوگئی ہے، پچھلے دو تین دہائیوں سے ایک ہی ڈیزائن میں اسمبلرز اپنے ماڈلز تیار کررہے ہیں۔

    صابر شیخ کے مطابق سی بی 150 ایف، وائی بی آر 125 جی، جی آر 150 اور جی ڈی 110 قدرے بہتر ڈیزائن متعارف کئے گئے ہیں، اس کے سوا ایک ہی طرح کی موٹر سائیکلیں لائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے مقابلے میں ہمارے پڑوسی ممالک چین اور بھارت میں ایک سے ایک نت نئے ڈیزائن اور ماڈلز میں موٹر سائیکلیں تیار کی جارہی ہیں۔

    ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی اسمبلرز کو پاکستانی صارفین کو بھی موٹر سائیکلوں کی جدید اور نت نئے ڈیزائنوں اور کوالٹی کی رینج دینی چاہئے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • مال مفت دل بے رحم، 25 کلو میٹر کا سفر بھی عمران خان ہیلی کاپٹر پر کرنے لگے

    مال مفت دل بے رحم، 25 کلو میٹر کا سفر بھی عمران خان ہیلی کاپٹر پر کرنے لگے

    پشاور:سابق وزیراعظم عمران خان نے آج چارسدہ میں جلسے سے خطاب کیا ہے اور وہ وہان ہیلی کاپٹرکے ذریعے پہنچے ہیں ، ان کا ہیلی کاپٹراستعمال کرنا ایک قومی ایشو بن گیا ہے ، ان کے مخالفین کا کہنا ہےکہ عمران خان بتائیں کہ وہ خیبر پختونخواہ حکومت کا ہیلی کس حیثیت سے کر رہے ہیٰں‌

    سوشل میدیا پر آج عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پرسخت تنقید کی ہے، بعض نے کہا کہ دوسروں کو لا الہ الا اللہ کا درس دے کر حقیقی آزادی دلانے والا خود کو ہیلی کاپٹر کے جھولے کے چسکے سے آزاد نہ کراسکا –

    اس صارف نے الزاماات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سے صرف پچیس میل دور چارسدہ سرکاری ہیلی کاپٹر پر پہنچا جو یقیناً عوام کی خون پسینے کے ٹیکسوں سے چلتا ہے

    صحافی و اینکر سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی عمران خان کا۔۔۔ پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی عمران خان کا۔۔۔۔رہے سیلاب زدگان تو وہ جانیں اور ان کا کام۔

    عمران خان اس سے پہلے بھی کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹراستعمال کرتے آئے ہیں

    یاد رہے کہ چند دن پہلے قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر عہدیداروں اور افراد کی فہرست قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کرادی ہے جنہوں نے حکومت خیبرپختونخوا (کے پی) کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی صدرات میں ہوا جہاں نیب نے حکومت خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر مفت استعمال کرنے والوں کی فہرست پیش کردی، جن میں کئی سیاستدان اور صحافی بھی شامل ہیں۔

     

    نیب کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 137 مرتبہ سرکاری ہیلی کاپٹر پر سفر کیا، جس کا سرکاری ریٹ کے مطابق خرچہ 5 کروڑ 55 لاکھ 67 ہزار 876 روپے اور کمرشل ریٹ کے مطابق 6 کروڑ 39 لاکھ 2 ہزار 143 روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    اشتیاق ارمڑ نے 52، صوبائی وزیر عاطف خان نے 34 مرتبہ ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔

    کے پی کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں کی فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے 3 مرتبہ، رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے بھی 3 مرتبہ سرکاری ہیلی کاپٹر پر سفر کیا۔

     

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پرویز الہیٰ کا بڑا اعلان

    تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پرویز الہیٰ کا بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے ر حجان پر سخت تشویش کااظہار کیا،اور تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022کا مسودہ تیار کر لیا گیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے قانون کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے منظو رکرایا جائے گا سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال، خرید و فروخت پر سخت سزائیں دی جائیں گی تعلیمی اداروں میں منشیات کی خرید و فروخت اوراستعمال روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

    سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد میں گورنر بلوچستان کے سکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا ۔

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    پولیس ملزمان کی ویڈیو کیوں نہیں بناتی؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اظہار برہمی

    منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال پر سزائیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، کم از کم سزا 2 سال قید اور زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید رکھنے کی تجویز دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ منشیات کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا اور خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔ اینٹی نارکوٹکس پولیس سٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اوراستعمال پر ادارے کے مالکان اورملازمین بھی ذمہ دار ہوں گے۔ نئی نسل کو ہر قیمت پر منشیات کے زہر سے بچائیں گے۔تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی قطعی طور پر ناقابل برداشت ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ نئی نسل کو ہر صورت منشیات سے بچانا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ایکٹ کو مزید موثر بنانے اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کر دی، اور کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ایکٹ کو مزید موثر بنانے کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل شروع کریں ،اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز نے پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022 کے مسودے کے اہم خد و خال کے بارے میں بریفنگ دی ، صوبائی وزیر ایکسائز سردار محمد آصف نکئی، مشیر وزیراعلیٰ عامر سعید راں،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سابق سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز، خزانہ، ریگولیشن، قانون، ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    تعلیمی اداروں میں زندہ کتوں کو چیر پھاڑ کر ان پر مختلف تجربات کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی وزیر کی اخراجات پورے کرنے کیلئے ضبط شدہ منشیات فروخت کرنے کی تجویز

  • محکمہ صحت پنجاب کی وفاق کو پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

    محکمہ صحت پنجاب کی وفاق کو پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

    محکمہ صحت پنجاب نے وفاقی حکومت کو پیناڈول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دے دی۔

    باغی ٹی وی : پیناڈول کی قلت سےنمٹنے کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے وفاق کو قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پیناڈول کی فی گولی 90 پیسے قیمت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

    یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پیناڈول تیار کرنے والی کمپنیوں کو ریٹ کم ہونے پر اعتراض ہے۔ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث مینوفیکچررز متاثر ہو رہے ہیں مینوفیکچررز کا اعتراض ہے کہ ایک روپے 70پیسے میں فی گولی بیچنا سود مند نہیں۔امید ہے وفاقی حکومت کے جلد کمپنیز کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

    ڈیرہ غازی خان سیلاب سے متاثر، لوگوں کی گندم خراب ہوگئی ہے،شہریوں کو وافر مقدار میں…

    قبل ازیں پاکستان فارموسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منصور دلاور نے بی بی سی اردو کو بتایا تھا کہ پیناڈول کی تیاری میں استعمال ہونے والے سالٹ کی درآمد کی قیمت میں بہت اضافہ ہوا۔ جو سالٹ 600 روپے فی کلو پر فراہم ہوتا تھا اب وہ 2400 روپے فی کلو پر فراہم ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر 45 کروڑ گولیوں کی پیداوار کی جاتی ہے جو کمپنی بنا رہی تھی اس کی جانب سے قیمت بڑھانے کی درخواست کے باوجود حکومت نے قیمت نہیں بڑھائی جس سے کمپنی کو نقصان ہوتا رہا ہے، اور انھوں نے اس کی پیداوار بہت کم کر دی ہے۔

    انھوں نے کہا اصل میں پیناڈول تو ایک برانڈ کا نام ہے یہ گولی پیرا سٹامول ہے تاہم پیناڈول کے نام سے زیادہ معروف ہے،پاکستان میں پیناڈول ایک غیر ملکی فارماسوٹیکل کمپنی تیار کرتی ہے،پاکستان میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ غیر ملکی فارما سوٹیکل کمپنیاں بھی دوائیں تیار کر کے مارکیٹ میں فراہم کرتی ہیں۔

    دوسری جانب کراچی میں دو روز میں انتظامیہ کی دو مختلف کارروائیوں میں بخار میں استعمال کی جانے والی تقریباً چار کروڑ 85 لاکھ گولیاں برآمد کی جا چکی ہیں وفاقی محکمہ صحت کے عملے نے بدھ کے روز کراچی کی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر تقریبا ڈھائی لاکھ گولیاں برآمد کیں۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں مہنگا آٹا مزید مہنگا

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی ڈرگ انسپیکٹر دلاور علی جسکانی نے ہاکس بے روڈ پر قائم ایک گودام پر چھاپہ مار کر پیناڈول کی کروڑوں گولیاں برآمد کیں انہوں نے بتایا کہ ہاکس بے روڈ پر ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں ذخیرہ کی گئیں چار کروڑ 83 لاکھ 78 ہزار 600 پیناڈول کی گولیاں (4 ہزار 323 ڈبے) برآمد کی گئیں۔

    اردو نیوز کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ چار کروڑ 80 لاکھ پیناڈول کی گولیاں گزشتہ روز چھاپے کے دوران برآمد کی گئی ہیں۔ ’یہ ٹیبلٹس مارکیٹ میں نہ ہونے کے برابر ہیں اور ایک گودام میں اتنی بڑی تعداد میں موجود تھیں اس پر مزید تحقیقات کریں گے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔

    پاکستان فارما سیوٹیکل اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد منصور دلاور نے اردو نیوز کو بتایا کہ پیناڈول کے معاملے پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور محکمہ صحت کے حکام سے میٹنگ ہوئی جس میں مینوفیکچررز اور پاکستان میں خام مال بنانے والے بھی شامل تھے ہمیں گذشتہ سال ڈریپ نے پیناڈول کی فی گولی کے لیے دو روپے 67 پیسے نرخ دیے تھے جسے کیبنٹ نے منظور نہیں کیا تھا۔‘

    واضح رہے کہ ملک میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے کے بعد مختلف شہروں میں بخار کی دوا پیناڈول کی عدم دستیابی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    مہنگائی کا نیا طوفان،فی انڈہ 25 روپیہ

  • پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اوراس کے اثرات غیر معمولی ہوں گے:عالمی بینک

    پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اوراس کے اثرات غیر معمولی ہوں گے:عالمی بینک

    نیویارک:پاکستان میں سیلاب سے تباہی کی شدت عالمی اداروں نے بھی محسوس کی ہے اور اب توعالمی اداروں نے دنیا بھر سے اپیل کردی ہے کہ اگرپاکستان کی اس مشکل وقت میں مدد نہ کی گئی تو پاکستان میں بہت بڑا انسانی ، غذائی اور مالیاتی بحران آسکتا ہے جو دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے،

    اسی سلسلے میں عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات غیرمعمولی اور بحالی و تعمیر نو کیلئے بہت زیادہ وسائل درکار ہوں گے۔

    عالمی بینک کے حکام نے سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات غیر معمولی ہوں گے، جب کہ بحالی و تعمیر نو کیلئے بہت زیادہ وسائل درکار ہوں گے۔

    عالمی بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ ڈیزاسٹر اینڈ اسسیسمنٹ پر کام جلد مکمل کر لیا جائے گا، عالمی بینک، یو این ڈی پی،اے ڈی بی،یورپی یونین مشترکہ جائزہ لے رہے ہیں۔

    حکام نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سے مل کر سیلاب کے اثرات کا ابتدائی جائزہ تیار ہورہا ہے، وفاقی و صوبائی ڈیٹا کی بنیاد پر عالمی طریقہ کار کے مطابق کام جاری ہے۔

    پاکستان کواس وقت کئی بحرانوں کا سامنا ہے ، کہیں معاشی بحران تو کہیں معاشرتی مگر پچھلے دو ماہ سے پاکستان جس تکلیف اور کرب سے گزررہا ہے پاکستان کی تاریخ میں شاید ایسے پہلے نہیں ہوا، کئی ہفتوں سے جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔

    پاکستان جیسے غریب ملک میں تقریباً 220 ملین آبادی پر مشتمل جنوبی ایشیائی ملک جولائی اور اگست میں مون سون کی تاریخی بارشوں کے بعد موسمیاتی بحران کا مرکز ہے۔اب تک 1527 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    12758 افراد زخمی ، 18 لاکھ سے زائد مکانات تباہ 12 ہزار 718 کلومیٹر سڑکیں تباہ جبکہ 9 لاکھ 27 ہزار سے زائد جانور اور مویشی بھی جان کی باری ہارگئے ہیں

    پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، ریسکیو اور بحالی کے مشن سست ہیں، اور نصف ملین سے زیادہ لوگ اب بھی عارضی کیمپوں میں ہیں۔پاکستان کی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے شدید موسم کو ’’عشرے کا مونسٹر مانسون‘‘ قرار دیا۔

    وفاقی وزیراحسن اقبال کے مطابق انکی حکومت نے کل مالی نقصان کا تخمینہ 30 بلین ڈالر لگایا ہے، جس میں کم از کم چار ملین ہیکٹر (9.8 ملین ایکڑ) زرعی اراضی تباہ ہو گئی ہے۔

    پاکستان اور اقوام متحدہ دونوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کو شدید موسم اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بارش کی سطح کو "ایپوچل” قرار دیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، ملک کے 160 میں سے کم از کم 81 اضلاع کو سیلاب سے "آفت زدہ” کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • طوفانی بارشوں اورسیلاب نےپاکستان کوتباہ کردیا:1500سےزائد جانحق3کروڑسےزائد بےگھر

    طوفانی بارشوں اورسیلاب نےپاکستان کوتباہ کردیا:1500سےزائد جانحق3کروڑسےزائد بےگھر

    لاہور:پاکستان کواس وقت کئی بحرانوں کا سامنا ہے ، کہیں معاشی بحران تو کہیں معاشرتی مگر پچھلے دو ماہ سے پاکستان جس تکلیف اور کرب سے گزررہا ہے پاکستان کی تاریخ میں شاید ایسے پہلے نہیں ہوا، کئی ہفتوں سے جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔

    پاکستان جیسے غریب ملک میں تقریباً 220 ملین آبادی پر مشتمل جنوبی ایشیائی ملک جولائی اور اگست میں مون سون کی تاریخی بارشوں کے بعد موسمیاتی بحران کا مرکز ہے۔اب تک 1527 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    12758 افراد زخمی ، 18 لاکھ سے زائد مکانات تباہ 12 ہزار 718 کلومیٹر سڑکیں تباہ جبکہ 9 لاکھ 27 ہزار سے زائد جانور اور مویشی بھی جان کی باری ہارگئے ہیں

     

    پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، ریسکیو اور بحالی کے مشن سست ہیں، اور نصف ملین سے زیادہ لوگ اب بھی عارضی کیمپوں میں ہیں۔پاکستان کی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے شدید موسم کو ’’عشرے کا مونسٹر مانسون‘‘ قرار دیا۔

    وفاقی وزیراحسن اقبال کے مطابق انکی حکومت نے کل مالی نقصان کا تخمینہ 30 بلین ڈالر لگایا ہے، جس میں کم از کم چار ملین ہیکٹر (9.8 ملین ایکڑ) زرعی اراضی تباہ ہو گئی ہے۔

    پاکستان اور اقوام متحدہ دونوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کو شدید موسم اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بارش کی سطح کو "ایپوچل” قرار دیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، ملک کے 160 میں سے کم از کم 81 اضلاع کو سیلاب سے "آفت زدہ” کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔

    بصری خصوصیات کی مندرجہ ذیل سیریز میں، الجزیرہ نے جنوب کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں سے شمال تک سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا نقشہ بنایا ہے: جانوں، املاک، مویشیوں اور فصلوں کے ڈوبنے کا نقصان۔

    سب سے زیادہ متاثرہ علاقے
    پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ اور بلوچستان حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق اگست میں سندھ میں ماہانہ اوسط سے 726 فیصد زیادہ اور پڑوسی ملک بلوچستان میں 590 فیصد بارش ہوئی۔

    ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ بارش نے صوبہ سندھ کے علاقوں کو 100 کلومیٹر چوڑی اندرون ملک جھیل میں بہا دیا۔ سندھ کی آبادی تقریباً 50 ملین افراد پر مشتمل ہے، جو پنجاب کے بعد ملک کا دوسرا بڑا صوبہ ہے۔

    متاثرین کا کہنا ہے کہ اس آفت کےدوران امداد ان لوگوں کو جا رہی ہے جنہیں اس کی ضرورت نہیں ہے، اور یہ وہ لوگ ہیں جن کے سیاسی روابط ہیں۔” "پانی نکالنے یا ان درجنوں خواتین کی مدد کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے جو بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ کھانے کے ٹکڑوں کو سڑک کے کنارے بیٹھے مدد کے انتظار میں ہر ایک کے درمیان بانٹ دیا جاتا ہے۔”

    جیسا کہ سیلاب کا پانی پہاڑی علاقوں سے نکلتا ہے، یہ پہاڑی دھاروں سے نیچے بہہ جاتا ہے، جو کہ پہاڑوں سے زرعی زمینوں تک بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی ایک قسم ہے۔ پانی نیچے کی طرف جاتا ہے اور یہ ایک فطری عمل ہے، چھوٹی معاون ندیوں سے جھیلوں میں بہاؤ میں اضافہ کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس سے سیلابی پانی میں اضافہ ہوا کیونکہ پہاڑی سلسلے میدانی کھیتوں میں بہہ گئے۔

    ملک کے سب سے بڑے میٹھے پانی کے ادارے، منچھر جھیل کے پشتے حکام نے گزشتہ ہفتوں میں متعدد بند توڑ دیے تاکہ اوور فلو سے بچا جا سکے اور پانی کو جھیل سے تقریباً 5 کلومیٹر (3.1 میل) دور دریائے سندھ تک پہنچایا جا سکے۔

    منچھر جھیل میں شگاف ڈالنے کے باوجود پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند رہی۔ پانی کو کسی خاص علاقے میں نہ بھیجنے سے جھیل کے آس پاس کے گنجان آباد علاقوں کو مزید نقصان پہنچے گا۔جھیل کو بہنے سے روکنے کی کوششوں میں تقریباً 150,000 لوگ بے گھر ہوئے۔

     

    محکمہ موسمیات کی طرف سے شیئر کی جانے والی تصاویر کے مطابق منچھر جھیل کا اوور فلو سہون کے ہوائی اڈے اور ٹول پلازہ کی طرف تھا اور اب بھی کچھ حصوں میں مرکزی شاہراہ کا احاطہ کرتا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق موجودہ پریشر پوائنٹ کوٹری بیراج پر ہے۔

    پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، ریسکیو اور بحالی کے مشن سست ہیں، اور نصف ملین سے زیادہ لوگ اب بھی عارضی کیمپوں میں ہیں۔

    ان حالات سے نمٹنے کے عالمی برادری خصوصا برادراسلامی ملکوں کی طرف سے امداد کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، ترکی، چین اور امریکہ سمیت کئی ممالک تباہی سے براہ راست متاثر ہونے والے 35 ملین پاکستانیوں کے لیے امداد بھیج رہے ہیں۔

     

    پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے چلائے جانے والے ایک پبلک ڈپلومیسی اکاؤنٹ نے جمعرات کو کہا، "101 بین الاقوامی امدادی امدادی پروازیں مصیبتوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے پہنچی ہیں۔””ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے لیے جو مدد اور حمایت کی گئی ہے وہ قابل تعریف ہے۔”

    وزارت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے 55 امدادی پروازیں بھیجی ہیں، امریکہ نے 15، ترکی نے 13 اور چین اور قطر سے چار چار پروازیں بھیجی ہیں۔ یونیسیف اور سعودی عرب نے امدادی امداد کے دو جہاز بھیجے ہیں جبکہ برطانیہ، نیپال، اردن، ازبکستان، ترکمانستان اور فرانس نے ایک ایک جہاز بھیجے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام اب تک تین طیاروں اور یو این ایچ سی آر 13 بھیج چکا ہے۔

    سائنس دانوں نے کہا کہ طوفانی مون سون جس نے پاکستان کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ زیرِ آب کر دیا ہے، سو سال میں ایک ایسا واقعہ ہے جو ممکنہ طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مزید شدید ہو گیا ہے۔

    پورے دریائے سندھ کے طاس میں، سائنسدانوں نے پایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دو ماہ کی مون سون کی مدت کے دوران زیادہ سے زیادہ بارش تقریباً 50 فیصد زیادہ تھی، جب کہ پاکستان کے سب سے زیادہ متاثرہ جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں یہ 75 فیصد زیادہ شدید تھی۔

  • سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی جانب سے دیا گیا سیلاب زدگان کیلئے 2 کروڑ کا چیک

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی جانب سے دیا گیا سیلاب زدگان کیلئے 2 کروڑ کا چیک

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سیالکوٹ کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیات کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں عثمان ڈار،قیصر بریار،سلیم بریار،چودھری اخلاق،علی اسجد ملہی،خواجہ مسعود، سرفراز بھٹی،حسن خاور،مارکیٹ کمیٹی کے ضیاء چودھری شامل تھے صوبائی مشیر عامر سعیدراں اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی اس موقع پرموجود تھے ،سیالکوٹ کی سیاسی و کاروباری شخصیات نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کووزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں اڑھائی کروڑ کے چیک دیئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ کی جانب سے 2 کروڑ روپے کا چیک دیا گیا قیصر بریارنے وزیراعلیٰ فلڈر یلیف فنڈمیں 50لاکھ روپے کا چیک دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں مخیر حضرات کا تعاون لائق تحسین ہے سیلا ب زدگان کی مدد کیلئے آگے آنے والے افراد کا جذبہ قابل قدر ہے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی پائی پائی سیلاب زدگان کی آباد کاری پر خرچ کی جائے گی فنڈز کی شفاف تقسیم کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا ہے وزیر اعلی فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم اصل حقدار تک پہنچائیں گے۔

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی گلبرگ آمد ہوئی،وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے ایم این اے سردار محمد خان لغاری سے ان کے والد سابق ضلع ناظم ڈیرہ غازی خان سردارمقصود لغاری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سردار محمد خان لغاری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و آظہار تعزیت کی، وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سردار مقصود لغاری مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ سردار مقصود لغاری مرحوم سے عزت و احترام کا رشتہ تھا سردار مقصود لغاری کے انتقال سے دیرینہ اور مخلص ساتھی سے محروم ہو گیا ہوں ڈیرہ غازی خان کی تعمیر و ترقی میں سردار مقصود لغاری کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے